Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 6
سُوْرَۃ الشُّعَرَاء: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ الشعراء کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Answer
سورۃ الشعراء کے آخر میں اچھے اور برے شاعروں کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الشعراء ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ الشعراء کا خلاصہ کیا ہے؟
Answer
سورۃ الشعراء کا خلاصہ “سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات کے ذریعے مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ الشعراء کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
i- قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشن کتاب ہے۔ جس میں زندگی گزارنے کے واضح اصول موجود ہیں۔ (سورۃ الشعراء:4) ii- ہمیں عربی زبان سیکھنی چاہیے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔ (سورۃ الشعراء:194)
Q4 · 2 marks
سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ الشعراء مکی سورت ہے، اس کی آیات کی تعداد دو سو ستائیس (227) ہے۔
Q5 · 2 marks
سورۃ الشعراء کی خصوصیت بیان کریں۔
Answer
سورۃ الشعراء کی خصوصیت یہ ہے کہ آیات کے لحاظ سے طویل ترین مکی سورت ہے۔
Q6 · 2 marks
سورۃ الشعراء کے مضامین کا آغاز کیسے ہوا ہے؟
Answer
سورۃ الشعراء کے مضامین کا آغاز حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تسلی دینے سے ہوتا ہے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ الشعراء میں سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ کیسے ملتا ہے؟
Answer
سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا اپنی اپنی قوموں کو حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی دعوت دینے کا ذکر ہے۔
Q8 · 2 marks
سورۃ الشعراء میں آپ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو کیا تسلی دی گئی ہے؟
Answer
انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی دی گئی ہے کہ ایک دن ایمان والے ہی کامیاب ہوں گے۔
Q9 · 2 marks
سورۃ الشعراء میں قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت کو کس طرح بیان کیا گیا ہے؟
Answer
قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت کا بیان ہے کہ اس کتاب کو عربی زبان میں تمام جہانوں کے پروردگار نے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے قلبِ مبارک پر اتارا ہے۔
Q10 · 2 marks
سورۃ الشعراء کے آخر میں کیا بیان ہوا ہے؟
Answer
سورت کے آخر میں شاعروں کی عمومی کمزوریوں کو بیان کرتے ہوئے اچھے شعراء کی صفات بھی بیان کی گئی ہیں۔
Q11 · 2 marks
عربی زبان کیوں سیکھنی چاہیے؟
Answer
ہمیں عربی زبان سیکھنی چاہیے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔
Q12 · 2 marks
اچھے شاعروں کی صفات لکھیں۔
Answer
ایمان لانا، نیک عمل کرنا، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور ظالموں کو جواب دینا اچھے شاعروں کی صفات ہیں۔
Q13 · 2 marks
سورۃ الشعراء کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
سورۃ الشعراء کے مضامین مندرجہ ذیل ہیں: i- انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات کے ذریعے آپ خاتم النبیین ﷺ کو تسلی دی گئی ہے۔ ایک دن ایمان والے ہی کامیاب ہوں گے۔ ii- سورت کے آخر میں شاعروں کی عمومی کمزوریوں کا ذکر کرتے ہوئے اچھے شعراء کی صفات بیان کی گئی ہیں۔
Q14 · 2 marks
سورۃ الشعراء میں دعوت قبول کرنے اور نہ کرنے والوں کا انجام کیا بیان ہوا ہے؟
Answer
اس مبارک دعوت کو قبول کر لینے والوں کے نجات پانے اور نافرمانوں پر دنیا میں بھی عذاب اتارے جانے کا ذکر ہے۔
Q15 · 2 marks
سورۃ الشعراء میں مشرکین مکہ اور دوسرے نافرمانوں کو کس طرف متوجہ کیا گیا ہے؟
Answer
مشرکین مکہ اور دوسرے نافرمانوں کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ نافرمان قوموں کے دردناک انجام سے خبردار ہو کر اپنی اصلاح کر لیں۔
Q16 · 2 marks
سورۃ الشعراء کے مطابق ہمیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کیا کرنا چاہیے اور کیوں؟
Answer
ہمیں اپنے رشتہ داروں کو شرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ یہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا طریقہ ہے۔ (سورۃ الشعراء:214)
Q17 · 2 marks
سورۃ الشعراء کے مطابق ہمیں ایمان والوں سے کیسے پیش آنا چاہیے؟
Answer
ہمیں ایمان والوں سے بہت شفقت اور تواضع سے پیش آنا چاہیے۔ (سورۃ الشعراء:215)
Q18 · 2 marks
شیطان کن لوگوں کا ساتھی ہے؟
Answer
شیطان جھوٹے اور گناہ گار لوگوں کا ساتھی ہے۔ (سورۃ الشعراء:221-223)
Q19 · 2 marks
جھوٹے شاعروں کی پیروی کون لوگ کرتے ہیں؟
Answer
جھوٹے شاعروں کی پیروی کرنے والے عموماً گم راہ لوگ ہوتے ہیں۔ (سورۃ الشعراء:224)
Q20 · 2 marks
اشعار کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے کیا فرمایا؟
Answer
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: “بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔” (جامع ترمذی:2845)
Q21 · 2 marks
قرآن مجید کے بارے میں سورۃ الشعراء کیا بتاتی ہے؟
Answer
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشن کتاب ہے جس میں زندگی گزارنے کے واضح اصول موجود ہیں۔ (سورۃ الشعراء:4)
Q22 · 2 marks
سورۃ الشعراء کی آیات کی تعداد لکھیں۔
Answer
سورۃ الشعراء کی آیات کی تعداد دو سو ستائیس (227) ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
سورۃ الشعراء پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الشعراء کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف — مکی/مدنی: سورۃ الشعراء مکی سورت ہے۔ | آیات: اس کی آیات کی تعداد دو سو ستائیس (227) ہے۔ | سورۃ الشعراء کی خصوصیت: سورۃ الشعراء کی خصوصیت یہ ہے کہ آیات کے لحاظ سے طویل ترین مکی سورت ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورت کے آخر میں اچھے اور برے شاعروں کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الشعراء ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الشعراء کا خلاصہ “سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کے ذریعے مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔ | مضامین — سورۃ الشعراء کا آغاز: سورۃ الشعراء کا آغاز حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تسلی دینے سے ہوتا ہے پھر سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا اپنی اپنی قوموں کو حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی دعوت دینے کا ذکر ہے۔ دعوت قبول کرنے اور نہ کرنے والوں کا انجام: اس مبارک دعوت کو قبول کر لینے والوں کے نجات پانے اور نافرمانوں پر دنیا میں بھی عذاب اتارے جانے کا ذکر ہے۔ نبی کریم خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی: ان واقعات کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی دی گئی ہے کہ ایک دن ایمان والے ہی کامیاب ہوں گے۔ دردناک عذاب: مشرکین مکہ اور دوسرے نافرمانوں کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ نافرمان قوموں کے دردناک انجام سے خبردار ہو کر اپنی اصلاح کر لیں۔ قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت: قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت کا بیان ہے کہ اس کتاب کو عربی زبان میں تمام جہانوں کے پروردگار نے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے قلب مبارک پر اتارا ہے۔ شاعروں کی صفات: سورت کے آخر میں شاعروں کی عمومی کمزوریوں کو بیان کرتے ہوئے اچھے شعراء کی صفات بھی بیان کی گئی ہیں۔ | علمی و عملی نکات — روشن کتاب: قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشن کتاب ہے جس میں زندگی گزارنے کے واضح اصول موجود ہیں۔ (سورۃ الشعراء:4) عربی زبان: ہمیں عربی زبان سیکھنی چاہیے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔ (سورۃ الشعراء:194) سنتِ رسول: ہمیں اپنے رشتہ داروں کو شرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ یہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا طریقہ ہے۔ (سورۃ الشعراء:214) شفقت اور تواضع: ہمیں ایمان والوں سے بہت شفقت اور تواضع سے پیش آنا چاہیے۔ (سورۃ الشعراء:215) شیطان کے ساتھی: شیطان جھوٹے اور گناہ گار لوگوں کا ساتھی ہے۔ (سورۃ الشعراء:221-223) گم راہ لوگ: جھوٹے شاعروں کی پیروی کرنے والے عموماً گم راہ لوگ ہوتے ہیں۔ (سورۃ الشعراء:224) اچھے شاعروں/شعراء کی صفات: ایمان لانا، نیک عمل کرنا، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور ظالموں کو جواب دینا اچھے شاعروں کی صفات ہیں۔ (سورۃ الشعراء:227) حدیثِ نبوی: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: “بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔” (جامع ترمذی:2845)
Q2 · 5 marks
سورۃ الشعراء کا تعارف تحریر کریں۔
Answer
مکی/مدنی: سورۃ الشعراء مکی سورت ہے۔ | آیات: اس کی آیات کی تعداد دو سو ستائیس (227) ہے۔ | سورۃ الشعراء کی خصوصیت: سورۃ الشعراء کی خصوصیت یہ ہے کہ آیات کے لحاظ سے طویل ترین مکی سورت ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورت کے آخر میں اچھے اور برے شاعروں کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الشعراء ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الشعراء کا خلاصہ “سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کے ذریعے مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔
Q3 · 5 marks
سورۃ الشعراء کے مضامین تحریر کریں۔
Answer
سورۃ الشعراء کا آغاز: سورۃ الشعراء کا آغاز حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تسلی دینے سے ہوتا ہے پھر سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا اپنی اپنی قوموں کو حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی دعوت دینے کا ذکر ہے۔ | دعوت قبول کرنے اور نہ کرنے والوں کا انجام: اس مبارک دعوت کو قبول کر لینے والوں کے نجات پانے اور نافرمانوں پر دنیا میں بھی عذاب اتارے جانے کا ذکر ہے۔ | نبی کریم خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی: ان واقعات کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی دی گئی ہے کہ ایک دن ایمان والے ہی کامیاب ہوں گے۔ | دردناک عذاب: مشرکین مکہ اور دوسرے نافرمانوں کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ نافرمان قوموں کے دردناک انجام سے خبردار ہو کر اپنی اصلاح کر لیں۔ | قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت: قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت کا بیان ہے کہ اس کتاب کو عربی زبان میں تمام جہانوں کے پروردگار نے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے قلب مبارک پر اتارا ہے۔ | شاعروں کی صفات: سورت کے آخر میں شاعروں کی عمومی کمزوریوں کو بیان کرتے ہوئے اچھے شعراء کی صفات بھی بیان کی گئی ہیں۔
Q4 · 5 marks
سورۃ الشعراء کے مطالعہ سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Answer
روشن کتاب: قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشن کتاب ہے جس میں زندگی گزارنے کے واضح اصول موجود ہیں۔ (سورۃ الشعراء:4) | عربی زبان: ہمیں عربی زبان سیکھنی چاہیے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔ (سورۃ الشعراء:194) | سنتِ رسول: ہمیں اپنے رشتہ داروں کو شرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ یہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا طریقہ ہے۔ (سورۃ الشعراء:214) | شفقت اور تواضع: ہمیں ایمان والوں سے بہت شفقت اور تواضع سے پیش آنا چاہیے۔ (سورۃ الشعراء:215) | شیطان کے ساتھی: شیطان جھوٹے اور گناہ گار لوگوں کا ساتھی ہے۔ (سورۃ الشعراء:221-223) | گم راہ لوگ: جھوٹے شاعروں کی پیروی کرنے والے عموماً گم راہ لوگ ہوتے ہیں۔ (سورۃ الشعراء:224) | اچھے شاعروں/شعراء کی صفات: ایمان لانا، نیک عمل کرنا، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور ظالموں کو جواب دینا اچھے شاعروں کی صفات ہیں۔ (سورۃ الشعراء:227) | حدیثِ نبوی: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: “بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔” (جامع ترمذی:2845)
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.