Class 9 Civics · Chapter 5
شہری اور شہریت: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
عام طور پر شہری سے کیا مراد ہوتا ہے؟
Answer
عام طور پر شہری سے مراد شہر میں رہنے والا ہوتا ہے۔
Q2 · 2 marks
علمِ شہریت کی اصطلاح میں شہری کی تعریف کریں۔
Answer
علمِ شہریت کی اصطلاح میں شہری سے مراد وہ لوگ ہیں جن کو ایک ریاست میں رہتے ہوئے تمام سماجی، سیاسی، اقتصادی حقوق حاصل ہوں۔ اس کے بارے میں مختلف تصورات ہیں۔
Q3 · 2 marks
مختصراً شہری کی تعریف کیا ہے؟
Answer
شہری سے مراد وہ تمام لوگ ہیں جو ایک ریاست کی حدود میں رہتے ہیں جن کو ریاست کے آئین کے تحت تمام قسم کے حقوق حاصل ہوتے ہیں نیز ان کو ریاست کے اندر رہتے ہوئے کچھ فرائض بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔
Q4 · 3 marks
شہری کا قدیم تصور بیان کریں۔
Answer
قدیم یونان میں دو طرح کے افراد تھے۔ ایک وہ جن کو تمام حقوق حاصل تھے اور وہ ریاست کے تمام سیاسی معاملات میں حصہ لیتے تھے۔ دوسرے وہ جن کو حقوق حاصل نہ تھے، یہ شہری نہیں کہلاتے تھے۔
Q5 · 2 marks
قدیم یونان میں کتنی طرح کے افراد تھے؟
Answer
قدیم یونان میں دو طرح کے افراد تھے۔ ایک وہ جن کو تمام حقوق حاصل تھے اور دوسرے وہ جن کو حقوق حاصل نہ تھے۔
Q6 · 2 marks
قدیم تصور آج کے دور میں فرسودہ کیوں ہو چکا ہے؟
Answer
آج کے دور میں یہ تصور فرسودہ ہو چکا ہے کہ ایک ریاست کے اندر رہنے والے افراد کو دو طبقات میں بانٹ دیا جائے۔
Q7 · 3 marks
شہری کا جدید تصور بیان کریں۔
Answer
اس نظریے کے مطابق وہ تمام افراد جو کسی ریاست میں رہتے ہیں چاہے وہ شہر میں رہیں یا دیہات میں اور ان کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہوں شہری کہلاتے ہیں۔
Q8 · 3 marks
شہریت کی تعریف کریں۔
Answer
شہریت سے مراد وہ حق ہے جس کے تحت کسی فرد کو ریاست کے اندر معاشی، سیاسی اور معاشرتی حقوق حاصل ہوتے ہیں اور اس کے بدلے اس فرد کو ریاست کی طرف سے عائد کردہ قوانین کی اطاعت اور کچھ فرائض ادا کرنے پڑتے ہیں۔
Q9 · 3 marks
مثال سے شہریت کا مفہوم واضح کریں۔
Answer
اگر ہم کہیں کہ فلاں فرد کو پاکستان کی شہریت حاصل ہو گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت اسے تمام سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور اس کے بدلے اسے آئین پاکستان کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔
Q10 · 3 marks
اچھے شہری کے کوئی پانچ اوصاف لکھیں۔
Answer
1)ذہانت 2) ضبطِ نفس 3) روشن ضمیر ہونا 4) حب الوطنی 5) تعلیم یافتہ ہونا۔
Q11 · 3 marks
ذہانت سے کیا مراد ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟
Answer
ذہین شہری کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ لارڈ برائس کا خیال ہے کہ افراد میں ذہانت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ افراد اپنے ملکی حالات و مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل سے بھی واقفیت رکھیں۔
Q12 · 2 marks
ذہین شہریوں کو کوئی بے وقوف کیوں نہیں بنا سکتا؟
Answer
کیونکہ ذہین افراد اپنی ذہانت کی بنا پر ایسے افراد اور سرگرمیوں سے مکمل طور پر آگاہ رہتے ہیں جو ریاست کے لیے نقصان دہ ہوں۔
Q13 · 3 marks
ضبطِ نفس کیا ہے؟ لارڈ برائس کی رائے لکھیں۔
Answer
لارڈ برائس کے مطابق ضبطِ نفس اچھی شہریت کی خصوصیت ہے۔ جمہوریت کا بنیادی اصول ہے کہ آپ دوسروں کی آراء کو برداشت کریں، اکثریت کا فائدہ اٹھا کر اقلیت کے حقوق غصب نہ کریں اور ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کر دیں۔
Q14 · 2 marks
ضبطِ نفس نہ ہو تو ریاست ترقی کیوں نہیں کر سکتی؟
Answer
کیونکہ ہر فرد اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کرے گا جس کا نتیجہ انتشار اور تباہی کی صورت میں نکلے گا۔
Q15 · 3 marks
روشن ضمیر ہونا کیوں ضروری ہے؟
Answer
لارڈ برائس کی رائے میں روشن ضمیر ہونا ایک اچھے شہری کے لیے بہت ضروری ہے۔ ضمیر شہری کے لیے سب سے بڑے محافظ کا کام دیتا ہے۔ اگر فرد باضمیر ہو تو وہ اپنے فرائض کسی خوف یا لالچ کی وجہ سے ادا نہیں کرتا بلکہ دل سے ان کو پورا کرتا ہے۔
Q16 · 2 marks
روشن ضمیر شہری ملک کے لیے کیسے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے؟
Answer
وہ نہ صرف خود ایک بہترین شہری ہوتا ہے بلکہ وہ دیگر شہریوں میں بھی یہ وصف پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس طرح وہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔
Q17 · 3 marks
حب الوطنی سے کیا مراد ہے؟ اس کا اظہار کیسے ہوتا ہے؟
Answer
کسی ریاست کو ترقی کے عروج پر لے جانے میں شہریوں کا جذبہ حب الوطنی بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ شہری اپنے ملک سے محبت کا ثبوت کئی طریقوں سے پیش کرتا ہے مثلاً وہ اپنے ملک کی بنی ہوئی اشیاء استعمال کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے، قومی درثے کی حفاظت کرتا ہے اور سب سے بڑا اظہار جان کی قربانی دے کر کیا جاتا ہے۔
Q18 · 3 marks
تعلیم یافتہ ہونا اچھی شہریت کے لیے کیوں ضروری ہے؟
Answer
اچھی شہریت پیدا کرنے کے لیے بنیادی ذریعہ تعلیم ہے۔ ایک فرد اچھا شہری صرف اسی صورت میں بن سکتا ہے جب وہ تعلیم یافتہ ہو کیونکہ تعلیم یافتہ شہری اپنے حقوق و فرائض سے پوری طرح آگاہ ہوتا ہے۔
Q19 · 2 marks
تعلیم کن منفی رویوں کا خاتمہ کرتی ہے؟
Answer
تعلیم اس کے اندر تعصب، تنگ نظری اور خود غرضی جیسے منفی رویوں کا خاتمہ کرتی ہے اور حب الوطنی، رواداری، روشن خیالی اور انسانیت و دوستی کے جذبات پیدا کرتی ہے۔
Q20 · 2 marks
ریاستیں وسائل کا بیشتر حصہ تعلیم پر کیوں صرف کرتی ہیں؟
Answer
اسی وجہ سے پوری دنیا میں ریاستیں اپنے وسائل کا بیشتر حصہ تعلیم کے فروغ پر صرف کرتی ہیں۔
Q21 · 3 marks
خود اعتمادی کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟
Answer
فرد کی صلاحیتوں کا اظہار صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسے اپنی ذات پر اعتماد ہو اور وہ کسی قسم کے احساس کمتری میں مبتلا نہ ہو۔ اچھی شہریت کے فروغ کے لیے شہری خود اعتمادی کی دولت سے مالا مال ہوں تو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Q22 · 3 marks
اللہ تعالیٰ کا خوف اچھی شہریت کی خصوصیت کیسے ہے؟
Answer
فرد اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں رکھتا ہو اور یہ سمجھے کہ اپنے تمام افعال کے لیے اسے اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہونا ہے تو اسی خوف کی بدولت وہ ایسی تمام سرگرمیوں سے دور رہتا ہے جو کسی ریاست کے زوال کا باعث بنتی ہیں۔
Q23 · 3 marks
احساس ذمہ داری سے کیا مراد ہے؟
Answer
احساس ذمہ داری بھی اچھی شہریت کی ایک صفت ہے۔ جس شخص میں ذمہ داری کا احساس نہ ہو وہ اچھا شہری ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ دنیا میں جو اقوام ترقی یافتہ ہیں انہیں اسی احساس ذمہ داری نے اس مقام تک پہنچایا ہے کیونکہ ہر فرد ذمہ داری کے احساس کے تحت اپنی اپنی جگہ پر اپنے عائد کردہ فرائض کو خوش اسلوبی سے ادا کرتا ہے۔
Q24 · 3 marks
اطاعت اور وفاداری میں توازن کیوں ضروری ہے؟
Answer
انسانی فطرت میں خود غرضی کا عنصر کسی نہ کسی حد تک موجود ہوتا ہے۔ فرد کو ریاست کے اندر کئی اداروں مثلاً خاندان، برادری اور قبیلہ وغیرہ سے واسطہ پڑتا ہے اس لیے ان کی اطاعت اور وفاداری میں توازن رکھنا بہت ضروری ہے۔ شہری کو چاہیے کہ سب سے پہلے انسانیت کے مفاد کو ترجیح دے پھر قوم، برادری، خاندان اور آخر میں اپنی ذات کو مدنظر رکھے۔
Q25 · 2 marks
پہلی اسلامی ریاست کس نے اور کہاں قائم کی؟
Answer
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی۔ اس مثالی ریاست میں شہریوں کو تمام حقوق یکساں طور پر حاصل تھے۔
Q26 · 2 marks
اسلامی ریاست کے بنیادی ستون کون سے ہیں؟
Answer
اسلامی ریاست میں برائی اور فضیلت کا معیار تقویٰ ہے۔ مشاورت، عدل و انصاف، اجتماعی اور سماجی انصاف اس کے بنیادی ستون ہیں۔
Q27 · 2 marks
اسلامی ریاست میں شہریوں کی کتنی اقسام ہیں؟ نام لکھیں۔
Answer
اسلامی ریاست میں شہریوں کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ اول: مسلم شہری۔ دوم: غیر مسلم اقلیتیں۔
Q28 · 3 marks
پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیسے کیا گیا ہے؟
Answer
پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا آئین کے تحت مکمل تحفظ کیا جاتا ہے۔ اکثریت میں مدغم ہونے سے بچانے کے لیے آئین میں انہیں علیحدہ نمائندگی دی گئی ہے۔ حکومت نے جداگانہ طریقہ انتخاب ختم کر کے مخلوط طریقہ انتخاب رائج کیا جس سے اقلیتوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔
Q29 · 3 marks
اسلامی شہری مساوات کا کیا مفہوم ہے؟
Answer
اسلام شہری مساوات کا ایک ایسا نظام متعارف کراتا ہے جس کے تحت تمام شہریوں کو یکساں حیثیت دی جاتی ہے، یعنی قانون کے تحت تمام افراد کو بغیر کسی نسلی، مذہبی یا گروہی امتیازات کے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سیاسی طور پر تمام لوگوں کو یکساں طور پر سیاسی معاملات میں شمولیت کا حق حاصل ہوتا ہے۔
Q30 · 2 marks
پاکستان میں معاشی میدان میں شہریوں کو کیا سہولت دی جاتی ہے؟
Answer
معاشی میدان میں بھی شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنی معاشی حالت کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنا سکیں۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کو یکساں سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے اچھی شہریت کو فروغ ملتا ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
شہری کی تعریف کریں نیز شہری کے قدیم اور جدید تصور کو واضح کریں۔
Answer
شہری کی تعریف: عام طور پر شہری سے مراد شہر میں رہنے والا ہوتا ہے لیکن علمِ شہریت کی اصطلاح میں شہری سے مراد وہ لوگ ہیں جن کو ایک ریاست میں رہتے ہوئے تمام سماجی، سیاسی، اقتصادی حقوق حاصل ہوں۔ مختصراً شہری وہ تمام لوگ ہیں جو ایک ریاست کی حدود میں رہتے ہیں جن کو ریاست کے آئین کے تحت تمام قسم کے حقوق حاصل ہوتے ہیں نیز ان کو ریاست کے اندر رہتے ہوئے کچھ فرائض بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ قدیم تصور: قدیم یونان میں دو طرح کے افراد تھے۔ ایک وہ جن کو تمام حقوق حاصل تھے اور وہ ریاست کے تمام سیاسی معاملات میں حصہ لیتے تھے۔ دوسرے وہ جن کو حقوق حاصل نہ تھے، یہ شہری نہیں کہلاتے تھے۔ آج کے دور میں یہ تصور فرسودہ ہو چکا ہے کہ ایک ریاست کے اندر رہنے والے افراد کو دو طبقات میں بانٹ دیا جائے۔ جدید تصور: اس نظریے کے مطابق وہ تمام افراد جو کسی ریاست میں رہتے ہیں چاہے وہ شہر میں رہیں یا دیہات میں اور ان کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہوں شہری کہلاتے ہیں۔
Q2 · 8 marks
اسلامی شہریت کی نوعیت و اہمیت کی وضاحت کریں۔
Answer
تعارف: اسلامی ریاست میں رہنے والے شہری ریاست کی ذمہ داری سمجھے جاتے ہیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی۔ اس مثالی ریاست میں شہریوں کو تمام حقوق یکساں طور پر حاصل تھے۔ دور حاضر کی مغربی ریاستوں میں دو صدیاں قبل تک غلامی جائز تھی۔ اب یہ ریاستیں آزادی کے اس تصور سے بہرہ ور ہوئیں جو اسلام نے چودہ سو سال قبل متعارف کرایا۔ بنیادی ستون: اسلامی ریاست میں برائی اور فضیلت کا معیار تقویٰ ہے۔ مشاورت، عدل و انصاف، اجتماعی اور سماجی انصاف اس کے بنیادی ستون ہیں۔ اسلام اپنی قائم کردہ ریاست کے اندر ایک ایسا اخلاقی نظام رائج کرتا ہے جو شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی پوری ضمانت دیتا ہے۔ دوسری جانب شہری کے ظاہر و باطن میں ایسا انقلاب برپا کرتا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے زیادہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔ اسلام نے بندوں کے حقوق کو فضیلت دی اور ان کو اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی کے لیے لازمی شرط قرار دیا ہے۔ اسلامی ریاست نظریاتی ریاست ہے جو نظریہ اسلام پر قائم ہے۔ شہریوں کی اقسام:
1)مسلم شہری 2) غیر مسلم اقلیتیں۔ شہری مساوات: اسلام شہری مساوات کا نظام متعارف کراتا ہے جس کے تحت تمام شہریوں کو یکساں حیثیت دی جاتی ہے۔ یہ اسلامی شہریت کے وہ اصول ہیں جو آج کی جدید ریاستوں نے اپنا لیے ہیں۔
Q3 · 8 marks
شہریت کی تعریف کریں اور ایک اچھے شہری کے اوصاف تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
شہریت کی تعریف: شہریت سے مراد وہ حق ہے جس کے تحت کسی فرد کو ریاست کے اندر معاشی، سیاسی اور معاشرتی حقوق حاصل ہوتے ہیں اور اس کے بدلے اس فرد کو ریاست کی طرف سے عائد کردہ قوانین کی اطاعت اور کچھ فرائض ادا کرنے پڑتے ہیں۔
مثال: اگر ہم کہیں کہ فلاں فرد کو پاکستان کی شہریت حاصل ہو گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے تمام سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور اس کے بدلے اسے آئین پاکستان کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔ اچھے شہری کے اوصاف:
1)ذہانت: ذہین شہری کسی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
2)ضبطِ نفس: دوسروں کی آراء کو برداشت کرنا اور ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کرنا۔
3)روشن ضمیر ہونا: ضمیر شہری کے لیے سب سے بڑے محافظ کا کام دیتا ہے۔
4)حب الوطنی: ریاست کو ترقی کے عروج پر لے جانے میں بڑا کردار۔
5)تعلیم یافتہ ہونا: اچھی شہریت پیدا کرنے کا بنیادی ذریعہ۔
6)صحت مند ہونا: صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہوتا ہے۔
7)خود اعتمادی: صلاحیتوں کا اظہار اسی سے ممکن ہے۔
8)اللہ تعالیٰ کا خوف: ہر فعل کے لیے جواب دہی کا احساس۔
9)احساس ذمہ داری: فرائض کو خوش اسلوبی سے ادا کرنا۔
10)اطاعت اور وفاداری میں توازن: انسانیت، قوم، برادری، خاندان اور آخر میں اپنی ذات کو ترجیح۔
11)سیاسی و سماجی شعور: ہر قسم کے تعصب سے بالا ہو کر ایسے نمائندے منتخب کرنا جو ملک کو استحکام بخشیں۔
Q4 · 8 marks
اچھے شہری کے ابتدائی پانچ اوصاف (ذہانت، ضبطِ نفس، روشن ضمیر ہونا، حب الوطنی، تعلیم یافتہ ہونا) تفصیل سے لکھیں۔
Answer
1)ذہانت: ذہین شہری کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ لارڈ برائس کا خیال ہے کہ افراد میں ذہانت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ افراد اپنے ملکی حالات و مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل سے بھی واقفیت رکھیں۔ ذہین افراد ایسے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں جو ریاست کی ترقی و فلاح کے لیے کام کریں۔
2)ضبطِ نفس: لارڈ برائس کے مطابق ضبطِ نفس اچھی شہریت کی خصوصیت ہے۔ جمہوریت کا بنیادی اصول ہے کہ آپ دوسروں کی آراء کو برداشت کریں۔ اکثریت کا فائدہ اٹھا کر اقلیت کے حقوق غصب نہ کریں۔ ضبطِ نفس نہ ہو تو انتشار اور تباہی ہوگی۔
3)روشن ضمیر ہونا: ضمیر محافظ کا کام دیتا ہے اور فرد خوف یا لالچ کے بغیر فرائض دل سے ادا کرتا ہے۔ وہ دیگر شہریوں میں بھی یہ وصف پیدا کرتا ہے۔ عوام اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔
4)حب الوطنی: شہری اپنے ملک کی بنی اشیاء استعمال کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے، قومی درثے کی حفاظت کرتا ہے اور جان کی قربانی دینا سب سے بڑا اظہار ہے۔
5)تعلیم یافتہ ہونا: تعلیم حقوق و فرائض سے آگاہی دیتی ہے اور تعصب، تنگ نظری اور خود غرضی کا خاتمہ کرتی ہے۔ ریاستیں وسائل کا بیشتر حصہ تعلیم پر صرف کرتی ہیں۔
Q5 · 8 marks
اچھے شہری کے باقی چھ اوصاف (صحت مند ہونا، خود اعتمادی، اللہ تعالیٰ کا خوف، احساس ذمہ داری، اطاعت و وفاداری میں توازن، سیاسی و سماجی شعور) تفصیل سے لکھیں۔
Answer
6)صحت مند ہونا: صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہوتا ہے۔ صحت کے بغیر فرد فرائض ادا نہیں کر سکتا اور نہ حقوق سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ملک کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کا انحصار صحت مند شہریوں پر ہے۔ شہری اپنی صحت اور ماحول کا خیال رکھیں اور ریاست صحت قائم رکھنے کے اقدامات کرے۔
7)خود اعتمادی: فرد کی صلاحیتوں کا اظہار اسی صورت میں ممکن ہے جب اسے اپنی ذات پر اعتماد ہو اور احساس کمتری نہ ہو۔ ایسے شہری ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
8)اللہ تعالیٰ کا خوف: فرد اللہ کے سامنے اپنے افعال کا جواب دہ ہونے کے خوف کی بدولت ریاست کے زوال کا باعث بننے والی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے۔
9)احساس ذمہ داری: ذمہ داری کا احساس نہ رکھنے والا اچھا شہری ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ ترقی یافتہ اقوام کو اسی نے اس مقام تک پہنچایا ہے۔
10)اطاعت اور وفاداری میں توازن: فرد خاندان، برادری اور قبیلہ جیسے اداروں سے واسطہ رکھتا ہے لہٰذا سب سے پہلے انسانیت، پھر قوم، برادری، خاندان اور آخر میں اپنی ذات کو مدنظر رکھے۔
11)سیاسی و سماجی شعور: شہری قومی مسائل سے آگاہ ہوتا ہے، تعصب سے بالا ہو کر ایسے نمائندے منتخب کرتا ہے جو ملک کو استحکام بخشیں اور سماجی شعور مہذب معاشرے کے فروغ میں مددگار ہے۔
Q6 · 8 marks
اسلامی ریاست میں شہریوں کی اقسام اور ان کے حقوق بیان کریں۔
Answer
اسلامی ریاست میں شہریوں کی دو اقسام ہوتی ہیں: اول مسلم شہری، دوم غیر مسلم اقلیتیں۔ مسلم شہری: ریاست مدینہ میں تمام کلمہ گو مسلم شہری کہلاتے تھے جن کو بلا تمیز رنگ و نسل، امیر و غریب برابر کے حقوق حاصل تھے۔ غیر مسلم اقلیتیں: مدینہ کے وہ غیر مسلم جو اسلامی ریاست میں رہتے تھے، انہیں ذمی کہا جاتا تھا۔ ذمی شہریوں کو مسلمان شہریوں کی طرح تمام قسم کے حقوق حاصل تھے۔ وہ اپنی زندگیاں اپنے عقیدے کے مطابق گزارنے میں آزاد تھے اور ریاست کی طرف سے ان کی حفاظت کی جاتی تھی۔ ان کی حفاظت کے عوض ان پر ایک ٹیکس نافذ تھا جسے جزیہ کہتے تھے۔ غریب غیر مسلم اس کے پابند نہ تھے۔ بوڑھے، نادار، بیمار، پادری، فقراء، عورتیں اور بچے اس ٹیکس سے مستثنیٰ تھے۔
Q7 · 8 marks
پاکستان میں اقلیتوں کو کون کون سے حقوق حاصل ہیں؟ تفصیل سے لکھیں۔
Answer
پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے جو نظریہ اسلام پر قائم ہے۔ آئین کے تحت اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔ اس کے برعکس بھارت سمیت کئی ممالک میں جہاں سیکولرازم ہے مسلمانوں پر سخت مظالم روا رکھے جاتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کی علیحدہ شناخت کو قائم رکھنے اور اکثریت میں مدغم ہونے سے بچانے کے لیے آئین میں انہیں علیحدہ نمائندگی دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے اقلیتوں کے لیے جداگانہ طریقہ انتخاب ختم کر کے مخلوط طریقہ انتخاب رائج کر دیا ہے۔ اس طرح اقلیتوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔ معاشی میدان میں بھی شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنی معاشی حالت کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنا سکیں۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کو یکساں سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے اچھی شہریت کو فروغ ملتا ہے۔
Q8 · 8 marks
اسلامی شہریت کے وہ اصول بیان کریں جو جدید ریاستوں نے اپنا لیے ہیں۔
Answer
اسلامی شہریت کے جو اصول آج کی جدید ریاستوں نے اپنا لیے ہیں ان میں شہری مساوات سب سے اہم ہے۔ اسلام نے اوصاف شہریت پیدا کرنے کے لیے ایسا نظام بنایا ہے جو فرد کو اپنی ذات سے بالاتر کر کے پوری انسانیت کی فلاح کا راستہ دکھاتا ہے۔ اسلام شہری مساوات کا ایک ایسا نظام متعارف کراتا ہے جس کے تحت تمام شہریوں کو یکساں حیثیت دی جاتی ہے، یعنی قانون کے تحت تمام افراد کو بغیر کسی نسلی، مذہبی یا گروہی امتیازات کے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سیاسی طور پر تمام لوگوں کو یکساں طور پر سیاسی معاملات میں شمولیت کا حق حاصل ہوتا ہے۔ جمہوریت کی بنیاد یہی ہے کہ سیاسی مساوات قائم کی جائے۔ پاکستان میں اقلیتوں کی علیحدہ شناخت کو قائم رکھنے اور انہیں اکثریت میں مدغم ہونے سے بچانے کے لیے آئین میں نمائندگی دی گئی ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.