مختصر سوالات

Short questions

62 questions · 50 min · 109 marks

Want to try first? Take the free Education test: ٹیسٹ 1: تعلیم کا مفہوم اور اقسام

Sample questions with answers

The first 5 of 62, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    طبعی و فطری تبدیلی کسے کہتے ہیں؟

    Show model answer

    وہ تبدیلیاں جو بچوں میں بالیدگی اور نشوونما کے ساتھ خود بخود رونما ہوتی ہیں اور جنہیں روکا نہیں جا سکتا۔ ان میں سیکھنے کا عمل دخل نہیں ہوتا مثلاً بھوک پر کھانا کھانا۔

  2. Question 2 · 2 marks

    تعلّم سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    تعلّم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ماحول میں پیش آنے والے تجربات کی وجہ سے فرد کے کردار میں نسبتاً مستحکم و مستقل تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو اسے ماحول میں مناسب انداز سے اپنا کردار انجام دینے اور پیش آنے والے مسائل حل کرنے کے قابل بنا دیتی ہیں۔

  3. Question 3 · 2 marks

    تعلّم پر اثر انداز ہونے والی تین رکاوٹیں کون سی ہیں؟

    Show model answer

    (1)بچے کی جسمانی معذوری یا نشوونما میں خلل (2) گھر کا ناخوشگوار ماحول (3) جذباتی بے چینی، غصہ اور نفرت جیسے منفی جذبات۔

  4. Question 4 · 2 marks

    گھریلو ماحول سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    گھر کے تمام افراد اور گھر میں وقوع پذیر ہونے والی تمام سرگرمیاں مل کر بچے کا گھریلو ماحول بناتی ہیں۔ بچے کی جسمانی، معاشرتی اور جذباتی نشوونما میں اس ماحول کی بہت اہمیت ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    «جذبات» کا تعلّم پر اثر بیان کیجیے۔

    Show model answer

    غصہ، نفرت، پیار، محبت جیسے جذبات تعلّم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ غصے میں بچہ صحیح فیصلہ نہیں کر پاتا۔ نفرت کی صورت میں متعلقہ کام یا فرد سے گریز کرتا ہے۔ جذباتی بے چینی تعلّم کی رفتار اور استحکام پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

More tests in تعلّم

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account