Parho

Class 9 History · Chapter 4

خواتین کو بااختیار بنانا: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

48short questions
7long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    اسلام کی تعلیمات کے مطابق بنیادی حقوق کے لحاظ سے سب انسان کیسے ہیں؟

    Answer

    اسلام دینِ فطرت ہے جس کی تعلیمات کے مطابق بنیادی حقوق کے لحاظ سے سب انسان برابر ہیں اور سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔

  2. Q2 · 2 marks

    اسلام میں عورت اور مرد کی کیا حیثیت ہے؟

    Answer

    اسلام میں جنس کی بنیاد پر عورت مرد کی کوئی تفریق نہیں؛ اللہ تعالیٰ کے نزدیک دونوں ہی اس کی مخلوق ہیں۔

  3. Q3 · 2 marks

    اسلام نے خواتین کو کن شعبوں میں ذمہ داریاں سونپیں؟

    Answer

    اسلام نے خواتین کو حکومت، سیاست، قیادت، انتظامات اور مشاورت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اہم ذمہ داریاں سونپیں۔

  4. Q4 · 3 marks

    قرآن کریم کی ایک آیت کی روشنی میں خواتین کے حقوق بیان کریں۔

    Answer

    اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وہ کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کرتا خواہ مرد ہو یا عورت، تم ایک دوسرے (کی جنس) سے ہو۔ یعنی اللہ کے ہاں مرد و عورت کا رتبہ بحیثیت انسان برابر ہے۔ (سورۃ آل عمران 195)

  5. Q5 · 3 marks

    سورۃ النساء آیت نمبر 1 کا مفہوم لکھیں۔

    Answer

    اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمھیں ایک جان (آدم علیہ السلام) سے پیدا فرمایا اور اسی سے اس کی زوجہ (حوا علیہا السلام) کو پیدا فرمایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں زمین پر پھیلا دیں۔

  6. Q6 · 3 marks

    سورۃ النحل آیت 97 کا مفہوم لکھیں۔

    Answer

    جو شخص بھی نیک عمل کرے خواہ مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو تو ضرور انھیں پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھیں گے اور ان کے بہترین اعمال کے مطابق اجر عطا فرمائیں گے۔

  7. Q7 · 3 marks

    سورۃ النساء آیت 32 اور 124 کا مفہوم لکھیں۔

    Answer

    آیت 32: مردوں کے لیے ان کی کمائی میں حصہ اور عورتوں کے لیے ان کی کمائی میں حصہ ہے۔ آیت 124: جو مرد یا عورت نیک عمل کرے اور مومن ہو وہ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ایک تل کے برابر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

  8. Q8 · 2 marks

    دورِ جاہلیت میں عرب معاشرے میں عورت کی کیا حالت تھی؟

    Answer

    لڑکی کے پیدا ہونے پر اسے زندہ درگور کر دیا جاتا تھا اور اسے ذلت سے دوچار کیا جاتا تھا۔

  9. Q9 · 3 marks

    اسلام نے عورت کو کون سے حقوق عطا کیے؟

    Answer

    مردوں کے مساوی حقوق، عزت کا تحفظ، وراثت میں حصہ، حقِ مہر، خلع کا حق، تعلیم و تربیت کا حق، علیحدگی کی صورت میں اولاد رکھنے کا حق، رائے اور مشاورت کا حق۔

  10. Q10 · 2 marks

    اولاد کی کفالت کس کی ذمہ داری ہے؟

    Answer

    عورت کے پاس ذریعہ روزگار ہو تب بھی اسلام نے اسے اولاد کی کفالت کا پابند نہیں کیا؛ یہ ذمہ داری والد کی ہے۔

  11. Q11 · 3 marks

    نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث مبارک کی روشنی میں خواتین کے حقوق بیان کریں۔

    Answer

    نبی ﷺ نے فرمایا: عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو۔ نیز فرمایا: جس نے دو لڑکیوں کی کفالت کی تو میں اور وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے جس طرح میری یہ دو انگلیاں آپس میں قریب ہیں۔ (سنن ترمذی 1913)

  12. Q12 · 2 marks

    تین لڑکیوں یا بہنوں کے ساتھ اچھے سلوک پر کیا خوش خبری ہے؟

    Answer

    جس کے پاس تین لڑکیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو وہ جنت میں ضرور داخل ہوگا۔ (سنن ترمذی 1911)

  13. Q13 · 2 marks

    «دین آسان ہے» والی حدیث کا مفہوم لکھیں۔

    Answer

    دین آسان ہے، لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرو اور لوگوں کو مشکلات میں مت ڈالو۔ (صحیح بخاری)

  14. Q14 · 2 marks

    اسلام نے عورت کو تحفظ کیسے عطا کیا؟

    Answer

    اسلام نے عورت کو صرف باوقار نہیں بنایا بلکہ اسے چادر اور چار دیواری کی صورت میں تحفظ بھی عطا کیا۔

  15. Q15 · 2 marks

    حضرت ہاجرہ علیہا السلام کی سنت بیان کریں۔

    Answer

    حضرت ہاجرہ علیہا السلام نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لیے خوراک اور پانی تلاش کرنے کے لیے صفا و مروہ کے درمیان دوڑیں؛ اللہ نے اس عمل (سعی) کو حج کا رکن بنا دیا۔

  16. Q16 · 3 marks

    حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    آپ ﷺ کی پہلی زوجہ، جزیرہ نما عرب کی ایک دولت مند خاتون، مکہ مکرمہ میں تجارتی مرکز کو خود سنبھالتی تھیں اور ان کا تجارتی سامان شام جیسے دور دراز ممالک کی منڈیوں تک جاتا تھا۔

  17. Q17 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ نے بعثت کے بعد کن طبقات کو بنیادی حقوق دلائے؟

    Answer

    دنیا اور عرب کے مظلوم و محکوم طبقات خصوصاً خواتین، خدام اور یتیموں کو۔

  18. Q18 · 2 marks

    تاریخِ اسلامی میں کن خواتین کا ذکر ہے؟

    Answer

    حضرت فاطمہ، حضرت عائشہ اور حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہن جو مشکل گھڑیوں میں ثابت قدم رہیں اور مسلم خواتین کی رہنمائی کی۔

  19. Q19 · 2 marks

    قیامِ پاکستان کس کا ثمر ہے؟

    Answer

    قیامِ پاکستان مسلمانانِ برصغیر کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو انھوں نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔

  20. Q20 · 2 marks

    تحریکِ پاکستان میں شامل تین خواتین کے نام لکھیں۔

    Answer

    محترمہ فاطمہ جناح، بیگم سلمی تصدق حسین، بیگم رعنا لیاقت علی خان۔

  21. Q21 · 3 marks

    محترمہ فاطمہ جناح کا تحریکِ پاکستان میں کردار لکھیں۔

    Answer

    قائداعظم کے قدم بہ قدم رہیں اور مسلم خواتین کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا، آل انڈیا مسلم لیگ کی متحرک ممبر تھیں۔

  22. Q22 · 3 marks

    بیگم سلمی تصدق حسین کا کردار لکھیں۔

    Answer

    شعبہ خواتین کے قیام کے بعد خواتین کو رکن بنانے کی مہم میں حصہ لیا، مارچ 1940ء لاہور اجلاس میں خواتین وفود کی میزبانی کی اور خواتین مسلم لیگ کی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئیں۔

  23. Q23 · 2 marks

    فاطمہ صغریٰ کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    سول سیکرٹریٹ پر مسلم لیگ کا جھنڈا لہرایا، اس وقت عمر 14 برس تھی۔ حراست میں لیا گیا مگر باہمت لڑکی نے ہمت نہ ہاری۔

  24. Q24 · 2 marks

    بیگم شائستہ اکرام اللہ کا کردار لکھیں۔

    Answer

    مسلم گرلز فیڈریشن کی روحِ رواں تھیں؛ نوجوان لڑکیوں کو منظم کیا اور ہندوستان بھر کی طالبات کو منظم کرنے میں کردار ادا کیا۔

  25. Q25 · 3 marks

    بیگم رعنا لیاقت علی خان کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی بیگم اور پہلی خاتونِ اول؛ مہاجرین کی بحالی کے لیے خدمات؛ سندھ کی پہلی خاتون گورنر؛ آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) قائم کی؛ ہالینڈ اور اٹلی میں پاکستان کی سفیر رہیں۔

  26. Q26 · 2 marks

    «بی اماں» کون تھیں؟

    Answer

    بیگم مولانا محمد علی جوہر؛ تحریکِ خلافت میں بھرپور حصہ لیا اور مردوں میں بھی سیاسی شعور بیدار کیا۔

  27. Q27 · 3 marks

    بیگم جہاں آرا شاہنواز کا کردار لکھیں۔

    Answer

    علامہ اقبال کے گہرے دوست بیرسٹر شاہنواز کی اہلیہ؛ 1930ء میں لندن گول میز کانفرنس میں شرکت اور خواتین کی نمائندگی؛ 1940ء میں آل انڈیا مسلم لیگ ویمن کمیٹی کی رکن اور لاہور اجلاس میں شریک۔

  28. Q28 · 2 marks

    لیڈی نصرت ہارون کا کردار لکھیں۔

    Answer

    تحریکِ خلافت میں بھرپور حصہ لیا اور 1925ء میں کراچی میں «اصلاح الخواتین» کے نام سے انجمن قائم کی جو مسلمان خواتین کی پہلی انجمن تھی۔

  29. Q29 · 2 marks

    2017ء کی مردم شماری کے مطابق خواتین کی تعداد کتنی ہے؟

    Answer

    پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

  30. Q30 · 2 marks

    1965ء کے صدارتی انتخابات کا ذکر کریں۔

    Answer

    پاکستان کے پہلے صدارتی انتخابات 2 جنوری 1965ء کو ہوئے جن میں محترمہ فاطمہ جناح نے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں حصہ لیا۔

  31. Q31 · 2 marks

    محترمہ بینظیر بھٹو کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم بنیں۔

  32. Q32 · 2 marks

    ارفع کریم کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    فیصل آباد کی لڑکی نے 9 سال کی عمر میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اعلیٰ قابلیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ وہ آج ہم میں زندہ نہیں۔

  33. Q33 · 2 marks

    شمشاد اختر کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گورنر رہ چکی ہیں۔

  34. Q34 · 3 marks

    محترمہ بلقیس ایدھی کی خدمات لکھیں۔

    Answer

    بلقیس ایدھی ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ اور عبدالستار ایدھی کی بیوہ ہیں؛ لاوارث بچوں کی دیکھ بھال اور بے گھر لڑکیوں کی شادیاں کرواتی ہیں؛ حکومت نے انھیں ہلال امتیاز سے نوازا۔

  35. Q35 · 2 marks

    ڈاکٹر نفیس صادق کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    اقوامِ متحدہ میں انڈر سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں، دنیا کی پہلی خاتون جو اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئیں۔

  36. Q36 · 3 marks

    ثمینہ بیگ کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    پاکستان کی پہلی خاتون جنھوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی، دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو بھی سر کیا۔

  37. Q37 · 2 marks

    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    صوبہ سندھ سے تعلق، پاکستان کی پہلی خاتون جو 2008ء سے 2013ء تک قومی اسمبلی کی اسپیکر رہیں۔

  38. Q38 · 2 marks

    خواتین کن شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں؟

    Answer

    فوج، صحت، تعلیم، کھیل، شوبز اور سیاست میں نمایاں کردار۔

  39. Q39 · 2 marks

    عالمی ادارۂ صحت کے مطابق تشدد کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    جسمانی قوت یا جبر کا ارادتاً استعمال جس میں زخم، موت، نفسیاتی تکلیف یا کسی چیز سے محرومی ممکن ہو۔

  40. Q40 · 2 marks

    خواتین پر تشدد کی تعریف کریں۔

    Answer

    اقوامِ متحدہ کے مطابق خواتین پر تشدد ایسا عمل ہے جس میں جسمانی، دماغی یا جنسی نقصانات شامل ہیں۔

  41. Q41 · 2 marks

    عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کیا بتاتے ہیں؟

    Answer

    دنیا میں ہر تین میں سے ایک یا تقریباً 35 فیصد خواتین پر خاندان کے کسی فرد یا جاننے والے نے تشدد کیا ہوتا ہے۔

  42. Q42 · 2 marks

    خواتین پر تشدد کی چند مثالیں دیں۔

    Answer

    قتل، ہراساں کرنا، تیزاب پھینکنا، گھریلو تشدد، تسلی بخش جہیز نہ لانے پر سسرال کی طرف سے تشدد۔

  43. Q43 · 2 marks

    تشدد کی مجرم اور شکار خواتین کا تعلق کس طبقے سے ہوتا ہے؟

    Answer

    کسی مخصوص طبقے سے نہیں؛ امیر، غریب، مذہبی، غیر مذہبی، تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ سب میں شامل ہوتے ہیں۔

  44. Q44 · 3 marks

    تشدد کے معاشرے پر اثرات لکھیں۔

    Answer

    معاشرہ بے چینی اور بدامنی کا شکار ہوتا ہے، افراد کے حقوق چھینے جاتے ہیں، لوگ عدمِ مساوات اور عدمِ تحفظ کا شکار ہوتے ہیں۔

  45. Q45 · 3 marks

    خواتین پر تشدد کے بارے میں عام تصورات لکھیں۔

    Answer

    1۔ معاشرے نے اسے عمل سمجھ کر قبول کر لیا ہے۔ 2۔ مجرموں کے خلاف سزا پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ 3۔ معاشرے میں عدمِ مساوات اور برابری کا نہ ہونا۔ 4۔ اسلام میں دیے گئے حقوق سے خواتین واقف نہیں ہوتیں۔

  46. Q46 · 3 marks

    غلط مفروضہ: خواتین اپنی غلطی کی وجہ سے تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ حقیقت لکھیں۔

    Answer

    یہ دلیل غلط ہے کیونکہ اس کا وبال مجرم پر ہوتا ہے نہ کہ مظلوم عورت پر۔ تشدد میں صرف مجرم ہی قصور وار ہوتا ہے، مظلوم عورت نہیں۔

  47. Q47 · 3 marks

    غلط مفروضہ: عورتوں پر تشدد کا ارتکاب اس وقت ہوتا ہے جب وہ گھر سے باہر کوئی کردار ادا کرتی ہیں۔ حقیقت لکھیں۔

    Answer

    یہ تصور غلط ہے؛ عورتوں پر تشدد باہر کی طرح گھر میں بھی ہو سکتا ہے۔ عوامی جگہوں پر جانا مرد اور عورت دونوں کا یکساں حق ہے۔

  48. Q48 · 2 marks

    1961ء کے عائلی قوانین کا ذکر کریں۔

    Answer

    ان میں سے بعض قوانین قرآن و سنت کے مطابق ہیں جن سے عورتوں کو حقوقِ نسواں حاصل ہوئے۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 8 marks

    قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام میں عورت کے حقوق بیان کریں۔

    Answer

    تمہید: اسلام دینِ فطرت ہے جس کے مطابق سب انسان برابر اور حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔

    1)قرآنِ مجید: سورۃ النساء آیت 1، سورۃ آل عمران آیت 195، سورۃ النحل آیت 97، اور سورۃ النساء آیات 32 اور 124 میں مرد و عورت کے برابر رتبے اور اعمال کی جزا کا ذکر ہے۔

    2)دورِ جاہلیت: قبل از اسلام لڑکی کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا؛ اسلام نے اسے رحمت قرار دیا اور ذلت سے نجات دلائی۔

    3)بنیادی حقوق: وراثت میں حصہ، حقِ مہر، خلع کا حق، تعلیم و تربیت، علیحدگی کی صورت میں اولاد رکھنے کا حق، رائے و مشاورت کا حق، اور بچوں کی کفالت والد کی ذمہ داری قرار دی۔

    4)احادیثِ مبارکہ: دو لڑکیوں کی کفالت پر جنت میں نبی ﷺ کی رفاقت (سنن ترمذی 1913)، تین لڑکیوں یا بہنوں سے اچھے سلوک پر جنت کی خوش خبری (سنن ترمذی 1911)، عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرنے کی تلقین، اور دین کے آسان ہونے کا فرمان (صحیح بخاری)۔

    5)تحفظ: اسلام نے عورت کو چادر اور چار دیواری کی صورت میں عزت و تحفظ عطا کیا۔

    6)مثالی شخصیات: حضرت ہاجرہ علیہا السلام، حضرت خدیجہ، حضرت فاطمہ، حضرت عائشہ اور حضرت زینب رضی اللہ عنہن۔

    نتیجہ: اللہ کی نگاہ میں مرد و عورت برابر ہیں اور اپنے اعمال کے مطابق جزا پائیں گے۔

  2. Q2 · 8 marks

    تحریکِ پاکستان میں عورت کے کردار پر بحث کریں۔

    Answer

    تمہید: قیامِ پاکستان طویل جدوجہد کا ثمر ہے جس میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ نمایاں خواتین: محترمہ فاطمہ جناح، بیگم مولانا محمد علی جوہر (بی اماں)، بیگم سلمی تصدق حسین، بیگم جہاں آرا شاہنواز، بیگم رعنا لیاقت علی خان، فاطمہ بیگم، بیگم وقارالنساء نون، اور لیڈی نصرت ہارون وغیرہ۔ کردار: محترمہ فاطمہ جناح ہر قدم پر قائداعظم کے ساتھ رہیں؛ بیگم سلمی تصدق حسین نے مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیا اور مارچ 1940ء کے لاہور اجلاس میں خواتین وفود کی میزبانی کی؛ کم عمر مجاہدہ فاطمہ صغریٰ نے 14 برس کی عمر میں سول سیکرٹریٹ پر مسلم لیگ کا جھنڈا لہرایا؛ بیگم شائستہ اکرام اللہ نے مسلم گرلز فیڈریشن کو منظم کیا؛ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے مہاجرین کی بحالی کے لیے خدمات انجام دیں اور اپوا (APWA) قائم کی؛ بی اماں نے تحریکِ خلافت میں سیاسی شعور بیدار کیا؛ بیگم جہاں آرا شاہنواز نے 1930ء کی لندن گول میز کانفرنس میں خواتین کی نمائندگی کی اور لیڈی نصرت ہارون نے 1925ء میں کراچی میں «اصلاح الخواتین» قائم کی۔ خلاصہ: خواتین نے تمام رکاوٹوں کے باوجود قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔

  3. Q3 · 8 marks

    پاکستان کی ترقی میں خواتین کے کردار پر بحث کریں۔

    Answer

    2017ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور وہ آئندہ نسلوں کی امین ہیں۔ شعبے: خواتین تعلیمی درس گاہوں سے لے کر ایوانِ سیاست تک ملک کی فلاح و بہبود، فوج، صحت، تعلیم، کھیل، شوبز اور سیاست سمیت ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نمایاں مثالیں: محترمہ فاطمہ جناح (1965ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا)، محترمہ بینظیر بھٹو (دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم بنیں)، خواتین جج اور وکلاء، ارفع کریم (9 سال کی عمر میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا اعلیٰ سرٹیفکیٹ حاصل کیا)، ڈاکٹر شمشاد اختر (گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان)، محترمہ بلقیس ایدھی (بے مثال سماجی خدمات، ہلالِ امتیاز یافتہ)، ڈاکٹر نفیس صادق (اقوامِ متحدہ میں پہلی خاتون انڈر سیکرٹری جنرل)، ثمینہ بیگ (ماؤنٹ ایورسٹ اور سات بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون)، اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا (قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر 2008ء تا 2013ء)۔

  4. Q4 · 8 marks

    پاکستان میں نسوانی تشدد کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالیں۔

    Answer

    تمہید: قیامِ پاکستان کے بعد قرآن و سنت کی روشنی میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف قوانین بنائے گئے۔

    1)عائلی قوانین 1961ء: ان قوانین کے ذریعے خواتین کو نکاح، طلاق اور وراثت کے معاملات میں قانونی تحفظ دیا گیا۔

    2)قانون سازی: قومی اسمبلی اور سینیٹ نے وقتاً فوقتاً خواتین کے تحفظ کے لیے ترمیمی بل منظور کیے۔

    3)پنجاب میں کم عمری کی شادی پر پابندی ایکٹ 2015ء: اس قانون کے تحت شادی کی کم از کم عمر لڑکیوں کے لیے 16 سال اور لڑکوں کے لیے 18 سال مقرر کی گئی، خلاف ورزی پر قید اور بھاری جرمانے کی سزا رکھی گئی۔

    4)پنجاب تحفظِ نسواں ایکٹ 2016ء (منظور شدہ 24 فروری 2016ء): یہ قانون تشدد کی شکار خواتین کو انصاف، تحفظ اور امداد فراہم کرتا ہے اور گھریلو تشدد، جذباتی و نفسیاتی بے حرمتی، معاشی تنگی، پیچھا کرنے اور سائبر کرائمز سے بچاتا ہے۔

    5)عملی اقدامات: ضلعی سطح پر انسدادِ تشدد مراکز کا قیام، DWPO اور DWPC کی تقرری، نیز ہیلپ لائن نمبر 1043 اور ایس ایم ایس سروس 8787 کا اجرا کیا گیا ہے۔

  5. Q5 · 8 marks

    تشدد کی تعریف کریں اور آئینی دفعات کے حوالے سے تشدد کے معاشرتی اثرات بیان کریں۔

    Answer

    تعریف: عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق جسمانی قوت یا جبر کا ارادتاً استعمال جس کے نتیجے میں زخم، موت، نفسیاتی تکلیف یا کسی چیز سے محرومی واقع ہو، تشدد کہلاتا ہے۔ خواتین پر تشدد صنفی تشدد کی ایک قسم ہے جو عورت کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں پر برا اثر ڈالتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اس میں جسمانی، دماغی یا جنسی نقصانات شامل ہیں اور دنیا میں تقریباً 35 فیصد خواتین اس کا شکار ہوتی ہیں۔ پاکستان میں قتل، ہراساں کرنا، تیزاب پھینکنا، گھریلو تشدد اور جہیز پر تشدد کے علاوہ جذباتی اور معاشی تشدد بھی پایا جاتا ہے۔ تشدد کرنے والے کسی مخصوص طبقے سے نہیں ہوتے۔ آئینِ پاکستان کسی بھی شہری پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔ معاشرتی اثرات: تشدد سے معاشرے پر انتہائی ناخوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، بے چینی اور بدامنی پھیلتی ہے، افراد کے بنیادی حقوق چھن جاتے ہیں اور معاشرے میں عدمِ مساوات اور عدمِ تحفظ کی فضا پیدا ہوتی ہے۔

  6. Q6 · 8 marks

    خواتین پر تشدد کے بارے میں عام تصورات اور غلط مفروضے حقائق کے ساتھ لکھیں۔

    Answer

    عام تصورات:

    1)معاشرے نے تشدد کو ایک معمول کا عمل سمجھ کر قبول کر لیا ہے۔

    2)مجرموں کے خلاف سزاؤں پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

    3)معاشرے میں عدمِ مساوات اور برابری کا فقدان ہے۔

    4)خواتین خود بھی اسلام میں دیے گئے اپنے بنیادی حقوق سے ناواقف ہوتی ہیں۔ غلط مفروضہ 1: خواتین اپنی غلطی یا لباس کی وجہ سے تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ حقیقت: تشدد کا لباس یا سوچ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اس کا پورا وبال مجرم پر ہوتا ہے نہ کہ مظلوم عورت پر؛ کسی بھی جھگڑے کے حل کے لیے تشدد کے بجائے صلح صفائی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ غلط مفروضہ 2: خواتین پر تشدد اس وقت ہوتا ہے جب وہ گھر سے باہر کوئی کردار ادا کرتی ہیں۔ حقیقت: یہ تصور بالکل غلط ہے کیونکہ تشدد باہر کی طرح گھر کے اندر بھی ہو سکتا ہے۔ عوامی مقامات پر جانا مرد اور عورت دونوں کا یکساں حق ہے، اس لیے خواتین پر پابندی لگانے کے بجائے ان کے لیے محفوظ رسائی اور تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

  7. Q7 · 8 marks

    خواتین کے تحفظ اور انھیں بااختیار بنانے میں حکومتی کردار بیان کریں۔

    Answer

    بہت سی خواتین تشدد کے خلاف آواز اس لیے نہیں اٹھاتیں کیونکہ انھیں ناانصافی کے خلاف فوری معاشرتی و قانونی امداد میسر نہیں ہوتی؛ اسی ضرورت کے پیشِ

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account