مختصر سوالات

Short questions

48 questions · 50 min · 120 marks

Want to try first? Take the free Education test: ٹیسٹ 1: تعلیم کا مفہوم اور اقسام

Sample questions with answers

The first 5 of 48, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 3 marks

    علم التعلیم سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    علم التعلیم وہ مضمون ہے جس کی مدد سے ہم تعلیم کے مقاصد، نصاب، طریقہ ہائے تدریس، جائزہ، استاد اور شاگرد کے تعلقات، مدرسہ اور معاشرہ کے تعلقات اور ہم نصابی سرگرمیوں کو زیر بحث لاتے ہیں تاکہ درست راستہ اختیار کر کے فرد اور معاشرے کی اصلاح کر سکیں۔

  2. Question 2 · 3 marks

    علم التعلیم کا دائرہ کار بیان کریں۔

    Show model answer

    علم التعلیم کے دائرہ کار میں مقاصد تعلیم، تعلیمی پالیسی، تربیت اساتذہ، تدوین نصاب، تعلیمی انتظامیات، طلبہ اور اساتذہ کے معاملات شامل ہیں۔ یہ مضمون ان طریقوں سے بحث کرتا ہے جن سے تعلیم وقوع پذیر ہوتی ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    تعلیم کا جدید تصور کیا ہے؟

    Show model answer

    تعلیم ایک ایسا معاشرتی عمل ہے جس کی مدد سے طلبہ معاشرتی مطابقت حاصل کر کے انفرادی اور معاشرے کی اجتماعی نشوونما کا باعث بنتے ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    اگر کسی فرد کو تعلیم میسر نہ آئے تو کیا ہوتا ہے؟

    Show model answer

    اس کی بے شمار صلاحیتیں دبی رہ جاتی ہیں یا منفی رخ اختیار کر لیتی ہیں۔ یوں وہ اپنے ماحول اور معاشرے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    معاشرہ کس سے ترتیب پاتا ہے؟

    Show model answer

    معاشرہ افراد سے ترتیب پاتا ہے۔ اچھے افراد مل کر اچھا معاشرہ بناتے ہیں۔

More tests in تعلیم کا دائرہ کار اور وظائف

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account