Class 10 Pakistan Studies · Chapter 3
تاریخِ پاکستان (1947ء سے تاحال): questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار کب اور کس سے حاصل کیا؟
Answer
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد جنرل یحییٰ خان نے 20 دسمبر 1971ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار منتقل کر دیا۔
Q2 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صنعتی اصلاحات کا کیا مقصد تھا؟
Answer
صنعتی اصلاحات کا مقصد مزدوروں کے حالاتِ کار کو بہتر بنانا اور بہتر صنعتی ماحول پیدا کرنا تھا۔ ملکی معیشت کی تعمیرِ نو کی خاطر صنعت کی بحالی اور ترقی کے لیے مزدوروں اور صنعتوں کی انتظامیہ میں مناسب اور مؤثر نمائندگی دی گئی۔
Q3 · 2 marks
قومی تحویل (Nationalisation) سے کیا مراد ہے؟ ذوالفقار علی بھٹو نے یہ حکمتِ عملی کیوں اپنائی؟
Answer
قومی تحویل سے مراد نجی اداروں کو حکومت کے کنٹرول میں لینا ہے۔ بھٹو نے صنعتی اداروں، بینکوں، بیمہ کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لیا تاکہ مالیاتی معاملات پر کنٹرول حاصل کر کے اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔
Q4 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو کی زرعی اصلاحات کا مقصد کیا تھا؟
Answer
زرعی نظام کو بہتر بنانا، زراعت سے وابستہ افراد کے معاشی حالات کو بہتر بنانا، زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور ملکی معیشت کی تعمیرِ نو کرنا۔
Q5 · 2 marks
1972ء کی زرعی اصلاحات میں زمین کی ملکیت کی حد کیا مقرر کی گئی؟
Answer
نہری اراضی کی ملکیت کی حد 150 ایکڑ جب کہ بارانی کی 300 ایکڑ مقرر کی گئی۔ مقررہ حد سے زیادہ اراضی ریاست کی ملکیت قرار پائی اور جاگیرداروں اور زمین داروں سے حاصل کردہ زمین بے زمین کاشت کاروں میں بلا معاوضہ تقسیم کر دی گئی۔
Q6 · 2 marks
دولتِ مشترکہ تنظیم سے کیا مراد ہے؟
Answer
دولتِ مشترکہ (Commonwealth) ان ممالک کی تنظیم ہے جن پر تاجِ برطانیہ (United Kingdom) کی حکومت رہی۔ یہ تنظیم 1926ء میں قائم ہوئی۔ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک اس کے رکن ہیں۔
Q7 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو کی کوئی سی دو تعلیمی اصلاحات تحریر کریں۔
Answer
1)نجی تعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لیا گیا۔
2)1974ء میں اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (پرانا نام پیپلز اوپن یونیورسٹی) قائم کی گئی۔
Q8 · 2 marks
پانچ مرلہ سکیم کیا تھی؟
Answer
بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے لیے بھٹو حکومت نے پانچ (5) مرلہ سکیم کا آغاز کیا۔
Q9 · 2 marks
دوسری آئینی ترمیم 1974ء میں کیا کہا گیا؟
Answer
اس ترمیم میں کہا گیا کہ نبوت کا جھوٹا دعویٰ دار یا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہ ماننے والا ہرگز مسلمان نہیں۔
Q10 · 2 marks
1972ء میں بھارت کے ساتھ ہونے والے شملہ معاہدے کا کیا نتیجہ نکلا؟
Answer
اس کے نتیجے میں 1971ء کی جنگ کے قیدیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی۔
Q11 · 2 marks
پاکستان قومی اتحاد (PNA) کیا تھا؟
Answer
پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے حزبِ اختلاف کی نو جماعتوں نے متحد ہو کر پاکستان قومی اتحاد (PNA) تشکیل دیا۔ انتخابات کے بعد اس اتحاد نے دھاندلی کا الزام لگا کر احتجاجی تحریک شروع کر دی۔
Q12 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو اور پی این اے کے مذاکرات کے بعد کیا ہوا؟
Answer
مذاکرات جاری تھے کہ جنرل محمد ضیاء الحق نے مارشل لا نافذ کر دیا، تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی اور ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا۔ بعد میں بھٹو کو نواب محمد احمد خان قتل کیس میں سزائے موت دے دی گئی۔
Q13 · 2 marks
جنرل ضیاء الحق کی صنعتی اصلاحات تحریر کریں۔
Answer
ذوالفقار علی بھٹو کی پالیسیاں ترک کر کے بہت سی صنعتیں ان کے مالکان کو واپس کر دی گئیں، جن میں کاٹن فیکٹریاں، چاول اور آٹے کی ملیں وغیرہ تھیں۔ سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا گیا، بڑی صنعتیں زیادہ تر پرائیویٹ شعبے میں لگائی گئیں اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
Q14 · 2 marks
ضیاء دور میں عشر کی شرح کیا تھی؟
Answer
زرعی پیداوار پر عشر نافذ کیا گیا جس کی شرح بارانی علاقوں میں 10 فی صد جب کہ نہری علاقوں میں 5 فی صد تھی۔
Q15 · 2 marks
آٹھویں آئینی ترمیم 1985ء کی وضاحت کیجیے۔
Answer
اس ترمیم کے تحت صدرِ مملکت کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل انتخابی ادارہ (Electoral College) کرے گا۔ صدرِ مملکت کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہو گئے اور وزیرِ اعظم کی حیثیت ثانوی ہو گئی۔ سینیٹ (Senate) کے اراکین کی مدت چھ سال مقرر کی گئی۔
Q16 · 2 marks
مطالعۂ پاکستان کو گریجویشن تک کس نے لازمی قرار دیا؟
Answer
جنرل محمد ضیاء الحق نے اسلامیات اور مطالعۂ پاکستان کے مضامین کو گریجویشن تک لازمی قرار دیا۔
Q17 · 2 marks
نظامِ زکوٰۃ کب نافذ کیا گیا اور اس کا طریقہ کار کیا تھا؟
Answer
1980ء سے زکوٰۃ کا نظام سرکاری سطح پر نافذ کر دیا گیا۔ یکم رمضان المبارک کو بینک کھاتوں کے مسلمان کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے اڑھائی فی صد سالانہ کے حساب سے زکوٰۃ کاٹی جانے لگی۔
Q18 · 2 marks
ضیاء الحق کی معاشرتی اصلاحات کا مختصر جائزہ پیش کریں۔
Answer
قراردادِ مقاصد کو بطور دیباچہ دستور کا حصہ بنایا گیا، شرعی عدالتیں قائم کی گئیں، غیر اسلامی قوانین کو اسلامی قوانین سے بدلنے کا عمل شروع ہوا، شراب نوشی اور چوری جیسے جرائم کے لیے اسلامی سزائیں نافذ کی گئیں، منشیات کے خاتمے کے لیے صدارتی احکامات جاری ہوئے اور نماز کے نظام کو باقاعدہ بنایا گیا۔
Q19 · 2 marks
افغان مہاجرین پاکستان کیوں آئے؟
Answer
1979ء میں روسی افواج افغانستان میں داخل ہو گئیں۔ افغانستان کے خراب حالات کی وجہ سے لاکھوں افغان مہاجرین ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور پاکستان میں ان کے سینکڑوں کیمپ قائم کیے گئے۔
Q20 · 2 marks
نویں آئینی ترمیم 1985ء میں کیا کہا گیا؟
Answer
اس ترمیم میں کہا گیا کہ اسلامی احکامات، جو قرآن و سنت سے ماخوذ ہوں، اعلیٰ ترین قانون اور راہنمائی کا منبع ہوں گے۔
Q21 · 2 marks
محترمہ بے نظیر بھٹو کو کس حیثیت سے تاریخی اہمیت حاصل ہے؟
Answer
محترمہ بے نظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کی حیثیت سے 2 دسمبر 1988ء کو حلف اٹھایا۔ ان کی حکومت کا قیام حقیقی معنوں میں عوامی حکومت کی بحالی قرار پایا۔
Q22 · 2 marks
بے نظیر بھٹو کی معاشی اصلاحات کیا تھیں؟
Answer
پہلے دور میں پلیسمنٹ بیورو (Placement Bureau) قائم کیا گیا جس سے ہزاروں لوگوں کو ملازمتیں ملیں۔ دوسرے دور میں آٹھواں پانچ سالہ منصوبہ شروع ہوا، 1994ء کی نئی پاور پالیسی کا اعلان کیا گیا، لاکھوں گیس کنکشنز فراہم کیے گئے، پاکستان اسٹیل ملز کو منافع بخش ادارہ بنایا گیا اور کراچی میں پورٹ قاسم کو وسعت دی گئی۔
Q23 · 2 marks
بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت کا خاتمہ کیسے ہوا؟
Answer
یہ حکومت 20 ماہ سے زیادہ نہ چل سکی۔ صدرِ مملکت غلام اسحاق خان نے الزامات عائد کر کے آئین کی دفعہ 58-2B کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کا خاتمہ کر دیا اور مرکزی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دی گئیں۔
Q24 · 2 marks
بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور میں کسانوں کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
Answer
کسان بینک قائم کیا گیا اور عوامی ٹریکٹر سکیم کے ذریعے کسانوں کو ٹریکٹر فراہم کیے گئے۔ زرعی ترقیاتی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں نے بھی زرعی قرضے جاری کیے جن سے کسان بیج، کھاد اور ادویات خرید سکے۔
Q25 · 2 marks
میاں محمد نواز شریف کے پہلے دور میں صنعتی اصلاحات کیا تھیں؟
Answer
1990ء میں صنعتی پالیسی کا اعلان کیا گیا جس کے تحت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ 1991ء میں نجکاری کمیشن قائم کیا گیا، جس کا مقصد خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانا تھا۔
Q26 · 2 marks
خود روزگار سکیم کیا تھی؟
Answer
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے شروع کی گئی اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو پچاس ہزار روپے سے 3 لاکھ تک قرضے فراہم کیے گئے تاکہ وہ خود روزگار کا بندوبست کر سکیں۔
Q27 · 2 marks
1992ء میں بیت المال کے محکمے کے قیام اور سوشل سکیورٹی سکیم کا کیا مقصد تھا؟
Answer
غریب لوگوں کی مالی اعانت کے لیے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بیت المال کا محکمہ قائم کیا گیا۔ سوشل سکیورٹی سکیم کا مقصد مزدور کی وفات کی صورت میں تجہیز و تکفین اور بیماری کی صورت میں مالی امداد فراہم کرنا تھا۔
Q28 · 2 marks
میاں محمد نواز شریف کی پہلی حکومت کا خاتمہ کیسے ہوا؟
Answer
صدرِ پاکستان غلام اسحاق خان نے 18 اپریل 1993ء کو آئین کی شق 58-2B کا سہارا لے کر حکومت برطرف کر دی اور قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔
Q29 · 2 marks
موٹر وے کی کیا اہمیت ہے؟
Answer
موٹر وے منصوبہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بڑے شہروں کے درمیان بہتر رابطے کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزائم کی علامت ہے۔ اس نے مستقبل کے موٹر وے منصوبوں کی بنیاد بھی فراہم کی جس کا مقصد تجارت، سیاحت اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔
Q30 · 2 marks
چودھویں آئینی ترمیم 1997ء کی کیا اہمیت ہے؟
Answer
چودھویں ترمیم کے ذریعے سیاسی جماعتوں میں انحراف کی حوصلہ شکنی کی گئی، جس سے سیاسی استحکام پیدا ہوا۔ اس سے ہم آہنگ سیاسی ماحول پیدا کرنے میں مدد ملی اور یہ یقینی بنایا گیا کہ منتخب نمائندے اپنی جماعتوں اور پالیسیوں کے ساتھ وفادار رہیں۔
Q31 · 2 marks
مارکیٹ لبرلائزیشن (Market Liberalization) سے کیا مراد ہے؟
Answer
نواز شریف کی حکومت نے تجارت کو آزاد کرنے اور محصولات کو کم کرنے کے لیے پالیسیاں متعارف کرائیں، جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے لیے راہ ہموار ہوئی۔
Q32 · 2 marks
یومِ تکبیر سے کیا مراد ہے؟
Answer
28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے پہاڑی علاقے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کیے۔ ان ایٹمی دھماکوں کی یاد میں ہر سال 28 مئی کو یومِ تکبیر منایا جاتا ہے۔
Q33 · 2 marks
چاغی کے ایٹمی تجربات کی کیا اہمیت ہے؟
Answer
ان تجربات سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا اور وہ عالمِ اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا۔ اس سے پاکستان کی خود مختاری اور سٹریٹجک پوزیشن مضبوط ہوئی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ طاقت کا توازن یقینی بنا۔
Q34 · 2 marks
نواز شریف کے تیسرے دور میں توانائی کے شعبے میں کیا اصلاحات کی گئیں؟
Answer
توانائی کے کئی منصوبے شروع کیے گئے جن میں روایتی اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع (کوئلہ، پن بجلی اور ہوائی بجلی وغیرہ) شامل تھے۔ نیشنل گرڈ میں بجلی کا اضافہ کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور توانائی کی پالیسیوں میں اصلاحات پر کام کیا گیا۔
Q35 · 2 marks
CPEC سے کیا مراد ہے؟
Answer
چین پاکستان اقتصادی راہداری اربوں ڈالر کا بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے جس کا مقصد سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان روابط کو بڑھانا ہے۔
Q36 · 2 marks
صحت کارڈ سکیم کا مقصد کیا تھا؟
Answer
اس سکیم کا مقصد ملک بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں، خاص طور پر خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کرنا تھا۔
Q37 · 2 marks
NEST کے مقاصد بیان کیجیے۔
Answer
اس ادارے کا بنیادی مقصد سائنس دانوں، محققین اور موجدوں کو آگے بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرنا اور تعلیم یافتہ افراد اور صنعت کے درمیان خلا کو پُر کرنا تھا۔
Q38 · 2 marks
جنرل پرویز مشرف نے اقتدار کیسے حاصل کیا؟
Answer
12 اکتوبر 1999ء کو جنرل پرویز مشرف نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کر کے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا۔ 20 جون 2001ء کو صدرِ پاکستان بنے۔
Q39 · 2 marks
مشرف دور کے مقامی حکومتوں کے نظام کے تین بنیادی مقاصد کیا تھے؟
Answer
1)وسائل کی ضلع کی سطح پر دستیابی، 2) مقامی معاملات کو مقامی سطح پر حل کرنا، 3) اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی۔
Q40 · 2 marks
سترھویں آئینی ترمیم 2003ء میں کیا کہا گیا؟
Answer
اس ترمیم کے تحت صدرِ پاکستان کو قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار واپس مل گیا۔
Q41 · 2 marks
مشرف دور میں خواتین کی ترقی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
Answer
ایئر فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کیا گیا، آرمی میں میڈیکل کور کے علاوہ پہلی بار انجینئر خواتین کی بھرتی کی گئی، خواتین کو بطور ٹریفک وارڈن بھرتی کیا گیا، ایک خاتون ڈاکٹر شمشاد اختر کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بنایا گیا اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نشستیں مخصوص کی گئیں۔
Q42 · 2 marks
اٹھارویں آئینی ترمیم کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Answer
2010ء میں منظور ہونے والی اس ترمیم کے ذریعے صوبہ سرحد کا نام بدل کر خیبر پختونخوا رکھ دیا گیا۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان کنکرنٹ لسٹ (Concurrent List) کو ختم کر دیا گیا۔ اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے تقرر کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی۔
Q43 · 2 marks
انیسویں آئینی ترمیم 2010ء کا مقصد کیا تھا؟
Answer
اس ترمیم کے منظور ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعداد 7 سے بڑھ کر 9 ہو گئی۔
Q44 · 2 marks
سیّد یوسف رضا گیلانی کے دور کی معاشی اصلاحات تحریر کریں۔
Answer
ساتواں قومی مالیاتی ایوارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وسیلۂ حق پروگرام، خواتین کی ترقی و تحفظ اور خواتین کے لیے سرکاری ملازمتوں میں دس فی صد کوٹہ مخصوص کرنا۔
Q45 · 2 marks
سیّد یوسف رضا گیلانی کی حکومت کا خاتمہ کیسے ہوا؟
Answer
19 جون 2012ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ ان کے بعد راجا پرویز اشرف 2013ء تک وزیرِ اعظم رہے۔
Q46 · 2 marks
پاکستان کے عام انتخابات 2018ء کے نتائج بیان کیجیے۔
Answer
25 جولائی 2018ء کو قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوئے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برتری حاصل کی اور عمران خان وزیرِ اعظم بنے۔ پی ٹی آئی وفاق کے علاوہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔
Q47 · 2 marks
عمران خان کی حکومت نے کن پروگراموں کا آغاز کیا؟
Answer
نوجوان ہنر مند پروگرام، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، پلانٹ فار پاکستان (10 بلین ٹری پروگرام) اور بڑے شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئیں۔
Q48 · 2 marks
میاں محمد شہباز شریف کی کوئی سی دو اصلاحات تحریر کریں۔
Answer
1)لوگوں کو خدمت کارڈ جاری کیے گئے۔
2)زرعی شعبے میں کسان پیکج کے ذریعے اربوں روپے کے قرض دیے گئے۔
Q49 · 2 marks
دو ایوانی مقننہ سے کیا مراد ہے؟
Answer
دستور کے تحت ملک میں دو ایوانی مقننہ قائم کی گئی، جس میں ایوانِ بالا کا نام سینیٹ اور ایوانِ زیریں کا نام قومی اسمبلی رکھا گیا۔
Q50 · 2 marks
دستور کی تیاری کیسے ہوئی اور کب نافذ ہوا؟
Answer
ذوالفقار علی بھٹو نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے تعاون سے 25 اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کی رپورٹ پر اسمبلی میں بحث مباحثہ ہوا اور مزید تجاویز شامل کی گئیں۔ 14 اگست 1973ء سے یہ باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کی جانے والی زرعی اور صنعتی اصلاحات بیان کریں۔
Answer
زرعی اصلاحات:
1)یکم مارچ 1972ء کو اعلان ہوا۔
2)مقصد زرعی نظام کی بہتری، کاشت کاروں کے معاشی حالات میں بہتری اور پیداوار میں اضافہ تھا۔
3)نہری اراضی کی حد 150 ایکڑ اور بارانی کی 300 ایکڑ مقرر ہوئی۔
4)مقررہ حد سے زائد اراضی ریاست کی ملکیت قرار پائی اور مزارعین کی بے دخلی بند کر دی گئی۔
5)جاگیرداروں سے لی گئی زمین بے زمین کاشت کاروں میں بلا معاوضہ تقسیم ہوئی۔ صنعتی اصلاحات:
1)مقصد مزدوروں کے حالاتِ کار بہتر بنانا اور بہتر صنعتی ماحول پیدا کرنا تھا۔
2)صنعتوں کی انتظامیہ میں مزدوروں کو نمائندگی دی گئی اور منافع میں حصہ بڑھایا گیا۔
3)بونس (Bonus) کی ادائیگی لازم قرار پائی۔
4)صحت کی سہولتوں میں اضافہ اور حادثے کی صورت میں معاوضے میں اضافہ ہوا۔
5)گروپ انشورنس اور سوشل سکیورٹی نافذ ہوئی۔
6)صنعتی اداروں، بینکوں، بیمہ کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کو قومی تحویل (Nationalisation) میں لیا گیا اور State Life Insurance Corporation of Pakistan قائم ہوئی۔
Q2 · 8 marks
سیّد یوسف رضا گیلانی کے دور کی اصلاحات بیان کریں۔
Answer
تعارف: 2008ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کی اور گیلانی 2012ء تک وزیرِ اعظم رہے۔ صنعتی: ترقی کے لیے اقدامات ہوئے مگر بجلی اور گیس کا شدید بحران رہا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زرعی: دس ہزار چھوٹے کاشت کاروں کو رعایتی ٹریکٹرز دیے گئے اور اجناس کی امدادی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تعلیمی: نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ذریعے بالغ افراد کو تعلیم دینے کے لیے تعلیم بالغاں پروگرام شروع ہوا اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی تعمیرِ نو ہوئی۔ صحت: ہسپتالوں میں ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر میڈیکل اسٹاف بھرتی کیا گیا اور تنخواہوں میں اضافہ ہوا۔ معاشی: ساتواں قومی مالیاتی ایوارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وسیلۂ حق پروگرام، خواتین کے لیے سرکاری ملازمتوں میں دس فی صد کوٹہ۔ معاشرتی: خواتین کے تحفظ کے لیے گھریلو تشدد اور دفاتر میں ہراساں کرنے پر سزا کے قوانین منظور ہوئے۔ آئینی: اٹھارویں ترمیم 2010ء (صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخوا، کنکرنٹ لسٹ کا خاتمہ، جوڈیشل کمیشن)، انیسویں ترمیم 2010ء (اراکین 7 سے 9)، بیسویں ترمیم 2012ء (28 ممبران کے ضمنی انتخابات کو قانونی تحفظ)۔ انتظامی: آغازِ حقوقِ بلوچستان اور گلگت بلتستان کو داخلی خود مختاری دی گئی۔ خاتمہ: 19 جون 2012ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت عہدہ چھوڑا۔
Q3 · 8 marks
محترمہ بے نظیر بھٹو کے دونوں ادوار کا حوالہ دیتے ہوئے بتائیں کہ ان کا کون سا دور عوام کے لیے بہتر رہا؟
Answer
پہلا دور (1988-90ء): 2 دسمبر 1988ء کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بنیں۔ آٹوموبائل اور ٹیکسٹائل کی صنعت نے ترقی کی۔ کاشت کاروں کو آسان شرائط پر قرضے ملے۔ پلیسمنٹ بیورو سے ہزاروں لوگوں کو ملازمتیں ملیں۔ پیپلز ورکس پروگرام، گیارھویں ترمیم 1989ء (خواتین کی نشستیں) اور پاکستان کا دوبارہ دولتِ مشترکہ کا رکن بننا اہم اقدامات تھے۔ یہ حکومت 20 ماہ بعد 58-2B کے تحت ختم ہوئی۔ دوسرا دور (1993-96ء): یہ دور زیادہ پُراعتماد اور مستحکم تھا۔ آٹھواں پانچ سالہ منصوبہ شروع ہوا، 1994ء کی نئی پاور پالیسی آئی، کسان بینک اور عوامی ٹریکٹر سکیم قائم ہوئی، پرائمری تعلیم اور خواتین کی تعلیم پر توجہ ملی، لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی ہوئیں، سوشل سیکیورٹی کے تحت ڈسپنسریاں قائم ہوئیں، انسدادِ پولیو مہم شروع ہوئی، خواتین پولیس اسٹیشن اور فرسٹ ویمن بینک بنے۔ تاہم عوام پر بھاری ٹیکس لگائے گئے اور ملک صنعتی و معاشی بحران کا شکار رہا۔ یہ حکومت 5 نومبر 1996ء کو ختم ہوئی۔
نتیجہ: عوام کی فلاح (صحت، تعلیم، خواتین، زراعت) کے لحاظ سے دوسرا دور زیادہ بہتر اور منظم رہا، اگرچہ ٹیکسوں کا بوجھ اور معاشی بحران بھی رہا۔
Q4 · 8 marks
میاں محمد نواز شریف کے تینوں ادوار کی معاشی اصلاحات کے اثرات بیان کریں۔
Answer
پہلا دور (1990-93ء): صنعتی پالیسی 1990ء سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوئی؛ 1991ء میں نجکاری کمیشن کے ذریعے خسارے والے اداروں کی نجکاری آگے بڑھی؛ زرعی پالیسی میں 10 کروڑ روپے مختص ہوئے، زرعی مشینری اور ادویات پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ ملی؛ خود روزگار سکیم کے تحت 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک قرضے اور تعمیرِ وطن پروگرام شروع ہوئے۔ اثرات: بے روزگاری میں کمی، نجی شعبے میں اضافہ اور کسانوں کو فائدہ۔ دوسرا دور (1997-99ء): معیشت کو مضبوط بنانا، پبلک سیکٹر کا بوجھ کم کرنا، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، مارکیٹ لبرلائزیشن، موٹر وے (M-2) اور بہتر ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں انقلاب۔ اثرات: بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ، سفر اور کاروبار میں آسانی۔ تیسرا دور (2013-17ء): توانائی کے منصوبوں اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی کوششیں، CPEC، صحت کارڈ سکیم، میٹرو بس سسٹم، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں کی جدت، مستحکم اقتصادی پالیسیاں (مہنگائی پر کنٹرول، ٹیکس وصولی میں بہتری، مالیاتی خسارے میں کمی)، جی ڈی پی کی اوسط شرحِ نمو 4-5 فیصد سالانہ اور NEST۔ اثرات: روزگار کے مواقع، غیر ملکی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی۔
Q5 · 8 marks
دستورِ پاکستان 1973ء کے چند اہم نکات بیان کریں۔
Answer
تعارف: ذوالفقار علی بھٹو نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے تعاون سے 25 رکنی مشتمل کمیٹی تشکیل دی اور 14 اگست 1973ء کو دستور نافذ ہوا۔ اہم نکات:
1)دستور اسلامی نوعیت کا ہے، کوئی قانون اسلامی اصولوں کے خلاف نہیں بنایا جا سکتا۔
2)وفاقی نظام قائم کیا گیا؛ پاکستان چار صوبوں پنجاب، سندھ، سرحد (خیبر پختونخوا)، بلوچستان اور وفاقی علاقوں پر مشتمل ایک وفاقی ریاست ہوگا۔
3)مرکز اور صوبوں میں اختیارات تقسیم کر کے صوبائی خود مختاری کا مسئلہ حل کیا گیا۔
4)دو ایوانی مقننہ: ایوانِ بالا سینیٹ اور ایوانِ زیریں قومی اسمبلی۔
5)صوبوں میں صوبائی اسمبلیاں قائم ہوئیں۔
6)آزاد اور خود مختار عدلیہ: مرکز میں سپریم کورٹ اور چاروں صوبوں میں ہائی کورٹس۔
7)پارلیمانی نظام: صدرِ مملکت ریاست کا سربراہ اور وزیرِ اعظم حکومت کا سربراہ۔
8)قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت وفاقی حکومت بنائے گی۔
9)صدر اور وزیرِ اعظم کے لیے مسلمان ہونا لازم ہے۔
10)بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ فراہم کیا گیا۔
Q6 · 8 marks
جنرل محمد ضیاء الحق کے دور (1977-88ء) کی اصلاحات تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
پس منظر: 1977ء کے انتخابات کے بعد پی این اے نے احتجاج کیا؛ مارشل لا نافذ ہوا اور جنرل ضیاء الحق برسرِ اقتدار آئے۔ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات سے محمد خان جونیجو وزیرِ اعظم بنے اور 29 مئی 1988ء کو 58-2B کے تحت برطرف ہوئے۔ صنعتی: بھٹو کی پالیسیاں ترک کر کے صنعتیں مالکان کو واپس ہوئیں؛ بڑی صنعتیں پرائیویٹ شعبے میں لگیں۔ زرعی: عشر نافذ ہوا (بارانی 10 فی صد، نہری 5 فی صد)۔ تعلیمی: اسلامیات اور مطالعۂ پاکستان گریجویشن تک لازمی؛ خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی؛ اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو؛ قرآنِ پاک کی طباعت کا بندوبست۔ صحت: دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز۔ معاشی: 1980ء سے زکوٰۃ اور سود سے پاک بینکاری (اکاؤنٹس نفع و نقصان کی بنیاد پر)۔ معاشرتی: شرعی عدالتیں، اسلامی سزائیں، قراردادِ مقاصد دستور کا حصہ، نماز کا نظام۔ آئینی: آٹھویں ترمیم 1985ء (انتخابی ادارہ، صدر کو غیر معمولی اختیارات، سینیٹ کی مدت چھ سال)، نویں ترمیم 1985ء (اسلامی احکامات اعلیٰ ترین قانون)، دسویں ترمیم 1987ء (130 دن)۔ انتظامی: 1979ء میں روسی افواج کے افغانستان میں داخلے پر افغان مہاجرین کو پناہ دی گئی؛ افغان پالیسی سے عالمی سطح پر پذیرائی ملی؛ اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی۔
Q7 · 8 marks
ذوالفقار علی بھٹو کے دور کی آئینی ترامیم اور انتظامی اصلاحات بیان کریں۔
Answer
آئینی ترامیم:
1)پہلی ترمیم 1974ء: چاروں صوبوں کی حدود کے تعین کے علاوہ فاٹا (FATA) پاکستان کا حصہ قرار پایا۔
2)دوسری ترمیم 1974ء: ختمِ نبوت کے منکر کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔
3)تیسری ترمیم 1975ء: ہر وہ شخص جو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچائے، ملک دشمن قرار پایا۔
4)چوتھی ترمیم 1975ء: اقلیتوں کے لیے قومی اسمبلی میں چھ نشستوں کا اضافہ۔
5)پانچویں ترمیم 1976ء: رکن قومی اسمبلی یا عام انتخابات میں حصہ لینے والا بہ یک وقت صوبے کا گورنر نہیں ہو سکتا۔
6)چھٹی ترمیم 1976ء: سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت اور ریٹائرمنٹ کی عمر کا تعین۔
7)ساتویں ترمیم 1977ء: وزیرِ اعظم ملکی حالات کے پیشِ نظر ریفرنڈم کے لیے صدر کو مشورہ دے سکتا ہے۔ انتظامی اصلاحات: دوسرے ممالک کے سربراہوں سے تعلقات قائم کیے؛ 1972ء میں افغانستان، چین اور روس وغیرہ کے دورے؛ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ جس سے 1971ء کی جنگ کے قیدیوں کی واپسی ہوئی؛ سول سروس اور پولیس کے نظام میں اصلاحات؛ 1974ء میں لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس؛ 5 فروری کو یومِ کشمیر کا فیصلہ؛ قومی شناختی کارڈ کا اجراء۔
Q8 · 8 marks
جنرل پرویز مشرف کے دور (1999-2008ء) کی اصلاحات بیان کریں۔
Answer
تعارف: 12 اکتوبر 1999ء کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹو بنے اور 20 جون 2001ء کو صدر کا عہدہ سنبھالا۔ سپریم کورٹ نے تین برس کے لیے حکومت کی اجازت دی۔ صنعتی: صنعتوں کی بحالی، سرمایہ کاروں کا تحفظ، نئی صنعتیں (موٹر سائیکل، چینی، کیمیکل، بجلی کا سامان، سیمنٹ، فولاد سازی)، بجلی کے لیے تھرمل پاور پلانٹس کو گیس اور کوئلے پر منتقل کرنے کے منصوبے، نجکاری کمیشن (پی ٹی سی ایل اور مالیاتی اداروں کی نجکاری)۔ زرعی: زراعت میں جدت، کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے کھالوں کو پختہ کیا گیا۔ تعلیمی: روشن خیالی اور اعتدال پسندی کے تحت نصاب کی تبدیلی؛ پہلی بار دینی مدارس کے طلبہ کو کمپیوٹر سائنس اور سائنسی مضامین۔ صحت: ریسکیو 1122 اور ایمبولینس سروس۔ معاشی: 9/11 کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھی اور مغربی ممالک کی مدد سے معیشت کو سہارا ملا۔ معاشرتی: نجی ٹیلی وژن چینلز، اخبارات، ایئر فورس میں پہلی بار خواتین، ٹریفک وارڈن، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر اور اسمبلیوں میں خواتین کی نشستیں۔ آئینی: سترھویں ترمیم 2003ء۔ انتظامی: 14 اگست 2001ء کو مقامی حکومتوں کا نظام (یونین کونسل، تحصیل/ٹاؤن کونسل، ضلع کونسل) جس کے مقاصد وسائل کی ضلع کی سطح پر دستیابی، مقامی معاملات کا مقامی حل اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تھے۔ انتخابات 2002ء میں مسلم لیگ (قائد اعظم) نے اکثریت حاصل کی؛ ظفراللہ خان جمالی، چودھری شجاعت حسین اور شوکت عزیز وزرائے اعظم بنے۔
Q9 · 8 marks
پاکستان ایٹمی قوت کیسے بنا؟ چاغی کے ایٹمی تجربات کی اہمیت اور میاں محمد نواز شریف کے کردار پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔
Answer
پس منظر: بھارت نے 11 اور 13 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کیے۔ پاکستان پر عالمی طاقتوں کا دباؤ تھا کہ وہ ایٹمی دھماکے کرنے سے باز رہے، مگر وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے دباؤ کو مسترد کر دیا۔ 28 مئی 1998ء: پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے پہاڑی علاقے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کیے اور بھارت کی برتری کا خواب خاک میں ملا دیا۔ پاکستان نے امریکا اور مغربی دنیا کی طرف سے عائد پابندیاں برداشت کیں مگر اپنا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا لیا۔ اہمیت:
1)پاکستان ایٹمی ممالک کی فہرست میں شامل ہوا اور عالمِ اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بنا۔
2)دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور قومی فخر۔
3)خود مختاری اور سٹریٹجک پوزیشن کی مضبوطی۔
4)خطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ طاقت کا توازن۔ یومِ تکبیر: ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے۔
Q10 · 8 marks
میاں محمد نواز شریف کے تیسرے دور (2013-17ء) کے اہم اقدامات تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
تعارف: جون 2013ء سے جولائی 2017ء تک تیسری مدت کے لیے وزیرِ اعظم رہے۔
1)توانائی: روایتی اور قابلِ تجدید ذرائع (کوئلہ، پن بجلی، ہوائی بجلی) کے منصوبے؛ نیشنل گرڈ میں اضافہ کر کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی کوشش؛ توانائی کی پالیسیوں میں اصلاحات۔
2)CPEC: اربوں ڈالر کا بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ، جس کا مقصد سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں اور توانائی کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان روابط بڑھانا ہے؛ روزگار، غیر ملکی سرمایہ کاری اور علاقائی تجارت میں آسانی۔
3)صحت کارڈ سکیم: خطِ غربت سے نیچے خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس، صحت کی سہولیات تک رسائی اور مالی بوجھ میں کمی۔
4)بنیادی ڈھانچہ: سڑکوں، شاہراہوں اور موٹر ویز کی تعمیر؛ لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں میٹرو بس؛ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی جدت۔
5)معاشی نمو: مہنگائی پر کنٹرول، ٹیکس وصولی میں بہتری، مالیاتی خسارے میں کمی، جی ڈی پی کی اوسط شرحِ نمو 4-5 فیصد سالانہ، غیر ملکی سرمایہ کاری۔
6)امن و امان: انسدادِ دہشت گردی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز، سرحدی سکیورٹی کی مضبوطی اور انٹیلی جنس کو اپ گریڈ کرنا۔
7)NEST (2015ء): سائنس دانوں اور محققین کی مالی معاونت، STEM طلبہ کے وظائف اور محققین و صنعت کے درمیان خلا کو پُر کرنا۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.