Class 9 Civics · Chapter 5 · Test 4
تفصیلی سوالات
8 questions · 40 min · 64 marks
Want to try first? Take the free Civics test: علم شہریت کا مفہوم، تعریف اور اہمیت
Sample questions with answers
The first 5 of 8, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
شہری کی تعریف کریں نیز شہری کے قدیم اور جدید تصور کو واضح کریں۔
Show model answerHide model answer
شہری کی تعریف: عام طور پر شہری سے مراد شہر میں رہنے والا ہوتا ہے لیکن علمِ شہریت کی اصطلاح میں شہری سے مراد وہ لوگ ہیں جن کو ایک ریاست میں رہتے ہوئے تمام سماجی، سیاسی، اقتصادی حقوق حاصل ہوں۔ مختصراً شہری وہ تمام لوگ ہیں جو ایک ریاست کی حدود میں رہتے ہیں جن کو ریاست کے آئین کے تحت تمام قسم کے حقوق حاصل ہوتے ہیں نیز ان کو ریاست کے اندر رہتے ہوئے کچھ فرائض بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ قدیم تصور: قدیم یونان میں دو طرح کے افراد تھے۔ ایک وہ جن کو تمام حقوق حاصل تھے اور وہ ریاست کے تمام سیاسی معاملات میں حصہ لیتے تھے۔ دوسرے وہ جن کو حقوق حاصل نہ تھے، یہ شہری نہیں کہلاتے تھے۔ آج کے دور میں یہ تصور فرسودہ ہو چکا ہے کہ ایک ریاست کے اندر رہنے والے افراد کو دو طبقات میں بانٹ دیا جائے۔ جدید تصور: اس نظریے کے مطابق وہ تمام افراد جو کسی ریاست میں رہتے ہیں چاہے وہ شہر میں رہیں یا دیہات میں اور ان کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہوں شہری کہلاتے ہیں۔
Question 2 · 8 marks
اسلامی شہریت کی نوعیت و اہمیت کی وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: اسلامی ریاست میں رہنے والے شہری ریاست کی ذمہ داری سمجھے جاتے ہیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی۔ اس مثالی ریاست میں شہریوں کو تمام حقوق یکساں طور پر حاصل تھے۔ دور حاضر کی مغربی ریاستوں میں دو صدیاں قبل تک غلامی جائز تھی۔ اب یہ ریاستیں آزادی کے اس تصور سے بہرہ ور ہوئیں جو اسلام نے چودہ سو سال قبل متعارف کرایا۔ بنیادی ستون: اسلامی ریاست میں برائی اور فضیلت کا معیار تقویٰ ہے۔ مشاورت، عدل و انصاف، اجتماعی اور سماجی انصاف اس کے بنیادی ستون ہیں۔ اسلام اپنی قائم کردہ ریاست کے اندر ایک ایسا اخلاقی نظام رائج کرتا ہے جو شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی پوری ضمانت دیتا ہے۔ دوسری جانب شہری کے ظاہر و باطن میں ایسا انقلاب برپا کرتا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے زیادہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔ اسلام نے بندوں کے حقوق کو فضیلت دی اور ان کو اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی کے لیے لازمی شرط قرار دیا ہے۔ اسلامی ریاست نظریاتی ریاست ہے جو نظریہ اسلام پر قائم ہے۔ شہریوں کی اقسام:
1)مسلم شہری 2) غیر مسلم اقلیتیں۔ شہری مساوات: اسلام شہری مساوات کا نظام متعارف کراتا ہے جس کے تحت تمام شہریوں کو یکساں حیثیت دی جاتی ہے۔ یہ اسلامی شہریت کے وہ اصول ہیں جو آج کی جدید ریاستوں نے اپنا لیے ہیں۔
Question 3 · 8 marks
شہریت کی تعریف کریں اور ایک اچھے شہری کے اوصاف تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
شہریت کی تعریف: شہریت سے مراد وہ حق ہے جس کے تحت کسی فرد کو ریاست کے اندر معاشی، سیاسی اور معاشرتی حقوق حاصل ہوتے ہیں اور اس کے بدلے اس فرد کو ریاست کی طرف سے عائد کردہ قوانین کی اطاعت اور کچھ فرائض ادا کرنے پڑتے ہیں۔
مثال: اگر ہم کہیں کہ فلاں فرد کو پاکستان کی شہریت حاصل ہو گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے تمام سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور اس کے بدلے اسے آئین پاکستان کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔ اچھے شہری کے اوصاف:
1)ذہانت: ذہین شہری کسی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
2)ضبطِ نفس: دوسروں کی آراء کو برداشت کرنا اور ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کرنا۔
3)روشن ضمیر ہونا: ضمیر شہری کے لیے سب سے بڑے محافظ کا کام دیتا ہے۔
4)حب الوطنی: ریاست کو ترقی کے عروج پر لے جانے میں بڑا کردار۔
5)تعلیم یافتہ ہونا: اچھی شہریت پیدا کرنے کا بنیادی ذریعہ۔
6)صحت مند ہونا: صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہوتا ہے۔
7)خود اعتمادی: صلاحیتوں کا اظہار اسی سے ممکن ہے۔
8)اللہ تعالیٰ کا خوف: ہر فعل کے لیے جواب دہی کا احساس۔
9)احساس ذمہ داری: فرائض کو خوش اسلوبی سے ادا کرنا۔
10)اطاعت اور وفاداری میں توازن: انسانیت، قوم، برادری، خاندان اور آخر میں اپنی ذات کو ترجیح۔
11)سیاسی و سماجی شعور: ہر قسم کے تعصب سے بالا ہو کر ایسے نمائندے منتخب کرنا جو ملک کو استحکام بخشیں۔
Question 4 · 8 marks
اچھے شہری کے ابتدائی پانچ اوصاف (ذہانت، ضبطِ نفس، روشن ضمیر ہونا، حب الوطنی، تعلیم یافتہ ہونا) تفصیل سے لکھیں۔
Show model answerHide model answer
1)ذہانت: ذہین شہری کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ لارڈ برائس کا خیال ہے کہ افراد میں ذہانت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ افراد اپنے ملکی حالات و مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل سے بھی واقفیت رکھیں۔ ذہین افراد ایسے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں جو ریاست کی ترقی و فلاح کے لیے کام کریں۔
2)ضبطِ نفس: لارڈ برائس کے مطابق ضبطِ نفس اچھی شہریت کی خصوصیت ہے۔ جمہوریت کا بنیادی اصول ہے کہ آپ دوسروں کی آراء کو برداشت کریں۔ اکثریت کا فائدہ اٹھا کر اقلیت کے حقوق غصب نہ کریں۔ ضبطِ نفس نہ ہو تو انتشار اور تباہی ہوگی۔
3)روشن ضمیر ہونا: ضمیر محافظ کا کام دیتا ہے اور فرد خوف یا لالچ کے بغیر فرائض دل سے ادا کرتا ہے۔ وہ دیگر شہریوں میں بھی یہ وصف پیدا کرتا ہے۔ عوام اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔
4)حب الوطنی: شہری اپنے ملک کی بنی اشیاء استعمال کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے، قومی درثے کی حفاظت کرتا ہے اور جان کی قربانی دینا سب سے بڑا اظہار ہے۔
5)تعلیم یافتہ ہونا: تعلیم حقوق و فرائض سے آگاہی دیتی ہے اور تعصب، تنگ نظری اور خود غرضی کا خاتمہ کرتی ہے۔ ریاستیں وسائل کا بیشتر حصہ تعلیم پر صرف کرتی ہیں۔
Question 5 · 8 marks
اچھے شہری کے باقی چھ اوصاف (صحت مند ہونا، خود اعتمادی، اللہ تعالیٰ کا خوف، احساس ذمہ داری، اطاعت و وفاداری میں توازن، سیاسی و سماجی شعور) تفصیل سے لکھیں۔
Show model answerHide model answer
6)صحت مند ہونا: صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہوتا ہے۔ صحت کے بغیر فرد فرائض ادا نہیں کر سکتا اور نہ حقوق سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ملک کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کا انحصار صحت مند شہریوں پر ہے۔ شہری اپنی صحت اور ماحول کا خیال رکھیں اور ریاست صحت قائم رکھنے کے اقدامات کرے۔
7)خود اعتمادی: فرد کی صلاحیتوں کا اظہار اسی صورت میں ممکن ہے جب اسے اپنی ذات پر اعتماد ہو اور احساس کمتری نہ ہو۔ ایسے شہری ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
8)اللہ تعالیٰ کا خوف: فرد اللہ کے سامنے اپنے افعال کا جواب دہ ہونے کے خوف کی بدولت ریاست کے زوال کا باعث بننے والی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے۔
9)احساس ذمہ داری: ذمہ داری کا احساس نہ رکھنے والا اچھا شہری ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ ترقی یافتہ اقوام کو اسی نے اس مقام تک پہنچایا ہے۔
10)اطاعت اور وفاداری میں توازن: فرد خاندان، برادری اور قبیلہ جیسے اداروں سے واسطہ رکھتا ہے لہٰذا سب سے پہلے انسانیت، پھر قوم، برادری، خاندان اور آخر میں اپنی ذات کو مدنظر رکھے۔
11)سیاسی و سماجی شعور: شہری قومی مسائل سے آگاہ ہوتا ہے، تعصب سے بالا ہو کر ایسے نمائندے منتخب کرتا ہے جو ملک کو استحکام بخشیں اور سماجی شعور مہذب معاشرے کے فروغ میں مددگار ہے۔
More tests in شہری اور شہریت
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.