Parho

Class 10 Education · Chapter 3 · Test 4

تفصیلی سوالات

Long questions

8 questions · 60 min · 64 marks

Want to try first? Take the free Education test: پاکستان میں تعلیم اور مقاصدِ تعلیم

Sample questions with answers

The first 5 of 8, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں فرق بیان کیجیے۔ مثالیں دے کر اپنے جواب کی وضاحت بھی کریں۔

    Show model answer

    مدرسہ میں سرگرمیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔ نصابی سرگرمیاں: وہ جو براہ راست مجوزہ نصاب سے تعلق رکھتی ہیں اور نصاب کی مقررہ حدود کے اندر انجام دی جاتی ہیں۔ مثلاً کمرہ جماعت میں دیے جانے والے اسباق، گھر کا کام اور امتحان۔ مجوزہ نصاب کی غایت طلبہ کی ہمہ گیر نشوونما ہوتی ہے۔ ہم نصابی سرگرمیاں: وہ جو براہ راست مجوزہ نصاب سے تعلق نہیں رکھتیں مگر طالب علم کی شخصیت کی بھرپور اور ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ نصاب کی دستاویزات میں درج نہیں ہوتیں مگر نصاب کے مقاصد کو مدد فراہم کرتی ہیں۔ مثلاً کھیل کود، بزم ادب، تقریری مقابلے، سکاؤٹنگ، مصوری، میگزین۔ فرق: نصابی سرگرمیاں مقررہ حدود میں ہوتی ہیں اور ہم نصابی ان سے باہر مگر نصاب کی معاون ہوتی ہیں۔ نصابی علم دیتی ہیں اور ہم نصابی خلا کو پر کر کے جسمانی، جذباتی اور معاشرتی نشوونما دیتی ہیں۔

  2. Question 2 · 8 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کے انتظام کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ واضح کیجیے۔

    Show model answer

    طالب علم کے کردار کے جسمانی، ذہنی، جذباتی اور معاشرتی پہلو ہیں۔ نصاب ان سب کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا ہے لیکن کچھ ذیلی پہلو اور شعبے صرف نصابی سرگرمیوں سے مکمل نہیں ہوتے۔ ہم نصابی سرگرمیاں اس خلا کو پر کرتی ہیں جو نصابی سرگرمیاں چھوڑ دیتی ہیں۔ جیسے حساب، کتاب، سائنس، آرٹس وغیرہ میں مہارت تو پیدا ہو جاتی ہے مگر طالب علم کی شخصیت کے کئی بنیادی و ذیلی پہلو نظر انداز ہو جاتے ہیں مثلاً (1) جسمانی حرکات و توانائی کا مناسب استعمال (2) صحت و حفاظت کے اصول (3) پیشوں کے بارے میں معلومات (4) فارغ اوقات کا استعمال (5) معاشرتی تعلقات اور روابط (6) شہریت کا احساس اور اخلاقی ترقی (7) ذاتی دلچسپیاں۔ کئی اساتذہ کمرہ جماعت میں بھی توجہ دیتے ہیں لیکن تدریس میں وقت آڑے آتا ہے اور کورس مکمل کرنے پر توجہ رہتی ہے۔ اس لیے ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے علیحدہ وقت اور باقاعدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ جسمانی ترقی کے لیے میدان اور کھیلوں کا انتظام اور معاشرتی تعلقات کے لیے ٹیم ورک جیسے اجتماعی کھیل اور تعلیمی سفر ضروری ہیں۔

  3. Question 3 · 8 marks

    بزم ادب کے انعقاد کے لیے کس قسم کے انتظامات کی ضرورت ہو گی؟

    Show model answer

    بزم ادب ادبی و تفریحی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ اس کے انعقاد کے لیے مدرسہ کا اندرونی ماحول (عمارت، ہال، ساز و سامان) اور انسانی وسائل (اساتذہ، انتظامیہ) درکار ہوتے ہیں۔ ہال یا مناسب جگہ، سٹیج، نشستوں اور ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا جائے۔ ماہر اساتذہ نگرانی اور رہنمائی کریں۔ سربراہ مدرسہ کا مثبت رویہ، دلچسپی اور وقت دینا اہم ہے۔ طلبہ کی دلچسپی اور شوق ہونا ضروری ہے۔ تقریر کے لیے مواد جمع کرنے، ترتیب دینے اور اظہار خیال کی تربیت دی جائے۔ والدین کا تعاون اور بیرونی ماحول کی مداخلت کا خیال رکھا جائے۔ وقت کا تعین اور باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے۔

  4. Question 4 · 8 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں کون سے اوصاف فروغ پاتے ہیں؟ مثالوں سے وضاحت کیجیے۔

    Show model answer

    ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے بعد طلبہ میں بہت سی خصوصیات اور اوصاف پیدا ہوتے ہیں:

    (1)اپنی جسمانی توانائیوں کا بہتر استعمال سیکھتے ہیں اور اعضا میں توازن پیدا ہو جاتا ہے۔

    مثال: کھیل کود اور ورزشیں۔

    (2)صحت و صفائی اور ذاتی حفاظت کے اصول سیکھ کر ان پر کار بند ہوتے ہیں اور ماحول کی بہتری میں تعاون کرتے ہیں۔

    (3)فارغ اوقات کا مناسب استعمال اور پسندیدہ و ناپسندیدہ میں تمیز۔

    (4)بہتر معاشرتی تعلقات، ساتھیوں کے ساتھ تعاون، اتفاق و اتحاد کی عادات۔

    مثال: ٹیم کے کھیل اور تعلیمی سفر۔

    (5)نظم و ضبط کی پابندی۔

    (6)معلومات جمع کرنا، ترتیب دے کر منظم کرنا اور دلائل کے ساتھ پیش کرنے کی استعداد۔

    مثال: بزم ادب اور تقریری مقابلے۔

    (7)جذبات پر قابو پانا اور فوری جذباتی ردعمل سے پرہیز۔ اسی طرح سکاؤٹ اور گائیڈ سے خدمت کا جذبہ، مشاغل سے تسکین، خوشی اور خود داری۔ غرضیکہ طلبہ پر مسرت زندگی گزارنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور معاشرے میں بہتر مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

  5. Question 5 · 8 marks

    مدرسہ کا اندرونی ماحول ہم نصابی سرگرمیوں پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟

    Show model answer

    ماحول ارد گرد کے وہ حالات ہیں جو کسی واقعہ یا سرگرمی کے چاروں طرف موجود ہوتے ہیں۔ مدرسہ کے اندرونی ماحول میں (1) مدرسہ کی عمارت (2) موجود سہولتیں (3) موجود انسانی وسائل مثلاً اساتذہ (4) ساز و سامان اور (5) طلبہ کی نشوونمائی سطح شامل ہیں۔ اثرات: ہم نصابی سرگرمیوں کے انتظام اور ان کے انعقاد پر اندرونی ماحول کا دونوں طرح اثر ہوتا ہے۔ مثلاً اگر عمارت میں ہال نہ ہو تو ڈرامہ سٹیج نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح کھیل کے میدان، ٹینس کورٹ، سکوائش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ اور ایتھلیٹکس کی سہولتیں نہ ہوں تو سرگرمیوں کا انتظام مشکل ہو گا۔ ماہر اساتذہ موجود نہ ہوں تو بھی سرگرمیاں جاری نہیں رہ سکتیں۔ انسانی وسائل میں سربراہ مدرسہ کا رویہ اور دلچسپی، اساتذہ کی مہارت اور خوش دلی، طلبہ کے رجحانات اور شوق معاون ہوتے ہیں۔ طلبہ کے منفی ردعمل سے ہم نصابی سرگرمیوں کا مثبت انتظام متاثر ہوتا ہے۔

More tests in مدرسہ کی سرگرمیوں کی تنظیم

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account