Parho

Class 9 Islamiyat · Chapter 2

باب دوم: ایمانیات و عبادات: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

164short questions
33long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    شرک کا مفہوم بیان کریں۔

    Answer

    شرک کا لفظی معنی حصہ دار اور ساجھی ٹھہرانا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت، الوہیت اور اسما و صفات میں کسی کو اس کا شریک اور حصہ دار بنانا شرک کہلاتا ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    شرک کی کوئی سی دو اقسام بیان کریں۔

    Answer

    1)ذات میں شرک: اللہ کی ذات کے سوا کسی اور کو خدا ماننا یا اس کی اولاد ماننا۔

    2)الوہیت میں شرک: اللہ کے سوا کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھنا۔

  3. Q3 · 2 marks

    عقیدہ توحید کے کوئی سے دو اثرات لکھیں۔

    Answer

    1)عقیدہ توحید ماننے والا شخص غیرت مند اور بہادر ہوتا ہے۔

    2)اس سے انسان میں عجز و انکسار پیدا ہوتا ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    توحید کا لغوی اور اصطلاحی معنی لکھیں۔

    Answer

    لغوی معنی: ایک ماننا اور یکتا جاننا۔ اصطلاحی معنی: اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات، صفات اور جملہ اوصاف و کمالات میں یکتا اور بے مثل ماننا اور اس کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنا۔

  5. Q5 · 2 marks

    توحید ربوبیت سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    توحید ربوبیت یہ ہے کہ انسان اس بات پر ایمان لائے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا خالق، مالک اور رازق ہے اور اس میں کوئی اس کا شریک نہیں۔

  6. Q6 · 2 marks

    توحید الوہیت کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    اس بات پر ایمان لانا کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں، یعنی اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت جائز نہیں اور پوری زندگی اس کے احکام کے تحت گزارنا۔

  7. Q7 · 2 marks

    توحید اسما و صفات کا مفہوم بیان کریں۔

    Answer

    اللہ تعالیٰ کو اس کے اسما اور صفات میں یکتا اور تنہا ماننا، یعنی جس طرح وہ اپنی ذات کے اعتبار سے واحد ہے اسی طرح اسما و صفات اور افعال میں بھی واحد اور یکتا ہے۔

  8. Q8 · 2 marks

    عقیدہ توحید کی کتنی اقسام ہیں؟ نام لکھیں۔

    Answer

    تین اقسام ہیں:

    1)توحید ربوبیت 2) توحید الوہیت 3) توحید اسما و صفات۔

  9. Q9 · 2 marks

    ذات میں شرک کی وضاحت کریں۔

    Answer

    کسی کو اللہ کا ہمسر اور برابر سمجھنا، کسی کو اللہ کی اولاد ماننا یا اللہ کی بیٹی یا بیٹا ماننا ذات میں شرک ہے۔ دلیل: لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ۔

  10. Q10 · 2 marks

    الوہیت میں شرک کیا ہے؟

    Answer

    اللہ کے سوا کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھنا یا عبادت میں کسی کو شریک کرنا الوہیت میں شرک ہے۔ اللہ کی عظمت کا تقاضا ہے کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے۔

  11. Q11 · 2 marks

    صفات میں شرک سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    اللہ کے سوا کسی اور کی ذات یا شخصیت میں اللہ جیسی صفات ماننا اور اعتقاد رکھنا، جیسے اللہ جیسا علم اور قدرت کسی دوسرے کے لیے ماننا، صفات میں شرک کہلاتا ہے۔

  12. Q12 · 3 marks

    سورۃ الاخلاص کا ترجمہ تحریر کریں۔

    Answer

    آپ فرما دیجیے وہ اللہ ایک (ہی) ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ وہ کسی کا باپ ہے اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے۔ اور نہ کوئی اس کے برابر ہے۔

  13. Q13 · 2 marks

    سورۃ الاخلاص کا دوسرا نام کیا ہے اور اس میں کیا بیان ہوا ہے؟

    Answer

    اس کا دوسرا نام التوحید ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت بیان کی گئی ہے۔

  14. Q14 · 2 marks

    اسلامی عقائد میں سب سے پہلا عقیدہ کون سا ہے؟

    Answer

    عقیدہ توحید سب سے پہلا عقیدہ ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیائے کرام نے اللہ کے واحد و یکتا ہونے کی تبلیغ کی۔

  15. Q15 · 2 marks

    کوئی شخص اسلام کے دائرے میں کیسے داخل ہوتا ہے؟

    Answer

    کوئی شخص عقیدہ توحید اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کیے بغیر دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہو سکتا۔

  16. Q16 · 3 marks

    عقیدہ توحید کی اہمیت واضح کریں۔

    Answer

    عقیدہ توحید کو تمام امور دین پر اہمیت اور اولیت حاصل ہے۔ اس کے بغیر کوئی عبادت اور عمل قبول نہیں ہوتا۔ بندوں پر اللہ کا سب سے اہم حق اس کی وحدانیت پر ایمان رکھنا ہے۔ جو توحید اختیار کرتا ہے اللہ اسے جہنم کی آگ سے نجات عطا فرمائیں گے۔

  17. Q17 · 3 marks

    سورۃ الزمر آیت 40 کا ترجمہ لکھیں اور بتائیں کہ یہ کس توحید کی دلیل ہے؟

    Answer

    ترجمہ: اللہ ہی ہے جس نے تمھیں پیدا فرمایا پھر اس نے تمھیں رزق عطا فرمایا پھر وہ تمھیں موت دیتا ہے پھر وہ تمھیں زندہ فرمائے گا۔ کیا تمھارے شریکوں میں (بھی) کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی (بھی) کام کر سکتا ہو؟ وہ (اللہ) پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔ یہ توحید ربوبیت کی دلیل ہے۔

  18. Q18 · 2 marks

    سورۃ الکہف آیت 110 کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    تو جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔

  19. Q19 · 3 marks

    اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِيَّاهُ اور لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ کا ترجمہ اور حوالہ لکھیں۔

    Answer

    اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِيَّاهُ (سورۃ بنی اسرائیل: 23): کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ (سورۃ الشوریٰ: 11): اس (اللہ) جیسی کوئی شے نہیں۔

  20. Q20 · 3 marks

    اللہ اور مخلوق کی صفات میں کیا فرق ہے؟

    Answer

    تمام مخلوق اللہ کی محتاج ہے اور اس میں جو صفات پائی جاتی ہیں وہ اللہ کی طرف سے عطا کردہ ہیں، جب کہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات ذاتی ہیں، وہ کسی کی عطا کردہ نہیں۔

  21. Q21 · 2 marks

    عقیدہ توحید ماننے والا غیرت مند اور بہادر کیوں ہوتا ہے؟

    Answer

    کیوں کہ اسے یقین ہوتا ہے کہ تمام قوتوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ وہ صرف اور صرف اسی کے سامنے جھکتا ہے اور صرف اسی سے ڈرتا ہے۔

  22. Q22 · 2 marks

    عقیدہ توحید انسانوں میں مساوات کیسے پیدا کرتا ہے؟

    Answer

    عقیدہ توحید انسانوں کے درمیان مساوات اور برابری پیدا کرتا ہے اور ذات پات اور دیگر معاشرتی تقسیم سے آزاد کر دیتا ہے۔

  23. Q23 · 2 marks

    ختم نبوت کے بارے میں قرآن مجید کی ایک آیت کا ترجمہ تحریر کریں۔

    Answer

    نہیں ہیں (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمھارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں۔

  24. Q24 · 2 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی کوئی سی دو خصوصیات تحریر کریں۔

    Answer

    1)آپ قیامت تک تمام انسانوں کے لیے نبی بنا کر بھیجے گئے۔

    2)آپ کی بعثت سے تمام انبیاء کی شریعتیں منسوخ ہو گئیں، اب صرف شریعت محمدی واجب الاطاعت ہے۔

  25. Q25 · 2 marks

    انبیائے کرام علیہم السلام کی کوئی سی دو خصوصیات تحریر کریں۔

    Answer

    1)انبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں، ان سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوتا۔

    2)ان کی اطاعت واجب ہے۔ (نیز وہ اپنے معاشرے کے پاک اور بے حد نیک انسان ہوتے ہیں۔)

  26. Q26 · 2 marks

    رسالت کا لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کریں۔

    Answer

    لغوی معنی: پیغام رسانی یا پیغام پہنچانا۔ اصطلاحی معنی: اللہ تعالیٰ کا کسی برگزیدہ اور منتخب کیے ہوئے بندے کو انسانوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے بھیجنا۔

  27. Q27 · 2 marks

    رسول کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    جس ہستی کو اللہ تعالیٰ اپنے پیغام کی تبلیغ کے لیے اپنی مخلوق کی طرف بھیجتا ہے، اسے رسول کہتے ہیں۔

  28. Q28 · 3 marks

    انبیائے کرام علیہم السلام کی ضرورت کیوں ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ نے ابتدا ہی سے انسانوں کی ہدایت اور راہ نمائی کا انتظام فرمایا۔ یہ ہدایت انبیائے کرام کے ذریعے مہیا کی گئی۔ اللہ ان پر وحی کے ذریعے سے اپنے احکام نازل فرماتا ہے۔ ہر قوم میں نبی یا رسول مبعوث ہوئے تاکہ وہ ہدایت کا پیغام پہنچائیں اور راہ نمائی کریں۔

  29. Q29 · 2 marks

    نبوت کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا اور کہاں ختم ہوا؟

    Answer

    نبوت اور رسالت کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آ کر ختم ہوا۔

  30. Q30 · 2 marks

    منصب نبوت کسی کوشش سے حاصل کیوں نہیں ہو سکتا؟

    Answer

    انبیاء کی نبوت اور رسالت وہبی ہوتی ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے خاص انعام ہے جو اللہ کے خاص فضل سے ملتا ہے۔

  31. Q31 · 2 marks

    انبیائے کرام کی اطاعت کے بارے میں قرآن کا کیا حکم ہے؟

    Answer

    اللہ نے اپنی اطاعت کے ساتھ رسولوں کی اطاعت کا بھی حکم دیا ہے: اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال ضائع مت کرو۔

  32. Q32 · 2 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیگر انبیاء سے کیا امتیاز حاصل ہے؟

    Answer

    پہلے انبیاء کسی خاص قوم یا قبیلے کی طرف بھیجے گئے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے نبی بنا کر بھیجے گئے۔

  33. Q33 · 3 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دین کی تکمیل کا کیا مطلب ہے؟ آیت کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    ترجمہ: آج کے دن میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمھارے لیے اسلام بطور دین پسند کر لیا۔ یعنی دین مکمل ہو گیا، اب کسی نئی شریعت کی ضرورت نہیں۔

  34. Q34 · 2 marks

    سابقہ آسمانی کتابوں اور قرآن مجید میں کیا فرق ہے؟

    Answer

    سابقہ کتابوں کی تعلیمات بالکل مٹ چکی ہیں یا اپنی اصلی حالت میں موجود نہیں، جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب قرآن مجید آج بھی اپنی اصلی شکل میں موجود ہے۔

  35. Q35 · 2 marks

    ختم نبوت کا مفہوم کیا ہے؟

    Answer

    ختم نبوت کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔

  36. Q36 · 2 marks

    ختم نبوت پر حدیث مبارکہ تحریر کریں۔

    Answer

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔

  37. Q37 · 3 marks

    قرآن کی حفاظت کے لیے ختم نبوت کیوں ضروری تھی؟

    Answer

    قرآن کریم کی حفاظت اس لیے بھی ضروری تھی کہ اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت اور رسالت کے اس سلسلے کو ختم فرما دیا۔ اب قیامت تک قرآن کریم اور سنت نبوی کی پیروی کرنا لازم اور ضروری ہے۔

  38. Q38 · 3 marks

    ختم نبوت پر امت مسلمہ کا اجماع کیا ہے؟

    Answer

    آیات و احادیث کی روشنی میں صحابہ کرام اور ان کے بعد امت مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ اب قیامت تک حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آ سکتا۔ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔

  39. Q39 · 3 marks

    ختم نبوت کے بعد دعویٰ نبوت کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    Answer

    جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ جھوٹا اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اسی لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں نبوت کا دعویٰ کرنے والوں کو کذاب قرار دیا گیا اور ان کے خلاف جہاد کیا گیا۔

  40. Q40 · 2 marks

    سورۃ الفاطر آیت 24 کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    بے شک ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو حق کے ساتھ بھیجا ہے خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا (رسول) بنا کر اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو۔

  41. Q41 · 2 marks

    ملائکہ کا تعارف بیان کریں۔

    Answer

    ملائکہ جمع ہے مَلَک کی جس کا معنی فرشتہ ہے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی نوری مخلوق ہیں۔ وہ اللہ کے حکم کے پابند ہیں اور بشری صفات جیسے کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور ہر طرح کی غلطی وغیرہ سے پاک ہیں۔ وہ مختلف شکلیں اختیار کر سکتے ہیں۔ ان کی تخلیق کا مقصد عبادت و اطاعتِ الٰہی ہے۔

  42. Q42 · 2 marks

    حدیثِ جبریل کی روشنی میں تعلیم و تعلم کے کوئی سے دو آداب لکھیں۔

    Answer

    1)استاد کی خدمت میں صاف ستھرا لباس پہن کر حاضر ہونا۔

    2)استاد کے سامنے ادب سے بیٹھنا۔

  43. Q43 · 2 marks

    فرشتوں کی دو ذمے داریاں لکھیں۔

    Answer

    1)کراماً کاتبین انسان کے اعمال لکھتے ہیں۔

    2)حضرت جبریل علیہ السلام انبیائے کرام پر وحی لاتے ہیں۔

  44. Q44 · 3 marks

    فرشتوں کے مشہور نام اور ان کی ذمے داریاں لکھیں۔

    Answer

    حضرت جبریل علیہ السلام: انبیائے کرام پر وحی لانا۔ حضرت میکائیل علیہ السلام: مخلوق کے لیے رزق۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام: روح قبض کرنا (مَلَكُ الْمَوْت)۔ حضرت اسرافیل علیہ السلام: قیامت کے لیے صور پھونکنا۔ کراماً کاتبین: انسانی اعمال لکھنا۔ منکر نکیر: قبر میں سوال کرنا۔

  45. Q45 · 2 marks

    کراماً کاتبین کون ہیں؟

    Answer

    کراماً کاتبین وہ مشہور فرشتے ہیں جو انسان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں، اس کے اعمال کا نامۂ اعمال لکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں۔

  46. Q46 · 2 marks

    منکر نکیر کون ہیں؟

    Answer

    جو فرشتے قبر میں سوال کریں گے ان کو منکر نکیر کہا جاتا ہے۔

  47. Q47 · 2 marks

    فرشتوں اور انسان کی تخلیق میں کیا فرق ہے؟

    Answer

    فرشتوں کی تخلیق نور سے ہوئی ہے، جس طرح جنات کی تخلیق آگ سے اور انسان کی تخلیق مٹی سے ہوئی ہے۔

  48. Q48 · 2 marks

    سورۃ الانبیاء آیت 20 کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    وہ دن رات تسبیح بیان کرتے ہیں، وہ سستی نہیں کرتے۔

  49. Q49 · 2 marks

    فرشتوں کی تخلیق کا مقصد کیا ہے؟

    Answer

    فرشتوں کی تخلیق کا مقصد عبادت و اطاعتِ الٰہی ہے۔

  50. Q50 · 2 marks

    قرآن مجید میں فرشتوں کو آگاہ کرنے کا ذکر کس موقع پر ہے؟

    Answer

    قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تخلیقِ آدم کے فیصلے سے فرشتوں کو آگاہ کرنے کا ذکر فرمایا ہے۔

  51. Q51 · 3 marks

    حدیثِ جبریل میں جبریل علیہ السلام نے کون سے چار سوال کیے؟

    Answer

    ایمان، اسلام، احسان اور علاماتِ قیامت کے بارے میں سوال کیے۔ ایمان سے مراد اللہ، فرشتوں، آسمانی کتابوں، رسولوں، قیامت کے دن اور اچھی بری تقدیر پر ایمان لانا ہے۔ اسلام سے مراد کلمہ شہادت، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج ادا کرنا ہے۔

  52. Q52 · 2 marks

    حدیثِ جبریل میں اسلام سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    اسلام سے مراد کلمہ شہادت، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج ادا کرنا ہے۔

  53. Q53 · 3 marks

    حدیثِ جبریل سے تعلیم و تعلم کے مزید آداب لکھیں۔

    Answer

    کمرۂ جماعت میں استاد کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا؛ واضح اور مختصر سوال کرنا؛ استاد کی وضاحت کے بعد اگلا سوال کرنا؛ ایسا سوال کرنا جس سے تمام طلبہ کو فائدہ ہو؛ تعلیم و تعلم میں دنیا کے ساتھ آخرت کو بھی پیش نظر رکھنا؛ سوال کرنے پر استاد کا طالب علم کی حوصلہ افزائی کرنا؛ واضح اور جامع جواب دینا؛ غیر ضروری سوالات اور استاد کا وقت ضائع کرنے سے اجتناب کرنا۔

  54. Q54 · 2 marks

    فرشتوں کے بارے میں ہمیں کیا یقین رکھنا چاہیے؟

    Answer

    ہمیں فرشتوں کے بارے میں اپنے دل میں عظمت کا احساس رکھنا چاہیے اور اس بات کا یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ امورِ کائنات میں فرشتوں کا محتاج نہیں ہے۔ فرشتوں کو ان ذمے داریوں پر مامور کرنا خود فرشتوں کے لیے اعزاز اور اطاعتِ خداوندی کے حصول کا ذریعہ ہے۔

  55. Q55 · 2 marks

    آسمانی صحیفوں سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    انبیائے کرام علیہم السلام پر نازل ہونے والی چار مشہور کتابوں کے علاوہ جو چھوٹی چھوٹی کتابیں نازل فرمائی گئیں، انھیں صحیفے یا صحائف کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام پر نازل ہونے والے صحیفوں کا خاص طور پر ذکر آیا ہے۔

  56. Q56 · 2 marks

    کون سے بنیادی عقائد تمام آسمانی کتابوں میں موجود رہے؟

    Answer

    عقیدہ توحید، عقیدہ رسالت اور عقیدہ آخرت۔

  57. Q57 · 3 marks

    مشرکین اور اہلِ کتاب میں کیا فرق ہے؟

    Answer

    اہلِ کتاب وہ لوگ ہیں جو کسی ایسے مذہب کے پیروکار ہیں جس کی دعوت کسی نبی نے دی اور ان کی ہدایت کے لیے کتاب بھی بھیجی گئی، جیسے یہودی اور مسیحی۔ جب کہ مشرکین وہ لوگ ہیں جو کسی نبی کی تعلیمات پر ایمان نہیں لاتے اور نہ ان کے پاس کوئی آسمانی کتاب ہے، اور وہ مظاہرِ فطرت یا بتوں کی پوجا کرتے ہیں۔

  58. Q58 · 3 marks

    چار مشہور آسمانی کتابوں کے نام اور جن انبیاء پر نازل ہوئیں، لکھیں۔

    Answer

    تورات: حضرت موسیٰ علیہ السلام۔ زبور: حضرت داؤد علیہ السلام۔ انجیل: حضرت عیسیٰ علیہ السلام۔ قرآن مجید: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔

  59. Q59 · 2 marks

    سورۃ الاعلیٰ آیات 18-19 کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    یقیناً یہ (تعلیم) پہلے صحیفوں میں (بھی) ہے۔ (یعنی) ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) کے صحیفوں میں۔

  60. Q60 · 3 marks

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    حضرت ابراہیم علیہ السلام ایک عظیم نبی ہیں۔ آپ کو خلیل اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کا دوست بھی کہا جاتا ہے۔ آپ عراق میں پیدا ہوئے۔ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی اولاد میں سے ہیں۔ آپ کے بعد جتنے بھی انبیاء تشریف لائے وہ سب آپ کی اولاد میں سے تھے، اسی وجہ سے آپ کو ابوالانبیاء کہا جاتا ہے۔

  61. Q61 · 2 marks

    بنی اسرائیل کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب اسرائیل ہے، اس لیے ان کی اولاد کو بنی اسرائیل کہتے ہیں۔

  62. Q62 · 3 marks

    تورات کا مختصر تعارف لکھیں۔

    Answer

    حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہونے والی کتاب کا نام تورات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قرآن مجید میں سب سے زیادہ ذکر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا آیا ہے۔ آپ نے فرعون کے سامنے انتہائی جرأت سے حق کا پیغام پہنچایا اور اپنی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کی غلامی سے نجات دلا کر آزادی عطا کی۔

  63. Q63 · 3 marks

    زبور کا مختصر تعارف لکھیں۔

    Answer

    حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہونے والی کتاب کا نام زبور ہے۔ آپ حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبوت کے ساتھ بڑی بادشاہت بھی عطا فرمائی۔ آپ نے ایک زبردست اور وسیع سلطنت قائم کی۔ آپ بنی اسرائیل کے پہلے شخص تھے جنھیں نبوت کے ساتھ حکومت بھی عطا کی گئی۔

  64. Q64 · 3 marks

    انجیل کا مختصر تعارف لکھیں۔

    Answer

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہونے والی کتاب کا نام انجیل ہے۔ آپ بنی اسرائیل میں بھیجے گئے آخری نبی تھے۔ آپ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی دوسرا نبی نہیں آیا۔ آپ کی والدہ حضرت مریم بنت عمران ہیں۔ آپ کا لقب مسیح، عبداللہ اور روح اللہ ہے اور آپ کی کنیت ابن مریم ہے۔ ایک لقب کلمۃ اللہ بھی ہے۔

  65. Q65 · 3 marks

    قرآن مجید کی کیا خصوصیات ہیں؟

    Answer

    قرآن مجید آخری آسمانی کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے دینِ اسلام کی تعلیمات کو مکمل کر دیا۔ اس میں تمام سابقہ کتابوں کی تعلیمات جمع کر دی گئیں۔ سابقہ شریعتیں منسوخ ہو گئیں، اب نجات کا واحد راستہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور آپ کی شریعت پر عمل کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے۔

  66. Q66 · 2 marks

    ایک مسلمان کے لیے آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کا کیا مطلب ہے؟

    Answer

    ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کتابیں بھی اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام پر نازل فرمائیں اور برحق تھیں۔ البتہ بعد میں ان میں لوگوں نے تحریف کر دی اور وہ اپنی اصل حالت پر باقی نہ رہیں۔ مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ آسمانی کتابوں کا احترام کرے۔

  67. Q67 · 2 marks

    غیر مسلموں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اسلام کی کیا تعلیم ہے؟

    Answer

    ہمارا دین ہمیں غیر مسلموں کے ساتھ اچھے معاشرتی تعلقات اور کاروبار سے منع نہیں کرتا بلکہ ہمیں اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے اعتدال کے ساتھ ان سے تعلقات رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

  68. Q68 · 2 marks

    عقیدۂ آخرت کیا ہے؟

    Answer

    اسلام نے اپنے ماننے والوں کو مرنے کے بعد ایک نئی زندگی کا تصور اور عقیدہ دیا ہے اور اسے آخرت کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔

  69. Q69 · 2 marks

    آخرت پر یقین رکھنے والوں کو قرآن مجید میں کیا قرار دیا گیا ہے؟

    Answer

    آخرت پر یقین رکھنے والوں کو حقیقی معنوں میں مومنین اور پرہیزگار کہا گیا ہے۔ ارشاد ہے: وَبِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ (البقرۃ:

    4)یعنی اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

  70. Q70 · 3 marks

    منکرینِ آخرت کا شبہ کیا تھا اور قرآن مجید میں اس کا جواب کیا دیا گیا؟

    Answer

    منکرین کا شبہ تھا کہ ہم نیست و نابود اور ہڈیوں کے بوسیدہ ہونے کے بعد دوبارہ زندہ کیسے ہوں گے۔

    Answer:اللہ تعالیٰ جس نے پہلی بار پیدا کیا، وہی دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ اس پر بہت آسان ہے۔ (الروم: 27)

  71. Q71 · 3 marks

    عقیدۂ آخرت پر عقلی دلیل بیان کریں۔

    Answer

    ہر شخص مانتا ہے کہ اچھے اعمال کا صلہ اور برے اعمال کا بدلہ ملتا ہے۔ اگر مجرموں کو سزا اور پرہیزگاروں کو نیک اعمال کا بدلہ نہ ملے تو یہ انسانِ اشرف المخلوقات کا بے کار پیدا ہونا ہوگا۔ لہٰذا آخرت میں سب کو اعمال کی جزا و سزا ملے گی۔

  72. Q72 · 2 marks

    عالمِ برزخ کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    موت کے بعد اور دوبارہ اٹھائے جانے سے پہلے کے درمیانی دور کو عالمِ برزخ کہتے ہیں۔ برزخ کے معنی دو چیزوں کے درمیان حائل ہونے والی چیز کے ہیں۔

  73. Q73 · 3 marks

    عالمِ برزخ کے احوال کس کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں؟ حدیث بیان کریں۔

    Answer

    عالمِ برزخ کے احوال انسانی اعمال کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: بے شک قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔ (جامع ترمذی: 2460)

  74. Q74 · 2 marks

    حشر و نشر کا مفہوم لکھیں۔

    Answer

    نشر کا معنی موت کے بعد زندہ کرنا ہے جب کہ حشر کا معنی حساب کے میدان اور پھر جنت و دوزخ کی طرف لے جانا ہے۔

  75. Q75 · 3 marks

    قیامت کے دن سب سے پہلے قبر سے باہر کون تشریف لائیں گے اور ان کے ساتھ کون ہوں گے؟

    Answer

    سب سے پہلے نبی کریم ﷺ اپنی قبرِ انور سے باہر تشریف لائیں گے۔ آپ ﷺ کے دائیں طرف حضرت ابوبکر صدیق اور بائیں طرف حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہوں گے۔ پھر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں کے مسلمان حشر میں جمع کیے جائیں گے۔

  76. Q76 · 2 marks

    مقامِ محمود سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    شفاعت کا معنی سفارش ہے۔ پہلی شفاعت کبریٰ ہے جو نبی کریم ﷺ کی خصوصیت ہے، اس کا فائدہ پوری انسانیت کو ہوگا کیوں کہ حساب کے انتظار کی سختی ختم ہو جائے گی اور حساب شروع ہو جائے گا۔ اسی شفاعت کو مقامِ محمود کہتے ہیں۔

  77. Q77 · 3 marks

    شفاعتِ صغریٰ کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    دوسری شفاعت صغریٰ ہے۔ قیامت کے دن نبی کریم ﷺ اور دیگر انبیائے کرام علیہم السلام، ملائکہ، علماء و شہداء، صالحین، قرآن مجید اور روزے وغیرہ اللہ تعالیٰ کے حضور انسانوں کی شفاعت کریں گے۔ شفاعت میں زور و زبردستی نہیں ہوگی، اللہ تعالیٰ جس کو چاہے گا شفاعت کا اذن عطا فرمائے گا۔

  78. Q78 · 3 marks

    حوضِ کوثر کے بارے میں مختصر بیان کریں۔

    Answer

    کوثر جنت کے حوض کا نام ہے جو نبی کریم ﷺ کو روزِ قیامت عطا کیا جائے گا۔ آپ ﷺ کی امت اس سے سیراب ہوگی۔ فرمایا: کوثر جنت میں ایک نہر ہے، اس کے کنارے سونے کے ہیں، یہ موتیوں اور یاقوت کی نالیوں میں بہتی ہے، اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا، دودھ سے زیادہ سفید، برف سے زیادہ ٹھنڈا اور کستوری کی خوشبو سے زیادہ مہکنے والا ہے۔ (مسند احمد: 23451)

  79. Q79 · 2 marks

    میزان کیا ہے؟

    Answer

    میزان ترازو کو کہتے ہیں جو قیامت کے دن اعمال کے وزن کے لیے نصب کی جائے گی۔ اس کا ہر پلڑا مشرق و مغرب کے درمیان جتنی وسعت رکھے گا۔ جن کے اعمال نیک وزنی ہوں گے وہ کامیاب اور جن کا وزن ہلکا ہوگا وہ خسارے میں رہیں گے۔

  80. Q80 · 3 marks

    میزان کے بارے میں قرآن مجید کی آیت اور حدیث کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    قرآن: اور قیامت کے دن ہم انصاف کے ترازو رکھیں گے تو کسی پر کچھ ظلم نہ کیا جائے گا۔ (الانبیاء:

    47)حدیث: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اچھے اخلاق سے زیادہ بھاری میزان میں کوئی چیز نہیں۔ (سنن ابی داؤد: 4799)

  81. Q81 · 3 marks

    جنت کی خوب صورتی کے بارے میں حدیثِ قدسی بیان کریں۔

    Answer

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ کچھ تیار کر رکھا ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال تک گزرا ہے۔ (صحیح بخاری: 3244)

  82. Q82 · 3 marks

    آخرت میں اللہ تعالیٰ کے فرماں برداروں اور نافرمانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟

    Answer

    حساب کے بعد جنت اور جہنم کے مستحق اپنے اپنے ٹھکانوں پر چلے جائیں گے۔ فرماں برداروں کو جنت میں ہر وہ چیز ملے گی جس کی وہ خواہش کریں گے، جب کہ نافرمانوں کو ان کے اعمال کی بنیاد پر سزائیں دی جائیں گی، مجرموں کو زنجیروں میں جکڑا جائے گا، آگ میں جلایا جائے گا، لوہے کے کوڑے برسائے جائیں گے اور ان کا کھانا پینا ناقابلِ برداشت ہوگا۔ وہ موت کی خواہش کریں گے مگر موت نہیں آئے گی۔

  83. Q83 · 3 marks

    عقیدۂ آخرت پر ایمان کا تقاضا کیا ہے؟

    Answer

    عقیدۂ آخرت پر ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی میں آخرت کی فکر کریں اور زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کریں، گناہوں سے بچیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خیال کریں، دوسروں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں تاکہ ہم جنت کے مستحق بن سکیں۔

  84. Q84 · 2 marks

    عقیدۂ آخرت کا ذکر قرآن مجید میں کس انداز سے ہوا؟

    Answer

    قرآن مجید میں عقیدۂ آخرت کے مختلف اجزا کو بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ تمام انبیائے کرام علیہم السلام نے جن عقائد کی تعلیم دی، ان میں عقیدۂ توحید اور رسالت کے ساتھ عقیدۂ آخرت بنیادی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

  85. Q85 · 2 marks

    نماز کی اہمیت پر ایک آیت کا ترجمہ تحریر کریں۔

    Answer

    إِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتَابًا مَّوْقُوْتًا (النساء: 103) ترجمہ: بے شک نماز مومنوں پر مقررہ وقت پر فرض ہے۔

  86. Q86 · 2 marks

    نماز کو حدیث میں کن الفاظ سے بیان کیا گیا ہے؟

    Answer

    نماز دین کا ستون ہے۔ نماز جنت کی کنجی ہے۔ نماز مومن کی معراج ہے۔ نماز مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔

  87. Q87 · 2 marks

    نماز کے کوئی سے دو فضائل لکھیں۔

    Answer

    نماز اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث ہے۔ نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔ نماز مومن اور کافر میں فرق کرتی ہے۔

  88. Q88 · 2 marks

    نماز کی کوئی سی دو شرائط تحریر کریں۔

    Answer

    (1)جسم کا پاک ہونا (2) قبلہ رو ہونا۔ دیگر شرائط: جگہ کا پاک ہونا، لباس کا پاک ہونا، ستر کا ڈھانپنا، نماز کا وقت ہونا اور نیت کرنا۔

  89. Q89 · 3 marks

    نماز کی بنیادی شرائط کتنی ہیں؟ سب کے نام لکھیں۔

    Answer

    (1)جسم کا پاک ہونا (2) جگہ کا پاک ہونا (3) لباس کا پاک ہونا (4) ستر (جسم) کا ڈھانپنا (5) قبلہ رو ہونا (6) نماز کا وقت ہونا (7) نیت کرنا۔

  90. Q90 · 3 marks

    ارکانِ نماز کے نام لکھیں۔

    Answer

    جب انسان تکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے نماز میں داخل ہوتا ہے تو قیام، قراءت، رکوع و سجود، قعدہ و جلسہ اور سلام ترتیب کے ساتھ لازم ہیں۔ ارکانِ نماز کی یہ ترتیب اور پابندی ہمیں نظم و ضبط کا درس دیتی ہے۔

  91. Q91 · 2 marks

    نماز انسان کو نظم و ضبط کا درس کیسے دیتی ہے؟

    Answer

    فرض نماز کے لیے مقررہ وقت شرط ہے، لہٰذا نماز انسان کو وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کا درس دیتی ہے۔ اسی طرح ارکانِ نماز کی ترتیب اور پابندی بھی نظم و ضبط سکھاتی ہے۔

  92. Q92 · 3 marks

    نماز سے گناہ کیسے معاف ہوتے ہیں؟ حدیث کی مثال دیں۔

    Answer

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایک نہر کی طرح ہے جس کا پانی صاف ستھرا اور گہرا ہو اور جو تم میں سے کسی کے گھر کے سامنے سے گزرتی ہو اور وہ روزانہ پانچ مرتبہ غسل کرتا ہو۔ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گی؟ صحابہؓ نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: پانچ نمازیں گناہوں کو اسی طرح ختم کر دیتی ہیں جیسے پانی میل کو۔ (صحیح مسلم: 668)

  93. Q93 · 2 marks

    باجماعت نماز کی فضیلت بیان کریں۔

    Answer

    نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: باجماعت نماز اکیلے نماز سے ستائیس (27) درجے افضل ہے۔ (صحیح بخاری: 645) انفرادی نماز کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز ادا کرنے کی بہت فضیلت ہے۔

  94. Q94 · 3 marks

    عشاء اور فجر کی باجماعت نماز کی فضیلت حدیث کی روشنی میں لکھیں۔

    Answer

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے آدھی رات کا قیام کیا اور جس نے صبح کی نماز بھی جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی۔ (صحیح مسلم: 1491)

  95. Q95 · 2 marks

    مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے دو معاشرتی اثرات بیان کریں۔

    Answer

    (1)ملاقات سے انسان محلے داروں اور دیگر نمازیوں کے حالات سے باخبر ہوتا ہے، دکھ درد اور خوشی و غم کا احساس کر کے ان کے ساتھ شریک ہوتا ہے۔

    (2)نماز ہمدردی، ایثار، اخوت و محبت اور رواداری جیسے جذبات پیدا کرتی ہے۔ ان امور کا خیال رکھنے سے انسانی معاشرہ ترقی پاتا ہے۔

  96. Q96 · 3 marks

    نماز کو امانت کیوں کہا گیا ہے؟ اور مسجد کی نسبت سے اس کا مقام کیا ہے؟

    Answer

    نماز ایک امانت ہے۔ اس امانت کو بروقت ادا کرنا ہی مطلوب ہے۔ مسجد میں جا کر نماز ادا کرنا اس لیے بھی باعثِ اعزاز ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے۔ اس عظیم گھر سے نسبت نمازی کو عظیم بنا دیتی ہے۔

  97. Q97 · 3 marks

    گھر میں نماز پڑھنے کے متعلق حدیث بیان کریں۔

    Answer

    حدیثِ مبارک میں ہے کہ تم منافقوں کی طرح بلا عذر مسجدوں کو چھوڑ کر اپنے گھروں میں نماز پڑھنے لگو تو اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ بیٹھو گے اور اگر اپنے نبی کی سنت چھوڑ دو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے۔ (صحیح مسلم: 654)

  98. Q98 · 2 marks

    نماز کے کوئی سے دو فوائد لکھیں۔

    Answer

    (1)نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔

    (2)نماز تزکیۂ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔

    (3)نماز ہمدردی، ایثار، اخوت و محبت اور رواداری جیسے جذبات پیدا کرتی ہے۔

  99. Q99 · 3 marks

    فجر کی نماز کے لیے مسجد جانے کے جسمانی و روحانی فوائد لکھیں۔

    Answer

    گھر سے مسجد کی طرف چل کر جانا اور مسجد میں نماز کو اس کی شرائط کا لحاظ کرتے ہوئے ادا کرنا انسان کو جسمانی اور روحانی طور پر مضبوط رکھتا ہے۔ فجر کی نماز کے لیے صبح کو بروقت اٹھنا، چہل قدمی کرتے ہوئے مسجد جانا بذاتِ خود ورزش کا درجہ رکھتا ہے جس سے انسان کو روحانی اور جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

  100. Q100 · 2 marks

    نماز کے بارے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

    Answer

    ہمیں چاہیے کہ ہم مکمل طہارت کا خیال کرتے ہوئے خشوع و خضوع کے ساتھ باجماعت نماز ادا کریں تاکہ ہم نماز کے روحانی، جسمانی اور معاشرتی اثرات سے فائدہ حاصل کر سکیں اور دین کی حقیقی روح کے مطابق دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔

  101. Q101 · 2 marks

    صوم کا معنی و مفہوم تحریر کریں۔

    Answer

    صوم کا لغوی معنی رک جانا یا بچ جانا ہے۔ شرعی اصطلاح میں وہ عبادت جس میں ایک مسلمان طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک کھانے پینے اور اپنی جائز نفسانی خواہشات سے رک جاتا ہے، اسے صوم یعنی روزہ کہا جاتا ہے۔

  102. Q102 · 2 marks

    روزہ کب فرض ہوا؟ اس کی فرضیت کی آیت کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    روزہ 2 ہجری میں فرض ہوا۔ ترجمہ: اے ایمان والو! تم پر روزہ رکھنا فرض کیا گیا ہے، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا، تاکہ تم (نافرمانی سے) بچ سکو۔ (البقرۃ: 183)

  103. Q103 · 2 marks

    روزہ کن لوگوں پر فرض ہے؟

    Answer

    سفر اور مرض کے علاوہ روزہ ہر عاقل، بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔

  104. Q104 · 3 marks

    روزے کا اصل مقصد کیا ہے؟

    Answer

    روزے کا مقصد پرہیزگاری کا حصول ہے۔ اس لیے کھانے پینے سے رکنا ہی روزے کا تقاضا نہیں بلکہ جسم کے تمام اعضا کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روکنا بھی روزہ ہے۔

  105. Q105 · 2 marks

    روزے کے بارے میں نبی کریم ﷺ کا فرمان لکھیں۔

    Answer

    نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے: جو شخص جھوٹ اور بے ہودہ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کے کھانے پینے کو چھوڑ دینے کی ضرورت نہیں۔ (سنن ابی داؤد: 2362)

  106. Q106 · 2 marks

    رمضان المبارک کے دو مسنون اعمال تحریر کریں۔

    Answer

    (1)سحری کرنا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا سحری کرو، سحری کرنے میں برکت ہے۔

    (2)اعتکاف: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سنت ادا کی جاتی ہے۔

    (3)تراویح پڑھنا۔

  107. Q107 · 3 marks

    رمضان المبارک کی بدنی و مالی عبادات کے نام لکھیں۔

    Answer

    رمضان المبارک کی عبادات: قرآن مجید کی تلاوت، قیام اللیل، تراویح، شبِ قدر، اعتکاف، سحری، افطار اور صدقہ و خیرات۔ مسلمان ان میں تلاوتِ کلامِ مجید کی برکات حاصل کرتے ہیں اور تراویح میں ماہر قاری اور حفاظ صاحبان کی امامت میں قرآن سنتے ہیں۔

  108. Q108 · 3 marks

    لیلۃ القدر کی فضیلت اور اسے تلاش کرنے کا طریقہ لکھیں۔

    Answer

    قرآن مجید لیلۃ القدر میں نازل ہوا، اس لیے اس مہینے میں ہر عمل میں خیر و برکت بڑھ جاتی ہے۔ اس رات کو اللہ رب العزت نے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اسے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں عبادت کر کے تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  109. Q109 · 2 marks

    افطار کروانے کی فضیلت لکھیں۔

    Answer

    کسی مسلمان کو افطار کروانے کے لیے صرف کھجور، پانی یا حسبِ توفیق دسترخوان بچھانے پر بھی اجر و ثواب کی نوید سنائی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے کسی روزے دار کا روزہ افطار کرایا تو اسے بھی اس کے برابر ثواب ملے گا اور روزے دار کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ (سنن ابن ماجہ: 1746)

  110. Q110 · 2 marks

    روزے کے کوئی سے دو معاشرتی فوائد تحریر کریں۔

    Answer

    (1)روزے کی حالت میں دوسروں کی بھوک پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

    (2)مقررہ وقت پر سحری اور افطار انسان کو نظم و ضبط کی پابندی کا درس دیتے ہیں۔

    (3)لوگ زکوٰۃ و صدقات ادا کرتے ہیں جس سے غربا، مساکین اور دیگر ضرورت مندوں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

  111. Q111 · 3 marks

    روزے کے روحانی فوائد لکھیں۔

    Answer

    روزہ رکھنے سے اطمینانِ قلب اور صبر و شکر جیسے روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ مسلمانوں میں تقویٰ و پرہیزگاری، جسمانی و روحانی طہارت اور ایثار و ہمدردی جیسی صفات پیدا ہوتی ہیں۔ روزے کی وجہ سے نیکی اور تقویٰ کی فضا پیدا ہوتی ہے جس سے مسلمانوں میں عبادت کا شوق بڑھتا ہے اور روحانی تسکین حاصل ہوتی ہے۔

  112. Q112 · 2 marks

    روزے کے جسمانی فوائد لکھیں۔

    Answer

    کم کھانے کی وجہ سے معدے کو پورا مہینہ آرام ملتا ہے جس کی وجہ سے انسان مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

  113. Q113 · 2 marks

    روزہ مسلمانوں میں زکوٰۃ و صدقات کی ادائیگی کا باعث کیسے بنتا ہے؟

    Answer

    روزے کی برکات حاصل کرنے کے لیے لوگ زکوٰۃ و صدقات ادا کرتے ہیں جس سے غربا، مساکین اور دیگر ضرورت مندوں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

  114. Q114 · 3 marks

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نبی کریم ﷺ کا اعتکاف کا معمول بیان کریں۔

    Answer

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خواتین و حضرات اعتکاف کی سنت ادا کرتے ہیں۔ نبی اکرم ﷺ کو دیکھ کر صحابہ کرام بھی عبادت پر کمر بستہ ہو جاتے تھے۔ ازواجِ مطہرات روزے رکھتیں اور اعتکاف بھی کیا کرتی تھیں۔ حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ہر سال رمضان میں دس دنوں کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ (سنن ابن ماجہ: 1769)

  115. Q115 · 2 marks

    رمضان المبارک کے معمولات کے بارے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

    Answer

    ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک میں کثرت سے صدقات و خیرات کا اہتمام کریں تاکہ معاشرے کے نادار اور غریب افراد کی مدد ہو سکے اور وہ بھی عیدالفطر کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ کثرت سے عبادت کریں تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کو راضی کر کے اپنی بخشش کرا سکیں اور رمضان المبارک کے معمولات کو سال بھر جاری رکھیں۔

  116. Q116 · 2 marks

    زکوٰۃ کا لغوی و شرعی مفہوم لکھیں۔

    Answer

    زکوٰۃ کا لغوی معنی پاک ہونا ہے۔ زکوٰۃ سے مراد وہ مخصوص مال ہے جو سال گزرنے اور نصاب کے بعد مخصوص شرح کے ساتھ زکوٰۃ کے مصارف میں خرچ کیا جاتا ہے۔

  117. Q117 · 3 marks

    زکوٰۃ لازم ہونے کی شرائط لکھیں۔

    Answer

    زکوٰۃ کے لازم ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان عاقل، بالغ مسلمان اور آزاد ہو اور پورے سال ایسے مال کا مالک رہا ہو جو قرض اور ضروریاتِ زندگی مثلاً گھر، کھانے، پینے اور پہننے کے سامان سے زائد ہو۔

  118. Q118 · 3 marks

    زکوٰۃ کا نصاب بیان کریں۔

    Answer

    ساڑھے باون تولے چاندی اور ساڑھے سات تولے سونا نصاب ہے جس پر اڑھائی فی صد زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔ جانوروں کا ابتدائی نصاب پانچ اونٹ، 30 گائے اور 40 بکریاں ہیں جن پر سال گزرنے کے بعد مقررہ شرح کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔ مالِ تجارت پر بھی اڑھائی فی صد کے حساب سے زکوٰۃ ہے۔

  119. Q119 · 3 marks

    زکوٰۃ کی فرضیت کی حکمت بیان کریں۔

    Answer

    اللہ تعالیٰ نے فرمایا: خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيْهِمْ بِهَا (التوبۃ: 103) ترجمہ: آپ ان کے مال میں سے صدقہ لیجیے تاکہ آپ انھیں پاک کریں اور اس کے ذریعے ان کا تزکیہ کریں۔ زکوٰۃ ادا کرنے سے باقی مال پاک رہ جاتا ہے اور انسان بخل و حرص سے پاک ہو جاتا ہے۔

  120. Q120 · 2 marks

    زکوٰۃ کی اہمیت قرآن مجید کی روشنی میں لکھیں۔

    Answer

    زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر نماز کے ساتھ زکوٰۃ کا ذکر فرمایا ہے۔ ارشاد ہے: اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (النور: 56)

  121. Q121 · 2 marks

    زکوٰۃ نفلی صدقہ کیوں نہیں ہے؟

    Answer

    زکوٰۃ کی حیثیت نفلی صدقہ کی نہیں بلکہ یہ ایک فرض ہے جس کو ادا کرنا ہر صورت لازم ہے۔ زکوٰۃ پچھلی امتوں پر بھی فرض تھی اور اسلام میں 2 ہجری میں روزوں سے پہلے فرض ہوئی۔

  122. Q122 · 3 marks

    حضرت ابوبکر صدیقؓ نے زکوٰۃ سے انکار کرنے والوں کے بارے میں کیا فرمایا؟

    Answer

    خلفائے راشدین نے اپنے عہدِ حکومت میں نظامِ زکوٰۃ کو نافذ فرمایا۔ جب حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دور میں کچھ لوگوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کیا تو آپؓ نے ان سے جہاد کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ضرور اس کے ساتھ جنگ کروں گا جس نے نماز اور زکوٰۃ میں فرق کیا۔ اگر انھوں نے مجھ سے بکری کا ایک بچہ بھی روک لیا جسے وہ رسول اللہ ﷺ کو ادا کیا کرتے تھے تو میں ان سے ضرور جہاد کروں گا۔ (صحیح بخاری: 1400)

  123. Q123 · 2 marks

    زکوٰۃ ترک کرنے کے بارے میں حدیث لکھیں۔

    Answer

    رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب لوگ زکوٰۃ ادا کرنا ترک کر دیتے ہیں تو آسمان سے بارش روک لی جاتی ہے اور اگر جانور نہ ہوں تو کبھی بارش نہ ہو۔ (سنن ابن ماجہ: 4019)

  124. Q124 · 2 marks

    عشر کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    عشر کا لغوی معنی دسواں حصہ ہے۔ دینی اصطلاح میں یہ زمینی پیداوار کی زکوٰۃ ہے۔ ارشاد ہے: وَاٰتُوْا حَقَّهٗ يَوْمَ حَصَادِهٖ (الانعام: 141) یعنی اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق ادا کرو۔

  125. Q125 · 3 marks

    عشر کی شرح بیان کریں۔

    Answer

    جو زمین بارش یا چشموں سے سیراب ہو اس پر عشر یعنی پیداوار کا دسواں (10 فی صد) حصہ ہے اور جس زمین کو کنویں کے پانی یا مصنوعی طریقے سے سیراب کیا جائے اس پر نصف عشر یعنی پیداوار کا بیسواں (5 فی صد) حصہ ہے۔

  126. Q126 · 3 marks

    زکوٰۃ اور عشر میں فرق لکھیں۔

    Answer

    عشر بھی زکوٰۃ کی طرح ہے، فرق صرف یہ ہے کہ زکوٰۃ مال کا حق ہے اور عشر زمینی پیداوار کا۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے مال یا سامان وغیرہ پر سال کا گزرنا ضروری ہے جب کہ عشر میں سال کا گزرنا ضروری نہیں بلکہ اگر دو مرتبہ فصل ہوتی ہے تو ہر مرتبہ عشر ادا کرنا ضروری ہے۔ سرکاری ٹیکس وغیرہ ادا کرنے سے عشر ادا نہیں ہوتا۔

  127. Q127 · 2 marks

    اسلام کے معاشی نظام میں زکوٰۃ کو کیا حیثیت حاصل ہے؟

    Answer

    اسلام کے معاشی نظام میں زکوٰۃ کو وہی حیثیت حاصل ہے جو انسانی جسم میں روح کو حاصل ہے۔ زکوٰۃ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا ہے اور فلاحی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

  128. Q128 · 3 marks

    اسلام کے معاشی نظام کے حوالے سے زکوٰۃ و عشر کی اہمیت واضح کریں۔

    Answer

    زکوٰۃ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا ہے اور فلاحی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ دولت گردش میں رہتی ہے جس کی وجہ سے دولت کی تقسیم منصفانہ ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں جرائم اور ظلم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ گداگری رک جاتی ہے۔ دولت صرف چند ہاتھوں میں محدود نہیں رہتی۔ زکوٰۃ ادا ہونے سے طبقاتی تقسیم آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے۔

  129. Q129 · 3 marks

    زکوٰۃ ادا کرنے کے روحانی و معاشرتی فوائد لکھیں۔

    Answer

    زکوٰۃ ادا کرنے سے انسان کے دل سے دولت کی محبت ختم ہو جاتی ہے، سخاوت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو روحانی سکون کا باعث بنتا ہے۔ زکوٰۃ ادا کرنے سے معاشرتی انصاف کو فروغ ملتا ہے جس سے دلوں میں محبت اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

  130. Q130 · 2 marks

    پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے کیا ضروری ہے؟

    Answer

    پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے نظامِ زکوٰۃ کو مؤثر بنانا ضروری ہے تاکہ معاشی عدل قائم ہو اور اس نظام کی برکات بھی حاصل ہوں۔

  131. Q131 · 2 marks

    زکوٰۃ کی اہمیت پر کون سی حدیثِ نبوی بیان ہوئی ہے؟

    Answer

    نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک (حضرت) محمد ﷺ اللہ کے سچے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ (صحیح بخاری: 8)

  132. Q132 · 2 marks

    حج کس پر فرض ہے؟

    Answer

    حج ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔

  133. Q133 · 2 marks

    حج کی فرضیت کی آیت کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر (بیت اللہ) کا حج کرنا (فرض) ہے جو کوئی بھی اس کی طرف جانے کی استطاعت رکھتا ہو۔

  134. Q134 · 2 marks

    حج کو جامع عبادت کیوں کہا جاتا ہے؟

    Answer

    حج بیک وقت روحانی، بدنی اور مالی عبادت ہے اور یہ خصوصیت کسی دوسری عبادت کو حاصل نہیں۔

  135. Q135 · 2 marks

    حج کے مناسک کون سے ہیں؟

    Answer

    حج کے مناسک میں احرام باندھنا، منیٰ جانا، وقوفِ عرفات، مزدلفہ میں قیام، جمرات کو کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، حلق کرنا یعنی سر منڈوانا، طواف کرنا اور سعی کرنا شامل ہے۔

  136. Q136 · 2 marks

    حلق سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    حلق کرنا یعنی سر منڈوانا، جو حج کے مناسک میں شامل ہے۔

  137. Q137 · 2 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے حج اور کتنے عمرے ادا فرمائے؟

    Answer

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حج اور چار عمرے ادا فرمائے۔

  138. Q138 · 2 marks

    عمرہ کا کیا حکم ہے؟

    Answer

    عمرہ واجب نہیں بلکہ عمرہ کرنا افضل (سنت اور مستحب عمل) ہے۔

  139. Q139 · 2 marks

    دو عمروں کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا فرمان ہے؟

    Answer

    ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ کرنا دونوں عمروں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے۔

  140. Q140 · 2 marks

    حجِ مبرور کی جزا کیا ہے؟

    Answer

    حجِ مبرور (مقبول حج) کی جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

  141. Q141 · 2 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کن تین لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا مہمان قرار دیا؟

    Answer

    اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والا۔ اللہ نے انھیں بلایا تو انھوں نے حاضری دی اور انھوں نے اللہ سے مانگا تو اس نے انھیں عطا کیا۔

  142. Q142 · 2 marks

    حج کرنے والا آٹھ ذوالحجہ کو کیا کرتا ہے؟

    Answer

    فجر کی نماز کے بعد احرام باندھے، دو رکعت نماز پڑھے، حج کے ارادے کی دعا کرے، بلند آواز سے تلبیہ پڑھے اور منیٰ روانہ ہو کر ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں منیٰ میں پڑھے۔

  143. Q143 · 2 marks

    تلبیہ کا ترجمہ لکھیں۔

    Answer

    حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، تیرے ہی لیے تعریفیں ہیں، نعمتیں اور بادشاہت تیری ہی ہے، تیرا اس میں کوئی شریک نہیں۔

  144. Q144 · 2 marks

    حج کرنے والا نو ذوالحجہ کو کیا کرتا ہے؟

    Answer

    نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے عرفات روانہ ہو، مغرب تک عرفات میں قیام کرے اور دعا مانگے، غروبِ آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہو جائے۔

  145. Q145 · 2 marks

    مزدلفہ میں حاجی کیا کرتا ہے؟

    Answer

    مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھے، رات مزدلفہ میں گزارے، رمی کے لیے کنکریاں چنے اور صبح کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہو۔

  146. Q146 · 2 marks

    جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد حاجی کیا کرتا ہے؟

    Answer

    رمی کے بعد قربانی کرے، پھر سر کے بال منڈوائے یا کٹوائے اور احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جائے۔

  147. Q147 · 2 marks

    طوافِ زیارت کب اور کہاں کیا جاتا ہے؟

    Answer

    قربانی کے دنوں میں سے کسی ایک دن مکہ مکرمہ جا کر طوافِ زیارت کرے۔

  148. Q148 · 2 marks

    حج کا رکنِ اعظم کون سا ہے؟

    Answer

    وقوفِ عرفہ حج کا رکنِ اعظم ہے۔

  149. Q149 · 2 marks

    حج کے کوئی سے دو واجب مناسک لکھیں۔

    Answer

    وقوفِ مزدلفہ اور رمیِ جمرات واجب ہیں۔ آخر میں الوداعی طواف بھی واجب ہے۔

  150. Q150 · 2 marks

    مدینہ منورہ میں حاجی کو کتنے دن قیام اور کتنی نمازیں پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے؟

    Answer

    آٹھ یا نو دن کے قیام میں کوشش کرے کہ مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں متواتر چالیس نمازیں پڑھے۔

  151. Q151 · 2 marks

    قربانی کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    قربانی سے مراد اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لیے عید الاضحی کے دنوں میں مخصوص جانور کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جدِّ امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کے مطابق ذبح کرنا ہے۔

  152. Q152 · 2 marks

    عید الاضحی کے دن قربانی کی کیا فضیلت ہے؟

    Answer

    عید الاضحی کے دن قربانی سے زیادہ فضیلت والا کوئی عمل نہیں اور یہ دن سال کا افضل ترین دن شمار ہوتا ہے۔

  153. Q153 · 2 marks

    قربانی نہ کرنے والے کے بارے میں حدیث میں کیا فرمایا گیا ہے؟

    Answer

    جس شخص کو قربانی کی وسعت ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔

  154. Q154 · 2 marks

    قربانی کے کوئی سے دو احکام تحریر کریں۔

    Answer

    (1)عید کی نماز سے پہلے قربانی نہیں کی جا سکتی۔

    (2)اپنے ہاتھ سے قربانی کرنا افضل ہے۔

  155. Q155 · 2 marks

    اگر کوئی خود جانور ذبح نہ کر سکتا ہو تو کیا کرے؟

    Answer

    کوئی دوسرا مسلمان اس کی جگہ جانور ذبح کر سکتا ہے مگر اس کی اجازت ضروری ہے۔

  156. Q156 · 2 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواجِ مطہرات کی طرف سے کس جانور کی قربانی کی؟

    Answer

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی طرف سے گائے کی قربانی فرمائی۔

  157. Q157 · 2 marks

    اجتماعی قربانی کا کیا طریقہ ہے؟

    Answer

    ایک گائے اور اونٹ میں سات افراد شریک ہو سکتے ہیں۔ کم از کم کوئی تعداد متعین نہیں، دو یا تین لوگ بھی برابر گوشت تقسیم کر کے قربانی کر سکتے ہیں۔

  158. Q158 · 2 marks

    قربانی کا فلسفہ بیان کریں۔

    Answer

    قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اللہ کی رضا کے حصول کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کر دیا جائے اور اس بات کا عہد کیا جائے کہ اگر اللہ کی راہ میں اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو ہم دریغ نہیں کریں گے۔

  159. Q159 · 2 marks

    حج اور عمرہ کے موقع پر حجاجِ کرام کن مقدس مقامات کے انوار و فیوض سے مستفید ہوتے ہیں؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    حاجی حرمینِ شریفین یعنی حرمِ مکی اور حرمِ مدنی کی زیارت کرتا ہے۔ خانہ کعبہ کی زیارت کرتا ہے، اس سے لپٹ کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتا ہے، مسجدِ نبوی کی زیارت کا شرف پاتا ہے اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضر ہو کر درود و سلام پیش کرتا ہے۔

  160. Q160 · 2 marks

    امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے حج کس طرح مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    حج ملتِ اسلامیہ کے اتحاد اور اجتماعیت کا مظہر ہے۔ حجاجِ کرام کا لباس، اعمال اور زبان پر جاری کلمات ایک جیسے ہوتے ہیں، سب کے مناسک یکساں ہوتے ہیں اور وہ مل کر ایک ہی کعبہ کے گرد طواف کرتے ہیں۔

  161. Q161 · 2 marks

    حج کے موقع پر لڑائی جھگڑے سے منع کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

    Answer

    حج کے موقع پر لڑائی جھگڑے اور فساد سے سختی سے منع فرمایا گیا ہے جس سے ایک دوسرے کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

  162. Q162 · 2 marks

    حرمینِ شریفین سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    حرمینِ شریفین یعنی حرمِ مکی اور حرمِ مدنی۔

  163. Q163 · 2 marks

    حجاجِ کرام کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور طائف میں کیا موقع ملتا ہے؟

    Answer

    ان شہروں میں ایسے بہت سے مقامات کی زیارت کا موقع ملتا ہے جن کا سیرتِ طیبہ سے گہرا تعلق ہے، جس سے انسان کی روحانیت اور اسلامی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔

  164. Q164 · 2 marks

    حج کے سفر کو صرف مناسک کی ادائیگی کا سفر کیوں نہیں کہا جا سکتا؟

    Answer

    کیونکہ یہ صرف مناسکِ حج ادا کرنے کا سفر نہیں بلکہ بہت سے اسلامی مقامات کی زیارت کا سفر بھی ہے جس سے انسان کی روحانیت اور اسلامی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 8 marks

    عقیدہ توحید پر جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Answer

    تعارف: توحید کا لغوی معنی ایک ماننا اور یکتا جاننا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات، صفات اور جملہ اوصاف و کمالات میں یکتا اور بے مثل ماننا اور اس کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنا توحید کہلاتا ہے۔ تمام کائنات اللہ کی مخلوق ہے اور اسی کے حکم کے مطابق چل رہی ہے۔ وہ تمام عیبوں سے پاک اور تمام کمالات کا مالک ہے اور اکیلا ہی عبادت کے لائق ہے۔ اہمیت: اسلامی عقائد میں سب سے پہلے عقیدہ توحید ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیائے کرام نے اللہ کے واحد و یکتا ہونے کی تبلیغ کی۔ کوئی شخص اس کے اقرار کے بغیر دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہو سکتا۔ قرآن مجید میں اس پر بہت زور دیا گیا ہے۔ سورۃ الاخلاص میں اللہ کی وحدانیت بیان ہوئی ہے: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ... ترجمہ: آپ فرما دیجیے وہ اللہ ایک (ہی) ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ وہ کسی کا باپ ہے نہ کسی کا بیٹا اور نہ کوئی اس کے برابر ہے۔ عقیدہ توحید کو تمام امور دین پر اہمیت اور اولیت حاصل ہے۔ اس کے بغیر کوئی عبادت اور عمل قبول نہیں ہوتا۔ جو شخص عقیدہ توحید اختیار کر لیتا ہے اللہ اسے جہنم کی آگ سے نجات عطا فرمائیں گے۔ اقسام:

    1)توحید ربوبیت 2) توحید الوہیت 3) توحید اسما و صفات۔ اثرات: غیرت مند اور بہادر ہونا، عجز و انکسار، تنگ نظر نہ ہونا، صبر و قناعت، بلند ہمتی اور توکل، مساوات، پرامید اور پرسکون زندگی۔

    نتیجہ: ہمیں اللہ کو اس کی ربوبیت، الوہیت، اسما اور صفات میں اکیلا اور یکتا تسلیم کرنا چاہیے۔

  2. Q2 · 6 marks

    عقیدہ توحید کی اقسام تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    1)توحید ربوبیت: انسان اس بات پر ایمان لائے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا خالق، مالک اور رازق ہے اور اس میں کوئی اس کا شریک نہیں۔ دلیل (سورۃ الزمر: 40): اللہ ہی ہے جس نے تمھیں پیدا فرمایا پھر رزق عطا فرمایا پھر وہ تمھیں موت دیتا ہے پھر زندہ فرمائے گا۔

    2)توحید الوہیت: اس بات پر ایمان لانا کہ صرف اللہ ہی معبود برحق ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں، یعنی اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت جائز نہیں اور پھر پوری زندگی اس کے احکام کے تحت گزارنا۔ دلیل (سورۃ الکہف: 110): جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہو تو نیک عمل کرے اور رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔

    3)توحید اسما و صفات: اللہ کو اس کے اسما اور صفات میں یکتا اور تنہا ماننا، یعنی جس طرح اللہ اپنی ذات کے اعتبار سے واحد، اکیلا اور یکتا ہے اسی طرح وہ اپنے اسما، صفات اور افعال میں بھی واحد اور یکتا ہے۔

  3. Q3 · 8 marks

    شرک کا مفہوم بیان کریں اور اس کی اقسام تفصیل سے لکھیں۔

    Answer

    مفہوم: جو شخص عقیدہ توحید پر ایمان نہیں رکھتا وہ شرک کا ارتکاب کرتا ہے۔ شرک کا لفظی معنی حصہ دار اور ساجھی ٹھہرانا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں ربوبیت، الوہیت اور اسما و صفات میں کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک اور حصہ دار بنانا شرک کہلاتا ہے۔ اقسام:

    1)ذات میں شرک: کسی کو اللہ کا ہمسر اور برابر سمجھنا، کسی کو اللہ کی اولاد سمجھنا، یا اللہ کی ذات کے سوا کسی اور کو خدا ماننا یا اللہ کی بیٹی یا بیٹا ماننا۔ دلیل: لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، ترجمہ: نہ وہ کسی کا باپ ہے اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے (سورۃ الاخلاص: 3)۔

    2)الوہیت میں شرک: اللہ کے سوا کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھنا یا عبادت میں کسی کو شریک کرنا۔ اللہ کی عظمت کا تقاضا ہے کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے۔ دلیل: اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِيَّاهُ (سورۃ بنی اسرائیل:

    23)کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔

    3)صفات میں شرک: اللہ کے علاوہ کسی اور کی ذات و شخصیت میں اللہ جیسی صفات ماننا، جیسے اللہ جیسا علم اور قدرت کسی دوسرے کے لیے ماننا۔ دلیل: لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ (سورۃ الشوریٰ:

    11)اس (اللہ) جیسی کوئی شے نہیں۔ تمام مخلوق اللہ کی محتاج ہے اور اس میں جو صفات ہیں وہ اللہ کی عطا کردہ ہیں جب کہ اللہ کی تمام صفات ذاتی ہیں۔

  4. Q4 · 6 marks

    عقیدہ توحید کے اثرات تفصیل سے تحریر کریں۔

    Answer

    1)عقیدہ توحید کو ماننے والا شخص غیرت مند اور بہادر ہوتا ہے، کیوں کہ اسے یقین ہوتا ہے کہ تمام قوتوں کا مالک اللہ ہے، وہ صرف اسی کے سامنے جھکتا ہے اور صرف اسی سے ڈرتا ہے۔

    2)عقیدہ توحید سے انسان میں عجز و انکسار پیدا ہوتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے اللہ کا عطا کردہ ہے، لہٰذا بندے کے لیے تکبر و غرور کی کوئی گنجائش نہیں۔

    3)توحید والا شخص تنگ نظر نہیں ہوتا۔ اسے ایمان ہوتا ہے کہ تمام کائنات کا خالق اور سب کو پالنے والا اللہ ہے، اسی وجہ سے وہ ساری مخلوق کی بھلائی اور بہتری چاہتا ہے۔

    4)عقیدہ توحید انسان میں صبر و قناعت، بلند ہمتی اور توکل جیسی صفات پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے انسان مشکل کام اور بڑی سے بڑی تکلیف سے پریشان نہیں ہوتا۔

    5)یہ عقیدہ انسانوں کے درمیان مساوات اور برابری پیدا کرتا ہے اور ذات پات اور دیگر معاشرتی تقسیم سے آزاد کر دیتا ہے۔

    6)عقیدہ توحید پر ایمان رکھنے والا انسان پرامید ہوتا ہے اور وہ پرسکون اور اطمینان بخش زندگی گزارتا ہے۔

  5. Q5 · 8 marks

    عقیدہ رسالت کی وضاحت کرتے ہوئے ختم نبوت پر جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Answer

    عقیدہ رسالت: رسالت کا لغوی معنی پیغام رسانی یا پیغام پہنچانا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ کا کسی برگزیدہ اور منتخب بندے کو انسانوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے بھیجنا رسالت کہلاتا ہے، اور جس ہستی کو اللہ اپنے پیغام کی تبلیغ کے لیے اپنی مخلوق کی طرف بھیجتا ہے اسے رسول کہتے ہیں۔ اسلام کے عقائد میں توحید کے بعد عقیدہ رسالت کا درجہ ہے۔ انبیائے کرام اللہ اور اس کی مخلوق کے درمیان سفیر ہوتے ہیں۔ اللہ نے ابتدا ہی سے ہدایت اور راہ نمائی کا انتظام فرمایا جو انبیاء کے ذریعے مہیا کی گئی۔ نبوت کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوا۔ انبیاء کی بعثت کا مقصد انسانوں کے اخلاق کی اصلاح اور انھیں اللہ کی بندگی کے طریقے سکھانا تھا۔ انبیاء معصوم ہوتے ہیں، نبوت اللہ کا خاص انعام ہے اور ان کی اطاعت واجب ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ: بے شک ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر (سورۃ الفاطر: 24)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص:

    1)آپ قیامت تک تمام انسانوں کے لیے نبی ہیں۔

    2)آپ کی بعثت سے سابقہ شریعتیں منسوخ ہو گئیں۔

    3)آپ پر دین کی تکمیل ہو گئی (سورۃ المائدہ: 3)۔

    4)آپ پر نازل ہونے والی کتاب قرآن مجید آج بھی اصلی شکل میں موجود ہے۔ ختم نبوت: اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت اور رسالت کا سلسلہ ختم فرما دیا۔ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ (سورۃ الاحزاب: 40)۔ حدیث: میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا (جامع ترمذی: 2219)۔ صحابہ اور امت کا اجماع ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔ نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اسی لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں دعوے داروں کو کذاب قرار دے کر ان کے خلاف جہاد کیا گیا۔

  6. Q6 · 6 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گزشتہ انبیاء کو عطا کیے گئے امتیازات کے علاوہ بہت سے ایسے خصائص سے نوازا جو آپ سے پہلے کسی نبی کو حاصل نہیں ہوئے۔

    1)آپ سے پہلے تمام انبیاء کسی خاص قوم یا قبیلے کی طرف مبعوث ہوئے، لیکن آپ قیامت تک تمام انسانوں کے لیے نبی بنا کر بھیجے گئے۔

    2)آپ کی بعثت سے تمام انبیاء کی شریعتیں منسوخ ہو گئیں۔ اب صرف شریعت محمدی ہی واجب الاطاعت ہے۔

    3)آپ پر اللہ کے دین کی تکمیل کر دی گئی۔ ارشاد ہے: آج کے دن میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمھارے لیے اسلام بطور دین پسند کر لیا (سورۃ المائدہ: 3)۔

    4)سابقہ انبیاء پر نازل ہونے والی کتابیں اور صحائف مٹ چکے ہیں یا اصلی حالت میں موجود نہیں، لیکن آپ پر نازل ہونے والی کتاب قرآن مجید آج بھی اپنی اصلی شکل میں موجود ہے۔

  7. Q7 · 6 marks

    ختم نبوت کا مفہوم اور اس کے دلائل بیان کریں۔

    Answer

    مفہوم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ قرآن کی حفاظت اس لیے بھی ضروری تھی کہ اللہ نے آپ پر نبوت اور رسالت کے سلسلے کو ختم فرما دیا۔ اب قیامت تک کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا، لہٰذا قرآن اور سنت نبوی کی پیروی لازم اور ضروری ہے۔ دلائل:

    1)قرآن: مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ، ترجمہ: نہیں ہیں (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمھارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں (سورۃ الاحزاب: 40)۔

    2)حدیث: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث میں خاتم النبیین ہونے کا اعلان فرمایا اور امت کو بتایا کہ اب میرے بعد کوئی اور نبی نہیں آئے گا۔ فرمان ہے: میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا (جامع ترمذی: 2219)۔

    3)اجماع: صحابہ کرام اور ان کے بعد امت مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ اب قیامت تک حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آ سکتا۔ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔

    نتیجہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ جھوٹا اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اسی لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں جن لوگوں نے نبوت کا دعویٰ کیا ان کو کذاب قرار دیا گیا اور ان کے خلاف جہاد کیا گیا۔

  8. Q8 · 8 marks

    ملائکہ پر ایمان کے حوالے سے ایک جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Answer

    تعارف: ملائکہ جمع ہے مَلَک کی، جس کا معنی فرشتہ ہے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی نوری مخلوق ہیں۔ وہ اللہ کے حکم کے پابند ہیں اور بشری صفات جیسے کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور ہر طرح کی غلطی وغیرہ سے پاک ہیں۔ وہ مختلف شکلیں اختیار کر سکتے ہیں۔ فرشتوں کی تخلیق کا مقصد عبادت و اطاعت ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: يُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُوْنَ (الانبیاء:

    20)وہ دن رات تسبیح بیان کرتے ہیں، وہ سستی نہیں کرتے۔ تخلیق: فرشتوں کی تخلیق نور سے کی گئی ہے جس طرح جنات کی تخلیق آگ سے اور انسان کی تخلیق مٹی سے ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے پیدا فرمایا۔ فرشتوں پر ایمان لانا اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تخلیقِ آدم کے فیصلے سے فرشتوں کو آگاہ کرنے کا ذکر کیا ہے۔ فرشتے اللہ کے حکم کے مطابق کائنات کے مختلف امور انجام دیتے ہیں۔ ذمے داریاں: کراماً کاتبین انسان کے اعمال لکھتے ہیں؛ منکر نکیر قبر میں سوال کریں گے؛ حضرت جبریل علیہ السلام انبیاء پر وحی لاتے ہیں؛ حضرت میکائیل علیہ السلام رزق کے ذمے دار ہیں؛ حضرت عزرائیل علیہ السلام روح قبض کرتے ہیں؛ حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے لیے صور پھونکیں گے۔ حدیثِ جبریل: حضرت جبریل علیہ السلام انسانی شکل میں آئے اور ایمان، اسلام، احسان اور علاماتِ قیامت کے بارے میں سوال کیے۔ اس سے تعلیم و تعلم کے آداب واضح ہوتے ہیں۔

    نتیجہ: ہمیں فرشتوں کے بارے میں اپنے دل میں عظمت کا احساس رکھنا چاہیے اور یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ امورِ کائنات میں فرشتوں کا محتاج نہیں ہے۔

  9. Q9 · 6 marks

    فرشتوں کی ذمے داریاں تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو مختلف ذمے داریاں سونپ رکھی ہیں۔

    1)کراماً کاتبین: یہ مشہور فرشتے ہیں جو انسان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں، اس کے اعمال کا نامۂ اعمال لکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں۔

    2)منکر نکیر: جو فرشتے قبر میں سوال کریں گے ان کو منکر نکیر کہا جاتا ہے۔

    3)حضرت جبریل علیہ السلام: انبیائے کرام پر وحی لانے کی ذمے داری۔

    4)حضرت میکائیل علیہ السلام: مخلوق کے لیے رزق کی ذمے داری۔

    5)حضرت عزرائیل علیہ السلام (مَلَكُ الْمَوْت): روح قبض کرنے کی ذمے داری۔

    6)حضرت اسرافیل علیہ السلام: قیامت کے لیے صور پھونکنے کی ذمے داری۔ ان ذمے داریوں پر مامور ہونا خود فرشتوں کے لیے اعزاز اور اطاعتِ خداوندی کے حصول کا ذریعہ ہے۔

  10. Q10 · 8 marks

    حدیثِ جبریل بیان کریں اور اس سے حاصل ہونے والے تعلیم و تعلم کے آداب لکھیں۔

    Answer

    حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک صاحب ہمارے سامنے نمودار ہوئے جن کے کپڑے بہت سفید اور بال خوب سیاہ تھے۔ ان پر سفر کے کوئی آثار نہ تھے اور ہم میں سے کوئی انھیں پہچانتا بھی نہ تھا۔ یہاں تک کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے اور اپنے گھٹنے حضور کے گھٹنوں سے ملا دیے اور ہاتھ اپنے زانو پر رکھے اور چار سوال کیے: ایمان، اسلام، احسان اور علاماتِ قیامت کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ ایمان سے مراد اللہ تعالیٰ، فرشتوں، آسمانی کتابوں، رسولوں، قیامت کے دن اور اچھی و بری تقدیر پر ایمان لانا ہے۔ اسلام کلمہ شہادت، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج ادا کرنا ہے۔ احسان سے مراد اللہ کی اس طرح عبادت کرنا ہے کہ گویا بندہ اللہ کو دیکھ رہا ہے یا کم از کم یہ سمجھے کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔ پھر آپ نے علاماتِ قیامت کے حوالے سے کچھ بیان فرمایا۔ جب وہ شخص چلا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ جبریل علیہ السلام تھے جو تمھیں تمھارا دین سکھانے آئے تھے۔ آداب:

    1)استاد کی خدمت میں صاف ستھرا لباس پہن کر حاضر ہونا۔

    2)کمرۂ جماعت میں استاد کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔

    3)استاد کے سامنے ادب سے بیٹھنا۔

    4)واضح اور مختصر سوال کرنا۔

    5)استاد کی وضاحت کے بعد اگلا سوال کرنا۔

    6)ایسا سوال کرنا جس سے تمام طلبہ کو فائدہ ہو۔

    7)تعلیم و تعلم میں دنیا کے ساتھ آخرت کو بھی پیش نظر رکھنا۔

    8)سوال کرنے پر استاد کا طالب علم کی حوصلہ افزائی کرنا۔

    9)واضح اور جامع جواب دینا۔

    10)غیر ضروری سوالات اور استاد کا وقت ضائع کرنے سے اجتناب کرنا۔

  11. Q11 · 8 marks

    کتبِ سماویہ (آسمانی کتابوں) پر جامع نوٹ لکھیں۔

    Answer

    تعارف: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام کو دنیا میں مبعوث فرمایا۔ سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام اور سب سے آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ تمام انبیاء نے لوگوں کو ایک اللہ کو ماننے، صرف اسی کی عبادت کرنے، اچھے کام کرنے اور برے کاموں سے باز رہنے کی دعوت دی۔ اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لیے بہت سے انبیاء پر آسمانی کتابیں اور صحیفے نازل فرمائے۔ صحیفے: چار مشہور کتابوں کے علاوہ جو چھوٹی چھوٹی کتابیں نازل ہوئیں انھیں صحیفے کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کے صحیفوں کا خاص طور پر ذکر آیا ہے: اِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْاُوْلٰى صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَمُوْسٰى (الاعلیٰ: 18-19)۔ اسی طرح حضرت شیث اور حضرت ادریس علیہما السلام پر بھی صحیفے نازل ہوئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام: خلیل اللہ اور ابوالانبیاء ہیں۔ تینوں آسمانی مذاہب یہودیت، مسیحیت اور اسلام میں آپ کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا ہے۔ چار مشہور کتابیں:

    1)تورات: حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔

    2)زبور: حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی۔

    3)انجیل: حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔

    4)قرآن مجید: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ مشترکہ تعلیمات: تمام آسمانی کتابوں میں عقیدہ توحید، عقیدہ رسالت اور عقیدہ آخرت موجود ہیں۔ نماز، روزہ اور زکوٰۃ جیسی عبادات بھی سابقہ کتابوں میں موجود رہیں، البتہ ان کے طریقۂ کار میں فرق رہا۔ تمام اعلیٰ اقدار اور اخلاق حسنہ کی تعلیم بھی موجود تھی۔ بعد میں لوگوں نے ان کتابوں میں تحریف کر دی۔ اہلِ کتاب اور مشرکین: اہلِ کتاب یہودی اور مسیحی ہیں، جب کہ جو مظاہرِ فطرت یا بتوں کی پوجا کرتے ہیں وہ مشرکین ہیں۔ قرآن مجید: آخری آسمانی کتاب ہے، اس میں تمام سابقہ کتابوں کی تعلیمات جمع ہیں، اس کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے۔ ایمان بالکتب: مسلمان کے لیے تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا اور ان کا احترام کرنا ضروری ہے، لیکن اب ہدایت کے لیے قرآن مجید ہی کافی ہے۔ ہمیں قرآن کی تلاوت کرنی، اسے سمجھنے کی کوشش کرنی، اس پر عمل کرنا اور اس کا پیغام دوسروں تک پہنچانا چاہیے۔

  12. Q12 · 6 marks

    چار مشہور آسمانی کتابوں اور ان کے انبیاء کا تعارف لکھیں۔

    Answer

    1)تورات: حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قرآن مجید میں سب سے زیادہ ذکر آپ کا آیا ہے۔ آپ نے فرعون کے سامنے انتہائی جرأت سے حق کا پیغام پہنچایا اور بنی اسرائیل کو فرعون کی غلامی سے نجات دلا کر آزادی عطا کی۔

    2)زبور: حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی۔ آپ حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد سے ہیں۔ اللہ نے آپ کو نبوت کے ساتھ بڑی بادشاہت اور وسیع سلطنت عطا فرمائی۔ آپ بنی اسرائیل کے پہلے شخص تھے جنھیں نبوت کے ساتھ حکومت بھی ملی۔

    3)انجیل: حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔ آپ بنی اسرائیل میں بھیجے گئے آخری نبی تھے، آپ کی والدہ حضرت مریم بنت عمران ہیں، القاب: مسیح، عبداللہ، روح اللہ، کلمۃ اللہ؛ کنیت: ابن مریم۔

    4)قرآن مجید: حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا، یہ آخری آسمانی کتاب ہے اور اس کے ذریعے دین اسلام کی تعلیمات مکمل کر دی گئیں۔

  13. Q13 · 8 marks

    قرآن مجید کی اہمیت اور آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کے تقاضے بیان کریں۔

    Answer

    قرآن مجید کی اہمیت: قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتاب ہے۔ اس کے نازل ہونے کے بعد پچھلی تمام آسمانی کتابیں اور ان کے احکام منسوخ ہو گئے اور ان کتابوں کی تعلیمات کو قرآن مجید میں جمع کر دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کو قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے نازل فرمایا ہے اور اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے۔ اس لیے انسانوں کی کامیابی اور نجات کا واحد راستہ قرآن مجید پر عمل اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہے۔ ایمان بالکتب کے تقاضے:

    1)تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے، یعنی یہ کتابیں اللہ نے انبیاء پر نازل فرمائیں اور برحق تھیں، البتہ بعد میں لوگوں نے ان میں تحریف کر دی۔

    2)ان کتابوں کا احترام کرنا۔

    3)قرآن مجید پر ایمان لانا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔

    4)قرآن کی تلاوت کرنا، اسے سمجھنے کی کوشش کرنا، اس پر عمل کرنا اور اس کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانا۔

    5)اپنے دین پر مضبوطی سے عمل کرتے ہوئے ساری دنیا کے انسانوں کے ساتھ امن و سلامتی اور باہمی تعاون کی فضا قائم کرنا۔

    6)غیر مسلموں کے ساتھ اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے اعتدال کے ساتھ تعلقات رکھنا، اسلام اس سے منع نہیں کرتا۔

  14. Q14 · 8 marks

    عقیدۂ آخرت پر جامع نوٹ لکھیں۔

    Answer

    تعارف: اسلام نے مرنے کے بعد ایک نئی زندگی کا تصور دیا ہے جسے آخرت کہتے ہیں۔ آخرت پر یقین رکھنے والے مومنین اور پرہیزگار ہیں۔ ارشاد ہے: وَبِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ (البقرۃ: 4)۔ اہمیت: عقیدۂ توحید و رسالت کے ساتھ بنیادی اہمیت۔ قرآنی دلیل: وَهُوَ الَّذِيْ يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهٗ (الروم: 27)۔ عقلی دلیل: دوبارہ بنانا پہلی بار سے آسان ہے، اچھے اعمال کا صلہ اور برے اعمال کا بدلہ لازمی ہے۔ مراحل: برزخ، حشر و نشر، مقامِ محمود و شفاعت، حوضِ کوثر، میزان، جنت و جہنم۔ تقاضا: آخرت کی فکر، نیک اعمال، گناہوں سے بچنا، حقوق اللہ و حقوق العباد کا خیال۔

  15. Q15 · 8 marks

    موت کے بعد انسان جن مراحل سے گزرتا ہے، ان کی تفصیل لکھیں۔

    Answer

    (1)عالمِ برزخ: موت کے بعد اور دوبارہ اٹھائے جانے سے پہلے کا دور، قبر باغ یا گڑھا۔

    (2)حشر و نشر: دوبارہ زندہ ہو کر حساب کے میدان کی طرف جانا، سب سے پہلے نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائیں گے۔

    (3)مقامِ محمود و شفاعت: شفاعتِ کبریٰ اور صغریٰ۔

    (4)حوضِ کوثر: نبی کریم ﷺ کی امت کا حوض۔

    (5)میزان: اعمال کا وزن، حسنِ اخلاق سب سے وزنی۔

    (6)جنت و جہنم: جنت شانِ رحیمی اور جہنم قہاری کا مظہر۔

  16. Q16 · 6 marks

    جنت اور جہنم کی کیفیت تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    جنت بے انتہا خوب صورت مقام ہے جہاں ہر خواہش پوری ہوگی۔ وَلَكُمْ فِيْهَا مَا تَشْتَهِىٓ اَنْفُسُكُمْ (حم السجدۃ: 31)۔ یہ اللہ کی اطاعت کرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ حدیثِ قدسی: نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا۔ (صحیح بخاری: 3244)۔ جہنم نافرمانوں کا ٹھکانا ہے جہاں مختلف کیفیاتِ عذاب ہیں۔ مجرموں کو زنجیروں میں جکڑا جائے گا، آگ میں جلایا جائے گا، لوہے کے کوڑے برسائے جائیں گے۔ کھانا پینا ناقابلِ برداشت ہوگا۔ وہ موت کی خواہش کریں گے مگر موت نہیں آئے گی۔ آخر میں موت کو جنتیوں اور دوزخیوں کے سامنے ذبح کر دیا جائے گا۔ (صحیح بخاری: 6548)

  17. Q17 · 8 marks

    نماز پر جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Answer

    اہمیت: نماز دین کا ستون، جنت کی کنجی، مومن کی معراج، آنکھوں کی ٹھنڈک اور قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث، بیماریوں اور برائی سے نجات کا ذریعہ، بے حیائی سے روکتی ہے اور مومن و کافر میں فرق کرتی ہے۔ فرضیت: إِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتَابًا مَّوْقُوْتًا (النساء: 103)۔ فضیلت: پانچ نمازیں گناہوں کو ایسے ختم کرتی ہیں جیسے پانی میل کو۔ (صحیح مسلم: 668)۔ شرائط: جسم، جگہ اور لباس کا پاک ہونا، ستر ڈھانپنا، قبلہ رو ہونا، وقت ہونا، نیت کرنا۔ ارکان: قیام، قراءت، رکوع و سجود، قعدہ و جلسہ، سلام۔ باجماعت: ستائیس درجے افضل۔ (صحیح بخاری: 645)۔ فوائد: نظم و ضبط، ہمدردی، ایثار، اخوت، رواداری، تزکیۂ نفس۔

    نتیجہ: ہمیں مکمل طہارت اور خشوع و خضوع کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے۔

  18. Q18 · 8 marks

    باجماعت نماز کی فضیلت اور معاشرتی فوائد تفصیل سے لکھیں۔

    Answer

    فضیلت: انفرادی نماز کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز ادا کرنے کی بہت فضیلت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: باجماعت نماز اکیلے نماز سے ستائیس درجے افضل ہے۔ (صحیح بخاری: 645) عشاء کی جماعت آدھی رات اور فجر کی جماعت پوری رات کی عبادت کے برابر۔ (صحیح مسلم: 1491) مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے۔ بلا عذر مسجد چھوڑنا منافقوں کا طریقہ اور نبی کی سنت چھوڑنا ہے۔ (صحیح مسلم: 654) فوائد:

    (1)محلے داروں اور نمازیوں کے حالات سے باخبری، دکھ درد اور خوشی و غم میں شرکت۔

    (2)ہمدردی، ایثار، اخوت و محبت اور رواداری۔

    (3)خشوع و خضوع والی نماز اللہ کو پسند۔

    (4)نماز بے حیائی و برائی سے روکتی اور تزکیۂ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔

    (5)صبح اٹھنا اور چہل قدمی ورزش کا درجہ رکھتی ہے۔

  19. Q19 · 8 marks

    نماز کی شرائط اور ارکان کی وضاحت کرتے ہوئے اس کے روحانی، جسمانی اور معاشرتی فوائد بیان کریں۔

    Answer

    شرائط: جسم کا پاک ہونا، جگہ کا پاک ہونا، لباس کا پاک ہونا، ستر (جسم) کا ڈھانپنا، قبلہ رو ہونا، نماز کا وقت ہونا اور نیت کرنا۔ ارکان: تکبیرِ تحریمہ کے بعد قیام، قراءت، رکوع و سجود، قعدہ و جلسہ اور سلام ترتیب کے ساتھ لازم ہیں۔ فوائد: روحانی: تزکیۂ نفس، قربِ الٰہی، گناہوں کی معافی، برائی سے رکاوٹ، خشوع و خضوع۔ جسمانی: فجر کے لیے بروقت اٹھنا، مسجد تک چہل قدمی بطور ورزش۔ معاشرتی: محلے داروں کے حالات سے باخبری، ہمدردی، ایثار، اخوت، رواداری اور نظم و ضبط۔

  20. Q20 · 8 marks

    روزے پر جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Answer

    تعارف: ارکانِ اسلام میں روزے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ قرآن و حدیث میں لفظ صوم یا صیام استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی رک جانے کے ہیں۔ شرعی اصطلاح میں طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک کھانے پینے اور جائز نفسانی خواہشات سے رک جانا صوم ہے۔ روزہ 2 ہجری میں فرض ہوا۔ فرضیت: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ (البقرۃ: 183)۔ مقصد: تقویٰ اور پرہیزگاری۔ حدیث: جھوٹ اور بے ہودہ بولنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی ضرورت نہیں۔ (سنن ابی داؤد: 2362)۔ رمضان کی عبادات: تلاوت، تراویح، قیام اللیل، شبِ قدر، اعتکاف، سحری، افطار، صدقہ و خیرات۔ فوائد: روحانی: اطمینانِ قلب، صبر و شکر۔ جسمانی: معدے کو آرام، بیماریوں سے حفاظت۔ معاشرتی: ہمدردی، ایثار، نظم و ضبط، صدقات و زکوٰۃ۔

  21. Q21 · 8 marks

    ماہِ رمضان المبارک کی عبادات اور ان کی فضیلت تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    (1)سحری: فرمایا سحری کرو، اس میں برکت ہے۔ (صحیح مسلم: 2549)۔

    (2)افطار: افطار کروانے والے کو روزے دار کے برابر ثواب۔ (سنن ابن ماجہ: 1746)۔

    (3)لیلۃ القدر: قرآن اس رات نازل ہوا، ہزار مہینوں سے بہتر، آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔

    (4)تلاوت و تراویح: مسلمان تلاوتِ کلامِ مجید کی برکات حاصل کرتے ہیں، تراویح میں ماہر قاری اور حفاظ کی امامت میں پورا مہینہ قرآن سنتے ہیں۔

    (5)اعتکاف: آخری عشرے میں اعتکاف کی سنت، نبی کریم ﷺ ہر سال دس دن اعتکاف فرماتے۔ (سنن ابن ماجہ: 1769)۔

    (6)صدقہ و خیرات: غربا کی مدد اور عیدالفطر کی خوشیوں میں شرکت۔

    (7)معمولات کو سال بھر جاری رکھنا۔

  22. Q22 · 8 marks

    روزے کے روحانی، جسمانی اور معاشرتی فوائد و ثمرات تفصیل سے لکھیں۔

    Answer

    روحانی فوائد: روزہ رکھنے سے اطمینانِ قلب، صبر و شکر، تقویٰ و پرہیزگاری، جسمانی و روحانی طہارت، ایثار اور ہمدردی جیسی صفات پیدا ہوتی ہیں۔ نیکی اور تقویٰ کی فضا سے عبادت کا شوق بڑھتا اور روحانی تسکین ملتی ہے۔ جسمانی فوائد: کم کھانے سے معدے کو پورا مہینہ آرام ملتا ہے اور انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ معاشرتی فوائد:

    (1)زکوٰۃ و صدقات کی ادائیگی سے غربا، مساکین اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

    (2)مقررہ وقت پر سحری و افطار نظم و ضبط کا درس دیتے ہیں۔

    (3)بھوک پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور دوسروں سے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

  23. Q23 · 8 marks

    زکوٰۃ و عشر پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔

    Answer

    زکوٰۃ کا مفہوم: لغوی معنی پاک ہونا۔ مخصوص مال جو سال گزرنے اور نصاب کے بعد مخصوص شرح کے ساتھ مصارف میں خرچ کیا جاتا ہے۔ برکت سے مال پاک اور انسان بخل و حرص سے پاک ہوتا ہے۔ شرائط: عاقل، بالغ، مسلمان، آزاد، سال بھر ایسے مال کا مالک جو قرض و ضروریات سے زائد ہو۔ نصاب: ساڑھے باون تولے چاندی، ساڑھے سات تولے سونا، اڑھائی فی صد؛ جانوروں میں پانچ اونٹ، 30 گائے، 40 بکریاں؛ مالِ تجارت پر بھی اڑھائی فی صد۔ فرضیت: نفلی صدقہ نہیں بلکہ فرض، پچھلی امتوں پر بھی فرض، 2 ہجری میں روزوں سے پہلے فرض ہوئی، نماز کے ساتھ ذکر۔ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ (النور: 56)۔ حکمت: خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً (التوبۃ: 103)۔ عشر: دسواں حصہ، زمینی پیداوار کی زکوٰۃ۔ وَاٰتُوْا حَقَّهٗ يَوْمَ حَصَادِهٖ (الانعام: 141)۔ بارانی پر 10 فی صد، مصنوعی سیرابی پر 5 فی صد۔ فرق: زکوٰۃ مال کا حق، عشر زمینی پیداوار کا؛ زکوٰۃ میں سال گزرنا ضروری، عشر میں نہیں۔ اہمیت: غربت و بے روزگاری کا خاتمہ، دولت کی منصفانہ تقسیم، گداگری کا خاتمہ، معاشرتی انصاف۔

  24. Q24 · 8 marks

    اسلام کے معاشی نظام میں زکوٰۃ و عشر کی اہمیت تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    اسلام کے معاشی نظام میں زکوٰۃ کو وہی حیثیت حاصل ہے جو انسانی جسم میں روح کو حاصل ہے۔

    (1)زکوٰۃ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا ہے اور فلاحی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

    (2)دولت گردش میں رہتی ہے جس سے اس کی تقسیم منصفانہ ہوتی ہے۔

    (3)جرائم اور ظلم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

    (4)گداگری رک جاتی ہے۔

    (5)دولت صرف چند ہاتھوں میں محدود نہیں رہتی اور طبقاتی تقسیم آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے۔

    (6)دل سے دولت کی محبت ختم ہو کر سخاوت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو روحانی سکون کا باعث ہے۔

    (7)معاشرتی انصاف کو فروغ ملتا ہے اور دلوں میں محبت و ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے نظامِ زکوٰۃ کو مؤثر بنانا ضروری ہے تاکہ معاشی عدل قائم ہو اور اس نظام کی برکات حاصل ہوں۔

  25. Q25 · 8 marks

    زکوٰۃ کی فرضیت، اہمیت اور فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔

    Answer

    فرضیت: زکوٰۃ نفلی صدقہ نہیں بلکہ فرض ہے، پچھلی امتوں پر بھی فرض تھی، 2 ہجری میں روزوں سے پہلے فرض ہوئی۔ قرآن: اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (النور:

    56)اور حکمت: آپ ان کے مال میں سے صدقہ لیجیے تاکہ آپ انھیں پاک کریں اور ان کا تزکیہ کریں۔ (التوبۃ: 103)۔ حدیث: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے جن میں زکوٰۃ دینا شامل ہے۔ (صحیح بخاری: 8)۔ عہدِ صدیقی: خلفائے راشدین نے نظامِ زکوٰۃ نافذ فرمایا؛ حضرت ابوبکرؓ نے زکوٰۃ کے انکار پر جہاد کا اعلان کیا۔ (صحیح بخاری: 1400)۔ تنبیہ: جب لوگ زکوٰۃ ادا کرنا ترک کر دیتے ہیں تو آسمان سے بارش روک لی جاتی ہے۔ (سنن ابن ماجہ: 4019)۔

  26. Q26 · 8 marks

    حج اور قربانی کے بارے میں ایک جامع مضمون تحریر کریں۔

    Answer

    حج: حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے جو ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا (آلِ عمران: 97)۔ ترجمہ: اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر (بیت اللہ) کا حج کرنا (فرض) ہے جو کوئی بھی اس کی طرف جانے کی استطاعت رکھتا ہو۔ حج جامع عبادت ہے کیونکہ یہ بیک وقت روحانی، بدنی اور مالی عبادت ہے۔ مناسک: احرام باندھنا، منیٰ جانا، وقوفِ عرفات، مزدلفہ میں قیام، جمرات کو کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، حلق کرنا، طواف کرنا اور سعی کرنا۔ فضیلت: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حج اور چار عمرے ادا فرمائے۔ حجِ مبرور کی جزا جنت ہے۔ حج کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں۔ قربانی: قربانی سے مراد اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لیے عید الاضحی کے دنوں میں مخصوص جانور کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کے مطابق ذبح کرنا ہے۔ عید الاضحی کے دن قربانی سے زیادہ فضیلت والا کوئی عمل نہیں۔ قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کیا جائے۔ فوائد: حج ملتِ اسلامیہ کے اتحاد اور اجتماعیت کا مظہر ہے اور حاجی کو حرمینِ شریفین کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔

  27. Q27 · 8 marks

    حج کی فرضیت، اہمیت اور فضیلت احادیث کی روشنی میں بیان کریں۔

    Answer

    فرضیت: حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے اور ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ آیت: وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا (آلِ عمران: 97)۔ اہمیت: حج جامع عبادت ہے، بیک وقت روحانی، بدنی اور مالی عبادت ہے اور یہ خصوصیت کسی دوسری عبادت کو حاصل نہیں۔ فضیلت:

    (1)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حج اور چار عمرے ادا فرمائے (ترمذی: 931)۔

    (2)ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ دونوں عمروں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حجِ مبرور (مقبول حج) کی جزا جنت کے سوا کچھ نہیں (بخاری: 1773)۔

    (3)اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں؛ اللہ نے انھیں بلایا تو انھوں نے حاضری دی اور انھوں نے مانگا تو اس نے انھیں عطا کیا (ابنِ ماجہ: 2893)۔ عمرہ واجب نہیں بلکہ عمرہ کرنا افضل (سنت اور مستحب عمل) ہے۔

  28. Q28 · 8 marks

    حج کرنے کا مختصر طریقہ تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    آٹھ ذوالحجہ: فجر کی نماز کے بعد احرام باندھے، دو رکعت نماز پڑھے اور دعا کرے کہ اے اللہ! میں حج کا ارادہ کرتا ہوں، اسے میرے لیے آسان کر دے اور قبول فرما، اور بلند آواز سے تلبیہ پڑھے: لَبَّیْکَ اللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ... (ترجمہ: حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، تیرے ہی لیے تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہت ہے)۔ فجر کے بعد مکہ مکرمہ سے منیٰ روانہ ہو اور ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں منیٰ میں پڑھے۔ نو ذوالحجہ: نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے عرفات روانہ ہو، مغرب تک عرفات میں قیام کرے اور دعا مانگے، غروبِ آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہو، مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھے، رات مزدلفہ میں گزارے، رمی کے لیے کنکریاں چنے اور صبح کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہو۔ دس ذوالحجہ: خوب روشنی پھیل جائے تو جمرہ عقبہ کی رمی کرے، پھر قربانی کرے، پھر سر کے بال منڈوائے یا کٹوائے اور احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جائے۔ قربانی کے دنوں میں سے کسی ایک دن مکہ مکرمہ جا کر طوافِ زیارت کرے۔ وقوفِ عرفہ حج کا رکنِ اعظم ہے۔ وقوفِ مزدلفہ اور رمیِ جمرات جیسے مناسک واجب ہیں۔ آخر میں الوداعی طواف کرے جو واجب ہے۔ پھر شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ حاضر ہو اور آٹھ یا نو دن کے قیام میں کوشش کرے کہ مسجدِ نبوی میں متواتر چالیس نمازیں پڑھے۔

  29. Q29 · 8 marks

    حج اور عمرہ کے فضائل احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں تحریر کریں۔

    Answer

    (1)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حج اور چار عمرے ادا فرمائے۔ عمرہ واجب نہیں بلکہ عمرہ کرنا افضل (سنت اور مستحب عمل) ہے (جامع ترمذی: 931)۔

    (2)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ کرنا دونوں عمروں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حجِ مبرور (مقبول حج) کی جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں (صحیح بخاری: 1773)۔

    (3)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا مہمان قرار دیا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والا۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں بلایا تو انھوں نے حاضری دی اور انھوں نے اللہ تعالیٰ سے مانگا تو اس نے انھیں عطا کیا (سنن ابنِ ماجہ: 2893)۔

  30. Q30 · 8 marks

    قربانی کی تعریف، فضیلت اور احکام تفصیل سے لکھیں۔

    Answer

    تعریف: قربانی سے مراد اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لیے عید الاضحی کے دنوں میں مخصوص جانور کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جدِّ امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کے مطابق ذبح کرنا ہے۔ فضیلت: عید الاضحی کے دن قربانی سے زیادہ فضیلت والا کوئی عمل نہیں، یہ دن سال کا افضل ترین دن شمار ہوتا ہے۔ وعید: قربانی نہ کرنے پر سخت وعید آئی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس شخص کو قربانی کی وسعت ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے (سنن ابنِ ماجہ: 3123)۔ احکام:

    (1)عید کی نماز سے پہلے قربانی نہیں کی جا سکتی۔

    (2)اپنے ہاتھ سے قربانی کرنا افضل ہے۔

    (3)اگر خود جانور ذبح نہ کر سکتا ہو تو کوئی دوسرا مسلمان اس کی جگہ ذبح کر سکتا ہے مگر اجازت ضروری ہے۔

    (4)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواجِ مطہرات کی طرف سے بھی گائے کی قربانی فرمائی۔

    (5)اجتماعی قربانی میں ایک گائے اور اونٹ میں سات افراد شریک ہو سکتے ہیں، کم از کم کوئی تعداد متعین نہیں، دو یا تین لوگ بھی برابر گوشت تقسیم کر کے قربانی کر سکتے ہیں۔

  31. Q31 · 8 marks

    قربانی کے فلسفے اور حکمت پر نوٹ تحریر کریں۔

    Answer

    قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کر دیا جائے اور اس بات کا عہد کیا جائے کہ اگر ہمیں اللہ کی راہ میں اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو ہم دریغ نہیں کریں گے۔ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے۔ عید الاضحی کے دن قربانی سے زیادہ فضیلت والا کوئی عمل نہیں۔ اجتماعی قربانی اور گوشت کی تقسیم سے معاشرے میں اتحاد اور ہمدردی کی فضا بھی پیدا ہوتی ہے۔

  32. Q32 · 8 marks

    حج امتِ مسلمہ کے اتحاد اور اجتماعیت کا مظہر کس طرح ہے؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    حج ملتِ اسلامیہ کے اتحاد اور اجتماعیت کا مظہر ہے۔ حجاجِ کرام جب حج کے لیے جمع ہوتے ہیں تو ان کا لباس، اعمال یہاں تک کہ زبان پر بھی ایک جیسے کلمات جاری ہوتے ہیں۔ سب کے مناسک بھی یکساں ہوتے ہیں اور وہ مل کر ایک ہی کعبہ کے گرد طواف کرتے ہیں۔ حج کے موقع پر لڑائی جھگڑے اور فساد سے سختی سے منع فرمایا گیا ہے جس سے ایک دوسرے کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح حج امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

  33. Q33 · 8 marks

    حرمینِ شریفین اور مقدس مقامات کی زیارت سے حاجی کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ تفصیل سے لکھیں۔

    Answer

    حاجی جب حج کرنے کے لیے مکہ مکرمہ کی طرف سفر کرتا ہے تو وہ صرف حج کا عظیم الشان فریضہ ہی انجام نہیں دیتا بلکہ اسے حرمینِ شریفین یعنی حرمِ مکی اور حرمِ مدنی کی زیارت بھی نصیب ہوتی ہے۔ وہ خانہ کعبہ کی زیارت کرتا ہے، اس سے لپٹ کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتا ہے۔ مسجدِ نبوی کی زیارت کا شرف پاتا ہے اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضر ہو کر درود و سلام پیش کرتا ہے۔ حجاجِ کرام کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور طائف میں ایسے بہت سے مقامات کی زیارت کا موقع ملتا ہے جن کا سیرتِ طیبہ سے گہرا تعلق ہے۔ یوں یہ سفر صرف مناسکِ حج ادا کرنے کا نہیں بلکہ بہت سے اسلامی مقامات کی زیارت کا سفر بھی ہے جس سے انسان کی روحانیت اور اسلامی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account