Test 4: تفصیلی سوالات

Long questionsUrdu medium

10 questions · 45 min · 62 marks

Want to try first? Take the free Economics test: Test 1: طلب کا مفہوم اور قانونِ طلب

Sample questions with answers

The first 5 of 10, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    طلب کا مفہوم بیان کریں اور اس کی شرطیں تحریر کریں۔

    Show model answer

    طلب کا مفہوم: کسی شے کو خریدنے کا ارادہ اور خریدنے کی قوت کو طلب کہا جاتا ہے۔ A desire which is accompanied by willingness and power to purchase is called demand. شے کو حاصل کرنے کی قوت سے مراد روپیہ ہے۔ ہماری خواہشات تو بے شمار ہوتی ہیں لیکن یہ خواہشات اس وقت تک طلب میں تبدیل نہیں ہو سکتیں جب تک ہم ان کو خریدنے کے قابل نہ ہوں۔ شرطیں:

    (1)شے خریدنے کا ارادہ (Will to Purchase) (2) شے خریدنے کی قوت (Power to Purchase)۔ طلب اور قیمت کا رشتہ: اس لحاظ سے طلب اور قیمت میں ایک مضبوط رشتہ قائم ہوتا ہے۔ ہم اگر خریداری کے لیے بازار جائیں تو کم قیمت والی اشیا زیادہ خریدتے ہیں اور زیادہ قیمت والی اشیا کم خریدتے ہیں۔ چنانچہ طلب کی تعریف یوں بھی کی جا سکتی ہے: طلب سے مراد شے کی وہ مقدار ہے جو خریدار مختلف قیمتوں پر خریدنے کے لیے رضامند ہوں۔ Demand is the amount of a good that buyers want to purchase at different prices.

  2. Question 2 · 5 marks

    قانونِ طلب بیان کریں اور اس کی تفاعلی مساوات لکھیں۔

    Show model answer

    قانونِ طلب: دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے، اگر کسی چیز کی قیمت بڑھتی ہے تو اس کی طلب سکڑ جاتی ہے اور اگر کسی چیز کی قیمت کم ہو جائے تو اس کی طلب پھیل جاتی ہے۔ Other things remaining the same, if price of a good rises, then quantity demanded falls and if price falls, then the quantity demanded rises. تفاعلی مساوات: اس سے ظاہر ہوا کہ مقدارِ طلب قیمت کا تفاعل (Function) ہے۔ اس کی تفاعلی مساوات یوں ہوگی: Qd = f (P) یعنی Quantity demanded a the function of price۔ دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے سے مراد: تعریف میں دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے سے مراد درج ذیل عوامل کو یکساں تصور کرنا ہے جن کو مفروضات کہتے ہیں۔

  3. Question 3 · 5 marks

    قانونِ طلب کے مفروضات کی تفصیل سے وضاحت کریں۔

    Show model answer

    قانونِ طلب کے مفروضات یہ ہیں:

    (1)صارف یا خریدار کی آمدنی: صارف کی آمدنی میں کمی بیشی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اگر قیمت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آمدنی بھی بڑھ جائے تو قانونِ طلب کے مطابق طلب کم نہیں ہوگی۔

    (2)متبادل اشیا موجود نہ ہوں: قانون کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ متبادل اشیا کی قیمتیں نہ بدلیں۔ متبادل اشیا ایک دوسرے کا نعم البدل ہوتی ہیں، مثلاً چائے اور کافی۔

    (3)پسند اور فیشن: صارف کی پسند اور ناپسند میں فرق نہ پڑے ورنہ قانون کے مطابق طلب تبدیل نہ ہوگی۔ کیونکہ اگر صارفین کسی شے کو پہلے سے زیادہ پسند کرنے لگیں یا شے کا فیشن ہو جائے تو قیمت میں اضافے کے باوجود طلب کم نہ ہوگی۔

    (4)آبادی کا حجم: اگر آبادی میں کسی وجہ سے اچانک اضافہ ہو جائے تو بغیر قیمت میں تبدیلی کے طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔

    (5)مستقبل کی توقعات: اگر لوگوں کو مستقبل میں کسی شے کی قلت ہونے کا اندیشہ ہو تو بھی اس شے کی قیمت یکساں ہونے کے باوجود اس کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔

    (6)زر کی مقدار: قیمت بدستور رہے لیکن اگر زر میں اضافہ یا کمی ہو جائے تو بھی طلب میں تبدیلی ہو جاتی ہے۔

  4. Question 4 · 8 marks

    طلب کے گوشوارے اور ڈائیگرام کی مدد سے قانونِ طلب کی وضاحت کریں۔

    Show model answer

    قانونِ طلب کی تحریری وضاحت کے بعد گوشوارے اور ڈائیگرام کی مدد سے مزید تشریح کی جاتی ہے۔ گوشوارہ 3.1 طلب کا گوشوارہ: پیاز کی قیمت (روپوں میں) 40 پر طلب (کلوگرام) 5، قیمت 30 پر طلب 10، قیمت 20 پر طلب 15، قیمت 10 پر طلب 20۔

    وضاحت: طلب کا گوشوارہ ہمیں بتاتا ہے کہ قیمتوں کی مختلف سطح پر مقدارِ طلب بھی مختلف ہوتی ہے۔ جب پیاز 40 روپے فی کلوگرام ہے تو اس کی مقدارِ طلب صرف 5 کلوگرام ہوتی ہے۔ اگر پیاز سستا ہو تو زیادہ مقدارِ طلب کی جاتی ہے، مثال کے طور پر جب قیمت 10 روپیہ ہوتی ہے تو طلب بھی زیادہ ہو جاتی ہے یعنی 20 کلوگرام۔ مطلب یہ ہوا کہ جب پیاز مہنگا ہوتا ہے تو کم اور جب سستا ہوتا ہے تو زیادہ خریدا جاتا ہے، یعنی کسی شے کی قیمت اور طلب میں معکوس رشتہ پایا جاتا ہے۔ ڈائیگرام 3.1 طلب کا ڈائیگرام: طلب کا خط DD ڈائیگرام 3.1 میں بنایا گیا ہے۔ اس میں ox پر طلب کی مقدار کلوگراموں میں لی گئی ہے جبکہ oy پر قیمت روپوں میں لی گئی ہے۔ ox خط کو افقی اور oy خط کو عمودی خط کہتے ہیں۔ معاشیات میں ہمیشہ قیمت عمودی اور مقدارِ طلب افقی خط پر ناپی جاتی ہے۔ اگر ہمیں بازار کی رائج قیمت معلوم ہو تو ایک نظر ڈالتے ہی یہ علم ہو جاتا ہے کہ صارف شے کی کتنی مقدارِ طلب کرتا ہے۔ طلب کے خط پر ہر نقطہ خاص قیمت پر مخصوص مقدارِ طلب ظاہر کرتا ہے۔ یہ خط اوپر سے نیچے بائیں سے دائیں جانب گرتا ہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قیمت جب گرتی ہے تو مقدارِ طلب بڑھتی ہے۔ نقطہ a پر قیمت 40 روپے ہو تو مقدارِ طلب 5 کلوگرام ہے۔ جبکہ نقطہ b پر 30 روپے قیمت کے مقابلے مقدارِ طلب 10 کلوگرام ہے۔ اسی طرح نقطہ c پر قیمت 20 روپے اور طلب 15 کلوگرام ہے اور نقطہ d پر قیمت 10 روپیہ اور طلب کی مقدار 20 کلوگرام ہے۔ ان تمام نقاط a, b, c اور d کو ملانے سے خط طلب حاصل ہوتا ہے۔ ڈائیگرام کی خصوصیات:

    (1)خط طلب DD اوپر سے نیچے دائیں طرف گرتا ہے اس لیے یہ منفی رجحان رکھتا ہے۔

    (2)قیمت کے گرنے سے مقدارِ طلب میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے یہ قیمت اور مقدار میں معکوس رشتہ قائم کرتا ہے۔ ڈائیگرام بنانے کا طریقہ: Y محور پر قیمت (روپوں میں) 0، 10، 20، 30، 40 اور X محور پر مقدارِ طلب (کلوگرام میں) 5، 10، 15، 20 لیں۔ نقاط a (5,40)، b (10,30)، c (15,20)، d (20,10) لگا کر انہیں ملائیں اور خط کو DD کا نام دیں۔

  5. Question 5 · 5 marks

    طلب کی لچک کی تعریف کریں اور اس کی اقسام بیان کریں۔

    Show model answer

    طلب کی لچک: قیمت میں تبدیلی کے ردعمل کے طور پر مقدارِ طلب میں جو متناسب تبدیلی ہوتی ہے وہ طلب کی لچک کہلاتی ہے۔ اقسام:

    (1)زیادہ لچکدار طلب: جب قیمت میں معمولی تبدیلی سے طلب میں زیادہ تبدیلی ہو تو طلب زیادہ لچکدار ہوتی ہے۔

    (2)کم لچکدار طلب: جب قیمت میں زیادہ تبدیلی سے طلب میں کم تبدیلی ہو تو طلب کم لچکدار ہوتی ہے۔

    (3)غیر لچکدار طلب: جب قیمت تو تبدیل ہو لیکن طلب میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو طلب غیر لچکدار ہوتی ہے۔

More tests in طلب

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account