Class 10 Biology · Chapter 1 · Test 10
تفصیلی سوالات
پورے باب کے تفصیلی سوالات
13 questions · 78 min · 65 marks
Want to try first? Take the free Biology test: نیوٹریشن اور اس کی اہمیت
Sample questions with answers
The first 5 of 13, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
چھوٹی آنت میں خوراک کا انجذاب بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
انجذاب (Absorption of Food): 1۔ خوراک کی مکمل ڈائی جیسٹن کے اختتام پر پروڈکٹس یعنی امائنو ایسڈز، سادہ شوگرز، گلیسرول اور فیٹی ایسڈز الیمنٹری کینال سے نکل کر سرکولیٹری سسٹم میں چلے جاتے ہیں۔ 2۔ سمال انٹسٹائن کی اندرونی دیواریں بہت تہہ دار ہوتی ہیں۔ ان تہوں پر لاکھوں انگلی نما ابھار ہوتے ہیں جنھیں ولائی (واحد: ولس) کہتے ہیں۔ ان پر موجود مائیکرو ولائی خوراک کے انجذاب کے لیے بڑا سطحی رقبہ بناتے ہیں۔ خوراک کے مالیکیولز اس سطح سے ڈفیوژن اور ایکٹو ٹرانسپورٹ کر کے جذب ہوتے ہیں۔ 3۔ ہر ولس کی دیوار سیلز کی صرف ایک ہی تہہ کی بنی ہوتی ہے۔ ولس کے اندر بلڈ کیپلریز اور ایک لمف ویسل یعنی لیکٹیل ہوتا ہے۔ 4۔ گلیسرول اور فیٹی ایسڈز لیکٹیل میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکٹیل انھیں بڑی لمف ویسلز میں لے جاتے ہیں جو دل کے قریب بڑی بلڈ ویسلز میں کھلتی ہیں۔ 5۔ امائنو ایسڈز اور سادہ شوگرز بلڈ کیپلریز میں داخل ہوتی ہیں۔ یہ کیپلریز مل کر ہیپاٹک پورٹل وین بناتی ہیں جو انھیں جگر میں لے جاتی ہے۔ 6۔ جگر سے خوراک کے ضروری مالیکیولز ہیپاٹک وین کے ذریعے دل کی طرف جاتے ہیں اور وہاں سے انھیں جسم کے تمام حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
Question 2 · 5 marks
ڈائی جیسٹو سسٹم میں اورل کیویٹی کے کردار کی وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
اورل کیویٹی (Oral Cavity): 1۔ منہ کے پیچھے موجود جگہ کو اورل کیویٹی کہتے ہیں۔ اس میں زبان کی سطح پر ٹیسٹ بڈز ہوتے ہیں جو خوراک کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں۔ 2۔ مکینیکل ڈائی جیسٹن: دانت خوراک کو کاٹ کر چھوٹے ٹکڑوں میں پیس دیتے ہیں۔ پیسنے کے دوران زبان خوراک کو دانتوں کے درمیان رکھتی ہے۔ 3۔ جزوی کیمیکل ڈائی جیسٹن: سلائیوری گلینڈز اورل کیویٹی سے منسلک ہوتے ہیں اور سلائیوا خارج کرتے ہیں۔ سلائیوا پانی، میوکس اور سلائیوری ایمائی لیز پر مشتمل ہوتا ہے۔ پانی اور میوکس خوراک کو نرم کرتے ہیں اور سلائیوری ایمائی لیز نشاستے کو مالٹوز میں توڑتا ہے۔ 4۔ نگلنا: جسمانی اور جزوی کیمیکل ڈائی جیسٹن کے بعد خوراک کا مجموعہ بولس کہلاتا ہے۔ اسے فیرنکس کی طرف دھکیل کر نگلا جاتا ہے۔ نگلنے کے لیے زبان اور اورل کیویٹی کے پچھلے حصے بولس کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہیں اور تالو اوپر اٹھ کر ناک کی کیویٹی کا راستہ بند کر دیتا ہے۔
Question 3 · 5 marks
معدے کی ساخت اور افعال کی وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
ساخت: معدہ "J" شکل کا ہوتا ہے اور ایبڈومن میں اوپری بائیں جانب ڈایافرام کے نیچے موجود ہوتا ہے۔ ایسوفیگس کے فوراً بعد کا حصہ کارڈیک حصہ اور سمال انٹسٹائن سے پہلے کا حصہ پائی لورک حصہ کہلاتا ہے۔ ایسوفیگس اور معدے کے جوڑ پر کارڈیک سفنکٹر (لوئر ایسوفیجیل سفنکٹر) ہوتا ہے جو خوراک کو واپس ایسوفیگس میں جانے سے روکتا ہے۔ معدے اور سمال انٹسٹائن کے درمیان پائی لورک سفنکٹر ہوتا ہے۔ معدے کی دیواریں موٹے سموتھ مسلز سے بنی ہوتی ہیں۔ اندرونی دیواروں میں چھوٹے چھوٹے گیسٹرک گلینڈز ہوتے ہیں۔ افعال: 1۔ مکینیکل ڈائی جیسٹن: مسلز زور دار طریقے سے سکڑ کر خوراک کو توڑتے ہیں۔ اس ٹوٹنے (churning) کی وجہ سے حرارت بھی پیدا ہوتی ہے جو لپڈز کو پگھلانے میں مدد دیتی ہے۔ 2۔ جزوی کیمیکل ڈائی جیسٹن: گیسٹرک گلینڈز گیسٹرک جوس خارج کرتے ہیں جس میں ہائیڈروکلورک ایسڈ، پیپسی نوجن اور میوکس ہوتے ہیں۔ HCl پیپسی نوجن کو پیپسن میں بدل دیتا ہے، جو پروٹینز کو پیپٹائڈز میں توڑتا ہے۔ 3۔ HCl خوراک میں موجود بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مار دیتا ہے۔ 4۔ میوکس دیواروں پر حفاظتی تہہ بناتا ہے اور HCl کو غیر مؤثر کرتا ہے۔ 5۔ معدہ خوراک کو ذخیرہ کرتا ہے۔ خوراک عموماً تین سے چار گھنٹے وہاں رہتی ہے اور شور بے جیسا مکسچر یعنی کائم بن جاتا ہے۔ پائی لورک سفنکٹر کے کھلنے پر 5 سے 15 ملی لیٹر کائم سمال انٹسٹائن میں چلا جاتا ہے۔
Question 4 · 5 marks
ڈائی جیسٹن میں جگر اور پنکریاز کی اہمیت کا جواز پیش کریں۔
Show model answerHide model answer
جگر: 1۔ جگر بائل خارج کرتا ہے جو گال بلیڈر میں ذخیرہ ہوتا ہے اور کامن بائل ڈکٹ کے ذریعے ڈیوڈینم میں داخل ہوتا ہے۔ بائل میں انزائمز نہیں ہوتے لیکن نمکیات ہوتے ہیں جو فیٹس کو چھوٹے قطروں میں توڑتے ہیں اور انھیں الگ رکھتے ہیں؛ اس طرح انزائمز فیٹس پر عمل کر سکتے ہیں۔ 2۔ جگر گلوکوز کو گلائیکوجن کی صورت میں ذخیرہ کرتا ہے اور ضرورت پر گلوکوز مہیا کرتا ہے۔ 3۔ فیٹس میں حل پذیر وٹامنز کو ذخیرہ کرتا ہے۔ 4۔ امائنو ایسڈز کو توڑتا ہے؛ بننے والی امونیا کو یوریا میں بدل دیتا ہے جو پیشاب کے ذریعے خارج ہوتا ہے۔ 5۔ زہریلے مادوں مثلاً الکوحل کو توڑتا ہے اور پرانے ریڈ بلڈ سیلز کو توڑتا ہے۔ 6۔ کیروٹین سے وٹامن A بناتا ہے اور سرد موسم میں میٹابولزم تیز کر کے حرارت پیدا کرتا ہے۔ پنکریاز: 1۔ پنکریاز کی رطوبت پنکریاٹک جوس پنکریاٹک ڈکٹ کے ذریعے ڈیوڈینم میں داخل ہوتی ہے۔ 2۔ اس میں ٹرپسن، پنکریاٹک ایمائی لیز اور لائی پیز جیسے انزائمز ہوتے ہیں جو بالترتیب پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس اور لپڈز کے ہضم میں مدد دیتے ہیں۔ 3۔ اس میں سوڈیم بائی کاربونیٹ بھی ہوتا ہے جو کائم کی تیزابیت کو نیوٹرلائز کرتا ہے۔ یوں جگر اور پنکریاز کے بغیر فیٹس، پروٹینز اور کاربوہائیڈریٹس کی ڈائی جیسٹن مکمل نہیں ہو سکتی۔
Question 5 · 5 marks
نیوٹریشن کی تعریف کریں اور اس کے مراحل بیان کریں۔ آٹو ٹرافک اور ہیٹروٹرافک نیوٹریشن میں فرق بھی لکھیں۔
Show model answerHide model answer
نیوٹریشن سے مراد ہے کہ جاندار کس طرح غذائی اجزاء حاصل کرتا ہے اور کیسے انھیں استعمال کرتا ہے۔ غذائی اجزاء جانداروں کی نشوونما کرنے، صحت مند رہنے اور جسم کی مرمت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مراحل: 1۔ انجیشن: ٹھوس خوراک اور مشروبات کو جسم میں لے جانا۔ 2۔ ڈائی جیسٹن: خوراک کو چھوٹے اجزاء میں توڑنا تاکہ جسم انھیں جذب کر سکے۔ 3۔ انجذاب: ہضم شدہ خوراک میں سے غذائی اجزاء کو خون اور لمف میں جذب کرنا۔ 4۔ اسیمیلیشن: جذب ہونے والے مواد کو سیلز اور ٹشوز میں استعمال کرنا۔ 5۔ ایجیشن: غیر ہضم شدہ خوراک اور دوسرے بیکار مواد کو جسم سے نکالنا۔ فرق: آٹو ٹرافک نیوٹریشن میں جاندار غیر نامیاتی مادوں سے روشنی یا کیمیائی توانائی کی مدد سے اپنی خوراک خود تیار کرتے ہیں؛ ہیٹروٹرافک نیوٹریشن میں جاندار دوسرے جانداروں یا ان کے نامیاتی مادوں کو کھا کر خوراک حاصل کرتے ہیں، جیسے انسان اور دوسرے جانور۔
More tests in Human Digestive System
- Test 1: Nutrition, Oral Cavity, Pharynx, Oesophagus and Stomach
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- Test 2: Small Intestine, Absorption, Large Intestine, Liver and Disorders
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- Test 3: Complete Chapter MCQs
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- Test 4: Short Questions – Part 1
Short questions · 25 questions · 50 min · 50 marks
- Test 5: Short Questions – Part 2
Short questions · 24 questions · 50 min · 48 marks
- Test 6: Long Questions
Long questions · 10 questions · 50 min · 50 marks
- نیوٹریشن اور اس کی اہمیت
MCQs · 16 questions · 16 min · 16 marks
- ڈائی جیسٹو سسٹم اور اس کی بیماریاں
MCQs · 77 questions · 77 min · 77 marks
- مختصر سوالات
Short questions · 61 questions · 122 min · 148 marks
- بورڈ ٹائپ
Mixed paper · 25 questions · 60 min · 47 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.