Parho

Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 12

سُوْرَۃ السَّجْدَۃ: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

23short questions
8long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟

    Answer

    سورۃ السجدہ کی آیت پندرہ (15) آیت سجدہ ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ السجدہ ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کی ایک فضیلت تحریر کیجیے۔

    Answer

    حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔

  3. Q3 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کا خلاصہ لکھیے۔

    Answer

    سورۃ السجدہ کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔

    Answer

    (i)قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔

    (ii)اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔

  5. Q5 · 2 marks

    سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟

    Answer

    سورۃ السجدہ مکی سورت ہے۔ اس میں تیس (30) آیات ہیں۔

  6. Q6 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کی کون سی آیت ''آیت سجدہ'' ہے؟

    Answer

    سورۃ السجدہ کی آیت پندرہ (15) آیت سجدہ ہے۔

  7. Q7 · 3 marks

    نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کن سورتوں کی تلاوت سے قبل نہ سوتے؟

    Answer

    نبی کریم خاتم النبیین ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک ''سورۃ السجدہ'' اور ''سورۃ الملک'' کی تلاوت نہ فرما لیتے (الجامع الصغیر:6903)۔

  8. Q8 · 2 marks

    نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کس نماز میں سورۃ السجدہ کی تلاوت فرماتے تھے؟

    Answer

    حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔

  9. Q9 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کے مختلف نام لکھیں۔

    Answer

    اس سورت کا نام سورۃ ''تنزیل السجدہ'' اور ''الٓمٓ السجدہ'' بھی بیان کیا گیا ہے۔

  10. Q10 · 3 marks

    سورۃ السجدہ کے مطابق اللہ کن لوگوں کو جہنم میں ڈال کر فراموش کر دے گا؟

    Answer

    جو شخص دنیا میں مگن ہو کر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھلا دیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بھی اسے جہنم میں ڈال کر فراموش کر دے گا۔

  11. Q11 · 2 marks

    اللہ تعالیٰ کن لوگوں کو رہنما بناتا ہے؟

    Answer

    صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا رہنما بناتا ہے۔

  12. Q12 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔

    Answer

    (i)سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔

    (ii)اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔

  13. Q13 · 2 marks

    سورۃ السجدہ سے کس کو خاص محبت تھی؟

    Answer

    سورۃ السجدہ سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو خاص محبت تھی۔

  14. Q14 · 2 marks

    سورۃ السجدہ میں کس پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے؟

    Answer

    سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔

  15. Q15 · 3 marks

    سورۃ السجدہ میں کن عقائد کے دلائل بیان کیے گئے ہیں؟

    Answer

    سورۃ السجدہ میں توحید اور آخرت کے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ منکرین قیامت کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔

  16. Q16 · 3 marks

    سورۃ السجدہ میں رجوع الٰہی کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟

    Answer

    اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔

  17. Q17 · 2 marks

    آخرت کے انجام کے بارے میں سورۃ السجدہ کیا بتاتی ہے؟

    Answer

    قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کا کیا انجام ہونے والا ہے اس سورت میں وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔

  18. Q18 · 2 marks

    قرآن مجید کیوں نازل کیا گیا؟

    Answer

    قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔

  19. Q19 · 2 marks

    کائنات کے تمام معاملات کا انتظام کون سنبھالے ہوئے ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا کیا اور وہی اس کائنات کے تمام معاملات کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے (سورۃ السجدہ:4-5)۔

  20. Q20 · 2 marks

    فرماں بردار اور نافرمان کے بارے میں سورۃ السجدہ کیا بتاتی ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے (سورۃ السجدہ:19-20)۔

  21. Q21 · 2 marks

    اللہ تعالیٰ بڑے عذاب سے پہلے کیا بھیجتا ہے اور کیوں؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔

  22. Q22 · 3 marks

    سورۃ السجدہ کے علمی و عملی نکات کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    سورۃ السجدہ کے علمی و عملی نکات کے عنوانات یہ ہیں:

    (i)قرآن مجید کی وجہ نزول (ii) تمام معاملات کا انتظام (iii) اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھول جانا (iv) فرماں بردار اور نافرمان (v) عذاب سے پہلے خبردار (vi) لوگوں کا رہنما۔

  23. Q23 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کے مضامین کے عنوانات لکھیے۔

    Answer

    سورۃ السجدہ کے مضامین کے عنوانات یہ ہیں:

    (i)قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت (ii) توحید اور آخرت پر دلائل (iii) رجوع الٰہی (iv) آخرت کا انجام۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 10 marks

    سورۃ السجدہ پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ السجدہ کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Answer

    تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ السجدہ مکی سورت ہے۔ آیات: اس کی تیس (30) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ السجدہ کی آیت پندرہ (15) آیت سجدہ ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ السجدہ ہے۔ فضیلت: سورۃ السجدہ سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو خاص محبت تھی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ خاتم النبیین ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہ فرما لیتے (الجامع الصغیر:6903)۔ صبح کی نماز (فجر) میں تلاوت: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔ سورت کے مختلف نام: اس سورت کا نام ''تنزیل السجدہ'' اور ''الٓمٓ السجدہ'' بھی بیان کیا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۃ السجدہ کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔ مضامین۔ قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت: سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔ توحید اور آخرت پر دلائل: سورۃ السجدہ میں توحید اور آخرت کے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ منکرین قیامت کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ رجوع الٰہی: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ آخرت کا انجام: قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کا کیا انجام ہونے والا ہے اس سورت میں وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ قرآن مجید کی وجہ نزول: قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔ تمام معاملات کا انتظام: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا کیا اور وہی اس کائنات کے تمام معاملات کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے (سورۃ السجدہ:4-5)۔ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھول جانا: جو شخص دنیا میں مگن ہو کر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھلا دیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بھی اسے جہنم میں ڈال کر فراموش کر دے گا (سورۃ السجدہ:14)۔ فرماں بردار اور نافرمان: اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے (سورۃ السجدہ:19-20)۔ عذاب سے پہلے خبردار: اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔ لوگوں کا رہنما: صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا رہنما بناتا ہے (سورۃ السجدہ:24)۔

  2. Q2 · 6 marks

    سورۃ السجدہ کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، فضیلت، صبح کی نماز میں تلاوت، سورت کے مختلف نام اور خلاصہ)

    Answer

    مکی/مدنی: سورۃ السجدہ مکی سورت ہے۔ آیات: اس کی تیس (30) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ السجدہ کی آیت پندرہ (15) آیت سجدہ ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ السجدہ ہے۔ فضیلت: سورۃ السجدہ سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو خاص محبت تھی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ خاتم النبیین ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہ فرما لیتے (الجامع الصغیر:6903)۔ صبح کی نماز (فجر) میں تلاوت: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔ سورت کے مختلف نام: اس سورت کا نام ''تنزیل السجدہ'' اور ''الٓمٓ السجدہ'' بھی بیان کیا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۃ السجدہ کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔

  3. Q3 · 5 marks

    سورۃ السجدہ کی فضیلت تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Answer

    سورۃ السجدہ سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو خاص محبت تھی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ خاتم النبیین ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہ فرما لیتے (الجامع الصغیر:6903)۔ صبح کی نماز (فجر) میں تلاوت: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔

  4. Q4 · 6 marks

    سورۃ السجدہ کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔

    Answer

    قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت: سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔ توحید اور آخرت پر دلائل: سورۃ السجدہ میں توحید اور آخرت کے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ منکرین قیامت کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ رجوع الٰہی: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ آخرت کا انجام: قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کا کیا انجام ہونے والا ہے اس سورت میں وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔

  5. Q5 · 8 marks

    سورۃ السجدہ کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔

    Answer

    قرآن مجید کی وجہ نزول: قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔ تمام معاملات کا انتظام: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا کیا اور وہی اس کائنات کے تمام معاملات کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے (سورۃ السجدہ:4-5)۔ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھول جانا: جو شخص دنیا میں مگن ہو کر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھلا دیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بھی اسے جہنم میں ڈال کر فراموش کر دے گا (سورۃ السجدہ:14)۔ فرماں بردار اور نافرمان: اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے (سورۃ السجدہ:19-20)۔ عذاب سے پہلے خبردار: اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔ لوگوں کا رہنما: صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا رہنما بناتا ہے (سورۃ السجدہ:24)۔

  6. Q6 · 5 marks

    سورۃ السجدہ کی روشنی میں قرآن مجید کی وجہ نزول، کائنات کے تمام معاملات کا انتظام اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھول جانے والوں کا انجام بیان کیجیے۔

    Answer

    قرآن مجید کی وجہ نزول: قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔ تمام معاملات کا انتظام: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا کیا اور وہی اس کائنات کے تمام معاملات کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے (سورۃ السجدہ:4-5)۔ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھول جانا: جو شخص دنیا میں مگن ہو کر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھلا دیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بھی اسے جہنم میں ڈال کر فراموش کر دے گا (سورۃ السجدہ:14)۔

  7. Q7 · 5 marks

    سورۃ السجدہ کی روشنی میں فرماں بردار اور نافرمان کا فرق، عذاب سے پہلے خبردار کرنے کی حکمت اور لوگوں کے رہنما بننے والوں کا ذکر کیجیے۔

    Answer

    فرماں بردار اور نافرمان: اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے (سورۃ السجدہ:19-20)۔ عذاب سے پہلے خبردار: اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔ رجوع الٰہی: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ چھوٹے عذاب اس لیے بھیجتا ہے تاکہ لوگ گناہوں سے باز آ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ لوگوں کا رہنما: صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا رہنما بناتا ہے (سورۃ السجدہ:24)۔

  8. Q8 · 5 marks

    سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت، توحید اور آخرت کے دلائل اور آخرت کے انجام کی وضاحت کیجیے۔

    Answer

    قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت: سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔ توحید اور آخرت پر دلائل: سورۃ السجدہ میں توحید اور آخرت کے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ منکرین قیامت کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ آخرت کا انجام: قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کا کیا انجام ہونے والا ہے اس سورت میں وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account