The chapter in short
پاکستان کا آئینی و انتظامی نظام 1973ء کے آئین پر قائم ہے۔ ریاست کے تین شعبے ہیں: مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ، اور اختیارات وفاق اور صوبوں میں تقسیم ہیں۔
اس باب میں پارلیمنٹ (قومی اسمبلی اور سینیٹ)، صدر اور وزیرِ اعظم، صوبائی حکومتیں، عدلیہ کا ڈھانچہ اور مقامی حکومت کا نظام بیان کیا گیا ہے۔
مقننہانتظامیہعدلیہسینیٹمقامی حکومت
Key points
- پارلیمنٹ صدر، قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ہے۔
- قومی اسمبلی کے ارکان عوام کے براہِ راست ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں۔
- سینیٹ میں تمام صوبوں کو برابر نمائندگی حاصل ہے۔
- وزیرِ اعظم انتظامیہ کا سربراہ اور صدر ریاست کا سربراہ ہے۔
- سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے۔
- مقامی حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل نچلی سطح پر حل کرتی ہیں۔
Definitions
- 1
مقننہ
قانون بنانے والا ادارہ۔
- 2
انتظامیہ
قوانین پر عمل درآمد کرانے والا شعبہ۔
- 3
عدلیہ
قانون کی تشریح اور انصاف فراہم کرنے والا شعبہ۔
- 4
سینیٹ
پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا جس میں صوبوں کو برابر نمائندگی حاصل ہے۔
- 5
مقامی حکومت
ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح کا حکومتی نظام۔