Parho

Class 9 Home Economics · Chapter 1

ہوم اکنامکس کا تعارف: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

0short questions
9long questions
0MCQs

Long questions with answers

  1. Q1 · 8 marks

    ہوم اکنامکس کی تعلیم کے مقاصد بیان کریں۔

    Answer

    ہوم اکنامکس کی تعلیم چونکہ ملک و قوم کے معاشی، معاشرتی اور تعلیمی نظام پر اثر انداز ہوتی ہے اس لیے مقاصد درج ذیل ہیں:

    (i)گھریلو انتظام میں مہارت: وسائل و ذرائع کے استعمال کے طریقوں کو بہتر بنانا اور ایسے جدید طریقے اختیار کرنا جن میں وقت و قوت کا استعمال کم سے کم ہو۔

    (ii)معاشرتی زندگی کی بنیادی اقدار کی شناخت: تاکہ افراد معاشرے کے مفید، کارآمد اور قابلِ فخر شہری بن سکیں۔

    (iii)آمدنی اور اخراجات میں توازن: بجٹ، بچت اور آمدنی بڑھانے کے طریقے۔

    (iv)خاندان کے ذرائع و وسائل کا بہترین استعمال۔

    (v)افرادِ خانہ اور بچوں کے لیے خوشگوار گھریلو ماحول۔

    (vi)خاندان کی رہائشی ضروریات: گھر کو صاف ستھرا اور آرام دہ بنانا۔

    (vii)بچوں کی پرورش و رہنمائی: جسمانی، ذہنی، جذباتی و نفسیاتی نشوونما کی معلومات۔

    (viii)پیشہ ورانہ مہارتیں پیدا کرنا۔

  2. Q2 · 8 marks

    ہوم اکنامکس کے مختلف شعبہ جات کون کون سے ہیں؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    ہوم اکنامکس ایک مضمون ہی نہیں بلکہ بہت سے مضامین کا مجموعہ ہے جو زندگی کے ہر قدم پر افراد کی رہنمائی کرتے ہیں۔ پانچ شعبے ہیں: 1۔ غذا اور غذائیت: غذائیت برقرار رکھنے کے طریقے، صحت اور غذا کا باہمی تعلق، متوازن غذا، غذائی اجزا کی اہمیت، پکانے کے طریقے، غذائی اجناس کی خرابی کی وجوہات اور Food Preservation۔ 2۔ پارچہ بانی اور لباس: لباس کی اہمیت، انتخاب، کٹائی و سلائی، خریداری، ریشوں کی پہچان۔ 3۔ گھریلو انتظام اور ماحولیات: اقدار و مقاصد، ذرائع و وسائل کا انتظام، حفظانِ صحت، ماحول کو بہتر بنانے کے طریقے، بیماریوں سے بچاؤ۔ 4۔ انسانی نشوونما اور خاندانی علوم: بچے، خاندان، جسمانی، ذہنی، شخصی و معاشرتی نشوونما، افرادِ خانہ کے تعلقات۔ 5۔ آرٹ اور ڈیزائن: رنگوں کا انتخاب، آرٹ کے عناصر و اصول، آرام دہ فرنیچر۔

  3. Q3 · 10 marks

    ہوم اکنامکس کا دیگر مضامین سے تعلق بیان کریں۔

    Answer

    ہوم اکنامکس دراصل ایک پیشہ ورانہ سائنس ہے۔

    (i)نفسیات: بچوں کی نشوونما، خاندانی تعلقات، تربیت و دیکھ بھال۔

    (ii)معاشیات: بجٹ بنانا، معیاری خریداری، آمدنی و اخراجات میں توازن، بچت، صارف کی ذمہ داریاں۔

    (iii)عمرانیات: معاشروں کے طرزِ عمل، عادات و رسومات، ثقافت اور رہن سہن۔

    (iv)آرٹ: گھریلو آرائش، لباس کا انتخاب اور کھانے کی سجاوٹ۔

    (v)کیمیا: غذا و غذائیت اور پارچہ بانی (بائیو کیمسٹری، کیمیائی ریشے، مرکبات)۔

    (vi)حیاتیات: انسانی زندگی کی ابتدا، نشوونما، بچے کی پیدائش و دیکھ بھال۔

    (vii)تعلیمِ آبادیات: وسائل و ضروریات میں توازن۔

    (viii)ماحولیاتی تعلیم: ماحول صاف ستھرا رکھنا۔ تمام مضامین آپس میں ایک مربوط سلسلے میں جڑے ہیں اور گھریلو انتظام کو برتری حاصل ہے۔

  4. Q4 · 8 marks

    انفرادی، خاندانی اور معاشرتی سطح پر ذرائع و وسائل کے بہتر استعمال پر نوٹ لکھیں۔

    Answer

    ذرائع و وسائل سے مراد وہ تمام اشیاء اور سہولتیں ہیں جنھیں ہم اپنے فوری اور طویل المعیاد مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال میں لاتے ہیں مثلاً تعلیم حاصل کرنا، خوراک، بچوں کی اچھی پرورش، لباس کا انتظام اور مکان کی تعمیر۔ ان کے حصول کے لیے وقت، قوت، روپیہ پیسہ وغیرہ کئی قسم کے وسائل استعمال ہوتے ہیں۔ چونکہ وسائل محدود اور خواہشات و ضروریات لامحدود ہوتی ہیں اس لیے ان کا انتظام بہتر انداز سے کیا جائے۔ ہوم اکنامکس کی تعلیم کے بعد طلبا اپنے خاندان اور معاشرے کے مسائل کی شناخت اور حل میں کردار ادا کرتے ہیں: متوازن اور صاف ستھری غذا کا اہتمام، ہر عمر کے لیے فہرستِ طعام، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال، گھر و اسکول کی صفائی، ذاتی صفائی، اور صحت مند معاشرے کی تشکیل۔ نیز افراد کو باخبر شہری اور صارف بنانا اور ان میں ہنرمندی و تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما اور آمدنی بڑھانے کے فن سکھانا۔

  5. Q5 · 8 marks

    ہوم اکنامکس کی تعلیم میں ہنرمندی اور تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما پر بحث کریں۔

    Answer

    ہوم اکنامکس کی تعلیم کا لازمی جزو تخلیقی آرٹ ہے۔ آرٹ انسان کی ایسی ذہنی اور اندرونی کیفیت ہے جس کا براہِ راست تعلق حسِ جمال سے ہے۔ آرٹ کی تربیت سے جمالیاتی ذوق کی نشوونما ہوتی ہے۔ غذا کے انتخاب، پکانے اور پیش کرنے میں بھی جمالیاتی ذوق نمایاں ہو سکتا ہے۔ ہر فرد اگرچہ اعلیٰ آرٹ کا نمونہ تخلیق نہیں کر سکتا لیکن تعلیم و تربیت سے پسندیدگی و ناپسندیدگی اور تجربات سے وہ اپنے اندر انفرادیت اور اچھوتا انداز ضرور پیدا کر سکتا ہے۔ مقاصد: 1۔ خوش ذوقی کی حس پیدا کرنا 2۔ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا 3۔ آرائش خانہ کو پرکشش بنانا 4۔ اپنے خیالات و احساسات دوسروں تک پہنچانا 5۔ خود اعتمادی پیدا کرنا 6۔ فرصت کے لیے دلچسپ مشاغل مہیا کرنا۔ آمدنی بڑھانے کے لیے کڑھائی، باٹک، فیشن ڈیزائننگ، جام، جیلی، اچار وغیرہ بنانا۔

  6. Q6 · 8 marks

    افراد کی پیشہ ورانہ مہارت کی تیاری میں ہوم اکنامکس کا کیا کردار ہے؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوم اکنامکس کو پیشہ ورانہ فنی مضامین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ہوم اکنامکس کی نئی پیشہ ورانہ مہارتیں افراد کو نت نئے وسیلہ روزگار میسر کر رہی ہیں مثلاً ڈائریکٹر، صارف، رابطہ کار، فیلڈ سروس ورکر وغیرہ۔

    (الف)تعلیم: بچوں کی نفسیات کو سمجھنا، رہنمائی، رابطہ کار۔

    (ب)معاشرتی بہبود پروگرام: سماجی بہبود کے اداروں، معذور و خصوصی بچوں کے ادارے، سول ڈیفنس پروگرام۔

    (ج)صحافت، مواصلات اور اشتہارات: مضمون نگاری، رسائل و اخبارات میں مشورے، نمائش گاہیں۔

    (د)طبی سائنس سروسز: مریضوں کو غذائی تعلیم، فہرستِ طعام، غذائی اشیاء کی جانچ۔ (ہ) ٹیکسٹائل انڈسٹری: صارف کے رجحانات پر تحقیق، پارچہ جات کی کوالٹی۔ (و) اندرون خانہ آرائش و زیبائش بطور پیشہ۔

  7. Q7 · 10 marks

    معاشرے کی ترقی میں ہوم اکنامکس کا کردار بیان کریں۔

    Answer

    ہوم اکنامکس کی تعلیم نہ صرف گھریلو زندگی کو بہتر اور زیادہ خوشگوار بناتی ہے بلکہ اس سے قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں افرادِ خانہ کے لیے کام کرنے کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔ معاشرے کی سماجی و معاشی ترقی میں کردار: ہوم اکنامکس کا دائرۂ عمل فرد، کنبہ اور معاشرہ ہے۔ افراد سے خاندان اور خاندانوں سے معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ اس سے افراد خانہ میں تحفظ کا احساس، وسائل کا صحیح استعمال، اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی، اور ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔ خواتین معاشرے کا پچاس فیصد سے زیادہ حصہ ہیں؛ وہ اپنی ہنرمندی سے معیارِ زندگی بہتر بناتی ہیں۔ دیگر کردار:

    (1)افراد کو پیشہ ورانہ مہارت کے لیے تیار کرنا (2) طبعی سائنس میں کردار (3) معاشرتی سائنس میں کردار (4) صحت میں کردار (5) فنی و تکنیکی سائنس میں کردار (6) خاندان میں معاشرتی کردار (7) خاندان میں معاشی کردار (8) گھریلو زندگی میں کردار (9) قائدانہ صفات کی مشق۔

  8. Q8 · 8 marks

    ہوم اکنامکس کا افراد کی جسمانی صحت اور ذہنی ترقی سے تعلق بیان کریں۔

    Answer

    ہوم اکنامکس کی تعلیم طلبا میں یہ شعور اجاگر کرتی ہے کہ صحت اور صفائی کا آپس میں گہرا رشتہ ہے۔ یہ مضمون تندرستی اور عمدہ صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اچھی صحت برقرار رکھنے والے عوامل سے روشناس کرواتا ہے مثلاً جسمانی صفائی، ورزش، آرام، نیند، اٹھنے بیٹھنے کے انداز اور متوازن غذا وغیرہ، گھر اور اردگرد کی صفائی، عام بیماریوں کی وجوہات، علامات، روک تھام، احتیاطی تدابیر سے واقفیت، گھر پر مریض کی دیکھ بھال اور اتفاقی حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت پر آگہی فراہم کرنا۔ ہوم اکنامکس خاندان کی جسمانی و ذہنی صحت کی جانب بھی خصوصی توجہ دیتی ہے: مختلف عمر کے افرادِ خانہ کی غذائی ضروریات کے مطابق غذا، رہائش کے لیے مناسب آرائش و ترتیب اور پیار و محبت کے ماحول میں بچوں کی بنیادی ضروریات کی تکمیل۔ جسمانی صحت ہی دراصل ذہنی ترقی کی بنیاد ہے۔

  9. Q9 · 8 marks

    ہوم اکنامکس کی تعلیم کا افراد کی ذہنی اور جسمانی نشوونما سے باہمی تعلق بیان کریں۔

    Answer

    جسمانی نشوونما سے مراد وزن، جسامت، جسم اور قد کی تبدیلیاں ہیں جو عمر کے ساتھ پروان چڑھتی ہیں جبکہ ذہنی نشوونما ذہانت اور خیالات سے متعلق ہوتی ہے (حافظہ، توجہ، لیاقت، ادراک، آموزش، فکر اور تخلیقی صلاحیتیں)۔ ہوم اکنامکس کی تعلیم میں نشوونما سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ وراثت اور ماحول سے فرد کی نمو ہوتی ہے۔ مناسب و موزوں ماحول صحت مند جسمانی و ذہنی نشوونما اور پختگی کا باعث بنتا ہے۔ نشوونما کے اصولوں کی آگہی سے فوائد:

    (i)نشوونما کی رفتار اور قواعد سے بچے کے مستقبل کی پیش بندی۔

    (ii)تعلیمی نصاب مرتب کرتے وقت مختلف عمر کے بچوں کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھنا۔

    (iii)رجحانات اور رویوں کا اندازہ اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا تعین۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account