Class 9 Economics · Chapter 7 · Test 4
تفصیلی سوالات long questions12
12 questions · 60 min · 87 marks
Want to try first? Take the free Economics test: Test 1: طلب کا مفہوم اور قانونِ طلب
Sample questions with answers
The first 5 of 12, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
غربت سے کیا مراد ہے؟ پاکستان میں غربت کی صورتیں اور وجوہات تفصیل سے بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
کسی بھی ملک میں غربت کا عام طور پر انحصار دو عوامل پر ہوتا ہے:
(1)قومی آمدنی کی عام سطح۔
(2)قومی آمدنی کی تقسیم۔ پاکستان میں غربت کی کئی صورتیں ہیں۔ یہاں غریب آدمی کی آمدنی اس قدر کم ہے کہ وہ ضروریات زندگی سے بھی محروم ہے۔ آبادی کا زیادہ حصہ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کو حاصل نہیں کر پاتا۔ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں حالات اور بھی زیادہ خراب ہیں۔
(1)بیروزگاری (Unemployment): پاکستان میں روزگار کے مواقع کم ملتے ہیں جس کی وجہ سے بیروزگاری کا مسئلہ موجود ہے۔ پاکستان کے اکنامک سروے 22-2021ء کے مطابق بیروزگاری کی تعداد 5.9 ملین ہے۔
(2)کم پیداواریت (Low Productivity): پاکستان میں مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت عموماً کم رہی ہے جس کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی خام قومی پیداوار (GNP) میں اضافے کی شرح 1980ء کے عشرے میں 5.5 فی صد تھی۔ اکنامک سروے 07-2006ء کے مطابق یہ شرح بڑھ کر 6.7 فیصد ہو گئی ہے۔ اکنامک سروے 18-2017ء کے مطابق یہ شرح 5.8 فیصد ہو گئی۔
(3)کم فی کس آمدنی (Low Per Capita Income): پاکستان کی فی کس آمدنی بہت کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور پیداوار کا کم ہونا ہے۔ اکنامک سروے 22-2021ء کے مطابق پاکستان کی فی کس آمدنی 1658.36 امریکی ڈالر سالانہ ہے جو دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
(4)دولت کی غیر مساوی تقسیم (Unequal Distribution of Wealth): پاکستان میں امیر لوگ امیر تر اور غریب لوگ غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں کل آمدنی کا زیادہ تر حصہ امیر لوگوں کے پاس ہے جبکہ بہت تھوڑا حصہ غریب لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔
(5)ناقص صحت (Poor Health): پاکستان میں صحت کی بنیادی سہولتیں ناکافی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی صحت ناقص ہے جو پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
Question 2 · 5 marks
پاکستان میں غربت کی اصلاح کے طریقے تفصیل سے لکھیے۔
Show model answerHide model answer
(1)غربت کو کم کرنے کے لیے تمام انسانی، قدرتی اور سرمایاتی وسائل کو مستعد طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
(2)لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی قوتیں بڑھ سکیں۔
(3)پیداواری صلاحیتیں بڑھنے سے حقیقی قومی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جو لوگوں کا معیار زندگی بلند کرتا ہے، اس لیے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
(4)مربوط ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں۔
(5)سرکاری سطح پر ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن میں نجی شعبے کی بھرپور شمولیت ہو۔
Question 3 · 8 marks
ناخواندگی کے مسئلے اور اس کی اصلاح کے طریقے تفصیل سے بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے تعلیم ایک اہم ذریعہ ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیمی سہولتیں بہت ہی کم ہیں۔ ہمارے ملک کی کل قومی آمدنی کا صرف 2.2 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے جو بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے ناکافی ہے اور جس کی وجہ سے شرح خواندگی 22-2021ء میں صرف 58.9 فی صد ہو سکی ہے جو دوسرے ممالک کے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے۔
(1)عام لوگوں کی تعلیمی درسگاہوں تک رسائی بہت کم ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں صورتحال بہت خراب ہے۔
(2)تعلیم کو صنعت کا درجہ ملنا چاہیے۔
(3)نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سرکاری مراعات دی جائیں تاکہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری تیز ہو سکے۔
(4)یونیسکو (UNESCO) کے مطابق تعلیمی بجٹ خام قومی پیداوار (GNP) کا کم از کم 4 فی صد ہونا چاہیے۔
Question 4 · 8 marks
زرعی پسماندگی کی وجوہات تفصیل سے بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کا ملکی پیداوار میں حصہ 19 فیصد ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے لیکن بدقسمتی سے یہ شعبہ کچھ زیادہ ترقی نہیں کر سکا۔
(1)کاشتکاروں کی کم آمدنی (Low Income): آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کاشتکار بہتر بیج، کھاد اور جدید طریقہ کاشتکاری کو استعمال نہیں کر پاتے جس سے فی ایکڑ پیداوار کم ہوتی ہے۔
(2)سیم اور تھور کا پھیلاؤ (Water Loging and Salinity): پاکستان میں تقریباً 17 فیصد رقبہ سیم اور 33 فیصد رقبہ تھور کا شکار ہے۔ ہماری زراعت کا 20 فیصد حصہ اس جڑواں بیماری کا شکار ہو چکا ہے۔ پاکستان کی سطح مرتفع اور نیچائی والے علاقوں میں زمینی کٹاؤ کے باعث بیکار اور ناقابل کاشت بنتی جا رہی ہیں۔
(3)آبپاشی کی ناکافی سہولتیں (Inadequate Facilities): اگرچہ پاکستان کا موجودہ نظام آبپاشی دنیا کا ایک بہترین نظام قرار دیا جاتا ہے لیکن اس نظام کو مستعد طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آبپاشی کی سہولتیں کم ہیں جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔
(4)فرسودہ کاشتکاری کا طریقہ (Permitive Methods): ہمارے ملک میں بہت سے کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے یا تو ناآشنا ہیں یا اس کو استعمال کرنے کی استعداد سے محروم ہیں۔ اس کی وجہ سے زمین کی پوری صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا اور پیداوار کم رہ جاتی ہے۔
(5)منڈیوں کا ناقص نظام (Market Imperfections): پاکستان میں منڈیوں کا نظام ناقص ہونے کے باعث کاشتکار کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں ملتی جس کی وجہ سے کاشتکار مالی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ صورت حال اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
(6)زرعی تحقیق کی کمی (Lack of Agricultural Research): پاکستان میں زرعی شعبے کے لیے تحقیق کی سہولتیں ناکافی ہیں۔ اچھے اور معیاری بیج ہمارے موسم اور زمین کی ساخت کے لحاظ سے استعمال نہیں ہوتے۔ عام کسان اپنی پچھلی فصل سے تیار کردہ بیج استعمال کرتا ہے اس طرح پیداوار کم رہتی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو اپنی خام ملکی پیداوار کا تقریباً 2 فیصد حصہ زرعی تحقیق پر خرچ کرنا چاہیے۔
(7)ناقص نظام اراضی (Defective Land Tennure System): پاکستان کو جاگیردارانہ نظام وراثت میں ملا ہے جس کے مطابق ایک فرد جس قدر چاہے زمین رکھ سکتا ہے۔ جاگیردار مزارعوں کے حقوق کا کوئی خیال نہیں رکھتے۔ 1959ء، 1972ء اور 1977ء کی زرعی اصلاحات کے تحت نظام اراضی کے ان نقائص کو دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔
(8)ان پڑھ کاشتکار (Illiterate Farmer): پاکستان کے کاشتکار عام طور پر کم تعلیم یافتہ ہیں اس لیے جدید تکنیکی طریقوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
Question 5 · 8 marks
زرعی پسماندگی کی اصلاح کے طریقے تفصیل سے بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
(1)فی ایکڑ پیداوار (Per-acre Yield): فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقہ کاشتکاری اپنایا جائے۔ اس سے عام کاشتکار کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور معیار زندگی بلند ہوگا۔
(2)آبپاشی کی سہولتوں میں اضافہ (Irrigation Facilities): پاکستان میں بعض علاقوں میں آبپاشی کی سہولتیں بہت کم ہیں۔ اس صورت حال میں نئے ٹیوب ویل لگا کر اور کچے راجباہوں اور کھالوں کو پختہ کر کے فصلوں کے لیے پانی کی مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔
(3)بیج اور کھاد کی فراہمی (Seeds and Fertilizers): سرکاری طور پر اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے کہ کسان کو بروقت اچھے بیج اور کھاد مہیا ہو سکیں تاکہ بہترین فصل حاصل ہو۔
(4)نہری نظام کی بہتری کی کوشش (Better Canal System): پاکستان کا نہری نظام اگرچہ یکتا نوعیت کا ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی ضائع نہ ہو اور فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جا سکے۔ بارشوں کے زیادہ یا بروقت نہ ہونے کے اثرات سے اسی طرح بچا جا سکتا ہے۔
(5)مزید زرعی اصلاحات کی ضرورت (Additional Reforms): یہ ایک حقیقت ہے کہ بڑے زمینداروں کی نسبت چھوٹے کاشتکار فی ایکڑ زمین پر زیادہ محنت کرتے ہیں اور اس طرح چھوٹے کاشتکار زرعی پیداوار بڑھانے کا بہتر ذریعہ بنتے ہیں۔ اس لیے مزید زرعی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
(6)زمین کے کٹاؤ کا سد باب (Soil Erosion): زمین کے کٹاؤ سے مراد زمین کی زرخیز مٹی کا شدید آندھیوں، بارشوں یا طوفانوں کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بہہ جانا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ جنگلات لگائے جائیں۔ پاکستان میں کل رقبے کا صرف 5.02 فیصد جنگلات ہیں جو کہ بہت ہی کم ہے۔
(7)مشینی کاشت کا فروغ (Mechanization): زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مشینی کاشت کا فروغ بہت ضروری ہے۔ اس سے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں بینکوں کے ذریعے کسانوں کو قرضے فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ مشینی کاشت کو اپنا سکیں۔
(8)زرعی قرضوں کی فراہمی (Agricultural Credit): پاکستان کا عام کاشتکار غربت کا شکار ہے، اس لیے حکومت اگر اسے مالی طور پر اس قابل بنا دے کہ وہ وقت پر اپنی زمین کی کاشت کر سکے تو زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں انھیں اچھا بیج، کھاد اور دیگر لوازمات کے لیے زرعی قرضوں کی سہولت میسر ہو جائے تو زرعی خوشحالی لانا کچھ ایسا مشکل نہ ہوگا۔
(9)زرعی تعلیم و تحقیق (Agricultural Research): زرعی تعلیم و تحقیق زرعی پیداوار (Agricultural Productivity) کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد، پشاور اور ٹنڈو جام کے تحقیقی اداروں کے علاوہ مزید ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو بڑے پیمانے پر تحقیقی خدمات مہیا کی جا سکیں۔
(10)زراعت پر مبنی صنعتوں کی ترقی (Development of Agro-based Industries): زراعت پر مبنی صنعتوں میں جنگلاتی پیداوار، پرورش حیوانات، مرغبانی اور ماہی پروری (Forest Production, Livestock, Poultry and Fisheries) شامل ہیں۔ چنانچہ پورے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جنگلاتی اور حیوانات کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔
More tests in پاکستان کے معاشی مسائل اور ان کا حل
- غربت اور ناخواندگی MCQs3o
MCQs · 30 questions · 38 min · 30 marks
- زرعی و صنعتی پسماندگی، آبادی اور فی کس آمدنی MCQs97
MCQs · 97 questions · 60 min · 97 marks
- مختصر سوالات short questions87
Short questions · 87 questions · 90 min · 213 marks
- 12 MCQs (1 number), 12 short aur 4 long
Mixed paper · 28 questions · 60 min · 80 marks · Premium
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.