Class 9 Civics · Chapter 2 · Test 3
مختصر سوالات
62 questions · 70 min · 157 marks
Want to try first? Take the free Civics test: علم شہریت کا مفہوم، تعریف اور اہمیت
Sample questions with answers
The first 5 of 62, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
فرد کسے کہتے ہیں؟
Show model answerHide model answer
ریاست میں رہنے والے کو فرد کہا جاتا ہے۔ فرد معاشرتی گروہ کی اکائی ہے۔
Question 2 · 2 marks
قدیم یونانی ریاستوں میں فرد سے کیا مراد تھی؟
Show model answerHide model answer
قدیم یونانی ریاستوں میں فرد کو شہری کے معنوں میں استعمال کیا جاتا تھا جس پر سیاسی ذمہ داریاں عائد ہوتی تھیں اور وہ حکومت کے کاروبار میں براہ راست شریک ہوتا تھا۔
Question 3 · 2 marks
آج کل کی ریاست میں شہری کسے کہا جاتا ہے؟
Show model answerHide model answer
ریاست میں رہنے والے تمام افراد جنھیں سیاسی، معاشرتی اور معاشی حقوق حاصل ہوں اور وہ فرائض بھی سرانجام دے رہے ہوں انھیں ریاست کے شہری کہا جاتا ہے۔
Question 4 · 2 marks
افراد کے چھوٹے اور بڑے گروہوں کے نام لکھیں۔
Show model answerHide model answer
چند افراد پر مشتمل گروہ خاندان، برادری یا طبقہ کہلاتا ہے اور بے شمار افراد پر مشتمل گروہ معاشرہ، قوم یا ملت کہلاتا ہے۔
Question 5 · 2 marks
ارسطو کے مطابق انسان کیا ہے؟
Show model answerHide model answer
ارسطو کے مطابق انسان ایک معاشرتی حیوان ہے۔ فرد اکیلا نہیں رہ سکتا، وہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر خوش رہنا پسند کرتا ہے۔
More tests in افراد کے روابط
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.