Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 10
سُوْرَۃ الرُّوْم: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ الروم کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
سورۃ الروم کی دوسری آیت میں روم کے مغلوب ہونے اور تیسری آیت میں ان کے پھر سے غالب آنے کی خبر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ الروم کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۃ الروم کا خلاصہ ''اسلام کی صداقت کا بیان اور انسانوں کی کردار سازی'' ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ الروم کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
(i)میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:21)۔
(ii)اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے (سورۃ الروم:39)۔
Q4 · 3 marks
سورۃ الروم میں کس بات کی پیشین گوئی کی گئی تھی؟
Answer
سورۃ الروم میں پیشین گوئی رومیوں کے دوبارہ غالب آنے کی تھی جنھیں ایرانیوں نے ایک بڑی شکست دی تھی اور دوسری پیشین گوئی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی کہ رومیوں کی فتح کا دن مسلمانوں کے لیے خوشی کا دن ہوگا۔ کچھ سالوں کے بعد غزوۂ بدر کی فتح نے اس پیشین گوئی کو پورا کر دکھایا۔
Q5 · 2 marks
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ الروم مکی سورت ہے۔ اس میں ساٹھ (60) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
سورۃ الروم کا آغاز کس سورت کی طرح حروف مقطعات ''الٓمٓ'' سے ہوتا ہے؟
Answer
سورۃ البقرہ کی طرح سورۃ الروم کا آغاز بھی حروف مقطعات میں سے ''الٓمٓ'' سے ہوتا ہے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ الروم میں کس کے مغلوب ہونے اور کس کے غالب آنے کی خبر ہے؟
Answer
سورۃ الروم میں پہلے رومیوں کے مغلوب ہونے اور ان کے پھر غالب آنے کی خبر ہے۔
Q8 · 3 marks
سورۃ الروم کی پیشین گوئیوں کا سچا ہونا کس بات کی دلیل بنیں؟
Answer
سورۃ الروم کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے دو پیشین گوئیاں فرمائیں جو چند ہی سالوں میں پوری ہو گئیں اور اس بات کی دلیل بنیں کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام ہے۔
Q9 · 2 marks
رومی کس مذہب سے تعلق رکھتے تھے؟
Answer
رومی اہل کتاب مسیحی تھے۔
Q10 · 2 marks
مسلمانوں کو کس سے ہمدردی تھی؟
Answer
مسلمانوں کو رومیوں سے ہمدردی تھی۔
Q11 · 2 marks
ایرانی کس مذہب سے تعلق رکھتے تھے؟
Answer
ایرانی آتش پرست تھے یعنی وہ آگ کی پوجا کرتے تھے۔
Q12 · 2 marks
مشرکین مکہ کس سے ہمدردی رکھتے تھے؟
Answer
مشرکین مکہ ایرانیوں سے ہمدردی رکھتے تھے۔
Q13 · 3 marks
رومیوں کو ایرانیوں پر کیسے فتح عطا فرمائی؟
Answer
ظاہری حالات بتا رہے تھے کہ ایرانیوں کا رومیوں سے شکست کھانا ناممکن ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے رومیوں کو ایرانیوں پر فتح عطا فرمائی۔
Q14 · 2 marks
پہلی پیشین گوئی کیا تھی؟
Answer
پہلی پیشین گوئی رومیوں کے دوبارہ غالب آنے کی تھی۔
Q15 · 3 marks
دوسری پیشین گوئی کیا تھی؟
Answer
دوسری پیشین گوئی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی کہ رومیوں کی فتح کا دن مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا دن ہوگا۔ کچھ سالوں بعد غزوۂ بدر کی فتح نے اس پیشین گوئی کو پورا کر دکھایا۔
Q16 · 2 marks
کس دن مسلمانوں کو میدان بدر میں فتح حاصل ہوئی؟
Answer
جس دن رومیوں کو فتح ہوئی اسی دن مسلمانوں کو میدان بدر میں فتح حاصل ہوئی۔
Q17 · 3 marks
سورۃ الروم کے آغاز میں مسلمانوں کے لیے خوشی اور حوصلہ افزائی کی کیا بات بیان ہوئی؟
Answer
سورۃ الروم کا آغاز اس پیشین گوئی سے ہوتا ہے جو ایک معجزہ ثابت ہوئی اور قرآن مجید کی صداقت کی دلیل بنی۔ اس پیشین گوئی کا پورا ہونا مسلمانوں کے لیے بہت خوشی اور حوصلہ افزائی کی بات تھی۔
Q18 · 2 marks
سورۃ الروم میں کن عقائد کے دلائل اور مذمت بیان کی گئی ہے؟
Answer
سورۃ الروم میں قیامت اور توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں اور شرک کی مذمت کی گئی ہے۔
Q19 · 2 marks
سورۃ الروم میں کس کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے؟
Answer
سورۃ الروم میں اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
Q20 · 2 marks
سورۃ الروم کے آخر میں کن کے بُرے انجام سے ڈرایا گیا ہے؟
Answer
اس سورت کے آخر میں نافرمانوں کی ہٹ دھرمی اور ان کے بُرے انجام سے ڈرایا گیا ہے۔
Q21 · 2 marks
قرآن مجید میں پچھلی قوموں کا کیوں تذکرہ ہوا ہے؟
Answer
قرآن مجید میں پچھلی نافرمان قوموں کا ذکر ہمیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
Q22 · 3 marks
سورۃ الروم میں آخرت میں زندہ اٹھانے کی کیا دلیل دی گئی ہے؟
Answer
سورۃ الروم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ''جو اللہ تعالیٰ بارش برسا کر مردہ زمین کو زندہ کر سکتا ہے وہی اللہ تعالیٰ مردہ انسان کو بھی زندہ کر سکتا ہے۔''
Q23 · 2 marks
سورۃ الروم میں میاں بیوی کا کیسا تعلق بیان ہوا ہے؟
Answer
سورۃ الروم میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے۔
Q24 · 2 marks
سورۃ الروم میں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا کیا ذریعہ بتایا گیا ہے؟
Answer
رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے۔
Q25 · 2 marks
اللہ تعالیٰ نے سورۃ الروم میں زکوٰۃ اور سود کے متعلق کیا فرمایا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے۔
Q26 · 2 marks
خشکی اور تری میں فساد کس کا نتیجہ ہوتا ہے؟
Answer
خشکی اور تری میں فساد برپا ہونا انسانوں کے برے اعمال کا نتیجہ ہے۔
Q27 · 2 marks
سورۃ الروم کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
(i)سورۃ الروم کی پیشین گوئیاں قرآن مجید کی صداقت کی دلیل بنیں۔
(ii)سورۃ الروم میں اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
Q28 · 2 marks
کائنات پر غور و فکر سے کیا حاصل ہوتا ہے؟
Answer
فنا ہو جانے والی کائنات پر غور و فکر انسان کو آخرت کا یقین دلاتا ہے (سورۃ الروم:4-5)۔
Q29 · 3 marks
سورۃ الروم میں حقوق العباد اور دین فطرت کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ انسانی زندگی کے مختلف مراحل اور اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
Q30 · 3 marks
سورۃ الروم کا آغاز کس چیز سے ہوتا ہے اور اس کا کیا مقام ہے؟
Answer
سورۃ الروم کا آغاز اس پیشین گوئی سے ہوتا ہے جو ایک معجزہ ثابت ہوئی اور قرآن مجید کی صداقت کی دلیل بنی۔ اس پیشین گوئی کا پورا ہونا مسلمانوں کے لیے بہت خوشی اور حوصلہ افزائی کی بات تھی۔
Q31 · 3 marks
سورۃ الروم کے علمی و عملی نکات کے عنوانات لکھیے۔
Answer
سورۃ الروم کے علمی و عملی نکات کے عنوانات یہ ہیں:
(i)کائنات پر غور و فکر (ii) نافرمان قوموں کا ذکر (iii) آخرت کی دلیل (iv) میاں بیوی کا باہمی رشتہ (v) اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ (vi) سود اور زکوٰۃ (vii) بُرے اعمال کا نتیجہ۔
Long questions with answers
Q1 · 10 marks
سورۃ الروم پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ الروم کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ الروم مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ساٹھ (60) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الروم کی دوسری آیت میں روم کے مغلوب ہونے اور تیسری آیت میں ان کے پھر سے غالب آنے کی خبر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے۔ سورۃ البقرہ سے مشابہت: سورۃ البقرہ کی طرح سورۃ الروم کا آغاز بھی حروف مقطعات میں سے ''الٓمٓ'' سے ہوتا ہے۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام: سورۃ الروم کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے دو پیشین گوئیاں فرمائیں جو چند ہی سالوں میں پوری ہو گئیں اور اس بات کی دلیل بنیں کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام ہے۔ پہلی پیشین گوئی: پہلی پیشین گوئی رومیوں کے دوبارہ غالب آنے کی تھی، جنھیں ایرانیوں نے ایک بڑی شکست دی تھی۔ رومی اہل کتاب مسیحی تھے اور مسلمانوں کو ان رومیوں سے ہمدردی تھی، جب کہ ایرانی آتش پرست تھے یعنی وہ آگ کی پوجا کرتے تھے۔ مشرکین مکہ ایرانیوں سے ہمدردی رکھتے تھے۔ ظاہری حالات بتا رہے تھے کہ ایرانیوں کا رومیوں سے شکست کھانا ناممکن ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے رومیوں کو ایرانیوں پر فتح عطا فرمائی۔ دوسری پیشین گوئی: دوسری پیشین گوئی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی کہ رومیوں کی فتح کا دن مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا دن ہوگا۔ کچھ سالوں بعد غزوۂ بدر کی فتح نے اس پیشین گوئی کو پورا کر دکھایا۔ کیوں کہ جس دن رومیوں کو فتح ہوئی اسی دن مسلمانوں کو میدان بدر میں فتح حاصل ہوئی۔ خلاصہ: سورۃ الروم کا خلاصہ ''اسلام کی صداقت کا بیان اور انسانوں کی کردار سازی'' ہے۔ مضامین۔ سورۃ الروم کا آغاز/قرآن مجید کی صداقت: سورۃ الروم کا آغاز اس پیشین گوئی سے ہوتا ہے جو ایک معجزہ ثابت ہوئی اور قرآن مجید کی صداقت کی دلیل بنی۔ اس پیشین گوئی کا پورا ہونا مسلمانوں کے لیے بہت خوشی اور حوصلہ افزائی کی بات تھی۔ اسلامی عقائد کے دلائل: سورۃ الروم میں قیامت اور توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورۃ الروم میں شرک کی مذمت: شرک کی مذمت کی گئی ہے۔ حقوق العباد اور دین فطرت: اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ انسانی زندگی کے مختلف مراحل اور اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں نافرمانوں کی ہٹ دھرمی اور ان کے برے انجام کا ذکر کیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ کائنات پر غور و فکر: فنا ہو جانے والی کائنات پر غور و فکر انسان کو آخرت کا یقین دلاتا ہے (سورۃ الروم:4-5)۔ نافرمان قوموں کا ذکر: قرآن مجید میں پچھلی نافرمان قوموں کا ذکر ہمیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے (سورۃ الروم:9-10)۔ آخرت کی دلیل: جو اللہ تعالیٰ بارش برسا کر مردہ زمین کو زندہ کر سکتا ہے وہی اللہ تعالیٰ مردہ انسان کو بھی زندہ کر سکتا ہے (سورۃ الروم:19-25-50)۔ میاں بیوی کا باہمی رشتہ: میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:21)۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ: رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:38)۔ سود اور زکوٰۃ: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے (سورۃ الروم:39)۔ بُرے اعمال کا نتیجہ: خشکی اور تری میں فساد برپا ہونا انسانوں کے برے اعمال کا نتیجہ ہے (سورۃ الروم:41)۔
Q2 · 5 marks
سورۃ الروم کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، سورۃ البقرہ سے مشابہت اور قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام)
Answer
مکی/مدنی: سورۃ الروم مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ساٹھ (60) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الروم کی دوسری آیت میں روم کے مغلوب ہونے اور تیسری آیت میں ان کے پھر سے غالب آنے کی خبر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے۔ سورۃ البقرہ سے مشابہت: سورۃ البقرہ کی طرح سورۃ الروم کا آغاز بھی حروف مقطعات میں سے ''الٓمٓ'' سے ہوتا ہے۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام: سورۃ الروم کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے دو پیشین گوئیاں فرمائیں جو چند ہی سالوں میں پوری ہو گئیں اور اس بات کی دلیل بنیں کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام ہے۔
Q3 · 8 marks
سورۃ الروم کی پہلی اور دوسری پیشین گوئی تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
پہلی پیشین گوئی: پہلی پیشین گوئی رومیوں کے دوبارہ غالب آنے کی تھی، جنھیں ایرانیوں نے ایک بڑی شکست دی تھی۔ رومی اہل کتاب مسیحی تھے اور مسلمانوں کو ان رومیوں سے ہمدردی تھی، جب کہ ایرانی آتش پرست تھے یعنی وہ آگ کی پوجا کرتے تھے۔ مشرکین مکہ ایرانیوں سے ہمدردی رکھتے تھے۔ ظاہری حالات بتا رہے تھے کہ ایرانیوں کا رومیوں سے شکست کھانا ناممکن ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے رومیوں کو ایرانیوں پر فتح عطا فرمائی۔ دوسری پیشین گوئی: دوسری پیشین گوئی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی کہ رومیوں کی فتح کا دن مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا دن ہوگا۔ کچھ سالوں بعد غزوۂ بدر کی فتح نے اس پیشین گوئی کو پورا کر دکھایا۔ کیوں کہ جس دن رومیوں کو فتح ہوئی اسی دن مسلمانوں کو میدان بدر میں فتح حاصل ہوئی۔
Q4 · 6 marks
سورۃ الروم کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Answer
سورۃ الروم کا آغاز/قرآن مجید کی صداقت: سورۃ الروم کا آغاز اس پیشین گوئی سے ہوتا ہے جو ایک معجزہ ثابت ہوئی اور قرآن مجید کی صداقت کی دلیل بنی۔ اس پیشین گوئی کا پورا ہونا مسلمانوں کے لیے بہت خوشی اور حوصلہ افزائی کی بات تھی۔ اسلامی عقائد کے دلائل: سورۃ الروم میں قیامت اور توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورۃ الروم میں شرک کی مذمت: شرک کی مذمت کی گئی ہے۔ حقوق العباد اور دین فطرت: اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ انسانی زندگی کے مختلف مراحل اور اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں نافرمانوں کی ہٹ دھرمی اور ان کے برے انجام کا ذکر کیا گیا ہے۔
Q5 · 8 marks
سورۃ الروم کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Answer
کائنات پر غور و فکر: فنا ہو جانے والی کائنات پر غور و فکر انسان کو آخرت کا یقین دلاتا ہے (سورۃ الروم:4-5)۔ نافرمان قوموں کا ذکر: قرآن مجید میں پچھلی نافرمان قوموں کا ذکر ہمیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے (سورۃ الروم:9-10)۔ آخرت کی دلیل: جو اللہ تعالیٰ بارش برسا کر مردہ زمین کو زندہ کر سکتا ہے وہی اللہ تعالیٰ مردہ انسان کو بھی زندہ کر سکتا ہے (سورۃ الروم:19-25-50)۔ میاں بیوی کا باہمی رشتہ: میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:21)۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ: رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:38)۔ سود اور زکوٰۃ: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے (سورۃ الروم:39)۔ بُرے اعمال کا نتیجہ: خشکی اور تری میں فساد برپا ہونا انسانوں کے برے اعمال کا نتیجہ ہے (سورۃ الروم:41)۔
Q6 · 5 marks
سورۃ الروم میں اسلامی عقائد کے دلائل، شرک کی مذمت، حقوق العباد اور دین فطرت کو بیان کیجیے۔
Answer
اسلامی عقائد کے دلائل: سورۃ الروم میں قیامت اور توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورۃ الروم میں شرک کی مذمت: شرک کی مذمت کی گئی ہے۔ حقوق العباد اور دین فطرت: اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ انسانی زندگی کے مختلف مراحل اور اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
Q7 · 5 marks
سورۃ الروم میں آخرت کی دلیل، کائنات پر غور و فکر، نافرمان قوموں کا ذکر اور سورت کا اختتام بیان کیجیے۔
Answer
کائنات پر غور و فکر: فنا ہو جانے والی کائنات پر غور و فکر انسان کو آخرت کا یقین دلاتا ہے (سورۃ الروم:4-5)۔ نافرمان قوموں کا ذکر: قرآن مجید میں پچھلی نافرمان قوموں کا ذکر ہمیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے (سورۃ الروم:9-10)۔ آخرت کی دلیل: جو اللہ تعالیٰ بارش برسا کر مردہ زمین کو زندہ کر سکتا ہے وہی اللہ تعالیٰ مردہ انسان کو بھی زندہ کر سکتا ہے (سورۃ الروم:19-25-50)۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں نافرمانوں کی ہٹ دھرمی اور ان کے برے انجام کا ذکر کیا گیا ہے۔
Q8 · 5 marks
سورۃ الروم کی روشنی میں میاں بیوی کے رشتے، اللہ تعالیٰ کی رضا کے ذریعے، سود و زکوٰۃ اور بُرے اعمال کے نتیجے کو بیان کیجیے۔
Answer
میاں بیوی کا باہمی رشتہ: میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:21)۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ: رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:38)۔ سود اور زکوٰۃ: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے (سورۃ الروم:39)۔ بُرے اعمال کا نتیجہ: خشکی اور تری میں فساد برپا ہونا انسانوں کے برے اعمال کا نتیجہ ہے (سورۃ الروم:41)۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.