Class 9 Economics · Chapter 4 · Test 4
8 سوالات Long Question
9 questions · 40 min · 60 marks
Want to try first? Take the free Economics test: Test 1: طلب کا مفہوم اور قانونِ طلب
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
رسد کا مفہوم بیان کریں اور اس کی تعریف میں غور طلب باتیں لکھیں۔
Show model answerHide model answer
رسد کا مفہوم: اشیا کی وہ مقدار جو ایک خاص وقت اور مخصوص قیمت پر فروخت کے لیے منڈی میں پیش کی جاتی ہے رسد کہلاتی ہے۔ اس تعریف میں دو باتیں غور طلب ہیں۔
(1)مخصوص قیمت (Specific Price): جس طرح قیمت کے بغیر طلب نہیں ہو سکتی اسی طرح قیمت کے بغیر رسد کی وضاحت ناکمل ہے۔ ہمیشہ شے کی کسی قیمت پر مقدار رسد لی جاتی ہے۔
(2)خاص وقت (Specific Time): رسد کے ساتھ وقت کا حوالہ ضروری ہوتا ہے، مثلاً روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ رسد۔ یعنی مقدار رسد کا تعین اسی وقت ہو سکتا ہے اگر وقت کی حدبندی کی جائے۔
Question 2 · 5 marks
رسد اور ذخیرہ میں فرق تفصیل سے واضح کریں۔
Show model answerHide model answer
ذخیرہ کسی شے کی وہ مقدار ہے جو منڈی میں فروخت کے لیے پیش نہیں کی جاتی بلکہ سٹاک کی صورت میں موجود رہتی ہے۔ رسد کا تعلق قیمت سے ہوتا ہے جبکہ ذخیرہ آجر کے پاس موجود تو ہوتا ہے لیکن فروخت نہیں ہوتا۔ یہ ذخیرہ اس وقت رسد کی صورت اختیار کرتا ہے جب آجر کو طے شدہ قیمت پر خاطر خواہ منافع ملنے کی امید ہوتی ہے۔ اگر قیمت زیادہ ہو تو آجر رسد میں اضافہ کر دیتا ہے تاکہ زیادہ منافع کما سکے۔ اسی طرح جب قیمت کم ہو تو آجر رسد میں کمی کر دیتا ہے تاکہ وہ نقصان سے بچ سکے۔
Question 3 · 8 marks
قانونِ رسد کی تعریف بیان کیجیے اور اس کی وضاحت گوشوارہ اور ڈائیگرام کی مدد سے کیجیے۔
Show model answerHide model answer
قانونِ رسد: اگر کسی شے کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو مقدار رسد بھی بڑھ جاتی ہے اور اگر کسی شے کی قیمت کم ہو جاتی ہے تو رسد بھی کم ہو جاتی ہے جبکہ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں۔ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں سے مراد مفروضات ہیں:
(1)مصارف پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو (2) طریقہ پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو (3) ملک کے قدرتی وسائل میں تبدیلی نہ ہو (4) عاملین پیدائش کی قیمتوں میں تبدیلی نہ ہو۔ رسد کا گوشوارہ 4.1: پیاز کی قیمت 20 روپے پر رسد 10 کلوگرام، 40 روپے پر 20 کلوگرام، 60 روپے پر 30 کلوگرام، 80 روپے پر 40 کلوگرام۔ گوشوارے 4.1 میں پیاز کی رسد فی کلوگرام کے حساب سے درج کی گئی ہے۔ جب قیمت 20 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہو جاتی ہے تو پیاز کی رسد بھی 10 کلوگرام سے بڑھ کر 20 کلوگرام ہو جاتی ہے۔ چونکہ قیمت کے بڑھنے سے رسد بھی بڑھ جاتی ہے اسی طرح قیمت اگر گر جاتی ہے تو مقدار رسد بھی گر جاتی ہے۔ گویا قیمت اور مقدار رسد میں مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔ ڈائیگرام 4.1: ox محور پر مقدار رسد اور oy محور پر قیمت لی گئی ہے۔ نقطہ a (10، 20)، b (20، 40)، c (30، 60) اور d (40، 80) لگا کر انہیں ملانے سے خط رسد SS حاصل ہوتا ہے۔ خط رسد کی خصوصیات:
(1)رسد کا خط SS نیچے اوپر بائیں سے دائیں طرف چڑھتا ہے۔
(2)قیمت کے گرنے سے مقدار رسد میں کمی اور قیمت میں اضافہ سے مقدار رسد میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے یہ قیمت اور مقدار میں مثبت رشتہ قائم کرتا ہے۔ تفاعلی مساوات: Qs = f (P)، یعنی مقدار رسد قیمت کا تفاعل ہے (Quantity supplied is a function of price)۔
Question 4 · 8 marks
ڈائیگرام 4.1 کے مطابق رسد کا خط تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
اوپر ڈائیگرام میں SS رسد کا خط ہے جو بائیں سے دائیں اوپر کو اٹھتا ہے۔ یہ خط گوشوارے کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ox محور پر مقدار رسد اور oy محور پر قیمت لی گئی ہے۔ پیاز کی 20 روپے قیمت پر مقدار رسد 10 کلوگرام ہے۔ جب قیمت 40 روپے ہو جاتی ہے تو مقدار رسد بھی بڑھ کر 20 کلوگرام ہو جاتی ہے۔ قیمت کے بڑھتے جانے سے مقدار رسد بھی بڑھتی جا رہی ہے، یعنی قیمت 60 روپے پر مقدار رسد 30 کلوگرام اور قیمت 80 روپے پر مقدار رسد بڑھ کر 40 کلوگرام ہو جاتی ہے۔ اسی طرح a, b, c اور d نقاط کو ملانے سے خط رسد حاصل ہوتا ہے۔ قیمت اور مقدار رسد کے نقاط کے اشتراک سے خط SS کھینچا گیا ہے۔ اس کا مثبت رجحان ظاہر کرتا ہے کہ قیمت کے بڑھتے جانے سے مقدار رسد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ تفاعلی مساوات: Qs = f (P)، یعنی مقدار رسد قیمت کا تفاعل ہے۔
Question 5 · 5 marks
قانونِ رسد کی تعریف لکھیں اور اس کے مفروضات بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
قانونِ رسد: اگر کسی شے کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو مقدار رسد بھی بڑھ جاتی ہے اور اگر کسی شے کی قیمت کم ہو جاتی ہے تو رسد بھی کم ہو جاتی ہے جبکہ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں۔ یہاں دیگر حالات تبدیل نہ ہوں سے مراد درج ذیل مفروضات ہیں:
(1)مصارف پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔
(2)طریقہ پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔
(3)ملک کے قدرتی وسائل میں تبدیلی نہ ہو۔
(4)عاملین پیدائش کی قیمتوں میں تبدیلی نہ ہو۔
More tests in رسد
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.