Class 10 Biology · Chapter 10 · Test 10
تفصیلی سوالات
پورے باب کے تفصیلی سوالات
9 questions · 54 min · 45 marks
Want to try first? Take the free Biology test: نیوٹریشن اور اس کی اہمیت
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
"نیچرل سیلیکشن کے ذریعے ارتقاء" کے نظریے کی وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
نظریہ نیچرل سیلیکشن (قدرتی چناؤ) کے ذریعے ارتقاء کے مطابق جاندار وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے ہیں۔ وہ جاندار جن میں مدگار خصوصیات (تغیرات) موجود ہوتی ہیں، وہ زندہ رہتے ہیں، افزائش نسل کرتے ہیں اور یہ خصوصیات اپنی اولاد میں منتقل کرتے ہیں۔ کئی نسلوں کے بعد یہ سازگار خصوصیات آبادی میں زیادہ عام ہو جاتی ہیں؛ یہ عمل نئی سپیشیز کے ارتقاء کا باعث بنتا ہے۔ نیچرل سیلیکشن کا عمل ان مراحل میں کام کرتا ہے: 1۔ تغیرات: ہر سپیشیز میں جاندار ایک دوسرے سے معمولی طور پر مختلف ہوتے ہیں (رنگت، جسامت، رفتار، طاقت یا خوراک تلاش کرنے کی صلاحیت)؛ مثلاً کچھ بھنورے سبز اور کچھ بھورے۔ 2۔ بقا کے لیے جدوجہد: جاندار محدود وسائل (خوراک، پانی، جگہ، ساتھی) کے لیے مقابلہ کرتے ہیں؛ انھیں شکاریوں، بیماریوں اور سخت ماحول کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ مثلاً پرندے بھنوروں کو کھاتے ہیں، لہٰذا بھنوروں کو چھپ کر یا ماحول میں گھل مل کر زندہ رہنا پڑتا ہے۔ 3۔ بہترین خصوصیات والوں کی بقا: بہتر تغیرات والے جاندار کے زندہ رہنے اور افزائش نسل کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں؛ "فٹسٹ" کا مطلب بہترین موزوں ہے، ضروری نہیں کہ سب سے زیادہ طاقتور۔ مثلاً سبز بھنوروں کی نسبت بھورے بھنورے مٹی کے ساتھ بہتر گھل مل جاتے ہیں۔ 4۔ افزائش نسل اور تغیرات کی منتقلی: زندہ بچنے والے افراد افزائش نسل کرتے ہیں اور مفید تغیرات اولاد کو منتقل کر دیتے ہیں؛ مثلاً زیادہ بھورے بھنورے پیدا ہوتے ہیں۔ 5۔ وقت کے ساتھ تدریجی ارتقاء: کئی نسلوں کے بعد چھوٹی تبدیلیاں جمع ہوتی ہیں؛ اگر ماحول مسلسل مخصوص تغیرات کے حق میں رہے تو بالآخر نئی سپیشیز بن سکتی ہیں۔ مثالیں: زرافے کی لمبی گردن کا ارتقاء اور انگلینڈ میں صنعتی انقلاب کے دوران پیپرڈ موتھ کا ارتقاء۔
Question 2 · 5 marks
ڈارون نے اپنے سفر کے دوران جو مشاہدات کیے، ان پر ایک نوٹ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
انگریز ماہر فطرت چارلس ڈارون (1809-1882) نے ہز میجسٹی شپ (HMS) بیگل پر دنیا بھر کا پانچ سالہ بحری سفر کیا۔ اس سفر کے دوران اس نے بہت سے اہم مشاہدات کیے جنھوں نے اس کے نظریہ ارتقاء کی بنیاد رکھی۔ اہم مشاہدات: 1۔ منفرد سپیشیز: مختلف علاقوں میں پودوں اور جانوروں کی منفرد سپیشیز کا تنوع؛ ہر جزیرے اور ماحول کے اپنے الگ مخصوص مجموعے۔ 2۔ ایک ہی سپیشیز میں تغیرات: مختلف ماحول میں رہنے والے ایک ہی سپیشیز کے جانداروں کے درمیان تغیرات، جو در اصل مطابقتیں تھیں؛ مطابقتوں سے مراد وہ خصوصی تبدیلیاں ہیں جو جاندار کو ماحول میں زندہ رہنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کے بعد ڈارون مطابقت کے اس کردار کا قائل ہو گیا جو وہ سپیشیز کی بقا میں ادا کرتی ہیں۔ 3۔ فنچ کی چونچیں: گیلاپیگوس جزائر پر فنچ پرندوں کی مختلف سپیشیز کی چونچوں کے سائز اور شکلیں مختلف جزیروں پر مختلف تھیں، جو وہاں دستیاب خوراک (بیج، کیکٹس، کیڑے مکوڑے) کے مطابق موزوں تھیں۔ 4۔ ناپید جانوروں کے فوسلز: ان کے فوسلز کی جدید سپیشیز کے ساتھ مماثلت سے ظاہر ہوا کہ سپیشیز وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں۔ واپسی پر ڈارون نے مشاہدات کا تجزیہ کیا اور 1859 میں اپنی کتاب "آن دی اوریجن آف سپیشیز" میں قدرتی چناؤ کے ذریعے ارتقاء کا نظریہ پیش کیا۔
Question 3 · 5 marks
تغیرات (variation) کے ذرائع بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
تغیرات آبادی میں جانداروں کے درمیان وہ وراثتی اختلافات ہیں جن پر نیچرل سیلیکشن عمل کر سکتا ہے۔ اہم ذرائع:
1۔ میوٹیشنز: جاندار کے DNA میں مستقل تبدیلی جو اولاد میں منتقل ہو سکتی ہے؛ خود بخود یا ریڈی ایشن اور کیمیکلز جیسے ماحولیاتی عوامل سے ہوتی ہے۔ زیادہ تر میوٹیشنز غیر مؤثر یا نقصان دہ ہوتی ہیں اور چند فائدہ مند۔
مثال: بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والی میوٹیشن۔
2۔ جینیٹک ری کمبینیشن: سیکسوئل ریپروڈکشن میں مائی اوسس کے ذریعے گیمیٹس بنتے دوران دو والدین سے جینز کے نئے امتزاج بنتے ہیں؛ مثلاً بہن بھائیوں میں بالوں اور آنکھوں کے رنگ کا فرق۔
3۔ جینیاتی بہاؤ (مائیگریشن): ایک آبادی کے افراد دوسری آبادی میں ہجرت کر کے نئے جینز متعارف کراتے ہیں؛ مثلاً مختلف علاقوں کے پودوں کی کراس پولینیشن سے خشک سالی کے خلاف مزاحمت جیسی خصوصیات۔
4۔ گیمیٹس کا بے ترتیب ملاپ: ایگ سیل اور سپرم کا ملاپ بے ترتیب ہوتا ہے یعنی کوئی بھی سپرم کسی بھی ایگ کو فرٹیلائز کر سکتا ہے، جس سے منفرد جینیاتی امتزاج بنتے ہیں؛ اسی سے ایک خاندان کے بچوں میں مختلف خصوصیات ہوتی ہیں۔
Question 4 · 5 marks
جواز پیش کریں کہ فوسل ریکارڈز کس طرح ارتقاء کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔
Show model answerHide model answer
فوسلز ارتقاء کا ایک بصری ریکارڈ فراہم کرتے ہیں۔ پیلے اونٹولوجسٹس فوسلز کا مطالعہ کرتے ہیں جس سے جانداروں میں ارتقائی تبدیلیوں کی ترتیب کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ورٹیبریٹس کے فوسلز کی مختلف کلاسز نے ظاہر کیا کہ مچھلیاں قدیم ترین ورٹیبریٹس ہیں؛ مچھلیوں کے ارتقاء کے بعد ایمفیبیئنز، ریپٹائلز، اور پھر پرندوں اور میملز کا ارتقاء ہوا۔ جانداروں کے فوسلز آباؤ اجداد اور ان کی نئی نسلوں کی خصوصیات ظاہر کرتے ہیں۔ یہ فوسلز مختلف سپیشیز کی ارتقائی تاریخ میں موجود خلاء کو پر کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ تدریجی تبدیلی کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آرکیوپٹیرکس پرندوں جیسا ایک ڈائنوسار تھا؛ اس کے فوسلز یہ ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ پرندے ایک ریپٹائل سے ارتقاء پذیر ہوئے جو ایک ٹیٹراپوڈ (چار ٹانگوں والے) ڈائنوسار تھا۔
Question 5 · 5 marks
ہومولوگس ساختوں (homologous structures) پر ارتقاء کے ثبوت کے طور پر نوٹ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
موازناتی اناٹومی میں مختلف جانداروں کی ساختوں میں مماثلتیں اور اختلافات شامل ہیں۔ مختلف سپیشیز میں موجود ایک جیسی ساختیں جو مختلف افعال سرانجام دیتی ہیں، ہومولوگس ساختیں کہلاتی ہیں۔ مثال کے طور پر میملز کی اگلی ٹانگیں (انسان کے بازو، بلی کی ٹانگیں، وہیل کے فلیپرز اور چمگادڑ کے پر وغیرہ) سب کی بنیادی ساخت ایک جیسی ہے لیکن افعال مختلف ہیں: انسان کا بازو پکڑنے کے لیے، بلی کی ٹانگ چلنے کے لیے، وہیل کا فلیپر تیرنے کے لیے اور چمگادڑ کا پر اڑنے کے لیے۔ ان اگلی ٹانگوں کی ساخت میں یہ بنیادی مماثلت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک مشترکہ آباؤ اجداد (ancestor) سے ارتقاء پذیر ہوئے ہیں۔ (نوٹ: ہومولوگس آرگنز ساخت کے لحاظ سے ایک جیسے لیکن فعل کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، جبکہ اینالوگس آرگنز فعل کے لحاظ سے ایک جیسے لیکن ساخت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، مثلاً چمگادڑ، پرندوں اور حشرات کے پر۔)
More tests in Evolution
- Test 1: Darwin’s Observations and Natural Selection
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- Test 2: Species, Variation and Evidences of Evolution
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- Test 3: Complete Chapter Review
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- Test 4: Short Questions - Part 1
Short questions · 25 questions · 50 min · 50 marks
- Test 5: Short Questions - Part 2
Short questions · 25 questions · 50 min · 50 marks
- Test 6: Long Questions
Long questions · 10 questions · 50 min · 50 marks
- ڈارون، نیچرل سیلیکشن اور سپیسی ایشن
MCQs · 40 questions · 40 min · 40 marks
- تغیرات کے ذرائع اور ارتقاء کے شواہد
MCQs · 39 questions · 39 min · 39 marks
- مختصر سوالات
Short questions · 25 questions · 50 min · 83 marks
- بورڈ ٹائپ
Mixed paper · 24 questions · 60 min · 45 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.