Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 8
سُوْرَۃ الْقَصَص: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ القصص کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
اس سورت کی آیت پچیس (25) میں القصص کا لفظ آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ القصص رکھا گیا ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ القصص کا خلاصہ کیا ہے؟
Answer
سورۃ القصص کا خلاصہ “حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کر کے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی رسالت اور آپ کی دعوت کی سچائی کو ثابت کرنا” ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ القصص کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
i- ظالم لوگ لوگوں کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرتے ہیں۔ (سورۃ القصص:14) ii- ہمیں اپنے علم اور صلاحیتوں پر اترانا نہیں چاہیے کیوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ (سورۃ القصص:78)
Q4 · 3 marks
قارون کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Answer
سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا عبرت ناک واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ اس نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دی اور اپنی قوم کی بجائے فرعون کی خدمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے درست راستے پر آنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ مانا۔ یہ شخص اپنے پاس موجود مال و دولت کو اپنی ذاتی محنت اور اپنے علم کا نتیجہ قرار دیتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے احسان اور نعمت کا انکار کرتا تھا۔ نتیجتاً قارون اپنے مال و اسباب کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔
Q5 · 2 marks
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟ نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ القصص مکی سورت ہے، اس کی اٹھاسی (88) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
سورۃ القصص کی آیت نمبر 85 کب نازل ہوئی؟
Answer
اس کی آیت 85 اس وقت نازل ہوئی تھی جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ روانہ ہو چکے تھے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ القصص کے پہلے پانچ رکوعوں میں کس نبی علیہ السلام کا واقعہ بیان ہوا ہے؟
Answer
سورۃ القصص کے پہلے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ بہت تفصیل سے مذکور ہے۔
Q8 · 2 marks
قرآن مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر زیادہ تفصیل سے کیوں آیا ہے؟
Answer
قرآن مجید میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام میں سب سے زیادہ تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا ہے، کیوں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حالاتِ زندگی کی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے ساتھ کئی چیزوں میں مشابہت ہے۔
Q9 · 2 marks
سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے کس شخص کا عبرت ناک واقعہ بیان ہوا ہے؟
Answer
سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا عبرت ناک واقعہ بیان کیا گیا ہے۔
Q10 · 3 marks
قارون کی ہلاکت کا سبب کیا تھا؟
Answer
قارون نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دی اور اپنی قوم کی بجائے فرعون کی خدمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے درست راستے پر آنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ مانا۔ یہ شخص اپنے پاس موجود مال و دولت کو اپنی ذاتی محنت اور اپنے علم کا نتیجہ قرار دیتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کا انکار کرتا تھا۔ نتیجتاً قارون اپنے مال و اسباب کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔
Q11 · 2 marks
سورۃ القصص کے اختتام پر امت کو کیا تلقین کی گئی ہے؟
Answer
سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی امت کو خصوصیت کے ساتھ یہ تلقین کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔
Q12 · 2 marks
ظالم لوگ کس طرح لوگوں پر حکومت کرتے ہیں؟
Answer
ظالم لوگ لوگوں کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرتے ہیں۔
Q13 · 2 marks
اللہ تعالیٰ کی خاص نعمتیں کون سی ہیں؟ وہ کن لوگوں کو حاصل ہوتی ہیں؟
Answer
حکمت و دانائی اور علم اللہ تعالیٰ کی خاص نعمتیں ہیں جو خاص بندوں کو عطا ہوتی ہیں۔
Q14 · 2 marks
سورۃ القصص کے مطابق ہدایت کیسے ملتی ہے؟
Answer
ہدایت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔
Q15 · 2 marks
سورۃ القصص میں اللہ تعالیٰ نے دن اور رات کی تخلیق کا کیا مقصد بیان فرمایا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے دن اپنا فضل یعنی رزق تلاش کرنے اور رات آرام کرنے کے لیے بنائی ہے۔
Q16 · 2 marks
ہمیں اپنی صلاحیتوں پر کیوں نہیں اترانا چاہیے؟
Answer
ہمیں اپنی صلاحیتوں پر نہیں اترانا چاہیے کیوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور فضل کا مقصد مومن کو آزمانا ہے۔
Q17 · 2 marks
ہلاکت اور بربادی کا سبب کیا بنتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے کمایا ہوا مال ہلاکت اور بربادی کا سبب بنتا ہے۔
Q18 · 2 marks
سورۃ القصص کے مطابق آخرت کا گھر کن لوگوں کے لیے ہے؟
Answer
آخرت کا گھر ان پرہیز گاروں کے لیے ہے جو زمین میں نہ بڑائی چاہتے ہوں اور نہ فساد۔
Q19 · 2 marks
سورۃ القصص کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
سورۃ القصص کے مضامین مندرجہ ذیل ہیں: i- سورۃ القصص میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ تفصیل سے بیان ہوا۔ ii- اس سورت میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا بھی عبرت ناک واقعہ بیان ہوا ہے۔
Q20 · 2 marks
دنیا کی نعمتوں کے بارے میں سورۃ القصص کیا بتاتی ہے؟
Answer
دنیا کی نعمتیں اور ساز و سامان آخرت کی بہترین اور ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں۔ (سورۃ القصص:60)
Q21 · 2 marks
اللہ تعالیٰ کی ذات کے بارے میں سورۃ القصص کیا بتاتی ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔ ہمیں شرک سے بچنا چاہیے اور صرف اسی کی عبادت کرنی چاہیے۔ (سورۃ القصص:88)
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
سورۃ القصص پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ القصص کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف — مکی/مدنی: سورۃ القصص مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔ | آخری مکی سورت: سورۃ القصص مکہ مکرمہ میں نازل ہونے والی آخری سورت ہے، کیوں کہ اس کی آیت 85 اس وقت نازل ہوئی تھی جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت کی آیت پچیس (25) میں القصص کا لفظ آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ القصص رکھا گیا ہے۔ | خلاصہ: سورۃ القصص کا خلاصہ “حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کر کے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی رسالت اور آپ کی دعوت کی سچائی کو ثابت کرنا” ہے۔ | مضامین — پہلے پانچ رکوع: سورۃ القصص کے پہلے پانچ رکوعوں میں بہت تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تفصیلی ذکر کی وجہ: قرآن مجید میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام میں سب سے زیادہ تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا ہے، کیوں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حالاتِ زندگی کی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے ساتھ کئی چیزوں میں مشابہت ہے۔ قارون کا عبرت ناک واقعہ: سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا عبرت ناک واقعہ بیان کیا گیا ہے اس نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دی اور اپنی قوم کی بجائے فرعون کی خدمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے درست راستے پر آنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ مانا۔ یہ شخص اپنے پاس موجود مال و دولت کو اپنی ذاتی محنت اور اپنے علم کا نتیجہ قرار دیتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے احسان اور نعمت کا انکار کرتا تھا۔ نتیجتاً قارون اپنے مال و اسباب کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔ سورت کا اختتام/امت کو تلقین: سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی امت کو خصوصیت کے ساتھ یہ تلقین کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ | علمی و عملی نکات — ظالم لوگوں کی حکومت: ظالم لوگ لوگوں کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرتے ہیں۔ (سورۃ القصص:4) ہدایت کی دعا: ہدایت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ القصص:56) خاص نعمتیں: حکمت و دانائی اور علم اللہ تعالیٰ کی خاص نعمتیں ہیں جو خاص بندوں کو عطا ہوتی ہیں۔ (سورۃ القصص:14) دنیا اور آخرت کی نعمتیں: دنیا کی نعمتیں اور ساز و سامان آخرت کی بہترین اور ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں۔ (سورۃ القصص:60) رات اور دن کی تخلیق: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے دن اپنا فضل یعنی رزق تلاش کرنے اور رات آرام کرنے کے لیے بنائی ہے۔ (سورۃ القصص:73) اللہ تعالیٰ کا فضل: ہمیں اپنے علم اور صلاحیتوں پر اترانا نہیں چاہیے کیوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ (سورۃ القصص:78) ہلاکت اور بربادی کا سبب: اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے کمایا ہوا مال ہلاکت اور بربادی کا سبب بنتا ہے۔ (سورۃ القصص:81) آخرت کا گھر: آخرت کا گھر ان پرہیز گاروں کے لیے ہے جو زمین میں نہ بڑائی چاہتے ہوں اور نہ فساد۔ (سورۃ القصص:83) ذاتِ باری تعالیٰ: اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔ ہمیں شرک سے بچنا چاہیے اور صرف اسی کی عبادت کرنی چاہیے۔ (سورۃ القصص:88)
Q2 · 5 marks
سورۃ القصص کا تعارف تحریر کریں۔
Answer
مکی/مدنی: سورۃ القصص مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔ | آخری مکی سورت: سورۃ القصص مکہ مکرمہ میں نازل ہونے والی آخری سورت ہے، کیوں کہ اس کی آیت 85 اس وقت نازل ہوئی تھی جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت کی آیت پچیس (25) میں القصص کا لفظ آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ القصص رکھا گیا ہے۔ | خلاصہ: سورۃ القصص کا خلاصہ “حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کر کے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی رسالت اور آپ کی دعوت کی سچائی کو ثابت کرنا” ہے۔
Q3 · 5 marks
سورۃ القصص کے مضامین تحریر کریں۔
Answer
پہلے پانچ رکوع: سورۃ القصص کے پہلے پانچ رکوعوں میں بہت تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ | حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تفصیلی ذکر کی وجہ: قرآن مجید میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام میں سب سے زیادہ تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا ہے، کیوں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حالاتِ زندگی کی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے ساتھ کئی چیزوں میں مشابہت ہے۔ | قارون کا عبرت ناک واقعہ: سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا عبرت ناک واقعہ بیان کیا گیا ہے اس نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دی اور اپنی قوم کی بجائے فرعون کی خدمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے درست راستے پر آنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ مانا۔ یہ شخص اپنے پاس موجود مال و دولت کو اپنی ذاتی محنت اور اپنے علم کا نتیجہ قرار دیتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے احسان اور نعمت کا انکار کرتا تھا۔ نتیجتاً قارون اپنے مال و اسباب کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔ | سورت کا اختتام/امت کو تلقین: سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی امت کو خصوصیت کے ساتھ یہ تلقین کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔
Q4 · 5 marks
سورۃ القصص کے مطالعہ سے جو اہم علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Answer
ظالم لوگوں کی حکومت: ظالم لوگ لوگوں کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرتے ہیں۔ (سورۃ القصص:4) | ہدایت کی دعا: ہدایت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ القصص:56) | خاص نعمتیں: حکمت و دانائی اور علم اللہ تعالیٰ کی خاص نعمتیں ہیں جو خاص بندوں کو عطا ہوتی ہیں۔ (سورۃ القصص:14) | دنیا اور آخرت کی نعمتیں: دنیا کی نعمتیں اور ساز و سامان آخرت کی بہترین اور ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں۔ (سورۃ القصص:60) | رات اور دن کی تخلیق: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے دن اپنا فضل یعنی رزق تلاش کرنے اور رات آرام کرنے کے لیے بنائی ہے۔ (سورۃ القصص:73) | اللہ تعالیٰ کا فضل: ہمیں اپنے علم اور صلاحیتوں پر اترانا نہیں چاہیے کیوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ (سورۃ القصص:78) | ہلاکت اور بربادی کا سبب: اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے کمایا ہوا مال ہلاکت اور بربادی کا سبب بنتا ہے۔ (سورۃ القصص:81) | آخرت کا گھر: آخرت کا گھر ان پرہیز گاروں کے لیے ہے جو زمین میں نہ بڑائی چاہتے ہوں اور نہ فساد۔ (سورۃ القصص:83) | ذاتِ باری تعالیٰ: اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔ ہمیں شرک سے بچنا چاہیے اور صرف اسی کی عبادت کرنی چاہیے۔ (سورۃ القصص:88)
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.