Class 9 Computer Science · Chapter 3
Introduction to Computer Networks: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 3 marks
Define data communication
Answer
Data communication is the process of exchanging data between a sender and a receiver through a communication medium.
Q2 · 3 marks
Enlist key components of data communication
Answer
The key components of data communication are sender receiver message communication medium and protocol.
Q3 · 3 marks
Write the role of routers in a computer network
Answer
A router is a networking device that connects different networks and transfers data packets between them. It acts as a traffic director and helps data reach its destination efficiently. A router is commonly used to connect a local network to the Internet.
Q4 · 3 marks
What are the main functions of the Network Layer in the OSI model?
Answer
The Network Layer is responsible for data transfer between different networks. It determines the best path for data transmission from the source to the destination and uses IP addresses to route data between networks.
Q5 · 3 marks
What is the purpose of the Dynamic Host Configuration Protocol DHCP?
Answer
DHCP is a network protocol that automatically assigns IP addresses and other network configuration information to devices when they connect to a network.
Q6 · 3 marks
Differentiate between TCP and UDP.
Answer
TCP provides reliable data transmission and establishes a connection between the sender and receiver before data transfer. UDP does not establish a connection before sending data and provides faster but less reliable transmission.
Q7 · 3 marks
Explain the importance of encryption in network security.
Answer
Encryption converts readable data into an encoded format so unauthorized users cannot easily read it. It helps protect sensitive information during storage and transmission.
Q8 · 3 marks
Define star topology.
Answer
In a star topology each node is directly connected to a central device such as a switch or hub. The nodes communicate through the central device. It is easy to install but failure of the central device can stop the entire network.
Q9 · 3 marks
How does firewall contribute to network security?
Answer
A firewall contributes to network security by monitoring and controlling incoming and outgoing network traffic according to predefined security rules.
Q10 · 3 marks
What is difference between Half Duplex and Full Duplex communication?
Answer
In half duplex communication data can flow in both directions but only one direction at a time. In full duplex communication data flows in both directions simultaneously allowing both devices to send and receive data at the same time.
Q11 · 2 marks
ڈیجیٹل سسٹم سے کیا مراد ہے؟
Answer
ڈیجیٹل سسٹم آج کے الیکٹرانکس اور کمپیوٹنگ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ یہ معلومات کو بائنری یعنی 0 یا 1 کی شکل میں پراسیس کرتے ہیں اور کیلکولیٹر اور کمپیوٹرز جیسے آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔
Q12 · 2 marks
اینالاگ سگنل کیا ہے؟ مثال دیں۔
Answer
اینالاگ سگنل وہ سگنل ہیں جو وقت کے ساتھ بلا کاوٹ اور تسلسل سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ مخصوص رینج کے درمیان ان کی کوئی بھی ویلیو ہو سکتی ہے۔
مثال: آواز کا سگنل (بولنا)، جسم کا درجہ حرارت اور ریڈیو ویو سگنل۔
Q13 · 2 marks
ڈیجیٹل سگنل کیا ہے؟ مثال دیں۔
Answer
ڈیجیٹل سگنل ایسے سگنل ہیں جن کی صرف دو قیمتیں 0 اور 1 ہوتی ہیں۔ ان کا استعمال ڈیجیٹل الیکٹرانکس اور کمپیوٹنگ سسٹم میں کیا جاتا ہے۔
مثال: کمپیوٹرز میں بائنری ڈیٹا۔
Q14 · 3 marks
اینالاگ اور ڈیجیٹل سگنلز کے درمیان فرق کی وضاحت کریں۔
Answer
اینالاگ سگنل مسلسل ہوتا ہے اور اس کی لامحدود ممکنہ قیمتیں ہوتی ہیں، مثلاً آواز کی لہریں۔ ڈیجیٹل سگنل غیر مسلسل ہوتا ہے اور اس کی محدود قیمتیں (0 یا 1) ہوتی ہیں، مثلاً کمپیوٹرز میں بائنری ڈیٹا۔
Q15 · 2 marks
اینالاگ ٹو ڈیجیٹل کنورژن (ADC) کیا ہے؟
Answer
ADC وہ عمل ہے جس کے ذریعے موصول ہونے والے اینالاگ سگنلز کو ڈیجیٹل سگنلز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل سگنلز کمپیوٹرائزڈ ڈیوائسز جیسے کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز میں آسانی سے پروسیس ہو سکتے ہیں۔
Q16 · 2 marks
ڈیجیٹل ٹو اینالاگ کنورژن (DAC) کیا ہے؟
Answer
DAC وہ تبدیلی ہے جس کے ذریعے ڈیجیٹل سگنلز کو اینالاگ سگنلز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ تبدیلی انسان کے لیے معلومات کو سمجھنے کو ممکن بنانے کے لیے ضروری ہے۔
Q17 · 3 marks
ADC اور DAC کی تبدیلی کی ضرورت کیوں ہے؟
Answer
ڈیجیٹل سے اینالاگ اور اینالاگ سے ڈیجیٹل کی تبدیلی اہم ہے کیونکہ یہ ڈیٹا کی پروسیسنگ، اسٹوریج اور ترسیل کو مؤثر بناتی ہے۔ ڈیجیٹل سگنلز شور اور سگنل کے خراب ہونے سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں، اس لیے یہ طویل فاصلے تک معلومات کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔
Q18 · 3 marks
مائیکروفون اور اسپیکر کی مثال سے ADC اور DAC کا عمل بیان کریں۔
Answer
(1)مائیکروفون (ADC): جب آپ مائیکروفون سے بات کرتے ہیں تو آواز کی اینالاگ لہریں پیدا ہوتی ہیں جنہیں ADC ڈیجیٹل شکل میں تبدیل کرتا ہے، جو معیار کی گراوٹ کے بغیر طویل فاصلے پر منتقل ہو سکتی ہیں۔
(2)اسپیکر (DAC): آخر میں ڈیجیٹل سگنلز کو DAC کی مدد سے واپس اینالاگ سگنل میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ آپ دوسرے شخص کی آواز سن سکیں۔
Q19 · 2 marks
ڈیجیٹل سگنلز شور سے کم کیوں متاثر ہوتے ہیں؟
Answer
ڈیجیٹل سگنلز میں صرف دو قیمتیں (0 اور 1) ہوتی ہیں، اس لیے شور اور سگنل کے خراب ہونے سے وہ بہت کم متاثر ہوتے ہیں اور طویل فاصلے تک معلومات کی منتقلی کے لیے موزوں رہتے ہیں۔
Q20 · 3 marks
ڈیجیٹل لاجک کے بنیادی اصول کیا ہیں؟
Answer
ڈیجیٹل لاجک کی بنیاد بائنری نمبروں 0 یا 1 کا استعمال ہے جو معلومات کی نمائندگی اور اس پر کام کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل لاجک کے سرکٹ مختلف آپریشنز انجام دینے کے لیے بائنری اقدار کا استعمال کرتے ہیں اور یہ کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانک آلات کے آپریشن میں ضروری ہیں۔
Q21 · 3 marks
لاجک لیول سے کیا مراد ہے؟
Answer
ڈیجیٹل سرکٹس میں دو حالتیں (0 اور 1) ہوتی ہیں جو مختلف وولٹیج کی سطحوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ زیادہ وولٹیج (مثلاً 5 وولٹ) بائنری 1 اور کم وولٹیج (جیسے 0 وولٹ) بائنری 0 سمجھا جاتا ہے۔ ان وولٹیج کی سطحوں کو لاجک لیول کہتے ہیں جو ڈیوائسز کو آن یا آف کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔
Q22 · 2 marks
بولین الجبرا کیا ہے؟
Answer
بولین الجبرا ریاضی کی ایک شاخ ہے جس میں دو قیمتیں یعنی درست اور غلط کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل سرکٹس کی ایک لازمی شاخ ہے اور سرکٹوں کے تجزیے اور ڈیزائن کی بنیاد ہے۔
Q23 · 3 marks
بائنری ویری ایبلز اور لاجک آپریشنز کیا ہیں؟
Answer
بائنری ویری ایبل میں صرف دو قیمتیں 0 اور 1 ہو سکتی ہیں۔ لاجک آپریشنز بائنری ویری ایبلز کی پروسیسنگ کے لیے بولین الجبرا میں نافذ ابتدائی آپریشنز ہیں۔ بنیادی لاجک آپریشنز: اینڈ (AND)، آر (OR) اور ناٹ (NOT)۔
Q24 · 3 marks
AND آپریشن کی وضاحت کریں۔
Answer
AND بنیادی لاجک آپریٹر ہے جو بولین الجبرا میں ہوتا ہے۔ اس کی علامت ڈاٹ ( . ) ہے۔ AND کی آؤٹ پٹ صرف اس وقت 1 ہوتی ہے جب دونوں ان پٹ 1 ہوں۔ اگر ان پٹ میں سے کسی کی بھی قیمت 0 ہو تو رزلٹ 0 ہو جائے گا۔ P = A . B۔
Q25 · 3 marks
AND آپریشن کا ٹروتھ ٹیبل بنائیں۔
Answer
A=0، B=0 → P=0؛ A=0، B=1 → P=0؛ A=1، B=0 → P=0؛ A=1، B=1 → P=1۔ یعنی آؤٹ پٹ صرف تب 1 ہے جب دونوں ان پٹ 1 ہوں۔
Q26 · 3 marks
OR آپریشن کی وضاحت کریں۔
Answer
OR بولین الجبرا کا دوسرا بنیادی لاجیکل آپریٹر ہے۔ یہ بھی دو بائنری ویری ایبلز کا ایک فنکشن ہے۔ OR آپریشن (1) آؤٹ پٹ پیدا کرتا ہے جب کم از کم ایک ان پٹ درست ہو۔ آؤٹ پٹ (0) صرف اس صورت میں ہوتی ہے جب دونوں ان پٹ غلط ہوں۔ P = A + B۔
Q27 · 3 marks
OR آپریشن کا ٹروتھ ٹیبل بنائیں۔
Answer
A=0، B=0 → P=0؛ A=0، B=1 → P=1؛ A=1، B=0 → P=1؛ A=1، B=1 → P=1۔
Q28 · 2 marks
بائنری لاجک میں 1 + 1 کیوں 1 کے برابر ہوتا ہے؟
Answer
بائنری لاجک میں 1+1، 2 کے برابر نہیں ہوتا بلکہ یہ لاجیکل آپریشن میں 1 کے برابر ہی ہوتا ہے کیونکہ اگر ان پٹ میں کوئی ایک قیمت بھی 1 ہے تو OR آپریشن ہمیشہ 1 ہی ریٹرن کرے گا۔
Q29 · 3 marks
NOT آپریشن کو ٹروتھ ٹیبل کے ساتھ بیان کریں۔
Answer
NOT بنیادی بولین الجبرا آپریشنز میں سے ایک ہے جو ایک بائنری ویری ایبل لیتا ہے اور صرف قیمت کی نفی کرتا ہے۔ اگر ان پٹ 1 ہے تو آؤٹ پٹ 0 ہو گی اور اگر ان پٹ 0 ہے تو آؤٹ پٹ 1۔ ٹروتھ ٹیبل: A=0 → NOT A=1؛ A=1 → NOT A=0۔ P = A'۔
Q30 · 3 marks
بولین فنکشن کی وضاحت کریں اور ایک مثال دیں۔
Answer
بولین فنکشن ایک ایسا فنکشن ہے جس میں ایک یا ایک سے زیادہ بائنری ان پٹس ہوتی ہیں اور صرف ایک ہی بائنری آؤٹ پٹ ہوتی ہے۔ ان پٹ اور آؤٹ پٹ میں صرف دو قدریں ہو سکتی ہیں: فالس 0 اور ٹرو 1۔
مثال: F(A,B) = A . B جو AND آپریشن کی نمائندگی کرتا ہے۔
Q31 · 2 marks
بولین فنکشن کی تعمیر کے لیے ٹروتھ ٹیبل کی کیا اہمیت ہے؟
Answer
ٹروتھ ٹیبل ان پٹ ویری ایبلز کی تمام ممکنہ ان پٹس پر آپریشن کی فعالیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ڈیجیٹل لاجک میں معلوم ہوتا ہے کہ ہر ان پٹ ترتیب کے لیے آؤٹ پٹ کیا ہو گی، اور یہ ڈیجیٹل سرکٹس کے ڈیزائن اور تصدیق میں مددگار ہے۔
Q32 · 4 marks
فنکشن F(A,B,C) = A.B + A'.C کا ٹروتھ ٹیبل لکھیں۔
Answer
ABC: 000→0؛ 001→1؛ 010→0؛ 011→1؛ 100→0؛ 101→0؛ 110→1؛ 111→1۔ (A.B کا مجموعہ A'.C کے ساتھ OR کیا گیا ہے۔)
Q33 · 3 marks
کمپیوٹر میں بولین فنکشن کے تین استعمالات لکھیں۔
Answer
(1)ریاضی کی کارروائیاں: ALU میں جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم۔
(2)ڈیٹا پروسیسنگ: میموری اور اسٹوریج ڈیوائسز میں بائنری ڈیٹا کی کارروائی، مؤثر ڈیٹا پروسیسنگ اور بازیافت۔
(3)کنٹرول لاجک: سسٹم کے آپریشن کے مختلف حصوں کو کنٹرول کرنا۔
Q34 · 2 marks
لاجک گیٹس کیا ہوتے ہیں؟
Answer
لاجک گیٹس الیکٹرانک ڈیوائسز کے سرکٹوں میں لگنے والے آلات ہیں جو بولین آپریشن انجام دیتے ہیں۔ ہر قسم کا لاجک گیٹ بنیادی بولین آپریشن سے مطابقت رکھتا ہے۔
Q35 · 3 marks
AND گیٹ کی وضاحت مثال کے ساتھ کریں۔
Answer
AND گیٹ AND فنکشن کو نافذ کرتا ہے۔ یہ صرف اس وقت درست ہوتا ہے جب دونوں ان پٹ درست (1) ہوں۔
مثال: دو سوئچ والے سرکٹ میں لائٹ بلب اس وقت آن ہو گا جب دونوں سوئچ آن ہوں۔ اگر ایک بھی بند ہو تو بلب بند ہو جائے گا۔ آؤٹ پٹ A.B۔
Q36 · 2 marks
OR گیٹ کی وضاحت کریں۔
Answer
OR گیٹ OR فنکشن کو نافذ کرتا ہے۔ جب کم از کم ایک ان پٹ بھی درست (True) ہو تو آؤٹ پٹ True دیتا ہے۔ آؤٹ پٹ A + B۔
Q37 · 2 marks
NOT گیٹ کی وضاحت کریں۔
Answer
NOT گیٹ NOT فنکشن کو نافذ کرتا ہے۔ یہ ان پٹ کے برعکس آؤٹ پٹ کرتا ہے۔ ان پٹ A ہو تو آؤٹ پٹ A' ہوتی ہے۔
Q38 · 3 marks
NAND گیٹ کیسے بنتا ہے اور کب True آؤٹ پٹ دیتا ہے؟
Answer
NAND گیٹ AND گیٹ کو NOT گیٹ کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ یہ اس وقت True آؤٹ پٹ دیتا ہے جب کم از کم ایک ان پٹ False ہو۔ دوسرے لفظوں میں یہ AND گیٹ کا الٹ ہے۔
مثال: حفاظتی نظام میں دو سینسرز میں سے ایک مسئلے کا سراغ لگائے۔
Q39 · 3 marks
XOR گیٹ کی وضاحت کریں اور OR گیٹ سے اس کا فرق بتائیں۔
Answer
XOR گیٹ صرف اس وقت درست ہوتا ہے جب ان پٹ میں سے ایک درست ہو۔ OR گیٹ سے فرق یہ ہے کہ جب دونوں ان پٹ درست (True) ہوتے ہیں تو OR کی آؤٹ پٹ True ہوتی ہے مگر XOR کی آؤٹ پٹ درست نہیں ہوتی۔
مثال: وڈیو گیمز کھیلنا یا ہوم ورک، مگر دونوں ایک ہی وقت میں نہیں۔
Q40 · 2 marks
Identity Laws اور Null Laws لکھیں۔
Answer
Identity Laws: A + 0 = A اور A . 1 = A۔
Null Laws: A + 1 = 1 اور A . 0 = 0۔
Q41 · 2 marks
Idempotent Laws اور Complement Laws لکھیں۔
Answer
Idempotent Laws: A + A = A اور A . A = A۔
Complement Laws: A + A' = 1 اور A . A' = 0۔
Q42 · 3 marks
Commutative اور Associative Laws لکھیں۔
Answer
Commutative Laws: A + B = B + A اور A . B = B . A۔
Associative Laws: (A + B) + C = A + (B + C) اور (A . B) . C = A . (B . C)۔
Q43 · 3 marks
Distributive اور Absorption Laws لکھیں۔
Answer
Distributive Laws: A . (B + C) = (A . B) + (A . C) اور A + (B . C) = (A + B) . (A + C)۔
Absorption Laws: A + (A . B) = A اور A . (A + B) = A۔
Q44 · 3 marks
De Morgan's Theorems اور Double Negation Law لکھیں۔
Answer
De Morgan's Theorems: (A + B)' = A' . B' اور (A . B)' = A' + B'۔
Double Negation Law: (A')' = A۔
Q45 · 2 marks
بولین فنکشن کو آسان بنانے کا مطلب کیا ہے؟
Answer
آسان بنانے کا مطلب ہے کہ فنکشن کو کم پیچیدہ بنانے کے لیے کچھ بولین الجبرا قوانین کا اطلاق کرنا۔ اس سے گیٹس کی کم ضرورت ہوتی ہے جو سائز میں چھوٹے، توانائی کی بچت اور پیچیدہ سرکٹ کے مقابلے میں تیز تر ہوتے ہیں۔
Q46 · 3 marks
ایکسپریشن A + A'.B کو آسان بنائیں۔
Answer
A + A'.B = (A + A').(A + B) (Distributive Law) = 1.(A + B) (Complement Law) = A + B (Identity Law)۔
Q47 · 3 marks
ایکسپریشن (A + B).(A + B') کو آسان بنائیں۔
Answer
(A+B).(A+B') = A.(A+B') + B.(A+B') (Distributive) = A + A.B' + B.B'؛ B.B' = 0 اس لیے = A + A.B' = A.(1 + B') = A.1 = A (Absorption/Null/Identity)۔
Q48 · 3 marks
ایکسپریشن (A.B)' + A'.B کو آسان بنائیں۔
Answer
(A.B)' + A'.B = A' + B' + A'.B (De Morgan) = A' + B' (Absorption Law، کیونکہ A' پہلے سے موجود ہے)۔
Q49 · 3 marks
ایکسپریشن [A' + B.(A + B')]' کو آسان بنائیں۔
Answer
De Morgan سے = (A.B').(A + B') = A.B'.A + A.B'.B' (Distributive) = A.B' + A.B' (Idempotent) = A.B' (Identity)۔
Q50 · 3 marks
لاجک ڈایاگرام بنانے کے اقدامات لکھیں۔
Answer
(1)لاجک ڈایاگرام علامتوں کے ذریعے ڈیجیٹل سرکٹ کے کام کی عکاسی کرتے ہیں۔
(2)بولین فنکشن کے لیے ضروری لاجک گیٹس تلاش کریں۔
(3)کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے گیٹس کو ترتیب دیں جیسا کہ فنکشن کے سرکٹ کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔
(4)ان پٹ اور گیٹس کی آؤٹ پٹ کو صحیح طریقے سے لنک کریں۔
Q51 · 2 marks
ڈیجیٹل لاجک کے اطلاق کی دو مثالیں لکھیں۔
Answer
ڈیجیٹل لاجک کی دو ایپلی کیشنز:
(1)ایڈر سرکٹس (ہاف ایڈر اور فل ایڈر) کا ڈیزائن؛ (2) فنکشنز کو آسان بنانے کے لیے کرناف میپ۔ ڈیجیٹل لاجک کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز جیسے آلات میں استعمال ہوتی ہے۔
Q52 · 2 marks
ایڈر سرکٹ کیا ہوتا ہے؟ اس کی اقسام لکھیں۔
Answer
ایڈر سرکٹ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل سرکٹس میں ریاضی کے حسابات انجام دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایڈر سرکٹس کی دو عام قسمیں ہاف ایڈرز اور فل ایڈرز ہیں۔
Q53 · 4 marks
ہاف ایڈر کی وضاحت کریں اور اس کا ٹروتھ ٹیبل بنائیں۔
Answer
ہاف ایڈر ایک بنیادی سرکٹری یونٹ ہے جو دو سنگل بٹ بائنری ہندسوں کو جمع کرتا ہے۔ اس میں دو ان پٹ (A اور B) اور دو آؤٹ پٹ (Sum اور Carry) ہوتے ہیں۔ ٹروتھ ٹیبل: 00→S=0،C=0؛ 01→S=1،C=0؛ 10→S=1،C=0؛ 11→S=0،C=1۔
Q54 · 3 marks
ہاف ایڈر کے بولین ایکسپریشن اور سرکٹ بنانے کے لیے کون سے گیٹس درکار ہیں؟
Answer
Sum = A ⊕ B (XOR آپریشن، نتیجہ ہائی جب ان پٹ میں سے صرف ایک ہائی ہو)۔ Carry = A . B (جب دونوں ان پٹ ہائی ہوں تو کیری ہائی)۔ سرکٹ میں ایک XOR گیٹ (Sum) اور ایک AND گیٹ (Carry) استعمال ہوتے ہیں۔
Q55 · 3 marks
فل ایڈر کی وضاحت کریں۔
Answer
فل ایڈر ایک زیادہ پیچیدہ سرکٹ ہے جو تین سنگل بٹ بائنری نمبر جمع کرتا ہے: دو مثبت بٹس اور ایک کیری بٹ جو پچھلے مثبت سے تعلق رکھتا ہے۔ تین ان پٹ A، B اور Cin اور دو آؤٹ پٹ Sum (S) اور Carry (Cout) ہیں۔
Q56 · 4 marks
فل ایڈر کا ٹروتھ ٹیبل لکھیں۔
Answer
ABCin: 000→S0،C0؛ 001→S1،C0؛ 010→S1،C0؛ 011→S0،C1؛ 100→S1،C0؛ 101→S0،C1؛ 110→S0،C1؛ 111→S1،C1۔
Q57 · 3 marks
فل ایڈر کے بولین ایکسپریشن لکھیں۔
Answer
Sum = A ⊕ B ⊕ Cin۔ Carry = (A.B) + (Cin.(A ⊕ B))۔ اگر ہائی ان پٹ کی تعداد طاق ہو تو Sum ہائی ہے۔ اگر ہائی ان پٹ کی تعداد کم از کم 2 ہو تو Carry ہائی ہے۔
Q58 · 3 marks
ہاف ایڈر اور فل ایڈر میں فرق بتائیں۔
Answer
ہاف ایڈر دو بٹس جمع کرتا ہے اور اس کے دو ان پٹ (A، B) اور دو آؤٹ پٹ (Sum، Carry) ہیں۔ فل ایڈر تین بٹس (A، B اور Cin) جمع کرتا ہے اور اس میں پچھلے مرحلے کا کیری بھی شامل ہوتا ہے۔
Q59 · 2 marks
کرناف میپ (K-map) کیا ہے؟
Answer
کرناف میپ ایک گرافیکل نمائندگی ہے جسے بولین الجبرا کو حل کرنے اور لاجک فنکشن کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں الجبری حسابات کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس میں بولین فنکشن کی درست قیمت کو نمونوں کی شناخت کو قابل بنانے اور آسان بنانے کے لیے اصطلاحی امتزاج انجام دیا جاتا ہے۔
Q60 · 2 marks
بولین ایکسپریشن کو آسان بنانے میں کرناف میپ کا مقصد کیا ہے؟
Answer
کرناف میپ بولین ایکسپریشن کو آسان بنانے اور روزمرہ کے پیچیدہ الجبری آپریشنز کے بغیر لاجک فنکشن کو کم سے کم کرنے میں مدد دیتا ہے، تاکہ سرکٹ میں گیٹس کی تعداد کم ہو۔
Q61 · 3 marks
K-map کا سائز ویری ایبلز کی تعداد پر کیسے منحصر ہے؟
Answer
2 متغیرات: 2x2 گرڈ؛ 3 متغیرات: 2x4 گرڈ؛ 4 متغیرات: 4x4 گرڈ؛ 5 متغیرات: 4x8 گرڈ (بہت کم استعمال ہونے والا)۔ ہر سیل ایک منٹرم کی نمائندگی کرتا ہے۔
Q62 · 3 marks
بولین الجبرا میں منٹرم کیا ہے؟ مثال دیں۔
Answer
منٹرم ایک خاص پروڈکٹ (AND) کی اصطلاح ہے جس میں فنکشن کا ہر ویری ایبل یا تو 1 ہے یا اس کا کمپلیمنٹ۔ ہر منٹرم ویری ایبل ویلیو کے ایک اور صرف ایک سیٹ سے مطابقت رکھتا ہے جو فنکشن کو درست بناتا ہے۔
مثال: A=1، B=0، C=1 کا منٹرم A B' C۔ تین ویری ایبلز کے لیے 8 ممکنہ منٹرمز (m0 تا m7) ہیں۔
Q63 · 3 marks
K-map بنانے کے مراحل لکھیں۔
Answer
(1)سسٹم میں موجود ویری ایبلز کی تعداد کی بنیاد پر ایک گرڈ بنائیں۔
(2)آؤٹ پٹ اقدار کی مدد سے گرڈ کو مکمل کریں جو ٹروتھ ٹیبل میں شامل ہیں۔
(3)گرڈ میں 1 کو سائز 1، 2، 4، 8 اور اسی طرح کے سب سے بڑے ممکنہ مربعوں میں ترتیب دیں۔ ہر گروپ کے پاس ایک یا ایک سے زیادہ 1 ہونا ضروری ہے اور یہ دو کی طاقت اور مستقل قطار میں ہونا چاہیے۔
Q64 · 4 marks
K-map کی مدد سے A.B' + A'.B + A.B کو آسان کریں۔
Answer
2 ویری ایبلز کا K-map: A'B'=0، A'B=1، AB'=1، AB=1۔ 1s کے گروپ: دوسرے کالم میں (A'.B + A.B) = (A'+A).B = B؛ دوسری قطار میں (A.B' + A.B) = A.(B'+B) = A۔ حتمی ایکسپریشن F(A,B) = A + B۔
Q65 · 2 marks
K-map کا عملی استعمال کیا ہے؟
Answer
کرناف میپ ڈیجیٹل سرکٹ ڈیزائن میں بڑے پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ کسی مخصوص فنکشن کے لیے اہم گیٹس کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اس سے ایسے سرکٹ بنتے ہیں جو تیز، سستے اور کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔
Q66 · 3 marks
ایکسپریشن (A.B)' . (A + B) پر غور کریں۔ (الف) کو آسان بنائیں۔
Answer
کتاب کے ایکسپریشن (A+B)'.(A+B) کے مطابق Complement Law سے X'.X = 0، اس لیے نتیجہ 0 ہے۔
Q67 · 3 marks
ایکسپریشن (A + B').(A' + B) کو آسان بنائیں۔
Answer
(A + B').(A' + B) = A.A' + A.B + B'.A' + B'.B = 0 + A.B + A'.B' + 0 = A.B + A'.B' (جو XNOR ہے اور اسی شکل میں سادہ ترین ہے)۔
Q68 · 3 marks
ایکسپریشن A + A'.(B' + C) کو آسان بنائیں۔
Answer
A + A'.(B'+C) = (A + A').(A + B' + C) (Distributive) = 1.(A + B' + C) (Complement) = A + B' + C (Identity)۔
Q69 · 3 marks
ایکسپریشن (A.B + A.B)' کو آسان بنائیں۔
Answer
A.B + A.B = A.B (Idempotent Law)۔ اس کا کمپلیمنٹ (A.B)' = A' + B' (De Morgan)۔
Q70 · 2 marks
ایکسپریشن (A.B) + (A'.B') کو آسان بنائیں۔
Answer
یہ ایکسپریشن پہلے ہی سادہ ترین شکل میں ہے کیونکہ اس میں دونوں منٹرم الگ ہیں اور کوئی قانون مزید لاگو نہیں ہوتا۔ یہ A اور B کی برابری (XNOR) ہے۔
Q71 · 4 marks
ڈیجیٹل لاجک میں ٹروتھ ٹیبل کی کیا اہمیت ہے؟
Answer
ٹروتھ ٹیبل ان پٹ ویری ایبلز کی تمام ممکنہ ان پٹس پر کسی آپریشن یا فنکشن کی آؤٹ پٹ ظاہر کرتا ہے۔ اس سے فنکشن کی فعالیت سمجھنے، ڈیجیٹل سرکٹس کے ڈیزائن اور ان کی تصدیق میں مدد ملتی ہے۔
Q72 · 4 marks
NOT گیٹ کے کام کو اس کے ٹروتھ ٹیبل کے ساتھ بیان کریں۔
Answer
NOT گیٹ ان پٹ کے برعکس آؤٹ پٹ دیتا ہے۔ ٹروتھ ٹیبل: A=0 → NOT A=1؛ A=1 → NOT A=0۔ ایکسپریشن A'۔
Q73 · 4 marks
ADC اور DAC کی تعریف کریں اور ضرورت لکھیں۔
Answer
ADC اینالاگ سگنلز کو ڈیجیٹل میں اور DAC ڈیجیٹل سگنلز کو اینالاگ میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ ڈیٹا کی پروسیسنگ، اسٹوریج اور ترسیل کو مؤثر بنانے اور انسان کے لیے معلومات سمجھنے کے قابل بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
Q74 · 4 marks
ہاف ایڈر کا ٹروتھ ٹیبل اور ایکسپریشن لکھیں۔
Answer
ٹیبل: 00→(S0،C0)؛ 01→(S1،C0)؛ 10→(S1،C0)؛ 11→(S0،C1)۔ S = A ⊕ B اور C = A . B۔
Q75 · 4 marks
ڈی مورگن کے قوانین لکھیں۔
Answer
(A + B)' = A' . B' اور (A . B)' = A' + B'۔
Q76 · 4 marks
XOR گیٹ کی وضاحت کریں۔
Answer
XOR گیٹ صرف اس وقت درست ہوتا ہے جب ان پٹ میں سے صرف ایک درست ہو۔ جب دونوں ان پٹ درست ہوں تو آؤٹ پٹ False ہوتی ہے (OR سے یہی فرق ہے)۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
اینالاگ اور ڈیجیٹل سگنلز کا تعارف کرائیں اور ADC و DAC کی ضرورت مثال کے ساتھ بیان کریں۔
Answer
اینالاگ سگنل: وقت کے ساتھ بلا کاوٹ اور تسلسل سے بدلتا ہے، نوعیت مسلسل، لامحدود ممکنہ قیمتیں؛ مثال آواز کی لہریں، جسم کا درجہ حرارت، ریڈیو ویو۔ ڈیجیٹل سگنل: صرف دو قیمتیں 0 اور 1، نوعیت غیر مسلسل، محدود قیمتیں؛ مثال کمپیوٹرز میں بائنری ڈیٹا۔
ADC: اینالاگ سگنل کو ڈیجیٹل میں بدلتا ہے تاکہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون جیسے آلات اسے پروسیس کر سکیں۔
DAC: ڈیجیٹل سگنل کو اینالاگ میں بدلتا ہے تاکہ انسان معلومات سمجھ سکے۔ ضرورت: ڈیجیٹل ڈیٹا کی پروسیسنگ، اسٹوریج اور ترسیل مؤثر ہوتی ہے اور شور سے کم متاثر ہو کر طویل فاصلے کے لیے موزوں ہے۔ مثال (تصویر 3.1): مائیکروفون آواز کی اینالاگ لہروں کو ADC سے ڈیجیٹل میں بدلتا ہے، یہ معیار کی گراوٹ کے بغیر طویل فاصلے تک جاتی ہیں، پھر اسپیکر میں DAC انہیں واپس اینالاگ میں بدلتا ہے تاکہ دوسرا شخص آواز سن سکے۔
Q2 · 6 marks
ڈیجیٹل لاجک کے بنیادی اصول اور ڈیجیٹل سرکٹس میں لاجک لیول کی وضاحت کریں۔
Answer
ڈیجیٹل لاجک ڈیجیٹل سسٹم کی بنیاد ہے جس میں بائنری نمبروں (0 یا 1) کا استعمال ہوتا ہے جو معلومات کی نمائندگی اور اس پر کام کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔ اس کے سرکٹ مختلف آپریشنز انجام دینے کے لیے بائنری اقدار استعمال کرتے ہیں اور یہ کمپیوٹرز اور بہت سے الیکٹرانک آلات کے آپریشن میں ضروری ہے۔ ڈیجیٹل سرکٹس میں دو حالتیں (0 اور 1) ہوتی ہیں جو وولٹیج کی مختلف سطحوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ عام طور پر زیادہ وولٹیج (مثلاً 5 وولٹ) بائنری 1 اور کم وولٹیج (جیسے 0 وولٹ) بائنری 0 سمجھا جاتا ہے۔ ان وولٹیج کی سطحوں کو لاجک لیول کہا جاتا ہے جو ڈیوائسز کو آن یا آف کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ لاجک لیول کا استعمال ان طریقوں کو بیان کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے جن کے ذریعے ڈیجیٹل سرکٹس آپریشن کرتے ہیں اور معلومات کو تبدیل کرتے ہیں۔
Q3 · 8 marks
بولین ایکسپریشن کے لیے ایک مثال کے ساتھ ٹروتھ ٹیبل کی تعمیر کی وضاحت کریں۔
Answer
بولین فنکشن میں ایک یا ایک سے زیادہ بائنری ان پٹس اور صرف ایک بائنری آؤٹ پٹ ہوتی ہے، ہر قدر 0 (False) یا 1 (True)۔ ٹروتھ ٹیبل ان پٹ ویری ایبلز کی تمام ممکنہ ان پٹس پر فنکشن کی آؤٹ پٹ ظاہر کرتا ہے۔
مثال: F(A,B,C) = A.B + A'.C۔ مراحل:
(1)ان پٹ کالم A، B، C کی 8 ترتیبیں لکھیں (000 سے 111)۔
(2)کالم A.B بھریں (AND)۔
(3)کالم A' بھریں (NOT)۔
(4)کالم A'.C بھریں (AND)۔
(5)آخری کالم F = A.B + A'.C بھریں (OR)۔
نتیجہ: 000→0؛ 001→1؛ 010→0؛ 011→1؛ 100→0؛ 101→0؛ 110→1؛ 111→1۔ اس میں AND، OR اور NOT تینوں استعمال ہوتے ہیں۔
Q4 · 8 marks
AND، OR اور NOT آپریشنز کی وضاحت ٹروتھ ٹیبلز اور علامتوں کے ساتھ کریں۔
Answer
AND: علامت ڈاٹ ( . )، P = A.B؛ آؤٹ پٹ صرف تب 1 جب دونوں ان پٹ 1 ہوں؛ ٹیبل 00→0، 01→0، 10→0، 11→1۔
OR: علامت (+)، P = A+B؛ آؤٹ پٹ 1 جب کم از کم ایک ان پٹ 1 ہو؛ ٹیبل 00→0، 01→1، 10→1، 11→1؛ بائنری لاجک میں 1+1 = 1۔
NOT: ایک ان پٹ لیتا ہے اور قیمت کی نفی کرتا ہے، P = A'؛ ٹیبل 0→1، 1→0۔ یہ تینوں بولین الجبرا کے بنیادی لاجک آپریشنز ہیں اور ان سے پیچیدہ فنکشن بنتے ہیں۔
Q5 · 8 marks
مختلف لاجک گیٹس (AND، OR، NOT، NAND، XOR) کے افعال مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔
Answer
لاجک گیٹس الیکٹرانک سرکٹس میں لگنے والے آلات ہیں جو بولین آپریشن کرتے ہیں۔ AND گیٹ: دونوں ان پٹ درست ہوں تو آؤٹ پٹ درست، A.B؛ مثال دو سوئچ اور بلب، دونوں آن ہوں تو بلب آن۔ OR گیٹ: کم از کم ایک ان پٹ درست ہو تو آؤٹ پٹ True، A+B؛ مثال دو میں سے ایک سوئچ بند ہو تب بھی بلب چلے (اگر دونوں بند ہوں تو بند)۔ NOT گیٹ: ان پٹ کے برعکس آؤٹ پٹ، A'۔ NAND گیٹ: AND کو NOT کے ساتھ ملا کر بنتا ہے، AND کا الٹ؛ کم از کم ایک ان پٹ False ہو تو True؛ مثال دو سینسرز والے حفاظتی نظام میں کسی ایک سینسر کے مسئلے سے الارم۔ XOR گیٹ: صرف تب درست جب ان پٹ میں سے ایک درست ہو، دونوں درست ہوں تو False؛ مثال: وڈیو گیمز یا ہوم ورک مگر دونوں ایک ساتھ نہیں۔
Q6 · 8 marks
بولین الجبرا کے بنیادی اصول (دس قوانین) مثالوں کے ساتھ لکھیں۔
Answer
1)Identity: A+0 = A؛ A.1 = A۔
2)Null: A+1 = 1؛ A.0 = 0۔
3)Idempotent: A+A = A؛ A.A = A۔
4)Complement: A+A' = 1؛ A.A' = 0۔
5)Commutative: A+B = B+A؛ A.B = B.A۔
6)Associative: (A+B)+C = A+(B+C)؛ (A.B).C = A.(B.C)۔
7)Distributive: A.(B+C) = (A.B)+(A.C)؛ A+(B.C) = (A+B).(A+C)۔
8)Absorption: A+(A.B) = A؛ A.(A+B) = A۔
9)De Morgan: (A+B)' = A'.B'؛ (A.B)' = A'+B'۔
10)Double Negation: (A')' = A۔ یہ قوانین بولین فنکشن کو آسان بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
مثال: A + A'.B = (A+A').(A+B) = 1.(A+B) = A+B۔
Q7 · 8 marks
بولین الجبرا کے قواعد سے درج ذیل کو آسان بنائیں: F(A,B) = A.B + A.B'۔ نیز بتائیں کہ بولین فنکشن کو آسان بنانا کیوں ضروری ہے۔
Answer
F = A.B + A.B' = A.(B + B') (Distributive Law) = A.1 (Complement Law) = A (Identity Law)۔ ایک مؤثر ڈیجیٹل سرکٹ ڈیزائن کرنے میں بولین فنکشن کو آسان بنانا خاص طور پر اہم عمل ہے۔ اس طرح کے فنکشن میں گیٹس کے کم استعمال کی ضرورت ہوتی ہے جو انھیں سائز میں چھوٹا، توانائی کی بچت اور پیچیدہ کے مقابلے میں تیز تر بناتے ہیں۔ آسان بنانے کا مطلب ہے کہ فنکشن کو کم پیچیدہ بنانے کے لیے بولین الجبرا قوانین کا اطلاق کرنا۔
Q8 · 8 marks
ڈی مورگن کے قوانین استعمال کرتے ہوئے فنکشن F(A,B,C) = (A+B)' + (AC)' کو آسان بنائیں۔
Answer
F = (A+B)' + (AC)'۔ De Morgan سے (A+B)' = A'.B' اور (AC)' = A' + C'۔ اس لیے F = A'.B' + A' + C'۔
Absorption Law: A' + A'.B' = A'۔ لہٰذا F = A' + C'۔ تصدیق: A=1 اور C=1 ہو تو F = 0 (دونوں اجزا 0)، باقی تمام صورتوں میں F = 1۔
Q9 · 10 marks
درج ذیل ایکسپریشنز کو آسان بنائیں: (الف) (A+B)' . (A+B) (ب) (A+B').(A'+B) (ج) A + A'.(B'+C) (د) (A.B + A.B)' (ہ) (A.B) + (A'.B')
Answer
(الف)X'.X = 0 (Complement Law) اس لیے نتیجہ 0۔
(ب)= A.A' + A.B + B'.A' + B'.B = A.B + A'.B' (XNOR، مزید سادہ نہیں)۔
(ج)= (A+A').(A+B'+C) = A + B' + C۔
(د)A.B + A.B = A.B (Idempotent)؛ کمپلیمنٹ = (A.B)' = A' + B' (De Morgan)۔ (ہ) A.B + A'.B' پہلے ہی سادہ ترین شکل میں ہے (دو مختلف منٹرم)۔ (نوٹ:
(د)اور (ہ) کتاب کے چھپے ہوئے رسم الخط کے مطابق پڑھے گئے ہیں۔)
Q10 · 8 marks
ڈیجیٹل لاجک کے بنیادی قوانین کی جوڑی (دوہرے) کی وضاحت اور مثال دیں:Identity، Null، Idempotent، Complement اور De Morgan قوانین کی ہر جوڑی لکھ کر ثابت کریں کہ A + A'.B = A + B۔
Answer
دوہرے پن کا تصور: ہر قانون کی دو شکلیں ہوتی ہیں جو AND کو OR سے اور 0 کو 1 سے بدلنے پر ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ مثالیں: Identity: A+0 = A ↔ A.1 = A؛ Null: A+1 = 1 ↔ A.0 = 0؛ Idempotent: A+A = A ↔ A.A = A؛ Complement: A+A' = 1 ↔ A.A' = 0؛ De Morgan: (A+B)' = A'.B' ↔ (A.B)' = A'+B'؛ Distributive: A.(B+C) = A.B + A.C ↔ A+(B.C) = (A+B).(A+C)۔ ثبوت: A + A'.B = (A+A').(A+B) (Distributive) = 1.(A+B) (Complement) = A+B (Identity)۔
Q11 · 10 marks
ہاف ایڈرز اور فل ایڈرز کا موازنہ کریں، بشمول ان کی ٹروتھ ٹیبل، بولین ایکسپریشن اور سرکٹ ڈایاگرام۔
Answer
ہاف ایڈر: دو سنگل بٹ جمع کرتا ہے؛ ان پٹ A، B؛ آؤٹ پٹ Sum (S) اور Carry (C)؛ ٹیبل 00→(0,0)، 01→(1,0)، 10→(1,0)، 11→(0,1)؛ ایکسپریشن S = A ⊕ B (XOR)، C = A . B (AND)؛ سرکٹ: ایک XOR گیٹ اور ایک AND گیٹ جن کے ان پٹ A اور B مشترک۔ فل ایڈر: تین سنگل بٹ جمع کرتا ہے (A، B اور Cin، جو پچھلے مثبت کا کیری ہے)؛ آؤٹ پٹ Sum اور Carry (Cout)؛ ٹیبل ABCin: 000→(0,0)، 001→(1,0)، 010→(1,0)، 011→(0,1)، 100→(1,0)، 101→(0,1)، 110→(0,1)، 111→(1,1)؛ ایکسپریشن Sum = A ⊕ B ⊕ Cin، Carry = (A.B) + (Cin.(A ⊕ B))؛ سرکٹ: دو XOR گیٹس، دو AND گیٹس اور ایک OR گیٹ۔ فرق: ہاف ایڈر میں کیری ان پٹ نہیں ہوتا جبکہ فل ایڈر پچھلے مرحلے کا کیری شامل کرتا ہے، اس لیے فل ایڈر بڑے بائنری نمبرز جمع کرنے کے لیے موزوں ہے۔
Q12 · 10 marks
کرناف میپ بولین ایکسپریشن کو کیسے آسان بناتے ہیں؟ اقدامات کے ساتھ ایک تفصیلی مثال فراہم کریں۔
Answer
K-map ایک گرافیکل تکنیک ہے جو الجبری حسابات کے بغیر لاجک فنکشن کو کم کرتی ہے۔ ساخت: ہر سیل ایک منٹرم کی نمائندگی کرتا ہے؛ 2 متغیرات 2x2، 3 متغیرات 2x4، 4 متغیرات 4x4؛ ہر قطار میں سیلز کوڈ الفاظ میں صرف ایک بٹ سے مختلف (گرے کوڈ ترتیب)۔ اقدامات:
(1)ویری ایبلز کی تعداد کے مطابق گرڈ بنائیں۔
(2)ٹروتھ ٹیبل کی آؤٹ پٹ سے گرڈ بھریں۔
(3)1s کو 1، 2، 4، 8 کے سائز کے گروپوں میں بڑے سے بڑے مربعوں/مستطیلوں میں بانٹیں، ہر گروپ میں ایک یا زیادہ 1 اور مستقل قطار میں۔
(4)ہر گروپ سے ایک اصطلاح اخذ کریں۔
مثال: A.B' + A'.B + A.B۔ مرحلہ 1: گرڈ (A'=0: B'=0 → 0، B=1 → 1؛ A=1: B'=0 → 1، B=1 → 1)۔ مرحلہ 2: ایکسپریشن کی بنیاد پر ہر امتزاج کی آؤٹ پٹ کا تعین (00→0، 01→1، 10→1، 11→1)۔ مرحلہ 3: دوسرے کالم کا گروپ (A'.B + A.B) = B؛ دوسری قطار کا گروپ (A.B' + A.B) = A۔ حتمی ایکسپریشن F(A,B) = A + B۔ فائدہ: گیٹس کی تعداد کم ہوتی ہے اور سرکٹ تیز، سستا اور کم بجلی لینے والا بنتا ہے۔
Q13 · 6 marks
تین ویری ایبلز کے لیے منٹرم کا جدول لکھیں اور منٹرم کی وضاحت کریں۔
Answer
منٹرم ایک خاص پروڈکٹ (AND) کی اصطلاح ہے جس میں فنکشن کا ہر ویری ایبل یا تو 1 ہوتا ہے یا اس کا کمپلیمنٹ، اور ہر منٹرم ویری ایبل ویلیوز کے ایک اور صرف ایک سیٹ سے مطابقت رکھتا ہے۔ ABC کے لیے: m0 (000) = A'B'C'؛ m1 (001) = A'B'C؛ m2 (010) = A'BC'؛ m3 (011) = A'BC؛ m4 (100) = AB'C'؛ m5 (101) = AB'C؛ m6 (110) = ABC'؛ m7 (111) = ABC۔ جہاں ویلیو 1 ہو وہاں ویری ایبل جوں کا توں اور جہاں 0 ہو وہاں کمپلیمنٹ لکھا جاتا ہے۔
Q14 · 10 marks
ہاف ایڈرز اور فل ایڈرز دونوں کا استعمال کرتے ہوئے 4 بٹ بائنری ایڈر ڈیزائن کریں۔ ٹروتھ ٹیبلوں، بولین ایکسپریشنز اور سرکٹ ڈایاگرام کے ساتھ ہر مرحلے کی وضاحت کریں۔
Answer
4 بٹ ایڈر میں دو 4 بٹ نمبر A3A2A1A0 اور B3B2B1B0 جمع ہوتے ہیں۔ مرحلہ 1 (سب سے کم اہم بٹ): ایک ہاف ایڈر استعمال کریں، ان پٹ A0 اور B0؛ S0 = A0 ⊕ B0، C0 = A0 . B0 (ٹروتھ ٹیبل 00→(0,0)، 01→(1,0)، 10→(1,0)، 11→(0,1))۔ مرحلہ 2 (بٹس 1، 2، 3): تین فل ایڈرز استعمال کریں؛ ہر ایڈر کے ان پٹ Ai، Bi اور پچھلے ایڈر کا کیری Ci−1؛ Si = Ai ⊕ Bi ⊕ Ci−1، Ci = (Ai.Bi) + (Ci−1.(Ai ⊕ Bi))؛ ٹروتھ ٹیبل فل ایڈر کا ٹیبل 3.9۔ مرحلہ 3 (سرکٹ ڈایاگرام): ہاف ایڈر کا کیری آؤٹ پہلے فل ایڈر کے Cin میں، اس کا Cout اگلے فل ایڈر کے Cin میں، اسی طرح آگے؛ آخری Cout پانچواں بٹ (S4) بنتا ہے۔
نتیجہ: 5 بٹ مجموعہ S4S3S2S1S0۔
مثال: 1011 (11) + 0110 (6) = 10001 (17)۔ ہر مرحلے کے لیے ٹروتھ ٹیبل، بولین ایکسپریشن اور سرکٹ ڈایاگرام بنایا جاتا ہے۔
Q15 · 8 marks
کمپیوٹرز میں بولین فنکشن کا استعمال لکھیں۔
Answer
کمپیوٹرز میں مختلف آپریشنز کے لیے بولین فنکشن بہت سے استعمال میں ہیں:
(1)ریاضی کی کارروائیاں: سی پی یو کے ALU میں جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم۔
(2)ڈیٹا پروسیسنگ: میموری اور اسٹوریج ڈیوائسز میں بائنری ڈیٹا کی کارروائی، مؤثر پروسیسنگ اور بازیافت۔
(3)کنٹرول لاجک: سسٹم کے آپریشن کے مختلف حصوں کو کنٹرول کرنا۔ سیل فون میں نمبر ڈائل کرنے یا بٹن دبانے پر اور کیلکولیٹر میں نمبرز و آپریشنز پر صحیح نتیجے تک پہنچنے کے لیے بولین لاجک استعمال ہوتی ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.