مختصر سوالات

پورے باب کے مختصر سوالات

Short questionsUrdu medium

34 questions · 68 min · 92 marks

Want to try first? Take the free Biology test: نیوٹریشن اور اس کی اہمیت

Sample questions with answers

The first 5 of 34, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    وراثت (inheritance or heredity) سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    ہر جاندار ساخت، خصوصیات اور طرز عمل کی بے شمار خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے۔ جاندار اپنی خصوصیات بچوں میں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بچے اپنے والدین میں سے ہر ایک سے کچھ خصوصیات حاصل کرتے ہیں۔ وہ عمل جس کے ذریعے خصوصیات والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہیں، وراثت کہلاتا ہے۔

  2. Question 2 · 3 marks

    کروموٹین (chromatin) کیا ہے؟

    Show model answer

    کروموسوم جس مادے کا بنا ہوتا ہے اسے کروموٹین میٹیریل کہتے ہیں۔ یوکیریوٹس میں کروموٹین DNA اور خاص پروٹینز یعنی ہسٹونز کا بنا ہوتا ہے۔ کروموٹین ایک دھاگے جیسا میٹیریل ہے جس میں DNA کا لمبا مالیکیول ہسٹون کے بنڈلز کے گرد لپٹا ہوتا ہے۔ جب سیل تقسیم نہیں ہو رہا ہوتا تو یہ نیوکلیس میں بکھرے ہوئے باریک دھاگوں کی طرح ہوتا ہے؛ سیل ڈویژن کے دوران یہ بل کھا کر ٹھوس ساختیں بناتا ہے جنھیں کروموسومز کہتے ہیں۔

  3. Question 3 · 3 marks

    کروموسوم کی ساخت بیان کریں۔

    Show model answer

    کروموسوم ایک سلاخ نما (rod shaped) ساخت ہے۔ یہ ایک جیسے دو نصف حصوں پر مشتمل ہے۔ کروموسوم کے ہر نصف حصے کو کروماٹڈ کہتے ہیں۔ کروموسوم کے دونوں کروماٹڈز ایک مقام پر جڑے ہوتے ہیں جو سینٹرومیئر کہلاتا ہے۔ سینٹرومیئر دونوں کروماٹڈز کو جوڑے رکھتا ہے، حتیٰ کہ سیل ڈویژن کے دوران وہ الگ الگ ہو جاتے ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    ہومولوگس کروموسومز (homologous chromosomes) اور ڈپلائڈ سیلز کی وضاحت کریں۔

    Show model answer

    ایک ہی سپیشیز کے جانداروں کے تمام سیلز میں کروموسومز کی تعداد مستقل ہوتی ہے۔ جسمانی سیلز ڈپلائڈ (2n) ہوتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کروموسومز جوڑوں میں ہوتے ہیں؛ ایسے جوڑوں کو ہومولوگس کروموسومز کہتے ہیں۔

  5. Question 5 · 2 marks

    سیل ڈویژن سے پہلے DNA کا کیا ہوتا ہے؟

    Show model answer

    سیل ڈویژن سے پہلے DNA اپنی ایک کاپی بناتا ہے۔ اس طریقے میں کروماٹڈز بنتے ہیں۔ جب سیل تقسیم ہوتا ہے تو ہر ڈاٹر سیل میں ہر کروموسوم کا ایک کروماٹڈ جاتا ہے۔

More tests in Inheritance

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account