Class 10 Education · Chapter 1
پاکستان میں تعلیم: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
بانی پاکستان قائداعظمؒ نے پاکستان کی پہلی تعلیمی کانفرنس کے نام کیا پیغام دیا؟
Answer
آپؒ نے فرمایا کہ ایک صدی کی غیر ملکی حکومت نے ہمارے لوگوں کی تعلیم کی طرف مناسب توجہ نہیں دی۔ حقیقی، تیز رفتار اور قابل قدر ترقی کے لیے ہمیں اپنی تعلیمی حکمت عملی اور پروگرام اپنی تاریخ اور ثقافت کے مطابق طے کرنا ہو گا اور یہ نہ بھولنا چاہیے کہ ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنا ہے جو تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
Q2 · 2 marks
پاکستان کے پہلے وزیر تعلیم نے پہلی تعلیمی کانفرنس میں اپنے خطبے میں کیا فرمایا؟
Answer
جناب فضل الرحمٰن نے فرمایا کہ ہم تعلیم میں روحانی عنصر کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اگر اس عنصر کو نظر انداز کر دیا جائے تو خطرناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ جدید تعلیم کا المیہ دو عظیم جنگیں ہیں۔ تعلیم کا اصل مقصد انسانی ذہن سے وحشیانہ پن کو دور کرنا اور اعلیٰ انسانی مقاصد کی طرف موڑنا ہے۔
Q3 · 2 marks
پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں کے پانچ اہم مقاصد بیان کریں۔
Answer
(1)طلبہ اسلامی نظریہ حیات کے مطابق ذمہ دار تعلیم یافتہ شہری بنیں۔
(2)فرد اور معاشرے کی نشوونما اور جمہوریت کو فروغ دینا۔
(3)قومی اتحاد اور یک جہتی کو فروغ دینا۔
(4)شرح خواندگی میں اضافہ کرنا اور خواتین کی تعلیم پر توجہ دینا۔
(5)نصاب اور درسی کتب کو از سر نو مرتب کرنا۔
Q4 · 2 marks
پاکستان میں زراعت کی تعلیم پر نوٹ لکھیے۔
Answer
پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ ملک کی بیشتر آبادی دیہات میں آباد ہے جن کا پیشہ کھیتی باڑی ہے۔ پرانے طریقوں کی وجہ سے پیداوار کم ہوتی تھی۔ حکومت نے زراعت کی ترقی کے لیے مختلف سطح کے ادارے اور یونیورسٹیاں قائم کر دی ہیں۔
Q5 · 2 marks
طب کی تعلیم پر پانچ سطروں میں جواب لکھیے۔
Answer
انسانی صحت کو قائم رکھنے کے لیے میڈیکل کی تعلیم بہت ضروری ہے۔ ہر انسان کو علاج کی ضرورت پیش آتی ہے۔ حکومت نے اعلیٰ سطح کے میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ ایف ایس سی کے بعد طلبہ کو انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلہ ملتا ہے۔ نرسنگ اور ہسپتال کے عملے کی تربیت کے ادارے بھی قائم ہیں۔
Q6 · 2 marks
کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت لکھیے۔
Answer
رسل و رسائل اور ذرائع ابلاغ اس حد تک ترقی کر چکے ہیں کہ دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے۔ کمپیوٹر اور آئی ٹی اس میدان میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں بہت تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ یہ نئے علوم ہیں جن کی بہت مانگ ہے۔ کمپیوٹر جاننے والے اچھی روزی کما رہے ہیں۔
Q7 · 2 marks
دینی مدارس کی تعلیم پر نوٹ لکھیے۔
Answer
عام تعلیم کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے متوازی مذہبی تعلیم کے مدارس کا ایک وسیع نظام موجود ہے۔ ان کا مقصد اسلامی علوم کی اشاعت اور عربی زبان کا فروغ ہے۔ یہ مساجد سے ملحق ہیں۔ ان میں ابتدائی سے اعلیٰ مدارج تک مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ سائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں۔
Q8 · 2 marks
پاکستان کی پہلی تعلیمی کانفرنس کب اور کس کی دلچسپی سے منعقد ہوئی؟
Answer
پاکستان میں پہلی تعلیمی کانفرنس 1947ء میں منعقد ہوئی جس میں بانی پاکستان قائداعظمؒ نے ذاتی طور پر بہت دلچسپی لی۔
Q9 · 2 marks
تعلیم کا اصل مقصد کیا ہے؟
Answer
انسان کے ذہن سے وحشیانہ پن کو دور کرنا اور اسے اعلیٰ انسانی مقاصد کی طرف موڑنا تعلیم کا اصل مقصد ہے اور نوع انسانی اسی صورت میں امن سے رہ سکتی ہے۔
Q10 · 2 marks
نئی قومی تعلیمی پالیسی 2009 کے کوئی پانچ مقاصد لکھیں۔
Answer
(1)انفرادی اور اجتماعی سماجی ضرورتوں کے مطابق تعلیمی نظام کو بہتر بنانا۔
(2)عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اتفاق و اتحاد کا احساس پیدا کرنا۔
(3)پاکستان کے تمام باشندوں کو مساوی تعلیمی سہولیات مہیا کرنا۔
(4)تعلیمی کوالٹی کو بہتر بنانا۔
(5)تعلیم بالغان کے پروگرام کو ترقی دے کر ناخواندگی دور کرنا۔
Q11 · 2 marks
پالیسی 2009 میں تعلیمی خدمات کے بارے میں کیا کہا گیا؟
Answer
تعلیمی خدمات اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے حکومتی خدمات میں بہتری لانا اور مضبوط تعلیمی پالیسی کے ذریعے مختلف تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کو ترقی دینا۔
Q12 · 2 marks
پیشہ ورانہ تعلیم سے کیا مراد ہے؟
Answer
ایسی تعلیم مراد لی جاتی ہے جس کے حصول کے بعد لوگ مختلف پیشے اختیار کر کے اپنی روزی کمانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
Q13 · 2 marks
پیشہ ورانہ تعلیم کے اہم شعبے کون سے ہیں؟
Answer
انجینئرنگ، زراعت، تجارت، طب، قانون، بزنس اور کامرس، ہوم اکنامکس، تربیت اساتذہ، کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی۔
Q14 · 2 marks
انجینئرنگ کی تعلیم میں داخلہ کی قابلیت اور ڈگری کا دورانیہ لکھیں۔
Answer
داخلہ کے لیے کم از کم قابلیت ایف ایس سی ہے اور ڈگری کے حصول کے لیے کم از کم تعلیمی عرصہ چار سال ہے۔
Q15 · 2 marks
قانون کی تعلیم کیوں ضروری ہے؟
Answer
دنیا کے تمام ممالک امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کے درمیان عدل و انصاف کے لیے قوانین بناتے ہیں۔ اس کے لیے قانون کی تعلیم لازمی ہوتی ہے۔ پاکستان میں جج اور وکیل بننے کے لیے ایل ایل بی ضروری ہے۔
Q16 · 2 marks
بزنس اور کامرس کی تعلیم کی مانگ کیوں زیادہ ہے؟
Answer
بینکنگ، دفتری امور، تشہیر، تجارتی انتظامات اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بی کام، ایم کام اور ایم بی اے کی ڈگریاں رکھنے والے امیدواروں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
Q17 · 2 marks
ہوم اکنامکس کی تعلیم کی اہمیت لکھیں۔
Answer
ہوم اکنامکس کی بدولت خاتون خانہ گھریلو بجٹ بنا کر گھر کو بہتر انداز میں چلا سکتی ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین بچوں کی نشوونما بہت اچھے طریقے سے کر سکتی ہیں۔
Q18 · 2 marks
تربیت اساتذہ میں داخلہ کے لیے کیا قابلیت ہے؟
Answer
عام طور پر ایف اے، ایف ایس سی، بی اے اور ایس سی کر لینے کے بعد طلبہ ان اداروں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
Q19 · 2 marks
اساتذہ کی تربیت کی ضرورت کیوں ہے؟
Answer
ہر ملک کے نظام تعلیم میں اساتذہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ نظام تعلیم کو سنوارنے اور عروج پر پہنچانے کے ذمہ دار استاد ہوتے ہیں۔ اگر ہم بچوں کو معیاری تعلیم دینا چاہتے ہیں تو اساتذہ کی تعلیم و تربیت کو معیاری بنانا ہو گا۔
Q20 · 2 marks
عام تعلیم کسے کہتے ہیں؟
Answer
ایسی تعلیم جس کا اہتمام سکولوں، کالجوں اور دوسرے تعلیمی اداروں میں کیا جاتا ہے لیکن ایسی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کوئی شخص کسی شعبے کا ماہر نہیں بنتا۔
Q21 · 2 marks
عام تعلیم کی ضرورت کیوں ہے؟
Answer
عام لوگوں کو خواندہ بنانے کے لیے جس سطح کی تعلیم ضروری خیال کی جاتی ہے اس کو عام تعلیم کہتے ہیں۔ یہ تعلیم ملک کے تمام شہریوں کے لیے لازمی سمجھی جاتی ہے۔
Q22 · 2 marks
پاکستان میں ناخواندگی دور کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
Answer
جناب فضل الرحمٰن نے گاؤں گاؤں سکول اور مدارس قائم کرنے کا کہا۔ تعلیم بالغان کے مراکز قائم کیے گئے۔ ذرائع ابلاغ سے مدد لی گئی۔ 1998-2010 کی پالیسی میں ریڈیو اور ٹیلیویژن کے استعمال کی سفارش کی گئی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی کوشش کی۔
Q23 · 2 marks
پاکستان میں شرح خواندگی کے بارے میں کیا درج ہے؟
Answer
حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں شرح خواندگی 60 فیصد (بمطابق حکومتی اعداد و شمار 2015-16) کے قریب ہو چکی ہے۔
Q24 · 2 marks
دینی مدارس کا مقصد کیا ہے؟
Answer
اسلامی علوم کی اشاعت اور عربی زبان کا فروغ۔
Q25 · 2 marks
ابتدائی تعلیم کی اہمیت بیان کریں۔
Answer
ابتدائی تعلیم کسی بھی ملک کے نظام تعلیم کی بنیاد ہے اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ تعلیمی سیڑھی کا پہلا زینہ ہے۔ اس میں طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے اور وہ اساتذہ کو بہترین نمونہ سمجھتے ہیں۔
Q26 · 2 marks
ثانوی تعلیم کی اہمیت لکھیں۔
Answer
ثانوی تعلیم ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کے درمیان پل کا کام دیتی ہے۔ ثانوی کے بعد طلبہ اعلیٰ یا پیشہ ورانہ تعلیم کے اداروں میں داخلہ لیتے ہیں۔ جو طلبہ مزید تعلیم جاری نہیں رکھتے ان کے لیے یہ بذات خود ایک منزل ہے۔
Q27 · 2 marks
اعلیٰ تعلیم کی اہمیت لکھیں۔
Answer
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بنتے ہیں اور اپنے ملک کی سائنسی و معاشی ترقی کی رفتار تیز کر سکتے ہیں۔ رہنمائی اور قیادت کرتے ہیں۔ قومی اتحاد، معاشی اور ثقافتی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
Q28 · 1 mark
صحیح یا غلط: پاکستان کی بیشتر تعلیمی پالیسیوں میں اسلامی نظریہ حیات کو مقاصد تعلیم کی بنیاد بنایا گیا۔
Answer
ص (صحیح)
Q29 · 1 mark
صحیح یا غلط: کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جدید علوم ہیں۔
Answer
ص (صحیح)
Q30 · 1 mark
صحیح یا غلط: پاکستان میں ابتدائی تعلیم پوری ہونے سے پہلے پچاس فی صد بچے سکول چھوڑ دیتے ہیں۔
Answer
ص (صحیح)
Q31 · 1 mark
صحیح یا غلط: پاکستان میں خواندہ لوگوں کی تعداد 60 فی صد ہے۔
Answer
ص (صحیح) — تقریباً 60 فی صد۔
Q32 · 1 mark
صحیح یا غلط: پاکستان میں تعلیم کے تین مدارج ہیں۔
Answer
ص (صحیح)
Q33 · 1 mark
خالی جگہ: پاکستان کے پہلے وزیر تعلیم جناب فضل الرحمٰن نے فرمایا کہ تعلیم کا اصل مقصد انسانی ذہن سے ............ کو دور کرنا ہے۔
Answer
وحشیانہ پن
Q34 · 1 mark
خالی جگہ: پاکستان میں تعلیم کو دو بڑی قسموں پیشہ ورانہ اور ............ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
Answer
عام تعلیم
Q35 · 1 mark
خالی جگہ: میڈیکل کالج میں داخلہ کے لیے ایف ایس سی کے بعد ............ ٹیسٹ ضروری ہے۔
Answer
انٹری
Q36 · 1 mark
خالی جگہ: خواتین کی تربیت کے لیے ............ کے مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
Answer
ہوم اکنامکس
Q37 · 1 mark
خالی جگہ: معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی ............ و تربیت کو معیاری بنانا ضروری ہے۔
Answer
تعلیم
Q38 · 1 mark
خالی جگہ: پاکستان میں ابتدائی تعلیم سے مراد ............ درجہ تک کی تعلیم ہے۔
Answer
آٹھویں
Q39 · 1 mark
کالم (الف) «پاکستان کی موجودہ تعلیمی پالیسی» کالم (ب) میں کس سے ملتی ہے؟
Answer
2009 ہے
Q40 · 1 mark
کالم (الف) «دینی مدارس میں ابتدائی مدارس سے اعلیٰ مدارج تک تعلیم» کالم (ب) میں کس سے ملتی ہے؟
Answer
مفت فراہم کی جاتی ہے
Q41 · 1 mark
کالم (الف) «پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیم» کالم (ب) میں کس سے ملتی ہے؟
Answer
ابتدائی تعلیم کہلاتی ہے
Q42 · 1 mark
کالم (الف) «پاکستان میں تعلیم کے تین مدارج ہیں» کالم (ب) میں کس سے ملتی ہے؟
Answer
ابتدائی تعلیم، ثانوی تعلیم، اعلیٰ تعلیم
Q43 · 1 mark
کالم (الف) «پاکستان میں ثانوی تعلیم کا مرحلہ» کالم (ب) میں کس سے ملتا ہے؟
Answer
چار سال کا ہے
Q44 · 1 mark
کالم (الف) «ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کے درمیان ایک پل کا کام دیتی ہے» کالم (ب) میں کس سے ملتا ہے؟
Answer
ثانوی تعلیم
Q45 · 2 marks
بانی پاکستان قائداعظمؒ نے پہلی تعلیمی کانفرنس کے نام کیا پیغام دیا؟
Answer
ہمیں اپنی تعلیمی حکمت عملی اپنی تاریخ اور ثقافت کے مطابق طے کرنی ہو گی اور دنیا سے مقابلہ کرنا ہے جو تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
Q46 · 2 marks
پاکستان کے پہلے وزیر تعلیم نے خطبے میں کیا فرمایا؟
Answer
روحانی عنصر کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے اور تعلیم کا مقصد ذہن سے وحشیانہ پن دور کرنا ہے۔
Q47 · 2 marks
پاکستان میں زراعت کی تعلیم پر نوٹ لکھیں۔
Answer
پاکستان زرعی ملک ہے، بیشتر آبادی دیہات میں ہے، حکومت نے مختلف سطح کے ادارے اور یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔
Q48 · 2 marks
کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت لکھیں۔
Answer
رسل و رسائل اور ذرائع ابلاغ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی بہت مانگ ہے اور کمپیوٹر جاننے والے اچھی روزی کماتے ہیں۔
Q49 · 2 marks
دینی مدارس کی تعلیم پر نوٹ لکھیں۔
Answer
دینی مدارس کا مقصد اسلامی علوم کی اشاعت اور عربی زبان کا فروغ ہے۔ یہ مسجدوں سے ملحق ہیں اور ان میں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
Q50 · 2 marks
پیشہ ورانہ تعلیم کسے کہتے ہیں؟
Answer
وہ تعلیم جس کے بعد لوگ مختلف پیشے اختیار کر کے روزی کمانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
Q51 · 2 marks
پاکستان میں تعلیم کے تین مدارج کے نام لکھیں۔
Answer
(1)ابتدائی تعلیم (2) ثانوی تعلیم (3) اعلیٰ تعلیم۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
پیشہ ورانہ اور عام تعلیم کا فرق واضح کریں۔
Answer
پیشہ ورانہ تعلیم: ایسی تعلیم جس کے حصول کے بعد لوگ مختلف پیشے اختیار کر کے روزی کمانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ اس کے اہم شعبے انجینئرنگ، زراعت، طب، قانون، بزنس اور کامرس، ہوم اکنامکس، تربیت اساتذہ اور کمپیوٹر ہیں۔ اس میں داخلہ ایف ایس سی یا گریجوایشن کے بعد ہوتا ہے۔ عام تعلیم: ایسی تعلیم جس کا اہتمام سکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے بعد شخص کسی شعبے کا ماہر نہیں بنتا۔ یہ عام لوگوں کو خواندہ بنانے کے لیے ہے۔ سائنس اور پیشہ ورانہ تعلیم کے علاوہ ہر سطح کی تعلیم اس میں شمار ہوتی ہے مثلاً میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے۔ فرق: پیشہ ورانہ تعلیم مہارت اور روزگار دیتی ہے اور عام تعلیم خواندگی اور شعور دیتی ہے۔
Q2 · 8 marks
پاکستان کے تعلیمی مقاصد تعلیمی پالیسیوں کے حوالہ سے بیان کریں۔
Answer
پاکستان اسلامی نظریہ حیات کی بنیاد پر قائم ہوا اس لیے تمام تعلیمی پالیسیوں میں قائداعظمؒ کے فرمان کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسلامی نظریہ حیات کو مقاصد تعلیم کی بنیاد بنایا گیا۔ عمومی مقاصد:
(1)طلبہ اسلامی نظریہ حیات کے مطابق ذمہ دار شہری بنیں (2) فرد اور معاشرے کی نشوونما اور جمہوریت کو فروغ (3) قومی اتحاد اور یک جہتی (4) شرح خواندگی میں اضافہ اور خواتین کی تعلیم (5) نصاب اور درسی کتب کی از سر نو ترتیب (6) نظریہ پاکستان کا تحفظ (7) تربیت یافتہ افرادی قوت۔ پالیسی 2009 کے مقاصد: موجودہ نظام کو بہتر بنانا، اتفاق و اتحاد، قومی اتحاد، سماجی و ثقافتی اقدار کا فروغ، مساوی تعلیمی سہولیات، تعلیمی خدمات میں بہتری، مضبوط تعلیمی پالیسی، سب کے لیے تعلیم، معیار کی بہتری، تعلیم بالغان اور تحقیق کا فروغ۔
Q3 · 8 marks
پیشہ ورانہ تعلیم کے چار شعبوں کی تفصیل لکھیے۔
Answer
(1)انجینئرنگ: ملکی صنعتی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ داخلہ کے لیے کم از کم ایف ایس سی اور ڈگری کے لیے کم از کم چار سال۔ پولی ٹیکنک ادارے، انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیاں سول، مکینیکل، الیکٹریکل اور کان کنی وغیرہ میں تعلیم دیتی ہیں۔
(2)زراعت: پاکستان زرعی ملک ہے اور بیشتر آبادی دیہات میں ہے۔ حکومت نے مختلف سطح کے ادارے اور یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔
(3)میڈیکل: انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔ ایف ایس سی کے بعد انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلہ ملتا ہے۔ نرسنگ کے ادارے بھی ہیں۔
(4)قانون: امن و امان اور عدل و انصاف کے لیے ضروری ہے۔ ایل ایل بی کے لیے گریجوایٹ طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح بزنس، ہوم اکنامکس، تربیت اساتذہ اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی اہم شعبے ہیں۔
Q4 · 8 marks
تعلیم کے مدارج تفصیل سے لکھیے۔
Answer
تعلیم کے مدارج سے مراد تعلیم کے ایسے دورانیے ہیں جن کے مطابق طلبہ مختلف سطحوں پر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان میں تین مدارج ہیں۔
(1)ابتدائی تعلیم: پہلی سے آٹھویں جماعت تک اور دورانیہ آٹھ سال۔ پرائمری سکول پہلی سے پانچویں تک ہیں اور پانچ سال والے سکولوں کو آٹھ سال والے سکولوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مسجد سکول بھی ہیں۔ یہ نظام تعلیم کی بنیاد اور تعلیمی سیڑھی کا پہلا زینہ ہے۔ طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے اور وہ اساتذہ کی نقل کرتے ہیں۔
(2)ثانوی تعلیم: نویں سے بارھویں تک، چار سال۔ ابتدائی تعلیم کے مقابلے میں زیادہ گروپ ہوتے ہیں۔ یہ ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کے درمیان پل ہے اور طلبہ کی پیشہ ورانہ زندگی کا رخ متعین کرتی ہے۔
(3)اعلیٰ تعلیم: گریجوایشن دو سال اور پوسٹ گریجوایشن مزید دو سال۔ یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ کی سہولت۔ اس سے فارغ لوگ تمام شعبوں میں رہنمائی اور قیادت کرتے ہیں۔
Q5 · 8 marks
ملکی ترقی کے لیے تعلیم کے کون سے شعبے زیادہ اہم ہیں اور کیوں؟
Answer
ملکی ترقی کے لیے انجینئرنگ، زراعت، طب، کمپیوٹر اور آئی ٹی اہم ہیں۔ انجینئرنگ ملکی صنعتی ترقی کی بنیاد ہے۔ زراعت اس لیے اہم ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور بیشتر آبادی دیہات میں ہے۔ طب اس لیے کہ انسانی جان اور صحت کی ہر معاشرے میں اہمیت ہے۔ کمپیوٹر اور آئی ٹی اس لیے کہ رسل و رسائل ترقی کر چکے ہیں اور کمپیوٹر جاننے والے اچھی روزی کما رہے ہیں۔ بزنس اور کامرس بھی بینکنگ اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں مانگ رکھتی ہے۔ تربیت اساتذہ نظام تعلیم کی بنیاد ہے۔
Q6 · 8 marks
عام تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم کا موازنہ کیجیے۔
Answer
عام تعلیم کا مقصد خواندگی اور شعور ہے، اس کے بعد شخص کسی شعبے کا ماہر نہیں بنتا، جبکہ پیشہ ورانہ تعلیم کا مقصد مہارت اور روزگار ہے۔ عام تعلیم سکول، کالج اور دیگر اداروں میں دی جاتی ہے، پیشہ ورانہ تعلیم خاص اداروں (انجینئرنگ، میڈیکل، لا کالج وغیرہ) میں۔ عام تعلیم تمام شہریوں کے لیے لازمی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے ایف ایس سی یا گریجوایشن اور بعض میں انٹری ٹیسٹ ضروری ہے۔ دونوں ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔
Q7 · 8 marks
عام تعلیم کی وضاحت کریں اور پاکستان میں اس کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات لکھیں۔
Answer
عام تعلیم سے مراد ایسی تعلیم ہے جس کا اہتمام سکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں کیا جاتا ہے لیکن شخص کسی شعبے کا ماہر نہیں بنتا۔ یہ مدارج ملک کے تمام شہریوں کے لیے لازمی ہے۔ امریکہ میں ثانوی سطح یعنی بارھویں تک لازمی ہے، پاکستان میں ابتدائی سطح لازمی ہے مگر پچاس فی صد بچے ابتدائی تعلیم پوری ہونے سے پہلے سکول چھوڑ دیتے ہیں۔ 1947ء کی تعلیمی کانفرنس میں فضل الرحمٰن نے گاؤں گاؤں سکول اور مدارس قائم کرنے کا کہا۔ ناخواندگی ملک کی سلامتی اور فلاح کے لیے خطرہ ہے۔ تعلیم بالغان کے مراکز، ریڈیو اور ٹیلیویژن، ذرائع ابلاغ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کوششوں سے شرح خواندگی 60 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سفارش بھی کی گئی۔
Q8 · 8 marks
مذہبی تعلیم اور دینی مدارس کا نظام تفصیل سے لکھیں۔
Answer
سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے متوازی مذہبی تعلیم کے مدارس کا ایک وسیع نظام موجود ہے۔ مدارس کے نظام کا مقصد اسلامی علوم کی اشاعت اور عربی زبان کا فروغ ہے۔ یہ مدارس عام طور پر مسجدوں سے ملحق ہیں۔ ان میں ابتدائی سے اعلیٰ مدارج تک مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں، پیشہ ورانہ علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم کو ان کے نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ پرائیویٹ ادارے اور مدارس مذہبی اور عام تعلیم کی اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ موجودہ پالیسی کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ سائنسی علوم اور بعض مدارس میں انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی شامل ہو۔
Q9 · 8 marks
ابتدائی تعلیم کی اہمیت اور اس میں اساتذہ کے کردار پر مفصل لکھیں۔
Answer
ابتدائی تعلیم کسی بھی ملک کے نظام تعلیم کی بنیاد ہے اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے بہت اہم ہے۔ ملکی استحکام، قومی اتحاد اور سماجی بہبود کے لیے ابتدائی تعلیم انتہائی اہم ہے۔ ہر ملک اپنے طلبہ کی ابتدائی تعلیم پر کثیر سرمایہ خرچ کرتا ہے۔ یہ تعلیمی سیڑھی کا پہلا زینہ ہے۔ اس درجے میں طلبہ کی تعداد دوسرے درجوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ طلبہ اسی درجے میں تعلیمی عادات اور رویے سیکھتے ہیں۔ اس درجے کے طلبہ اپنے اساتذہ کو انسانی کردار کا بہترین نمونہ سمجھتے ہیں اور ان کے کردار کی نقل کرتے ہیں۔ اس لیے ابتدائی تعلیم کے اساتذہ کا کردار بہت بلند ہونا چاہیے۔
Q10 · 8 marks
پاکستان کی پہلی تعلیمی کانفرنس کی تفصیل اور قائداعظمؒ و فضل الرحمٰن کے پیغامات لکھیں۔
Answer
پاکستان میں پہلی تعلیمی کانفرنس 1947ء میں منعقد ہوئی۔ اس میں بانی پاکستان قائداعظمؒ نے ذاتی طور پر بہت دلچسپی لی۔ خود تو اس میں شریک نہ ہو سکے لیکن آپؒ نے پیغام میں فرمایا کہ ایک صدی کی غیر ملکی حکومت نے ہمارے لوگوں کی تعلیم کی طرف مناسب توجہ نہیں دی۔ حقیقی، تیز رفتار اور قابل قدر ترقی کے لیے ہمیں اپنی تعلیمی حکمت عملی اور پروگرام اپنی تاریخ اور ثقافت کے مطابق طے کرنا ہو گا۔ ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنا ہے جو تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کے پہلے وزیر تعلیم جناب فضل الرحمٰن نے خطبے میں فرمایا کہ ہم تعلیم میں روحانی عنصر کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ جدید تعلیم کا المیہ دو عظیم جنگیں ہیں۔ سائنسی ترقی کے ساتھ اخلاق اور روحانیت کی ترقی کو فراموش کیا جائے تو نسل انسانی کی تباہی یقینی ہے۔ تعلیم کا اصل مقصد ذہن سے وحشیانہ پن دور کرنا اور اعلیٰ انسانی مقاصد کی طرف موڑنا ہے۔
Q11 · 8 marks
کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کی اہمیت تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
رسل و رسائل اور ذرائع ابلاغ اس حد تک ترقی کر چکے ہیں کہ دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے۔ کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اس میدان میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی بدولت زندگی کے ہر شعبے میں بہت تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ یہ نئے علوم ہیں جن کی بہت مانگ ہے۔ کمپیوٹر جاننے والے بہت اچھی روزی کما رہے ہیں۔ حکومت اور پرائیویٹ ادارے ہر جگہ کمپیوٹر کی تعلیم کا بندوبست کر رہے ہیں۔
Q12 · 8 marks
پیشہ ورانہ تعلیم کے چار شعبوں کی تفصیل لکھیں۔
Answer
انجینئرنگ (ایف ایس سی، چار سال، صنعتی ترقی کی بنیاد)، زراعت (زرعی ملک، دیہی آبادی، یونیورسٹیاں)، میڈیکل (انسانی صحت، انٹری ٹیسٹ، نرسنگ)، قانون (ایل ایل بی، گریجوایٹ طلبہ، عدل و انصاف)۔ دیگر: بزنس و کامرس، ہوم اکنامکس، تربیت اساتذہ، کمپیوٹر اور آئی ٹی۔
Q13 · 8 marks
تعلیم کے مدارج تفصیل سے لکھیں۔
Answer
ابتدائی تعلیم: پہلی سے آٹھویں، آٹھ سال، نظام تعلیم کی بنیاد، تعلیمی سیڑھی کا پہلا زینہ۔ ثانوی تعلیم: نویں سے بارھویں، چار سال، ابتدائی اور اعلیٰ کے درمیان پل، پیشہ ورانہ رخ کا تعین۔ اعلیٰ تعلیم: گریجوایشن دو سال، پوسٹ گریجوایشن دو سال، ڈاکٹریٹ، رہنمائی اور قیادت، قومی اتحاد اور معاشی و ثقافتی ترقی۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.