مختصر سوالات Part 2

Short questions

25 questions · 50 min · 50 marks

Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم

Sample questions with answers

The first 5 of 25, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    قائداعظم نے یکم جولائی 1948ء کو سٹیٹ بینک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا فرمایا؟

    Show model answer

    آپ نے فرمایا کہ مغرب کا معاشی نظام انسانیت کے لیے ناقابل حل مسائل پیدا کر رہا ہے اور لوگوں کے درمیان انصاف قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہمیں دنیا کے سامنے ایسا معاشی نظام پیش کرنا چاہیے جو اسلام کے مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ہو۔

  2. Question 2 · 2 marks

    دو قومی نظریہ سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    دو قومی نظریہ سے مراد ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں دو بڑی قومیں ہندو اور مسلمان ہیں۔ یہ دونوں صدیوں ساتھ رہنے کے باوجود آپس میں گھل مل نہ سکیں اور مسلمانوں کا علیحدہ تشخص قائم رہا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    برصغیر میں دو قومی نظریے کی ابتدا کب ہوئی؟

    Show model answer

    برصغیر میں دو قومی نظریے کی ابتدا مسلمانوں کی آمد کے ساتھ ہی ہو گئی تھی۔ 712ء میں محمد بن قاسم کی فتح سندھ سے اس کا آغاز ہوا۔

  4. Question 4 · 2 marks

    ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی قائم کرنے کا مقصد کیا تھا؟

    Show model answer

    انگریزوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی 1600ء میں قائم کی۔ کمپنی ہندوستان میں ایسی معاشی پالیسیاں بناتی تھی جن کا زیادہ مالی فائدہ خود انگریزوں کو ہوتا تھا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    «اب یا پھر کبھی نہیں» (Now OR Never) کے عنوان سے شہرہ آفاق کتابچہ کب اور کس نے جاری کیا؟

    Show model answer

    یہ کتابچہ چوہدری رحمت علی نے 28 جنوری 1933ء کو جاری کیا۔ یہ تحریک پاکستان کے لیے مضبوط دیوار ثابت ہوا اور اس سے لفظ «پاکستان» مسلمانوں اور دیگر اقوام میں معروف ہوا۔

More tests in پاکستان کی نظریاتی اساس

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account