Class 9 Education · Chapter 1
تعلیم کے تصورات: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
تعلیم کو معاشرتی عمل کیوں کہا گیا ہے؟
Answer
تعلیم ایک معاشرتی عمل ہے کیونکہ اس کے ذریعے فرد معاشرے سے مطابقت پیدا کرتا ہے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
Q2 · 2 marks
صنعتی اور زرعی معاشروں میں تعلیم کس طرح مختلف ہوتی ہے؟
Answer
صنعتی معاشرے میں صنعتی تعلیم اور زرعی معاشرے میں زرعی تعلیم پر زور دیا جاتا ہے۔
Q3 · 2 marks
مذہبی اور غیر مذہبی معاشروں میں تعلیم میں کیا فرق ہے؟
Answer
مذہب پر ایمان رکھنے والے معاشروں میں مذہبی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ مذہب پر ایمان نہ رکھنے والے معاشروں میں مذہب کے خلاف تعلیم دی جاتی ہے۔
Q4 · 2 marks
معاشرہ اپنے تعلیمی ادارے کیوں قائم کرتا ہے؟
Answer
ہر معاشرہ اپنی تہذیب و ثقافت اور نظریۂ حیات کے تحفظ کے لیے تعلیمی ادارے قائم کرتا ہے تاکہ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے۔
Q5 · 2 marks
مادہ پرست، اشتراکی اور ہندو معاشروں کے مقاصد تعلیم مختلف کیوں ہیں؟
Answer
کیونکہ ہر معاشرے کا نظریۂ حیات اور تہذیب و ثقافت مختلف ہے، اس لیے ان کے مقاصد تعلیم اور طریقہ ہائے تدریس بھی بالکل مختلف ہیں۔
Q6 · 2 marks
معاشرے کی تعلیمی ترقی کا تعلق کس سے ہے؟ مثال دیجیے۔
Answer
جو معاشرے تعلیم میں نمایاں ترقی کرتے ہیں وہی معاشرتی و معاشی ترقی میں آگے ہوتے ہیں۔ اس کی مثال چین، جاپان اور ملایشیا ہیں۔
Q7 · 2 marks
نظام تعلیم کیسے تبدیل ہوتا ہے؟
Answer
معاشرے میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں مقاصد تعلیم اور نظام تعلیم کی تبدیلی کا باعث بنتی ہیں، اور تعلیم کے بدلنے سے معاشرے میں بھی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔
Q8 · 2 marks
سابقہ سوویت یونین میں مقاصد تعلیم کیا تھے؟
Answer
وہاں مقاصد تعلیم یہ تھے کہ نظام تعلیم سے فارغ ہونے والا اچھا اشتراکی شہری ہو، اور نصاب بھی اشتراکی فلسفے کو پھیلانے والا مرتب کیا جاتا تھا۔
Q9 · 2 marks
یورپ اور امریکہ جیسے جمہوری معاشروں میں مقاصد تعلیم کیا ہیں؟
Answer
وہاں زور اس بات پر ہے کہ فرد معاشرے سے مطابقت پیدا کر سکے، خود کما سکے اور خرچ کر سکے، اور نصاب میں سرمایہ دارانہ نظام اور مغربی جمہوریت کے فلسفے کا پرچار ہوتا ہے۔
Q10 · 2 marks
تعلیم کا سلسلہ کب سے جاری ہے؟
Answer
تعلیم کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے شروع ہوا اور آج بھی جاری ہے۔ والدین بچوں کو واقعات اور روایات سناتے تھے اور یوں علم اور تہذیب ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتی رہی۔
Q11 · 2 marks
کاغذ کی ایجاد سے تعلیم میں کیا تبدیلی آئی؟
Answer
کاغذ کی ایجاد سے کتابوں کی چھپائی کا سلسلہ شروع ہوا، درس گاہیں اور مدرسے قائم ہوئے اور علوم نے ترقی کی۔
Q12 · 2 marks
مسلمانوں کے نظام تعلیم کا دوسرے معاشروں سے اختلاف کیوں ہے؟
Answer
اس کی وجہ کائنات کی تخلیق اور نظریۂ حیات کا اختلاف ہے۔ مسلمان معاشرہ سمجھتا ہے کہ کائنات کا خالق اللہ تعالیٰ ہے اور ہدایت قرآن پاک کی شکل میں محفوظ ہے۔
Q13 · 2 marks
نبی کریم ﷺ کی تعلیم کے معاشرے پر کیا اثرات ہوئے؟
Answer
آپ ﷺ کی تعلیم کے ذریعے عربوں کی ثقافت، معاشرتی زندگی اور معاشی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہوئیں کہ وہ قوم جو آپ ﷺ کی پیدائش کے وقت شمار میں نہ تھی، صنعت و حرفت، سائنس اور معاشیات میں دنیا کی امام بن گئی۔
Q14 · 2 marks
تعلیم کا لفظ کس سے ماخوذ ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟
Answer
تعلیم عربی لفظ علم سے ماخوذ ہے۔ علم کے معنی جاننا، پہچاننا یا کسی حقیقت کا ادراک حاصل کرنا ہیں اور تعلیم کے معنی بتانا، پڑھانا، بار بار اور کثرت سے خبر دینا ہیں۔
Q15 · 2 marks
تعلیم کا صحیح مفہوم کیا ہے؟
Answer
تعلیم محض علم پہنچانے کا نام نہیں بلکہ اس میں معاشرتی تربیت، اخلاق اور کردار کی تعمیر بھی شامل ہے۔
Q16 · 2 marks
ایجوکیشن (Education) کا مفہوم کیا ہے؟
Answer
انگریزی میں تعلیم کے لیے لفظ ایجوکیشن استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی خاص سمت میں رہنمائی کرنا اور مخفی صلاحیتوں کو جلا دینا ہیں۔ یعنی انسان کے اندر چھپی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد دینا ایجوکیشن ہے۔
Q17 · 2 marks
اصطلاحی طور پر تعلیم کیا ہے؟
Answer
اصطلاحی طور پر تعلیم ایسا عمل ہے جس کے ذریعے معاشرے کے افراد کی تربیت اور نشوونما کا بندوبست کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں افراد کو معاشرے کے کامیاب ارکان کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
Q18 · 2 marks
استاد کی ذمہ داری کے بارے میں باب کیا بتاتا ہے؟
Answer
ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو صلاحیتیں دی ہیں استاد انھیں معلوم کرے اور ان کی تربیت کرے، یعنی تعلیم معاشرے کے ارکان کی شخصی تکمیل کا عمل ہے۔
Q19 · 3 marks
ماہرین تعلیم کی تین تعریفیں بیان کریں۔
Answer
1)تعلیم سچائی کی تلاش کا عمل ہے۔
2)تعلیم انسان کو انسان بناتی ہے۔
3)تعلیم معاشرے کے ساتھ مطابقت (Social Adjustment) پیدا کرنے کا عمل ہے۔
Q20 · 2 marks
تعلیم قوم کے لیے کیا کرتی ہے؟
Answer
تعلیم قوم کے تہذیبی ورثے کی حفاظت کرتی ہے، اس کی اصلاح کرتی ہے اور قومی ثقافت کو نسل در نسل منتقل کرتی ہے۔
Q21 · 2 marks
تعلیم اور علم میں کیا فرق ہے؟
Answer
علم کے معنی جاننا، پہچاننا یا کسی حقیقت کا ادراک حاصل کرنا ہیں جبکہ تعلیم کے معنی بتانا، پڑھانا اور بار بار خبر دینا ہیں۔ تعلیم محض علم پہنچانا نہیں بلکہ معاشرتی تربیت، اخلاق اور کردار کی تعمیر بھی ہے۔
Q22 · 2 marks
تعلیم کا عمل کب تک جاری رہتا ہے؟ مثال دیجیے۔
Answer
تعلیم کا عمل پیدائش سے موت تک جاری رہتا ہے۔ اس میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔ کمرۂ جماعت، گھر، کھیل کے میدان میں ہر جگہ جاری رہتا ہے۔
Q23 · 2 marks
تعلیم کی بنیادی حقیقت کیا ہے؟
Answer
حقیقت میں تعلیم ایسا معاشرتی عمل ہے جس سے افراد و معاشرہ کو ایسی رہنمائی حاصل ہوتی ہے جس سے ان کی ہمہ پہلو تربیت اور نشوونما ممکن ہو جاتی ہے۔ قوموں کی ترقی کا انحصار تعلیم یافتہ افراد پر ہوتا ہے۔
Q24 · 2 marks
انسان کے لیے کون سا مقام ہے؟ اور اس مقام کے ساتھ تعلیم کی ضرورت کیوں ہے؟
Answer
انسان زمین پر اللہ کا نائب اور اشرف المخلوقات ہے۔ اللہ نے اسے سائنس کا علم بھی دیا مگر رہنمائی کے لیے رب کی ضرورت ہے۔ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی اور خالق کائنات کی حقیقت کو جان لے۔
Q25 · 2 marks
رسمی طریقۂ تعلیم کیا ہے؟
Answer
رسمی تعلیم وہ ہے جو معاشرے کے مقرر کردہ تعلیمی اداروں میں مقررہ نصاب اور مشاغل کے ذریعے، ماہر اساتذہ کے مخصوص طریقہ ہائے تدریس کے ذریعے دی جاتی ہے۔ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں اس کی مثالیں ہیں۔
Q26 · 3 marks
رسمی تعلیم کی خصوصیات بیان کریں۔
Answer
واضح اور طے شدہ تعلیمی مقاصد، مقررہ نصاب، مخصوص ادارے، ماہر اساتذہ، مخصوص طریقہ ہائے تدریس۔ ان ہی کے ذریعے معاشرہ اپنی آئندہ نسل کا رخ متعین کرتا ہے۔
Q27 · 2 marks
نیم رسمی تعلیم سے کیا مراد ہے؟
Answer
نیم رسمی تعلیم میں تعلیمی مقاصد اور نصاب بھی طے شدہ ہوتا ہے مگر باقاعدہ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا۔ اس میں بعض اوقات مختلف اساتذہ جز وقتی کام لے کر مختلف کورسز کی تدریس کا اہتمام کرتے ہیں۔
مثال: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کلاسز، ٹیوشن کے ادارے۔
Q28 · 2 marks
غیر رسمی طریقۂ تعلیم سے کیا مراد ہے؟
Answer
غیر رسمی تعلیم باقاعدہ اداروں میں حاصل نہیں ہوتی۔ اس میں مقاصد شعوری انداز میں پیش نظر نہیں ہوتے اور جگہ، وقت اور نصاب کا تعین نہیں ہوتا۔ گھر اور خاندان اس کا سب سے بڑا مرکز ہے۔
Q29 · 2 marks
غیر رسمی تعلیم کی دو مثالیں دیجیے۔
Answer
1)کاشت کار کا بیٹا والدین کا ہاتھ بٹا کر کاشتکاری سیکھتا ہے۔
2)لوہار کا بیٹا لوہار کا کام اور ترکھان کا بیٹا لکڑی کا کام سیکھتا ہے۔
Q30 · 2 marks
گھر کو غیر رسمی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز کیوں کہا گیا ہے؟
Answer
کیونکہ گھر اور خاندان کے بہت سے رسم و رواج آدمی خود بخود سیکھتا ہے۔ گھر، گلی محلے کے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے، بازار اور مسجد میں آدمی بہت کچھ سیکھتا ہے۔
Q31 · 2 marks
تعلیم کا عمومی تصور کیا ہے؟
Answer
تعلیم کے ذریعے ہر قوم اپنی تہذیب و ثقافت اور نظریۂ حیات کے بارے میں تمام معلومات اپنی نئی نسل کو فراہم کرتی ہے اور اس سے توقع رکھتی ہے کہ وہ ان کے لیے فخر کا باعث بنے۔ نئی نسل کو یہ ثقافت منتقل کرنے کا نام تعلیم ہے۔
Q32 · 2 marks
مادہ پرست انسانی زندگی کو کیا سمجھتے ہیں؟
Answer
وہ سمجھتے ہیں کہ انسانی زندگی صرف مادی دنیا تک محدود ہے اور کائنات خود بخود وجود میں آئی ہے اور خود بخود کسی دن ختم ہو جائے گی۔
Q33 · 2 marks
ارسطو کے نزدیک تعلیم کا مقصد کیا تھا؟
Answer
یونانی فلسفی ارسطو انسان کو معاشرتی حیوان سمجھتا تھا اور اس کے نزدیک تعلیم کا مقصد اس حیوان کو اعلیٰ درجے کا شہری بنانا تھا۔
Q34 · 2 marks
مادہ پرستوں کے نزدیک تعلیم کا مقصد کیا ہے؟
Answer
ان کے ہاں تعلیم کا اعلیٰ ترین مقصد انسان کی جسمانی صلاحیتوں کو نشوونما دینا اور اس کی جبلی خواہشات کی تسکین ہے، اور تعلیم انسان کی دنیوی ضروریات کو پورا کرنے کی تربیت کا ایک ذریعہ ہے۔
Q35 · 2 marks
اسلامی نظریۂ حیات کے مطابق تعلیم کیا ہے؟
Answer
اسلامی نظریۂ حیات کے مطابق تعلیم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے انسان کی ہمہ پہلو تربیت کی جاتی ہے اور اس کے کردار کو خاص سانچے میں ڈھالا جاتا ہے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی زمین پر اس کے خلیفہ ہونے کے منصب کو انجام دے سکے۔
Q36 · 4 marks
اسلامی تصورِ تعلیم کی امتیازی خصوصیات بیان کریں۔
Answer
1)علم کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔
2)علم قرآن پاک اور حدیث کی شکل میں محفوظ ہے۔
3)تعلیم کا مقصد معرفتِ الٰہی اور رضائے الٰہی ہے۔
4)علم کو دینی اور دنیوی خانوں میں تقسیم نہیں کیا گیا۔
5)وحی کا علم قطعی اور حتمی ہے۔
6)تعلیم حاصل کرنا ہر ایک کا بنیادی حق اور فرض ہے۔
Q37 · 3 marks
اسلامی نقطۂ نظر سے علم کی اہمیت لکھیں۔
Answer
پہلی وحی میں اللہ نے پڑھنے کا حکم دیا۔ زندگی کے سفر کا آغاز علم سے ہوا نہ کہ جہالت سے۔ قرآن پاک میں سب سے پہلا حکم پڑھنے اور لکھنے کے بارے میں ہے۔ اسلام علم کے حصول کو فرض قرار دیتا ہے اور اسے مسلمان کی گم گشتہ میراث کہتا ہے۔
Q38 · 3 marks
اسلامی نقطۂ نظر سے علم کے مقاصد کیا ہیں؟
Answer
تعلیمی سرگرمیوں کا مقصد معرفتِ الٰہی اور رضائے الٰہی کے لیے کوشاں رہنا اور عارضی زندگی میں اللہ کا نائب ہونے کا حق ادا کرنا ہے تاکہ آخرت میں نجات حاصل ہو۔ اس کے ساتھ فرد اور معاشرے کی نشوونما کا اہتمام بھی اہم مقصد ہے۔
Q39 · 2 marks
امام ابوحنیفہؒ نے تعلیم کے بارے میں کیا فرمایا؟
Answer
امام ابوحنیفہؒ فرماتے ہیں کہ تعلیم کا حصول اس پر عمل کرنے کی غرض سے ہونا چاہیے، کیونکہ ایسی تعلیم جس پر عمل نہ کیا جائے بے کار ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد آدمی کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ اچھائی اور برائی میں تمیز کر سکے، جس کے نتیجے میں آخرت کی زندگی میں سکون میسر آ سکے اور وہ اللہ کے غضب سے بچ سکے۔
Q40 · 2 marks
امام غزالیؒ نے علم کے حصول کے بارے میں کیا فرمایا؟
Answer
امام غزالیؒ فرماتے ہیں کہ تعلیم ایسا ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا ہے، لیکن اگر کوئی شخص اس غرض سے علم حاصل کرے کہ وہ دنیا میں اعلیٰ مرتبہ حاصل کر سکے یا علم کے ذریعے اپنی ذاتی خواہشات کے حصول کو زندگی کا شعار بنائے تو ایسا شخص آخرت میں اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے غضب سے نہیں بچا سکتا۔
Q41 · 2 marks
علامہ اقبالؒ نے علم کے بارے میں کیا فرمایا؟
Answer
علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں کہ اگر علم کی قوت دین کے تابع ہو جائے تو نوعِ انسانی کے لیے سراپا رحمت ہے، اور مغرب کے تصورِ مذہب کی طرح اسلام صرف پرستش کی رسموں تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع بنانا اس کا مقصد ہے۔
Q42 · 3 marks
علم کے ذرائع کون سے ہیں؟
Answer
اسلام صرف وحی کے علم کو قطعی اور حتمی قرار دیتا ہے۔ حواس اور عقل کے علاوہ دوسرے ذرائع علم کی صحت امکانی ہے۔ ان علوم کو تب قبول کیا جاتا ہے جب وحی سے متصادم نہ ہوں، ورنہ ٹھکرا دیا جاتا ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
مختلف آرا کی روشنی میں تعلیم کا مفہوم واضح کریں۔
Answer
لغوی مفہوم: تعلیم عربی لفظ علم سے ماخوذ ہے۔ علم کے معنی جاننا، پہچاننا یا کسی حقیقت کا ادراک حاصل کرنا ہیں۔ تعلیم کے معنی بتانا، پڑھانا، بار بار اور کثرت سے خبر دینا ہیں۔ انگریزی میں تعلیم کے لیے ایجوکیشن (Education) استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی خاص سمت میں رہنمائی کرنا اور مخفی صلاحیتوں کو جلا دینا ہیں۔ اصطلاحی مفہوم: تعلیم ایسا عمل ہے جس کے ذریعے معاشرے کے افراد کی تربیت اور نشوونما کا بندوبست کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں افراد کو معاشرے کے کامیاب ارکان کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ ماہرین کی آرا: 1) تعلیم سچائی کی تلاش کا عمل ہے۔
2)تعلیم انسان کو انسان بناتی ہے۔
3)تعلیم معاشرے کے ساتھ مطابقت (Social Adjustment) پیدا کرنے کا عمل ہے۔
4)تعلیم قوم کے تہذیبی ورثے کی حفاظت کرتی ہے، اس کی اصلاح کرتی ہے اور قومی ثقافت کو نسل در نسل منتقل کرتی ہے۔ نتیجہ: تعلیم محض علم پہنچانے کا نام نہیں بلکہ معاشرتی تربیت، اخلاق اور کردار کی تعمیر بھی ہے۔ تعلیم کا عمل پیدائش سے موت تک جاری رہتا ہے۔
Q2 · 5 marks
تعلیم کا عمومی تصور کیا ہے؟
Answer
ہر قوم کی تہذیب و ثقافت دوسری اقوام سے مختلف ہوتی ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہر قوم اپنی ثقافت اور نظریۂ حیات کے بارے میں تمام معلومات اپنی نئی نسل کو فراہم کرتی ہے اور اپنے عقائد، نظریات اور تہذیب و تمدن کو منتقل کرتی ہے۔ دنیا کی مختلف اقوام کے مقاصد حیات اور نظریۂ حیات مختلف ہیں، اس لیے ہر معاشرہ اپنا نظام تعلیم اپنی ثقافت اور نظریۂ حیات کے مطابق مرتب کرتا ہے۔ مادہ پرست انسانی زندگی کو صرف مادی دنیا تک محدود سمجھتے ہیں اور ان کے ہاں مقاصد تعلیم معاشرتی تبدیلیوں کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ یونانی فلسفی ارسطو انسان کو معاشرتی حیوان سمجھتا تھا اور اس کے نزدیک تعلیم کا مقصد اس حیوان کو اعلیٰ درجے کا شہری بنانا تھا۔ آج کا مادہ پرست انسان کو اعلیٰ درجے کا حیوان قرار دیتا ہے، اور اس کے ہاں تعلیم کا اعلیٰ ترین مقصد انسان کی جسمانی صلاحیتوں کو نشوونما دینا اور جبلی خواہشات کی تسکین ہے۔ سابقہ سوویت یونین میں مقصد اچھا اشتراکی شہری بنانا تھا جبکہ یورپ و امریکہ جیسے جمہوری معاشروں میں فرد کو معاشرے سے مطابقت پیدا کرنے کے قابل بنانا اور سرمایہ دارانہ نظام و جمہوریت کا پرچار مقصود ہے۔ اس کے برعکس اسلامی نظام تعلیم کا مقصد فرد کو اللہ کا نیک اور صالح بندہ بنانا ہے۔
Q3 · 8 marks
تعلیم کے عمومی تصور اور اسلامی تصور تعلیم کا فرق واضح کریں۔
Answer
عمومی تصور: ہر معاشرہ اپنی ثقافت اور نظریۂ حیات کے مطابق نظام تعلیم بناتا ہے۔ مادہ پرست معاشروں میں تعلیم کا مقصد دنیوی ضروریات کی تکمیل، جسمانی صلاحیتوں کی نشوونما اور جبلی خواہشات کی تسکین ہے، اور مقاصد تعلیم بدلتے رہتے ہیں۔ اشتراکی معاشروں میں اچھا اشتراکی شہری اور مغربی جمہوری معاشروں میں فرد کا معاشرے سے مطابقت پیدا کرنا اور کمانا و خرچ کرنا مقصد ہے۔ اسلامی تصور: اسلامی نظریۂ حیات کے مطابق تعلیم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے انسان کی ہمہ پہلو تربیت کی جاتی ہے اور اس کے کردار کو خاص سانچے میں ڈھالا جاتا ہے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ کا منصب انجام دے سکے۔ مقصد مرکزی رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ نصاب میں قرآن و سنت اور اس کے معاون علوم کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ فرق کے نکات: 1) عمومی تصور میں مقاصد بدلتے رہتے ہیں جبکہ اسلامی تصور میں مقصد ثابت ہے۔
2)عمومی میں دنیوی مفاد ہے جبکہ اسلام میں آخرت کی نجات اور رضائے الٰہی۔
3)عمومی میں علم کا سرچشمہ انسانی عقل و تجربہ ہے جبکہ اسلام میں وحی۔
4)اسلام علم کو دینی اور دنیوی خانوں میں نہیں بانٹتا۔
Q4 · 8 marks
اسلامی تصور تعلیم کی امتیازی خصوصیات تحریر کریں۔
Answer
1)علم کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ: پہلا استاد اللہ تعالیٰ ہے۔ اس نے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام کو علم عطا کیا۔ علم ہدایت کی صورت میں وحی کے ذریعے آیا اور قرآن و حدیث کی شکل میں محفوظ ہے۔
2)ہمہ پہلو تربیت: تعلیم کے ذریعے انسان کی ہمہ پہلو تربیت کی جاتی ہے اور اس کا کردار اللہ کے خلیفہ ہونے کے منصب کے لیے ڈھالا جاتا ہے۔
3)مقصد رضائے الٰہی: سب کاوشوں کا مرکزی مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہے۔
4)علم کی فرضیت: تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق اور حصول علم فرض ہے۔
5)علم کی عدم تقسیم: اسلام علم کو دینی اور دنیوی خانوں میں نہیں بانٹتا۔
6)وحی کا علم قطعی ہے: حواس اور عقل کے ذرائع کی صحت امکانی ہے اور وحی سے متصادم علوم رد کر دیے جاتے ہیں۔
7)عمل کے لیے علم: علم نافع مطلوب ہے اور علم برائے عمل ضروری ہے۔
8)علم دین کے تابع: علامہ اقبالؒ کے مطابق علم کی قوت دین کے تابع ہو تو نوعِ انسانی کے لیے رحمت ہے۔
Q5 · 8 marks
رسمی، نیم رسمی اور غیر رسمی تعلیم سے کیا مراد ہے؟
Answer
انسان جن طریقوں سے تعلیم حاصل کرتا ہے ماہرین نے ان کو تین اقسام میں تقسیم کیا ہے۔ 1) رسمی تعلیم (Formal Education): ہر معاشرہ اپنی نئی نسل کی تربیت کے لیے سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور دوسرے تعلیمی ادارے قائم کرتا ہے۔ واضح اور طے شدہ مقاصد کے تحت مقررہ نصاب اور مشاغل کے ذریعے معاشرے کے مقررہ ماہر اساتذہ مخصوص طریقہ ہائے تدریس استعمال کرتے ہیں۔ طے شدہ تعلیمی مقاصد، نصاب اور مخصوص اداروں کے ذریعے معاشرہ آئندہ نسل کا رخ متعین کرتا ہے۔ 2) نیم رسمی تعلیم (Non-Formal Education): بعض اوقات مختلف اساتذہ جز وقتی کام لے کر مختلف کورسز کی تدریس کا اہتمام کرتے ہیں۔ اساتذہ کی باقاعدہ بھرتی عمل میں نہیں آتی۔ تعلیمی مقاصد اور نصاب طے شدہ ہوتا ہے لیکن باقاعدہ ادارے قائم نہیں کیے جاتے۔
مثال: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کلاسز اور ٹیوشن کے باقاعدہ ادارے۔ 3) غیر رسمی تعلیم (In-Formal Education): باقاعدہ اداروں میں حاصل نہیں ہوتی۔ مقاصد شعوری انداز میں پیش نظر نہیں ہوتے اور جگہ، وقت اور نصاب کا تعین نہیں ہوتا۔ کاشت کار کا بیٹا والدین کا ہاتھ بٹا کر کاشتکاری اور لوہار کا بیٹا لوہار کا کام سیکھتا ہے۔ گھر اور خاندان اس کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ گھر، گلی محلے کے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے، بازار اور مسجد میں آدمی بہت کچھ سیکھتا ہے۔
Q6 · 8 marks
اسلامی نقطۂ نظر سے علم کی اہمیت اور مقاصد بیان کریں۔
Answer
اہمیت: 1) اللہ تعالیٰ نے پہلی وحی میں حکم دیا کہ پڑھ اللہ کے نام سے۔
2)انسان نے زندگی کے سفر کا آغاز جہالت سے نہیں بلکہ علم سے کیا اور اللہ نے علم ہی کی بنیاد پر فرشتوں اور دوسری مخلوقات پر اس کی فضیلت قائم فرمائی۔
3)قرآن پاک میں سب سے پہلا حکم پڑھنے اور لکھنے کے بارے میں ہے۔
4)اسلام علم کے حصول کو فرض قرار دیتا ہے اور اسے ہر انسان کا بنیادی حق مانتا ہے۔
5)رسول اللہ ﷺ غیر نافع علم سے پناہ مانگتے اور علم میں اضافے کی دعا فرماتے۔ علم کی تلاش مسلمان کی گم گشتہ میراث ہے۔
6)اسلام علم کو دینی اور دنیوی خانوں میں نہیں بانٹتا۔ مقاصد: 1) معرفتِ الٰہی اور رضائے الٰہی کا حصول۔
2)عارضی زندگی میں اللہ کا نائب ہونے کا حق ادا کرنا۔
3)آخرت میں نجات حاصل کرنا۔
4)فرد اور معاشرے کی نشوونما کا اہتمام۔ اقوال: امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک علم برائے عمل اور اچھائی برائی کی تمیز کے لیے ہے۔ امام غزالیؒ کے مطابق علم اللہ کا قرب پانے کے لیے ہو، دنیوی مرتبے کے لیے نہیں۔ علامہ اقبالؒ کے مطابق علم دین کے تابع ہو تو رحمت ہے۔
Q7 · 6 marks
اسلامی نقطۂ نظر سے علم کے ذرائع اور وحی کے علم کی حیثیت واضح کریں۔
Answer
اسلام کے نزدیک علم کا بنیادی سرچشمہ ذاتِ الٰہی ہے جو قرآن پاک کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے۔ یہ وہی علم ہے جو قطعی اور حتمی ہے۔ حواس اور عقل کے علاوہ دوسرے ذرائع علم کی صحت امکانی ہے۔ ان علوم پر اعتماد اس صورت میں ممکن ہے جب وہ وحی کے علم سے متصادم نہ ہوں۔ اگر یہ علوم وحی سے متصادم ہوں تو انھیں ٹھکرا دیا جائے گا۔ مثال کے طور پر اللہ تعالیٰ نے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام کو سائنسی علم یعنی اشیا کے استعمال کا علم عطا کیا اور وحی کے ذریعے نظام ہدایت قائم کیا۔ آخری نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہونے والی وحی کے ذریعے دین کو مکمل کر دیا گیا۔
Q8 · 8 marks
مفکرین اسلام کے اقوال کی روشنی میں تعلیم کا مفہوم واضح کریں۔
Answer
امام ابوحنیفہؒ: تعلیم کا حصول عمل کرنے کی غرض سے ہونا چاہیے کیونکہ ایسی تعلیم جس پر عمل نہ کیا جائے بے کار ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد آدمی کو اس قابل ہونا چاہیے کہ اچھائی اور برائی میں تمیز کر سکے جس کے نتیجے میں آخرت کی زندگی میں سکون میسر آئے اور وہ اللہ کے غضب سے بچ سکے۔ امام غزالیؒ: تعلیم ایسا ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان اللہ کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص دنیا میں اعلیٰ مرتبہ حاصل کرنے یا ذاتی خواہشات کے لیے علم حاصل کرے تو وہ آخرت میں اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکتا۔ علامہ اقبالؒ: علم کی قوت اگر دین کے تابع ہو جائے تو نوعِ انسانی کے لیے سراپا رحمت ہے۔ اسلام کا تصورِ دین مغرب کے تصورِ مذہب کی طرح صرف پرستش کی رسموں تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے کو اللہ کی رضا کے تابع بنانا اس کا مقصد ہے۔ نتیجہ: تینوں مفکرین کے نزدیک علم کا مقصد عمل، رضائے الٰہی اور انسانیت کی بھلائی ہے۔
Q9 · 6 marks
معاشرتی تبدیلیوں اور نظام تعلیم کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالیں۔
Answer
معاشرے میں پیدا ہونے والی معاشرتی تبدیلیاں مقاصد تعلیم اور نظام تعلیم کی تبدیلی کا باعث بنتی ہیں۔ تعلیم کے بدل جانے سے معاشرے میں بھی تبدیلیاں واقع ہو جاتی ہیں۔ جیسا نظام تعلیم ہو ویسا ہی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ مثلاً سابقہ سوویت یونین میں نصاب اشتراکی فلسفہ پھیلانے والا بنایا گیا، یورپ و امریکہ جیسے جمہوری معاشروں میں سرمایہ دارانہ نظام اور مغربی جمہوریت کے فلسفے کا پرچار ہوتا ہے۔ اس کے برعکس مسلمان معاشرے میں قرآن و سنت مرکزی ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کی تعلیم کے ذریعے عرب ثقافت میں بنیادی تبدیلیاں آئیں اور وہ قوم دنیا کی امام بن گئی۔ چین، جاپان اور ملایشیا کے معاشرے تعلیمی ترقی سے معاشی ترقی کی مثالیں ہیں۔
Q10 · 6 marks
تعلیم ایک معاشرتی عمل ہے — وضاحت کریں۔
Answer
باب کے آغاز میں طے شدہ بات ہے کہ تعلیم ایک معاشرتی عمل ہے اور تعلیم کے ذریعے ہر معاشرے میں فرد کو معاشرے سے مطابقت پیدا کرنے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ صنعتی معاشرے میں صنعتی تعلیم اور زرعی معاشرے میں زرعی تعلیم پر زور دیا جاتا ہے۔ مذہب پر ایمان رکھنے والے معاشروں میں مذہبی تعلیم اور بے مذہب معاشروں میں مذہب کے خلاف تعلیم دی جاتی ہے۔ نظریۂ حیات اور ثقافت نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہے اور یہ سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے اب تک جاری ہے۔ تہذیب و ثقافت کی حفاظت کے لیے ہر معاشرہ تعلیمی ادارے قائم کرتا ہے اور ہر معاشرہ اپنی ثقافت کے مطابق الگ نظام تعلیم وضع کرتا ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.