Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 7
سُوْرَۃ النَّمْل: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ النمل کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
نمل کا معنی ہے چیونٹی۔ اس سورت کی آیت اٹھارہ (18) میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔ اس لیے اس سورت کا نام سورۃ النمل ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ النمل کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۃ النمل کا خلاصہ ‘اسلام کے بنیادی عقائد کا اور کفر کے برے نتائج کا بیان’ ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ النمل کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
سورۃ النمل کا مطالعہ کرنے سے جو اہم علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں ان میں سے دو یہ ہیں:
(i)نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔
(ii)حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔
Q4 · 2 marks
سورۃ النمل میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کس طور پر آیا ہے؟
Answer
حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔
Q5 · 2 marks
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ النمل مکی سورت ہے۔ اس میں ترانوے (93) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
نمل کا معنی کیا ہے؟
Answer
نمل کا معنی ہے چیونٹی۔
Q7 · 2 marks
سورۃ النمل کی کس آیت میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان ہوا ہے؟
Answer
اس سورت کی آیت اٹھارہ (18) میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔
Q8 · 2 marks
سورۃ النمل کس سورت کے بعد فوراً نازل ہوئی؟
Answer
سورۃ النمل، سورۃ الشعراء کے فوراً بعد نازل ہوئی۔
Q9 · 2 marks
سورۃ النمل کا آغاز کس موضوع سے ہوتا ہے؟
Answer
سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات بیان کی گئی ہیں۔
Q10 · 2 marks
حضرت سلیمان علیہ السلام کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Answer
حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔
Q11 · 2 marks
حضرت سلیمان علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے کن معجزات سے نوازا تھا؟ کوئی سے دو لکھیں۔
Answer
(i)پرندے اور جنات حضرت سلیمان علیہ السلام کے تابع تھے۔
(ii)حضرت سلیمان علیہ السلام جانوروں کی بولیاں سمجھتے تھے۔
Q12 · 2 marks
سورۃ النمل میں کن چار انبیاء علیہم السلام کا ذکر ہے؟
Answer
حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔
Q13 · 2 marks
حضرت سلیمان علیہ السلام کی خصوصیت لکھیں۔
Answer
اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت، شان و شوکت اور بہت سے معجزات سے نوازا تھا۔
Q14 · 2 marks
سورۃ النمل کے اختتام پر کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں آخرت کا انکار کرنے والوں کو سمجھایا گیا ہے۔ قیامت کی علامات، اس کے دلائل، اس دن کے احوال اور قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کے انجام کے بیان پر سورت کا اختتام فرمایا گیا ہے۔
Q15 · 2 marks
سورۃ النمل کے مطابق اصل کامیابی کیا ہے؟
Answer
نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے۔
Q16 · 2 marks
سورۃ النمل کے مطابق اللہ تعالیٰ کا فضل کون سی صلاحیتیں ہیں؟
Answer
ہماری تمام ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اور دنیا کی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں۔
Q17 · 2 marks
سورۃ النمل کے مطابق اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا کیا سبب ہے؟
Answer
سورۃ النمل کے مطابق حرام طریقے سے کمایا ہوا مال اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے۔
Q18 · 2 marks
سورۃ النمل میں حق کا انکار کرنے والوں کے بارے میں کیا بیان ہوا ہے؟
Answer
حق کا انکار کرنے والے مردوں، بہروں اور اندھوں کی طرح ہیں جنھیں قرآن مجید سے کوئی نصیحت حاصل نہیں ہو سکتی۔
Q19 · 2 marks
سورۃ النمل کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
(i)سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے والوں کے اوصاف بیان ہوئے ہیں۔
(ii)سورۃ النمل میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے۔
Q20 · 2 marks
سورۃ النمل کا نام کس واقعے کی نسبت سے ہے؟
Answer
سورۃ النمل کا نام آیت اٹھارہ (18) میں بیان ہوئے اس واقعے کی نسبت سے ہے جب حضرت سلیمان علیہ السلام چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔
Q21 · 2 marks
حضرت سلیمان علیہ السلام کس کے بیٹے تھے؟
Answer
حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔
Q22 · 2 marks
حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے کیسے بندے تھے؟
Answer
حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔
Q23 · 2 marks
سورۃ النمل میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت کو کس طرح بیان کیا گیا ہے؟
Answer
کائنات میں پھیلی ہوئی اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں بہت مؤثر انداز میں بیان کی گئی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت ثابت ہوتی ہے۔
Q24 · 2 marks
سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں کن لوگوں کو سمجھایا گیا ہے؟
Answer
سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں آخرت کا انکار کرنے والوں کو سمجھایا گیا ہے۔
Q25 · 2 marks
سورۃ النمل کے مطابق ہمیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح کیسی زندگی گزارنی چاہیے؟
Answer
ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔
Q26 · 2 marks
لاچار اور پریشان حال لوگوں کی فریاد کون سنتا ہے اور ہمیں مصیبت میں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
اللہ تعالیٰ ہی لاچار اور پریشان حال لوگوں کی فریاد سنتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر مصیبت میں صرف اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے (سورۃ النمل:62)۔
Q27 · 2 marks
رزق کے معاملے میں سورۃ النمل ہمیں کیا سبق دیتی ہے؟
Answer
رزق عطا فرمانے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ہمیں حرام طریقوں سے رزق حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے (سورۃ النمل:64)۔
Q28 · 2 marks
دین کی دعوت دینے والوں کو سورۃ النمل میں کیا ہدایت دی گئی ہے؟
Answer
دین کی دعوت دینے والوں کو قرآن مجید کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرتے رہنا چاہیے (سورۃ النمل:91)۔
Q29 · 2 marks
قیامت کے دن اعمال کے فیصلے کے بارے میں سورۃ النمل کیا بتاتی ہے؟
Answer
ہم جو اعمال بھی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو ان کی خوب خبر ہے اور قیامت کے دن ان کا فیصلہ ہو جائے گا (سورۃ النمل:93)۔
Q30 · 2 marks
سورۃ النمل کی کس بات کو سب سے زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے؟
Answer
انبیاء علیہم السلام کے واقعات میں سب سے زیادہ تفصیل سے حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔
Q31 · 2 marks
قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات کہاں بیان ہوئی ہیں؟
Answer
سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات بیان کی گئی ہیں۔
Q32 · 2 marks
سورۃ النمل سے حاصل ہونے والے تمام علمی و عملی نکات کے عنوانات لکھیے۔
Answer
سورۃ النمل کے علمی و عملی نکات کے عنوانات یہ ہیں:
(i)اصل کامیابی (ii) شکرانِ نعمت (iii) اللہ تعالیٰ کا فضل (iv) لوگوں کی فریاد (v) اللہ تعالیٰ کی ناراضگی (vi) حق کا انکار کرنے والے (vii) دین کی دعوت (viii) قیامت کے دن اعمال کا فیصلہ۔
Long questions with answers
Q1 · 10 marks
سورۃ النمل پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ النمل کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ النمل مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ترانوے (93) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: نمل کا معنی ہے چیونٹی۔ اس سورت کی آیت اٹھارہ (18) میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔ اس لیے اس سورت کا نام سورۃ النمل ہے۔ سورۃ النمل کا نزول: سورۃ النمل پچھلی سورۃ الشعراء کے فوراً بعد نازل ہوئی۔ خلاصہ: سورۃ النمل کا خلاصہ ‘اسلام کے بنیادی عقائد کا اور کفر کے برے نتائج کا بیان’ ہے۔ مضامین۔ قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات: سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات: حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت: کائنات میں پھیلی ہوئی اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں بہت مؤثر انداز میں بیان کی گئی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت ثابت ہوتی ہے۔ آخری دو رکوع: سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں آخرت کا انکار کرنے والوں کو سمجھایا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: قیامت کی علامات، اس کے دلائل، اس دن کے احوال اور قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کے انجام کے بیان پر سورت کا اختتام فرمایا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ اصل کامیابی: نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔ شکرانِ نعمت: حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔ اللہ تعالیٰ کا فضل: ہماری تمام ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اور دنیا کی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں (سورۃ النمل:40-73)۔ لوگوں کی فریاد: اللہ تعالیٰ ہی لاچار اور پریشان حال لوگوں کی فریاد سنتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر مصیبت میں صرف اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے (سورۃ النمل:62)۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی: رزق عطا فرمانے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ہمیں حرام طریقوں سے رزق حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے (سورۃ النمل:64)۔ حق کا انکار کرنے والے: حق کا انکار کرنے والے مُردوں، بہروں اور اندھوں کی طرح ہیں جنھیں قرآن مجید سے کوئی نصیحت حاصل نہیں ہو سکتی (سورۃ النمل:80-81)۔ دین کی دعوت: دین کی دعوت دینے والوں کو قرآن مجید کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرتے رہنا چاہیے (سورۃ النمل:91)۔ قیامت کے دن اعمال کا فیصلہ: ہم جو اعمال بھی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو ان کی خوب خبر ہے اور قیامت کے دن ان کا فیصلہ ہو جائے گا (سورۃ النمل:93)۔
Q2 · 5 marks
سورۃ النمل کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، نزول اور خلاصہ)
Answer
مکی/مدنی: سورۃ النمل مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ترانوے (93) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: نمل کا معنی ہے چیونٹی۔ اس سورت کی آیت اٹھارہ (18) میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔ اس لیے اس سورت کا نام سورۃ النمل ہے۔ سورۃ النمل کا نزول: سورۃ النمل پچھلی سورۃ الشعراء کے فوراً بعد نازل ہوئی۔ خلاصہ: سورۃ النمل کا خلاصہ ‘اسلام کے بنیادی عقائد کا اور کفر کے برے نتائج کا بیان’ ہے۔
Q3 · 5 marks
سورۃ النمل کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Answer
قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات: سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات: حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت: کائنات میں پھیلی ہوئی اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں بہت مؤثر انداز میں بیان کی گئی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت ثابت ہوتی ہے۔ آخری دو رکوع: سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں آخرت کا انکار کرنے والوں کو سمجھایا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: قیامت کی علامات، اس کے دلائل، اس دن کے احوال اور قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کے انجام کے بیان پر سورت کا اختتام فرمایا گیا ہے۔
Q4 · 5 marks
سورۃ النمل میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے تذکرے کی تفصیل بیان کیجیے۔
Answer
حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے۔ پرندے اور جنات حضرت سلیمان علیہ السلام کے تابع تھے اور وہ جانوروں کی بولیاں سمجھتے تھے۔ آیت اٹھارہ (18) میں بیان ہوا ہے کہ وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے، اسی لیے سورت کا نام النمل ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔ ان کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔
Q5 · 8 marks
سورۃ النمل کا مطالعہ کرنے سے جو اہم علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Answer
اصل کامیابی: نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔ شکرانِ نعمت: حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔ اللہ تعالیٰ کا فضل: ہماری تمام ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اور دنیا کی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں (سورۃ النمل:40-73)۔ لوگوں کی فریاد: اللہ تعالیٰ ہی لاچار اور پریشان حال لوگوں کی فریاد سنتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر مصیبت میں صرف اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے (سورۃ النمل:62)۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی: رزق عطا فرمانے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ہمیں حرام طریقوں سے رزق حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے (سورۃ النمل:64)۔ حق کا انکار کرنے والے: حق کا انکار کرنے والے مُردوں، بہروں اور اندھوں کی طرح ہیں جنھیں قرآن مجید سے کوئی نصیحت حاصل نہیں ہو سکتی (سورۃ النمل:80-81)۔ دین کی دعوت: دین کی دعوت دینے والوں کو قرآن مجید کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرتے رہنا چاہیے (سورۃ النمل:91)۔ قیامت کے دن اعمال کا فیصلہ: ہم جو اعمال بھی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو ان کی خوب خبر ہے اور قیامت کے دن ان کا فیصلہ ہو جائے گا (سورۃ النمل:93)۔
Q6 · 5 marks
سورۃ النمل کے مطابق اصل کامیابی کیا ہے؟ نیز شکرانِ نعمت کے بارے میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے حوالے سے کیا سبق ملتا ہے؟
Answer
اصل کامیابی: نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔ شکرانِ نعمت: حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے، اس کے باوجود وہ اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔ ان کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔
Q7 · 5 marks
سورۃ النمل کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت و قدرت، اس کا فضل، لوگوں کی فریاد سننا اور اس کی ناراضگی کا سبب بیان کیجیے۔
Answer
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت: کائنات میں پھیلی ہوئی اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں بہت مؤثر انداز میں بیان کی گئی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت ثابت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل: ہماری تمام ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اور دنیا کی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں (سورۃ النمل:40-73)۔ لوگوں کی فریاد: اللہ تعالیٰ ہی لاچار اور پریشان حال لوگوں کی فریاد سنتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر مصیبت میں صرف اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے (سورۃ النمل:62)۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی: رزق عطا فرمانے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ہمیں حرام طریقوں سے رزق حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے (سورۃ النمل:64)۔ حرام طریقے سے کمایا ہوا مال اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے۔
Q8 · 5 marks
سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں کا مضمون، حق کا انکار کرنے والوں کا انجام اور قیامت کے دن اعمال کے فیصلے کو بیان کیجیے۔
Answer
آخری دو رکوع: سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں آخرت کا انکار کرنے والوں کو سمجھایا گیا ہے۔ حق کا انکار کرنے والے: حق کا انکار کرنے والے مُردوں، بہروں اور اندھوں کی طرح ہیں جنھیں قرآن مجید سے کوئی نصیحت حاصل نہیں ہو سکتی (سورۃ النمل:80-81)۔ قیامت کے دن اعمال کا فیصلہ: ہم جو اعمال بھی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو ان کی خوب خبر ہے اور قیامت کے دن ان کا فیصلہ ہو جائے گا (سورۃ النمل:93)۔ سورت کا اختتام: قیامت کی علامات، اس کے دلائل، اس دن کے احوال اور قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کے انجام کے بیان پر سورت کا اختتام فرمایا گیا ہے۔
Q9 · 5 marks
دین کی دعوت دینے والوں کے لیے سورۃ النمل کی ہدایت اور قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کا ذکر تحریر کیجیے۔
Answer
دین کی دعوت: دین کی دعوت دینے والوں کو قرآن مجید کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرتے رہنا چاہیے (سورۃ النمل:91)۔ قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات: سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات بیان کی گئی ہیں، جن میں سے نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔ جبکہ حق کا انکار کرنے والے مُردوں، بہروں اور اندھوں کی طرح ہیں جنھیں قرآن مجید سے کوئی نصیحت حاصل نہیں ہو سکتی (سورۃ النمل:80-81)۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.