Parho

Class 10 Education · Chapter 4 · Test 4

تفصیلی سوالات

Long questions

15 questions · 70 min · 128 marks

Want to try first? Take the free Education test: پاکستان میں تعلیم اور مقاصدِ تعلیم

Sample questions with answers

The first 5 of 15, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    مدرسہ میں رہنمائی کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ مثالیں دے کر وضاحت کریں۔ (مشق 1)

    Show model answer

    عنوان: مدرسہ میں رہنمائی کی ضرورت۔ تعلیم و تدریس کی ہر طالب علم کو ہر وقت اور ہر لمحہ ضرورت رہتی ہے، لیکن رہنمائی کی ضرورت خاص مواقع اور مسائل پیش آنے پر پڑتی ہے۔ رہنمائی کی کسی طالب علم کو اس وقت ضرورت پیش آتی ہے جب اس کی کارکردگی چند وجوہات کی بنا پر بہتر نہیں ہوتی۔ مثالیں:

    (1)مضمون میں ناکامی: ہر طالب علم انگریزی پڑھتا ہے مگر ایک طالب علم کوشش کے باوجود کامیاب نہیں ہوتا۔

    (2)مضامین کا انتخاب: داخلہ کے وقت تمام طلبہ کو مضامین منتخب کرنا ہوتے ہیں مگر انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے مضامین ان کے لیے مناسب ہیں۔

    (3)ماحول سے مطابقت: طالب علم جب پہلے پہل سکول آتا ہے تو اسے مطابقت میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔

    (4)مسائل کی مختلف اقسام: تعلیمی و تدریسی، معاشرتی، معاشی، پیشہ ورانہ اور ذاتی نفسیاتی مسائل کا سامنا۔

    نتیجہ: غرض طلبہ کو مدرسہ میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رہنمائی اور مشاورت کا عمل ان مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

  2. Question 2 · 8 marks

    مشاورت سے کیا مراد ہے؟ طلبہ کو اس کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟ تحریر کیجیے۔ (مشق 2)

    Show model answer

    مشاورت کا مفہوم: رہنمائی کا ایک شعبہ مشاورت ہے۔ اس کی تعریف یہ ہے کہ مشاورت دو یا دو سے زیادہ افراد کے مابین ایک ایسی براہ راست، باضابطہ اور مسلسل گفتگو ہے جس میں ایک فرد دوسرے فرد سے اس طرح مدد حاصل کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مشکلات کو سمجھے اور اپنے رویوں، طرز فکر اور کردار میں موزوں تبدیلی پیدا کر سکے تاکہ آئندہ بھی مشکلات کا حل خود تلاش کرنے کے قابل ہو جائے۔ اس عمل میں دو افراد ہوتے ہیں:

    (1)مسئلہ کا شکار فرد (مشار) (2) تجربہ کار فرد جو مشورہ دے سکے (مشیر)۔ ان دونوں میں رابطہ ہوتا ہے اور ایک باقاعدہ ذاتی تعامل سے وہ مسئلہ کے حل تک پہنچتے ہیں۔ مشاورت کی ضرورت: رہنمائی فرد کو تمام شعبوں میں مدد فراہم کرتی ہے مثلاً بچے کو کون سے مضامین اختیار کرنے چاہئیں، بچے کی نظر کمزور ہے تو اسے کہاں جانا ہے، بچے کو کون سا پیشہ اختیار کرنا ہے وغیرہ۔ تاہم کچھ مسائل، الجھنیں اور مشکلات ایسی ہوتی ہیں جن کی بنیاد پر رہنمائی نہیں کی جا سکتی کیونکہ وہ گہرے مطالعہ کی محتاج ہوتی ہیں، خصوصاً ایسے مسائل یا الجھنیں جن کا تعلق ذہنی اور جذباتی کیفیات سے ہو۔ ان مسائل کو عام فرد حل نہیں کر سکے گا۔ بچے کو اس بارے میں کسی ماہر سے مشورے اور ہدایت کی ضرورت ہوگی۔ لہٰذا مشاورت کا عمل رہنمائی کے اسی پہلو سے متعلق ہے۔

  3. Question 3 · 8 marks

    طلبہ کے تعلیمی و تدریسی مسائل پر نوٹ لکھیے۔ (مشق 3)

    Show model answer

    تعلیمی و تدریسی مسائل (Educational Problems): مدرسے میں داخل ہوتے ہی بچوں کو مختلف قسم کے تعلیمی و تدریسی مسائل پیش آتے ہیں۔

    (1)زبان پر عبور نہ ہونا: کچھ مسائل کا تعلق تعلم کے عمل سے ہوتا ہے مثلاً وہ زبان پر مناسب عبور نہیں رکھتا اس لیے اس کو کسی بھی تصور یا حقیقت کو سمجھنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

    (2)مضامین کا غلط انتخاب: اگلی جماعتوں میں جو مضامین اس کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں وہ اس کی ذہنی صلاحیت، خصوصی استعداد، رجحانات اور سابقہ علم و معلومات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    (3)ذاتی مجبوریاں اور معذوریاں: بعض اوقات چند بچے اپنی ذاتی مجبوریوں اور معذوریوں کی بنا پر کسی ایک یا دو مضامین میں دیگر بچوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

    (4)اساتذہ کا سخت رویہ: یہ بھی ممکن ہے کہ اساتذہ کے سلوک اور سخت گیرانہ رویے سے ان بچوں کی استعداد و تحصیل غیر تسلی بخش ہو جاتی ہے۔ اس قسم کی بے شمار وجوہات ممکن ہیں جو بچے کے کتاب پر اثر انداز ہوتی ہوں۔

    حل

    رہنمائی کے ذریعے بچوں کے ان مسائل سے واقفیت حاصل کی جا سکتی ہے اور یوں ان مسائل پر قابو پا لینے کے لیے تجاویز سامنے آ سکتی ہیں تاکہ بچے بلا رکاوٹ تعلیمی پروگرام میں بھرپور حصہ لے سکیں

  4. Question 4 · 8 marks

    پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے معلم یا مدرسہ کیا رہنمائی کر سکتا ہے؟ بیان کیجیے۔ (مشق 4)

    Show model answer

    پیشہ ورانہ مسائل (Vocational Problems): روزی کمانے کے لیے ہر فرد کو کسی نہ کسی پیشہ ورانہ شعبے کو اختیار کرنا ہوتا ہے۔ طلبہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ وہ زندگی میں کون سا پیشہ اختیار کریں تاکہ وہ اپنی روزی آسانی سے کما سکیں۔ اس کے لیے انہیں مدرسہ میں مضامین کا باقاعدہ انتخاب کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی پیشے کے لیے کس قسم کی صلاحیتیں اور خصوصی استعداد درکار ہوگی۔ معلم یا مدرسہ کی رہنمائی:

    (1)طلبہ کی صلاحیتوں، رجحانات اور خصوصی استعداد کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    (2)مضامین کے صحیح انتخاب کے لیے رہنمائی کر سکتا ہے۔

    (3)طلبہ کو موزوں پیشے کے انتخاب کے قابل بنا سکتا ہے۔

    (4)رہنمائی کے ذریعے آئندہ زندگی کے لیے شعبوں کے انتخاب میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

    نتیجہ: اس طرح طالب علم اپنی استعداد اور رجحان کے مطابق پیشہ منتخب کر کے آسانی سے روزی کما سکتا ہے۔

  5. Question 5 · 10 marks

    رہنمائی اور مشاورت کے عمل سے گزرنے کے بعد طالب علم میں کیا صلاحیتیں فروغ پا جاتی ہیں؟ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔ (مشق 5)

    Show model answer

    رہنمائی کے ذریعے بچوں میں بہت سی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ رہنمائی طلبہ کی مشکلات کو دور کرنے میں معاونت کرتی ہے اور وہ طالب علم کو اس قابل بناتی ہے کہ:

    (i)وہ مدرسہ کے ماحول سے مطابقت حاصل کر سکے۔ طالب علم جب پہلے پہل سکول آتا ہے تو اسے مطابقت میں مشکل پیش آ سکتی ہے، جس بچے کو یہ مسئلہ پیش آئے اسے اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔

    (ii)طالب علم صحیح مضامین منتخب کر سکے۔ جو طلبہ مضامین کے انتخاب میں الجھن کا شکار ہوتے ہیں ان کی مشکل کو رہنمائی کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے۔

    (iii)طالب علم اپنے اندر دلچسپی اور تحریک پیدا کر سکے تاکہ وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں لگن سے کام کر سکے۔

    (iv)وہ مطالعہ کے درست طریقوں اور عادات کو اختیار کر سکے۔

    (v)وہ اپنی ناکامی کے اسباب کو شناخت کر کے ان کو حل کر سکے۔

    (vi)وہ موزوں پیشے کا انتخاب کر سکے۔ رہنمائی کے ذریعے طالب علم کو اپنی خصوصی استعداد اور رجحانات کو سمجھنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے تاکہ وہ ان کے مطابق پیشہ منتخب کر سکے۔

    (vii)وہ مقصد حیات کا شعور حاصل کرنے کے قابل ہو جائے۔

    (viii)وہ تدریسی و تعلیمی مشکلات کا فہم حاصل کر کے ان پر عبور حاصل کر سکے۔

    (ix)اچھے اور مثبت اوصاف کو اپنانے کی کوشش کر سکے اور منفی عادات کا خاتمہ کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔

    (x)وہ اپنی جذباتی اور ذہنی الجھنوں پر قابو پا کر خوشگوار اور پرمسرت زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے۔

    نتیجہ: غرضیکہ رہنمائی اور مشاورت کی مدد سے طالب علم کو اپنی شخصیت کے ہمہ گیر پہلوؤں کا فہم حاصل کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اس طرح اس کے لیے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنا ناممکن نہیں ہو جاتا۔

More tests in رہنمائی اور مشاورت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account