تفصیلی سوالات

پورے باب کے تفصیلی سوالات

Long questionsUrdu medium

9 questions · 54 min · 45 marks

Want to try first? Take the free Biology test: نیوٹریشن اور اس کی اہمیت

Sample questions with answers

The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    مثالوں کے ساتھ وضاحت کریں کہ فوڈ بائیوٹیکنالوجی نے زراعت کو ترقی دی ہے۔

    Show model answer

    فوڈ بائیوٹیکنالوجی میں جانداروں اور ان کے اجزاء کو خوراک اور زراعت کی بہتری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے: 1۔ بائیوٹیکنالوجسٹس نے کئی فصلی پودوں کی ایسی ورائٹیز تیار کی ہیں جو وائرس، کیڑوں اور خشک سالی کے خلاف مزاحم ہیں۔ مثلاً بی ٹی کپاس اور مکئی میں بیکٹیریم کا جین منتقل کیا گیا جس سے وہ ایک قدرتی زہر پیدا کرتی ہیں جو کیڑوں کو مار دیتا ہے لیکن انسانوں کے لیے محفوظ ہے۔ جین ایڈیٹنگ سے سویابین، ٹماٹر اور کاٹن کی وائرس کے خلاف مزاحم اقسام اور بوٹی کش ادویات کے خلاف مزاحم اقسام تیار کی گئی ہیں۔ 2۔ گولڈن رائس: چاول میں بیٹا کیروٹین بنانے والے جینز ڈالے گئے جسے جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے؛ یوں وٹامن اے کی کمی سے ہونے والے اندھے پن کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ 3۔ پاکستان میں ریسرچ کی بدولت چاول کی ایسی ورائٹیز تیار کی گئی ہیں جو کیڑوں کے خلاف مزاحم ہیں۔ ٹشو کلچر ٹیکنالوجی سے آم اور سٹرس جیسے پھلوں کی فصلوں کی بڑی مقدار میں توسیع (propagation) کی جاتی ہے۔ 4۔ مخصوص خورد بینی جانداروں سے نکالے گئے انزائم مختلف صنعتوں میں الکحل کی تیاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

  2. Question 2 · 5 marks

    مثالوں کے ساتھ وضاحت کریں کہ میڈیکل بائیوٹیکنالوجی نے ذیابیطس اور کینسر کے معاملے میں حفاظتِ صحت میں ترقی دی ہے۔

    Show model answer

    میڈیکل بائیوٹیکنالوجی مندرجہ ذیل طریقوں سے مدد کر رہی ہے: 1۔ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ہارمونز اور انزائمز جیسے پروٹینز بنانا۔ مثلاً انسانی انسولین کا جین بیکٹیریم میں منتقل کیا جاتا ہے؛ تبدیل شدہ بیکٹیریا انسولین بناتے ہیں جسے حاصل کر کے ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جین ایڈیٹنگ بھی ایسے بیکٹیریا بنانے میں مدد کرتی ہے جو انسولین جیسی اہم ادویات تیار کرتے ہیں۔ 2۔ وائرل اور بیکٹیریل انفیکشنز سے بچاؤ کے لیے ویکسین تیار کرنا (مثلاً بیسٹ سے ہیپاٹائٹس بی ویکسین؛ mRNA سے کووڈ-19 ویکسین)۔ 3۔ وراثتی بیماریوں کے ذمہ دار خراب جینز کو درست کرنا (جین تھیراپی، مثلاً تھیلیسیمیا)۔ 4۔ بیماری کی تشخیص اور علاج کے لیے مطلوبہ اینٹی باڈیز تیار کرنا۔ 5۔ وراثتی بیماریوں اور جینیٹک صورت حال کی جلد شناخت کرنا۔ کینسر کے معاملے میں: سمندری جانداروں (سپونجز، کورلز) اور سمندری بیکٹیریا سے نکالے گئے مرکبات سے کینسر کی نئی ڈرگز اور اینٹی بائیوٹکس بنائی جاتی ہیں۔ ہیومن جینوم پراجیکٹ میں انسان کے تمام جینز کے مقامات اور ان کی خصوصیات معلوم کی گئیں؛ انسانوں میں 3500 سے زیادہ بیماریاں جینز کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور بائیوٹیکنالوجسٹس انھیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  3. Question 3 · 5 marks

    بریڈ اور ایتھانول کی تیاری میں بیسٹ کے کردار کی وضاحت کریں۔

    Show model answer

    بیسٹ ایک مائکروسکوپک فنگس ہے جو روٹی اور ایتھانول، دونوں کی تیاری میں فرمنٹیشن کے عمل کے ذریعے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بریڈ کی تیاری: بیسٹ گندھے ہوئے آٹے (ڈو) میں موجود شوگرز کی فرمنٹیشن کرتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس (CO₂) پیدا کرتا ہے۔ یہ گیس ڈو میں بلبلے بناتی ہے جس سے یہ پھول کر نرم اور ہوا دار ہو جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران پیدا ہونے والا الکحل بیکنگ کے دوران بخارات بن کر اڑ جاتا ہے۔ ایتھانول کی تیاری: بیسٹ گنے یا مکئی جیسی فصلوں سے حاصل کردہ شوگرز کی فرمنٹیشن کرتا ہے۔ اس سے ایتھانول (الکحل) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ بنتے ہیں۔ پھر ایتھانول کو صاف کر کے الگ کر لیا جاتا ہے اور بطور بائیو فیول یا الکحلک مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

  4. Question 4 · 5 marks

    ایک انسانی جین کو بیکٹیریا کے ایک سیل میں منتقل کرنے کے مراحل کی فہرست بنائیں۔

    Show model answer

    کسی جاندار مثلاً انسان سے بیکٹیریا میں جین کی منتقلی کے مراحل: 1۔ ڈونر جاندار (انسان) کے مطلوبہ جین کی شناخت کی جاتی ہے اور اسے کروموسوم سے علیحدہ کیا جاتا ہے؛ DNA کو مخصوص انزائم سے مخصوص مقامات پر کاٹا جاتا ہے۔ 2۔ بیکٹیریا کے سیل میں سے پلازمڈ نکالا جاتا ہے۔ پلازمڈ کو اسی انزائم سے کاٹا جاتا ہے؛ ڈونر کے جین کو پلازمڈ کے ٹوٹے ہوئے کناروں کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ اب پلازمڈ اپنے DNA اور ڈونر کے جین کا مجموعہ بن چکا ہوتا ہے؛ اسے ری کمبینینٹ DNA کہتے ہیں۔ 3۔ ری کمبینینٹ DNA کو بیکٹیریا کے ایک سیل میں منتقل کیا جاتا ہے۔ جب بیکٹیریا کا سیل تقسیم ہو کر کروڑوں سیلز کی کالونی بناتا ہے تو یہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ہوتا ہے اور تمام نئے بیکٹیریا میں ری کمبینینٹ DNA موجود ہوتا ہے؛ اس طرح بیکٹیریا کی کالونی میں ڈونر کے جین کی بہت سی نقول ہوتی ہیں۔ اس مرحلے کو جین کی کلوننگ کہتے ہیں۔ ڈونر کا جین استعمال کر کے پروڈکٹ (مثلاً انسولین) تیار ہوتی ہے۔

  5. Question 5 · 5 marks

    جین ایڈیٹنگ کے فوائد بیان کریں۔

    Show model answer

    جین ایڈیٹنگ ایک ایسی تکنیک ہے جس میں سائنسدان کسی جاندار کے DNA میں تبدیلیاں کرتے ہیں؛ ان میں مخصوص جینز شامل کرنا، ہٹانا یا بدل کرنا شامل ہے۔ یہ جینیاتی خرابیوں کو درست کرنے اور خصوصیات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

    فوائد:

    (1)وراثتی بیماریوں کا علاج: سکل سیل اینیمیا اور سسٹک فائبروسس جیسی بیماریوں کو ٹھیک کرنے پر تحقیق۔

    (2)فصلوں کو بہتر بنانا: کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مزاحم اور خشک سالی برداشت کرنے والی فصلیں؛ مثلاً سویابین، ٹماٹر اور کاٹن کی وائرس کے خلاف مزاحم اور بوٹی کش ادویات کے خلاف مزاحم اقسام۔

    (3)بہتر ادویات تیار کرنا: ایسے بیکٹیریا جو اہم ادویات مثلاً انسولین تیار کریں۔

    احتیاط: یہ بہت احتیاط سے کی جاتی ہے کیونکہ DNA میں کی گئی تبدیلیوں کے غیر متوقع اثرات ہو سکتے ہیں۔

More tests in Biotechnology

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account