Class 10 Urdu · Chapter 9 · Test 2
(Short Questions
68 questions · 15 min · 136 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: MCQs
Sample questions with answers
The first 5 of 68, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
معاہدہ تاشقند کن دو ملکوں کے درمیان ہوا اور کس ملک نے معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا؟
Show model answerHide model answer
یہ معاہدہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہوا تھا اور روس نے یہ معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Question 2 · 2 marks
معاہدہ تاشقند سے کس دیرینہ مسئلے کے حل ہونے کی امید پیدا ہو گئی تھی؟
Show model answerHide model answer
معاہدہ تاشقند سے مسئلہ کشمیر کے حل ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔
Question 3 · 2 marks
جنگ بندی کے بعد کھیتوں کی کیا حالت تھی؟
Show model answerHide model answer
جنگ بندی کے بعد کھیت برباد ہو چکے تھے۔ جگہ جگہ گڑھے تھے۔ کوئی درخت باقی نہ رہا تھا۔ بے شک جنگ بند ہوئی تھی لیکن اپنے اثرات چھوڑ گئی تھی۔ ہر طرف بربادی ہی بربادی تھی۔
Question 4 · 2 marks
گاؤں کھنڈر کا منظر کیوں پیش کر رہے تھے؟
Show model answerHide model answer
جنگ کی وجہ سے گاؤں کھنڈر کا منظر پیش کر رہا تھا۔ ہر چیز تباہ ہو چکی تھی۔ درخت جل کر ختم ہو چکے تھے۔ مکان گر چکے تھے۔ ہر طرف ویرانی ہی ویرانی چھائی ہوئی تھی۔
Question 5 · 2 marks
عذاب اور آزمائش میں کیا فرق ہے؟ سبق ”میرا گاؤں“ کے حوالے سے بتائیں۔
Show model answerHide model answer
عذاب اور آزمائش میں واضح فرق ہے۔ عذاب میں انسان اللہ تعالیٰ سے مایوس ہو جاتا ہے اور اس کا ایمان ختم ہو جاتا ہے۔ آزمائش میں انسان کی امید قائم رہتی ہے اور اس کا ایمان سلامت ہوتا ہے۔
More tests in میرا گاؤں
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.