Class 10 Pakistan Studies · Chapter 3 · Test 4
مختصر سوالات (حصہ اول)
25 questions · 50 min · 50 marks
Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم
Sample questions with answers
The first 5 of 25, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار کب اور کس سے حاصل کیا؟
Show model answerHide model answer
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد جنرل یحییٰ خان نے 20 دسمبر 1971ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار منتقل کر دیا۔
Question 2 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صنعتی اصلاحات کا کیا مقصد تھا؟
Show model answerHide model answer
صنعتی اصلاحات کا مقصد مزدوروں کے حالاتِ کار کو بہتر بنانا اور بہتر صنعتی ماحول پیدا کرنا تھا۔ ملکی معیشت کی تعمیرِ نو کی خاطر صنعت کی بحالی اور ترقی کے لیے مزدوروں اور صنعتوں کی انتظامیہ میں مناسب اور مؤثر نمائندگی دی گئی۔
Question 3 · 2 marks
قومی تحویل (Nationalisation) سے کیا مراد ہے؟ ذوالفقار علی بھٹو نے یہ حکمتِ عملی کیوں اپنائی؟
Show model answerHide model answer
قومی تحویل سے مراد نجی اداروں کو حکومت کے کنٹرول میں لینا ہے۔ بھٹو نے صنعتی اداروں، بینکوں، بیمہ کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لیا تاکہ مالیاتی معاملات پر کنٹرول حاصل کر کے اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔
Question 4 · 2 marks
ذوالفقار علی بھٹو کی زرعی اصلاحات کا مقصد کیا تھا؟
Show model answerHide model answer
زرعی نظام کو بہتر بنانا، زراعت سے وابستہ افراد کے معاشی حالات کو بہتر بنانا، زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور ملکی معیشت کی تعمیرِ نو کرنا۔
Question 5 · 2 marks
1972ء کی زرعی اصلاحات میں زمین کی ملکیت کی حد کیا مقرر کی گئی؟
Show model answerHide model answer
نہری اراضی کی ملکیت کی حد 150 ایکڑ جب کہ بارانی کی 300 ایکڑ مقرر کی گئی۔ مقررہ حد سے زیادہ اراضی ریاست کی ملکیت قرار پائی اور جاگیرداروں اور زمین داروں سے حاصل کردہ زمین بے زمین کاشت کاروں میں بلا معاوضہ تقسیم کر دی گئی۔
More tests in تاریخِ پاکستان (1947ء سے تاحال)
- ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیاء الحق اور بے نظیر بھٹو کے ادوار
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- میاں محمد نواز شریف، جنرل پرویز مشرف اور بعد کے ادوار
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- مکمل باب — اہم تفصیلات، دستورِ پاکستان 1973ء اور ایٹمی قوت
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- مختصر سوالات (حصہ دوم)
Short questions · 25 questions · 50 min · 50 marks
- تفصیلی سوالات
Long questions · 10 questions · 50 min · 80 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.