Class 9 Home Economics · Chapter 5 · Test 5
Board Type
23 questions · 15 min · 43 marks
Want to try first? Take the free Home Economics test: ہوم اکنامکس کی تعریف اور اغراض و مقاصد
Sample questions with answers
The first 5 of 23, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
نشوونما کی تعریف کریں۔
Show model answerHide model answer
انسانی زندگی میں جو حیاتیاتی، معاشرتی اور نفسیاتی تبدیلیاں ہوتی ہیں انہیں نشوونما کا نام دیا جاتا ہے۔ نشوونما نشو (Development) اور نمو (Growth) کا مجموعہ ہے جس کو کبھی جدا نہیں کیا جا سکتا۔
Question 2 · 2 marks
نشوونما پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی شناخت کریں۔
Show model answerHide model answer
نشوونما پر اثر انداز عوامل:
(i)انفرادی عوامل مثلاً ذہانت، قابلیت، انداز گفتگو، جذبات کی تنظیم (ii) عضویاتی عوامل مثلاً جسمانی ساخت، شکل و صورت، تندرستی، اعصاب، غدود (iii) معاشرتی عوامل مثلاً معاشرے کے خیالات، روایات، گھر، اسکول، ہمسائے اور اساتذہ۔
Question 3 · 2 marks
انسانی نشوونما پر وراثت کے اثرات بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
وراثت والدین یا آباؤ اجداد سے پیدائشی طور پر ملنے والی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔ اس سے چہرے کی بناوٹ، جلد کی رنگت، قد و قامت، بالوں اور آنکھوں کی رنگت کے ساتھ ذہانت، مزاج، رجحان اور تخلیقی خصوصیات بھی منتقل ہوتی ہیں۔
Question 4 · 2 marks
انسانی نشوونما پر ماحول کے اثرات کا جائزہ لیں۔
Show model answerHide model answer
ماحول طبعی، جغرافیائی اور معاشرتی عوامل پر مشتمل ہے۔ یہ جسمانی، عضلاتی، ذہنی، معاشرتی اور جذباتی نشوونما پر اثر انداز ہوتا ہے۔ صاف ستھرا ماحول بچوں کو تندرست رکھ کر شخصیت پروان چڑھاتا ہے۔
Question 5 · 2 marks
انسانی صحت پر مناسب نشوونما کے اثرات لکھیں۔
Show model answerHide model answer
مناسب نشوونما سے بچے صحت مند، پر جوش اور خوش مزاج ہوتے ہیں، توانائی مثبت کاموں میں استعمال کرتے ہیں، دوسروں سے بہتر سلوک کرتے ہیں، مشکل کاموں کو چیلنج سمجھتے ہیں اور ناکامی خوش دلی سے قبول کر کے کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔
More tests in بچوں کی نگہداشت اور نشوونما کا تعارف
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.