Class 9 Home Economics · Chapter 1 · Test 4
تفصیلی سوالات
9 questions · 60 min · 76 marks
Want to try first? Take the free Home Economics test: ہوم اکنامکس کی تعریف اور اغراض و مقاصد
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
ہوم اکنامکس کی تعلیم کے مقاصد بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
ہوم اکنامکس کی تعلیم چونکہ ملک و قوم کے معاشی، معاشرتی اور تعلیمی نظام پر اثر انداز ہوتی ہے اس لیے مقاصد درج ذیل ہیں:
(i)گھریلو انتظام میں مہارت: وسائل و ذرائع کے استعمال کے طریقوں کو بہتر بنانا اور ایسے جدید طریقے اختیار کرنا جن میں وقت و قوت کا استعمال کم سے کم ہو۔
(ii)معاشرتی زندگی کی بنیادی اقدار کی شناخت: تاکہ افراد معاشرے کے مفید، کارآمد اور قابلِ فخر شہری بن سکیں۔
(iii)آمدنی اور اخراجات میں توازن: بجٹ، بچت اور آمدنی بڑھانے کے طریقے۔
(iv)خاندان کے ذرائع و وسائل کا بہترین استعمال۔
(v)افرادِ خانہ اور بچوں کے لیے خوشگوار گھریلو ماحول۔
(vi)خاندان کی رہائشی ضروریات: گھر کو صاف ستھرا اور آرام دہ بنانا۔
(vii)بچوں کی پرورش و رہنمائی: جسمانی، ذہنی، جذباتی و نفسیاتی نشوونما کی معلومات۔
(viii)پیشہ ورانہ مہارتیں پیدا کرنا۔
Question 2 · 8 marks
ہوم اکنامکس کے مختلف شعبہ جات کون کون سے ہیں؟ وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
ہوم اکنامکس ایک مضمون ہی نہیں بلکہ بہت سے مضامین کا مجموعہ ہے جو زندگی کے ہر قدم پر افراد کی رہنمائی کرتے ہیں۔ پانچ شعبے ہیں: 1۔ غذا اور غذائیت: غذائیت برقرار رکھنے کے طریقے، صحت اور غذا کا باہمی تعلق، متوازن غذا، غذائی اجزا کی اہمیت، پکانے کے طریقے، غذائی اجناس کی خرابی کی وجوہات اور Food Preservation۔ 2۔ پارچہ بانی اور لباس: لباس کی اہمیت، انتخاب، کٹائی و سلائی، خریداری، ریشوں کی پہچان۔ 3۔ گھریلو انتظام اور ماحولیات: اقدار و مقاصد، ذرائع و وسائل کا انتظام، حفظانِ صحت، ماحول کو بہتر بنانے کے طریقے، بیماریوں سے بچاؤ۔ 4۔ انسانی نشوونما اور خاندانی علوم: بچے، خاندان، جسمانی، ذہنی، شخصی و معاشرتی نشوونما، افرادِ خانہ کے تعلقات۔ 5۔ آرٹ اور ڈیزائن: رنگوں کا انتخاب، آرٹ کے عناصر و اصول، آرام دہ فرنیچر۔
Question 3 · 10 marks
ہوم اکنامکس کا دیگر مضامین سے تعلق بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
ہوم اکنامکس دراصل ایک پیشہ ورانہ سائنس ہے۔
(i)نفسیات: بچوں کی نشوونما، خاندانی تعلقات، تربیت و دیکھ بھال۔
(ii)معاشیات: بجٹ بنانا، معیاری خریداری، آمدنی و اخراجات میں توازن، بچت، صارف کی ذمہ داریاں۔
(iii)عمرانیات: معاشروں کے طرزِ عمل، عادات و رسومات، ثقافت اور رہن سہن۔
(iv)آرٹ: گھریلو آرائش، لباس کا انتخاب اور کھانے کی سجاوٹ۔
(v)کیمیا: غذا و غذائیت اور پارچہ بانی (بائیو کیمسٹری، کیمیائی ریشے، مرکبات)۔
(vi)حیاتیات: انسانی زندگی کی ابتدا، نشوونما، بچے کی پیدائش و دیکھ بھال۔
(vii)تعلیمِ آبادیات: وسائل و ضروریات میں توازن۔
(viii)ماحولیاتی تعلیم: ماحول صاف ستھرا رکھنا۔ تمام مضامین آپس میں ایک مربوط سلسلے میں جڑے ہیں اور گھریلو انتظام کو برتری حاصل ہے۔
Question 4 · 8 marks
انفرادی، خاندانی اور معاشرتی سطح پر ذرائع و وسائل کے بہتر استعمال پر نوٹ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
ذرائع و وسائل سے مراد وہ تمام اشیاء اور سہولتیں ہیں جنھیں ہم اپنے فوری اور طویل المعیاد مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال میں لاتے ہیں مثلاً تعلیم حاصل کرنا، خوراک، بچوں کی اچھی پرورش، لباس کا انتظام اور مکان کی تعمیر۔ ان کے حصول کے لیے وقت، قوت، روپیہ پیسہ وغیرہ کئی قسم کے وسائل استعمال ہوتے ہیں۔ چونکہ وسائل محدود اور خواہشات و ضروریات لامحدود ہوتی ہیں اس لیے ان کا انتظام بہتر انداز سے کیا جائے۔ ہوم اکنامکس کی تعلیم کے بعد طلبا اپنے خاندان اور معاشرے کے مسائل کی شناخت اور حل میں کردار ادا کرتے ہیں: متوازن اور صاف ستھری غذا کا اہتمام، ہر عمر کے لیے فہرستِ طعام، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال، گھر و اسکول کی صفائی، ذاتی صفائی، اور صحت مند معاشرے کی تشکیل۔ نیز افراد کو باخبر شہری اور صارف بنانا اور ان میں ہنرمندی و تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما اور آمدنی بڑھانے کے فن سکھانا۔
Question 5 · 8 marks
ہوم اکنامکس کی تعلیم میں ہنرمندی اور تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما پر بحث کریں۔
Show model answerHide model answer
ہوم اکنامکس کی تعلیم کا لازمی جزو تخلیقی آرٹ ہے۔ آرٹ انسان کی ایسی ذہنی اور اندرونی کیفیت ہے جس کا براہِ راست تعلق حسِ جمال سے ہے۔ آرٹ کی تربیت سے جمالیاتی ذوق کی نشوونما ہوتی ہے۔ غذا کے انتخاب، پکانے اور پیش کرنے میں بھی جمالیاتی ذوق نمایاں ہو سکتا ہے۔ ہر فرد اگرچہ اعلیٰ آرٹ کا نمونہ تخلیق نہیں کر سکتا لیکن تعلیم و تربیت سے پسندیدگی و ناپسندیدگی اور تجربات سے وہ اپنے اندر انفرادیت اور اچھوتا انداز ضرور پیدا کر سکتا ہے۔ مقاصد: 1۔ خوش ذوقی کی حس پیدا کرنا 2۔ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا 3۔ آرائش خانہ کو پرکشش بنانا 4۔ اپنے خیالات و احساسات دوسروں تک پہنچانا 5۔ خود اعتمادی پیدا کرنا 6۔ فرصت کے لیے دلچسپ مشاغل مہیا کرنا۔ آمدنی بڑھانے کے لیے کڑھائی، باٹک، فیشن ڈیزائننگ، جام، جیلی، اچار وغیرہ بنانا۔
More tests in ہوم اکنامکس کا تعارف
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.