Parho

Class 9 Civics · Chapter 2

افراد کے روابط: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

64short questions
16long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    فرد کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    ریاست میں رہنے والے کو فرد کہا جاتا ہے۔ فرد معاشرتی گروہ کی اکائی ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    قدیم یونانی ریاستوں میں فرد سے کیا مراد تھی؟

    Answer

    قدیم یونانی ریاستوں میں فرد کو شہری کے معنوں میں استعمال کیا جاتا تھا جس پر سیاسی ذمہ داریاں عائد ہوتی تھیں اور وہ حکومت کے کاروبار میں براہ راست شریک ہوتا تھا۔

  3. Q3 · 2 marks

    آج کل کی ریاست میں شہری کسے کہا جاتا ہے؟

    Answer

    ریاست میں رہنے والے تمام افراد جنھیں سیاسی، معاشرتی اور معاشی حقوق حاصل ہوں اور وہ فرائض بھی سرانجام دے رہے ہوں انھیں ریاست کے شہری کہا جاتا ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    افراد کے چھوٹے اور بڑے گروہوں کے نام لکھیں۔

    Answer

    چند افراد پر مشتمل گروہ خاندان، برادری یا طبقہ کہلاتا ہے اور بے شمار افراد پر مشتمل گروہ معاشرہ، قوم یا ملت کہلاتا ہے۔

  5. Q5 · 2 marks

    ارسطو کے مطابق انسان کیا ہے؟

    Answer

    ارسطو کے مطابق انسان ایک معاشرتی حیوان ہے۔ فرد اکیلا نہیں رہ سکتا، وہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر خوش رہنا پسند کرتا ہے۔

  6. Q6 · 2 marks

    خاندان سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    خاندان سب سے پہلا اور بنیادی انسانی ادارہ ہے۔ جب دو مختلف جنسوں کے افراد اپنی باہمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو خاندان کی بنیاد رکھتے ہیں۔

  7. Q7 · 2 marks

    اسلامی نظریے کے مطابق دنیا کے پہلے خاندان کی تشکیل کس نے کی؟

    Answer

    اسلامی نظریے کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہ السلام نے دنیا کے پہلے خاندان کی تشکیل کی۔

  8. Q8 · 2 marks

    ارسطو کے مطابق خاندان کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    ارسطو: خاندان ایک قدرتی ادارہ ہے جس کی بنیاد انسانی ضروریات پر ہے۔ کوئی بھی فرد اپنی تمام ضروریات تنہا پوری نہیں کر سکتا اس لیے وہ خاندان کی تشکیل کرتا ہے۔

  9. Q9 · 2 marks

    پروفیسر میک آئیور کے مطابق خاندان کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    پروفیسر میک آئیور: خاندان ایک ایسا گروہ ہے جو جنسی رشتے کی بنیاد پر وجود میں آتا ہے۔ یہ رشتہ بچوں کی پیدائش اور تربیت کے لیے ضروری ہے۔

  10. Q10 · 3 marks

    خاندان کن افراد پر مشتمل ہوتا ہے؟ ماں اور باپ کا کردار لکھیں۔

    Answer

    خاندان ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ باپ خاندان کا سربراہ ہوتا ہے اور ماں منتظم ہوتی ہے جو گھر کا نظام چلاتی ہے اور بچوں کی تعلیم و تربیت کرتی ہے۔

  11. Q11 · 3 marks

    خاندان کو ابتدائی مدرسہ کیوں کہا جاتا ہے؟

    Answer

    خاندان افراد کی سرگرمیوں کا مرکز اور ان کی نشوونما کے لیے ابتدائی مدرسہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ خاندان بچے کی عادات و اطوار اور سیرت و کردار کو سنوارتا ہے۔ اسی سے بچے کو تعاون، ہمدردی، محبت اور وفاداری کے جذبات اور نیکی و بدی و اچھائی و برائی کی تمیز حاصل ہوتی ہے۔

  12. Q12 · 3 marks

    خاندان کے فرائض کے نام لکھیں۔

    Answer

    (1)افزائش نسل (2) بچوں کی نگہداشت و تربیت (3) معاشی ضروریات کی تکمیل (4) قانون کی اطاعت (5) معاشرتی تعلقات (6) ثقافتی ورثہ کی منتقلی (7) اجتماعی ترقی۔

  13. Q13 · 2 marks

    خاندان کا فریضہ افزائش نسل کیا ہے؟

    Answer

    انسان کی بقا کے لیے خاندان اہم فریضہ سرانجام دیتا ہے اور افزائش نسل کے فطری عمل کا سبب بنتا ہے۔

  14. Q14 · 3 marks

    خاندان بچوں کی نگہداشت و تربیت کیسے کرتا ہے؟

    Answer

    پیدائش کے بعد انسانی بچہ بالکل بے بس ہوتا ہے۔ والدین فطری محبت کے پیش نظر اپنے بچوں کی پوری پوری نگہداشت کرتے ہیں اور خود تکلیف اٹھا کر ان کی پرورش کرتے ہیں۔ خاندان بچے کی عادات و اطوار اور سیرت و کردار کو سنوارتا ہے۔

  15. Q15 · 2 marks

    معاشی ضروریات کی تکمیل میں خاندان کا کیا کردار ہے؟

    Answer

    خاندان ایک معاشی ادارہ بھی ہے اور اپنے بچوں کی کفالت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ خاندان کے افراد اپنی معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں اور بہتر وسائل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  16. Q16 · 2 marks

    خاندان قانون کی اطاعت کیسے سکھاتا ہے؟

    Answer

    بچوں کو ماں اور باپ کے احکام کی اطاعت اور رسم و رواج کی پاس داری سکھائی جاتی ہے جس سے ان میں نظم و ضبط اور احکام کی پابندی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ والدین کے احکام کی پابندی سے بچوں میں خود بخود ریاست کے قوانین کی اطاعت پیدا ہوتی ہے۔

  17. Q17 · 2 marks

    خاندان کے ذریعے معاشرتی تعلقات کیسے قائم ہوتے ہیں؟

    Answer

    خاندان کے ذریعے تمام معاشرتی اور سماجی تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ اس کی بدولت نئی رشتہ داریاں پیدا ہوتی ہیں اور برادریوں و قبیلوں کی بنیاد پڑتی ہے۔ خاندان کی وجہ سے معاشرے میں اجتماعی شعور پیدا ہوتا ہے اور قومی روایات قائم ہوتی ہیں۔

  18. Q18 · 2 marks

    ثقافتی ورثہ کی منتقلی سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    خاندان کی بدولت معاشرتی رسم و رواج اور روایات کی نشوونما ہوتی ہے۔ بچہ اپنے ابتدائی ماحول کو اپنا ثقافتی ورثہ سمجھتا ہے۔ وہ بڑا ہو کر اس ورثے کی حفاظت کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کو منتقل کرتا ہے۔

  19. Q19 · 2 marks

    خاندان کی اجتماعی ترقی سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    خاندان کسی ایک فرد کی ترقی تک محدود نہیں بلکہ افراد کی اجتماعی ترقی اس کی منشا و مدعا ہے۔ افراد کی اجتماعی ترقی سے قومی ترقی ممکن ہے۔

  20. Q20 · 2 marks

    کیمونٹی کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    خاندان کی وسیع شکل کو کیمونٹی یا گروہ کہا جاتا ہے۔ کیمونٹی افراد کے ایسے گروہ کو کہتے ہیں جو ایک مخصوص علاقے میں رہتا ہو، جس کی سرگرمیاں مشترک ہوں اور طرز معاشرت ایک جیسا ہو۔

  21. Q21 · 2 marks

    کیمونٹی کے افراد میں گہرے تعلقات کیوں قائم ہوتے ہیں؟

    Answer

    کیمونٹی کے افراد میں گہرے تعلقات قائم ہوتے ہیں کیونکہ یہ خاندان کی ایک وسیع شکل ہے۔

  22. Q22 · 3 marks

    میک آئیور اور اوسبورن کے مطابق کیمونٹی کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    میک آئیور: کیمونٹی زندگی کے تمام شعبوں میں مشترکہ زندگی گزارنے والوں کو کیمونٹی قرار دیتا ہے۔ اوسبورن: کیمونٹی افراد کے ایسے گروہ کا نام ہے جو مخصوص علاقے میں رہتے ہوں، مشترکہ دلچسپیوں اور سرگرمیوں کے حامل ہوں اور زندگی کے تمام معاملات کے بارے میں متحدہ اقدام کریں۔

  23. Q23 · 2 marks

    کیمونٹی کی اقسام لکھیں۔

    Answer

    کیمونٹی کی دو اقسام ہیں:

    (1)شہری کیمونٹی (Urban Community) (2) دیہی کیمونٹی (Rural Community)۔

  24. Q24 · 3 marks

    شہری کیمونٹی کیا ہے؟

    Answer

    شہری کیمونٹی ان افراد پر مشتمل ہوتی ہے جو شہروں کے رہائشی ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی مصروف ہوتی ہے۔ وہ فکر معاش میں مصروف رہتے ہیں اس لیے ایک دوسرے کو کم جانتے ہیں۔ اکثر لوگ کاروباری، صنعتی اداروں اور سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں۔ معیار زندگی بلند ہوتا ہے، اکثر لوگ پڑھے لکھے ہوتے ہیں اور سیاسی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

  25. Q25 · 3 marks

    دیہی کیمونٹی کیا ہے؟

    Answer

    یہ گروہ ان افراد پر مشتمل ہے جو دیہات میں رہتے ہیں۔ دیہاتی لوگ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتے۔ ان کی زندگی بڑی سادہ ہوتی ہے۔ بیشتر لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں۔ دیہاتوں میں خالص غذا اور تازہ ہوا ہوتی ہے۔ یہ لوگ پرانے رسم و رواج کے پابند اور زیادہ قدامت پسند ہوتے ہیں اور معاشرتی و سیاسی معاملات میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔

  26. Q26 · 3 marks

    شہری اور دیہی کیمونٹی میں فرق لکھیں۔

    Answer

    شہری: مصروف زندگی، فکر معاش، ایک دوسرے کو کم جاننا، بلند معیار زندگی، کاروبار، صنعت اور دفاتر میں کام، پڑھے لکھے لوگ، سیاسی و ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت۔ دیہی: سادہ زندگی، زراعت سے وابستگی، خالص غذا اور تازہ ہوا، وافر وقت، ایک دوسرے کو جاننا، قدامت پسندی، کم تعلیم اور سیاسی و معاشرتی معاملات میں کم دلچسپی۔

  27. Q27 · 3 marks

    معاشرہ سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    معاشرہ انگریزی لفظ Society کا ترجمہ ہے جو لاطینی زبان کے لفظ Socius سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی ساتھی کے ہیں۔ گویا معاشرہ سے مراد ساتھیوں کا گروہ یا مجموعہ ہے۔ معاشرے کے اندر رہتے ہوئے فرد کو تمام اداروں سے تعلقات رکھنا پڑتے ہیں۔

  28. Q28 · 3 marks

    جان ایف سوبر اور لارڈ برائس کے مطابق معاشرے کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    جان ایف سوبر: معاشرہ تعلقات کا ایسا نظام ہے جس میں فرد اپنی زندگی بسر کرتا ہے۔ لارڈ برائس: افراد کا وہ مجموعہ جو چند مقاصد کی خاطر زندگی بسر کر رہا ہو معاشرہ کہلاتا ہے۔

  29. Q29 · 3 marks

    معاشرے کی خصوصیات کے نام لکھیں۔

    Answer

    (1)افراد کا مجموعہ (2) مشترکہ مفادات (3) تنظیم (4) مشترکہ اقدار (5) عالمگیر حیثیت (6) رضا کارانہ رکنیت (7) فکر و عمل میں ہم آہنگی۔

  30. Q30 · 2 marks

    معاشرہ افراد کا مجموعہ ہے۔ وضاحت کریں۔

    Answer

    معاشرہ ایک فرد پر مشتمل نہیں ہوتا بلکہ وہ افراد کے ایک بڑے گروہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ معاشرے میں شامل تمام لوگ مختلف طبقوں اور برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

  31. Q31 · 2 marks

    مشترکہ مفادات سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    معاشرے کے افراد کے سامنے مشترکہ مفادات ہوتے ہیں جن کی خاطر وہ اکٹھے ہوتے ہیں اور جدوجہد کرتے ہیں۔ یہ مفادات عام طور پر افراد کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی پر مشتمل ہوتے ہیں۔

  32. Q32 · 3 marks

    معاشرے کی خصوصیت تنظیم اور مشترکہ اقدار کی وضاحت کریں۔

    Answer

    تنظیم: معاشرے کے افراد اپنے مقصد کے حصول کے لیے تنظیم قائم کرتے ہیں، یعنی منظم ہو کر رسم و رواج اور قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ مشترکہ اقدار: معاشرے کے افراد کی زبان، ثقافت، بود و باش، اقدار اور نظریات مشترک ہوتے ہیں جن کی خاطر وہ منظم ہوتے ہیں۔

  33. Q33 · 2 marks

    معاشرے کی عالمگیر حیثیت کی وضاحت مثال سے کریں۔

    Answer

    معاشرہ جغرافیائی حدود سے آزاد ہوتا ہے یعنی وہ عالمگیر حیثیت رکھتا ہے اور کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہوتا۔ مثلاً اسلامی معاشرہ تمام دنیا پر پھیلا ہوا ہے۔

  34. Q34 · 3 marks

    رضا کارانہ رکنیت اور فکر و عمل میں ہم آہنگی کی وضاحت کریں۔

    Answer

    رضا کارانہ رکنیت: معاشرے کی رکنیت رضا کارانہ ہوتی ہے اور کسی فرد کو اس کی رکنیت اختیار کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ فکر و عمل میں ہم آہنگی: ارکان کی فکر و عمل میں ہم آہنگی اور اشتراک و تعاون پایا جاتا ہے جس سے اتحاد و یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔

  35. Q35 · 3 marks

    فرد اور معاشرہ لازم و ملزوم کیسے ہیں؟

    Answer

    فرد اور معاشرہ آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ معاشرے کے بغیر فرد کا وجود ناممکن ہے اور معاشرہ افراد کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا۔ ارسطو نے کہا تھا کہ جو شخص معاشرہ سے الگ تھلگ رہتا ہے وہ دیوتا ہے یا حیوان۔ انسان پیدائش سے لے کر موت تک معاشرہ کا محتاج ہے۔

  36. Q36 · 3 marks

    معاشرے کی اہمیت کے نکات کے نام لکھیں۔

    Answer

    (1)معاشی ضروریات کی فراہمی (2) سہولیات کی فراہمی (3) تحفظ زندگی (4) بچے کی نگہداشت و حفاظت (5) انسانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا (6) تہذیبی و ثقافتی اقدار کا تحفظ (7) فراغت کے لمحات (8) بین الاقوامیت کا جذبہ پیدا کرنا۔

  37. Q37 · 2 marks

    معاشی ضروریات کی فراہمی میں معاشرے کا کیا کردار ہے؟

    Answer

    فرد کی بہت سی ضرورتیں ہوتی ہیں جنھیں وہ تنہا رہ کر پورا نہیں کر سکتا مثلاً خوراک، لباس، رہائش اور دیگر معاشی ضروریات۔ یہ ضروریات افراد کے آپس کے تعاون سے حاصل ہوتی ہیں اور ایک فرد کے بس کی بات نہیں۔

  38. Q38 · 2 marks

    معاشرہ سہولیات کی فراہمی کیسے کرتا ہے؟

    Answer

    معاشرے کے افراد مل جل کر اپنی رہائش کا بندوبست کرتے ہیں اور روزمرہ کی دیگر سہولیات مہیا کرتے ہیں۔ تعاون کی بدولت عمدہ رہائش گاہیں، گیس، بجلی، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات میسر آتی ہیں۔

  39. Q39 · 3 marks

    معاشرہ تحفظ زندگی کیسے فراہم کرتا ہے؟

    Answer

    اپنی زندگی کا تحفظ ہر جاندار میں فطری طور پر موجود ہوتا ہے۔ انسان کو سیلاب، زلزلوں اور وباؤں جیسی قدرتی آفات و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فرد اکیلا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ باہمی اتحاد و تعاون ہی انسانی زندگی کی بقا کا ضامن ہے اور یہ اتحاد اسے معاشرے کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔

  40. Q40 · 3 marks

    معاشرہ بچے کی نگہداشت و حفاظت کیوں کرتا ہے؟

    Answer

    معاشرہ انسانی بچے کے لیے ناگزیر ہے۔ انسانی بچہ بے حد کمزور، ناسمجھ اور بے یار و مددگار ہوتا ہے۔ اسے خوراک مہیا کرنے اور خطرات، بیماریوں اور موسمی سختیوں سے بچانے کے لیے کسی نہ کسی فرد کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاندان معاشرہ کی بنیادی ضرورت ہے لہٰذا معاشرہ انسانی بچے کی نگہداشت و حفاظت کرتا ہے۔

  41. Q41 · 2 marks

    معاشرہ انسانی صلاحیتوں کو کیسے اجاگر کرتا ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدائشی طور پر بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ معاشرے کی بدولت ایک فرد اپنے آپ کو ترقی سے روشناس کرتا ہے اور صدیوں کے جمع شدہ علوم و فنون اور تہذیب و تمدن کے قیمتی ورثہ سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

  42. Q42 · 3 marks

    تہذیبی و ثقافتی اقدار کا تحفظ اور فراغت کے لمحات کی وضاحت کریں۔

    Answer

    معاشرہ تہذیبی و ثقافتی اقدار کا تحفظ کرتا ہے اور آنے والی نسلوں میں وحدت اور فکر و عمل کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ معاشرے کے ذریعے افراد کو فراغت کے لمحات میسر آتے ہیں۔ معاشرہ نہ ہو تو فرد کو پورا وقت خوراک و دیگر ضروریات پر خرچ کرنا پڑے۔ معاشرہ ہی فارغ اوقات کو آرٹ اور ثقافت میں صرف کرتا اور تفریحی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرتا ہے۔

  43. Q43 · 2 marks

    بین الاقوامیت کا جذبہ معاشرہ کیسے پیدا کرتا ہے؟

    Answer

    معاشرہ بین الاقوامی حدود سے بالاتر ہوتا ہے اس لیے وہ افراد کے اندر بین الاقوامیت کے جذبات پیدا کرتا ہے کیونکہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور ترقی عالمی اتحاد و تعاون سے ممکن ہے۔

  44. Q44 · 3 marks

    قوم کسے کہتے ہیں؟ لفظ قوم کا ماخذ لکھیں۔

    Answer

    قوم کو انگریزی میں Nation کہتے ہیں جو لاطینی زبان کے لفظ Natio سے ماخوذ ہے جس کے معنی پیدائش کے ہیں۔ گویا قوم کا تعلق فرد کی پیدائش یا نسل سے ہے۔

  45. Q45 · 3 marks

    لارڈ برائس اور گلکرائسٹ کے مطابق قوم کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    لارڈ برائس: قوم افراد کا ایسا گروہ ہے جس میں جذبہ قومیت پایا جائے، جن کی اپنی سیاسی تنظیم ہو اور وہ آزاد ہوں یا آزادی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ گلکرائسٹ: قوم، ریاست اور قومیت کے مجموعہ کا نام ہے۔

  46. Q46 · 3 marks

    قومیت کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    قومیت دراصل اپنائیت کے ایسے احساس اور جذبے کا نام ہے جو افراد کے مابین مشترکہ نسل، رنگ، مذہب، علاقے، زبان اور رسم و رواج کی بنا پر پیدا ہوتا ہے۔ اس جذبے کی بنا پر لوگ اپنے آپ کو ایک خونی رشتے میں منسلک سمجھتے ہیں۔

  47. Q47 · 3 marks

    لارڈ برائس اور جے ایس مل کے مطابق قومیت کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    لارڈ برائس: قومیت ایک ایسا جذبہ ہے جو مشترکہ نسل، زبان، مذہب، مفادات اور تاریخی روایات کی بنا پر لوگوں کو متحد کر دے۔ یہ اس وقت ظہور پذیر ہوتا ہے جب ان میں سے چند یا تمام عناصر موجود ہوں۔ جے ایس مل: قومیت کا اطلاق لوگوں کے ایسے گروہ پر ہوتا ہے جس میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی اور اخوت کے جذبات کارفرما ہوں جن کی بنا پر ان میں باہمی اشتراک موجود ہو۔

  48. Q48 · 3 marks

    قوم اور قومیت میں فرق واضح کریں۔

    Answer

    (1)قومیت لوگوں کے درمیان پایا جانے والا احساس یا جذبہ ہے جبکہ قوم افراد کا ایسا گروہ ہے جس میں جذبہ قومیت موجود ہو اور سیاسی طور پر منظم ہو۔

    (2)قوم جسم کی مانند ہے جسے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ قومیت روح کی مانند ہے جسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔

    (3)قومیت ایک جذبہ ہے اور قوم اس کی عملی شکل کا نام ہے۔

  49. Q49 · 2 marks

    قوم کی بنیاد قومیت پر کیسے ہے؟

    Answer

    قوم کی بنیاد قومیت پر ہے جس کے بغیر اس کا قیام ممکن نہیں۔ اگر قوم میں جذبہ قومیت کمزور پڑ جائے تو قوم انتشار کا شکار ہو جاتی ہے اس لیے ہر قوم اپنا جذبہ قومیت زندہ رکھتی ہے تاکہ اس کا وجود برقرار رہ سکے۔

  50. Q50 · 3 marks

    قومیت کے عناصر لکھیں۔

    Answer

    (1)مشترکہ نسل (2) مشترکہ سکونت (3) مشترکہ مذہب (4) مشترکہ زبان (5) مشترکہ سیاسی مقاصد۔

  51. Q51 · 3 marks

    مشترکہ نسل اور مشترکہ سکونت کی وضاحت مثال سے کریں۔

    Answer

    مشترکہ نسل: نسلی اعتبار سے ایک ہونا افراد میں جذبہ قومیت پیدا کرتا ہے، مثلاً جرمن قوم سے جرمنی اور فرانسیسی قوم سے فرانس قائم ہوا۔ مشترکہ سکونت: ایک ہی خطے میں اکٹھے رہنے سے قومیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، مثلاً امریکی قوم میں جذبہ قومیت اکٹھے رہنے سے پیدا ہوا۔

  52. Q52 · 2 marks

    مشترکہ مذہب قومیت کا عنصر کیسے ہے؟

    Answer

    مشترکہ مذہب بھی جذبہ قومیت کو ابھارتا ہے۔ ماضی میں مذہب کو ایک انتہائی طاقتور عنصر کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ یورپ میں بہت سی ریاستیں مذہب کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔ موجودہ دور میں پاکستان کے قیام میں مذہب اسلام نے اہم کردار ادا کیا۔

  53. Q53 · 3 marks

    مشترکہ زبان کو قومیت کی ضروری بنیاد کیوں نہیں مانا جا سکتا؟

    Answer

    زبان اظہار خیال کا ذریعہ ہے اور خیالات میں ہم آہنگی و یکجہتی پیدا کر کے قومیت کا احساس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم اسے قومیت کی ضروری بنیاد نہیں مانا جا سکتا۔ سوئٹزرلینڈ میں مختلف زبانیں موجود ہیں مگر لوگ جذبہ قومیت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں بھی کئی زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن قومیت کے جذبات پر اثر نہیں ہوتا۔

  54. Q54 · 2 marks

    مشترکہ سیاسی مقاصد کی وضاحت کریں۔

    Answer

    بعض اوقات مشترکہ سیاسی مقاصد اور مفادات سے بھی جذبہ قومیت ابھرتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے جمہوری نظام کے لیے ایک قوم کی صورت میں اتحاد قائم کیا۔ مثلاً امریکہ میں مشترکہ سیاسی مفادات نے ایک قوم کی تخلیق کی۔

  55. Q55 · 2 marks

    امت اسلامیہ کی بنیاد کن اصولوں پر ہے؟

    Answer

    امت اسلامیہ کی بنیاد اعلیٰ ترین انسانی اصولوں پر قائم کی گئی ہے جو قومیت کے مغربی تصور کے بالکل برعکس ہے۔ اس کی بنیاد اسلام کے سنہری اصولوں محبت، اخوت، برداشت اور مساوات پر رکھی گئی ہے۔

  56. Q56 · 2 marks

    ملت اسلامیہ کا رکن کون بنتا ہے؟

    Answer

    اسلام وطن، قوم، رنگ، نسل، قبیلے اور خاندان کا قائل نہیں بلکہ عالمگیر انسانی اخوت کا قائل ہے۔ جو شخص توحید اور رسالت کا اقرار کر لیتا ہے وہ ملت اسلامیہ کا رکن بن جاتا ہے جس میں قوم، وطن اور رنگ و نسل کی کوئی تفریق نہیں۔

  57. Q57 · 3 marks

    خطبہ حجۃ الوداع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا؟

    Answer

    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہو اور آدم علیہ السلام مٹی سے پیدا کیے گئے تھے۔ اس لیے کسی عربی کو عجمی پر، کسی عجمی کو عربی پر، گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر کوئی برتری نہیں۔ فضیلت کا دار و مدار صرف تقویٰ پر ہے۔

  58. Q58 · 5 marks

    امت اسلامیہ کی اہم خصوصیات لکھیں۔

    Answer

    (1)اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو معبود نہیں مانتے، اللہ ایک ہے اور سب سے بڑا ہے۔

    (2)حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری رسول مانتے ہیں۔

    (3)بنیاد مساوات پر ہے۔

    (4)عدل و انصاف پر یقین۔

    (5)اخلاق اور پرہیزگاری پر یقین۔

    (6)ہر فرد پر ایسا علم حاصل کرنا لازم جو خدا شناسی اور سنت کی پیروی کا ذریعہ ہو۔

    (7)ناانصافی اور تعصب کی گنجائش نہیں۔

    (8)رنگ و نسل، وطن اور زبان کے امتیاز سے پاک۔

    (9)اتحاد و تعاون کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے۔

    (10)عالمگیر برادری کا تصور۔

  59. Q59 · 2 marks

    امت کی بنیاد مساوات پر ہے۔ وضاحت کریں۔

    Answer

    علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے شعر کے مطابق جب بادشاہ اور غلام ایک ہی صف میں کھڑے ہو جائیں تو نہ کوئی بندہ رہتا ہے اور نہ کوئی بندہ نواز۔ یعنی امت میں سب برابر ہیں۔

  60. Q60 · 3 marks

    پاکستان کی اساس اسلام کیسے ہے؟

    Answer

    پاکستانی قوم کی بنیاد بھی اسلام کے تصور امت پر قائم ہے۔ یہ ملک نسلی، لسانی، علاقائی یا مشترکہ معاشی مفاد کی بجائے اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا یعنی پاکستان کی اساس اسلام ہے۔ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد نظریہ اسلام پر ہے۔

  61. Q61 · 3 marks

    دو قومی نظریہ کیا ہے؟

    Answer

    برصغیر پاک و ہند میں دو بڑی قومیں ہندو اور مسلمان آباد تھیں۔ ان کے مذاہب اور رسم و رواج بالکل مختلف تھے اس لیے وہ اکٹھے نہیں رہ سکتے تھے۔ لہٰذا ان کے لیے الگ الگ وطن قائم ہوئے۔ تحریک پاکستان دو قومی نظریہ اور نظریہ اسلام کی بنیاد پر چلائی گئی۔

  62. Q62 · 3 marks

    پاکستان میں ہمیں کیا کرنا چاہیے تاکہ وہ دنیا کے لیے اعلیٰ نمونہ بنے؟

    Answer

    ملک میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا جائے اور اسلامی اصولوں پر مبنی معاشرتی، معاشی، اخلاقی اور سیاسی نظام نافذ کیا جائے تاکہ یہ ملک دنیا بھر کے لیے ایک اعلیٰ نمونہ بن سکے اور دوسرے مسلمان ممالک اس کی تقلید کریں۔

  63. Q63 · 2 marks

    قوم اور قومیت میں دو فرق لکھیں۔

    Answer

    (1)قومیت ایک جذبہ یا احساس ہے جبکہ قوم افراد کا ایسا گروہ ہے جس میں جذبہ قومیت موجود ہو اور سیاسی طور پر منظم ہو۔

    (2)قوم جسم کی مانند ہے جسے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ قومیت روح کی مانند ہے جسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔

  64. Q64 · 2 marks

    مشترکہ زبان قومیت کی ضروری بنیاد کیوں نہیں؟

    Answer

    سوئٹزرلینڈ میں مختلف زبانیں ہیں مگر لوگ جذبہ قومیت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن قومیت کے جذبات پر اثر نہیں ہوتا۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 10 marks

    امت اسلامیہ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالیں۔ (سوال 1)

    Answer

    تعارف: امت اسلامیہ کی بنیاد اعلیٰ ترین انسانی اصولوں پر قائم کی گئی ہے۔ یہ قومیت کے مغربی تصور کے بالکل برعکس ہے۔ اس کی بنیاد محبت، اخوت، برداشت اور مساوات پر ہے۔ اسلام وطن، قوم، رنگ، نسل، قبیلے اور خاندان کا قائل نہیں۔ جو توحید اور رسالت کا اقرار کر لے وہ ملت اسلامیہ کا رکن بن جاتا ہے۔ خصوصیات:

    (1)ارکان اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو معبود تسلیم نہیں کرتے، ان کا ایمان ہے کہ اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔

    (2)حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا آخری رسول تسلیم کرتے ہیں۔

    (3)امت کی بنیاد مساوات پر ہے۔ علامہ اقبال کے شعر کے مطابق بادشاہ اور غلام ایک ہی صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔

    (4)امت عدل و انصاف پر پورا یقین رکھتی ہے۔

    (5)ارکان اخلاق اور پرہیزگاری پر پورا یقین رکھتے ہیں۔

    (6)ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ ایسا علم حاصل کرے جو خدا شناسی اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کا ذریعہ ہو۔

    (7)امت میں کسی قسم کی ناانصافی اور تعصب کی گنجائش نہیں۔

    (8)امت رنگ و نسل، وطن اور زبان کے امتیاز سے پاک ہے۔

    (9)امت اتحاد و تعاون کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے۔

    (10)امت عالمگیر برادری کا تصور پیش کرتی ہے۔ دلائل: قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انسانوں کو ایک مرد اور عورت سے پیدا کر کے گروہوں اور قبائل میں اس لیے تقسیم کیا کہ وہ ایک دوسرے کو پہچانیں اور اللہ کے ہاں بہتر وہی ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا کہ سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور کسی عربی کو عجمی پر یا گورے کو کالے پر برتری نہیں، فضیلت کا دار و مدار صرف تقویٰ پر ہے۔

    نتیجہ: تمام انسان اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اس لیے ملت کے ارکان اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں اور آپس میں بھائی بھائی بن کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔

  2. Q2 · 10 marks

    معاشرہ سے کیا مراد ہے؟ نیز معاشرہ کی خصوصیات لکھیں۔ (سوال 2)

    Answer

    مفہوم: معاشرہ انگریزی لفظ Society کا ترجمہ ہے جو لاطینی زبان کے لفظ Socius سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی ساتھی کے ہیں۔ گویا معاشرہ سے مراد ساتھیوں کا گروہ یا مجموعہ ہے۔ معاشرے کے اندر رہتے ہوئے فرد کو تمام اداروں سے تعلقات رکھنا پڑتے ہیں۔ ان میں منظم، غیر منظم سرگرمیاں اور محبت و نفرت، سب طرح کے تعلقات شامل ہوتے ہیں۔

    تعریف: جان ایف سوبر: معاشرہ تعلقات کا ایسا نظام ہے جس میں فرد اپنی زندگی بسر کرتا ہے۔ لارڈ برائس: افراد کا وہ مجموعہ جو چند مقاصد کی خاطر زندگی بسر کر رہا ہو معاشرہ کہلاتا ہے۔ خصوصیات:

    (1)افراد کا مجموعہ: معاشرہ ایک فرد پر نہیں بلکہ افراد کے ایک بڑے گروہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں شامل لوگ مختلف طبقوں اور برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

    (2)مشترکہ مفادات: افراد جن مفادات کی خاطر اکٹھے ہوتے ہیں اور جدوجہد کرتے ہیں وہ عام طور پر فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی پر مشتمل ہوتے ہیں۔

    (3)تنظیم: افراد اپنے مقصد کے حصول کے لیے منظم ہو کر رسم و رواج اور قوانین کی پابندی کرتے ہوئے کام کرتے ہیں۔

    (4)مشترکہ اقدار: زبان، ثقافت، بود و باش، اقدار اور نظریات مشترک ہوتے ہیں۔

    (5)عالمگیر حیثیت: معاشرہ جغرافیائی حدود سے آزاد ہوتا ہے، مثلاً اسلامی معاشرہ تمام دنیا پر پھیلا ہوا ہے۔

    (6)رضا کارانہ رکنیت: رکنیت رضا کارانہ ہوتی ہے اور کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

    (7)فکر و عمل میں ہم آہنگی: ارکان میں ہم آہنگی اور اشتراک و تعاون پایا جاتا ہے جس سے اتحاد و یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔

  3. Q3 · 10 marks

    خاندان کی تعریف کریں اور اس کی اہمیت و فرائض بیان کریں۔ (سوال 3)

    Answer

    تعارف: خاندان سب سے پہلا اور بنیادی انسانی ادارہ ہے۔ جب دو مختلف جنسوں کے افراد اپنی باہمی ضروریات پوری کرنے کے لیے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو خاندان کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اسلامی نظریے کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہ السلام نے دنیا کے پہلے خاندان کی تشکیل کی۔

    تعریف: ارسطو: خاندان ایک قدرتی ادارہ ہے جس کی بنیاد انسانی ضروریات پر ہے۔ کوئی بھی فرد اپنی تمام ضروریات تنہا پوری نہیں کر سکتا اس لیے وہ خاندان کی تشکیل کرتا ہے۔ پروفیسر میک آئیور: خاندان ایک ایسا گروہ ہے جو جنسی رشتے کی بنیاد پر وجود میں آتا ہے۔ یہ رشتہ بچوں کی پیدائش اور تربیت کے لیے ضروری ہے۔ خاندان ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ باپ سربراہ ہوتا ہے اور ماں منتظم ہوتی ہے جو گھر کا نظام چلاتی ہے اور بچوں کی تعلیم و تربیت کرتی ہے۔ خاندان افراد کی سرگرمیوں کا مرکز اور ان کی نشوونما کے لیے ابتدائی مدرسہ ہے۔ اہمیت و فرائض:

    (1)افزائش نسل: انسان کی بقا کے لیے خاندان افزائش نسل کے فطری عمل کا سبب بنتا ہے۔

    (2)بچوں کی نگہداشت و تربیت: خاندان بچے کا ابتدائی مدرسہ ہے جس میں اس کی عادات و اطوار اور سیرت و کردار کو سنوارا جاتا ہے۔ بچے کو تعاون، ہمدردی، محبت اور وفاداری کے جذبات اور نیکی و بدی کی تمیز خاندان سے ملتی ہے۔ والدین فطری محبت کے پیش نظر خود تکلیف اٹھا کر پرورش کرتے ہیں۔

    (3)معاشی ضروریات کی تکمیل: خاندان ایک معاشی ادارہ ہے اور بچوں کی کفالت کا ذمہ دار ہے۔ افراد ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں اور بہتر وسائل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    (4)قانون کی اطاعت: بچوں کو والدین کے احکام کی اطاعت اور رسم و رواج کی پاس داری سکھائی جاتی ہے جس سے نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے اور ریاست کے قوانین کی اطاعت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

    (5)معاشرتی تعلقات: خاندان سے معاشرتی و سماجی تعلقات اور نئی رشتہ داریاں قائم ہوتی ہیں، برادریوں اور قبیلوں کی بنیاد پڑتی ہے، اجتماعی شعور پیدا ہوتا ہے اور قومی روایات قائم ہوتی ہیں۔

    (6)ثقافتی ورثہ کی منتقلی: بچہ اپنے ابتدائی ماحول کو اپنا ثقافتی ورثہ سمجھتا ہے، بڑا ہو کر اس کی حفاظت کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کو منتقل کرتا ہے۔

    (7)اجتماعی ترقی: خاندان کسی ایک فرد کی ترقی تک محدود نہیں بلکہ افراد کی اجتماعی ترقی اس کا مقصد ہے اور اسی سے قومی ترقی ممکن ہے۔

  4. Q4 · 10 marks

    قوم اور قومیت کی تعریف کریں نیز قوم اور قومیت میں فرق کی وضاحت کریں۔ (سوال 4)

    Answer

    قوم: قوم کو انگریزی میں Nation کہتے ہیں جو لاطینی لفظ Natio سے ماخوذ ہے جس کے معنی پیدائش کے ہیں۔ گویا قوم کا تعلق فرد کی پیدائش یا نسل سے ہے۔ لارڈ برائس: قوم افراد کا ایسا گروہ ہے جس میں جذبہ قومیت پایا جائے، جن کی اپنی سیاسی تنظیم ہو اور وہ آزاد ہوں یا آزادی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ گلکرائسٹ: قوم، ریاست اور قومیت کے مجموعہ کا نام ہے۔ قومیت: جب قومیت کا جذبہ رکھنے والے لوگ خود کو سیاسی طور پر منظم کرتے ہیں تو وہ ایک قوم بن جاتی ہے۔ قومیت اپنائیت کے ایسے احساس اور جذبے کا نام ہے جو مشترکہ نسل، رنگ، مذہب، علاقے، زبان اور رسم و رواج کی بنا پر پیدا ہوتا ہے اور لوگ خود کو ایک خونی رشتے میں منسلک سمجھتے ہیں۔ لارڈ برائس: قومیت ایک ایسا جذبہ ہے جو مشترکہ نسل، زبان، مذہب، مفادات اور تاریخی روایات کی بنا پر لوگوں کو متحد کر دے۔ جے ایس مل: قومیت کا اطلاق ایسے گروہ پر ہوتا ہے جس میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی اور اخوت کے جذبات کارفرما ہوں۔ فرق:

    (1)قومیت لوگوں کے درمیان پایا جانے والا احساس یا جذبہ ہے جس کی بنا پر وہ متحد ہوتے ہیں جبکہ قوم افراد کا ایسا گروہ ہے جس میں جذبہ قومیت موجود ہو اور سیاسی طور پر منظم ہو کر اپنی آزادی کے لیے کوشاں ہوں۔

    (2)قوم جسم کی مانند ہے جسے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ قومیت روح کی مانند ہے جسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ قوم کی بنیاد قومیت پر ہے جس کے بغیر اس کا قیام ممکن نہیں جبکہ قومیت کا تصور پیدا کرنے کے لیے افراد کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ضروری ہے۔

    (3)قومیت ایک جذبہ ہے اور قوم اس کی عملی شکل کا نام ہے۔ قومیت کے بغیر قوم وجود میں نہیں آ سکتی۔ اگر جذبہ قومیت کمزور پڑ جائے تو قوم انتشار کا شکار ہو جاتی ہے اس لیے ہر قوم اپنا جذبہ قومیت زندہ رکھتی ہے تاکہ اس کا وجود برقرار رہ سکے۔

  5. Q5 · 10 marks

    قومیت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کن عناصر کا ہونا ضروری ہے؟ (سوال 5)

    Answer

    قومیت کا جذبہ ایک فطری عنصر ہے اور اس کو پیدا کرنے کے لیے درج ذیل عناصر کا ہونا بہت ضروری ہے۔

    (1)مشترکہ نسل: نسلی اعتبار سے ایک ہونا افراد میں جذبہ قومیت پیدا کرتا ہے۔ بعض اوقات صرف ایک نسل کی بنیاد پر قوم بنتی ہے اور آزادی حاصل کر کے ریاست قائم کر لیتی ہے۔ مثلاً جرمن قوم سے جرمنی اور فرانسیسی قوم سے فرانس قائم ہوا۔

    (2)مشترکہ سکونت: ایک ہی خطے میں اکٹھے رہنے سے قومیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور قوم کی شکل بنتی ہے۔ مثلاً امریکی قوم میں جذبہ قومیت اکٹھے رہنے سے پیدا ہوا اور انھوں نے ایک قوم کی شکل اختیار کر لی۔

    (3)مشترکہ مذہب: مشترکہ مذہب بھی جذبہ قومیت کو ابھارتا ہے۔ ماضی میں مذہب کو ایک انتہائی طاقتور عنصر کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ یورپ میں بہت سی ریاستیں مذہب کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔ موجودہ دور میں پاکستان کے قیام میں مذہب اسلام نے اہم کردار ادا کیا۔

    (4)مشترکہ زبان: زبان اظہار خیال کا ذریعہ ہے اور خیالات میں ہم آہنگی و یکجہتی پیدا کرتی ہے۔ اس کی افادیت کے باوجود اسے قومیت کی ضروری بنیاد نہیں مانا جا سکتا۔ مثلاً سوئٹزرلینڈ میں مختلف زبانیں ہیں مگر لوگ جذبہ قومیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں مگر قومیت کے جذبات پر اثر نہیں ہوتا۔

    (5)مشترکہ سیاسی مقاصد: بعض اوقات مشترکہ سیاسی مقاصد اور مفادات سے بھی جذبہ قومیت ابھرتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے جمہوری نظام کے لیے ایک قوم کی صورت میں اتحاد قائم کیا۔ مثلاً امریکہ میں مشترکہ سیاسی مفادات نے ایک قوم کی تخلیق کی۔

  6. Q6 · 10 marks

    فرد اور معاشرہ آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ اس بیان کی روشنی میں معاشرے کی اہمیت اجاگر کریں۔ (سوال 6)

    Answer

    وضاحت: فرد اور معاشرہ آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ معاشرے کے بغیر فرد کا وجود ناممکن ہے اور معاشرہ افراد کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ارسطو نے کہا تھا کہ جو شخص معاشرہ سے الگ تھلگ رہتا ہے وہ دیوتا ہے یا حیوان۔ انسان پیدائش سے لے کر موت تک معاشرہ کا محتاج ہے اور معاشرہ کی ترقی کا انحصار افراد کی تنظیم اور مشترکہ تگ و دو پر ہے۔ معاشرے کی اہمیت:

    (1)معاشی ضروریات کی فراہمی: خوراک، لباس، رہائش اور دیگر معاشی ضروریات فرد تنہا پوری نہیں کر سکتا، یہ افراد کے آپس کے تعاون سے حاصل ہوتی ہیں۔

    (2)سہولیات کی فراہمی: افراد مل جل کر رہائش کا بندوبست کرتے ہیں۔ عمدہ رہائش گاہیں، گیس، بجلی، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات معاشرتی زندگی میں تعاون کی بدولت میسر آتی ہیں۔

    (3)تحفظ زندگی: ہر جاندار میں اپنی زندگی کا تحفظ فطری ہے۔ سیلاب، زلزلوں اور وباؤں جیسی آفات کا فرد اکیلا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ باہمی اتحاد و تعاون ہی انسانی زندگی کی بقا کا ضامن ہے اور یہ معاشرے کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔

    (4)بچے کی نگہداشت و حفاظت: انسانی بچہ بے حد کمزور، ناسمجھ اور بے یار و مددگار ہوتا ہے۔ اسے خوراک، خطرات، بیماریوں اور موسمی سختیوں سے بچانے اور اظہار خیال کے لیے مدد درکار ہوتی ہے۔ خاندان معاشرہ کی بنیادی ضرورت ہے۔

    (5)انسانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا: اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ معاشرے کی بدولت فرد اپنے آپ کو ترقی سے روشناس کرتا ہے اور صدیوں کے جمع شدہ علوم و فنون اور تہذیب و تمدن کے ورثے سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

    (6)تہذیبی و ثقافتی اقدار کا تحفظ: معاشرہ ان اقدار کا تحفظ کرتا ہے اور آنے والی نسلوں میں وحدت اور فکر و عمل کے جذبات پیدا کرتا ہے۔

    (7)فراغت کے لمحات: معاشرہ نہ ہو تو فرد کو پورا وقت ضروریات پر خرچ کرنا پڑے۔ معاشرہ فارغ اوقات کو آرٹ اور ثقافت میں صرف کرتا اور تفریحی مواقع مہیا کرتا ہے۔

    (8)بین الاقوامیت کا جذبہ پیدا کرنا: معاشرہ بین الاقوامی حدود سے بالاتر ہے اس لیے افراد میں بین الاقوامیت کے جذبات پیدا کرتا ہے کیونکہ انسانیت کی فلاح و بہبود عالمی اتحاد و تعاون سے ممکن ہے۔

  7. Q7 · 10 marks

    کیمونٹی کی تعریف کریں نیز اس کی اقسام بیان کریں۔ (سوال 7)

    Answer

    کیمونٹی: خاندان کی وسیع شکل کو کیمونٹی یا گروہ کہا جاتا ہے۔ کیمونٹی افراد کے ایسے گروہ کو کہتے ہیں جو ایک مخصوص علاقے میں رہتا ہو، جس کی سرگرمیاں مشترک ہوں اور طرز معاشرت ایک جیسا ہو۔ کیمونٹی کے افراد میں گہرے تعلقات قائم ہوتے ہیں کیونکہ یہ خاندان کی ایک وسیع شکل ہے۔

    تعریف: میک آئیور: کیمونٹی زندگی کے تمام شعبوں میں مشترکہ زندگی گزارنے والوں کو کیمونٹی قرار دیتا ہے۔ اوسبورن: کیمونٹی افراد کے ایسے گروہ کا نام ہے جو مخصوص علاقے میں رہتے ہوں، مشترکہ دلچسپیوں اور سرگرمیوں کے حامل ہوں اور زندگی کے تمام معاملات کے بارے میں متحدہ اقدام کریں۔ اقسام:

    (1)شہری کیمونٹی (Urban Community): یہ ان افراد پر مشتمل ہوتی ہے جو شہروں کے رہائشی ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی مصروف ہوتی ہے، وہ فکر معاش میں مصروف رہتے ہیں اس لیے ایک دوسرے کو کم جانتے ہیں۔ اکثر لوگ کاروباری، صنعتی اداروں اور سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں۔ شہری زندگی میں بڑی گہما گہمی ہوتی ہے، معیار زندگی بلند ہوتا ہے اور زندگی کی تمام آسائشیں مہیا ہوتی ہیں اس لیے اکثر لوگ پڑھے لکھے ہوتے ہیں۔ لوگ سیاسی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ آج کا دور مصروف ہے اس لیے آپس میں ملنے جلنے کا وقت بہت کم ہے۔

    (2)دیہی کیمونٹی (Rural Community): یہ ان افراد پر مشتمل ہے جو دیہات میں رہتے ہیں۔ دیہاتی لوگ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتے۔ ان کی زندگی بڑی سادہ ہوتی ہے۔ بیشتر لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں۔ دیہاتوں میں خالص غذا اور تازہ ہوا ہوتی ہے۔ دیہی طبقہ کے پاس وقت وافر ہوتا ہے اور وہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ یہ لوگ پرانے رسم و رواج کے پابند اور شہریوں کے مقابلے میں زیادہ قدامت پسند ہوتے ہیں۔ دیہاتی لوگ معاشرتی اور سیاسی معاملات میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔

  8. Q8 · 8 marks

    فرد کی تعریف کریں اور بتائیں کہ فرد سے خاندان، برادری، معاشرہ اور قوم کیسے بنتے ہیں۔

    Answer

    فرد: ریاست میں رہنے والے کو فرد کہا جاتا ہے۔ فرد معاشرتی گروہ کی اکائی ہے۔ قدیم یونانی ریاستوں میں فرد کو شہری کے معنوں میں استعمال کیا جاتا تھا جس پر سیاسی ذمہ داریاں عائد ہوتی تھیں اور وہ حکومت کے کاروبار میں براہ راست شریک ہوتا تھا۔ آج کل کی ریاست میں رہنے والے تمام افراد جنھیں سیاسی، معاشرتی اور معاشی حقوق حاصل ہوں اور وہ فرائض بھی سرانجام دے رہے ہوں انھیں شہری کہا جاتا ہے۔ گروہ بندی: بہت سارے افراد کا مجموعہ خاندان، برادری، معاشرہ، قوم اور ملت کی شکل اختیار کرتا ہے۔ افراد چھوٹے بڑے گروہوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔ اگر کوئی گروہ چند افراد پر مشتمل ہو تو خاندان، برادری یا طبقہ کہلاتا ہے اور اگر بے شمار افراد پر مشتمل ہو تو معاشرہ، قوم یا ملت کہلاتا ہے۔ معاشرتی فطرت: فرد کی فطرت میں ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے۔ ارسطو کے مطابق انسان ایک معاشرتی حیوان ہے۔ فرد اکیلا نہیں رہ سکتا، وہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر خوش رہنا پسند کرتا ہے۔

  9. Q9 · 8 marks

    خاندان، کیمونٹی اور معاشرہ کی تعریف کر کے ان کا باہمی تعلق بیان کریں۔

    Answer

    خاندان: سب سے پہلا اور بنیادی انسانی ادارہ ہے جو ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ہوتا ہے اور رشتہ ازدواج کی بنیاد پر وجود میں آتا ہے۔ کیمونٹی: خاندان کی وسیع شکل ہے۔ یہ ایسے افراد کا گروہ ہے جو ایک مخصوص علاقے میں رہتے ہوں، سرگرمیاں مشترک ہوں اور طرز معاشرت ایک جیسا ہو۔ اسی لیے کیمونٹی کے افراد میں گہرے تعلقات ہوتے ہیں۔ معاشرہ: ساتھیوں کا گروہ یا مجموعہ۔ جان ایف سوبر کے مطابق تعلقات کا ایسا نظام جس میں فرد اپنی زندگی بسر کرتا ہے۔ معاشرہ افراد کے ایک بڑے گروہ پر مشتمل ہوتا ہے جو مختلف طبقوں اور برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ باہمی تعلق: فرد سے خاندان بنتا ہے، خاندان کی وسیع شکل کیمونٹی ہے اور معاشرہ بے شمار افراد کا بڑا گروہ ہے۔ خاندان کے ذریعے معاشرتی تعلقات قائم ہوتے ہیں، رشتہ داریاں، برادریاں اور قبیلے بنتے ہیں اور معاشرے میں اجتماعی شعور پیدا ہوتا ہے۔ معاشرے کی بنیادی ضرورت خاندان ہے۔ کیمونٹی کی شہری اور دیہی اقسام ہیں جبکہ معاشرہ جغرافیائی حدود سے آزاد اور عالمگیر ہو سکتا ہے۔

  10. Q10 · 8 marks

    شہری اور دیہی کیمونٹی کا موازنہ کریں۔

    Answer

    شہری کیمونٹی: شہروں کے رہائشی افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔ زندگی مصروف اور فکر معاش میں گزرتی ہے، اس لیے ایک دوسرے کو کم جانتے ہیں۔ کاروباری، صنعتی اداروں اور سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں۔ شہری زندگی میں گہما گہمی، بلند معیار زندگی اور آسائشیں ہوتی ہیں۔ لوگ پڑھے لکھے ہوتے ہیں اور سیاسی و ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ آپس میں ملنے جلنے کا وقت بہت کم ہوتا ہے۔ دیہی کیمونٹی: دیہات میں رہنے والوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ لوگ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتے اور زندگی بڑی سادہ ہوتی ہے۔ بیشتر لوگ زراعت سے وابستہ ہیں۔ خالص غذا اور تازہ ہوا میسر ہوتی ہے۔ وقت وافر ہوتا ہے اور وہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ پرانے رسم و رواج کے پابند اور زیادہ قدامت پسند ہوتے ہیں۔ معاشرتی و سیاسی معاملات میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔

    نتیجہ: دونوں خاندان کی وسیع شکل ہیں مگر شہری زندگی مصروف اور جدید ہے جبکہ دیہی زندگی سادہ اور روایتی ہے۔

  11. Q11 · 8 marks

    امت اسلامیہ کا تصور قومیت کے مغربی تصور سے کس طرح مختلف ہے؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    قومیت کا مغربی تصور: قومیت مشترکہ نسل، رنگ، علاقے، زبان اور رسم و رواج جیسے عناصر کی بنا پر پیدا ہوتی ہے۔ ان عناصر پر قوم بنتی ہے۔ امت اسلامیہ کا تصور: امت اسلامیہ کی بنیاد اعلیٰ ترین انسانی اصولوں پر قائم ہے جو قومیت کے مغربی تصور کے بالکل برعکس ہے۔ اس کی بنیاد محبت، اخوت، برداشت اور مساوات پر ہے۔ اسلام وطن، قوم، رنگ، نسل، قبیلے اور خاندان کا قائل نہیں بلکہ عالمگیر انسانی اخوت کا قائل ہے۔ جو شخص توحید اور رسالت کا اقرار کر لے وہ امت کا رکن بن جاتا ہے۔ قرآن پاک کے مطابق اللہ کے ہاں بہتر وہی ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا گیا کہ کسی عربی کو عجمی پر اور گورے کو کالے پر برتری نہیں، فضیلت کا دار و مدار صرف تقویٰ پر ہے۔ امت رنگ و نسل، وطن اور زبان کے امتیاز سے پاک ہے، ناانصافی اور تعصب کی گنجائش نہیں رکھتی اور عالمگیر برادری کا تصور پیش کرتی ہے۔

  12. Q12 · 8 marks

    پاکستان کے قیام اور دو قومی نظریے کا امت اسلامیہ کے تصور سے تعلق بیان کریں۔

    Answer

    پاکستانی قوم کی بنیاد اسلام کے تصور امت پر قائم ہے۔ یہ ملک نسلی، لسانی، علاقائی یا مشترکہ معاشی مفاد کی بجائے اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا یعنی پاکستان کی اساس اسلام ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں ہندو اور مسلمان دو بڑی قومیں آباد تھیں۔ ان کے مذاہب اور رسم و رواج بالکل مختلف تھے اس لیے وہ اکٹھے نہیں رہ سکتے تھے، لہٰذا ان کے لیے الگ الگ وطن قائم ہوئے۔ تحریک پاکستان دو قومی نظریہ اور نظریہ اسلام کی بنیاد پر چلائی گئی۔ پاکستان کے قیام کے بعد یہ حقیقت تسلیم کر لی گئی کہ ہندوستان کے مسلمان ایک الگ امت کے افراد ہیں جن کے لیے الگ وطن کی ضرورت تھی۔ پاکستان 1947ء میں نظریہ اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا۔ ضرورت: ملک میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا جائے اور اسلامی اصولوں پر مبنی معاشرتی، معاشی، اخلاقی اور سیاسی نظام نافذ کیا جائے تاکہ یہ ملک دنیا بھر کے لیے ایک اعلیٰ نمونہ بن سکے اور دوسرے مسلمان ممالک اس کی تقلید کریں۔

  13. Q13 · 8 marks

    قومیت کی تعریف مختلف مفکرین کے مطابق لکھیں اور قومیت کے جذبے کی اہمیت واضح کریں۔

    Answer

    تعریف: قومیت دراصل اپنائیت کے ایسے احساس اور جذبے کا نام ہے جو افراد کے مابین مشترکہ نسل، رنگ، مذہب، علاقے، زبان اور رسم و رواج کی بنا پر پیدا ہوتا ہے۔ لارڈ برائس: قومیت ایک ایسا جذبہ ہے جو مشترکہ نسل، زبان، مذہب، مفادات اور تاریخی روایات کی بنا پر لوگوں کو متحد کر دے۔ یہ اس وقت ظہور پذیر ہوتا ہے جب ان میں سے چند یا تمام عناصر موجود ہوں۔ جے ایس مل: قومیت کا اطلاق ایسے گروہ پر ہوتا ہے جس میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی اور اخوت کے جذبات کارفرما ہوں جن کی بنا پر ان میں باہمی اشتراک موجود ہو۔ اہمیت: قومیت ایک جذبہ ہے اور قوم اس کی عملی شکل ہے۔ قوم کی بنیاد قومیت پر ہے اور اس کے بغیر قوم وجود میں نہیں آ سکتی۔ اگر قوم میں جذبہ قومیت کمزور پڑ جائے تو قوم انتشار کا شکار ہو جاتی ہے۔ اسی لیے ہر قوم اپنا جذبہ قومیت زندہ رکھتی ہے تاکہ اس کا وجود برقرار رہ سکے۔ جب قومیت کا جذبہ رکھنے والے لوگ خود کو سیاسی طور پر منظم کرتے ہیں تو وہ ایک قوم بن جاتی ہے۔

  14. Q14 · 8 marks

    خاندان کی تعریف کریں اور اس کی اہمیت و فرائض بیان کریں۔

    Answer

    تعریف: ارسطو: خاندان ایک قدرتی ادارہ ہے جس کی بنیاد انسانی ضروریات پر ہے۔ میک آئیور: خاندان ایک ایسا گروہ ہے جو جنسی رشتے کی بنیاد پر وجود میں آتا ہے اور یہ رشتہ بچوں کی پیدائش اور تربیت کے لیے ضروری ہے۔ خاندان ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ فرائض:

    (1)افزائش نسل: انسان کی بقا کے لیے فطری عمل۔

    (2)بچوں کی نگہداشت و تربیت: خاندان ابتدائی مدرسہ ہے جو عادات و اطوار، سیرت و کردار سنوارتا اور تعاون، ہمدردی، محبت اور وفاداری سکھاتا ہے۔

    (3)معاشی ضروریات کی تکمیل: بچوں کی کفالت اور باہمی تعاون۔

    (4)قانون کی اطاعت: والدین کے احکام کی پابندی سے ریاست کے قوانین کی اطاعت پیدا ہوتی ہے۔

    (5)معاشرتی تعلقات: نئی رشتہ داریاں، برادریاں اور قبیلے، اجتماعی شعور اور قومی روایات۔

    (6)ثقافتی ورثہ کی منتقلی: ورثے کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کو منتقلی۔

    (7)اجتماعی ترقی: افراد کی اجتماعی ترقی سے قومی ترقی۔

  15. Q15 · 8 marks

    قوم اور قومیت کی تعریف کریں نیز قوم اور قومیت میں فرق کی وضاحت کریں۔

    Answer

    قوم: انگریزی میں Nation، لاطینی لفظ Natio سے ماخوذ جس کے معنی پیدائش کے ہیں۔ لارڈ برائس: قوم افراد کا ایسا گروہ ہے جس میں جذبہ قومیت پایا جائے، جن کی اپنی سیاسی تنظیم ہو اور وہ آزاد ہوں یا آزادی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ گلکرائسٹ: قوم، ریاست اور قومیت کے مجموعہ کا نام ہے۔ قومیت: اپنائیت کے ایسے احساس اور جذبے کا نام ہے جو مشترکہ نسل، رنگ، مذہب، علاقے، زبان اور رسم و رواج کی بنا پر پیدا ہوتا ہے۔ لارڈ برائس: ایسا جذبہ جو مشترکہ نسل، زبان، مذہب، مفادات اور تاریخی روایات کی بنا پر لوگوں کو متحد کرے۔ جے ایس مل: ہمدردی اور اخوت کے جذبات والا گروہ۔ فرق:

    (1)قومیت لوگوں کے درمیان پایا جانے والا احساس ہے جبکہ قوم ایسا گروہ ہے جس میں جذبہ قومیت موجود ہو اور سیاسی طور پر منظم ہو۔

    (2)قوم جسم کی مانند جسے دیکھا جا سکتا ہے اور قومیت روح کی مانند جسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ قوم کی بنیاد قومیت پر ہے۔

    (3)قومیت جذبہ ہے اور قوم اس کی عملی شکل ہے۔ جذبہ قومیت کمزور ہو جائے تو قوم انتشار کا شکار ہو جاتی ہے۔

  16. Q16 · 8 marks

    امت اسلامیہ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالیں۔

    Answer

    امت اسلامیہ کی بنیاد اعلیٰ ترین انسانی اصولوں محبت، اخوت، برداشت اور مساوات پر ہے جو قومیت کے مغربی تصور کے برعکس ہے۔ خصوصیات:

    (1)اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو معبود تسلیم نہیں کرتے۔

    (2)حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری رسول مانتے ہیں۔

    (3)بنیاد مساوات پر ہے۔

    (4)عدل و انصاف پر یقین۔

    (5)اخلاق اور پرہیزگاری پر یقین۔

    (6)ہر فرد پر ایسا علم حاصل کرنا لازم جو خدا شناسی اور سنت کی پیروی کا ذریعہ ہو۔

    (7)ناانصافی اور تعصب کی گنجائش نہیں۔

    (8)رنگ و نسل، وطن اور زبان کے امتیاز سے پاک۔

    (9)اتحاد و تعاون کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے۔

    (10)عالمگیر برادری کا تصور۔ قرآن پاک اور خطبہ حجۃ الوداع کے مطابق فضیلت کا دار و مدار صرف تقویٰ پر ہے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account