Class 9 Civics · Chapter 4 · Test 3
مختصر سوالات
57 questions · 65 min · 150 marks
Want to try first? Take the free Civics test: علم شہریت کا مفہوم، تعریف اور اہمیت
Sample questions with answers
The first 5 of 57, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
حکومت کی تعریف کریں۔
Show model answerHide model answer
حکومت دراصل ریاست کی ایجنٹ ہوتی ہے جو اس کی مرضی کو پورا کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ حکومت ایک ایسا سیاسی ادارہ ہے جو قانون بناتا ہے، قانون نافذ کرتا ہے اور اس کی تشریح کرتا ہے۔
Question 2 · 3 marks
حکومت کے تین شعبوں کے نام اور ان کے کام لکھیں۔
Show model answerHide model answer
مقننہ قانون سازی کا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔ انتظامیہ قوانین کا نفاذ عمل میں لانے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ عدلیہ قانون کی تشریح و تعبیر کرتی ہے اور اس کے مطابق انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کا فرض ادا کرتی ہے۔
Question 3 · 3 marks
قدیم دور اور جمہوری دور میں حکومت کے شعبوں کے فرق کو واضح کریں۔
Show model answerHide model answer
قدیم دور میں تینوں قسم کے فرائض الگ الگ محکمے سرانجام دیتے تھے لیکن بادشاہ یا حکمران اس کا نگران اور حقیقی اختیارات کا مالک ہوتا تھا اور حکومت کے تمام شعبے اسی کے سامنے جوابدہ ہوتے تھے۔ جمہوری نظام کے فروغ کے ساتھ اختیارات کی علیحدگی کا نظریہ جڑ پکڑ گیا اور اب مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ الگ تشکیل پاتے ہیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی آزاد ہوتے ہیں۔
Question 4 · 3 marks
مقننہ سے کیا مراد ہے؟
Show model answerHide model answer
مقننہ کا اہم ترین کام ملک کے لیے قانون سازی کرنا ہے۔ یہ حکومت کے تین شعبوں میں سے اہم ترین شعبہ ہے۔ مقننہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ ایک بااختیار ادارہ ہے۔
Question 5 · 2 marks
مقننہ کی تنظیم کے چار نکات لکھیں۔
Show model answerHide model answer
1۔ ممبران کی تعداد۔ 2۔ نمائندگی کا اصول۔ 3۔ مدت۔ 4۔ طریقہ انتخاب۔
More tests in حکومت
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.