Class 10 Urdu · Chapter 6 · Test 2
long
26 questions · 15 min · 230 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: MCQs
Sample questions with answers
The first 5 of 26, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
افسانہ کفارہ کا خلاصہ تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
ڈسٹرکٹ بورڈ کے ہیڈ کلرک مداری لال کو معلوم ہوا کہ ان کا ہم جماعت سبودھ چندر نیا سیکرٹری بن کر آ رہا ہے تو وہ سکتے میں آ گئے کیوں کہ وہ بچپن سے اس سے حسد کرتے تھے اور اسے نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کر چکے تھے۔ انھوں نے دفتر کے کلرکوں کو پہلے ہی سبودھ کے خلاف بدظن کر دیا۔ سبودھ نے آ کر مداری لال کو گلے لگایا اور سب سے دوستانہ برتاؤ کیا۔ وہ مداری لال کو اپنا خیر خواہ سمجھتا رہا مگر مداری لال اسے نیچا دکھانے کی گھات میں رہے۔ ایک دن میز پر پانچ ہزار روپے کے نوٹ دیکھ کر انھوں نے رقم اٹھا لی اور دفتر کے دروازے بند کروا دیے۔ رقم نہ ملنے پر سبودھ پریشان ہوا۔ مداری لال نے بینک سے رقم نکال کر ٹھیکے دار کو دینے کا مشورہ دیا مگر اس کے پاس رقم نہ تھی اور بدنامی کے خوف سے اس نے اسی رات خود کشی کر لی۔ مداری لال کو خبر ملی تو وہ لرز اٹھے۔ سبودھ کے گھر بیوہ اور یتیم بچوں کا حال دیکھ کر ان کا ضمیر جاگ گیا۔ انھوں نے آخری رسومات ادا کیں اور بیوہ کو بچوں سمیت اپنے گھر لے آئے۔ دس سال سے وہ ان کی کفالت کر رہے ہیں اور یوں انھوں نے اپنے گناہ کو خدمت کے پردے میں چھپا لیا۔
Question 2 · 5 marks
افسانہ کفارہ کا مرکزی خیال تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
اس سبق کا مرکزی خیال پچھتاوے، گناہ کے کفارے اور انسانی ہمدردی کے گرد گھومتا ہے۔ انسان سے اگر کوئی بڑی خطا سرزد ہو جائے تو اس کا بہترین علاج سچی توبہ اور متاثرین کی بے لوث خدمت ہے۔ مداری لال کا کردار بتاتا ہے کہ محض ندامت کافی نہیں بلکہ عملی ایثار اور دوسروں کی زندگیوں میں خوشیاں لا کر ہی ضمیر کا بوجھ ہلکا کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح حسد اور بغض کا انجام تباہی ہوتا ہے اور گناہ کو نیکی کے پردے میں بدلا جا سکتا ہے۔
Question 3 · 5 marks
افسانے کا عنوان “کفارہ” کس طرح کہانی کے موضوع سے ہم آہنگ ہے؟ وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
افسانہ کفارہ کی کہانی مکمل طور پر اپنے موضوع سے ہم آہنگ ہے۔ کفارہ کا مطلب اپنی غلطی اور گناہ کے بدلے کوئی عمل کرنا ہے۔ اس کہانی کا مرکزی نقطہ بھی یہی ہے۔ اس کا اہم کردار مداری لال جو غلطی کرتا ہے اس کے پچھتاوے میں اپنی باقی زندگی گزار دیتا ہے۔ وہ اپنے گناہ کے احساس ندامت کو دور کرنے کے لیے سبودھ چندر کے خاندان کا سہارا بن جاتا ہے۔ کہانی اسی موضوع کے گرد گھومتی ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کفارہ ایسی کہانی ہے جو اپنے موضوع کے اعتبار سے عنوان کی سچائی کو ثابت کرتی ہے۔
Question 4 · 5 marks
پریم چند نے حسد، بغض، نفرت کے مضمرات کے علاوہ گناہ اور توبہ کے تصور کو کس طرح پیش کیا ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔
Show model answerHide model answer
پریم چند نے کفارہ میں گناہ اور توبہ کے تصور کو بڑی خوب صورتی سے پیش کیا ہے۔ ان کے نزدیک توبہ صرف زبانی اظہار یا استغفار کا نام نہیں بلکہ یہ عملی کوشش ہے۔ انسان اپنی غلطی پر نادم ہو کر بھلائی اور نیکی کا ایسا راستہ اختیار کرے کہ سماج میں اس کی حیثیت بدل جائے۔ یہ ثابت ہو جائے کہ توبہ کے بعد اس کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔ مداری لال کا احساس ندامت سے سبودھ چندر کے خاندان کو اپنے گھر لے جانا اور انھیں اپنوں سے زیادہ عزت و احترام دینا توبہ کے اصل تصور کو اجاگر کرتا ہے۔ اس طرح مصنف نے بتایا ہے کہ گناہ کا اصل علاج عملی خدمت ہے۔
Question 5 · 5 marks
پریم چند ایک حقیقت نگار ادیب ہیں۔ ان کے شامل نصاب افسانہ “کفارہ” میں سے کس طرح حقیقت نگاری کو تلاش کیا جاسکتا ہے؟
Show model answerHide model answer
کفارہ پریم چند کی حقیقت نگاری کا بہترین نمونہ ہے۔ وہ معاشرتی اور نفسانی مسائل کو مثالی رنگ دینے کے بجائے اصلی اور تلخ صورت میں پیش کرتے ہیں۔ اس افسانے کے کردار کسی فرضی دنیا کے نہیں بلکہ گوشت پوست کے جیتے جاگتے انسان ہیں۔ ان میں حسد، خوف، پچھتاوا اور توبہ کی تڑپ واضح دکھائی دیتی ہے۔ دفتری ماحول، کلرکوں کی خوشامد، مداری لال کی سازشیں اور سبودھ کی سادہ دلی سب حقیقی زندگی کے مناظر ہیں۔ پریم چند نے زندگی کو بہت قریب سے دیکھا اور اپنی تحریروں میں حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا۔
More tests in کفاره
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.