Class 9 Computer Science · Chapter 10
کمپیوٹر سائنس کے میدان میں نئی ابھرتی ٹیکنالوجیز: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
مصنوعی ذہانت (AI) کی تعریف کریں۔
Answer
AI سے مراد مشینوں میں انسانی ذہانت کی نقل ہے۔ ایسی مشینیں انسانوں کی طرح سوچنے اور سیکھنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہیں۔
Q2 · 2 marks
AI کا استعمال کس لیے کیا جا رہا ہے؟
Answer
AI کا استعمال پیچیدہ مسائل حل کرنے اور ہمارے روزمرہ کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، صحت کی دیکھ بھال سے لے کر گیمنگ تک۔
Q3 · 2 marks
زراعت میں AI سے چلنے والے سسٹم کیا کرتے ہیں؟
Answer
AI سے چلنے والے سسٹم فصلوں کی صحت کی نگرانی کرتے ہیں اور سینسر اور ڈرون سے ڈیٹا حاصل کر کے پیداوار کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہیں اور کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر بناتے ہیں۔
Q4 · 2 marks
AI کی اصطلاح کس نے اور کب وضع کی؟
Answer
AI کی اصطلاح جان میک کارتھی (John McCarthy) نے 1956ء میں ڈارٹ ماؤتھ (Dartmouth) کانفرنس کے دوران وضع کی۔ اس کانفرنس کو AI کے علمی شعبے کی پیدائش سمجھا جاتا ہے۔
Q5 · 2 marks
AI کا تاریخی تناظر اور ارتقا سے کیا مراد ہے؟
Answer
AI کے سفر میں کئی اہم منازل طے ہوئیں: 1950ء تا 1960ء ابتدائی تحقیق (مسائل کا حل اور علامتی طریقے)، 1970ء تا 1980ء ماہرین کے سسٹم، 1990ء مشین لرننگ کا عروج، 2000ء ڈیپ لرننگ، NLP اور روبوٹکس میں پیش رفت، 2011ء وائس اسسٹنٹ، اور 2023ء سے ChatGPT۔
Q6 · 2 marks
1950ء تا 1960ء کے دور کی خصوصیات بیان کریں۔
Answer
اس دور میں ابتدائی AI تحقیق نے اپنی تمام تر توجہ مسائل کے حل اور علامتی طریقوں پر مرکوز رکھی۔
Q7 · 2 marks
1970ء تا 1980ء کے دور میں AI کی کیا ترقی ہوئی؟
Answer
اس دور میں ماہرین کے سسٹم (Expert Systems) نے ترقی کی جنہوں نے انسانی سوچ اور فیصلہ سازی کی نقل کی۔
Q8 · 2 marks
1990ء کی دہائی میں AI میں کیا ہوا؟
Answer
1990ء کی دہائی میں مشین لرننگ کا عروج ہوا جب کمپیوٹرز نے ڈیٹا سے سیکھنا شروع کیا۔
Q9 · 2 marks
2000ء کی دہائی میں AI میں کون سی پیش رفت ہوئی؟
Answer
ڈیپ لرننگ، نیچرل لینگویج پروسیسنگ اور روبوٹکس میں پیش رفت نے AI کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھا دیا۔
Q10 · 2 marks
2011ء اور 2023ء میں AI سے متعلق کیا اہم واقعات ہوئے؟
Answer
2011ء میں وائس اسسٹنٹ اور آواز کی شناخت کے لیے AI استعمال کیا گیا۔ 2023ء میں ChatGPT متعارف کرایا گیا جو انسان کی طرح متن کے ان پٹ کو سمجھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Q11 · 2 marks
Logic Theorist کیا تھا؟
Answer
Logic Theorist پہلا AI پروگرام کہلاتا ہے جو 1955ء میں ایلن نیویل اور ہربرٹ اے سائمن نے بنایا۔ اسے انسان کی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کی نقل کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
Q12 · 2 marks
شکل 10.1 میں دکھائی گئی اہم سنگ میل کی فہرست بنائیں۔
Answer
1950ء: ٹیورنگ ٹیسٹ؛ 1956ء: AI کی اصطلاح؛ 1966ء: پہلا چیٹ بوٹ؛ 1972ء: MYCIN (طب میں AI)؛ 1997ء: شطرنج مشین Deep Blue؛ 2011ء: وائس اسسٹنٹ؛ 2023ء: ChatGPT؛ 20xx: ہمارا مستقبل۔
Q13 · 2 marks
صحت کی دیکھ بھال میں AI ایپلی کیشنز کی دو مثالیں فراہم کریں۔
Answer
(1)بیماریوں کی تشخیص: AI کی مدد سے بیماریوں کی تشخیص۔
(2)علاج معالجہ اور مریض کے بارے میں پیش گوئی: AI علاج کی منصوبہ بندی اور مریض کے نتائج کی پیش گوئی میں مدد دیتی ہے۔
Q14 · 2 marks
تعلیم میں AI کا کردار بیان کریں۔
Answer
AI کی مدد سے چلنے والے آلات تعلیمی تجربہ بہتر بناتے ہیں، انتظامی امور کو خودکار بناتے ہیں اور طالب علم کی کارکردگی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
Q15 · 2 marks
گیمنگ میں AI کا استعمال بیان کریں۔
Answer
AI گیم ڈیزائن کو بہتر بناتی ہے، حقیقی کردار تخلیق کرتی ہے اور کھلاڑیوں کے تجربات کو بہتر بناتی ہے۔
Q16 · 2 marks
ٹرانسپورٹیشن میں AI کا کردار بیان کریں۔
Answer
خود کار ڈرائیونگ اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم حفاظت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے AI پر انحصار کرتے ہیں۔
Q17 · 2 marks
آٹوموبائل انڈسٹری میں AI نے کیا تبدیلی کی ہے؟
Answer
AI ڈرائیونگ اور ڈرائیور کی مدد کرنے والے گاڑی کے سسٹمز کی کارکردگی اور دیکھ بھال بہتر بنا کر آٹو موٹیو انڈسٹری بدل رہی ہے۔ AI سے چلنے والے سسٹمز کے باہم جڑنے سے جدید طرز کی گاڑیوں میں حفاظت، کارکردگی اور صارف کا تجربہ بہتر ہوا ہے۔
Q18 · 2 marks
فنانس میں AI کے استعمالات لکھیں۔
Answer
AI ذاتی نوعیت کی سرمایہ کاری کی سفارشات، دھوکہ دہی کا پتا لگانے، الگورتھمک ٹریڈنگ، پروسیس آٹومیشن اور رسک اسسمنٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے تاکہ فیصلہ سازی اور کارکردگی بہتر ہو اور صارف کی مرضی کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Q19 · 2 marks
سوشل میڈیا میں AI کیسے استعمال ہوتی ہے؟
Answer
AI سوشل میڈیا میں ذاتی نوعیت کے مواد کی سفارشات، خود کار مواد کی تخلیق، جذبات کا تجزیہ، صارف کے رویے کی پیش گوئی اور ٹارگٹڈ ایڈورٹائزنگ کو تقویت دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
Q20 · 2 marks
ای-کامرس میں AI کا استعمال بیان کریں۔
Answer
AI مختلف مصنوعات کے بارے میں آگاہی اور گاہکوں کی مدد کے لیے ذہین چیٹ بوٹس اور دھوکہ دہی کا پتا لگانے کے سسٹم میں استعمال ہو رہی ہے۔
Q21 · 2 marks
شکل 10.2 میں AI کے کون سے شعبے دکھائے گئے ہیں؟
Answer
Healthcare، Automobile، Finance، Surveillance، Social Media، Entertainment، Education، Space Exploration، Gaming، Robotics، Agriculture اور E-commerce۔
Q22 · 2 marks
مشین لرننگ کی تعریف کریں۔
Answer
مشین لرننگ AI کی ایک قسم ہے جہاں کمپیوٹر تجربے سے سیکھتے ہیں اور واضح طور پر پروگرام کیے بغیر وقت کے ساتھ بہتری لاتے ہیں۔ کمپیوٹر کو بہت سی مثالیں دکھا کر سکھایا جاتا ہے اور اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی کام کو خود کیسے کرنا ہے۔
Q23 · 2 marks
ڈیپ لرننگ کیا ہے؟
Answer
ڈیپ لرننگ ایک خاص قسم کی مشین لرننگ ہے جو نیورل نیٹ ورک نامی پیچیدہ ڈھانچے کا استعمال کرتی ہے جو ہمارے دماغ کے کام کرنے کے طریقے سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ کمپیوٹرز کو بہت سارے ڈیٹا سے سیکھنے، فیصلے کرنے یا کسی بھی پیٹرن کو بہتر طریقے سے پہچاننے میں مدد کرتے ہیں۔
Q24 · 2 marks
نیچرل لینگویج پروسیسنگ (NLP) کیا ہے؟ مثال دیں۔
Answer
NLP ایک ٹیکنالوجی ہے جو کمپیوٹر کو ہماری اپنی زبان میں سمجھنے اور ہم سے بات کرنے میں مدد کرتی ہے۔
مثال: جب آپ Siri یا Alexa سے سوال پوچھتے ہیں تو وہ NLP کے ذریعے سمجھتے ہیں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔ پیغام ٹائپ کرتے وقت فون جملے مکمل کرنے کے لیے الفاظ تجویز کرتا ہے، یہ بھی NLP ہے۔
Q25 · 2 marks
کمپیوٹر ویژن کی وضاحت کریں۔
Answer
کمپیوٹر ویژن AI کا ایک شعبہ ہے جو کمپیوٹر کو دیکھنے اور سمجھنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ کمپیوٹر کو تصاویر اور ویڈیوز کی تشریح کرنے میں مدد کرتا ہے۔
Q26 · 2 marks
روبوٹکس کی وضاحت کریں۔
Answer
روبوٹکس دراصل روبوٹ بنانے اور ان کو پروگرام کرنے کی سائنس ہے۔ روبوٹ ایسی مشینیں ہیں جو ہمارے لیے کام کر سکتی ہیں جیسے فرش کی صفائی یا کار بنانا۔ کچھ روبوٹ سوچ بھی سکتے ہیں اور فیصلے بھی کر سکتے ہیں۔
Q27 · 2 marks
مشین لرننگ ماڈلز کو آگے بڑھانے میں AI تکنیک کے کردار کی وضاحت کریں۔
Answer
AI میں الگورتھم اور تکنیکوں کا استعمال شامل ہے تاکہ مشینوں کو ان کاموں کو انجام دینے کے قابل بنایا جا سکے جن کے لیے عام طور پر انسانی ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشین لرننگ ماڈلز کے ذریعے مشینیں ڈیٹا سے سیکھ کر اپنی کارکردگی بہتر کرتی اور AI کی صلاحیتوں کو آگے بڑھاتی ہیں۔
Q28 · 2 marks
خصوصیات کی بنیاد پر AI الگورتھم کی اقسام لکھیں۔
Answer
AI الگورتھمز کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
(i)قابل وضاحت (وائٹ باکس) الگورتھم اور (ii) ناقابل وضاحت (بلیک باکس) الگورتھم۔
Q29 · 2 marks
قابل وضاحت (وائٹ باکس) الگورتھم کی تعریف کریں۔
Answer
وائٹ باکس الگورتھم وہ ہیں جہاں فیصلہ سازی کا عمل شفاف اور قابل فہم ہو۔ یہ الگورتھم صارفین کو اس بات کے دیکھنے اور سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ فیصلے کس طرح کیے جاتے ہیں۔ مثالیں: ڈیسیژن ٹری، لینیئر ریگریشن، اصول پر مبنی نظام۔
Q30 · 2 marks
ڈیسیژن ٹری (Decision Tree) کیا ہے؟ مثال دیں۔
Answer
ڈیسیژن ٹری ایک ایسا الگورتھم ہے جو کمپیوٹرز کو سوالات کی ایک سیریز کے ذریعے فیصلے کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہر سوال دوسرے سوال یا حتمی جواب کی طرف بالکل فلو چارٹ کی طرح لے جاتا ہے۔
مثال: Has feathers؟ اگر True تو Can fly؟ (True=Hawk، False=Penguin)؛ اگر False تو Has finns؟ (True=Dolphin، False=Bear)۔
Q31 · 2 marks
لینیئر ریگریشن (Linear Regression) کی وضاحت مثال کے ساتھ کریں۔
Answer
لینیئر ریگریشن دو چیزوں کے درمیان تعلق تلاش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ ایسی سیدھی لکیر تلاش کرنے میں مدد کرتی ہے جو ڈیٹا پوائنٹس پر بہترین فٹ بیٹھتی ہے۔
مثال: اگر آپ کے پاس مطالعے کے گھنٹوں اور گریڈز کا ڈیٹا ہے تو یہ ایک لائن تلاش کرتی ہے جو مطالعہ کے اوقات کی بنیاد پر گریڈ کی پیش گوئی کرتی ہے، اور اگر زیادہ مطالعے سے گریڈ بہتر ہوں تو آپ اسے مطالعہ کے شیڈول کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
Q32 · 2 marks
اصول پر مبنی نظام (Rule-based System) کیا ہے؟ مثال دیں۔
Answer
یہ if-then قواعد کے ایک سیٹ کی طرح ہوتا ہے جن پر کمپیوٹر فیصلے کرنے کے لیے عمل کرتے ہیں۔ یہ اصول انسانوں نے لکھے ہوتے ہیں تاکہ کمپیوٹر کو سمجھنے میں مدد ملے کہ مختلف حالات میں کیا کرنا ہے۔
مثال: کھیل میں اصول: اگر کردار کسی رکاوٹ کو ٹھوکر لگانے والا ہے تو اس کے لیے جمپ کریں۔
Q33 · 2 marks
قابل وضاحت AI الگورتھم کن شعبوں میں اہم ہیں اور کیوں؟
Answer
قابل وضاحت AI الگورتھم صحت کی دیکھ بھال اور مالیات جیسے شعبوں میں اہمیت کے حامل ہیں جہاں اعتماد اور جواب دہی کے لیے فیصلہ سازی کے عمل کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
Q34 · 2 marks
ناقابل وضاحت (بلیک باکس) الگورتھم کی تعریف کریں۔
Answer
بلیک باکس الگورتھم وہ ہیں جہاں فیصلہ سازی کا عمل آسانی سے قابل تشریح نہیں ہوتا۔ یہ الگورتھم اکثر پیچیدہ کمپیوٹیشنز اور عوامل پر مشتمل ہوتے ہیں جس سے سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کوئی خاص فیصلہ کیسے ہوا۔ مثالیں: نیورل نیٹ ورکس اور ڈیپ لرننگ ماڈلز۔
Q35 · 2 marks
شکل 10.4 میں نیورل نیٹ ورک کی ساخت بیان کریں۔
Answer
نیورل نیٹ ورک میں ان پٹ لیئر (Nodes)، من مانی تعداد میں ہڈن لیئرز (Layer 1, Layer 2, ... Layer N) اور آؤٹ پٹ لیئر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر بلی کی تصویر ان پٹ دی جائے تو نیٹ ورک تہوں سے گزار کر آؤٹ پٹ دیتا ہے کہ یہ بلی کی تصویر ہے۔
Q36 · 3 marks
قابل وضاحت اور ناقابل وضاحت AI ماڈلز میں فرق لکھیں۔
Answer
وائٹ باکس: فیصلہ سازی شفاف اور قابل فہم، مثالیں ڈیسیژن ٹری، لینیئر ریگریشن، اصول پر مبنی نظام، صحت و مالیات میں اہم۔ بلیک باکس: فیصلہ سازی آسانی سے قابل تشریح نہیں، پیچیدہ کمپیوٹیشنز، مثالیں نیورل نیٹ ورکس اور ڈیپ لرننگ۔
Q37 · 2 marks
IoT کی تعریف کریں۔
Answer
IoT سے مراد اشیا کے نیٹ ورک یا Things ہے جو انٹرنیٹ پر دوسرے آلات اور سسٹمز کے ساتھ ڈیٹا کو جوڑنے اور ان کا تبادلہ کرنے کے لیے سینسرز، سافٹ ویئر اور دیگر ٹیکنالوجیز سے لیس ہوتے ہیں۔ یہ ہمیں بہتر، زیادہ موثر آپریشنز اور نئی اختراعی خدمات کی تخلیق کے قابل بناتا ہے۔
Q38 · 2 marks
کنیکٹنگ ڈیوائسز اور سسٹمز میں IoT کی اہمیت بیان کریں۔
Answer
IoT اہم ہے کیونکہ یہ حقیقی اور ڈیجیٹل دنیا کے غیر محسوس انضمام کی اجازت دیتا ہے۔ یہ کنکشن آلات کو ڈیٹا اکٹھا کرنے اور شیئر کرنے کے قابل بناتا ہے جس کا تجزیہ کارکردگی کو بہتر بنانے، بہتر خدمات فراہم کرنے اور صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور سمارٹ ہومز جیسے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
Q39 · 2 marks
IoT کی اصطلاح کس نے اور کب بنائی؟
Answer
IoT کی اصطلاح کیون ایشٹن نے 1999ء میں پراکٹر اینڈ گیمبل میں اپنے کام کے دوران بنائی۔
Q40 · 2 marks
IoT سسٹم کے اجزا کے نام لکھیں۔
Answer
IoT سسٹم کے پانچ اجزا ہیں:
(1)سینسرز (2) ایکچیوایٹرز (3) ڈیوائسز (4) نیٹ ورک (5) ڈیٹا کا تجزیہ۔
Q41 · 3 marks
IoT میں سینسرز اور ایکچیوایٹرز کے درمیان فرق کریں۔
Answer
سینسرز وہ آلات ہیں جو درجہ حرارت، نمی، روشنی اور حرکت جیسی طبعی خصوصیات کا سراغ لگاتے اور ان کی پیمائش کر کے ماحول سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ ایکچیوایٹرز وہ آلات ہیں جو توانائی کو حرکت میں تبدیل کرتے ہیں اور آؤٹ پٹ پیدا کرنے کے لیے ڈیٹا کو پروسس کر سکتے ہیں۔
Q42 · 2 marks
IoT نیٹ ورک سے کیا مراد ہے؟
Answer
یہ وہ مواصلاتی راستے ہیں جو سینسرز اور آلات کو انٹرنیٹ سے جوڑتے ہیں اور انہیں ڈیٹا کے اشتراک کی اجازت دیتے ہیں۔ نیٹ ورک وائرڈ (تاروں والا) یا وائرلیس (بغیر تاروں کے) ہو سکتے ہیں۔
Q43 · 2 marks
سمارٹ ہوم سسٹم کی وضاحت کریں۔
Answer
سمارٹ ہوم سسٹم IoT کی بہترین مثال ہے جس میں تھرموسٹیٹس اور سکیورٹی کیمرے جیسے آلات انٹرنیٹ سے منسلک ہو کر گھر کے ماحول کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ مثلاً تھرموسٹیٹ درجہ حرارت کا پتا لگا کر ڈیٹا مرکزی سسٹم کو بھیجتا ہے جو ضرورت کے مطابق حرارت یا کولنگ ایڈجسٹ کرتا ہے۔ یہ گھر کو زیادہ توانائی بخش اور آرام دہ بناتا ہے۔
Q44 · 2 marks
صحت کی دیکھ بھال میں IoT کے فوائد بیان کریں۔
Answer
IoT مریضوں کی بہتر نگرانی اور دیکھ بھال کے ذریعے علاج کی دنیا میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ IoT ڈیوائسز اہم علامات کو ٹریک کرتی ہیں، مریضوں کو دوائیں لینے کی یاد دلاتی ہیں اور ہنگامی صورت حال میں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو الرٹ کر سکتی ہیں۔
Q45 · 2 marks
نقل و حمل میں IoT کی مثالیں دیں۔
Answer
IoT نقل و حمل کے نظام کو بہتر، زیادہ محفوظ اور موثر بنا رہا ہے۔ مثالیں: منسلک گاڑیاں، سمارٹ ٹریفک لائٹس اور ریئل ٹائم ٹریکنگ سسٹم۔ شکل 10.6 میں سمارٹ بس، خود کار گاڑی، سمارٹ ٹرین/ٹرام، سمارٹ ڈیلیوری، سمارٹ اور منسلک سڑکیں اور مواد کی تقسیم دکھائی گئی ہے۔
Q46 · 2 marks
IoT کی وجہ سے سیکیورٹی کے خدشات کیوں بڑھتے ہیں؟
Answer
چونکہ زیادہ ڈیوائسز انٹرنیٹ سے منسلک ہوتی ہیں، اس لیے سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ IoT سسٹمز ذاتی ڈیٹا اور پرائیویسی کی حفاظت کے لیے محفوظ ہوں۔
Q47 · 3 marks
IoT کے تحفظاتی اقدامات کی تین مثالیں لکھیں۔
Answer
(i)مضبوط پاس ورڈز: غیر مجاز رسائی روکنے کے لیے مضبوط منفرد پاس ورڈ۔
(ii)باقاعدہ اپ ڈیٹس: معلوم خطرات سے بچنے کے لیے سافٹ ویئر اور فرم ویئر اپ ٹو ڈیٹ رکھنا۔
(iii)انکرپشن: ڈیٹا کو ہیکرز کے حملوں سے بچانے کے لیے انکرپٹ کرنا۔
Q48 · 3 marks
AI اور IoT سے وابستہ ممکنہ خطرات کیا ہیں؟
Answer
(1)پرائیویسی: بڑی مقدار میں ذاتی اور حساس ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھ لگنے یا غلط استعمال کا خطرہ؛ اس کے لیے مضبوط حفاظتی اقدامات اور ڈیٹا کا خلاف ورزی سے تحفظ ضروری ہے۔
(2)الگورتھمک بائیس: ٹریننگ ڈیٹا کے بائیسز کی وجہ سے AI کے غیر منصفانہ نتائج۔
Q49 · 3 marks
الگورتھمک بائیس (Algorithmic Bias) کے تصور کی وضاحت کریں۔
Answer
AI سسٹمز کو بڑے ڈیٹاسیٹس پر تربیت دی جاتی ہے۔ اگر ان ڈیٹاسیٹس میں بائیسز ہوں تو AI ماڈل نادانستہ طور پر ان بائیسز کو برقرار رکھ یا بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ملازمت پر رکھنے، قانون کے نفاذ اور قرض دینے جیسی ایپلی کیشنز میں غیر منصفانہ یا امتیازی نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔
حل
ٹریننگ ڈیٹا کی محتاط جانچ پڑتال اور بائیس کم کرنے کی تکنیکیں
Q50 · 2 marks
ڈیٹا پروٹیکشن کے قوانین کیا ہیں؟
Answer
ایسے سخت ضابطوں کا نفاذ جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذاتی ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے اکٹھا کیا جائے، محفوظ کیا جائے اور اس پر کارروائی کی جائے۔
مثال: یورپ میں نافذ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR)۔
Q51 · 3 marks
AI اور IoT میں اخلاقی تحفظات کی اہمیت بیان کریں۔
Answer
رہنمائے اخلاق AI سسٹمز کی ترقی اور استعمال کے لیے منصفانہ، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناتے ہیں۔ IEEE جیسی تنظیموں نے AI کے لیے رہنمائے اخلاق تیار کیے ہیں۔ بائیس کم کرنے کے معیارات اور حفاظتی معیارات بھی ضروری ہیں تاکہ ڈیٹا کی رازداری اور حقوق کا احترام ہو۔
Q52 · 3 marks
روزمرہ زندگی پر AI اور IoT کے سماجی اثرات پر بحث کریں۔
Answer
AI اور IoT گھروں، صحت کی دیکھ بھال اور نقل و حمل کے لیے سمارٹ حل فراہم کر کے روزمرہ زندگی بہتر بناتی ہیں۔ سمارٹ ہوم ڈیوائسز جیسے تھرموسٹیٹس سہولت، توانائی کی کارکردگی اور سیکیورٹی دیتی ہیں۔ وئیریبل ڈیوائسز صحت کی پیمائش کی نگرانی کرتی اور طبی پیشہ ور افراد کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔
Q53 · 3 marks
کام کے ماحول پر AI اور IoT کے اثرات لکھیں۔
Answer
AI بار بار کیے جانے والے کاموں کو خودکار بنا کر، کارکردگی بہتر کر کے اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فعال کر کے کام کی جگہوں میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ صنعت میں IoT ڈیوائسز پیداواری عمل کو بہتر بناتی ہیں، آلات کی صحت کی نگرانی کرتی ہیں اور ڈاؤن ٹائم و دیکھ بھال کے اخراجات کم کرتی ہیں۔
Q54 · 2 marks
سمارٹ سٹیز کیا ہیں؟
Answer
AI اور IoT میں سماجی چیلنجوں جیسے موسمیاتی تبدیلی، صحت کی دیکھ بھال اور اربنائزیشن سے نمٹنے کی صلاحیت ہے۔ سمارٹ سٹیز وسائل کا موثر انتظام، ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے اور عوامی خدمات بہتر بنانے کے لیے IoT سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Q55 · 2 marks
جاب مارکیٹ پر AI اور IoT کے ممکنہ اثرات لکھیں۔
Answer
آٹومیشن کی وجہ سے ملازمت کی نقل مکانی، خصوصی مہارتوں کی مانگ میں اضافہ، اور ملازمت کے کردار و ذمہ داریوں کی تبدیلی۔
Q56 · 2 marks
شکل 10.5 میں IoT ہیلتھ کیئر سسٹم آرکیٹیکچر کے اجزا لکھیں۔
Answer
شکل میں سینسرز، کنیکٹیویٹی، اینالیٹکس (Descriptive, Diagnostic, Event Based, Action, Predictive)، ایپلی کیشن پلیٹ فارم اور پروڈکٹ انفراسٹرکچر دکھائے گئے ہیں۔
Q57 · 2 marks
صحت کی دیکھ بھال میں AI ایپلی کیشنز کی دو مثالیں دیں۔
Answer
(1)بیماریوں کی تشخیص۔
(2)علاج معالجہ اور مریض کے بارے میں پیش گوئی۔
Q58 · 2 marks
مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ میں فرق لکھیں۔
Answer
مشین لرننگ: کمپیوٹر تجربے سے سیکھتے ہیں اور واضح پروگرام کے بغیر بہتری لاتے ہیں۔ ڈیپ لرننگ: مشین لرننگ کی خاص قسم جو نیورل نیٹ ورک کا پیچیدہ ڈھانچہ استعمال کرتی ہے جو دماغ سے متاثر ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
تعلیم کے میدان میں AI کے مختلف ایپلی کیشنز پر بحث کریں۔ مخصوص مثالیں فراہم کریں اور وضاحت کریں کہ AI تعلیمی تجربے کو کیسے بڑھا سکتا ہے۔
Answer
تعارف: AI تعلیم میں انقلاب لا رہی ہے۔
(1)انتظامی امور کی خودکاری: AI سے چلنے والے آلات انتظامی امور خودکار بناتے ہیں، جس سے اساتذہ کا وقت بچتا ہے۔
(2)طالب علم کی کارکردگی کی نگرانی: یہ آلات طالب علم کی کارکردگی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
(3)ذاتی نوعیت کا سیکھنا: طالب علم کی رفتار اور کمزوری کے مطابق مواد تجویز کرنا۔
(4)ذہین ٹیوٹرنگ اور چیٹ بوٹس: سوالات کے فوری جواب۔
(5)NLP کے ذریعے زبان سیکھنے میں مدد۔ مثالیں: AI پر مبنی ٹیوٹر، خودکار گریڈنگ، وائس اسسٹنٹ سے سوال پوچھنا۔
نتیجہ: AI سے تعلیمی تجربہ زیادہ موثر، دلچسپ اور ذاتی نوعیت کا بن جاتا ہے۔
Q2 · 8 marks
AI کے ذیلی شعبوں (مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، NLP، کمپیوٹر ویژن، روبوٹکس) کی مثالوں کے ساتھ وضاحت کریں۔
Answer
تعارف: AI کئی ذیلی شعبوں پر مشتمل ہے جو ذہانت کے مختلف پہلوؤں پر توجہ دیتا ہے۔
(1)مشین لرننگ: کمپیوٹر تجربے سے سیکھتے ہیں اور واضح پروگرام کے بغیر وقت کے ساتھ بہتری لاتے ہیں۔ بہت سی مثالیں دکھا کر سکھایا جاتا ہے۔
(2)ڈیپ لرننگ: مشین لرننگ کی خاص قسم جو نیورل نیٹ ورک کا پیچیدہ ڈھانچہ استعمال کرتی ہے، دماغ سے متاثر، بہت سارے ڈیٹا سے سیکھنے، فیصلے کرنے اور پیٹرن پہچاننے میں مدد دیتی ہے۔
(3)NLP: کمپیوٹر کو انسانی زبان سمجھنے اور بات کرنے میں مدد دیتی ہے؛ مثال Siri، Alexa اور فون کا جملے مکمل کرنے کے لیے الفاظ تجویز کرنا۔
(4)کمپیوٹر ویژن: کمپیوٹر کو تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے اور تشریح کرنے کے قابل بناتی ہے۔
(5)روبوٹکس: روبوٹ بنانے اور پروگرام کرنے کی سائنس؛ روبوٹ فرش کی صفائی یا کار بنانے جیسے کام کرتے ہیں اور کچھ سوچ کر فیصلے بھی کرتے ہیں۔
نتیجہ: یہ تمام شعبے مل کر AI کی صلاحیتوں کو وسعت دیتے ہیں۔
Q3 · 8 marks
AI کے تاریخی تناظر اور ارتقا کو ٹائم لائن کی مدد سے بیان کریں۔
Answer
تعارف: AI کی اصطلاح پہلی بار جان میک کارتھی نے 1956ء میں ڈارٹ ماؤتھ کانفرنس میں وضع کی، اسے علمی شعبے کی پیدائش سمجھا جاتا ہے۔ ٹائم لائن:
(1)1950ء ٹیورنگ ٹیسٹ۔
(2)1955ء Logic Theorist، پہلا AI پروگرام (نیویل و سائمن)۔
(3)1956ء AI کی اصطلاح۔
(4)1950ء تا 1960ء ابتدائی تحقیق: مسائل کے حل اور علامتی طریقے۔
(5)1966ء پہلا چیٹ بوٹ۔
(6)1970ء تا 1980ء ماہرین کے سسٹم؛ 1972ء MYCIN۔
(7)1990ء کی دہائی مشین لرننگ کا عروج؛ 1997ء Deep Blue شطرنج مشین۔
(8)2000ء کی دہائی ڈیپ لرننگ، NLP، روبوٹکس۔
(9)2011ء وائس اسسٹنٹ۔
(10)2023ء ChatGPT۔
نتیجہ: AI نے سادہ مسئلہ حل کرنے سے جدید سیکھنے والے نظاموں تک سفر طے کیا۔
Q4 · 8 marks
قابل وضاحت (وائٹ باکس) اور ناقابل وضاحت (بلیک باکس) AI ماڈلز کے درمیان فرق کریں۔
Answer
تعارف: خصوصیات کی بنیاد پر AI الگورتھمز کو دو اقسام میں بانٹا جاتا ہے۔ قابل وضاحت (وائٹ باکس): فیصلہ سازی شفاف اور قابل فہم، صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ فیصلے کیسے ہوتے ہیں۔ مثالیں:
(a)ڈیسیژن ٹری: سوالات کی سیریز، فلو چارٹ کی طرح (جیسے Has feathers؟ Can fly؟ نتیجہ Hawk یا Penguin)۔
(b)لینیئر ریگریشن: دو چیزوں کے درمیان تعلق، مطالعہ کے گھنٹے اور گریڈ کی مثال۔
(c)اصول پر مبنی نظام: if-then قواعد۔ اہمیت: صحت اور مالیات جیسے شعبوں میں جہاں اعتماد اور جوابدہی اہم ہے۔ ناقابل وضاحت (بلیک باکس): فیصلہ سازی کا عمل آسانی سے قابل تشریح نہیں، پیچیدہ کمپیوٹیشنز اور عوامل۔ مثالیں: نیورل نیٹ ورکس اور ڈیپ لرننگ ماڈلز (ان پٹ لیئر، ہڈن لیئرز، آؤٹ پٹ لیئر؛ مثال: بلی کی تصویر کی پہچان)۔ فرق کا خلاصہ: شفافیت، تشریح کی آسانی اور پیچیدگی۔
Q5 · 8 marks
IoT سسٹم کے اجزا کی وضاحت کریں۔ وضاحت کریں کہ IoT ایپلی کیشنز کو فعال کرنے کے لیے یہ اجزا کیسے مل کر کام کرتے ہیں؟
Answer
تعارف: IoT سسٹم عام طور پر پانچ اجزا پر مشتمل ہوتا ہے۔
(1)سینسرز: درجہ حرارت، نمی، روشنی اور حرکت کا سراغ لگا کر ماحول سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔
(2)ایکچیوایٹرز: توانائی کو حرکت میں تبدیل کرتے ہیں اور ڈیٹا پروسیس کر کے آؤٹ پٹ پیدا کرتے ہیں۔
(3)ڈیوائسز: سمارٹ واچ، ریفریجریٹر، کاریں جو انٹرنیٹ سے جڑی ہیں؛ سینسر کا ڈیٹا مخصوص کاموں کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
(4)نیٹ ورک: وائرڈ یا وائرلیس مواصلاتی راستے جو سینسرز اور آلات کو انٹرنیٹ سے جوڑتے ہیں۔
(5)ڈیٹا کا تجزیہ: جمع شدہ ڈیٹا سے بصیرت اور فیصلے۔ باہمی کام: سینسر ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے، نیٹ ورک اسے منتقل کرتا ہے، ڈیٹا کا تجزیہ فیصلہ بناتا ہے اور ایکچیوایٹر/ڈیوائس عمل کرتا ہے۔
مثال: سمارٹ ہوم میں تھرموسٹیٹ (سینسر) درجہ حرارت ناپ کر مرکزی سسٹم کو بھیجتا ہے جو حرارت یا کولنگ ایڈجسٹ کرتا ہے۔
Q6 · 8 marks
ٹرانسپورٹیشن ڈومین میں IoT کی ایپلی کیشنز کو بیان کریں۔
Answer
تعارف: IoT نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ زیادہ محفوظ اور موثر بنا رہا ہے۔ ایپلی کیشنز:
(1)منسلک گاڑیاں اور خود کار گاڑیاں (Self driving car)۔
(2)سمارٹ ٹریفک لائٹس جو ٹریفک کی بھیڑ کم کرتی ہیں۔
(3)ریئل ٹائم ٹریکنگ سسٹم۔
(4)سمارٹ بس، سمارٹ ٹرین یا ٹرام۔
(5)سمارٹ ڈیلیوری۔
(6)سمارٹ اور منسلک سڑکیں۔
(7)مواد کی تقسیم (Content distribution)۔
(8)ذہین ٹرانسپورٹیشن سسٹمز (Intelligent Transportation Systems)۔ فوائد: حفاظت، کارکردگی، وقت کی بچت۔
نتیجہ: IoT ٹرانسپورٹیشن کو جدید اور موثر بنا رہا ہے۔
Q7 · 8 marks
IoT کی ترقی سے وابستہ ممکنہ رازداری کے خدشات کا تجزیہ کریں۔
Answer
تعارف: IoT بہت سے فوائد پیش کرتا ہے لیکن سیکیورٹی اور پرائیویسی کے خدشات بھی بڑھتے ہیں۔
(1)سائبر حملوں کا خطرہ: زیادہ ڈیوائسز انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی وجہ سے۔
(2)ڈیٹا کی پرائیویسی: AI اور IoT ڈیوائسز بڑی مقدار میں ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں؛ ذاتی اور حساس معلومات کے غیر مجاز افراد کی طرف سے غلط استعمال کا خطرہ۔
(3)غیر مجاز رسائی۔ حفاظتی اقدامات:
(i)مضبوط منفرد پاس ورڈز۔
(ii)باقاعدہ سافٹ ویئر و فرم ویئر اپ ڈیٹس۔
(iii)انکرپشن۔
(iv)محفوظ نیٹ ورک اور معروف مینوفیکچررز کے آلات۔
(v)محفوظ تصدیقی میکانزم (Secure Authentication Mechanism)۔
(vi)ڈیٹا پروٹیکشن قوانین جیسے GDPR۔
نتیجہ: ڈیٹا کو خلاف ورزیوں اور غیر مجاز رسائی سے بچانے کے لیے مضبوط حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
Q8 · 8 marks
جاب مارکیٹ اور کام کے ماحول پر AI اور IoT کے اثرات کا جائزہ لیں۔
Answer
تعارف: AI اور IoT کام کی دنیا بدل رہی ہیں۔ مثبت اثرات:
(1)بار بار کیے جانے والے کاموں کی خودکاری۔
(2)کارکردگی میں بہتری۔
(3)ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی۔
(4)صنعت میں IoT ڈیوائسز سے پیداواری عمل میں بہتری، آلات کی نگرانی اور ڈاؤن ٹائم و دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی۔ ممکنہ منفی/چیلنج:
(1)آٹومیشن کی وجہ سے ملازمت کی نقل مکانی۔
(2)خصوصی مہارتوں کی مانگ میں اضافہ۔
(3)ملازمت کے کردار اور ذمہ داریوں کی تبدیلی۔
حل
نئی مہارتیں سیکھنا اور تربیت
نتیجہ: درست منصوبہ بندی سے AI اور IoT روزگار اور پیداوار دونوں کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
Q9 · 8 marks
AI اور IoT کے چیلنجز سے نمٹنے میں پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کے کردار کی وضاحت کریں۔ موجودہ فریم ورک کی مثالیں فراہم کریں اور ان کی تاثیر پر تبادلہ خیال کریں۔
Answer
تعارف: AI اور IoT سے وابستہ خطرات کم کرنے کے لیے جامع پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے۔
(1)ڈیٹا پروٹیکشن کے قوانین: ذاتی ڈیٹا محفوظ طریقے سے اکٹھا، محفوظ اور اس پر کارروائی کی جائے؛ مثال GDPR (یورپ)۔
(2)رہنمائے اخلاق: AI کی ترقی میں منصفانہ، شفافیت اور جوابدہی؛ IEEE نے رہنمائے اخلاق تیار کیے۔
(3)بائیس کم کرنے کے معیارات: AI ماڈلز میں بائیسز کی نشاندہی اور انہیں کم کرنے کے لیے معیارات و بہترین طریقے، نمائندہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ہدایات اور بائیس کی شناخت و اصلاح کی تکنیکیں۔
(4)حفاظتی معیارات: IoT آلات کے لیے باقاعدہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس، انکرپشن اور محفوظ تصدیقی میکانزم۔ تاثیر: یہ فریم ورک رازداری، انصاف اور سیکیورٹی کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں؛ تاہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ انہیں مسلسل اپ ڈیٹ اور موثر نفاذ کی ضرورت ہے۔
نتیجہ: پالیسی اور ضابطے خطرات کم کرنے اور فوائد بڑھانے کے لیے ناگزیر ہیں۔
Q10 · 8 marks
الگورتھم تعصب کے تصور اور AI سے چلنے والے فیصلہ سازی کے عمل میں اس کے مضمرات کی وضاحت کریں۔ الگورتھم تعصب کے خطرات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی تجویز کریں۔
Answer
تصور: AI سسٹمز بڑے ڈیٹاسیٹس پر تربیت پاتے ہیں؛ اگر ان ڈیٹاسیٹس میں بائیس ہوں تو AI ماڈل نادانستہ طور پر انہیں برقرار رکھ یا بڑھا سکتے ہیں۔ مضمرات: ملازمت پر رکھنے، قانون کے نفاذ اور قرض دینے میں غیر منصفانہ یا امتیازی نتائج۔ حکمت عملی:
(1)ٹریننگ ڈیٹا کی محتاط جانچ پڑتال۔
(2)بائیس کم کرنے کی تکنیکوں کا نفاذ۔
(3)نمائندہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے رہنما خطوط۔
(4)قابل وضاحت (وائٹ باکس) ماڈلز کا استعمال تاکہ فیصلے سمجھے جا سکیں۔
(5)اخلاقی رہنمائے اصول (منصفانہ، شفافیت، جوابدہی)۔
(6)پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک۔
نتیجہ: منصفانہ AI کے لیے ڈیٹا، ماڈل اور قواعد تینوں سطحوں پر اقدامات ضروری ہیں۔
Q11 · 8 marks
AI اور IoT ٹیکنالوجیز کی ذمہ دارانہ ترقی اور تعیناتی کے لیے اخلاقی اصولوں اور رہنما خطوط کا ایک سیٹ تیار کریں۔
Answer
تعارف: ذمہ دارانہ ترقی کے لیے واضح اخلاقی اصول ضروری ہیں۔ تجویز کردہ اصول:
(1)منصفانہ اور غیر امتیازی سلوک: ڈیٹا اور ماڈلز میں بائیس کا خاتمہ۔
(2)شفافیت اور احتساب: فیصلہ سازی کا عمل قابل فہم اور ذمہ داری واضح۔
(3)رازداری اور ڈیٹا کے حقوق کا احترام: ڈیٹا کی محفوظ جمع آوری، ذخیرہ اور استعمال، GDPR جیسے قوانین کی پاسداری۔
(4)سیکیورٹی: مضبوط پاس ورڈ، اپ ڈیٹس، انکرپشن اور محفوظ تصدیقی میکانزم۔
(5)انسان کی بھلائی: صحت، تعلیم، نقل و حمل اور سمارٹ سٹیز میں سماجی فوائد بڑھانا۔
(6)تربیت اور موافقت: ملازمین کو نئی مہارتیں سکھانا۔
(7)قابل وضاحت ماڈلز کی ترجیح جہاں فیصلوں کا اثر زیادہ ہو (صحت و مالیات)۔
نتیجہ: ان اصولوں پر عمل سے AI اور IoT کے سماجی فوائد زیادہ سے زیادہ اور خدشات کم ہو سکتے ہیں۔
Q12 · 5 marks
انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کی تعریف کریں، اس کی اہمیت بیان کریں اور سمارٹ ہوم کی مثال سے وضاحت کریں۔
Answer
تعریف: IoT سے مراد اشیا (Things) کا نیٹ ورک ہے جو انٹرنیٹ پر دوسرے آلات اور سسٹمز کے ساتھ ڈیٹا جوڑنے اور تبادلہ کرنے کے لیے سینسرز، سافٹ ویئر اور دیگر ٹیکنالوجیز سے لیس ہوتی ہیں۔ اصطلاح کیون ایشٹن نے 1999ء میں پراکٹر اینڈ گیمبل میں بنائی۔ اہمیت:
(1)حقیقی اور ڈیجیٹل دنیا کا انضمام۔
(2)ڈیٹا اکٹھا و شیئر کرنا اور تجزیہ کر کے کارکردگی بہتر بنانا۔
(3)بہتر خدمات اور نئے مواقع صحت، زراعت اور سمارٹ ہومز میں۔
(4)2020ء میں 20 بلین سے زیادہ آلات استعمال ہو رہے تھے۔
مثال: سمارٹ ہوم میں تھرموسٹیٹ درجہ حرارت کا پتا لگا کر ڈیٹا مرکزی سسٹم کو بھیجتا ہے جو حرارت یا کولنگ ایڈجسٹ کرتا ہے، اس سے گھر زیادہ توانائی بخش اور آرام دہ بنتا ہے۔ سیکیورٹی کیمرے بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہو کر ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔
Q13 · 8 marks
مختلف شعبوں (صحت، فنانس، زراعت، ٹرانسپورٹیشن، سوشل میڈیا، ای-کامرس) میں AI کے استعمال کو تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
(1)صحت کی دیکھ بھال: بیماریوں کی تشخیص، علاج معالجہ اور مریض کے بارے میں پیش گوئی۔
(2)فنانس: ذاتی سرمایہ کاری کی سفارشات، دھوکہ دہی کی شناخت، الگورتھمک ٹریڈنگ، پروسیس آٹومیشن، رسک اسسمنٹ۔
(3)زراعت: فصل کی پیداوار کی پیش گوئی کے تجزیات، خود کار آبپاشی، بیماری اور کیڑوں کی شناخت (کمپیوٹر ویژن)۔
(4)ٹرانسپورٹیشن: خود کار ڈرائیونگ، ٹریفک مینجمنٹ، حفاظت و کارکردگی۔
(5)سوشل میڈیا: ذاتی نوعیت کے مواد کی سفارش، خود کار مواد، جذبات کا تجزیہ، رویے کی پیش گوئی، ٹارگٹڈ ایڈورٹائزنگ۔
(6)ای-کامرس: ذہین چیٹ بوٹس اور دھوکہ دہی کی شناخت۔
(7)تعلیم، گیمنگ، آٹوموبائل بھی شامل۔
نتیجہ: AI تقریباً ہر شعبے کو بہتر بنا رہی ہے۔
Q14 · 8 marks
قابل وضاحت (وائٹ باکس) اور ناقابل وضاحت (بلیک باکس) AI ماڈلز کے درمیان فرق کریں۔ ہر ایک کی مثالیں دیں۔
Answer
وائٹ باکس: فیصلہ سازی شفاف اور قابل فہم؛ مثالیں ڈیسیژن ٹری (Has feathers؟ Can fly؟ نتیجہ Hawk یا Penguin)، لینیئر ریگریشن (مطالعہ کے گھنٹے اور گریڈ)، اصول پر مبنی نظام (if-then)؛ صحت اور مالیات میں اہم۔ بلیک باکس: فیصلہ سازی آسانی سے قابل تشریح نہیں، پیچیدہ کمپیوٹیشنز؛ مثالیں نیورل نیٹ ورکس اور ڈیپ لرننگ ماڈلز (ان پٹ، ہڈن، آؤٹ پٹ لیئر؛ بلی کی تصویر کی پہچان)۔
نتیجہ: وائٹ باکس میں شفافیت زیادہ جبکہ بلیک باکس میں پیچیدگی زیادہ ہوتی ہے۔
Q15 · 8 marks
IoT سسٹم کے اجزا کی وضاحت کریں اور بتائیں کہ یہ اجزا مل کر کیسے کام کرتے ہیں؟
Answer
IoT کے اجزا:
(1)سینسرز: حرارت، نمی، روشنی اور حرکت کی پیمائش اور ڈیٹا اکٹھا کرنا۔
(2)ایکچیوایٹرز: توانائی کو حرکت میں بدلنا۔
(3)ڈیوائسز: سمارٹ واچ، ریفریجریٹر، کاریں۔
(4)نیٹ ورک: وائرڈ یا وائرلیس راستے جو ڈیٹا کا اشتراک کرتے ہیں۔
(5)ڈیٹا کا تجزیہ: بصیرت اور فیصلے۔ مل کر کام: سینسر ڈیٹا جمع کرتا ہے، نیٹ ورک اسے منتقل کرتا ہے، تجزیہ کے بعد فیصلہ ہوتا ہے اور ایکچیوایٹر یا ڈیوائس عمل کرتی ہے۔
مثال: سمارٹ ہوم تھرموسٹیٹ جو درجہ حرارت ناپ کر کولنگ یا ہیٹنگ ایڈجسٹ کرتا ہے۔
Q16 · 8 marks
IoT سے وابستہ پرائیویسی اور سیکیورٹی کے خدشات کا تجزیہ کریں اور ان سے نمٹنے کے لیے پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کی وضاحت کریں۔
Answer
خدشات: زیادہ ڈیوائسز کے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے سے سائبر حملوں کا خطرہ؛ بڑی مقدار میں ذاتی اور حساس ڈیٹا کا غیر مجاز رسائی یا غلط استعمال۔ تحفظاتی اقدامات: مضبوط منفرد پاس ورڈ، باقاعدہ اپ ڈیٹس، انکرپشن۔ فریم ورک:
(1)ڈیٹا پروٹیکشن کے قوانین جیسے GDPR۔
(2)رہنمائے اخلاق (منصفانہ، شفافیت، جوابدہی؛ IEEE)۔
(3)بائیس کم کرنے کے معیارات۔
(4)حفاظتی معیارات: باقاعدہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس، انکرپشن اور محفوظ تصدیقی میکانزم۔
نتیجہ: یہ اقدامات پرائیویسی کی حفاظت اور خطرات کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.