تفصیلی سوالات

Long questions

7 questions · 60 min · 56 marks

Want to try first? Take the free Civics test: علم شہریت کا مفہوم، تعریف اور اہمیت

Sample questions with answers

The first 5 of 7, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    علم شہریت کی تعریف کریں اور اس کی اہمیت بیان کریں۔

    Show model answer

    مفہوم: علم شہریت کے لیے مدنیت یا سوکس (Civics) کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ مدنیت مدینہ سے اور سوکس لاطینی الفاظ Civis اور Civitas سے ماخوذ ہے جن کے معنی شہری اور شہر کے ہیں۔

    تعریف: مختصراً علم شہریت شہری زندگی اور اس سے متعلق مسائل کا علم ہے۔ آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق یہ علم سیاسیات کا وہ جزو ہے جس میں شہری کے سیاسی اور معاشرتی حقوق و فرائض زیر بحث آتے ہیں۔ پیٹرک گیڈیز کے مطابق یہ وہ معاشرتی علم ہے جس میں شہریوں کی زندگی اور مسائل پر بحث ہوتی ہے۔ مقصد انسانی زندگی کو بہتر اور خوشگوار بنانا ہے۔ اہمیت:

    (1)معاشرتی ترقی: معاشرتی اداروں کو مضبوط بنانا، تعاون، ایثار اور ہمدردی۔

    (2)سیاسی تربیت: حقوق و فرائض سے باخبر کرنا۔

    (3)جمہوریت کی کامیابی: باشعور شہری، جمہوری اقدار کا احترام۔

    (4)اخلاقی تربیت: محبت، تعاون، برداشت، ایثار، خدمت خلق اور حسد و لالچ سے بچاؤ۔

    (5)معاشی ضروریات کی تکمیل: با وقار پیشہ اور کام کا جذبہ۔

    (6)ملکی مسائل سے آگاہی: بے روزگاری، افلاس، بیماری اور احساس ذمہ داری۔

    (7)بین الاقوامی تعاون: وسیع النظری اور میل جول۔

  2. Question 2 · 8 marks

    علم شہریت اور معاشیات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ وضاحت کریں۔

    Show model answer

    علم شہریت اور معاشیات کا آپس میں گہرا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ مارشل نے معاشیات کو دولت اور حصول دولت کا علم کہا ہے۔ مماثلت: دونوں نے مشترکہ طور پر فرد کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھایا ہے۔ دونوں کے نظریات ایک جیسے ہوتے ہیں مثلاً سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکیت، صنعتی انقلاب اور مزدوروں کی فلاح و بہبود۔ علم شہریت کے حقوق اور بہتر ماحول معاشیات کی مدد سے خلق کیے جا سکتے ہیں مثلاً غربت، بے روزگاری اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ختم کر کے اچھی شہری زندگی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ فرق: علم شہریت معاشیات سے وسیع تر ہے کیونکہ یہ فرد کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لاتا ہے جبکہ معاشیات صرف معاشی پہلو کا تفصیل سے مطالعہ کرتی ہے۔ علم شہریت معیار قائم کرتا اور اچھائی برائی میں تمیز کرتا ہے جبکہ معاشیات حقائق اور معلومات کا مجموعہ ہے۔ معاشیات کا تعلق مادہ سے اور علم شہریت کا اعلیٰ اخلاقی و روحانی اقدار کے فروغ سے ہے۔

  3. Question 3 · 8 marks

    علم شہریت اور اخلاقیات کا آپس میں تعلق بیان کریں۔

    Show model answer

    اخلاقیات انسان کے اخلاق و عادات پر بحث کرتی ہے اور اچھے اور برے پہلو کا تعین کرتی ہے۔ یہ علم اخلاق کے قوانین کی تحقیق اور انسانی سیرت و کردار کے متعلق قواعد اور اصول واضح کرتا ہے۔ ہمیں اچھائی برائی اور صحیح و غلط کا فرق بتاتا ہے۔ مماثلت: علم شہریت معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جو معیار قائم کرتا ہے وہ اخلاقیات کے اصولوں پر مبنی ہوتے ہیں یعنی شہری کے مسئلے پر اچھائی و برائی کا معیار اخلاقی ضابطوں کی روشنی میں قائم کرتا ہے۔ فرق: علم شہریت کا دائرہ بحث اخلاقیات سے وسیع ہوتا ہے کیونکہ شہریت شہری کے ہر پہلو کو اور اخلاقیات صرف اخلاقی پہلو کو زیر بحث لاتی ہے۔ علم شہریت شہری کے خارجی پہلوؤں سے جبکہ اخلاقیات کا صرف داخلی پہلو سے تعلق ہوتا ہے۔

    مثال: جب تک کوئی شخص غلط منصوبہ کو عملی جامہ نہیں پہناتا وہ جرم نہیں کرتا اور اسے سزا نہیں دی جا سکتی جبکہ اخلاقیات کے مطابق غلط منصوبہ بنانا ہی غیر اخلاقی حرکت ہے۔

  4. Question 4 · 8 marks

    علم شہریت کی عمرانیات کے ساتھ مماثلت اور فرق واضح کریں۔

    Show model answer

    مماثلت: دونوں علوم میں موضوع بحث کے لحاظ سے کافی مشابہت پائی جاتی ہے کیونکہ دونوں کا تعلق افراد کے معاشرتی حالات، معاشرتی اداروں اور اختیار کردہ قوانین کے مطالعے سے ہے۔ عمرانیات مختلف گروہوں اور جماعتوں کی ابتدا، نشوونما اور ترقی کا مطالعہ کرتی ہے جبکہ علم شہریت بھی شہری کی نشوونما اور فلاح و بہبود کوز بحث لاتا ہے۔ عمرانیات انسان کے رسم و رواج اور طور طریقوں پر بحث کرتی ہے جبکہ علم شہریت اچھے رسم و رواج اور طور طریقوں کو اپنانے اور بری باتوں کو ترک کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ فرق: عمرانیات انسان کی زندگی کے ہر پہلو یعنی افعال و کردار، سوچ بچار، عقیدہ اور محبت و نفرت کا مطالعہ کرتی ہے جبکہ علم شہریت ایک معیاری علم ہے جو اچھائی و برائی کا معیار قائم کرتا ہے۔ عمرانیات انسان کا مطالعہ بحیثیت انسان جبکہ علم شہریت بحیثیت شہری کرتا ہے۔ عمرانیات کا دائرہ بحث بہت وسیع ہے اور اس کا تعلق بنیادی طور پر معاشرے سے ہے جبکہ علم شہریت کا براہ راست تعلق فرد سے ہے اس لیے اس کا دائرہ بحث محدود ہے۔

  5. Question 5 · 8 marks

    علم شہریت کی تاریخ کے ساتھ مماثلت اور فرق واضح کریں۔

    Show model answer

    تاریخ گزشتہ حالات و واقعات کے ترتیب وار مطالعہ کا نام ہے۔ تاریخ کے مطالعہ کا ایک اہم مقصد ماضی کا مطالعہ ہے کیونکہ ہمیں ماضی سے وہ علم حاصل ہوتا ہے جس پر ہم حال کی تعمیر اور مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں۔ مماثلت: کسی معاشرتی ادارے کے متعلق علم ہم اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک اس کے مختلف مراحل کے متعلق علم نہ حاصل کر لیں۔ علم شہریت کا مطالعہ بغیر تاریخی حقائق کے نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کے موضوعات میں اشتراک ہے مثلاً ملکی دفاع، مقامی حکومتیں، تصور قومیت اور بین الاقوامی قوانین۔ تاریخ سے حاصل حقائق کی بنیاد پر ہم حکومتوں کے تعلقات اور دیگر معاشرتی اداروں کی تشکیل کرتے ہیں۔ فرق: تاریخ میں حالات و واقعات کا مطالعہ ترتیب وار ہوتا ہے جبکہ علم شہریت میں بغیر ترتیب کے ہوتا ہے۔ تاریخ میں انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر بحث ہوتی ہے جبکہ علم شہریت میں صرف معاشرتی پہلو کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ تاریخ کا مقصد ماضی کے حالات و واقعات اور ان کے اسباب و نتائج کا ریکارڈ رکھنا ہے جبکہ علم شہریت عمومی اصول واضح کرتا ہے۔

More tests in علم شہریت کا تعارف

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account