Parho

Class 9 History · Chapter 2

تحریک پاکستان اور پاکستان کا قیام: پانچ ٹیسٹ: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

84short questions
22long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    برصغیر میں مسلمانوں کی آمد کب اور کیسے ہوئی؟

    Answer

    برصغیر جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کی آمد 712ء میں محمد بن قاسم کی فتح سندھ سے شروع ہوئی۔

  2. Q2 · 2 marks

    شاہ ولی اللہ کا کردار بیان کریں۔

    Answer

    مغل حکومت کے زوال کے بعد حضرت شاہ ولی اللہ ایک مصلح اور مجدد کی شکل میں سامنے آئے اور برصغیر میں اسلام کے احیا اور مسلمانوں کے استقلال کی پر زور تحریک کا آغاز ہوا۔

  3. Q3 · 3 marks

    فرائضی تحریک پر نوٹ لکھیں۔

    Answer

    فرائضی تحریک کا بنیادی مقصد مسلمانوں کو فرائض کی ادائیگی اور دعوت و تلقین تھا۔ اس کے اثرات خاص طور پر بنگال میں نمایاں رہے۔

  4. Q4 · 3 marks

    تحریک علی گڑھ کا بنیادی مقصد تحریر کریں۔ (مشق)

    Answer

    (1)حکومت اور مسلمانوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا۔

    (2)مسلمانان برصغیر کو جدید علوم اور انگریزی زبان سیکھنے کی طرف راغب کرنا۔

    (3)مسلمانان برصغیر کو سیاست سے باز رکھنا۔

  5. Q5 · 3 marks

    سرسید احمد خان کی تعلیمی خدمات لکھیں۔

    Answer

    1859ء میں مراد آباد میں سکول، 1863ء میں غازی پور میں سائنٹیفک سوسائٹی، 1875ء میں علی گڑھ میں سکول جو 1877ء میں کالج اور 1920ء میں یونیورسٹی بن گیا۔

  6. Q6 · 2 marks

    رسالہ اسباب بغاوت ہند کیوں اہم ہے؟

    Answer

    اس رسالے میں سرسید نے 1857ء کی جنگ آزادی کے حقیقی اسباب انگریز حکومت کو بتائے اور انگریزوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔

  7. Q7 · 2 marks

    تقسیم بنگال 1905ء کیوں کی گئی؟

    Answer

    لارڈ کرزن نے انتظامی سہولت کے پیش نظر بنگال کو دو حصوں مشرقی بنگال اور مغربی بنگال میں تقسیم کر دیا کیونکہ اتنے بڑے صوبے کا انتظام ایک گورنر کے بس کی بات نہ تھی۔

  8. Q8 · 3 marks

    ہندوؤں نے تقسیم بنگال کی مخالفت کیوں کی؟

    Answer

    ہندو مغربی بنگال میں اپنی اقتصادی و سیاسی اجارہ داری ختم ہونے سے خوف زدہ تھے۔ انہوں نے عدم تعاون کی تحریک شروع کی، برطانوی مال کے بائیکاٹ اور ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کا اعلان کیا۔ آخرکار 1911ء میں تقسیم منسوخ کر دی گئی۔

  9. Q9 · 2 marks

    شملہ وفد کا مطالبہ لکھیں۔

    Answer

    یکم اکتوبر 1906ء کو سر آغا خان کی قیادت میں مسلمانوں کا وفد لارڈ منٹو سے ملا اور جداگانہ انتخابات کا مطالبہ کیا۔ اس کا مثبت جواب ملا۔

  10. Q10 · 3 marks

    مسلم لیگ کے قیام کے پس منظر میں کیا محرکات شامل تھے؟ (مشق)

    Answer

    (1)تقسیم بنگال 1905ء اور ہندوؤں کا ردعمل۔

    (2)انگریزوں کا رویہ۔

    (3)مسلمانوں کا احساس محرومی۔

    (4)مسلمانوں کو سیاسی طور پر نظر انداز کیا جانا۔

  11. Q11 · 3 marks

    مسلم لیگ کے مقاصد لکھیں۔

    Answer

    (1)مسلمانوں میں برطانوی حکومت کے لیے وفاداری کے جذبات پیدا کرنا اور غلط فہمیاں دور کرنا۔

    (2)مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی حفاظت کرنا اور ان کے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنا۔

    (3)برصغیر کی دوسری اقوام سے تعلقات استوار کرنا۔

  12. Q12 · 3 marks

    منٹو مارلے اصلاحات کیا تھیں؟

    Answer

    وزیر ہند مارلے اور وائسرائے لارڈ منٹو نے مل کر اصلاحات مرتب کیں۔ برطانوی پارلیمنٹ نے انڈین کونسلز ایکٹ 1909ء کے نام سے پاس کیا۔ مرکزی و صوبائی قانون ساز کونسلوں کی تعداد بڑھائی گئی اور مسلمانوں کے لیے جداگانہ انتخاب کی منظوری ملی۔

  13. Q13 · 3 marks

    میثاق لکھنؤ کی اہمیت بیان کریں۔

    Answer

    1916ء میں لکھنؤ میں مسلم لیگ اور کانگرس کے مابین معاہدہ ہوا۔ کانگرس نے پہلی بار مسلمانوں کو الگ قوم تسلیم کیا اور جداگانہ انتخاب کا مطالبہ مانا۔ قائداعظم کو اس کی بدولت ہند مسلم اتحاد کا سفیر قرار دیا گیا۔

  14. Q14 · 3 marks

    تحریک خلافت کے مقاصد لکھیں۔

    Answer

    (1)ترکی کی خلافت قائم رکھی جائے۔

    (2)مسلمانوں کے مقدس مقامات ترکوں کی حفاظت میں رہیں۔

    (3)ترکی کی حدود میں تبدیلی نہ کی جائے۔

  15. Q15 · 3 marks

    تحریک عدم تعاون کے مقاصد لکھیں۔

    Answer

    (1)حکومت کے ساتھ عدم تعاون (2) سرکاری ملازمتوں کو ترک کرنا (3) فوج میں مسلمانوں کا بھرتی نہ ہونا (4) انگریزی مصنوعات کا بائیکاٹ (5) عدالتی بائیکاٹ (6) بچوں کو سکولوں اور کالجوں میں نہ بھیجنا (7) انگریزوں کے عطا کردہ خطابات واپس کرنا۔

  16. Q16 · 3 marks

    تحریک ہجرت کا کیا سبب تھا؟ (مشق)

    Answer

    1920ء میں چند علمائے کرام نے فتویٰ دیا کہ برصغیر دارالحرب ہے اور انگریزوں کی عملداری میں رہنا جائز نہیں۔ ہزاروں مسلمان افغانستان ہجرت کر گئے مگر افغانستان نے انہیں داخلے کی اجازت نہ دی۔ مصطفیٰ کمال اتاترک نے ترکی میں خلافت ختم کر دی اور تحریک ختم ہو گئی۔

  17. Q17 · 2 marks

    نہرو رپورٹ کے مسلمانوں پر کیا اثرات ہوئے؟

    Answer

    نہرو رپورٹ نے لکھنؤ معاہدے پر پانی پھیر دیا، جداگانہ انتخابات رد کر دیے اور مسلمانوں کے تحفظات ماننے سے انکار کر دیا۔ اس سے دونوں قوموں کے تعلقات خراب ہو گئے۔

  18. Q18 · 3 marks

    قائداعظم کے چودہ نکات میں سے پانچ لکھیں۔

    Answer

    (1)آئندہ آئین وفاقی ہو جس میں صوبوں کو زیادہ خودمختاری دی جائے۔

    (2)تمام صوبوں کو ایک ہی اصول پر داخلی خودمختاری دی جائے۔

    (3)صوبوں میں اقلیتوں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔

    (4)مرکزی اسمبلی میں مسلمان ممبران کی تعداد ایک تہائی سے کم نہ ہو۔

    (5)جداگانہ انتخابات کا اصول برقرار رہے۔

  19. Q19 · 3 marks

    علامہ اقبال کے خطبہ الہ آباد کا مفہوم لکھیں۔

    Answer

    علامہ اقبال نے 1930ء کے الہ آباد کے اجلاس میں خواہش ظاہر کی کہ پنجاب، سرحد، سندھ اور بلوچستان کو ملا کر ایک ریاست بنا دی جائے، چاہے برطانوی سلطنت کے اندر ہو یا باہر۔ شمال مغربی مسلم ریاست کا قیام مسلمانوں کا مقدر ہے۔

  20. Q20 · 2 marks

    پاکستان کا نام کس نے اور کب تجویز کیا؟

    Answer

    1933ء میں چودھری رحمت علی نے علامہ اقبال کے اس تصور کو پاکستان کا نام دیا۔

  21. Q21 · 3 marks

    1935ء کے ایکٹ کے بعد کانگرس نے مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

    Answer

    1937ء کے انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے کانگرس نے مسلمانوں کی الگ شناخت ختم کرنے کا پروگرام بنایا۔ مسجدوں کے باہر شور و غل کیا گیا، ملازمتوں کے دروازے بند کیے گئے، اردو کی جگہ ہندی رائج کرنے کی کوشش کی گئی، گاندھی کی مورتی کی پوجا اور بندے ماترم گانے پر مجبور کیا گیا۔

  22. Q22 · 2 marks

    یوم نجات کیوں منایا گیا؟

    Answer

    1939ء میں جب کانگرسی وزارتوں کا خاتمہ ہوا تو قائداعظم اور مسلم لیگ کی اپیل پر مسلمانوں نے 22 دسمبر 1939ء کو یوم نجات منایا۔

  23. Q23 · 2 marks

    قرارداد لاہور کب اور کس نے پیش کی؟

    Answer

    23 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے ستائیسویں سالانہ اجلاس میں قائداعظم کی صدارت میں شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق نے پیش کی۔

  24. Q24 · 3 marks

    قرارداد لاہور کا متن بیان کریں۔

    Answer

    کوئی آئینی منصوبہ مسلمانوں کے لیے قابل قبول نہ ہو گا جب تک جغرافیائی طور پر جڑی ہوئی وحدتوں کی حد بندی ایسے خطوں میں نہ ہو جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں، جیسے شمال مغربی اور مشرقی حصے۔ ان کی تشکیل آزاد ریاستوں کی شکل میں ہو اور اقلیتوں کے حقوق کا مناسب تحفظ کیا جائے۔

  25. Q25 · 2 marks

    قرارداد لاہور کی مخالفت کس نے کی؟

    Answer

    گاندھی اور ہندوؤں نے مخالفت کی اور برطانوی پریس نے اسے پاکستان قرارداد کا نام دیا۔ صرف سات سال بعد مسلمانوں نے اپنی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان بنا لیا۔

  26. Q26 · 3 marks

    کرپس مشن کی تجاویز لکھیں۔

    Answer

    (1)جنگ کے بعد برصغیر تاج برطانیہ کے ماتحت ہو گا مگر اندرونی و بیرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے گا۔

    (2)دفاع، امور خارجہ، مواصلات وغیرہ ہندوستانیوں کے سپرد ہوں گے۔

    (3)آئین سازی کے لیے مرکزی اسمبلی منتخب ہو گی۔

    (4)اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدام کیے جائیں گے۔

  27. Q27 · 3 marks

    شملہ کانفرنس 1945ء ناکام کیوں ہوئی؟

    Answer

    وائسرائے لارڈ ویول کی ایگزیکٹو کونسل میں مسلمانوں اور ہندوؤں کی تعداد برابر ہونی تھی۔ قائداعظم نے کہا کہ پانچوں مسلم ارکان مسلم لیگ ہی نامزد کرے گی کیونکہ وہ مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ کانگرس نے نہ مانا اور کانفرنس ناکام ہوئی۔

  28. Q28 · 2 marks

    1945-46ء کے انتخابات کی اہمیت لکھیں۔

    Answer

    مسلم لیگ نے مرکز میں 100 فیصد اور صوبائی اسمبلیوں میں 90 فیصد کامیابی حاصل کی اور ثابت کر دیا کہ وہ مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔

  29. Q29 · 3 marks

    کابینہ مشن پلان کے نکات لکھیں۔

    Answer

    (1)برصغیر میں یونین قائم کی جائے جو امور خارجہ، دفاع اور مواصلات کی ذمہ دار ہو۔

    (2)مرکزی امور کے علاوہ باقی تمام اختیارات صوبوں کو دیے جائیں۔

    (3)صوبوں کو اختیار ہو کہ وہ باہم گروپ بنائیں۔

    (4)ہر دس سال کے بعد صوبوں کو کثرت رائے سے آئین میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے کا اختیار ہو گا۔

  30. Q30 · 2 marks

    یوم راست اقدام کیوں منایا گیا؟

    Answer

    16 اگست 1946ء کو مسلم لیگ نے عوامی سطح پر یوم راست اقدام منایا کیونکہ ہندو اور انگریز مل کر برصغیر پر حکومت کا خواب دیکھ رہے تھے۔ اس روز جلسوں میں کانگرس کے عزائم بے نقاب کیے گئے۔

  31. Q31 · 3 marks

    عبوری حکومت کے لیے مسلم لیگ نے کن ارکان کے نام تجویز کیے؟

    Answer

    لیاقت علی خان، آئی آئی چندریگر، سردار عبدالرب نشتر، راجہ غضنفر علی خان اور اقلیتی رکن جوگندر ناتھ منڈل۔

  32. Q32 · 3 marks

    3 جون 1947ء کے منصوبے کے نکات لکھیں۔

    Answer

    3 جون 1947ء کو تقسیم برصغیر کا اعلان ہوا۔ 14 اگست 1947ء تک اقتدار ہندوستان کے نمائندوں کے حوالے کیا جانا تھا۔ پنجاب اور بنگال کی اسمبلیوں کے ہندو اور مسلمان ارکان کے الگ الگ اجلاس ہوں گے اور حد بندی کمیشن بنے گا۔ سندھ اسمبلی کثرت رائے سے فیصلہ کرے گی۔ صوبہ سرحد اور سلہٹ میں ریفرنڈم اور بلوچستان کا فیصلہ شاہی جرگہ کرے گا۔

  33. Q33 · 2 marks

    قانون آزادی ہند 1947ء کیا ہے؟

    Answer

    3 جون کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے برطانوی پارلیمنٹ نے 18 جولائی 1947ء کو قانون آزادی ہند منظور کیا جس کے تحت ہندوستان کو دو ریاستوں پاکستان اور بھارت میں تقسیم کر دیا گیا۔

  34. Q34 · 3 marks

    ریڈکلف ایوارڈ کا اہم ترین فیصلہ کیا تھا؟ (مشق)

    Answer

    مسلم اکثریت کے کئی علاقے بھارت میں شامل کر دیے گئے۔ گورداسپور بھارت کو دے کر کشمیر تک اس کی رسائی ممکن بنا دی گئی۔ اس طرح مسئلہ کشمیر پیدا ہوا جو آج تک حل طلب ہے۔

  35. Q35 · 3 marks

    قائداعظم کی ابتدائی سیاسی زندگی لکھیں۔

    Answer

    قائداعظم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انگلستان میں سیاست سے دلچسپی ہوئی۔ پہلے کانگرس میں شامل ہوئے اور ہند مسلم اتحاد کے حامی تھے۔ 1913ء میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور 1920ء میں کانگرس چھوڑ دی۔

  36. Q36 · 3 marks

    رولٹ ایکٹ پر قائداعظم کا کیا ردعمل تھا؟

    Answer

    1919ء میں رولٹ ایکٹ کے تحت حکومت کو بغیر گرفتاری کے اختیار ملا۔ قائداعظم نے اس کی مخالفت کی، غیر آئینی قرار دیا اور احتجاجاً کونسل سے استعفیٰ دے دیا۔

  37. Q37 · 2 marks

    قیام پاکستان کے بعد مسلمانوں کو جو مشکلات پیش آئیں ان میں سے تین کے نام لکھیں۔ (مشق)

    Answer

    (1)ریڈکلف ایوارڈ (2) مہاجرین کی آباد کاری (3) انتظامی مشکلات۔ (اس کے علاوہ معاشی مشکلات، فوجی اثاثوں کی تقسیم، زرعی اور سیاسی مشکلات۔)

  38. Q38 · 3 marks

    مہاجرین کی آباد کاری کا مسئلہ بیان کریں۔

    Answer

    ہندو مسلم فسادات کی وجہ سے لاکھوں مسلمان پاکستان آئے۔ ان میں زخمی اور بیمار بھی تھے جو مہاجر کیمپوں میں رکھے گئے جہاں وبا پھوٹ پڑی۔ مقامی مسلمانوں نے دل کھول کر مہاجر بھائیوں کی مالی امداد کی، انہیں کھانا اور لباس دیا اور مشکل وقت گزر گیا۔

  39. Q39 · 3 marks

    انتظامی مشکلات کیا تھیں؟

    Answer

    کراچی کو دارالحکومت بنایا گیا مگر وہاں دفاتر کی عمارتیں ناکافی تھیں۔ مرکزی حکومت کا ریکارڈ اور سامان ہندوؤں اور سکھوں نے روک لیا۔ سول سروس کے کل 81 مسلمان افسر پاکستان کے حصے میں آئے جنہیں اعلیٰ عہدوں کا تجربہ نہ تھا۔

  40. Q40 · 3 marks

    قیام پاکستان کے وقت معاشی مسائل کیا تھے؟

    Answer

    پاکستان کے علاقے پس ماندہ تھے۔ دنیا کی 75 فیصد پٹ سن مشرقی بنگال میں پیدا ہوتی مگر کارخانے مغربی بنگال میں تھے۔ 394 کارخانوں میں سے صرف 14 پاکستان کو ملے اور بینکوں کی 487 شاخوں میں سے 69 ملیں۔ بھارت نے اثاثوں کی تقسیم میں ناانصافی کی۔

  41. Q41 · 3 marks

    فوجی اثاثوں کی تقسیم میں کیا ناانصافی ہوئی؟

    Answer

    طے ہوا کہ اثاثے 64 فیصد بھارت اور 36 فیصد پاکستان کو ملیں گے۔ بھارت میں 16 اسلحہ فیکٹریاں کام کر رہی تھیں مگر ایک بھی پاکستان کو نہ ملی۔ بھارت نے 60 ملین روپے کے عوض فیکٹریاں قائم کرنے کا طے کیا مگر بعد میں انکار کر دیا۔

  42. Q42 · 3 marks

    زرعی مشکلات کیا تھیں؟

    Answer

    تقسیم کے وقت دریاؤں کے ہیڈ ورکس بھارت کے پاس چلے گئے۔ بھارت نے فیروز پور اور مادھو پور ہیڈ ورکس سے اپریل 1948ء میں پانی روک دیا۔ 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی تقسیم ہوا اور راوی، ستلج، بیاس بھارت کو اور سندھ، جہلم، چناب پاکستان کو ملے۔

  43. Q43 · 3 marks

    سیاسی مشکلات میں ریاستوں کا مسئلہ بیان کریں۔

    Answer

    جونا گڑھ، مناوادر اور دیگر ریاستوں نے پاکستان سے الحاق کیا مگر بھارت نے جونا گڑھ پر 9 نومبر 1947ء اور حیدر آباد دکن پر 17 ستمبر 1948ء کو قبضہ کیا۔ کشمیر پر بھی بھارت نے قبضہ کر لیا اور کشمیری عوام پاکستان سے الحاق چاہتے تھے۔

  44. Q44 · 5 marks

    قائداعظم کی بطور گورنر جنرل خدمات لکھیں۔

    Answer

    قائداعظم نے حالات کی نزاکت دیکھ کر کراچی کو دارالحکومت بنایا۔ سیکرٹریٹ بنایا، افسران کی منتقلی کے لیے خصوصی گاڑیاں چلوائیں، ہوائی کمپنی سے معاہدہ کیا، چودھری محمد علی کی سرکردگی میں کمیٹی بنائی، سول سروس اکیڈمی قائم کی، اکاؤنٹس اور فارن سروس کا آغاز کیا، افواج کے ہیڈ کوارٹرز بنائے، اسلحہ فیکٹری قائم کی، خارجہ پالیسی بنائی۔ 1947ء میں پہلی تعلیمی کانفرنس بلائی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم لازمی قرار دی۔ پاکستان اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

  45. Q45 · 2 marks

    لیاقت علی خان کی مہاجرین کے لیے خدمات لکھیں۔

    Answer

    قائداعظم کی ہدایت پر انہوں نے پنجاب مہاجر کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے مہاجرین کی آباد کاری اور ضروریات زندگی کی فراہمی کی نگرانی کی۔ پنڈت نہرو کے ساتھ سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور خونریزی سے باز رہنے کی اپیل کی۔

  46. Q46 · 3 marks

    لیاقت علی خان کی خارجہ پالیسی کیا تھی؟

    Answer

    انہوں نے اسلامی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کو بنیادی حیثیت دی۔ 1950ء میں امریکہ کا دورہ کیا۔ شاہ ایران پاکستان آئے تو دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پالیسی کے لیے مذاکرات کیے۔

  47. Q47 · 3 marks

    لیاقت علی خان کی شہادت کے حالات لکھیں۔

    Answer

    16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں آپ کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا جب آپ خطاب کے لیے کھڑے ہی ہوئے تھے۔ آخری الفاظ یا اللہ! پاکستان کی حفاظت فرما تھے۔ قوم نے قائد ملت کا خطاب دیا اور کمپنی باغ کا نام لیاقت باغ رکھا۔

  48. Q48 · 3 marks

    قرارداد مقاصد کے چار نکات لکھیں۔

    Answer

    (1)اللہ تعالیٰ کی حاکمیت (2) اسلامی اقدار کی پابندی (3) اسلامی طرز زندگی (4) اقلیتوں کا تحفظ۔ (باقی: بنیادی حقوق کی فراہمی، وفاقی نظام حکومت، پسماندہ علاقوں کی ترقی، عدلیہ کی آزادی، اردو قومی زبان۔)

  49. Q49 · 2 marks

    قرارداد مقاصد کے حوالے سے حاکمیت اعلیٰ کس کے پاس ہے؟ (مشق)

    Answer

    قرارداد مقاصد کے مطابق ساری کائنات کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اور حاکمیت اعلیٰ اسی کے پاس ہے۔ اقتدار مسلمانوں کے پاس اللہ تعالیٰ کی امانت ہے جو عوام کے منتخب نمائندے اللہ کی مقرر کردہ حدود کے اندر استعمال کریں گے۔

  50. Q50 · 3 marks

    قرارداد مقاصد کی اہمیت لکھیں۔

    Answer

    (1)اس کی منظوری کے بعد دستور بنانے کے کام کا آغاز ہوا اور بنیادی اصولوں کی کمیٹی بنی۔

    (2)اس نے دستور بنانے کے لیے بنیادی اصولوں کی نشاندہی کی۔

    (3)قرارداد مقاصد پاکستان کے تمام دساتیر میں بطور ابتدائیہ شامل رہی اور 1985ء میں 1973ء کے آئین کا باقاعدہ حصہ بنا دی گئی۔

  51. Q51 · 2 marks

    ون یونٹ کیا تھا؟

    Answer

    دستور سازی میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے مغربی پاکستان کے چاروں صوبوں کو ملا کر ایک صوبہ بنایا گیا جس کا نام ون یونٹ رکھا گیا۔

  52. Q52 · 3 marks

    1956ء کے آئین کی تین خصوصیات بیان کریں۔ (مشق)

    Answer

    (1)پاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دیا گیا۔

    (2)ملک میں وفاقی پارلیمانی نظام حکومت قائم کیا گیا۔

    (3)اردو اور بنگالی دونوں کو قومی زبانیں قرار دیا گیا۔

  53. Q53 · 3 marks

    1956ء کا آئین کیوں منسوخ ہوا؟

    Answer

    فوج اور بیورو کریسی کی مداخلت، سیاسی دانوں کی باہمی چپقلش، اعلیٰ قیادت کے فقدان اور غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے آئین زیادہ دیر نہ چل سکا۔ جنرل ایوب خان نے آئین منسوخ کر کے فوجی حکومت قائم کر دی۔

  54. Q54 · 3 marks

    ریاست جموں و کشمیر کا مسئلہ مختصراً بیان کریں۔

    Answer

    کشمیر کی مسلم اکثریت پاکستان سے الحاق چاہتی تھی مگر ہندو حکمران راجہ ہری سنگھ نے بھارت سے الحاق کر دیا۔ 1948ء میں بھارتی فوج داخل ہوئی اور مجاہدین نے موجودہ آزاد کشمیر آزاد کرایا۔ معاملہ اقوام متحدہ میں گیا جس نے رائے شماری کا فیصلہ کیا مگر عمل نہ ہوا۔

  55. Q55 · 3 marks

    ایوب خان کے مارشل لا کے اسباب لکھیں۔

    Answer

    (1)سیاسی قیادت کا فقدان (2) انتخابات کا التوا (3) نوکر شاہی کا کردار (4) پارلیمانی نظام کی ناکامی (5) دستور سازی میں مسلسل رکاوٹ۔

  56. Q56 · 3 marks

    بنیادی جمہوریتوں کے نظام 1959ء کا تعارف لکھیں۔ (مشق)

    Answer

    جنرل ایوب خان نے 1959ء میں چار سطحی بنیادی جمہوریتوں کا نظام متعارف کرایا جس میں یونین کونسل، تحصیل کونسل، ضلع کونسل اور ڈویژنل کونسل شامل تھیں۔ مقصد عوامی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنا تھا اور گاؤں اور محلے کی سطح پر عوامی نمائندوں کا انتخاب ہوتا تھا۔

  57. Q57 · 3 marks

    مسلم عائلی قوانین 1961ء کے اہم نکات لکھیں۔

    Answer

    پہلی دفعہ نکاح کا اندراج لازمی قرار دیا گیا۔ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی خلاف قانون ہوئی۔ شادی کے لیے لڑکے کی عمر 18 سال اور لڑکی کی 16 سال مقرر ہوئی۔ طلاق کی صورت میں عدت کا عرصہ 90 دن رکھا گیا اور دادا کی وراثت میں یتیم پوتے کا حق تسلیم کیا گیا۔

  58. Q58 · 3 marks

    1962ء کے آئین کی کوئی تین خصوصیات لکھیں۔

    Answer

    (1)آئین تحریری تھا اور 250 دفعات پر مشتمل تھا۔

    (2)وفاقی نوعیت کا تھا اور دونوں حصوں کو برابر نمائندگی دی گئی۔

    (3)صدارتی طرز حکومت رائج کیا گیا اور تمام اختیارات کا منبع صدر کو بنایا۔

  59. Q59 · 3 marks

    1965ء کے صدارتی انتخابات کے سیاست پر کیا اثرات ہوئے؟

    Answer

    بنیادی جمہوریتوں کا نظام ایوب خان کے زوال کا ایک سبب بنا۔ حزب مخالف کی جماعتوں نے انتخابات کو نام نہاد قرار دیا۔ مشرقی پاکستان میں شدید احساس محرومی پیدا ہوا اور ایوب خان کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی۔

  60. Q60 · 2 marks

    1965ء کی جنگ کے اسباب لکھیں۔

    Answer

    بھارت نے قیام پاکستان سے ہی پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سرحدی تنازعات، پانی کی تقسیم، اثاثوں کی تقسیم میں رکاوٹ اور مسئلہ کشمیر جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے۔ ستمبر 1965ء میں پاک بھارت جنگ چھڑ گئی۔

  61. Q61 · 3 marks

    1965ء کی جنگ کے اثرات لکھیں۔

    Answer

    لاہور، سرگودھا اور سیالکوٹ کو ہلال استقلال ملا۔ قوم میں یکجہتی اور اتحاد کی روح پیدا ہوئی۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا اور مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا۔ ہر سال 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے۔

  62. Q62 · 3 marks

    ایوب خان نے زرعی شعبے کے لیے کیا اقدامات کیے؟

    Answer

    اصلاحات متعارف کرائیں، بڑے جاگیر داروں کے لیے زمین کی حد مقرر کی، زمین بے زمین کاشتکاروں میں تقسیم کی، بہتر بیج اور کیمیائی کھادیں دیں، ٹریکٹر، ہارویسٹر اور تھریشر متعارف کرائے، آسان شرائط پر زرعی قرضے دیے اور نئی نہریں، ڈیم اور بیراج بنائے۔

  63. Q63 · 3 marks

    ایوب خان نے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے کون سے ادارے بنائے؟

    Answer

    1959ء میں انویسٹمنٹ پروموشن بیورو (IPB)، 1961ء میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR)، پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک اور پاکستان انڈسٹریل کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن (PICIC) قائم کیے گئے۔

  64. Q64 · 3 marks

    دوسرے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے مقاصد لکھیں۔

    Answer

    اس کا تخمینہ 23 ارب روپے لگایا گیا۔ مقاصد: قومی آمدنی اور فی کس آمدنی میں اضافہ کرنا، لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا، زرعی پیداوار اور بڑی و اوسط درجے کی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا اور برآمدات بڑھانا۔ یہ منصوبہ خاصی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

  65. Q65 · 3 marks

    یحییٰ خان کے مارشل لا لگانے کے حالات لکھیں۔

    Answer

    ایوب خان کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی بنائی۔ مارچ 1969ء میں گول میز کانفرنس بلائی گئی مگر ناکام رہی۔ ایوب خان نے استعفیٰ دیا اور جنرل یحییٰ خان نے 25 مارچ 1969ء کو مارشل لا لگا دیا۔ 5 اکتوبر 1970ء کو عام انتخابات کا اعلان کیا۔

  66. Q66 · 3 marks

    لیگل فریم ورک آرڈر 1970ء کے اہم نکات لکھیں۔

    Answer

    (1)مغربی پاکستان سے ون یونٹ کا خاتمہ، چاروں صوبے بحال۔

    (2)براہ راست رائے دہی، عمر 21 سال۔

    (3)قومی اسمبلی کی 313 نشستیں، 13 خواتین کی۔

    (4)امیدوار کی عمر کم از کم 25 سال۔

    (5)120 دنوں میں آئین نہ بنا تو اسمبلی ختم۔

  67. Q67 · 3 marks

    1970ء کے انتخابات کے نتائج لکھیں۔

    Answer

    عوامی لیگ نے قومی اسمبلی کی 300 جنرل نشستوں میں سے 160 اور مشرقی پاکستان کی 300 میں سے 288 نشستیں جیتیں۔ پیپلز پارٹی نے 81 نشستیں لیں اور پنجاب و سندھ میں اکثریت حاصل کی۔ نیشنل عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے صوبہ سرحد اور بلوچستان میں اکثریت پائی۔

  68. Q68 · 5 marks

    مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب بیان کریں۔ (مشق)

    Answer

    (1)جغرافیائی فاصلہ، ایک ہزار میل کا۔

    (2)تجارت و ملازمت پر ہندوؤں کے اثرات۔

    (3)معاشی پسماندگی۔

    (4)ہندو اساتذہ کا کردار۔

    (5)زبان کا مسئلہ۔

    (6)نمائندگی کی شرح کا مسئلہ۔

    (7)بھارت کی مداخلت۔

    (8)شیخ مجیب الرحمٰن کے چھ نکات۔

    (9)1970ء کے عام انتخابات۔

  69. Q69 · 3 marks

    1970ء کے انتخابات کے بعد حکومت اور اسمبلی کے بارے میں کیا ہوا؟

    Answer

    بنگلہ دیش کے قیام کے بعد جنرل یحییٰ خان نے اقتدار ذوالفقار علی بھٹو کے سپرد کر دیا کیونکہ ان کی جماعت مغربی پاکستان میں اکثریت رکھتی تھی۔ بھٹو پاکستان کی تاریخ کے پہلے سول چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنے۔ 1972ء میں عبوری آئین بنایا گیا اور 25 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

  70. Q70 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں: 1757ء میں بنگال کے نواب ------ نے انگریزوں کا راستہ روکنا چاہا۔ (مشق)

    Answer

    سراج الدولہ

  71. Q71 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں: سرسید احمد خان کی ایک اہم سیاسی خدمت رسالہ ------ کا جاری کرنا تھا۔ (مشق)

    Answer

    اسباب بغاوت ہند

  72. Q72 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں: یکم اکتوبر 1906ء کو مسلمانوں کا ایک سیاسی وفد ------ کی قیادت میں وائسرائے لارڈ منٹو سے ملا۔ (مشق)

    Answer

    سر آغا خان

  73. Q73 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں: فوج کے سربراہ ------ نے 25 مارچ 1969ء کو ملک میں مارشل لا لگا کر حکومت سنبھال لی۔ (مشق)

    Answer

    جنرل آغا محمد یحییٰ خان

  74. Q74 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں: جنرل ایوب خان نے سماجی نظام کی بہتری کے لیے 1961ء میں ------ قوانین کا نفاذ کیا۔ (مشق)

    Answer

    مسلم عائلی

  75. Q75 · 5 marks

    کالم الف اور کالم ب کو ملائیں:(1) جنرل ایوب خان کے زوال کا ایک اہم سبب بنا (2) قرارداد مقاصد پیش کی گئی (3) حکومت برطانیہ نے رولٹ ایکٹ منظور کیا (4) 15 اگست 1947ء کو قائداعظم نے حلف اٹھایا (5) گورنر جنرل غلام محمد نے وفاقی اسمبلی توڑ دی۔ کالم ب: 12 مارچ 1949ء میں، پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے، بنیادی جمہوریتوں کا نظام، 24 اکتوبر 1954ء کو، 1919ء میں۔ (مشق)

    Answer

    (1)بنیادی جمہوریتوں کا نظام (2) 12 مارچ 1949ء میں (3) 1919ء میں (4) پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے (5) 24 اکتوبر 1954ء کو۔

  76. Q76 · 2 marks

    تحریک علی گڑھ کا بنیادی مقصد تحریر کریں۔

    Answer

    حکومت اور مسلمانوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا، مسلمانوں کو جدید علوم اور انگریزی زبان سیکھنے کی طرف راغب کرنا اور انہیں سیاست سے باز رکھنا۔

  77. Q77 · 2 marks

    مسلم لیگ کے قیام کے پس منظر میں کیا محرکات شامل تھے؟

    Answer

    تقسیم بنگال اور ہندوؤں کا ردعمل، انگریزوں کا رویہ، مسلمانوں کا احساس محرومی اور مسلمانوں کو سیاسی طور پر نظر انداز کیا جانا۔

  78. Q78 · 2 marks

    تحریک ہجرت کا کیا سبب تھا؟

    Answer

    علمائے کرام نے فتویٰ دیا کہ برصغیر دارالحرب ہے اور انگریزوں کی عملداری میں رہنا جائز نہیں، اس لیے مسلمانوں کو دارالاسلام میں ہجرت کرنی چاہیے۔

  79. Q79 · 2 marks

    ریڈکلف ایوارڈ کا اہم ترین فیصلہ کیا تھا؟

    Answer

    مسلم اکثریت کے کئی علاقے بھارت میں شامل کر دیے گئے۔ گورداسپور بھارت کو دے کر اسے کشمیر تک رسائی دی گئی۔

  80. Q80 · 2 marks

    قیام پاکستان کے بعد مسلمانوں کو پیش آنے والی مشکلات میں سے تین کے نام لکھیں۔

    Answer

    ریڈکلف ایوارڈ، مہاجرین کی آباد کاری اور انتظامی مشکلات۔

  81. Q81 · 2 marks

    قرارداد مقاصد کے حوالے سے حاکمیت اعلیٰ کس کے پاس ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ کے پاس۔ اقتدار مسلمانوں کے پاس اللہ کی امانت ہے جو عوام کے منتخب نمائندے اللہ کی مقرر کردہ حدود کے اندر استعمال کریں گے۔

  82. Q82 · 2 marks

    1956ء کے آئین کی تین خصوصیات بیان کریں۔

    Answer

    پاکستان اسلامی جمہوریہ قرار پایا، وفاقی پارلیمانی نظام حکومت قائم ہوا اور اردو اور بنگالی دونوں قومی زبانیں قرار دی گئیں۔

  83. Q83 · 2 marks

    بنیادی جمہوریتوں کے نظام 1959ء کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    1959ء میں جنرل ایوب خان نے چار سطحی نظام متعارف کرایا: یونین کونسل، تحصیل کونسل، ضلع کونسل اور ڈویژنل کونسل۔ مقصد عوامی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنا تھا۔

  84. Q84 · 2 marks

    خالی جگہ پر کریں: جنرل ایوب خان نے سماجی نظام کی بہتری کے لیے 1961ء میں ------ قوانین کا نفاذ کیا۔

    Answer

    مسلم عائلی

Long questions with answers

  1. Q1 · 10 marks

    تحریک علی گڑھ پر سیاسی، سماجی اور تعلیمی پہلوؤں سے روشنی ڈالیں۔ (مشق)

    Answer

    پس منظر: جنگ آزادی 1857ء میں ناکامی کے ساتھ ہی برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دور شروع ہوا۔ مسلمان انگریزوں کی نفرت اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ ایسے میں سرسید احمد خان نے تحریک علی گڑھ کے ذریعے قوم کی راہنمائی کا بیڑا اٹھایا۔ مقاصد:

    (1)حکومت اور مسلمانوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا۔

    (2)مسلمانان برصغیر کو جدید علوم اور انگریزی زبان کی طرف راغب کرنا۔

    (3)مسلمانوں کو سیاست سے باز رکھنا۔ تعلیمی پہلو: 1859ء میں مراد آباد میں سکول، 1863ء میں غازی پور میں سائنٹیفک سوسائٹی جس کا کام انگریزی ادب کو اردو زبان میں منتقل کرنا تھا، 1875ء میں علی گڑھ میں سکول، 1877ء میں کالج اور 1920ء میں یونیورسٹی۔ سیاسی پہلو: رسالہ اسباب بغاوت ہند میں 1857ء کے حقیقی اسباب انگریز حکومت کو بتائے اور غلط فہمیاں دور کیں۔ 1885ء میں قائم ہونے والی انڈین نیشنل کانگریس میں مسلمانوں کو شامل ہونے سے روکا کیونکہ مسلمان پہلے تعلیم حاصل کریں اور پھر سیاست میں حصہ لیں۔ سماجی پہلو: مسلمانوں کے پڑھے لکھے طبقے نے اسی ادارے سے تعلیم پائی۔ تحریک نے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرو دیا اور ان کے جداگانہ تشخص کی تشکیل ہوئی۔

    نتیجہ: سرسید کی وفات کے بعد بھی یہ تحریک قومی خدمات انجام دیتی رہی۔ پاکستان کا قیام بھی انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

  2. Q2 · 10 marks

    قائداعظم کے چودہ نکات لکھیں۔ (مشق)

    Answer

    پس منظر: نہرو رپورٹ 1928ء نے مسلمانوں کی تمام تحفظات ماننے سے انکار کر دیا۔ قائداعظم نے اسے ماننے سے انکار کر کے 1929ء میں چودہ نکات پیش کیے۔ نکات:

    (1)آئندہ آئین وفاقی طرز کا ہو جس میں صوبوں کو زیادہ خودمختاری دی جائے۔

    (2)تمام صوبوں کو ایک ہی اصول پر داخلی خودمختاری دی جائے۔

    (3)صوبوں میں اقلیتوں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔

    (4)مرکزی اسمبلی میں مسلمان ممبران کی تعداد ایک تہائی سے کم نہ ہو۔

    (5)جداگانہ انتخابات کا اصول ہر فرقہ پر لاگو ہو، البتہ اگر کوئی فرقہ چاہے تو اپنی مرضی سے مخلوط طریقہ انتخابات قبول کر سکتا ہے۔

    (6)صوبوں کی حدود میں کوئی ایسی تبدیلی نہ کی جائے جس سے پنجاب، بنگال اور شمال مغربی سرحدی صوبہ (خیبر پختونخوا) کی مسلمان اکثریت متاثر ہوتی ہو۔

    (7)تمام لوگوں کو یکساں مذہبی آزادی دی جائے۔

    (8)اگر کوئی مسودہ قانون کسی خاص فرقے سے متعلق ہو اور اس فرقے کے تین چوتھائی ارکان اس کے خلاف رائے دیں تو اسے نامنظور سمجھا جائے۔

    (9)سندھ کو بمبئی (ممبئی) سے الگ کر کے ایک صوبہ بنا دیا جائے۔

    (10)بلوچستان اور شمال مغربی سرحدی صوبہ میں دیگر صوبوں کی مانند اصلاحات نافذ کی جائیں۔

    (11)سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کو ان کی اہلیت اور تناسب کے لحاظ سے حصہ دیا جائے۔

    (12)مسلمانوں کو مذہبی اور ثقافتی تحفظ دیا جائے۔

    (13)صوبائی اور مرکزی وزارتوں میں مسلمانوں کو کم از کم ایک تہائی نمائندگی دی جائے۔

    (14)آئین میں صوبوں کی مرضی کے بغیر کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔

    نتیجہ: ان نکات سے قائداعظم نے نہ صرف مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی ترجمانی کی بلکہ ہندوستان میں دستوری اصلاحات کا بنیادی ڈھانچہ بھی مہیا کر دیا۔

  3. Q3 · 10 marks

    قائداعظم کی سیاسی اور آئینی کوششوں کے حوالے سے قیام پاکستان میں کردار کو بیان کریں۔ (مشق)

    Answer

    تعارف: قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انگلستان میں سیاست میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ ابتدا میں کانگرس میں تھے اور ہند مسلم اتحاد کے حامی تھے۔ خدمات:

    (1)1909ء میں منٹو مارلے اصلاحات کے نفاذ پر بمبئی کے مسلمانوں نے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کیا۔

    (2)1913ء میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور مسلم لیگ کے دستور میں ترمیم کر کے حکومت خود اختیاری کو مقصد حیات بنایا۔ کانگرس کی مسلم دشمن پالیسیوں کی بنا پر 1920ء میں کانگرس چھوڑ دی۔

    (3)دسمبر 1916ء میں مسلم لیگ اور کانگرس لکھنؤ میں ایک ساتھ سالانہ جلسہ کرنے پر رضامند ہوئیں۔ اس موقع پر ایک تاریخی معاہدہ ہوا جسے میثاق لکھنؤ کہتے ہیں اور انہیں ہند مسلم اتحاد کے سفیر کے لقب سے نوازا گیا۔

    (4)1919ء میں رولٹ ایکٹ کی مخالفت کی، غیر آئینی قرار دیا اور احتجاجاً کونسل سے استعفیٰ دیا۔

    (5)1929ء میں چودہ نکات پیش کیے۔

    (6)تین گول میز کانفرنسیں 1930ء سے 1932ء تک لندن میں ہوئیں۔ قائداعظم نے پہلی دو میں شرکت کی۔ یہ کانفرنسیں ناکام ہو گئیں۔

    (7)حکومت برطانیہ نے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء منظور کیا۔ کانگرس اور مسلم لیگ دونوں نے ناپسند کیا مگر 1936-37ء کے انتخابات میں دونوں نے حصہ لیا۔

    (8)1934ء میں اقبال اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کے کہنے پر انگلستان سے وطن واپس آئے اور مسلم لیگ کی صدارت سنبھالی۔ آپ نے دن رات ایک کر کے مسلمانوں کو اس کے پرچم تلے جمع کیا۔

    (9)1940ء میں لاہور میں مسلم لیگ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت قائداعظم نے کی اور قرارداد لاہور منظور ہوئی۔

    (10)1945-46ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نے مرکز میں 100 فیصد اور صوبائی اسمبلیوں میں 90 فیصد کامیابی حاصل کی۔

    (11)آپ نے کابینہ مشن کی تجاویز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہندوؤں کی ہر چال ناکام بنا دی۔

    (12)14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا اور آپ نے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وفات: 11 ستمبر 1948ء کو وفات پائی۔

  4. Q4 · 10 marks

    قیام پاکستان کے بعد پیش آنے والی ابتدائی مشکلات کا جائزہ لیں۔ (مشق)

    Answer

    پاکستان کو معرض وجود میں آتے ہی بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

    (1)ریڈکلف ایوارڈ: 30 جون 1947ء کو پنجاب اور بنگال میں حد بندی کے لیے کمیشن بنا۔ ایک انگریز قانون دان سر ریڈکلف دونوں کمیشنوں کے چیئرمین تھے۔ مسلم اکثریت کے علاقے بھارت میں شامل کر دیے گئے۔ گورداسپور بھارت کو دے کر کشمیر تک رسائی دی گئی۔ یوں مسئلہ کشمیر پیدا ہوا۔

    (2)مہاجرین کی آباد کاری: ہندو مسلم فسادات میں لاکھوں مسلمان پاکستان آئے۔ مہاجر کیمپوں میں وبا پھیلی۔ مقامی مسلمانوں نے مدد کی۔

    (3)انتظامی مشکلات: کراچی کو دارالحکومت بنایا گیا۔ دفاتر کی کمی تھی۔ ریکارڈ اور سامان بھارت نے روک لیا۔ سول سروس کے صرف 81 مسلمان افسر پاکستان کو ملے۔

    (4)معاشی مشکلات: علاقے پس ماندہ تھے، 75 فیصد پٹ سن مشرقی بنگال میں مگر کارخانے مغربی بنگال میں۔ 394 میں سے 14 کارخانے اور 487 میں سے 69 بینک شاخیں ملیں۔

    (5)فوجی اثاثوں کی تقسیم: 64 فیصد بھارت اور 36 فیصد پاکستان۔ 16 اسلحہ فیکٹریاں بھارت میں رہیں۔ 60 ملین روپے دینے کا طے ہوا مگر بعد میں انکار ہو گیا۔

    (6)زرعی مشکلات: ہیڈ ورکس بھارت کے پاس چلے گئے۔ اپریل 1948ء میں پانی بند کر دیا گیا۔ 1960ء میں سندھ طاس معاہدہ ہوا۔

    (7)سیاسی مشکلات: جونا گڑھ پر 9 نومبر 1947ء کو اور حیدر آباد پر 17 ستمبر 1948ء کو بھارت نے قبضہ کیا۔ کشمیر پر بھی بھارت نے قبضہ کر لیا۔

    نتیجہ: قائداعظم اور لیاقت علی خان نے ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش کی۔

  5. Q5 · 10 marks

    قرارداد مقاصد کے اہم نکات کو تفصیل سے بیان کریں۔ (مشق)

    Answer

    قرارداد مقاصد 12 مارچ 1949ء کو اس وقت کے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی خان نے قانون ساز اسمبلی میں پیش کی جس میں ان نکات کی نشاندہی کی گئی جن کو بنیاد بنا کر ملک کے مستقبل کا دستور بنانا تھا۔ قومی اسمبلی نے اکثریت سے منظور کر لیا۔ اہم نکات:

    (1)اللہ تعالیٰ کی حاکمیت: ساری کائنات کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اور اقتدار اسی کو حاصل ہے۔ مسلمانوں کے پاس اللہ کی امانت ہے جو عوام کے منتخب نمائندے اللہ کی مقرر کردہ حدود کے اندر رہ کر استعمال کریں گے۔

    (2)اسلامی اقدار کی پابندی: اسلامی اقدار مثلاً جمہوریت، آزادی، رواداری اور معاشرتی انصاف کو فروغ دیا جائے گا۔

    (3)اسلامی طرز زندگی: مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی زندگیاں اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارنے کے لیے بہتر اور مناسب ماحول فراہم کیا جائے گا۔

    (4)اقلیتوں کا تحفظ: تمام غیر مسلم شہریوں کو اپنے مذاہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    (5)بنیادی حقوق کی فراہمی: تمام شہریوں کو کسی نسلی، معاشرتی، معاشی و مذہبی تعصب کے بغیر تمام شہری حقوق فراہم کیے جائیں گے۔

    (6)وفاقی نظام حکومت: پاکستان کا نظام وفاقی جمہوری ہو گا جو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے چلایا جائے گا۔

    (7)پسماندہ علاقوں کی ترقی: ان کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور انہیں ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔

    (8)عدلیہ کی آزادی: عدلیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں بالکل آزاد ہو گی اور بغیر کسی دباؤ کے کام کرے گی۔

    (9)اردو قومی زبان: پاکستان کی قومی زبان اردو ہو گی۔ اہمیت: منظوری کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بنیادی اصولوں کی کمیٹی بنی۔ یہ تمام دساتیر میں ابتدائیہ رہی اور 1985ء میں 1973ء کے آئین کا باقاعدہ حصہ بنا دی گئی۔

  6. Q6 · 10 marks

    جنرل ایوب خان کے مارشل لا کے اسباب کیا تھے؟ وضاحت کریں۔ (مشق)

    Answer

    جنرل ایوب خان کے مارشل لا (27 اکتوبر 1958ء) کے اہم اسباب:

    (1)سیاسی قیادت کا فقدان: قیام پاکستان کے ایک سال بعد قائداعظم وفات پا گئے اور 1951ء میں لیاقت علی خان کو شہید کر دیا گیا۔ بعد کی سیاسی قیادت ایسے ہاتھوں میں آئی جو مطلوبہ قومی وحدت پیدا نہ کر سکی اور نہ صوبائی، لسانی اور معاشی بحرانوں پر قابو پا سکی۔

    (2)انتخابات کا التوا: ابتدا میں عام انتخابات منعقد نہ ہوئے، صرف صوبوں میں باری باری انتخاب ہوئے۔ 1956ء کے دستور کے بعد ایک سال کے اندر انتخابات کی توقع تھی مگر 1957ء میں متوقع انتخابات 1959ء تک ملتوی کر دیے گئے۔

    (3)نوکر شاہی کا کردار: جمہوریت کو ناکام کرنے میں بیورو کریسی نے بھی کردار ادا کیا۔ گورنر جنرل غلام محمد، سکندر مرزا اور چودھری محمد علی سول سروس سے تعلق رکھتے تھے۔ سول سروس کے لوگ زیادہ بااثر تھے اور ان کے دلوں میں اقتدار کی ہوس تھی۔

    (4)پارلیمانی نظام کی ناکامی: 14 اگست 1947ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک پارلیمانی نظام رائج رہا۔ پہلے گیارہ برسوں میں یہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ ان گیارہ برسوں میں چار گورنر جنرلوں کے تحت سات وزارتیں بنیں۔ آئی آئی چندریگر کی وزارت مختصر ترین تھی جو صرف دو ماہ چل سکی۔ اس عدم استحکام سے ملک معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہوا اور مارشل لا کے نفاذ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

    (5)دستور سازی میں مسلسل رکاوٹ: بھارت نے اپنا دستور اڑھائی سال میں تیار کر لیا مگر پاکستان کے سیاستدان اس اہم مسئلے کو لٹکاتے رہے۔ آخر ایسی صورت حال پیدا ہو گئی کہ مارشل لا کا نفاذ ہو گیا۔

  7. Q7 · 10 marks

    بنیادی جمہوریتوں کے نظام کے خد و خال بیان کریں۔ (مشق)

    Answer

    جنرل ایوب خان نے 1959ء میں چار سطحی بنیادی جمہوریتوں کا نظام لانے کا فیصلہ کیا۔ وہ خود صدارتی نظام کے حامی تھے جس میں صدر کو وسیع اختیارات ہوں۔ چار سطحیں:

    (1)یونین کونسل / ٹاؤن کمیٹی: پہلی منزل۔ بڑے دیہی قصبوں میں یونین کونسل اور چھوٹے قصبات میں ٹاؤن کمیٹی۔ یونین کونسل متعدد دیہاتوں پر مشتمل تھی اور پانچ ہزار سے لے کر دس ہزار کی آبادی تک تھی۔ ہر ایک ہزار افراد کی نمائندگی ایک رکن کرتا تھا۔ ارکان اپنا چیئرمین منتخب کرتے۔ اجتماعی ترقی کے فرائض انجام دیتی تھی۔

    (2)تحصیل کونسل / تھانہ کونسل: دوسری منزل۔ مغربی پاکستان میں تحصیل کونسل کا چیئرمین تحصیلدار ہوتا تھا۔ مشرقی پاکستان میں تھانہ کونسل کا چیئرمین سب ڈویژنل آفیسر ہوتا تھا۔ یونین کونسلوں کی سرگرمیوں کو بامقصد اور مربوط بناتی تھی۔

    (3)ضلع کونسل: تیسری اہم منزل۔ یونین کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے منتخب چیئرمینوں، میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں، کنٹونمنٹ بورڈوں کے نائب صدر اور سرکاری افسروں پر مشتمل تھی۔ نصف ارکان نامزد کردہ ہوتے۔ ڈپٹی کمشنر یا کلکٹر چیئرمین ہوتا تھا۔

    (4)ڈویژنل کونسل: آخری منزل۔ سرکاری (نامزد کردہ) اور منتخب ارکان پر مشتمل۔ کمشنر چیئرمین ہوتا۔ ڈویژن کے لیے ترقیاتی سکیمیں مرتب کرتی تھی۔ افادیت: عوامی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنا اس کا مقصد تھا۔ 26 اکتوبر 1959ء کو نظام کا نامہ جاری ہوا۔ دسمبر 1959ء اور جنوری 1960ء میں انتخابات ہوئے جن میں 80,000 نمائندے منتخب ہوئے۔ فروری 1960ء میں ان نمائندوں نے ایوب خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور 17 فروری 1960ء کو انہوں نے صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

  8. Q8 · 8 marks

    1962ء کے آئین کی نمایاں خصوصیات لکھیں۔ (مشق)

    Answer

    صدر جنرل ایوب خان نے آئین بنانے کے لیے دستوری کمیشن بنایا۔ کمیشن کی سفارشات میں صدر نے اپنی مرضی سے ترمیم کر کے ایک نیا آئین تیار کیا جو 8 جون 1962ء کو نافذ کیا گیا۔ خصوصیات:

    (1)آئین تحریری تھا اور 250 دفعات پر مشتمل تھا۔

    (2)وفاقی نوعیت کا تھا اور پاکستان کے دونوں حصوں کو برابر نمائندگی دی گئی۔

    (3)ملک میں صدارتی طرز حکومت رائج کیا گیا اور تمام اختیارات کا منبع صدر کو بنایا۔

    (4)آئین میں اسلامی دفعات شامل کی گئیں مثلاً اللہ تعالیٰ کی حاکمیت، اقتدار اللہ کی امانت اور اس کا عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال، پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سربراہ ریاست کے لیے مسلمان ہونا لازمی۔

    (5)عوام کو بہتر زندگی گزارنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے کئی حقوق دیے گئے جنہیں شہریوں کے بنیادی حقوق کہتے ہیں۔

    (6)اردو اور بنگالی دونوں کو پاکستان کی قومی زبانیں قرار دیا گیا۔ ناکامی: دس سالہ دور میں کئی اصلاحات نافذ ہوئیں اور ملک نے صنعتی میدان میں ترقی کی۔ ایوب خان کی آمرانہ حکومت کے خلاف عوام نے احتجاج شروع کیا۔ آئین کی رو سے اختیارات صدر پاکستان کے پاس تھے۔ حالات کے پیش نظر مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔ 25 مارچ 1969ء کو جنرل آغا محمد یحییٰ خان نے حکومت سنبھال لی اور 1962ء کے آئین کو ختم کر دیا۔

  9. Q9 · 8 marks

    لیگل فریم ورک آرڈر 1970ء کا جائزہ پیش کریں۔ (مشق)

    Answer

    پس منظر: 25 مارچ 1969ء کو جنرل یحییٰ خان نے مارشل لا لگا کر 1962ء کا آئین ختم کر دیا۔ نئی حکومت کی تشکیل تک تمام سیاسی قائدین کی مشاورت سے ایک عبوری آئین بنایا جسے لیگل فریم ورک آرڈر 1970ء کا نام دیا گیا۔ نومبر 1969ء میں عبوری آئین کی تشکیل کے لیے کمیشن بنا جس نے 30 مارچ 1970ء کو اسے حتمی شکل میں پیش کیا۔ نکات:

    (1)مغربی پاکستان سے ون یونٹ کا خاتمہ کر دیا گیا اور چاروں صوبے بحال کر دیے گئے۔

    (2)انتخابات کے لیے عوام کو براہ راست ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا۔ رائے دہی کی عمر 21 سال مقرر کی گئی۔

    (3)صوبوں کے درمیان قومی اسمبلی کی سیٹوں کی برابر تقسیم کو ختم کر کے تمام صوبوں کو ان کی آبادی کے لحاظ سے نشستیں دی گئیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کی کل تعداد 313 کر دی گئی۔ ان میں 13 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص تھیں جبکہ خواتین کو جنرل نشستوں پر انتخاب لڑنے کا حق بھی دیا گیا۔

    (4)انتخاب لڑنے کے لیے امیدوار کی کم از کم عمر 25 سال مقرر کی گئی۔

    (5)اگر قومی اسمبلی 120 دنوں کے اندر نیا آئین بنانے میں ناکام رہی تو اسمبلی ختم ہو جائے گی۔ دیگر: ملک کا آئین وفاقی طرز کا ہو گا اور ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہو گا۔ آئین میں اسلامی نظریات اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھا جائے گا۔ شہری اپنے بنیادی حقوق آزادی سے استعمال کریں گے۔ عدلیہ کو انتظامیہ سے آزاد رکھا جائے گا۔ صوبوں کو خود مختاری دی جائے گی۔ صدر کے پاس اختیار ہو گا کہ آئین کو اس وقت تک منظور نہ کرے جب تک اوپر بیان کردہ نکات آئین کا حصہ نہ ہوں۔ صدر کے پاس آئین کی ترمیم کا اختیار ہو گا اور اسے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

  10. Q10 · 10 marks

    مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بنگلہ دیش کے قیام کے اسباب اور اثرات کا جائزہ لیں۔ (مشق)

    Answer

    واقعات: 1970ء کے عام انتخابات کے بعد جب عوامی لیگ کو مشرقی پاکستان میں کامیابی ملی اور ملک کی باگ ڈور عوامی لیگ کو نہ سونپی گئی تو مشرقی پاکستان میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوئی۔ 15 مارچ 1971ء کو ڈھاکہ میں مذاکرات ہوئے جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ بھارت نے بنگالیوں کی مدد کا سرکاری طور پر اعلان کیا، باغیوں کو اسلحہ دیا اور تربیت شروع کی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین حالات خراب ہو گئے۔ بھارت نے مشرقی پاکستان پر اپنی افواج کی مدد سے حملہ کیا۔ 16 دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ ہو کر بنگلہ دیش کے نام سے علیحدہ ملک بن گیا۔ اسباب:

    (1)جغرافیائی فاصلہ: دونوں حصوں کے درمیان ایک ہزار میل کا فاصلہ تھا اور درمیان میں بھارت تھا۔ دونوں حصوں کی ثقافت بالکل مختلف تھی۔

    (2)تجارت و ملازمت پر ہندوؤں کے اثرات: مشرقی پاکستان میں تجارت اور سرکاری ملازمتوں میں کافی تعداد میں ہندو چھائے ہوئے تھے اور علیحدگی کے جذبات کو ابھار رہے تھے۔

    (3)معاشی پسماندگی: کسی بھی حکومت نے اس علاقے کی معاشی پسماندگی دور کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے۔

    (4)ہندو اساتذہ کا کردار: تعلیم کا شعبہ پوری طرح ہندوؤں کے کنٹرول میں تھا اور انہوں نے بنگالیوں کو پاکستان کے خلاف تیار کیا۔

    (5)زبان کا مسئلہ: 1956ء اور 1962ء کے دساتیر میں حل ہو گیا مگر محرومی کا احساس ختم نہ ہو سکا۔

    (6)نمائندگی کی شرح کا مسئلہ: آبادی کا 56 فیصد ہونے کی وجہ سے نمائندگی کا حق چاہتے تھے مگر برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملی اس لیے مایوسی پیدا ہوئی۔

    (7)بھارت کی مداخلت: مکتی باہنی کے کارکنوں کو تربیت اور امداد دی۔

    (8)شیخ مجیب الرحمٰن کے چھ نکات: عوامی لیگ کے صدر کے چھ نکات نے بھی علیحدگی کو فروغ دیا۔

    (9)1970ء کے عام انتخابات: انتخابات کے نتائج سے حالات نے نئی کروٹ لی۔ اثرات: بنگلہ دیش کے قیام کے بعد جنرل یحییٰ خان نے اقتدار ذوالفقار علی بھٹو کے سپرد کیا اور بھٹو پہلے سول چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنے۔ 1972ء میں عبوری آئین بنایا گیا اور 25 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

  11. Q11 · 10 marks

    پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے قائداعظم کی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالیں۔

    Answer

    14 اگست 1947ء کو قائداعظم نے گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ لیاقت علی خان پاکستان کے وزیراعظم مقرر ہوئے۔ نوزائیدہ مملکت کا دستوری ڈھانچہ تیار نہیں تھا۔ 1935ء کے ایکٹ میں مناسب تبدیلیاں کر کے ملک کا نظام چلایا گیا۔ قائداعظم 13 ماہ گورنر جنرل رہے۔ خدمات:

    (1)آپ نے اپنی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں سے قومی معاملات سلجھائے۔

    (2)ہندوؤں نے مشکلات پیدا کیں۔ مہاجرین کی آباد کاری اور اثاثوں کی غیر مساوی تقسیم کے مسائل پر قابو پایا۔

    (3)فوری طور پر کراچی کو دارالحکومت بنایا۔

    (4)سیکرٹریٹ بنایا اور سرکاری ملازمین کو دیانت داری سے کام کرنے کی تلقین کی۔

    (5)ہندوستان سے افسروں کی منتقلی کے لیے گاڑیاں چلوائیں اور ہوائی کمپنی سے معاہدہ کیا۔

    (6)چودھری محمد علی کی سرکردگی میں کمیٹی بنائی۔

    (7)سول سروس اکیڈمی کا قیام، اکاؤنٹس اور فارن سروس کا آغاز۔

    (8)بری و بحری افواج کے ہیڈ کوارٹرز بنے۔

    (9)اسلحہ فیکٹری کا قیام ان کے دور میں ہوا۔

    (10)خارجہ پالیسی بنائی اور ہمسایہ ممالک اور دیگر بڑے ممالک سے تعلقات استوار کیے۔ پاکستان اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

    (11)تعلیم: 1947ء میں پہلی تعلیمی کانفرنس منعقد کرائی۔ تعلیم کا مقصد اخلاقیات کی تشکیل تھا۔ نوجوانوں کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کو لازمی قرار دیا۔

    (12)خرابی صحت کے باوجود ملک کی خدمت کرتے رہے۔ 11 ستمبر 1948ء کو وفات پائی۔

  12. Q12 · 10 marks

    پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے لیاقت علی خان کی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالیں۔

    Answer

    تعارف: لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے اور قائداعظم کے دست راست رہے۔ خدمات:

    (1)مہاجرین: پنجاب میں داخل ہونے والے مہاجرین کے سیلاب کو سنبھالنا بہت مشکل مسئلہ تھا۔ قائداعظم کی ہدایت پر پنجاب مہاجر کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے مہاجرین کی آباد کاری اور انہیں ضروریات زندگی فراہم کرنے کی نگرانی کی۔

    (2)فسادات: مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے پنڈت جواہر لال نہرو کے ساتھ سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور انسانی خون بہانے کی مکروہ حرکت سے باز رہنے کی اپیل کی۔

    (3)انتظامی ڈھانچہ، معاشی زندگی کی بحالی، بجٹ کی تیاری، کشمیر کی جنگ، داخلی انتشار پر کنٹرول اور بھارت کی سازشوں کے خلاف دفاع سمیت تمام مسائل میں قائداعظم کی رہنمائی میں کام کیا۔

    (4)قائداعظم کی وفات کے بعد جب قوم کے حوصلے پست ہو رہے تھے تو آپ ہی قوم کے ترجمان اور قائد تھے۔ ان کے عہد حکومت میں معاشی ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد شروع کی گئی اور عوام کو پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی ترغیب دی گئی۔

    (5)آئین سازی: 1949ء میں اسمبلی سے قرارداد مقاصد منظور کروائی اور نئے آئین کی تیاری کے سلسلے میں بنیادی اصولوں کی کمیٹی بنائی۔

    (6)خارجہ پالیسی: 1950ء میں امریکہ کا دورہ کیا اور پاکستان کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ اسلامی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو بنیادی حیثیت دی۔ شاہ ایران نے پاکستان کا دورہ کیا۔

    (7)دفاع: 1951ء کے وسط میں جب بھارتی فوجیں پاکستانی سرحد پر جمع ہوئیں تو انہوں نے قوم کا حوصلہ بلند کیا اور اسے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ملک گیر دورہ کیا۔ شہادت: 16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ آخری الفاظ یا اللہ! پاکستان کی حفاظت فرما تھے۔ قوم نے قائد ملت کا خطاب دیا اور کمپنی باغ کا نام لیاقت باغ رکھا۔ آپ کو قائداعظم کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا۔

  13. Q13 · 10 marks

    جنرل ایوب خان کے دور کی معاشی ترقی اور اصلاحات پر نوٹ لکھیں۔

    Answer

    جنرل ایوب خان کے دور حکومت میں معاشی ترقی کی اوسط سالانہ شرح تقریباً 7 فیصد تھی۔ زرعی شعبہ: پاکستان کی معیشت کا انحصار زیادہ تر زراعت پر تھا۔ انہوں نے زرعی اصلاحات متعارف کروائیں، بڑے جاگیرداروں کے لیے زمین کی ملکیت کی حد مقرر کی، زمین بے زمین کاشتکاروں میں تقسیم کی، بہتر بیج اور کیمیائی کھادیں استعمال کرائیں، ٹریکٹر، ہارویسٹر اور تھریشر متعارف کرائے۔ آسان شرائط پر زرعی قرضوں کا اجرا کیا۔ آب پاشی کے لیے نئی نہریں، ڈیم اور بیراج بنائے۔ ٹیوب ویل بھی لگائے گئے۔ صنعتی شعبہ: 1958ء میں نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا۔ نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آیا۔ صنعتی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ چھوٹی صنعتوں کو ترقی دی گئی۔ صنعت کاروں کو ٹیکسوں اور خام مال کی درآمدات پر چھوٹ دی گئی۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کے لیے 1959ء میں انویسٹمنٹ پروموشن بیورو (IPB) قائم ہوا۔ 1961ء میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR)، پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک اور پاکستان انڈسٹریل کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن (PICIC) قائم کیے گئے۔ تعلیمی و سماجی شعبہ: نیا نصاب بنا، نئی درسی کتب، ٹیکسٹ بک بورڈ، نئے سکول و کالج اور یونیورسٹیاں بنیں، فیملی پلاننگ کا پروگرام متعارف ہوا۔ مسلم عائلی قوانین 1961ء نافذ ہوئے۔ پانچ سالہ منصوبے: دوسرا منصوبہ (1960ء تا 1965ء) خاصی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ تیسرا (1965ء تا 1970ء) 52 ارب روپے کا تھا مگر خشک سالی، 1965ء کی جنگ اور دفاعی اخراجات کی وجہ سے پورے طور پر کامیاب نہ ہوا۔

  14. Q14 · 10 marks

    1965ء کی پاک بھارت جنگ کے اسباب، اہم واقعات اور اثرات بیان کریں۔

    Answer

    اسباب: بھارت نے قیام پاکستان سے ہی پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کیے: سرحدی تنازعات، پانی کی تقسیم کا مسئلہ، اثاثوں کی تقسیم میں رکاوٹ اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنا۔ رن آف کچھ میں سرحدی تنازعات 1965ء کے موسم بہار میں شروع ہو چکے تھے۔ 1965ء میں بھارت نے ریاست جموں و کشمیر میں صدارتی راج نافذ کر دیا۔ اہم واقعات: 6 ستمبر کو صبح 3 بجے بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ کا آغاز کیا اور بین الاقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے مغربی پاکستان پر حملہ کر دیا۔ ان میں لاہور سیکٹر، رن آف کچھ، سیالکوٹ (چونڈہ) اور کشمیر وغیرہ کے محاذ شامل تھے۔ صدر ایوب خان نے ریڈیو اور ٹی وی پر قوم سے خطاب کیا۔ پاکستانی فوج نے جواں مردی سے دشمن کا مقابلہ کیا۔ لاہور کے محاذ پر میجر راجا عزیز بھٹی شہید نے دشمن کو بی آر بی نہر عبور کرنے سے روکا۔ انہیں نشان حیدر ملا۔ چونڈہ میں ٹینکوں کی بہت بڑی جنگ ہوئی۔ ہماری فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کی کمر توڑ دی۔ سکوارڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جہاز گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اثرات: لاہور، سرگودھا اور سیالکوٹ کو ہلال استقلال سے نوازا گیا۔ قوم میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی روح پیدا ہوئی۔ برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا اور مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا۔ ہر سال 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے۔

  15. Q15 · 8 marks

    1965ء کے صدارتی انتخابات اور ان کے سیاست پر اثرات پر بحث کریں۔

    Answer

    1962ء کے آئین کے تحت جنوری 1965ء میں صدارتی انتخاب ہوا جس میں امیدواروں کی تعداد چار تھی مگر اصل مقابلہ صدر جنرل ایوب خان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے درمیان تھا۔ مادر ملت دراصل جنرل ایوب خان کے قائم کردہ آمرانہ نظام کے سخت خلاف تھیں۔ انہیں کسی عہدے یا اقتدار کا لالچ نہ تھا۔ ملک کو آمریت سے بچانے اور پارلیمانی جمہوری اداروں کو بحال کرنے کی غرض سے انہوں نے بڑھاپے اور صحت کی کمزوری کے باوجود انتخاب میں حصہ لیا۔ وہ قائداعظم کے بعد ہی ایسی شخصیت تھیں جن کو ملک میں ہر دلعزیزی اور مقبولیت حاصل تھی۔ آپ ڈھاکہ سے کراچی تک جہاں نکلیں عوام نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔ ووٹر: بنیادی جمہوریت کے ارکان صدر، صوبائی اور مرکزی اسمبلیوں کے ارکان کا انتخاب کرتے تھے۔ انتخابات کے نتیجے میں ایوب خان نے کثرت سے صدر منتخب ہو کر مادر ملت کو شکست دی۔ اثرات: بنیادی جمہوریتوں کا نظام ایوب خان کے زوال کا ایک سبب بنا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ان انتخابات کو نام نہاد کہا۔ مشرقی پاکستان میں شدید احساس محرومی اور احساس عدم تحفظ پیدا ہوا۔ مشرقی پاکستان کے عوام نے اپنے پچھلے نکاتی مطالبے میں ایک نئے آئین کا مطالبہ کر دیا۔ جماعتی اور علاقائی عناصر کی ایک مشترکہ عوامی تحریک شروع ہوئی۔ جنرل ایوب خان کے خلاف عوام نے بھی علم بغاوت بلند کر دیا۔

  16. Q16 · 8 marks

    1970ء کے عام انتخابات اور ان کے اثرات کا جائزہ لیں۔

    Answer

    تعارف: لیگل فریم ورک آرڈر 1970ء کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات ہوئے۔ یہ بالغ رائے دہی کی بنیاد پر پاکستان کی تاریخ میں پہلے انتخابات تھے اس لیے عوام میں ان انتخابات کے لیے بھرپور جوش و خروش پایا جاتا تھا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اہم جماعتیں عوامی لیگ اور پیپلز پارٹی بہت مقبول تھیں۔ پیپلز پارٹی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا جو عوام میں بہت مقبول ہوا۔ نتائج: عوامی لیگ واحد اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی جس نے قومی اسمبلی کی 300 جنرل نشستوں میں سے 160 نشستیں جیتیں۔ پیپلز پارٹی نے 81 نشستیں حاصل کیں۔ باقی نشستیں دوسری جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے حصے میں آئیں۔ عوامی لیگ نے مشرقی پاکستان کی 300 جنرل نشستوں میں سے 288 نشستیں جیتیں۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب اور سندھ میں اکثریت حاصل کی جبکہ نیشنل عوامی پارٹی (NAP) اور جمعیت علمائے اسلام (JUI) کو صوبہ سرحد (خیبر پختونخوا) اور بلوچستان میں اکثریت ملی۔ اثرات: ان نتائج نے واضح کر دیا کہ عوامی لیگ مرکز میں حکومت بنائے گی۔ مغربی پاکستان کی سیاسی قیادت اور افسر شاہی کو تشویش لاحق ہوئی کیونکہ عوامی لیگ جس منشور کی بنیاد پر جیت کر آئی تھی وہ مغربی پاکستان کی سیاسی قیادت کو قابل قبول نہ تھا۔ لہٰذا انتقال اقتدار میں تاخیر ہوئی۔ جنرل یحییٰ خان نے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمٰن سے مذاکرات کیے لیکن یہ کامیاب نہ ہو سکے۔ مشرقی پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوئی۔ بنگالیوں نے بھارت کی مدد سے علیحدگی کا نعرہ لگایا۔ افواج پاکستان کو بغاوت کچلنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔ اس طرح مشرقی پاکستان میں خون ریز فسادات شروع ہو گئے۔

  17. Q17 · 8 marks

    پاکستان کے پہلے آئین 1956ء کی خصوصیات بیان کریں اور اس کی منسوخی کے اسباب لکھیں۔

    Answer

    پس منظر: قرارداد مقاصد کے بعد اسمبلی کی کمیٹی بنی مگر سیاسی عدم استحکام اور نااہل قیادت کی وجہ سے دستور سازی نہ ہو سکی۔ گورنر جنرل غلام محمد نے 24 اکتوبر 1954ء کو اسمبلی توڑ دی۔ رکاوٹ دور کرنے کے لیے مغربی پاکستان کے چاروں صوبوں کو ملا کر ون یونٹ بنایا گیا۔ نو منتخب وزیراعظم چودھری محمد علی نے دستور سازی کی طرف توجہ دی اور اسے مکمل کیا۔ وفاقی اسمبلی نے منظوری دے دی۔ نفاذ: پہلا آئین 23 مارچ 1956ء کو نافذ ہوا۔ خصوصیات:

    (1)پاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دیا گیا۔

    (2)ملک میں وفاقی پارلیمانی نظام حکومت قائم کیا گیا۔

    (3)اللہ تعالیٰ کی حاکمیت، اختیارات کا عوامی نمائندوں کے ذریعے استعمال، قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا ماحول اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کا اعلان ہوا۔

    (4)شہریوں کو بہتر زندگی بسر کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مکمل شہری حقوق فراہم کیے جائیں گے۔

    (5)عدلیہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے تمام دباؤ سے آزاد ہو گی۔ اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کو ملازمت کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    (6)اردو اور بنگالی دونوں کو قومی زبانیں قرار دیا گیا۔

    (7)آئین تحریری شکل میں تیار کیا گیا۔ منسوخی: 9 سال کی انتھک محنت کے بعد منظور ہوا مگر ملک کے مخصوص حالات، سیاست دانوں اور سیاسی دانوں کی باہمی چپقلش، جمہوری اداروں میں فوج اور بیورو کریسی کی بے جا مداخلت، اعلیٰ قیادت کے فقدان اور غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے آئین زیادہ دیر نہ چل سکا۔ اکتوبر 1958ء تک یعنی دو سال سات ماہ نافذ رہا۔ جنرل ایوب خان نے 1956ء کا آئین منسوخ کر دیا، تمام وفاقی و صوبائی اسمبلیاں ختم کر دیں اور خود صدر پاکستان اور چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھال لیا۔

  18. Q18 · 8 marks

    تحریک علی گڑھ پر سیاسی، سماجی اور تعلیمی پہلوؤں سے روشنی ڈالیں۔

    Answer

    پس منظر: 1857ء کی ناکامی کے بعد مسلمان انگریزوں کی نفرت کا نشانہ بنے تو سرسید احمد خان نے تحریک علی گڑھ کے ذریعے قوم کی راہنمائی کا بیڑا اٹھایا۔ مقاصد: حکومت اور مسلمانوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا، جدید علوم اور انگریزی زبان کی طرف راغب کرنا، مسلمانوں کو سیاست سے باز رکھنا۔ تعلیمی خدمات: 1859ء میں مراد آباد میں سکول، 1863ء میں غازی پور میں سائنٹیفک سوسائٹی، 1875ء میں علی گڑھ سکول جو 1877ء میں کالج اور 1920ء میں یونیورسٹی بن گیا۔ سیاسی خدمات: رسالہ اسباب بغاوت ہند کے ذریعے 1857ء کے اصل اسباب بتائے اور 1885ء میں مسلمانوں کو کانگرس میں شامل ہونے سے روکا۔ سماجی پہلو: مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرو کر ان کے جداگانہ تشخص کی تشکیل کی۔

    نتیجہ: پاکستان کا قیام بھی انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

  19. Q19 · 8 marks

    قائداعظم کے چودہ نکات لکھیں۔

    Answer

    نہرو رپورٹ کے بعد 1929ء میں چودہ نکات پیش کیے۔

    (1)آئین وفاقی ہو۔

    (2)صوبوں کو یکساں داخلی خودمختاری۔

    (3)صوبوں میں اقلیتوں کو مناسب نمائندگی۔

    (4)مرکزی اسمبلی میں مسلمان ممبران ایک تہائی سے کم نہ ہوں۔

    (5)جداگانہ انتخابات کا اصول۔

    (6)صوبوں کی حدود میں ایسی تبدیلی نہ ہو جس سے پنجاب، بنگال اور سرحد کی مسلم اکثریت متاثر ہو۔

    (7)سب کو یکساں مذہبی آزادی۔

    (8)مسودہ قانون پر کسی فرقے کے تین چوتھائی ارکان مخالفت کریں تو نامنظور۔

    (9)سندھ کو بمبئی سے الگ کر کے صوبہ بنایا جائے۔

    (10)بلوچستان اور سرحد میں اصلاحات۔

    (11)سرکاری ملازمتوں میں مناسب حصہ۔

    (12)مسلمانوں کو مذہبی اور ثقافتی تحفظ۔

    (13)وزارتوں میں کم از کم ایک تہائی مسلمان۔

    (14)صوبوں کی مرضی کے بغیر آئین میں تبدیلی نہ ہو۔

  20. Q20 · 8 marks

    قیام پاکستان کے بعد پیش آنے والی ابتدائی مشکلات کا جائزہ لیں۔

    Answer

    (1)ریڈکلف ایوارڈ: مسلم اکثریت کے علاقے بھارت کو دیے گئے اور گورداسپور کے ذریعے کشمیر تک رسائی دی گئی۔

    (2)مہاجرین کی آباد کاری: لاکھوں مہاجرین آئے، کیمپوں میں وبا پھیلی۔

    (3)انتظامی مشکلات: دفاتر کی کمی، ریکارڈ کی روک، صرف 81 مسلمان سول سروس افسر۔

    (4)معاشی مشکلات: 394 میں سے 14 کارخانے، 487 میں سے 69 بینک شاخیں۔

    (5)فوجی اثاثوں کی تقسیم: 64 فیصد بھارت اور 36 فیصد پاکستان۔ اسلحہ فیکٹریاں نہ ملیں۔

    (6)زرعی مشکلات: ہیڈ ورکس بھارت کے پاس، اپریل 1948ء میں پانی بند۔ بعد میں 1960ء کا سندھ طاس معاہدہ۔

    (7)سیاسی مشکلات: جونا گڑھ، مناوادر، حیدر آباد اور کشمیر پر بھارت کا قبضہ۔

  21. Q21 · 8 marks

    قرارداد مقاصد کے اہم نکات کو تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    12 مارچ 1949ء کو لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد پیش کی جو اکثریت سے منظور ہوئی۔ نکات:

    (1)اللہ تعالیٰ کی حاکمیت۔

    (2)اسلامی اقدار کی پابندی یعنی جمہوریت، آزادی، رواداری اور معاشرتی انصاف۔

    (3)اسلامی طرز زندگی کے لیے مناسب ماحول۔

    (4)اقلیتوں کا تحفظ۔

    (5)بنیادی حقوق کی فراہمی۔

    (6)وفاقی نظام حکومت۔

    (7)پسماندہ علاقوں کی ترقی۔

    (8)عدلیہ کی آزادی۔

    (9)اردو قومی زبان۔ اہمیت: دستور سازی کا آغاز ہوا، بنیادی اصولوں کی کمیٹی بنی اور 1985ء میں اسے 1973ء کے آئین کا باقاعدہ حصہ بنایا گیا۔

  22. Q22 · 8 marks

    مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بنگلہ دیش کے قیام کے اسباب اور اثرات کا جائزہ لیں۔

    Answer

    اسباب:

    (1)جغرافیائی فاصلہ، ایک ہزار میل۔

    (2)تجارت و ملازمت میں ہندوؤں کا اثر۔

    (3)معاشی پسماندگی۔

    (4)ہندو اساتذہ کا کردار۔

    (5)زبان کا مسئلہ۔

    (6)نمائندگی کی شرح کا مسئلہ، آبادی 56 فیصد۔

    (7)بھارت کی مداخلت۔

    (8)شیخ مجیب الرحمٰن کے چھ نکات۔

    (9)1970ء کے انتخابات کے بعد اقتدار منتقل نہ ہونا۔ واقعات: 15 مارچ 1971ء کو ڈھاکہ مذاکرات ناکام رہے، بھارت نے مداخلت کی اور 16 دسمبر 1971ء کو بنگلہ دیش بن گیا۔ اثرات: ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار سنبھالا، 1972ء میں عبوری آئین بنا اور 25 رکنی آئینی کمیٹی قائم ہوئی۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account