Class 10 Civics · Chapter 1
حقوق و فرائض: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
حقوق سے کیا مراد ہے؟
Answer
حقوق، حق کی جمع ہے۔ یہ افراد کے ان تقاضوں کا نام ہے جنہیں ریاست تسلیم کرتی ہے اور ان کی حفاظت کرتی ہے۔ آج ہر ملک بنیادی حقوق کو اپنے آئین میں شامل کرتا ہے۔
Q2 · 2 marks
ارسطو کے مطابق حقوق کی تعریف لکھیں۔
Answer
حقوق ریاست کی بنیاد ہیں، کسی ریاست میں عدل و انصاف کو جانچنے کا معیار حقوق ہی ہیں۔
Q3 · 2 marks
پروفیسر لاسکی کے مطابق حقوق کی تعریف لکھیں۔
Answer
حقوق معاشرتی زندگی کی وہ شرائط ہیں جن کی عدم موجودگی میں کوئی فرد اپنی شخصیت کی تکمیل نہیں کر سکتا۔
Q4 · 2 marks
باب ہاؤس کے مطابق حقوق کی تعریف لکھیں۔
Answer
حقوق وہ توقعات ہیں جو ہم دوسروں سے اور دوسرے ہم سے کرتے ہیں۔
Q5 · 2 marks
حقوق کی جامع تعریف لکھیں۔
Answer
بہتر زندگی گزارنے کے لیے افراد اور ریاست کی طرف سے جو سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں انہیں افراد کے حقوق کہا جاتا ہے۔ ریاست ان کو پورا کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے اور قانون کے ذریعے ان کا تحفظ کرتی ہے۔
Q6 · 2 marks
حقوق اور مراعات میں کیا فرق ہے؟
Answer
حقوق تمام افراد کو مساوی طور پر حاصل ہوتے ہیں۔ اگر یہ صرف چند افراد یا طبقوں کو حاصل ہوں تو پھر وہ مراعات بن جاتی ہیں۔
Q7 · 2 marks
1973ء کے آئین کے مطابق شہریوں کو دیے گئے کوئی پانچ حقوق لکھیں۔
Answer
(1)بنیادی حقوق کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا (2) جانی و مالی تحفظ (3) بغیر جرم ثابت کیے گرفتار نہیں کیا جائے گا (4) غلامی اور جبری مشقت پر مجبور نہیں کیا جائے گا (5) حق جائیداد۔
Q8 · 2 marks
1973ء کے آئین میں مذہب سے متعلق کون سے حقوق دیے گئے؟
Answer
ہر فرد کو مذہبی ادارے قائم کرنے کی آزادی حاصل ہو گی۔ مذہبی سرگرمیوں پر اور نہ ہی کسی مذہبی تعلیمی اداروں پر کسی قسم کا ٹیکس عائد ہو گا۔
Q9 · 2 marks
1973ء کے آئین کے مطابق قانون کے سامنے شہریوں کی کیا حیثیت ہے؟
Answer
ہر فرد قانون کی نظر میں برابر ہو گا اور قانون کا احترام اس پر لازم ہو گا۔ کسی فرد کے ساتھ کسی معاملے میں امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا۔
Q10 · 2 marks
1973ء کے آئین کے مطابق آزادی کے کون سے حقوق شہریوں کو حاصل ہیں؟
Answer
ہر فرد کو ملک میں نقل و حرکت، اجتماعات میں شمولیت، جماعت سازی اور اس میں شمولیت کی آزادی، تجارت، کاروبار اور پیشہ اختیار کرنے کا حق، آزادی تحریر و تقریر اور اپنی زبان و ثقافت کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔
Q11 · 2 marks
بنیادی حقوق کی اقسام لکھیں۔
Answer
بنیادی حقوق کی دو اقسام ہیں:
(1)اخلاقی حقوق (2) قانونی حقوق۔ قانونی حقوق کی تین مزید اقسام ہیں: معاشرتی، معاشی اور سیاسی۔
Q12 · 2 marks
اخلاقی حقوق سے کیا مراد ہے؟
Answer
ایسے حقوق جن کی بنیاد معاشرے کی اخلاقی اقدار پر ہوتی ہے۔ ان حقوق کے بغیر مہذب معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا۔ ریاست ان کی ضمانت نہیں دیتی اور ان کی خلاف ورزی پر عدالتی کارروائی نہیں ہوتی۔
Q13 · 2 marks
اخلاقی حقوق کی کوئی تین مثالیں دیں۔
Answer
والدین کی بڑھاپے میں خدمت کرنا، استاد کی عزت اور طالب علموں سے شفقت کرنا، ہمسایوں کا خیال رکھنا، غریبوں کی مدد اور بڑوں کا احترام کرنا۔
Q14 · 2 marks
قانونی حقوق سے کیا مراد ہے؟
Answer
ایسے حقوق جن کو ریاست تسلیم کرتی ہے اور ان کے تحفظ کی آئینی ضمانت دیتی ہے۔ یہ تمام شہریوں کو بلا لحاظ رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ، امارت و غربت برابر حاصل ہوتے ہیں۔ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سزا ملتی ہے۔
Q15 · 2 marks
قانونی حقوق کی اقسام لکھیں۔
Answer
(الف)معاشرتی حقوق (ب) معاشی حقوق (ج) سیاسی حقوق۔
Q16 · 2 marks
معاشرتی حقوق کی اقسام لکھیں۔
Answer
حق زندگی، حق خاندان، حق تعلیم، حق مذہب، حق ثقافت و زبان، حق معاہدہ، حق رہائش، عزت و آبرو کا تحفظ، حق مساوات اور حق تحریر و تقریر۔
Q17 · 2 marks
حق زندگی سے کیا مراد ہے؟
Answer
وہ حق جس کے بغیر دوسرے حقوق کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ریاست بنانے کا بنیادی مقصد ہی تحفظ زندگی تھا۔ اگر کوئی فرد کسی دوسرے کو اس حق سے محروم کرے تو ملکی قانون اسے سزا دیتا ہے۔
Q18 · 2 marks
حق خاندان کیا ہے؟
Answer
خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرے اور اپنے خاندان کی بنیاد ڈالے۔
Q19 · 2 marks
حق تعلیم کی وضاحت کریں۔
Answer
تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق اور ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنی پسند اور خواہش کے مطابق تعلیم حاصل کرے۔ ریاست کا فرض ہے کہ تمام شہریوں کو یکساں طور پر تعلیم کی سہولیات فراہم کرے۔
Q20 · 2 marks
حق مذہب کی وضاحت کریں۔
Answer
ہر فرد کو اپنی مرضی کے مطابق مذہب اور عقیدہ اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔ مذہب فرد کا خالصتاً ذاتی معاملہ ہے۔ پاکستان کے آئین کے تحت تمام افراد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔
Q21 · 2 marks
حق ثقافت و زبان کی وضاحت کریں۔
Answer
ہر شہری کو اپنی ثقافت اور تمدن کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہر معاشرے کی اپنی مخصوص ثقافت اور زبان ہوتی ہے۔ کسی دوسرے کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی ثقافت اور زبان دوسروں پر زبردستی مسلط کرے۔
Q22 · 2 marks
حق رہائش سے کیا مراد ہے؟
Answer
تمام شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کے جس حصے میں رہنا چاہیں رہائش اختیار کر سکتے ہیں اور آزادی سے ملک میں نقل و حرکت بھی کر سکتے ہیں۔ ریاست سوائے بغاوت یا غداری کے کسی شہری کو ملک بدر نہیں کر سکتی۔
Q23 · 2 marks
حق مساوات کیا ہے؟
Answer
تمام شہریوں کا یہ حق ہے کہ ان کے ساتھ برابر کا سلوک کیا جائے۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور انصاف کرتے وقت ذات پات، برادری، رنگ و نسل، عقیدہ اور مذہب کو مد نظر نہ رکھا جائے۔
Q24 · 2 marks
حق تحریر و تقریر سے کیا مراد ہے؟
Answer
تحریر و تقریر کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ اس کے بغیر ایک شہری حکومت پر تنقید نہیں کر سکتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ شہری اپنے حق کو ایسے طریقے سے استعمال کرے جو ملکی سلامتی کے خلاف ہو۔
Q25 · 2 marks
معاشی حقوق کی اقسام لکھیں۔
Answer
(1)حق ملازمت (2) حق اجرت و معاوضہ (3) حق جائیداد۔
Q26 · 2 marks
حق ملازمت کی وضاحت کریں۔
Answer
ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قانون کے مطابق اپنی مرضی اور رجحان کے مطابق اپنا پیشہ اختیار کرے۔ تمام افراد جو مطلوبہ معیار پر پورے اترتے ہوں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ غیر قانونی کاروبار ریاست کے قانون کے مطابق جرم ہے۔
Q27 · 2 marks
حق اجرت و معاوضہ سے کیا مراد ہے؟
Answer
ہر شہری کا یہ حق ہے کہ جو محنت کرے اس کا معاوضہ ملے۔ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔ اسلامی ریاست میں مزدوروں اور محنت کشوں کو محنت کا معقول معاوضہ دیا جاتا ہے۔
Q28 · 2 marks
حق جائیداد کی وضاحت کریں۔
Answer
ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ذاتی جائیداد بنائے اور اسے جیسے چاہے خرچ کرے۔ ناجائز ذرائع سے بنائی گئی جائیداد حکومت ضبط کر سکتی ہے اور کسی کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنا قانونی جرم ہے۔
Q29 · 2 marks
سیاسی حقوق کی اقسام لکھیں۔
Answer
(1)ووٹ دینے کا حق (2) حق نمائندگی (3) تنقید کرنے کا حق (4) سیاسی جماعت بنانے کا حق۔
Q30 · 2 marks
سیاسی حقوق سے کیا مراد ہے؟
Answer
سیاسی حقوق کا تعلق شہری کی سیاسی زندگی سے ہوتا ہے۔ یہ جمہوریت کی ترقی کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ ان کے بغیر فرد اپنے معاشرتی اور معاشی حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
Q31 · 2 marks
ووٹ دینے کا حق کسے حاصل نہیں؟
Answer
تمام شہریوں کو ووٹ استعمال کرنے کا حق حاصل ہے البتہ عادی مجرم، پاگل، نابالغ اور دیوالیہ افراد اور غیر ملکی اس حق کو استعمال نہیں کر سکتے۔
Q32 · 2 marks
حق نمائندگی سے کیا مراد ہے؟
Answer
شہریوں کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ یہ حق بھی حاصل ہوتا ہے کہ وہ انتخابات میں بطور امیدوار شرکت کریں۔ نمائندگی کے لیے عمر اور تعلیم کی شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔ پاکستان میں 1973ء کے آئین کے تحت قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے عمر کی حد کم سے کم 25 سال ہے۔
Q33 · 2 marks
تنقید کرنے کا حق کیا ہے؟
Answer
ہر شہری کو یہ حق ہوتا ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کر کے اس کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرے۔ تعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہے اور تنقید اصلاحی اور نیک نیتی پر مبنی ہونی چاہیے۔
Q34 · 2 marks
سیاسی جماعت بنانے کا حق کیوں ضروری ہے؟
Answer
جمہوریت کی کامیابی کے لیے سیاسی جماعتوں کا وجود بہت ضروری ہے کیونکہ یہ عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے اور ان کی سیاسی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہر شہری کو حق ہے کہ سیاسی جماعت کی تشکیل کرے اور اپنی پسند کی جماعت میں شمولیت اختیار کرے۔
Q35 · 2 marks
شہریوں کے آٹھ فرائض لکھیں۔
Answer
(1)ریاست سے وفاداری (2) قانون کی پابندی (3) حکام سے تعاون (4) ٹیکسوں کی ادائیگی (5) ووٹ کا صحیح استعمال (6) تعلیم (7) ضبط نفس (8) فرقہ واریت سے اجتناب۔
Q36 · 2 marks
حقوق اور فرائض کا باہمی تعلق لکھیں۔
Answer
درحقیقت شہری جن حقوق کو حاصل کرتا ہے ان کے بدلے میں اس پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ حقوق و فرائض لازم و ملزوم ہیں۔ کوئی فرد اس وقت تک اچھا شہری نہیں بن سکتا جب تک وہ اپنے فرائض دیانتداری اور ذمہ داری سے سرانجام نہ دے۔
Q37 · 2 marks
ریاست سے وفاداری کا کیا مطلب ہے؟
Answer
نہ خود کوئی ایسا کام کرے نہ کسی کو ایسا کام کرنے دے جس سے ریاست کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ریاست کے مفاد کو ذاتی مفاد پر قربان نہ کرے بلکہ ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے سے دریغ نہ کرے اور ریاست کے بنیادی نظریے پر مکمل یقین رکھے۔
Q38 · 2 marks
ٹیکسوں کی ادائیگی کیوں ضروری ہے؟
Answer
روپے پیسے کے بغیر حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔ ریاست یہ رقم شہریوں سے ٹیکسوں کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔ ہر شہری کا فرض ہے کہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ تمام ٹیکسوں کی پوری ایمانداری کے ساتھ بروقت ادائیگی کرے۔
Q39 · 2 marks
ووٹ کے صحیح استعمال سے کیا مراد ہے؟
Answer
ووٹ ایک مقدس قومی امانت ہے۔ شہریوں کا فرض ہے کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ اچھی حکومت کا قیام ووٹ کے صحیح استعمال کے بدولت ہی ممکن ہوتا ہے اس لیے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
Q40 · 2 marks
ضبط نفس سے کیا مراد ہے؟
Answer
شہریوں کا یہ فرض ہے کہ وہ خود غرض نہ بنیں اور جذبہ نفس سے کام لیتے ہوئے قومی مفاد کو سب سے پہلے سامنے رکھیں۔
Q41 · 2 marks
فرقہ واریت سے اجتناب کیوں ضروری ہے؟
Answer
فرقہ پرستی ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے اور اس سے معاشرے میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو جاتا ہے۔ شہریوں کو اس سے بچنا چاہیے اور مذہبی معاملات میں تحمل اور برداشت سے کام لینا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام میں جبر نہیں رکھا۔
Q42 · 2 marks
اسلامی ریاست میں شہریوں کے کوئی پانچ حقوق لکھیں۔
Answer
حق زندگی، تحفظ عزت و آبرو، نجی زندگی کا تحفظ، تحفظ ملکیت اور مذہبی آزادی۔
Q43 · 2 marks
اسلامی ریاست میں حق زندگی کی وضاحت کریں۔
Answer
اسلام نے انسانی زندگی کو انتہائی قابل احترام قرار دیا ہے۔ ایک انسان کا قتل تمام انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔ غیر مسلم کی جان بھی اسی قدر قیمتی ہے جس قدر مسلمان کی۔ اگر ایک مسلمان کسی غیر مسلم کو مار ڈالے تو اس کا قصاص اسی طرح لیا جائے گا جس طرح ایک مسلمان کو قتل کرنے والے سے لیا جاتا ہے۔
Q44 · 2 marks
اسلامی ریاست میں خواتین کے حقوق کیا ہیں؟
Answer
اسلام سے قبل عورت کی حیثیت انتہائی کم تھی۔ اسلام نے عورت کو وراثت میں حصہ دار بنایا اور عورتوں کو مردوں کے مساوی حقوق فراہم کیے ہیں۔
Q45 · 2 marks
اسلامی ریاست میں ظلم کے خلاف احتجاج کا حق کیا ہے؟
Answer
اسلامی ریاست میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانا شہری کا حق ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل ترین عمل ہے۔ خلفائے راشدینؓ کے دور میں معمولی سی بات کے لیے لوگ خلیفہ وقت کو روک کر سوال کر لیتے تھے۔
Q46 · 2 marks
اسلامی ریاست میں حق مساوات کی مثال دیں۔
Answer
اسلام نے نسلی برتری کو ختم کر دیا۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ کے پاس ایک اعلیٰ خاندان کی عورت چوری کے الزام میں آئی اور سفارش پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہؓ بھی ایسا کرتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹنے کی سزا دیتا۔
Q47 · 2 marks
اسلامی ریاست میں حق انصاف کیا ہے؟
Answer
اسلام میں اجتماعی عدل کو ریاست کا بنیادی فریضہ قرار دیا گیا ہے۔ اسلامی ریاست کا قیام ہی حق و انصاف کا بول بالا کرنے کے لیے عمل میں لایا جاتا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا کہ ظالموں کو سزا دینا اور کمزوروں کو حق دلانا حکومت کا فرض ہے۔
Q48 · 2 marks
انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں بتائیں۔
Answer
انسانی حقوق کے تحفظ کی خاطر ریاست وجود میں آئی۔ مغربی دنیا نے 1215ء کے میگنا کارنا کے ذریعے انسانی حقوق کا اعلان کیا۔ اقوام متحدہ نے 10 دسمبر 1948ء کو انسانی حقوق کے عالمی منشور کا اعلان کیا۔ بدقسمتی سے انسانی حقوق کا تحفظ عملی طور پر نہیں ہے۔ مسلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سب سے بڑا شکار ہیں مثلاً فلسطین، کشمیر، بوسنیا، چیچنیا، افغانستان اور عراق۔
Q49 · 2 marks
حقوق کی تعریف کریں۔
Answer
حقوق افراد کے ان تقاضوں کا نام ہے جنہیں ریاست تسلیم کرتی ہے اور ان کی حفاظت کرتی ہے۔
Q50 · 2 marks
اخلاقی حقوق کیا ہیں؟
Answer
وہ حقوق جن کی بنیاد معاشرے کی اخلاقی اقدار پر ہو اور جن کی ریاست ضمانت نہیں دیتی، جیسے والدین کی خدمت۔
Q51 · 2 marks
شہریوں کے چار فرائض لکھیں۔
Answer
ریاست سے وفاداری، قانون کی پابندی، ٹیکسوں کی ادائیگی اور ووٹ کا صحیح استعمال۔
Q52 · 2 marks
حق زندگی کی وضاحت کریں۔
Answer
وہ حق جس کے بغیر دوسرے حقوق کا تصور بھی ممکن نہیں۔ ریاست فرد کی زندگی کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔
Q53 · 2 marks
اسلامی ریاست میں خواتین کے حقوق لکھیں۔
Answer
اسلام نے عورت کو وراثت میں حصہ دار بنایا اور مردوں کے مساوی حقوق دیے۔
Q54 · 2 marks
انسانی حقوق کا عالمی منشور کب اور کس نے جاری کیا؟
Answer
اقوام متحدہ نے 10 دسمبر 1948ء کو جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کا عالمی منشور جاری کیا۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
حقوق کی تعریف کریں اور شہریوں کے معاشرتی حقوق بیان کریں۔
Answer
تعریف: حقوق، حق کی جمع ہے۔ یہ افراد کے ان تقاضوں کا نام ہے جنہیں ریاست تسلیم کرتی ہے اور ان کی حفاظت کرتی ہے۔ ارسطو کے مطابق حقوق ریاست کی بنیاد ہیں۔ لاسکی کے مطابق حقوق معاشرتی زندگی کی وہ شرائط ہیں جن کی عدم موجودگی میں فرد اپنی شخصیت کی تکمیل نہیں کر سکتا۔ باب ہاؤس کے مطابق حقوق وہ توقعات ہیں جو ہم دوسروں سے اور دوسرے ہم سے کرتے ہیں۔ معاشرتی حقوق:
(1)حق زندگی (2) حق خاندان (3) حق تعلیم (4) حق مذہب (5) حق ثقافت و زبان (6) حق معاہدہ (7) حق رہائش (8) عزت و آبرو کا تحفظ (9) حق مساوات (10) حق تحریر و تقریر۔ ان میں حق زندگی سب سے بنیادی ہے اور ریاست بنانے کا بنیادی مقصد بھی تحفظ زندگی تھا۔ حق تعلیم ترقی کا پہلا زینہ ہے اور ریاست کا فرض ہے کہ سب کو یکساں تعلیمی سہولیات دے۔ حق مساوات کے مطابق قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔
Q2 · 8 marks
پاکستان کے 1973ء کے آئین کے مطابق شہریوں کے حقوق و فرائض کی وضاحت کریں۔
Answer
1973ء کے آئین کے مطابق دیے گئے حقوق:
(1)بنیادی حقوق کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا (2) تمام افراد کو جانی و مالی تحفظ (3) بغیر جرم ثابت کیے گرفتار نہیں کیا جائے گا (4) غلامی اور جبری مشقت پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور نہ بغیر وجہ گرفتار (5) سابقہ جرم کی سزا نہیں دی جائے گی اور نہ ایک ہی جرم پر دوہری سزا (6) عزت و آبرو اور چادر و چار دیواری کا احترام (7) نقل و حرکت، اجتماعات میں شمولیت اور جماعت سازی کی آزادی (8) تجارت، کاروبار اور پیشہ اختیار کرنے کا حق (9) آزادی تحریر و تقریر (10) مذہبی ادارے قائم کرنے کی آزادی (11) مذہبی سرگرمیوں پر کوئی ٹیکس نہیں (12) حق جائیداد (13) قانون کی نظر میں برابری (14) امتیازی سلوک کی ممانعت (15) زبان و ثقافت کے تحفظ کا حق۔ فرائض: ریاست سے وفاداری، قانون کی پابندی، حکام سے تعاون، ٹیکسوں کی ادائیگی، ووٹ کا صحیح استعمال، تعلیم، ضبط نفس اور فرقہ واریت سے اجتناب۔ حقوق و فرائض لازم و ملزوم ہیں اور ذمہ داریاں ادا کیے بغیر کوئی اچھا شہری نہیں بن سکتا۔
Q3 · 8 marks
شہریوں کو کون کون سے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں؟ تفصیل بیان کریں۔
Answer
شہریوں کو ریاست کی طرف سے جہاں بے شمار حقوق حاصل ہوتے ہیں وہیں ان پر ریاست کی طرف سے کچھ فرائض بھی عائد ہوتے ہیں۔
(1)ریاست سے وفاداری: اولین فرض، ریاست کو نقصان پہنچنے والا کام نہ کرے، ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے سے دریغ نہ کرے۔
(2)قانون کی پابندی: قوانین شہریوں کی فلاح کے لیے ہیں، پابندی نہ کرنے سے نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔
(3)حکام سے تعاون: قانون شکنی سے فوری طور پر حکام کو آگاہ کرے۔
(4)ٹیکسوں کی ادائیگی: روپے پیسے کے بغیر حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔
(5)ووٹ کا صحیح استعمال: مقدس قومی امانت۔
(6)تعلیم: ترقی کا بنیادی زینہ، قرآن و حدیث اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ ہوں۔
(7)ضبط نفس: خود غرض نہ بنیں۔
(8)فرقہ واریت سے اجتناب: فرقہ پرستی ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے، مذہبی معاملات میں تحمل اور برداشت اختیار کریں۔
Q4 · 8 marks
اسلامی ریاست میں شہریوں کے حقوق کا جائزہ لیں۔
Answer
اسلام دین فطرت ہے اور اسلامی ریاست نظریاتی ریاست ہے۔ اس میں شہریوں کو تمام حقوق حاصل ہیں جو قرآن و سنت کے مقرر کردہ ہیں۔
(1)حق زندگی: ایک انسان کا قتل تمام انسانیت کے قتل کے برابر، غیر مسلم کی جان بھی قیمتی، قصاص یکساں۔
(2)تحفظ عزت و آبرو: مذاق اڑانے، برے القاب سے پکارنے اور جھوٹے بہتان پر ممانعت اور سزا۔
(3)نجی زندگی کا تحفظ: چادر اور چار دیواری کا احترام، اجازت کے بغیر داخل نہیں، عیب تلاش کرنے سے منع۔
(4)تحفظ ملکیت: ناجائز ذرائع سے کمائی حرام۔
(5)مذہبی آزادی: جبر ناپسند، غیر مسلموں کے معبودوں کو برا بھلا نہ کہا جائے۔
(6)شخصی آزادی کا تحفظ: جرم ثابت کیے بغیر سزا نہیں۔
(7)خواتین کے حقوق: وراثت میں حصہ دار، مردوں کے مساوی حقوق۔
(8)حق آزادی رائے: ہر شہری حکومت پر مثبت تنقید کر سکتا ہے، مشورہ لازمی۔
(9)ظلم کے خلاف احتجاج کا حق: جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق۔
(10)حق مساوات: برتری کا معیار صرف تقویٰ، فاطمہؓ کی مثال۔
(11)حق انصاف: اجتماعی عدل ریاست کا بنیادی فریضہ، حضرت ابوبکرؓ کا قول۔
Q5 · 8 marks
شہریوں کے معاشی اور سیاسی حقوق پر روشنی ڈالیں۔
Answer
معاشی حقوق زندگی کی بنیادی شرائط کو پورا کرتے ہیں اور ان کے بغیر مہذب زندگی ممکن نہیں۔ اسلامی ریاست میں تمام شہریوں کو معاشی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
(1)حق ملازمت: اپنی مرضی اور رجحان کے مطابق پیشہ اختیار کرنے کا حق، اہل افراد کو سرکاری ملازمت، غیر قانونی کاروبار جرم۔
(2)حق اجرت و معاوضہ: محنت کا معاوضہ، نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔
(3)حق جائیداد: ذاتی جائیداد بنانے اور خرچ کرنے کا حق، ناجائز ذرائع کی جائیداد ضبط۔ سیاسی حقوق شہری کی سیاسی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اور جمہوریت کی ترقی کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
(1)ووٹ دینے کا حق: عادی مجرم، پاگل، نابالغ، دیوالیہ اور غیر ملکی کو حاصل نہیں۔
(2)حق نمائندگی: انتخابات میں بطور امیدوار شرکت، 1973ء کے آئین کے تحت قومی اسمبلی کے امیدوار کی کم از کم عمر 25 سال۔
(3)تنقید کرنے کا حق: تعمیری، اصلاحی اور نیک نیتی پر مبنی تنقید جمہوریت کی روح ہے۔
(4)سیاسی جماعت بنانے کا حق: عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے اور سیاسی تربیت کے لیے۔
Q6 · 8 marks
انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹ لکھیں۔
Answer
انسانی حقوق کے تحفظ کی خاطر ریاست وجود میں آئی۔ آج کے دور میں ریاست جبر و تشدد کی علامت نہیں ہے۔ یہ ایک فلاحی ریاست ہے جس کا بنیادی مقصد اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور ان کی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ خوشحال بنانا ہے۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے جبکہ مغربی دنیا نے 1215ء کے میگنا کارنا کے ذریعے انسانی حقوق کا اعلان کیا۔ اقوام متحدہ کی کوششوں سے 10 دسمبر 1948ء کو جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے عالمی منشور کا اعلان کیا گیا۔ بدقسمتی سے انسانی حقوق کا تحفظ عملی طور پر نہیں ہے۔ مسلمان اس کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ فلسطین، کشمیر، بوسنیا، چیچنیا، افغانستان اور عراق میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے۔ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو ان کے بنیادی حق یعنی آزادی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ طویل عرصے تک نسلی امتیاز کا شکار رہا اور نیلسن منڈیلا نے جدوجہد کر کے اس کا خاتمہ کرایا۔ بھارت میں مذہب کے نام پر فسادات کرائے جا رہے ہیں۔ اسلام نے عورت کو بلند مقام عطا کیا مگر ہندوانہ ثقافت کے اثرات سے بعض علاقوں میں عورت کو کم تر سمجھا جاتا ہے۔ اس کا سد باب کرنے کے لیے ملک میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے اور لوگوں کو امن کی حقیقی روح سے آگاہ کیا جائے۔
Q7 · 6 marks
اخلاقی حقوق پر نوٹ لکھیں۔
Answer
اخلاقی حقوق سے مراد ایسے حقوق ہیں جن کی بنیاد معاشرے کی اخلاقی اقدار پر ہوتی ہے۔ ان حقوق کے بغیر مہذب معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا۔ ریاست ان کی ضمانت نہیں دیتی اور آئین میں ان کا ذکر ہوتا ہے۔ ان کی خلاف ورزی پر عدالتی اور قانونی کارروائی نہیں ہو سکتی البتہ معاشرے کی طرف سے دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مثالیں: اولاد کا اخلاقی فرض ہے کہ والدین کی عزت کرے اور بڑھاپے میں خدمت کرے۔ اگر نہ کرے تو ریاست سزا نہیں دے سکتی۔ استاد کی عزت، طالب علموں سے شفقت، ہمسایوں کا خیال، غریبوں کی مدد اور بڑوں کا احترام بھی اخلاقی حقوق ہیں۔
Q8 · 8 marks
قانونی حقوق کی تعریف کریں اور ان کی اقسام بیان کریں۔
Answer
قانونی حقوق سے مراد ایسے حقوق ہیں جن کو ریاست تسلیم کرتی ہے اور ان کے تحفظ کی آئینی ضمانت دیتی ہے۔ یہ تمام شہریوں کو بلا لحاظ رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ، امارت و غربت برابر حاصل ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ان کی خلاف ورزی کرے تو اس کو قانون کے مطابق سزا ملتی ہے۔ اقسام:
(الف)معاشرتی حقوق: جن کا تعلق انسان کی معاشرتی زندگی سے ہوتا ہے اور جن کے بغیر وہ اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتا۔
(ب)معاشی حقوق: معاشیات انسانی زندگی کا ایک اہم پہلو ہے، مال و دولت کے بغیر فرد اپنے لیے خوشحال زندگی کا سامان نہیں کر سکتا۔ وہ حقوق جن کے ذریعے فرد اپنی معاشی حالت کو بہتر بناتا ہے معاشی حقوق کہلاتے ہیں۔
(ج)سیاسی حقوق: ریاست اور اس کے آئین کی پیداوار ہوتے ہیں، ان کے ذریعے افراد ریاست کے معاملات میں شرکت کرتے ہیں۔
Q9 · 8 marks
اخلاقی اور قانونی حقوق میں فرق واضح کریں۔
Answer
اخلاقی حقوق کی بنیاد معاشرے کی اخلاقی اقدار پر ہوتی ہے جبکہ قانونی حقوق کو ریاست تسلیم کرتی ہے اور آئینی تحفظ دیتی ہے۔ اخلاقی حقوق کی ریاست ضمانت نہیں دیتی جبکہ قانونی حقوق کی ضمانت آئین میں ہوتی ہے۔ اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی پر عدالتی کارروائی نہیں ہوتی جبکہ قانونی حقوق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سزا ملتی ہے۔ اخلاقی حقوق کی مثالیں: والدین کی خدمت، استاد کی عزت، ہمسایوں کا خیال۔ قانونی حقوق کی مثالیں: حق زندگی، حق جائیداد، حق ووٹ۔ قانونی حقوق کی تین اقسام ہیں: معاشرتی، معاشی اور سیاسی۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.