Class 10 Civics · Chapter 5
پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
خارجہ پالیسی کیا ہے؟
Answer
بیرونی ممالک سے تعلقات قائم کرنے، ان کو فروغ دینے اور قومی مفاد کے حصول کے لیے بین الاقوامی سطح پر مناسب اقدامات اٹھانے کا نام خارجہ پالیسی ہے۔
Q2 · 2 marks
افغانستان کہاں واقع ہے؟
Answer
افغانستان پاکستان کا ہمسایہ مسلم ملک ہے جو پاکستان کے شمال مغرب میں واقع ہے اور 26 صوبوں پر مشتمل ہے۔
Q3 · 2 marks
افغانستان میں کون سی اقوام آباد ہیں؟
Answer
ہزارہ، تاجک، ترک، ازبک اور افغان وغیرہ آباد ہیں۔ اکثریت افغانیوں کی ہے جو پشتو زبان بولتے ہیں۔
Q4 · 2 marks
افغانستان کا دارالخلافہ اور لوگوں کا پیشہ کیا ہے؟
Answer
دارالخلافہ کابل ہے اور زیادہ تر لوگوں کا پیشہ تجارت ہے۔
Q5 · 2 marks
2002ء اور 2004ء میں افغانستان میں کیا ہوا؟
Answer
2002ء میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد حامد کرزئی کی عبوری حکومت قائم ہوئی اور 2004ء کے انتخاب میں واضح اکثریت حاصل کر کے وہ ملک کے صدر بن گئے۔ اب وہاں دوبارہ طالبان کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔
Q6 · 2 marks
1970ء کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کیسے رہے؟
Answer
تعلقات بہتر ہوئے۔ وزیراعظم پاکستان اور صدر افغانستان نے خیرسگالی دورے کیے اور معاہدے کے تحت علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کی پالیسی کا عہد کیا۔
Q7 · 2 marks
افغانستان میں فوجی انقلاب اور روسی مداخلت کب ہوئی؟
Answer
اپریل 1978ء میں فوجی انقلاب برپا ہوا اور دسمبر 1979ء میں روسی افواج افغانستان میں داخل ہوئیں جس سے تعلقات میں دوبارہ تلخی پیدا ہو گئی۔
Q8 · 2 marks
روسی مداخلت کی وجہ سے کتنے افغان پاکستان آئے اور پاکستان نے کیا کیا؟
Answer
30 لاکھ سے زیادہ افغان باشندے گھر چھوڑ کر پناہ کے لیے پاکستان آئے اور پاکستان کی حکومت نے انسانی اور اسلامی جذبے کے تحت انہیں پناہ دی۔
Q9 · 2 marks
پاکستان نے افغان عوام کی حمایت کیسے کی؟
Answer
جب افغان عوام نے روسی فوجوں کو نکالنے کے لیے جہاد کا آغاز کیا تو پاکستان نے بھرپور حمایت کی اور مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔
Q10 · 2 marks
جنیوا معاہدہ کیا ہے؟
Answer
1988ء میں اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی جنیوا میں روس، پاکستان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا جس کی رو سے روس نے 1989ء میں اپنی فوجیں افغانستان سے واپس بلا لیں۔
Q11 · 2 marks
افغانستان میں مجاہدین کی حکومت کب قائم ہوئی؟ پاکستان نے کیا کیا؟
Answer
اپریل 1992ء میں مجاہدین کی حکومت قائم ہوئی جسے پاکستان نے فوری طور پر تسلیم کر لیا۔
Q12 · 2 marks
طالبان نے کیا کیا اور پاکستان کا ردعمل کیا تھا؟
Answer
مجاہدین کے باہمی اختلاف کے بعد «طالبان» نے افغانستان کے بیشتر حصے پر قبضہ کر کے اسلامی حکومت قائم کر دی۔ حکومت پاکستان نے طالبان کی حکومت کو بھی تسلیم کر لیا۔
Q13 · 2 marks
مشترکہ کمیشن کے قیام کا مقصد کیا تھا؟
Answer
مئی 2000ء میں قائم اس مستقل کمیشن کا کام سرحد کے آر پار سمگلنگ روکنا اور افغان مہاجرین کی واپسی تھا۔ باہمی جھگڑوں کا طے کرنا بھی اس کے اختیارات میں شامل کیا گیا۔
Q14 · 2 marks
11 ستمبر 2001ء کے بعد افغانستان میں کیا ہوا؟
Answer
امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر دیا، طالبان کی حکومت ختم کر دی گئی اور نئی حکومت قائم ہوئی۔ پاکستان نے نئی حکومت سے تعاون کا اعلان کیا، تعمیر نو کے لیے مالی امداد دی اور مزید امداد کا وعدہ کیا۔
Q15 · 2 marks
2003ء میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان گیس پائپ لائن کا کیا معاملہ ہوا؟
Answer
وزیراعظم پاکستان اور صدر افغانستان کے درمیان گیس پائپ لائن کا مسئلہ طے پایا اور معاہدہ کیا گیا کہ دونوں ممالک اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مدد دیں گے۔
Q16 · 2 marks
طالبان کی دوبارہ حکومت کے بعد تعلقات کے بارے میں کتاب کیا کہتی ہے؟
Answer
حامد کرزئی کے منتخب ہونے کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آئی۔ طالبان کی دوبارہ حکومت قائم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔
Q17 · 2 marks
چین کا مختصر تعارف لکھیں۔
Answer
چین پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے جو شمال میں واقع ہے۔ مشترکہ سرحد تقریباً 585 کلومیٹر ہے۔ آبادی ایک ارب سے زیادہ اور دنیا کی سب سے بڑی ریاست ہے۔ زبان چینی، دارالحکومت بیجنگ، 1949ء میں معرض وجود میں آیا اور یہاں کیمونسٹ حکومت ہے۔
Q18 · 2 marks
بنڈونگ کانفرنس کے بعد پاکستان اور چین کے تعلقات کیسے بہتر ہوئے؟
Answer
1955ء میں وزرائے اعظم کی ملاقاتیں ہوئیں جو آج تک جاری ہیں۔ 1961ء میں سرحد بندی کی کوششیں شروع ہوئیں جو 1963ء میں مکمل ہوئیں۔ اس سے تعلقات خوشگوار ہوئے، تجارتی معاہدوں کی راہ کھلی اور پاکستان کی ہوائی کمپنی نے بیجنگ میں ہوائی سروس شروع کی۔
Q19 · 2 marks
فروری 1964ء کے دورہ چین کی اہمیت لکھیں۔
Answer
اس تاریخی دورے میں چین نے کشمیر کے پرامن تصفیہ کے لیے پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ 1965ء کی جنگ میں بھی چین نے حمایت کا اعلان کیا اور دفاع مضبوط بنانے کے لیے اسلحہ مہیا کیا۔
Q20 · 2 marks
چین نے پاکستان کی فنی و مالی امداد کی کوئی مثالیں دیں۔
Answer
ٹیکسلا میں بھاری مشینی کمپلیکس اور اس کے ذیلی منصوبے، لانڈھی میں مشین ٹول فیکٹری اور اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام۔
Q21 · 2 marks
شاہراہ قراقرم کی کیا اہمیت ہے؟
Answer
1969ء میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ قائم ہوا اور وفود کا تبادلہ ہوا۔ اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطہ بھی قائم کیا گیا۔
Q22 · 2 marks
1985ء میں چین اور پاکستان کے دفاعی معاہدوں کی تفصیل لکھیں۔
Answer
چین نے کامرہ کمپلیکس اور واہ آرڈننس فیکٹری کی تعمیر میں مدد کی اور صوبہ سرحد میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 273 ملین روپے بھی مہیا کیے۔
Q23 · 2 marks
پاکستان نے سفارتی سطح پر چین کا ساتھ کیسے دیا؟
Answer
پاکستان نے چین کو اقوام متحدہ کا مستقل ممبر بنانے کے لیے حمایت کی، امریکہ اور چین کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا اور کمبوڈیا میں غیر ملکی فوجوں کے مسئلے پر چین کے موقف کی حمایت کی۔
Q24 · 2 marks
چین نے سفارتی سطح پر پاکستان کی کیا مدد کی؟
Answer
چین نے افغانستان میں روس کی فوجی مداخلت کی سخت مخالفت کی اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔
Q25 · 2 marks
پاکستان اور چین کے درمیان خیرسگالی دوروں کی تفصیل لکھیں۔
Answer
چینی وزیراعظم نے 1987ء اور 2001ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔ صدر پاکستان نے 2001ء اور 2002ء میں چین کے دورے کیے۔ چین کے صدر نے 2006ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔ 2013ء میں پاکستان کے وزیراعظم نے چین کا دورہ کیا اور توانائی کے شعبے میں معاہدے ہوئے۔
Q26 · 2 marks
2012ء میں گوادر کے بارے میں کیا فیصلہ ہوا؟
Answer
2012ء میں گوادر بندرگاہ کا انتظامی کنٹرول چین کی ایک کمپنی کو سونپا گیا۔
Q27 · 2 marks
سی پیک (CPEC) کیا ہے؟
Answer
پاکستان اور چین کے درمیان راہداری کے اقتصادی منصوبے کو China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) کہتے ہیں۔ چین اس کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
Q28 · 2 marks
سی پیک میں کون سے منصوبے شامل ہیں؟
Answer
پاکستان کو کاشغر سے ریلوے اور بڑی شاہراہوں سے ملانا، بجلی کی بڑی پیداوار اور کارخانوں کا قیام۔
Q29 · 2 marks
ایران کا مختصر تعارف لکھیں۔
Answer
ایران پاکستان کا ہمسایہ اسلامی ملک ہے جو جنوب مغرب میں واقع ہے۔ زیادہ آبادی شیعہ مسلم ہے۔ قدیم زمانے سے بادشاہت تھی، 1979ء میں اسلامی انقلاب سے جمہوری حکومت قائم ہوئی۔ دارالخلافہ تہران، قومی زبان فارسی اور تیل اہم ذریعہ آمدن ہے۔
Q30 · 2 marks
پاکستان اور ایران کے ابتدائی روابط کیسے قائم ہوئے؟
Answer
1949ء میں وزیراعظم پاکستان نے ایران کا دورہ کیا جس کے جواب میں شاہ ایران نے 1950ء میں پاکستان کا دورہ کیا اور تجارتی روابط قائم ہوئے۔
Q31 · 2 marks
ایران نے پاکستان کی جنگوں میں کیا مدد کی؟
Answer
1965ء کی پاک بھارت جنگ میں حمایت اور مالی و فوجی امداد فراہم کی اور 1971ء کی جنگ میں بھی بھرپور حمایت کی جسے پاکستان ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا رہا ہے۔
Q32 · 2 marks
اسلامی انقلاب کے بعد پاکستان کا ایران کے ساتھ کیا رویہ رہا؟
Answer
پاکستان نے ایران کی نئی حکومت کو تسلیم کر لیا، دوستانہ تعلقات قائم کیے، ہر میدان میں تعاون کو وسعت دی اور وفود کے دوروں سے تجارت کو فروغ دیا۔
Q33 · 2 marks
E.C.O کیا ہے؟
Answer
1985ء میں پاکستان اور ایران نے ترکی کے ساتھ مل کر R.C.D کی تنظیم نو کی اور اس کا نیا نام اقتصادی تعاون کی تنظیم (E.C.O) رکھا جو مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
Q34 · 2 marks
E.C.O کے مقاصد کیا ہیں؟
Answer
تینوں ممالک کے مابین اقتصادی، صنعتی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی میدانوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا۔ بعد میں وسطی ایشیا کے مسلم ممالک بھی شامل ہوئے۔
Q35 · 2 marks
گیس پائپ لائن کے منصوبے کی تفصیل لکھیں۔
Answer
2000ء میں صدر پاکستان نے ایران کا دورہ کیا اور ایران سے بھارت تک پاکستان کے ذریعے گیس پائپ لائن کے پروگرام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 2013ء میں منصوبے کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔ عالمی سیاست اور بھارت کے انکار سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
Q36 · 2 marks
گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہونے سے کیا توقع تھی؟
Answer
توقع تھی کہ پاکستان کا توانائی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔
Q37 · 2 marks
بھارت کا مختصر تعارف لکھیں۔
Answer
بھارت پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جو مشرق میں واقع ہے۔ 1610 کلومیٹر لمبی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔ آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے، اکثریت ہندوؤں کی ہے اور مسلمان ایک بڑی اقلیت ہیں۔ 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا، دارالحکومت دہلی ہے اور پارلیمانی نظام رائج ہے۔
Q38 · 2 marks
پاک بھارت تنازعے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
Answer
دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر وجہ تنازعہ ہے۔ اس پر 1948ء، 1965ء اور 1971ء میں تین جنگیں ہو چکی ہیں اور قیام پاکستان کے وقت سے بھارت نے پاکستان کے لیے کئی مسائل پیدا کیے ہیں۔
Q39 · 2 marks
سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟
Answer
1960ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی بنک اور دیگر ممالک کی مدد سے «سندھ طاس معاہدے» پر دستخط ہوئے۔
Q40 · 2 marks
شملہ معاہدہ کیوں ہوا؟
Answer
1971ء میں بھارت نے مشرقی پاکستان میں علیحدگی پسند عناصر کی مدد کی جس سے بنگلہ دیش وجود میں آیا۔ اس کے بعد شملہ کے مقام پر معاہدہ ہوا۔
Q41 · 2 marks
شملہ معاہدے کے نتائج لکھیں۔
Answer
دونوں ممالک نے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا اعلان کیا۔ تعلقات میں کچھ بہتری آئی اور محدود پیمانے پر تجارت اور مسافروں کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔
Q42 · 2 marks
سارک کے دائرے میں پاک بھارت تعاون کی کوششوں کا کیا نتیجہ نکلا؟
Answer
1980ء سے جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم «سارک» کے دائرے میں تعاون بڑھانے کی کوششیں کی گئیں لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔ پاکستان بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتا رہا لیکن بھارت نے ٹال مٹول سے کام لیا۔
Q43 · 2 marks
1988ء کی سارک کانفرنس میں کیا معاہدہ ہوا؟
Answer
پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو ملنے کا موقع ملا اور ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے جوہری مراکز پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہوئے۔
Q44 · 2 marks
حق خودارادیت کا مطالبہ کیا ہے؟
Answer
1989ء میں کشمیری مجاہدین نے جہاد شروع کیا تو بھارت نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ پاکستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا جس سے بھارت نے مکمل چشم پوشی کی۔
Q45 · 2 marks
1990ء میں پاک بھارت تعلقات میں کیا بہتری آئی؟
Answer
باہمی تجارت اور لوگوں کی آمد و رفت بڑھی لیکن تعلقات محدود حد سے آگے نہ بڑھ سکے کیونکہ بھارت مسئلہ کشمیر کو منصفانہ طور پر حل نہیں کرنا چاہتا تھا۔
Q46 · 2 marks
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا منصفانہ موقف کیا ہے؟
Answer
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور کی ہوئی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کی رائے کے ذریعے حل کیا جائے۔
Q47 · 2 marks
آگرہ کانفرنس کب اور کن کے درمیان ہوئی؟
Answer
14 تا 17 جولائی 2001ء کو صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف اور بھارت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس آگرہ میں ہوئی۔
Q48 · 2 marks
آگرہ کانفرنس کا کیا نتیجہ نکلا؟
Answer
صدر پاکستان نے مسئلہ کشمیر کا موقف بڑی عمدگی اور جرأت کے ساتھ پیش کیا جسے پوری دنیا نے سراہا لیکن یہ تین روزہ مذاکرات بغیر حتمی فیصلہ کے ختم ہو گئے۔
Q49 · 2 marks
جنوری 2004ء میں پاک بھارت مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟
Answer
سارک کانفرنس (اسلام آباد) کے دوران صدر پاکستان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان مذاکرات ہوئے، کئی سمجھوتے طے پائے اور مذاکرات جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
Q50 · 2 marks
2013ء میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کہاں ہوئی؟
Answer
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس 2013ء کے موقع پر ملاقات ہوئی اور تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
Q51 · 2 marks
موجودہ پاک بھارت کشیدگی کی وجوہات لکھیں۔
Answer
26 نومبر 2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے الزامات کی بارش کر رکھی ہے۔ نریندر سنگھ مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد کشیدگی بڑھی۔ 2016ء کی سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کیا گیا اور کشمیر میں مظالم اور کنٹرول لائن پر بمباری جاری ہے۔
Q52 · 2 marks
موجودہ دور میں پاک بھارت تعلقات کی کیا صورتحال ہے؟
Answer
موجودہ دور میں پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں اور بات چیت کا عمل رکا ہوا ہے۔
Q53 · 2 marks
جنیوا معاہدے کے بعد افغانستان میں پاکستان کی پالیسی کے دو اہم نکات بتائیں۔
Answer
پاکستان نے اپریل 1992ء میں مجاہدین کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کیا اور طالبان کی حکومت کو بھی تسلیم کر لیا۔
Q54 · 2 marks
پاکستان اور چین کے درمیان 1963ء میں کیا مکمل ہوا؟
Answer
دونوں ممالک کے درمیان سرحد بندی کی کوششیں مکمل ہوئیں جن کا آغاز 1961ء میں ہوا تھا۔
Q55 · 2 marks
پاکستان کے ہمسایہ ممالک کون سے ہیں جن کا اس باب میں ذکر ہے؟
Answer
افغانستان، چین، ایران اور بھارت۔
Q56 · 2 marks
ایران، چین اور بھارت کی آبادی اور سرحد کے اعداد و شمار لکھیں۔
Answer
چین اور بھارت کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے۔ چین کے ساتھ مشترکہ سرحد تقریباً 585 کلومیٹر اور بھارت کے ساتھ 1610 کلومیٹر ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ بحث کریں۔
Answer
تعارف: چین پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے جو شمال میں واقع ہے۔ مشترکہ سرحد تقریباً 585 کلومیٹر ہے۔ | 1۔ بنڈونگ کانفرنس: 1955ء میں وزرائے اعظم کی ملاقاتیں ہوئیں۔ 1961ء میں سرحد بندی شروع ہو کر 1963ء میں مکمل ہوئی جس سے تجارتی معاہدوں کی راہ کھلی اور بیجنگ میں پاکستانی ہوائی سروس شروع ہوئی۔ | 2۔ سیاسی و دفاعی حمایت: فروری 1964ء میں صدر پاکستان کے دورے میں چین نے کشمیر کے پرامن تصفیہ کے لیے پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا اور اسلحہ مہیا کیا۔ | 3۔ فنی اور مالی امداد: ٹیکسلا میں بھاری مشینی کمپلیکس اور اس کے ذیلی منصوبے، لانڈھی میں مشین ٹول فیکٹری اور اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس۔ | 4۔ شاہراہ قراقرم: 1969ء میں تعمیر مکمل ہوئی جس سے قریبی رابطہ قائم ہوا اور وفود کا تبادلہ ہوا۔ | 5۔ دفاعی معاہدے: 1985ء میں کامرہ کمپلیکس اور واہ آرڈننس فیکٹری کی تعمیر میں مدد کی اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے لیے 273 ملین روپے مہیا کیے۔ | 6۔ سفارتی تعلقات: پاکستان نے چین کو اقوام متحدہ کا مستقل ممبر بنانے کے لیے حمایت کی، امریکہ اور چین کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا اور کمبوڈیا کے مسئلے پر چین کا ساتھ دیا۔ چین نے افغانستان میں روس کی فوجی مداخلت کی سخت مخالفت کی۔ | 7۔ خیرسگالی دورے: چینی وزیراعظم 1987ء اور 2001ء میں پاکستان آئے۔ صدر پاکستان نے 2001ء اور 2002ء میں چین کے دورے کیے۔ چینی صدر 2006ء میں پاکستان آئے۔ 2012ء میں گوادر کا انتظامی کنٹرول چین کی ایک کمپنی کو سونپا گیا۔ 2013ء میں وزیراعظم پاکستان کے دورے میں توانائی کے شعبے میں معاہدے ہوئے۔ | 8۔ سی پیک: 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جو پاکستان کو کاشغر سے ریلوے اور بڑی شاہراہوں سے ملانے کے علاوہ بجلی کی بڑی پیداوار اور کارخانوں کے قیام پر مشتمل ہے۔ | نتیجہ: ان تمام حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان گہرے قریبی تعلقات قائم ہیں۔
Q2 · 8 marks
پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں آنے والے نشیب و فراز کا احاطہ کریں؟
Answer
تعارف: بھارت پاکستان کے مشرق میں واقع ہے، 1610 کلومیٹر سرحد ملتی ہے، 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا، دارالحکومت دہلی ہے اور پارلیمانی نظام رائج ہے۔ | 1۔ مسئلہ کشمیر: وجہ تنازعہ ہے، اس پر 1948ء، 1965ء اور 1971ء میں تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ | 2۔ سندھ طاس معاہدہ: 1960ء میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی بنک اور دیگر ممالک کی مدد سے دستخط ہوئے۔ | 3۔ شملہ معاہدہ: 1971ء میں بھارت کی مدد سے بنگلہ دیش وجود میں آیا۔ پھر شملہ میں معاہدہ ہوا جس میں اختلافات مذاکرات سے حل کرنے کا اعلان ہوا اور تجارت و آمد و رفت شروع ہوئی۔ | 4۔ سارک کانفرنس: 1980ء سے کوششیں ہوئیں مگر خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلا۔ 1988ء میں جوہری مراکز پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ ہوا۔ | 5۔ حق خودارادیت کا مطالبہ: 1989ء میں کشمیری مجاہدین کے جہاد پر بھارت نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا، پاکستان نے حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ | 6۔ تعلقات میں بہتری: 1990ء میں تجارت اور آمد و رفت بڑھی مگر بھارت مسئلہ کشمیر کو منصفانہ طور پر حل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی رائے سے حل ہو۔ | 7۔ آگرہ کانفرنس: 14 تا 17 جولائی 2001ء کو مشرف اور واجپائی کے درمیان ہوئی، پاکستان نے کشمیر کا موقف جرأت سے پیش کیا مگر تین روزہ مذاکرات بغیر فیصلہ ختم ہوئے۔ | 8۔ نیا دور: جنوری 2004ء میں اسلام آباد سارک کانفرنس میں سمجھوتے ہوئے اور 2013ء میں جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ | 9۔ موجودہ کشیدگی: 26 نومبر 2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد الزامات، مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد کشیدگی میں اضافہ، 2016ء کی سارک کانفرنس کا بائیکاٹ اور کنٹرول لائن پر بمباری۔ بات چیت کا عمل رکا ہوا ہے۔
Q3 · 8 marks
پاکستان کے ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ساتھ تعلقات بیان کریں۔
Answer
تعارف: ایران پاکستان کا ہمسایہ اسلامی ملک ہے جو جنوب مغرب میں واقع ہے۔ زیادہ آبادی شیعہ مسلم ہے۔ 1979ء میں اسلامی انقلاب کے ذریعے جمہوری حکومت قائم ہوئی۔ دارالخلافہ تہران، قومی زبان فارسی اور تیل اہم ذریعہ آمدن ہے۔ | 1۔ وزیراعظم کا دورہ: 1949ء میں وزیراعظم پاکستان نے ایران کا دورہ کیا، جواب میں شاہ ایران نے 1950ء میں دورہ کیا اور تجارتی روابط قائم ہوئے۔ | 2۔ پاکستان کی حمایت: 1965ء کی جنگ میں حمایت اور مالی و فوجی امداد دی اور 1971ء کی جنگ میں بھی بھرپور حمایت کی۔ | 3۔ اسلامی انقلاب: پاکستان نے نئی حکومت کو تسلیم کیا، دوستانہ تعلقات قائم کیے اور ہر میدان میں تعاون کو وسعت دی۔ | 4۔ E.C.O: 1985ء میں پاکستان، ایران اور ترکی نے R.C.D کی تنظیم نو کر کے اسے اقتصادی تعاون کی تنظیم (E.C.O) کا نام دیا جو اقتصادی، صنعتی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون بڑھا رہی ہے۔ بعد میں وسطی ایشیا کے مسلم ممالک بھی شامل ہوئے۔ | 5۔ صدر پاکستان کا دورہ ایران: 2000ء میں گیس پائپ لائن کے پروگرام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 2013ء میں منصوبے کا دوبارہ جائزہ لیا گیا مگر عالمی سیاست اور بھارت کے انکار سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
Q4 · 8 marks
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کا جائزہ لیں۔
Answer
تعارف: افغانستان پاکستان کے شمال مغرب میں واقع پہاڑی ملک ہے، 26 صوبوں پر مشتمل ہے، دارالخلافہ کابل ہے، اکثریت پشتو بولنے والی ہے۔ | 1۔ خیرسگالی دورے: 1970ء کی دہائی کے ابتدا میں علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کا عہد۔ | 2۔ فوجی انقلاب اور روسی مداخلت: اپریل 1978ء کا انقلاب اور دسمبر 1979ء میں روسی افواج کا داخلہ۔ 30 لاکھ سے زیادہ افغان پاکستان آئے جنہیں انسانی اور اسلامی جذبے کے تحت پناہ دی گئی۔ | 3۔ افغان عوام کی حمایت: جہاد میں بھرپور حمایت اور سفارتی حل کی کوشش۔ | 4۔ جنیوا معاہدہ: 1988ء میں اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی، روس نے 1989ء میں فوجیں واپس بلائیں۔ | 5۔ مجاہدین کی حکومت: اپریل 1992ء میں فوری تسلیم۔ پھر طالبان نے بیشتر حصے پر قبضہ کیا اور پاکستان نے انہیں بھی تسلیم کیا۔ | 6۔ مشترکہ کمیشن: مئی 2000ء میں سمگلنگ روکنے اور مہاجرین کی واپسی کے لیے۔ | 7۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا واقعہ: 11 ستمبر 2001ء کے بعد امریکی حملہ، طالبان حکومت کا خاتمہ، پاکستان کا تعاون اور مالی امداد۔ | 8۔ نیا دور: 2003ء میں گیس پائپ لائن کا معاہدہ۔ کرزئی کے صدر منتخب ہونے پر کچھ بہتری آئی اور طالبان کی دوبارہ حکومت کے بعد تعلقات کا نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔
Q5 · 8 marks
خارجہ پالیسی کی تعریف کریں اور پاکستان کے چاروں ہمسایہ ممالک کا مختصر تعارف لکھیں۔
Answer
تعریف: بیرونی ممالک سے تعلقات قائم کرنے، ان کو فروغ دینے اور قومی مفاد کے حصول کے لیے بین الاقوامی سطح پر مناسب اقدامات اٹھانے کا نام خارجہ پالیسی ہے۔ | افغانستان: شمال مغرب، 26 صوبے، پہاڑی ملک، پشتو، کابل۔ | چین: شمال، 585 کلومیٹر سرحد، ایک ارب سے زیادہ آبادی، بیجنگ، 1949ء، کیمونسٹ حکومت۔ | ایران: جنوب مغرب، شیعہ اکثریت، 1979ء کا اسلامی انقلاب، تہران، فارسی، تیل۔ | بھارت: مشرق، 1610 کلومیٹر سرحد، ہندو اکثریت، دہلی، 15 اگست 1947ء، پارلیمانی نظام۔
Q6 · 5 marks
سی پیک (CPEC) کیا ہے؟ چین پاکستان تعلقات کے تناظر میں اس کی تفصیل لکھیں۔
Answer
تعریف: پاکستان اور چین کے درمیان راہداری کے اقتصادی منصوبے کو China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) کہتے ہیں۔ | پچھلے چند سالوں سے اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ | چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ | منصوبے میں پاکستان کو کاشغر سے ریلوے اور بڑی شاہراہوں سے ملانا، بجلی کی بڑی پیداوار اور کارخانوں کا قیام شامل ہے۔ | اس سے پہلے 2012ء میں گوادر کا انتظامی کنٹرول چین کی ایک کمپنی کو سونپا گیا اور 2013ء میں توانائی کے معاہدے ہوئے۔ | اب دونوں ممالک کے درمیان گہرے قریبی تعلقات قائم ہیں۔
Q7 · 5 marks
افغانستان میں روسی مداخلت کے اسباب، نتائج اور جنیوا معاہدے کی تفصیل بیان کریں۔
Answer
اپریل 1978ء میں فوجی انقلاب برپا ہوا اور دسمبر 1979ء میں روسی افواج داخل ہوئیں۔ نئی حکومت نے مخالفین کو کچلنے کے لیے روسی فوج کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا۔ نتیجتاً 30 لاکھ سے زیادہ افغان پاکستان آئے جنہیں انسانی اور اسلامی جذبے کے تحت پناہ دی گئی۔ افغان عوام نے جہاد شروع کیا جس کی پاکستان نے بھرپور حمایت کی اور سفارتی حل کی بھی کوشش کی۔ 1988ء میں جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی روس، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدہ طے پایا اور روس نے 1989ء میں اپنی فوجیں واپس بلا لیں۔
Q8 · 5 marks
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے معاہدات (سندھ طاس، شملہ، سارک 1988ء) کی تفصیل لکھیں۔
Answer
سندھ طاس معاہدہ: 1960ء میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی بنک اور دیگر ممالک کی مدد سے ہوا۔ | شملہ معاہدہ: 1971ء میں بنگلہ دیش کے وجود میں آنے کے بعد شملہ کے مقام پر ہوا، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے کا اعلان ہوا، تعلقات میں کچھ بہتری آئی اور محدود تجارت اور مسافروں کی آمد و رفت شروع ہوئی۔ | سارک 1988ء: وزرائے اعظم کی ملاقات میں معاہدہ ہوا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے جوہری مراکز پر حملہ نہ کریں گے۔
Q9 · 5 marks
مسئلہ کشمیر اور اس پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کریں۔
Answer
مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان وجہ تنازعہ ہے اور اس پر 1948ء، 1965ء اور 1971ء میں تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ 1989ء میں کشمیری مجاہدین نے جہاد شروع کیا تو بھارت نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ پاکستان نے کشمیریوں کے لیے حق خودارادیت کا مطالبہ کیا جس سے بھارت نے چشم پوشی کی۔ 1965ء کی جنگ میں اور 1964ء کے دورے میں چین نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ پاکستان کا منصفانہ موقف ہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کی رائے کے ذریعے حل کیا جائے۔ آگرہ کانفرنس میں صدر پاکستان نے یہ موقف جرأت سے پیش کیا مگر مذاکرات بغیر حتمی فیصلے ختم ہو گئے۔
Q10 · 5 marks
E.C.O کا قیام، مقاصد اور اراکین بیان کریں۔
Answer
1985ء میں پاکستان اور ایران نے ترکی کے ساتھ مل کر آر۔سی۔ڈی کی تنظیم نو کی اور اس کا نیا نام اقتصادی تعاون کی تنظیم (E.C.O) رکھا۔ یہ آر۔سی۔ڈی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ مقاصد: اقتصادی، صنعتی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی میدانوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا۔ بعد میں وسطی ایشیا کے مسلم ممالک بھی اس میں شامل ہوئے۔
Q11 · 5 marks
آگرہ کانفرنس 2001ء، اسلام آباد سارک کانفرنس 2004ء اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر نوٹ لکھیں۔
Answer
آگرہ کانفرنس: 14 تا 17 جولائی 2001ء کو پرویز مشرف اور اٹل بہاری واجپائی کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہوئی جس کا دنیا بھر میں شہرہ رہا۔ پاکستان نے کشمیر کا موقف جرأت سے پیش کیا جسے دنیا نے سراہا مگر مذاکرات بغیر حتمی فیصلے ختم ہوئے۔ | 2004ء: اسلام آباد سارک کانفرنس میں مذاکرات، سمجھوتے اور مذاکرات جاری رکھنے کا ارادہ۔ 2013ء میں جنرل اسمبلی کے موقع پر بھی ملاقات ہوئی۔ | موجودہ کشیدگی: 2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد الزامات، مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد اضافہ، 2016ء کی سارک کانفرنس کا بائیکاٹ اور بات چیت رکی ہوئی ہے۔
Q12 · 5 marks
پاکستان کی خارجہ پالیسی میں توانائی کے منصوبوں (گیس پائپ لائن اور سی پیک) کی اہمیت واضح کریں۔
Answer
افغانستان: 2003ء میں گیس پائپ لائن کا مسئلہ طے پایا اور منصوبے کی تکمیل کے لیے مدد کا معاہدہ ہوا۔ | ایران: 2000ء میں ایران سے بھارت تک گیس پائپ لائن کے پروگرام میں تعاون کی یقین دہانی اور 2013ء میں منصوبے کا دوبارہ جائزہ۔ اس کی تکمیل سے توانائی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہونے کی توقع تھی مگر بھارت کے انکار اور عالمی سیاست سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ | چین: 2013ء میں توانائی کے شعبے میں متعدد معاہدے ہوئے اور سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں بجلی کی بڑی پیداوار شامل ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.