Parho

Class 9 Economics · Chapter 7

پاکستان کے معاشی مسائل اور ان کا حل: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

87short questions
12long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    غربت پاکستان کا کیسا مسئلہ ہے؟

    Answer

    پاکستان میں غربت بنیادی معاشی مسئلہ ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    کسی بھی ملک میں غربت کا عام طور پر انحصار کن دو عوامل پر ہوتا ہے؟

    Answer

    کسی بھی ملک میں غربت کا عام طور پر انحصار دو عوامل پر ہوتا ہے:

    (1)قومی آمدنی کی عام سطح۔

    (2)قومی آمدنی کی تقسیم۔

  3. Q3 · 2 marks

    قومی آمدنی کی عام سطح کا غربت سے کیا تعلق ہے؟

    Answer

    ملک میں قومی آمدنی کی عام سطح جتنی پست ہوگی، غربت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

  4. Q4 · 2 marks

    قومی آمدنی کی تقسیم کا غربت سے کیا تعلق ہے؟

    Answer

    قومی آمدنی کی تقسیم جتنی زیادہ غیر مساوی ہوگی، غربت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

  5. Q5 · 3 marks

    پاکستان میں غربت کی صورتیں بیان کیجیے۔

    Answer

    پاکستان میں غربت کی کئی صورتیں ہیں۔ یہاں غریب آدمی کی آمدنی اس قدر کم ہے کہ وہ ضروریات زندگی سے بھی محروم ہے۔ آبادی کا زیادہ حصہ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کو حاصل نہیں کر پاتا۔ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں حالات اور بھی زیادہ خراب ہیں۔

  6. Q6 · 3 marks

    پاکستان میں غربت کی وجوہات کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    پاکستان میں غربت کی وجوہات یہ ہیں:

    (1)بیروزگاری۔

    (2)کم پیداواریت۔

    (3)کم فی کس آمدنی۔

    (4)دولت کی غیر مساوی تقسیم۔

    (5)ناقص صحت۔

  7. Q7 · 2 marks

    پاکستان میں بیروزگاری کا مسئلہ کیوں موجود ہے؟

    Answer

    پاکستان میں روزگار کے مواقع کم ملتے ہیں جس کی وجہ سے بیروزگاری کا مسئلہ موجود ہے۔ پاکستان کے اکنامک سروے 22-2021ء کے مطابق بیروزگاری کی تعداد 5.9 ملین ہے۔

  8. Q8 · 3 marks

    کم پیداواریت سے کیا مراد ہے؟ خام قومی پیداوار (GNP) میں اضافے کی شرح بتائیے۔

    Answer

    پاکستان میں مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت عموماً کم رہی ہے جس کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی خام قومی پیداوار (GNP) میں اضافے کی شرح 1980ء کے عشرے میں 5.5 فی صد تھی۔ اکنامک سروے 07-2006ء کے مطابق یہ شرح بڑھ کر 6.7 فیصد ہو گئی ہے۔ اکنامک سروے 18-2017ء کے مطابق یہ شرح 5.8 فیصد ہو گئی۔

  9. Q9 · 2 marks

    پاکستان میں فی کس آمدنی کم ہونے کی بڑی وجہ کیا ہے؟

    Answer

    پاکستان کی فی کس آمدنی بہت کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور پیداوار کا کم ہونا ہے۔ اکنامک سروے 22-2021ء کے مطابق پاکستان کی فی کس آمدنی 1658.36 امریکی ڈالر سالانہ ہے جو دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

  10. Q10 · 2 marks

    دولت کی غیر مساوی تقسیم غربت کی وجہ کیسے بنتی ہے؟

    Answer

    پاکستان میں امیر لوگ امیر تر اور غریب لوگ غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں کل آمدنی کا زیادہ تر حصہ امیر لوگوں کے پاس ہے جبکہ بہت تھوڑا حصہ غریب لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔

  11. Q11 · 2 marks

    ناقص صحت غربت کی وجہ کیسے بنتی ہے؟

    Answer

    پاکستان میں صحت کی بنیادی سہولتیں ناکافی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی صحت ناقص ہے جو پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

  12. Q12 · 4 marks

    غربت کی اصلاح کے طریقے لکھیے۔

    Answer

    (1)غربت کو کم کرنے کے لیے تمام انسانی، قدرتی اور سرمایاتی وسائل کو مستعد طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

    (2)لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی قوتیں بڑھ سکیں۔

    (3)پیداواری صلاحیتیں بڑھنے سے حقیقی قومی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جو لوگوں کا معیار زندگی بلند کرتا ہے، اس لیے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

    (4)مربوط ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں۔

    (5)سرکاری سطح پر ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن میں نجی شعبے کی بھرپور شمولیت ہو۔

  13. Q13 · 2 marks

    لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں کیوں مہیا کی جانی چاہئیں؟

    Answer

    لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں اس لیے مہیا کی جانی چاہئیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی قوتیں بڑھ سکیں۔

  14. Q14 · 2 marks

    پیداواری صلاحیتیں بڑھنے سے لوگوں کا معیار زندگی کیسے بلند ہوتا ہے؟

    Answer

    پیداواری صلاحیتیں بڑھنے سے حقیقی قومی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جو لوگوں کا معیار زندگی بلند کرتا ہے۔ اس لیے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

  15. Q15 · 2 marks

    مربوط ترقیاتی پروگراموں کا مقصد کیا ہے؟

    Answer

    مربوط ترقیاتی پروگرام اس لیے شروع کیے جائیں جن کی مدد سے سماجی ترقی، روزگار کے مواقع اور افرادی قوت میں اضافہ ہو اور تمام شعبے یکساں ترقی کریں۔

  16. Q16 · 2 marks

    غربت کم کرنے میں نجی شعبے کا کیا کردار ہے؟

    Answer

    سرکاری سطح پر ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن میں نجی شعبے کی بھرپور شمولیت ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو فائدہ پہنچے اور معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک رسائی حاصل کر سکیں۔

  17. Q17 · 2 marks

    ناخواندگی سے متعلق بتائیے کہ تعلیم ملک کی معاشی ترقی کے لیے کیا ہے؟

    Answer

    کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے تعلیم ایک اہم ذریعہ ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیمی سہولتیں بہت ہی کم ہیں۔

  18. Q18 · 3 marks

    ہمارے ملک میں تعلیم پر کتنا خرچ کیا جاتا ہے اور شرح خواندگی کیا ہے؟

    Answer

    ہمارے ملک کی کل قومی آمدنی کا صرف 2.2 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے جو بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے ناکافی ہے اور جس کی وجہ سے شرح خواندگی 22-2021ء میں صرف 58.9 فی صد ہو سکی ہے جو دوسرے ممالک کے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے۔

  19. Q19 · 4 marks

    ناخواندگی کی اصلاح کے طریقے لکھیے۔

    Answer

    (1)عام لوگوں کی تعلیمی درسگاہوں تک رسائی بہت کم ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں صورتحال بہت خراب ہے۔

    (2)تعلیم کو صنعت کا درجہ ملنا چاہیے۔

    (3)نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سرکاری مراعات دی جائیں تاکہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری تیز ہو سکے۔

    (4)یونیسکو (UNESCO) کے مطابق تعلیمی بجٹ خام قومی پیداوار (GNP) کا کم از کم 4 فی صد ہونا چاہیے۔

  20. Q20 · 2 marks

    یونیسکو (UNESCO) کے مطابق تعلیمی بجٹ کتنا ہونا چاہیے؟

    Answer

    یونیسکو (UNESCO) کے مطابق تعلیمی بجٹ خام قومی پیداوار (GNP) کا کم از کم 4 فی صد ہونا چاہیے۔

  21. Q21 · 2 marks

    نجی شعبے کو مراعات دینے کا کیا فائدہ ہے؟

    Answer

    نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سرکاری مراعات دی جائیں تاکہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری تیز ہو سکے۔

  22. Q22 · 2 marks

    پاکستان کی معیشت میں زراعت کی کیا حیثیت ہے؟

    Answer

    زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کا ملکی پیداوار میں حصہ 19 فیصد ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے لیکن بدقسمتی سے یہ شعبہ کچھ زیادہ ترقی نہیں کر سکا۔

  23. Q23 · 4 marks

    زرعی پسماندگی کی وجوہات کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    (1)کاشتکاروں کی کم آمدنی۔

    (2)سیم اور تھور کا پھیلاؤ۔

    (3)آبپاشی کی ناکافی سہولتیں۔

    (4)فرسودہ کاشتکاری کا طریقہ۔

    (5)منڈیوں کا ناقص نظام۔

    (6)زرعی تحقیق کی کمی۔

    (7)ناقص نظام اراضی۔

    (8)ان پڑھ کاشتکار۔

  24. Q24 · 2 marks

    کاشتکاروں کی کم آمدنی کا زرعی پیداوار پر کیا اثر پڑتا ہے؟

    Answer

    آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کاشتکار بہتر بیج، کھاد اور جدید طریقہ کاشتکاری کو استعمال نہیں کر پاتے جس سے فی ایکڑ پیداوار کم ہوتی ہے۔

  25. Q25 · 3 marks

    سیم اور تھور کے پھیلاؤ سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    پاکستان میں تقریباً 17 فیصد رقبہ سیم اور 33 فیصد رقبہ تھور کا شکار ہے۔ ہماری زراعت کا 20 فیصد حصہ اس جڑواں بیماری کا شکار ہو چکا ہے۔ پاکستان کی سطح مرتفع اور نیچائی والے علاقوں میں زمینی کٹاؤ کے باعث بیکار اور ناقابل کاشت بنتی جا رہی ہیں۔

  26. Q26 · 2 marks

    آبپاشی کی ناکافی سہولتیں فی ایکڑ پیداوار پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں؟

    Answer

    اگرچہ پاکستان کا موجودہ نظام آبپاشی دنیا کا ایک بہترین نظام قرار دیا جاتا ہے لیکن اس نظام کو مستعد طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آبپاشی کی سہولتیں کم ہیں جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔

  27. Q27 · 2 marks

    فرسودہ کاشتکاری کے طریقے سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    ہمارے ملک میں بہت سے کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے یا تو ناآشنا ہیں یا اس کو استعمال کرنے کی استعداد سے محروم ہیں۔ اس کی وجہ سے زمین کی پوری صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا اور پیداوار کم رہ جاتی ہے۔

  28. Q28 · 2 marks

    منڈیوں کا ناقص نظام کاشتکاروں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

    Answer

    پاکستان میں منڈیوں کا نظام ناقص ہونے کے باعث کاشتکار کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں ملتی جس کی وجہ سے کاشتکار مالی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ صورت حال اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

  29. Q29 · 3 marks

    زرعی تحقیق کی کمی سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    پاکستان میں زرعی شعبے کے لیے تحقیق کی سہولتیں ناکافی ہیں۔ اچھے اور معیاری بیج ہمارے موسم اور زمین کی ساخت کے لحاظ سے استعمال نہیں ہوتے۔ عام کسان اپنی پچھلی فصل سے تیار کردہ بیج استعمال کرتا ہے اس طرح پیداوار کم رہتی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو اپنی خام ملکی پیداوار کا تقریباً 2 فیصد حصہ زرعی تحقیق پر خرچ کرنا چاہیے۔

  30. Q30 · 3 marks

    ناقص نظام اراضی سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    پاکستان کو جاگیردارانہ نظام وراثت میں ملا ہے جس کے مطابق ایک فرد جس قدر چاہے زمین رکھ سکتا ہے۔ جاگیردار مزارعوں کے حقوق کا کوئی خیال نہیں رکھتے۔ 1959ء، 1972ء اور 1977ء کی زرعی اصلاحات کے تحت نظام اراضی کے ان نقائص کو دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔

  31. Q31 · 2 marks

    ان پڑھ کاشتکار جدید طریقوں سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا سکتے؟

    Answer

    پاکستان کے کاشتکار عام طور پر کم تعلیم یافتہ ہیں اس لیے جدید تکنیکی طریقوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

  32. Q32 · 4 marks

    زرعی پسماندگی کی اصلاح کے طریقوں کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    (1)فی ایکڑ پیداوار۔

    (2)آبپاشی کی سہولتوں میں اضافہ۔

    (3)بیج اور کھاد کی فراہمی۔

    (4)نہری نظام کی بہتری کی کوشش۔

    (5)مزید زرعی اصلاحات کی ضرورت۔

    (6)زمین کے کٹاؤ کا سد باب۔

    (7)مشینی کاشت کا فروغ۔

    (8)زرعی قرضوں کی فراہمی۔

    (9)زرعی تعلیم و تحقیق۔

    (10)زراعت پر مبنی صنعتوں کی ترقی۔

  33. Q33 · 2 marks

    فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کا کیا فائدہ ہوگا؟

    Answer

    فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقہ کاشتکاری اپنایا جائے۔ اس سے عام کاشتکار کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور معیار زندگی بلند ہوگا۔

  34. Q34 · 2 marks

    آبپاشی کی سہولتوں میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

    Answer

    پاکستان میں بعض علاقوں میں آبپاشی کی سہولتیں بہت کم ہیں۔ اس صورت حال میں نئے ٹیوب ویل لگا کر اور کچے راجباہوں اور کھالوں کو پختہ کر کے فصلوں کے لیے پانی کی مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔

  35. Q35 · 2 marks

    بیج اور کھاد کی فراہمی کے سلسلے میں کیا کیا جائے؟

    Answer

    سرکاری طور پر اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے کہ کسان کو بروقت اچھے بیج اور کھاد مہیا ہو سکیں تاکہ بہترین فصل حاصل ہو۔

  36. Q36 · 2 marks

    نہری نظام کو بہتر بنانا کیوں ضروری ہے؟

    Answer

    پاکستان کا نہری نظام اگرچہ یکتا نوعیت کا ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی ضائع نہ ہو اور فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جا سکے۔ بارشوں کے زیادہ یا بروقت نہ ہونے کے اثرات سے اسی طرح بچا جا سکتا ہے۔

  37. Q37 · 2 marks

    مزید زرعی اصلاحات کی ضرورت کیوں ہے؟

    Answer

    یہ ایک حقیقت ہے کہ بڑے زمینداروں کی نسبت چھوٹے کاشتکار فی ایکڑ زمین پر زیادہ محنت کرتے ہیں اور اس طرح چھوٹے کاشتکار زرعی پیداوار بڑھانے کا بہتر ذریعہ بنتے ہیں۔ اس لیے مزید زرعی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

  38. Q38 · 3 marks

    زمین کے کٹاؤ سے کیا مراد ہے؟ اس کا سد باب کیسے ہو سکتا ہے؟

    Answer

    زمین کے کٹاؤ سے مراد زمین کی زرخیز مٹی کا شدید آندھیوں، بارشوں یا طوفانوں کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بہہ جانا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ جنگلات لگائے جائیں۔ پاکستان میں کل رقبے کا صرف 5.02 فیصد جنگلات ہیں جو کہ بہت ہی کم ہے۔

  39. Q39 · 2 marks

    مشینی کاشت کا فروغ کیوں ضروری ہے؟

    Answer

    زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مشینی کاشت کا فروغ بہت ضروری ہے۔ اس سے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں بینکوں کے ذریعے کسانوں کو قرضے فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ مشینی کاشت کو اپنا سکیں۔

  40. Q40 · 2 marks

    زرعی قرضوں کی فراہمی کیوں ضروری ہے؟

    Answer

    پاکستان کا عام کاشتکار غربت کا شکار ہے، اس لیے حکومت اگر اسے مالی طور پر اس قابل بنا دے کہ وہ وقت پر اپنی زمین کی کاشت کر سکے تو زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں انھیں اچھا بیج، کھاد اور دیگر لوازمات کے لیے زرعی قرضوں کی سہولت میسر ہو جائے تو زرعی خوشحالی لانا کچھ ایسا مشکل نہ ہوگا۔

  41. Q41 · 3 marks

    زرعی تعلیم و تحقیق زرعی پیداوار بڑھانے میں کیا کردار ادا کرتی ہے؟

    Answer

    زرعی تعلیم و تحقیق زرعی پیداوار (Agricultural Productivity) کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد، پشاور اور ٹنڈو جام کے تحقیقی اداروں کے علاوہ مزید ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو بڑے پیمانے پر تحقیقی خدمات مہیا کی جا سکیں۔

  42. Q42 · 2 marks

    زراعت پر مبنی صنعتوں کی ترقی سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    زراعت پر مبنی صنعتوں میں جنگلاتی پیداوار، پرورش حیوانات، مرغبانی اور ماہی پروری (Forest Production, Livestock, Poultry and Fisheries) شامل ہیں۔ چنانچہ پورے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جنگلاتی اور حیوانات کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

  43. Q43 · 3 marks

    صنعتی پسماندگی کیا ہے؟ پاکستان میں صنعت کی کیا صورتحال ہے؟

    Answer

    پاکستان کے قیام کے وقت ملک میں صنعتیں بہت کم تھیں لیکن اب حکومت کی مسلسل کوششوں سے صنعت نے کافی ترقی کر لی ہے۔ ملکی پیداوار میں اس کا حصہ 19 فیصد ہے۔ صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے، توازن ادائیگی درست ہوتا ہے اور ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوتا ہے۔ ہمارا ملک صنعتی پسماندگی کا شکار ہے۔

  44. Q44 · 4 marks

    صنعتی پسماندگی کی وجوہات کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    (1)سرمائے کی کمی۔

    (2)معلومات اور ٹیکنالوجی کی کمی۔

    (3)ہنرمند افراد کی کمی۔

    (4)بنیادی ڈھانچے کی کمی۔

    (5)زرمبادلہ کی کمی۔

    (6)صنعتوں کو قومیانے کی پالیسی۔

    (7)سیاسی عدم استحکام۔

  45. Q45 · 2 marks

    سرمائے کی کمی صنعتی پسماندگی کی وجہ کیسے بنتی ہے؟

    Answer

    پاکستان میں کم آمدنی کی وجہ سے بچتیں کم ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کی کمی ہوتی ہے اور سرمائے کے بغیر کوئی صنعت بھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔

  46. Q46 · 3 marks

    معلومات اور ٹیکنالوجی کی کمی صنعتی پسماندگی کی وجہ کیسے ہے؟

    Answer

    ہمارے ملک میں مصارف پیدائش بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ کسانوں کی جدید تحقیق سے لاعلمی ہے۔ اس لاعلمی کی وجہ سے وہ زمین کی پوری استعداد کو استعمال میں لانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے تمام ذرائع غیر مستعدی سے استعمال ہوتے ہیں اور پیداوار ضرورت سے کم ہوتی ہے۔

  47. Q47 · 2 marks

    ہنرمند افراد کی کمی سے صنعت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

    Answer

    ہمارے ملک میں ہنرمند افراد کی کمی ہے۔ ان پڑھ اور غیر ہنرمند محنت وصولی کی بجائے مصارف بڑھاتی ہے جس سے منافع کی شرح میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس طرح سرمایہ کاری کو ترغیب نہیں ملتی۔

  48. Q48 · 2 marks

    بنیادی ڈھانچے کی کمی سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ یعنی سڑکوں، ریلوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، نقل و حمل، ٹیلیفون و ٹیلیگراف، مالی اداروں، پانی و بجلی کی سہولتیں بہت کم ہیں۔ صنعتوں کی توسیع کے لیے ان سب کا بہترین حالت میں ہونا بہت ضروری ہے۔

  49. Q49 · 2 marks

    زرمبادلہ کی کمی صنعتی ترقی کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

    Answer

    ہمارا ملک چونکہ ترقی پذیر ہے اس لیے صنعت کے شعبے کے لیے پرزہ جات اور مشینری باہر کے ملکوں سے درآمد کرنا پڑتی ہے۔ اس کے لیے کثیر زرمبادلہ کی ضرورت پیش آتی ہے جس کی کمی ہے۔

  50. Q50 · 3 marks

    صنعتوں کو قومیانے کی پالیسی کا کیا نتیجہ نکلا؟

    Answer

    1974ء میں نجی صنعتوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا جس سے صنعت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ قومیائی گئی صنعتوں کے مالکان کو ان کی رقوم کم یا بروقت نہ لوٹائی گئیں اور مستقبل میں اسی خطرے کے پیش نظر نجی سرمایہ کاری کی رفتار بہت کم ہو گئی۔

  51. Q51 · 3 marks

    سیاسی عدم استحکام صنعتی پسماندگی کی وجہ کیسے ہے؟

    Answer

    ملکی سیاست میں بہت تیزی سے اتار چڑھاؤ آتے رہے جس کی وجہ سے صنعتی پالیسیاں بہت جلدی جلدی تبدیل ہوتی رہیں۔ اس سے نجی سرمایہ کاری پر بہت برا اثر پڑا۔ بڑے بڑے تاجروں نے اپنا سرمایہ باہر کے ملکوں میں منتقل کر دیا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے۔

  52. Q52 · 3 marks

    صنعتی پسماندگی کی اصلاح کے طریقوں کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    (1)بچت اور سرمایہ میں اضافہ۔

    (2)بہتر تعلیم اور تربیت۔

    (3)بنیادی ڈھانچے کی بہتری۔

    (4)منڈی میں وسعت۔

    (5)معلومات اور ٹیکنالوجی۔

    (6)صنعتی مشاورتی اداروں کا قیام۔

  53. Q53 · 2 marks

    بچت اور سرمایہ میں اضافہ کیسے ممکن ہے؟

    Answer

    سرمائے کی تشکیل اسی وقت ممکن ہے جب بچتیں کی جائیں۔ پاکستان میں لوگوں کی آمدنیاں کم ہونے کی وجہ سے بچتیں بھی کم ہوتی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسی پالیسیاں متعارف کرائے کہ لوگ زیادہ بچتوں کی طرف راغب ہوں۔ جب بچتوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا تو سرمایہ اندوزی میں بھی اضافہ ہوگا۔

  54. Q54 · 2 marks

    بہتر تعلیم اور تربیت سے صنعت کو کیا فائدہ ہوگا؟

    Answer

    حکومت کو چاہیے کہ مختلف پیشوں اور شعبہ جات کے بارے میں تعلیم و تربیت کی سہولتیں فراہم کرے۔ اس طرح ملکی معیشت کو بہتر افرادی قوت حاصل ہو سکے گی۔ اس سے ملک کی مادی پیداوار میں اضافہ ہو سکے گا۔

  55. Q55 · 2 marks

    بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے حکومت کو کیا کرنا چاہیے؟

    Answer

    حکومت کو چاہیے کہ ذرائع نقل و حمل کو بہتر کرے تاکہ عام کسانوں کی منڈی تک رسائی ہو۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے اور دیگر توانائی کے وسائل (Energy Resources) جیسے شمسی توانائی اور جوہری توانائی استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  56. Q56 · 2 marks

    منڈی میں وسعت سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    حکومت کو اندرونی اور بیرونی منڈیوں کو وسیع کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں۔ اندرونی منڈی میں وسعت لانے کے لیے عام لوگوں کی قوت خرید کو بڑھانا چاہیے۔ بیرونی منڈی کی وسعت کے لیے اشیا کا معیار اعلیٰ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہم صنعتی اشیا کو ملک اور بیرون ملک آسانی سے فروخت کر سکتے ہیں۔

  57. Q57 · 2 marks

    صنعتی ترقی کے لیے معلومات اور ٹیکنالوجی کی کیا اہمیت ہے؟

    Answer

    ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات اور ٹیکنالوجی میں تیز رفتاری کی اشد ضرورت ہے۔ اس کی مدد سے آجر اپنے مصارف کم سے کم رکھ کر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں جو ملک کی ترقی میں تیزی لا سکتا ہے۔

  58. Q58 · 2 marks

    صنعتی مشاورتی اداروں کا قیام کیوں ضروری ہے؟

    Answer

    پاکستان میں حکومت کی نگرانی میں صنعتی مشاورتی ادارہ قائم کیا جانا چاہیے جو سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کی رہنمائی کر سکے۔ بیرون ملک پاکستانی افراد کو سرمایہ کاری کے طریقے بتائے جائیں اس سے وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے کر صنعتی ترقی میں اضافہ کر سکیں گے۔

  59. Q59 · 2 marks

    پاکستان کی آبادی 1947ء اور 2018-2017ء میں کتنی تھی؟

    Answer

    پاکستان کی آبادی 1947ء میں 32.5 ملین یعنی تین کروڑ پچیس لاکھ تھی جو بڑھ کر 18-2017ء میں 207.77 ملین یعنی 20 کروڑ 77 لاکھ ہو گئی ہے، لیکن یہ ابھی بھی وسائل کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

  60. Q60 · 4 marks

    آبادی کے دباؤ کے منفی اثرات لکھیے۔

    Answer

    (1)بڑھتی ہوئی آبادی سے فی کس آمدنی کم ہو جاتی ہے۔

    (2)شرح آبادی میں اضافے سے لوگوں کی صحت خراب ہوتی ہے اور خوراک کی بھی قلت پیدا ہوتی ہے۔

    (3)آبادی کے دباؤ سے ناکمائو (dependents) آبادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    (4)آبادی کے دباؤ کے باعث کل آبادی میں بچوں کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ ان کے لیے خوراک اور لباس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے صرف دولت زیادہ اور بچتیں کم ہو جاتی ہیں۔ اس کا سرمایہ کاری پر منفی اثر پڑتا ہے اور یہ کم ہو جاتی ہے۔

  61. Q61 · 2 marks

    آبادی میں اضافے سے ناکمائو آبادی کیسے بڑھتی ہے؟

    Answer

    تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے بیروزگاری میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے لوگوں کا معیار زندگی گرتا ہے اور ان کی پیداواری صلاحیت کم ہوتی ہے۔

  62. Q62 · 3 marks

    افزائش آبادی کی وجوہات کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    افزائش آبادی کی تین بنیادی وجوہات ہیں:

    (i)شرح اموات میں کمی۔

    (ii)شرح پیدائش میں اضافہ۔

    (iii)ہجرت۔ ان کے علاوہ لوگوں کے رویے اور مشترکہ خاندانی نظام بھی ذکر کیے گئے ہیں۔

  63. Q63 · 2 marks

    شرح اموات میں کمی سے آبادی میں اضافہ کیسے ہوتا ہے؟

    Answer

    پاکستان میں بنیادی صحت اور علاج کی سہولتوں کی وجہ سے شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اوسط متوقع زندگی 66 سال ہے۔ اس سے آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

  64. Q64 · 2 marks

    شرح پیدائش میں اضافہ آبادی کو کیسے بڑھاتا ہے؟

    Answer

    پاکستان میں شرح پیدائش میں اضافہ ہونے سے آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ اس میں کمی کا رجحان پایا جاتا ہے لیکن وسائل کے اعتبار سے یہ زیادہ ہے۔

  65. Q65 · 4 marks

    ہجرت سے کیا مراد ہے؟ یہ آبادی میں اضافے کی وجہ کیسے ہے؟

    Answer

    افغان مہاجرین نے پاکستان میں 1979ء میں داخل ہونا شروع کیا اور جون 1990ء تک ان کی تعداد 3.7 ملین یعنی 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان میں دیہی علاقوں میں چونکہ روزگار کے مواقع کم ہیں اس لیے لوگ شہروں کی طرف تیزی سے رخ کر رہے ہیں اس سے شہری علاقوں میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 18-2017ء میں شہری علاقوں میں آبادی کا تناسب 37.0 فیصد اور دیہی علاقوں میں آبادی کا تناسب 63 تھا۔ ان میں زیادہ تر طبقہ ان پڑھ ہوتا ہے اس لیے ان کی آمدنی بہت ہی کم ہوتی ہے۔ اس وجہ سے ان کی شہری رہائش صحت مند نہیں ہوتی۔ شہری علاقوں میں اخراجات زیادہ ہونے کے باعث یہ غربت کا شکار رہتے ہیں۔

  66. Q66 · 2 marks

    لوگوں کے رویے آبادی میں اضافے کا سبب کیسے ہیں؟

    Answer

    زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بچے اللہ تعالیٰ کا انعام ہیں اور خدا کی مرضی ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

  67. Q67 · 2 marks

    مشترکہ خاندانی نظام آبادی میں اضافے کا سبب کیسے ہے؟

    Answer

    مشترکہ خاندانی نظام کی موجودگی کی وجہ سے زیادہ بچے بوجھ تصور نہیں ہوتے۔

  68. Q68 · 3 marks

    افزائش آبادی کو کنٹرول کرنے کے طریقوں کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    (1)عورتوں کی تعلیم۔

    (2)ذرائع ابلاغ کا کردار۔

    (3)وسائل کا بہتر استعمال۔

    (4)حکومتی کوششیں۔

    (5)روزگار کے مواقع۔

  69. Q69 · 2 marks

    عورتوں کی تعلیم آبادی پر قابو پانے میں کیسے مدد دیتی ہے؟

    Answer

    عورتوں میں تعلیم کا معیار بڑھانے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے شرح پیدائش میں خاطر خواہ تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

  70. Q70 · 2 marks

    ذرائع ابلاغ کا آبادی کنٹرول کرنے میں کیا کردار ہے؟

    Answer

    ذرائع ابلاغ کے ذریعے آبادی کی منصوبہ بندی کے فوائد کو ذاتی زندگی اور قومی معیشت کے پروگرام کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا جائے تاکہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں۔

  71. Q71 · 2 marks

    وسائل کا بہتر استعمال آبادی کنٹرول میں کیسے مددگار ہے؟

    Answer

    وسائل کا بہتر استعمال کرنے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے۔ پیداوار میں اضافے کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ زراعت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی آبادی کی کھپت بھی ہو سکے گی۔

  72. Q72 · 2 marks

    آبادی پر قابو پانے کے لیے حکومتی کوششیں کیا ہونی چاہئیں؟

    Answer

    حکومت کو مزید بہتر طریقے سے آبادی کی منصوبہ بندی کے پروگرام تیار کرنے چاہئیں۔ ان پروگراموں کی ملک گیر تشہیر کی اشد ضرورت ہے۔

  73. Q73 · 3 marks

    روزگار کے مواقع کے سلسلے میں حکومت کو کیا کرنا چاہیے؟

    Answer

    پاکستان میں بیروزگاری عام ہے، اس کو کم کرنے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سالانہ پروگرام میں حکومت صرف اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ اتنے ملین کو روزگار مہیا کریں گے لیکن اس کے لیے معاشی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی۔ حقیقی تبدیلی کے لیے معیشت کے صنعتی اور زرعی شعبوں میں انقلابی سوچ کی ضرورت ہے۔

  74. Q74 · 2 marks

    فی کس آمدنی سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    فی کس آمدنی سے مراد ایک شخص کی آمدنی ہے۔ کل آبادی کو اگر قومی آمدنی سے تقسیم کر دیا جائے تو فی کس آمدنی حاصل ہو جاتی ہے۔

  75. Q75 · 2 marks

    فی کس آمدنی کی پیمائش سے کیا اندازہ لگایا جا سکتا ہے؟

    Answer

    فی کس آمدنی کی پیمائش سے لوگوں کے معیار زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس اعتبار سے یہ ملک کی معاشی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

  76. Q76 · 2 marks

    فی کس آمدنی میں اضافے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟

    Answer

    اگر کسی ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے تو اس ملک کے ہر باشندہ کو اوسطاً پہلے سے زیادہ اشیا و خدمات حاصل ہوتی ہیں۔ جس سے اوسطاً غربت میں کمی آتی ہے اور معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔

  77. Q77 · 2 marks

    پاکستان کی فی کس آمدنی کتنی ہے اور لوگ غریب کیوں ہیں؟

    Answer

    پاکستان کے اکنامک سروے 22-2021ء کے مطابق پاکستان کی فی کس آمدنی 1658.36 امریکی ڈالر سالانہ ہے۔ ہمارے ملک کے لوگ اس لیے غریب ہیں کیونکہ ان کی فی کس آمدنی بہت پست ہے۔

  78. Q78 · 3 marks

    فی کس کم آمدنی کی وجوہات کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    (1)قدرتی وسائل کا غیر معیاری استعمال۔

    (2)آبادی میں اضافہ۔

    (3)ناقص انتظامی ڈھانچہ۔

    (4)محنت کی کم پیداواری صلاحیت۔

    (5)محنت کی کم شرح شمولیت۔

    (6)سرکاری اخراجات میں اضافہ۔

  79. Q79 · 3 marks

    قدرتی وسائل کے غیر معیاری استعمال سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    (i)ہمارے ملک میں قدرتی وسائل کا غیر معیاری استعمال ہوتا ہے۔ ہماری زرعی زمینیں سیم و تھور کا شکار ہیں۔ زمینیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹتی جا رہی ہیں، کسانوں کی مالی حالت پست ہے اور غریب کسانوں کو قرضوں کی بہت محدود سہولتیں حاصل ہیں۔

    (ii)مالیاتی، فنی اور سیاسی وجوہات کی بنا پر قدرتی وسائل جیسے تیل، گیس، کوئلے اور دیگر معدنیات محدود حد تک نکالی جاتی ہیں جو ضرورت کو پورا نہیں کر پاتیں۔

  80. Q80 · 3 marks

    آبادی میں اضافہ فی کس آمدنی کو کیسے کم کرتا ہے؟

    Answer

    آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک میں اشیا و خدمات کی طلب میں خاصا اضافہ ہو رہا ہے جس سے افراط زر کا مسئلہ بھی دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ زیادہ آبادی کی وجہ سے حکومت کو اپنے اخراجات کا بڑا حصہ ترقیاتی مقاصد کی طرف لگانے کی بجائے امن عامہ کی بہتری پر لگانا پڑتے ہیں۔ ان حالات میں ملکی سرمایہ کاری اور پیداوار کی سطح پست ہو رہی ہے جس کا نتیجہ پست فی کس آمدنی اور معاشی پسماندگی میں ظاہر ہوتا ہے۔

  81. Q81 · 3 marks

    ناقص انتظامی ڈھانچہ فی کس آمدنی پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

    Answer

    پاکستان میں غیر معیاری انتظامی ڈھانچے کی وجہ سے غیر پیداواری اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذاتی فائدہ، دفتری کاروائیاں، رشوت ستانی، لاقانونیت، سرکاری وسائل کا غلط استعمال وغیرہ ایسے امور ہیں جنھوں نے ہمارے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اس وجہ سے قومی آمدنی میں اضافہ آبادی میں اضافے سے نسبتاً کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے فی کس آمدنی کم ہوتی ہے۔

  82. Q82 · 2 marks

    محنت کی کم پیداواری صلاحیت سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    بہت سے سماجی، سیاسی اور معاشی وجوہات کی بنا پر مزدوروں کی پیداواری صلاحیت کم ہے۔ جس کی وجہ سے پیداواری ذرائع معیاری حد تک استعمال نہیں ہو پاتے۔ اس طرح قومی آمدنی کی سطح بھی گرتی ہے اور فی کس آمدنی پست ہو جاتی ہے۔

  83. Q83 · 2 marks

    محنت کی کم شرح شمولیت سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    ہماری کل آبادی تقریباً 207.77 ملین میں سے صرف 60 ملین محنت پر مشتمل ہے۔ اس میں سے 63 فیصد کا تعلق دیہات سے ہے۔ یہ بھی فی کس آمدنی کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

  84. Q84 · 2 marks

    سرکاری اخراجات میں اضافہ فی کس آمدنی کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

    Answer

    پاکستان میں سرکاری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس سے ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

  85. Q85 · 5 marks

    فی کس آمدنی بڑھانے کے طریقے لکھیے۔

    Answer

    (1)قدرتی اور انسانی وسائل کا بہتر استعمال کیا جائے۔

    (2)تعلیم و تربیت اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    (3)ذہنی، جسمانی اور فنی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

    (4)زراعت کو جدید تقاضوں کے تحت استوار کیا جائے۔ اس سلسلے میں موجودہ حکومت کا زراعت کو صنعت کا درجہ دینا ایک بہترین عمل ہے۔

    (5)صنعتی شعبے کی ترقی کو بھی اہمیت دی جائے۔ اس سلسلے میں چھوٹی صنعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کے مسائل بھی حل کرنے چاہئیں۔

    (6)پروگرام اور پالیسی بنانے کے ماہرین مستعد اور تعلیم یافتہ ہوں۔

    (7)غیر مساوی تقسیم دولت میں کمی کی جائے اور پاکستان کے تمام خطوں کو برابر ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

    (8)افزائش آبادی پر کنٹرول کیا جائے۔

    (9)انتظامی اور بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ تبدیلی لائی جائے۔

    (10)خواتین کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ہماری آبادی کا آدھا حصہ بھی معیشت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

  86. Q86 · 3 marks

    فی کس آمدنی بڑھانے کے لیے زراعت اور صنعت کے بارے میں کیا کیا جائے؟

    Answer

    زراعت کو جدید تقاضوں کے تحت استوار کیا جائے۔ اس سلسلے میں موجودہ حکومت کا زراعت کو صنعت کا درجہ دینا ایک بہترین عمل ہے۔ صنعتی شعبے کی ترقی کو بھی اہمیت دی جائے۔ اس سلسلے میں چھوٹی صنعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کے مسائل بھی حل کرنے چاہئیں۔

  87. Q87 · 2 marks

    فی کس آمدنی بڑھانے کے لیے خواتین کے بارے میں کیا تجویز کی گئی ہے؟

    Answer

    خواتین کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ہماری آبادی کا آدھا حصہ بھی معیشت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 8 marks

    غربت سے کیا مراد ہے؟ پاکستان میں غربت کی صورتیں اور وجوہات تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    کسی بھی ملک میں غربت کا عام طور پر انحصار دو عوامل پر ہوتا ہے:

    (1)قومی آمدنی کی عام سطح۔

    (2)قومی آمدنی کی تقسیم۔ پاکستان میں غربت کی کئی صورتیں ہیں۔ یہاں غریب آدمی کی آمدنی اس قدر کم ہے کہ وہ ضروریات زندگی سے بھی محروم ہے۔ آبادی کا زیادہ حصہ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کو حاصل نہیں کر پاتا۔ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں حالات اور بھی زیادہ خراب ہیں۔

    (1)بیروزگاری (Unemployment): پاکستان میں روزگار کے مواقع کم ملتے ہیں جس کی وجہ سے بیروزگاری کا مسئلہ موجود ہے۔ پاکستان کے اکنامک سروے 22-2021ء کے مطابق بیروزگاری کی تعداد 5.9 ملین ہے۔

    (2)کم پیداواریت (Low Productivity): پاکستان میں مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت عموماً کم رہی ہے جس کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی خام قومی پیداوار (GNP) میں اضافے کی شرح 1980ء کے عشرے میں 5.5 فی صد تھی۔ اکنامک سروے 07-2006ء کے مطابق یہ شرح بڑھ کر 6.7 فیصد ہو گئی ہے۔ اکنامک سروے 18-2017ء کے مطابق یہ شرح 5.8 فیصد ہو گئی۔

    (3)کم فی کس آمدنی (Low Per Capita Income): پاکستان کی فی کس آمدنی بہت کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور پیداوار کا کم ہونا ہے۔ اکنامک سروے 22-2021ء کے مطابق پاکستان کی فی کس آمدنی 1658.36 امریکی ڈالر سالانہ ہے جو دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

    (4)دولت کی غیر مساوی تقسیم (Unequal Distribution of Wealth): پاکستان میں امیر لوگ امیر تر اور غریب لوگ غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں کل آمدنی کا زیادہ تر حصہ امیر لوگوں کے پاس ہے جبکہ بہت تھوڑا حصہ غریب لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔

    (5)ناقص صحت (Poor Health): پاکستان میں صحت کی بنیادی سہولتیں ناکافی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی صحت ناقص ہے جو پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

  2. Q2 · 5 marks

    پاکستان میں غربت کی اصلاح کے طریقے تفصیل سے لکھیے۔

    Answer

    (1)غربت کو کم کرنے کے لیے تمام انسانی، قدرتی اور سرمایاتی وسائل کو مستعد طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

    (2)لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی قوتیں بڑھ سکیں۔

    (3)پیداواری صلاحیتیں بڑھنے سے حقیقی قومی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جو لوگوں کا معیار زندگی بلند کرتا ہے، اس لیے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

    (4)مربوط ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں۔

    (5)سرکاری سطح پر ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن میں نجی شعبے کی بھرپور شمولیت ہو۔

  3. Q3 · 8 marks

    ناخواندگی کے مسئلے اور اس کی اصلاح کے طریقے تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے تعلیم ایک اہم ذریعہ ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیمی سہولتیں بہت ہی کم ہیں۔ ہمارے ملک کی کل قومی آمدنی کا صرف 2.2 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے جو بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے ناکافی ہے اور جس کی وجہ سے شرح خواندگی 22-2021ء میں صرف 58.9 فی صد ہو سکی ہے جو دوسرے ممالک کے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے۔

    (1)عام لوگوں کی تعلیمی درسگاہوں تک رسائی بہت کم ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں صورتحال بہت خراب ہے۔

    (2)تعلیم کو صنعت کا درجہ ملنا چاہیے۔

    (3)نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سرکاری مراعات دی جائیں تاکہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری تیز ہو سکے۔

    (4)یونیسکو (UNESCO) کے مطابق تعلیمی بجٹ خام قومی پیداوار (GNP) کا کم از کم 4 فی صد ہونا چاہیے۔

  4. Q4 · 8 marks

    زرعی پسماندگی کی وجوہات تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کا ملکی پیداوار میں حصہ 19 فیصد ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے لیکن بدقسمتی سے یہ شعبہ کچھ زیادہ ترقی نہیں کر سکا۔

    (1)کاشتکاروں کی کم آمدنی (Low Income): آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کاشتکار بہتر بیج، کھاد اور جدید طریقہ کاشتکاری کو استعمال نہیں کر پاتے جس سے فی ایکڑ پیداوار کم ہوتی ہے۔

    (2)سیم اور تھور کا پھیلاؤ (Water Loging and Salinity): پاکستان میں تقریباً 17 فیصد رقبہ سیم اور 33 فیصد رقبہ تھور کا شکار ہے۔ ہماری زراعت کا 20 فیصد حصہ اس جڑواں بیماری کا شکار ہو چکا ہے۔ پاکستان کی سطح مرتفع اور نیچائی والے علاقوں میں زمینی کٹاؤ کے باعث بیکار اور ناقابل کاشت بنتی جا رہی ہیں۔

    (3)آبپاشی کی ناکافی سہولتیں (Inadequate Facilities): اگرچہ پاکستان کا موجودہ نظام آبپاشی دنیا کا ایک بہترین نظام قرار دیا جاتا ہے لیکن اس نظام کو مستعد طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آبپاشی کی سہولتیں کم ہیں جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔

    (4)فرسودہ کاشتکاری کا طریقہ (Permitive Methods): ہمارے ملک میں بہت سے کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے یا تو ناآشنا ہیں یا اس کو استعمال کرنے کی استعداد سے محروم ہیں۔ اس کی وجہ سے زمین کی پوری صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا اور پیداوار کم رہ جاتی ہے۔

    (5)منڈیوں کا ناقص نظام (Market Imperfections): پاکستان میں منڈیوں کا نظام ناقص ہونے کے باعث کاشتکار کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں ملتی جس کی وجہ سے کاشتکار مالی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ صورت حال اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

    (6)زرعی تحقیق کی کمی (Lack of Agricultural Research): پاکستان میں زرعی شعبے کے لیے تحقیق کی سہولتیں ناکافی ہیں۔ اچھے اور معیاری بیج ہمارے موسم اور زمین کی ساخت کے لحاظ سے استعمال نہیں ہوتے۔ عام کسان اپنی پچھلی فصل سے تیار کردہ بیج استعمال کرتا ہے اس طرح پیداوار کم رہتی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو اپنی خام ملکی پیداوار کا تقریباً 2 فیصد حصہ زرعی تحقیق پر خرچ کرنا چاہیے۔

    (7)ناقص نظام اراضی (Defective Land Tennure System): پاکستان کو جاگیردارانہ نظام وراثت میں ملا ہے جس کے مطابق ایک فرد جس قدر چاہے زمین رکھ سکتا ہے۔ جاگیردار مزارعوں کے حقوق کا کوئی خیال نہیں رکھتے۔ 1959ء، 1972ء اور 1977ء کی زرعی اصلاحات کے تحت نظام اراضی کے ان نقائص کو دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔

    (8)ان پڑھ کاشتکار (Illiterate Farmer): پاکستان کے کاشتکار عام طور پر کم تعلیم یافتہ ہیں اس لیے جدید تکنیکی طریقوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

  5. Q5 · 8 marks

    زرعی پسماندگی کی اصلاح کے طریقے تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    (1)فی ایکڑ پیداوار (Per-acre Yield): فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقہ کاشتکاری اپنایا جائے۔ اس سے عام کاشتکار کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور معیار زندگی بلند ہوگا۔

    (2)آبپاشی کی سہولتوں میں اضافہ (Irrigation Facilities): پاکستان میں بعض علاقوں میں آبپاشی کی سہولتیں بہت کم ہیں۔ اس صورت حال میں نئے ٹیوب ویل لگا کر اور کچے راجباہوں اور کھالوں کو پختہ کر کے فصلوں کے لیے پانی کی مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔

    (3)بیج اور کھاد کی فراہمی (Seeds and Fertilizers): سرکاری طور پر اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے کہ کسان کو بروقت اچھے بیج اور کھاد مہیا ہو سکیں تاکہ بہترین فصل حاصل ہو۔

    (4)نہری نظام کی بہتری کی کوشش (Better Canal System): پاکستان کا نہری نظام اگرچہ یکتا نوعیت کا ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی ضائع نہ ہو اور فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جا سکے۔ بارشوں کے زیادہ یا بروقت نہ ہونے کے اثرات سے اسی طرح بچا جا سکتا ہے۔

    (5)مزید زرعی اصلاحات کی ضرورت (Additional Reforms): یہ ایک حقیقت ہے کہ بڑے زمینداروں کی نسبت چھوٹے کاشتکار فی ایکڑ زمین پر زیادہ محنت کرتے ہیں اور اس طرح چھوٹے کاشتکار زرعی پیداوار بڑھانے کا بہتر ذریعہ بنتے ہیں۔ اس لیے مزید زرعی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    (6)زمین کے کٹاؤ کا سد باب (Soil Erosion): زمین کے کٹاؤ سے مراد زمین کی زرخیز مٹی کا شدید آندھیوں، بارشوں یا طوفانوں کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بہہ جانا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ جنگلات لگائے جائیں۔ پاکستان میں کل رقبے کا صرف 5.02 فیصد جنگلات ہیں جو کہ بہت ہی کم ہے۔

    (7)مشینی کاشت کا فروغ (Mechanization): زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مشینی کاشت کا فروغ بہت ضروری ہے۔ اس سے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں بینکوں کے ذریعے کسانوں کو قرضے فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ مشینی کاشت کو اپنا سکیں۔

    (8)زرعی قرضوں کی فراہمی (Agricultural Credit): پاکستان کا عام کاشتکار غربت کا شکار ہے، اس لیے حکومت اگر اسے مالی طور پر اس قابل بنا دے کہ وہ وقت پر اپنی زمین کی کاشت کر سکے تو زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں انھیں اچھا بیج، کھاد اور دیگر لوازمات کے لیے زرعی قرضوں کی سہولت میسر ہو جائے تو زرعی خوشحالی لانا کچھ ایسا مشکل نہ ہوگا۔

    (9)زرعی تعلیم و تحقیق (Agricultural Research): زرعی تعلیم و تحقیق زرعی پیداوار (Agricultural Productivity) کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد، پشاور اور ٹنڈو جام کے تحقیقی اداروں کے علاوہ مزید ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو بڑے پیمانے پر تحقیقی خدمات مہیا کی جا سکیں۔

    (10)زراعت پر مبنی صنعتوں کی ترقی (Development of Agro-based Industries): زراعت پر مبنی صنعتوں میں جنگلاتی پیداوار، پرورش حیوانات، مرغبانی اور ماہی پروری (Forest Production, Livestock, Poultry and Fisheries) شامل ہیں۔ چنانچہ پورے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جنگلاتی اور حیوانات کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

  6. Q6 · 8 marks

    صنعتی پسماندگی کی وجوہات تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    پاکستان کے قیام کے وقت ملک میں صنعتیں بہت کم تھیں لیکن اب حکومت کی مسلسل کوششوں سے صنعت نے کافی ترقی کر لی ہے۔ ملکی پیداوار میں اس کا حصہ 19 فیصد ہے۔ صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے، توازن ادائیگی درست ہوتا ہے اور ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوتا ہے۔ ہمارا ملک صنعتی پسماندگی کا شکار ہے۔

    (1)سرمائے کی کمی (Shortage of Capital): پاکستان میں کم آمدنی کی وجہ سے بچتیں کم ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کی کمی ہوتی ہے اور سرمائے کے بغیر کوئی صنعت بھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔

    (2)معلومات اور ٹیکنالوجی کی کمی (Lack of Informations and Technology): ہمارے ملک میں مصارف پیدائش بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ کسانوں کی جدید تحقیق سے لاعلمی ہے۔ اس لاعلمی کی وجہ سے وہ زمین کی پوری استعداد کو استعمال میں لانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے تمام ذرائع غیر مستعدی سے استعمال ہوتے ہیں اور پیداوار ضرورت سے کم ہوتی ہے۔

    (3)ہنرمند افراد کی کمی (Lack of Skilled Labour): ہمارے ملک میں ہنرمند افراد کی کمی ہے۔ ان پڑھ اور غیر ہنرمند محنت وصولی کی بجائے مصارف بڑھاتی ہے جس سے منافع کی شرح میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس طرح سرمایہ کاری کو ترغیب نہیں ملتی۔

    (4)بنیادی ڈھانچے کی کمی (Lack of Basic Infrastructure): پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ یعنی سڑکوں، ریلوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، نقل و حمل، ٹیلیفون و ٹیلیگراف، مالی اداروں، پانی و بجلی کی سہولتیں بہت کم ہیں۔ صنعتوں کی توسیع کے لیے ان سب کا بہترین حالت میں ہونا بہت ضروری ہے۔

    (5)زرمبادلہ کی کمی (Shortage of Foreign Exchange): ہمارا ملک چونکہ ترقی پذیر ہے اس لیے صنعت کے شعبے کے لیے پرزہ جات اور مشینری باہر کے ملکوں سے درآمد کرنا پڑتی ہے۔ اس کے لیے کثیر زرمبادلہ کی ضرورت پیش آتی ہے جس کی کمی ہے۔

    (6)صنعتوں کو قومیانے کی پالیسی (Nationalization of Industries): 1974ء میں نجی صنعتوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا جس سے صنعت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ قومیائی گئی صنعتوں کے مالکان کو ان کی رقوم کم یا بروقت نہ لوٹائی گئیں اور مستقبل میں اسی خطرے کے پیش نظر نجی سرمایہ کاری کی رفتار بہت کم ہو گئی۔

    (7)سیاسی عدم استحکام (Political Instablity): ملکی سیاست میں بہت تیزی سے اتار چڑھاؤ آتے رہے جس کی وجہ سے صنعتی پالیسیاں بہت جلدی جلدی تبدیل ہوتی رہیں۔ اس سے نجی سرمایہ کاری پر بہت برا اثر پڑا۔ بڑے بڑے تاجروں نے اپنا سرمایہ باہر کے ملکوں میں منتقل کر دیا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے۔

  7. Q7 · 8 marks

    صنعتی پسماندگی کی اصلاح کے طریقے تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    (1)بچت اور سرمایہ میں اضافہ (Increase in Saving and Investment): سرمائے کی تشکیل اسی وقت ممکن ہے جب بچتیں کی جائیں۔ پاکستان میں لوگوں کی آمدنیاں کم ہونے کی وجہ سے بچتیں بھی کم ہوتی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسی پالیسیاں متعارف کرائے کہ لوگ زیادہ بچتوں کی طرف راغب ہوں۔ جب بچتوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا تو سرمایہ اندوزی میں بھی اضافہ ہوگا۔

    (2)بہتر تعلیم اور تربیت (Education and Training): حکومت کو چاہیے کہ مختلف پیشوں اور شعبہ جات کے بارے میں تعلیم و تربیت کی سہولتیں فراہم کرے۔ اس طرح ملکی معیشت کو بہتر افرادی قوت حاصل ہو سکے گی۔ اس سے ملک کی مادی پیداوار میں اضافہ ہو سکے گا۔

    (3)بنیادی ڈھانچے کی بہتری (Improvement of Infrastructure): حکومت کو چاہیے کہ ذرائع نقل و حمل کو بہتر کرے تاکہ عام کسانوں کی منڈی تک رسائی ہو۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے اور دیگر توانائی کے وسائل (Energy Resources) جیسے شمسی توانائی اور جوہری توانائی استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

    (4)منڈی میں وسعت (Extension of Market): حکومت کو اندرونی اور بیرونی منڈیوں کو وسیع کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں۔ اندرونی منڈی میں وسعت لانے کے لیے عام لوگوں کی قوت خرید کو بڑھانا چاہیے۔ بیرونی منڈی کی وسعت کے لیے اشیا کا معیار اعلیٰ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہم صنعتی اشیا کو ملک اور بیرون ملک آسانی سے فروخت کر سکتے ہیں۔

    (5)معلومات اور ٹیکنالوجی (Information and Technology): ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات اور ٹیکنالوجی میں تیز رفتاری کی اشد ضرورت ہے۔ اس کی مدد سے آجر اپنے مصارف کم سے کم رکھ کر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں جو ملک کی ترقی میں تیزی لا سکتا ہے۔

    (6)صنعتی مشاورتی اداروں کا قیام (Industrial Advisory Institutions): پاکستان میں حکومت کی نگرانی میں صنعتی مشاورتی ادارہ قائم کیا جانا چاہیے جو سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کی رہنمائی کر سکے۔ بیرون ملک پاکستانی افراد کو سرمایہ کاری کے طریقے بتائے جائیں اس سے وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے کر صنعتی ترقی میں اضافہ کر سکیں گے۔

  8. Q8 · 5 marks

    آبادی کا دباؤ کیا ہے؟ اس کے منفی اثرات تفصیل سے لکھیے۔

    Answer

    پاکستان کی آبادی 1947ء میں 32.5 ملین یعنی تین کروڑ پچیس لاکھ تھی جو بڑھ کر 18-2017ء میں 207.77 ملین یعنی 20 کروڑ 77 لاکھ ہو گئی ہے، لیکن یہ ابھی بھی وسائل کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    (1)بڑھتی ہوئی آبادی سے فی کس آمدنی کم ہو جاتی ہے۔

    (2)شرح آبادی میں اضافے سے لوگوں کی صحت خراب ہوتی ہے اور خوراک کی بھی قلت پیدا ہوتی ہے۔

    (3)آبادی کے دباؤ سے ناکمائو (dependents) آبادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    (4)آبادی کے دباؤ کے باعث کل آبادی میں بچوں کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ ان کے لیے خوراک اور لباس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے صرف دولت زیادہ اور بچتیں کم ہو جاتی ہیں۔ اس کا سرمایہ کاری پر منفی اثر پڑتا ہے اور یہ کم ہو جاتی ہے۔

  9. Q9 · 8 marks

    افزائش آبادی کی وجوہات تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    افزائش آبادی کی تین بنیادی وجوہات ہیں:

    (i)شرح اموات میں کمی۔

    (ii)شرح پیدائش میں اضافہ۔

    (iii)ہجرت۔ ان کے علاوہ لوگوں کے رویے اور مشترکہ خاندانی نظام بھی ذکر کیے گئے ہیں۔

    (1)شرح اموات میں کمی (Decrease in Death Rate): پاکستان میں بنیادی صحت اور علاج کی سہولتوں کی وجہ سے شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اوسط متوقع زندگی 66 سال ہے۔ اس سے آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

    (2)شرح پیدائش میں اضافہ (Increase in Birth Rate): پاکستان میں شرح پیدائش میں اضافہ ہونے سے آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ اس میں کمی کا رجحان پایا جاتا ہے لیکن وسائل کے اعتبار سے یہ زیادہ ہے۔

    (3)ہجرت (Migration): افغان مہاجرین نے پاکستان میں 1979ء میں داخل ہونا شروع کیا اور جون 1990ء تک ان کی تعداد 3.7 ملین یعنی 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان میں دیہی علاقوں میں چونکہ روزگار کے مواقع کم ہیں اس لیے لوگ شہروں کی طرف تیزی سے رخ کر رہے ہیں اس سے شہری علاقوں میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 18-2017ء میں شہری علاقوں میں آبادی کا تناسب 37.0 فیصد اور دیہی علاقوں میں آبادی کا تناسب 63 تھا۔ ان میں زیادہ تر طبقہ ان پڑھ ہوتا ہے اس لیے ان کی آمدنی بہت ہی کم ہوتی ہے۔ اس وجہ سے ان کی شہری رہائش صحت مند نہیں ہوتی۔ شہری علاقوں میں اخراجات زیادہ ہونے کے باعث یہ غربت کا شکار رہتے ہیں۔

    (4)لوگوں کے رویے (Attitude of People): زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بچے اللہ تعالیٰ کا انعام ہیں اور خدا کی مرضی ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

    (5)مشترکہ خاندانی نظام (Joint Family System): مشترکہ خاندانی نظام کی موجودگی کی وجہ سے زیادہ بچے بوجھ تصور نہیں ہوتے۔

  10. Q10 · 8 marks

    افزائش آبادی کو کنٹرول کرنے کے طریقے تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    (1)عورتوں کی تعلیم (Female Education): عورتوں میں تعلیم کا معیار بڑھانے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے شرح پیدائش میں خاطر خواہ تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

    (2)ذرائع ابلاغ کا کردار (Role of Media): ذرائع ابلاغ کے ذریعے آبادی کی منصوبہ بندی کے فوائد کو ذاتی زندگی اور قومی معیشت کے پروگرام کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا جائے تاکہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں۔

    (3)وسائل کا بہتر استعمال (Use of Resources): وسائل کا بہتر استعمال کرنے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے۔ پیداوار میں اضافے کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ زراعت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی آبادی کی کھپت بھی ہو سکے گی۔

    (4)حکومتی کوششیں (Government Efforts): حکومت کو مزید بہتر طریقے سے آبادی کی منصوبہ بندی کے پروگرام تیار کرنے چاہئیں۔ ان پروگراموں کی ملک گیر تشہیر کی اشد ضرورت ہے۔

    (5)روزگار کے مواقع (Employment Opportunities): پاکستان میں بیروزگاری عام ہے، اس کو کم کرنے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سالانہ پروگرام میں حکومت صرف اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ اتنے ملین کو روزگار مہیا کریں گے لیکن اس کے لیے معاشی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی۔ حقیقی تبدیلی کے لیے معیشت کے صنعتی اور زرعی شعبوں میں انقلابی سوچ کی ضرورت ہے۔

  11. Q11 · 8 marks

    فی کس آمدنی سے کیا مراد ہے؟ فی کس کم آمدنی کی وجوہات تفصیل سے لکھیے۔

    Answer

    فی کس آمدنی سے مراد ایک شخص کی آمدنی ہے۔ کل آبادی کو اگر قومی آمدنی سے تقسیم کر دیا جائے تو فی کس آمدنی حاصل ہو جاتی ہے۔ فی کس آمدنی کی پیمائش سے لوگوں کے معیار زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس اعتبار سے یہ ملک کی معاشی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ اگر کسی ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے تو اس ملک کے ہر باشندہ کو اوسطاً پہلے سے زیادہ اشیا و خدمات حاصل ہوتی ہیں۔ جس سے اوسطاً غربت میں کمی آتی ہے اور معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔

    (1)قدرتی وسائل کا غیر معیاری استعمال (Mis-utilization of Natural Resources):

    (i)ہمارے ملک میں قدرتی وسائل کا غیر معیاری استعمال ہوتا ہے۔ ہماری زرعی زمینیں سیم و تھور کا شکار ہیں۔ زمینیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹتی جا رہی ہیں، کسانوں کی مالی حالت پست ہے اور غریب کسانوں کو قرضوں کی بہت محدود سہولتیں حاصل ہیں۔

    (ii)مالیاتی، فنی اور سیاسی وجوہات کی بنا پر قدرتی وسائل جیسے تیل، گیس، کوئلے اور دیگر معدنیات محدود حد تک نکالی جاتی ہیں جو ضرورت کو پورا نہیں کر پاتیں۔

    (2)آبادی میں اضافہ (Increase in Population): آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک میں اشیا و خدمات کی طلب میں خاصا اضافہ ہو رہا ہے جس سے افراط زر کا مسئلہ بھی دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ زیادہ آبادی کی وجہ سے حکومت کو اپنے اخراجات کا بڑا حصہ ترقیاتی مقاصد کی طرف لگانے کی بجائے امن عامہ کی بہتری پر لگانا پڑتے ہیں۔ ان حالات میں ملکی سرمایہ کاری اور پیداوار کی سطح پست ہو رہی ہے جس کا نتیجہ پست فی کس آمدنی اور معاشی پسماندگی میں ظاہر ہوتا ہے۔

    (3)ناقص انتظامی ڈھانچہ (Defective Administrative Setup): پاکستان میں غیر معیاری انتظامی ڈھانچے کی وجہ سے غیر پیداواری اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذاتی فائدہ، دفتری کاروائیاں، رشوت ستانی، لاقانونیت، سرکاری وسائل کا غلط استعمال وغیرہ ایسے امور ہیں جنھوں نے ہمارے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اس وجہ سے قومی آمدنی میں اضافہ آبادی میں اضافے سے نسبتاً کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے فی کس آمدنی کم ہوتی ہے۔

    (4)محنت کی کم پیداواری صلاحیت (Low Productivity of Labour): بہت سے سماجی، سیاسی اور معاشی وجوہات کی بنا پر مزدوروں کی پیداواری صلاحیت کم ہے۔ جس کی وجہ سے پیداواری ذرائع معیاری حد تک استعمال نہیں ہو پاتے۔ اس طرح قومی آمدنی کی سطح بھی گرتی ہے اور فی کس آمدنی پست ہو جاتی ہے۔

    (5)محنت کی کم شرح شمولیت (Low Labour Force Participation Rate): ہماری کل آبادی تقریباً 207.77 ملین میں سے صرف 60 ملین محنت پر مشتمل ہے۔ اس میں سے 63 فیصد کا تعلق دیہات سے ہے۔ یہ بھی فی کس آمدنی کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

    (6)سرکاری اخراجات میں اضافہ (Increase in Public Expenditures): پاکستان میں سرکاری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس سے ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

  12. Q12 · 5 marks

    فی کس آمدنی بڑھانے کے طریقے تفصیل سے لکھیے۔

    Answer

    (1)قدرتی اور انسانی وسائل کا بہتر استعمال کیا جائے۔

    (2)تعلیم و تربیت اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    (3)ذہنی، جسمانی اور فنی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

    (4)زراعت کو جدید تقاضوں کے تحت استوار کیا جائے۔ اس سلسلے میں موجودہ حکومت کا زراعت کو صنعت کا درجہ دینا ایک بہترین عمل ہے۔

    (5)صنعتی شعبے کی ترقی کو بھی اہمیت دی جائے۔ اس سلسلے میں چھوٹی صنعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کے مسائل بھی حل کرنے چاہئیں۔

    (6)پروگرام اور پالیسی بنانے کے ماہرین مستعد اور تعلیم یافتہ ہوں۔

    (7)غیر مساوی تقسیم دولت میں کمی کی جائے اور پاکستان کے تمام خطوں کو برابر ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

    (8)افزائش آبادی پر کنٹرول کیا جائے۔

    (9)انتظامی اور بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ تبدیلی لائی جائے۔

    (10)خواتین کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ہماری آبادی کا آدھا حصہ بھی معیشت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account