Class 9 Economics · Chapter 2 · Test 4
تفصیلی سوالات
15 questions · 50 min · 124 marks
Want to try first? Take the free Economics test: حاجات
Sample questions with answers
The first 5 of 15, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
حاجات کی تعریف کریں اور ان کی خصوصیات تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
تعریف: انسان کو تمام زندگی مختلف مادی اور غیر مادی اشیا کی ضرورت رہتی ہے۔ یہی ضروریات/حاجات کہلاتی ہیں۔ ان کو پورا کرنے کے لئے وہ معاشی جدوجہد میں مگن رہتا ہے۔ خصوصیات:
(1)انسان کی حاجات لامحدود ہیں جن کا شمار ممکن نہیں۔
(2)یہ ایک وقت میں پوری ہو کر دوبارہ پیدا ہو جاتی ہیں۔
(3)یہ ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں اور ان میں انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
(4)یہ مختلف ذرائع سے پوری ہو سکتی ہیں۔
(5)شدت کے لحاظ سے ان کی اہمیت میں فرق ہے۔
Question 2 · 8 marks
حاجات کی اقسام مثالوں کے ساتھ تفصیل سے لکھیں۔
Show model answerHide model answer
حاجات کی دو قسمیں ہیں۔
(1)معاشی حاجات: یہ وہ حاجات ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً بال کٹوانے کے لئے ہمیں رقم ادا کرنی پڑتی ہے، اگر سکول میں بھوک ستائے تو کوئی شے کھانے کے لئے پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔
(2)غیر معاشی حاجات: یہ وہ حاجات ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے ہمیں رقم ادا نہیں کرنی پڑتی، مثلاً ہوا اور روشنی وغیرہ۔ غیر معاشی اشیا کو مفت اشیا بھی کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہوا جس میں سانس لیتے ہیں، دھوپ، بارش کا پانی، سمندر کا پانی وغیرہ۔
Question 3 · 8 marks
حاجات کے درجات تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
حاجات کے درجات کا انحصار ان کی شدت پر ہے۔
(1)ضروری حاجات: پہلے درجے کی اہم ترین حاجات ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے، مثلاً خوراک، لباس، رہائش۔
(2)آسائشی حاجات: دوسرے درجے کی کم اہم حاجات ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ ان کی موجودگی سے زندگی قدرے آسان ہو جاتی ہے، مثلاً سائیکل سواری کے لئے سائیکل کی حاجت اور گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے پنکھے کی حاجت۔
(3)تعیشاتی حاجات: تیسرے درجے کی کم اہم ترین حاجات ہیں جن سے زندگی نہ صرف آسان بلکہ عیش و عشرت سے بسر ہوتی ہے، مثلاً سواری کے لئے مہنگی اور آرام دہ گاڑی، رہنے کے لئے وسیع و عریض بنگلہ، گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ایئر کنڈیشنر وغیرہ۔
Question 4 · 8 marks
جدوجہد کی تعریف کریں اور اس کی اقسام بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
جدوجہد: انسان اپنی حاجات کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔ ان گنت حاجات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں تمام زندگی مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اقسام:
(1)ذہنی جدوجہد: اس کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے۔ ہم کوئی بھی معاشی عمل کرنے سے پہلے اس کا پروگرام بناتے ہیں کہ کس طرح اشیا و خدمات پیدا کی جائیں۔
(2)جسمانی جدوجہد: اس کا تعلق انسان کی جسمانی محنت سے ہے۔ کسی شے کو پیدا کرنے کے لئے مشقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ جدوجہد کی پیمائش نہیں ہو سکتی لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ مثال کے طور پر ناظم کا منافع اس کی جدوجہد کا نتیجہ ہے اور مزدور کی اجرت اس کی جسمانی کوشش کا صلہ ہے۔
Question 5 · 8 marks
تسکین کی وضاحت کریں اور معاشیات میں اس کی اہمیت بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
ایک شخص اگر کھانا کھا کر اپنی بھوک مٹا لے تو ہم کہتے ہیں کہ اس کی بھوک کی تسکین ہو گئی۔ دوسرے لفظوں میں تسکین وہ کیفیت ہے جس کے بعد مزید شے کے استعمال کی حاجت نہیں رہتی اور انسان کی تسلی ہو جاتی ہے۔ معاشیات میں اس تصور کی بہت اہمیت ہے۔ تسکین کا احساس انتخاب کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔ ایک شخص کی جب سیب کھانے کے بعد تسلی ہو جاتی ہے تو وہ دوسری شے کی طرف راغب ہو جاتا ہے۔ ہم یہاں فرض کرتے ہیں کہ صارف (شے استعمال کرنے والا شخص) باشعور ہے۔ وہ اپنی محدود آمدنی میں سے زیادہ سے زیادہ تسکین کا معیار حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی معیار معاشیات میں زیادہ سے زیادہ افادہ حاصل کرنا کہلاتا ہے۔
More tests in معاشیات کے موضوعات
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.