Class 9 Urdu · Chapter 7 · Test 3
Khulasa & Markazi Khayal
2 questions · 20 min · 10 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 2 of 2, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
سبق “آرام و سکون” کا خلاصہ تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
اس سبق میں ہماری زندگی میں آرام و سکون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آج کی مصروف زندگی میں انسان کا اپنے لیے وقت نکالنا نہایت مشکل ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ سبق میں ایک ایسے ہی شخص کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ جسے ڈاکٹر تھکن کی وجہ سے بیمار ہو جانے پر آرام کرنے کی تاکید کی۔ میاں صاحب کو آرام پہنچانے کی بجائے بیوی خود ان کے لیے پریشانی کی وجہ بن جاتی ہے۔ لیکن گھر کے بے سکون ماحول کی وجہ سے وہ مزید الجھن کا شکار ہو جاتا ہے۔ شوہر آرام کرنا چاہتا ہے تو کبھی اس سے کھانے کا پوچھتی ہے اور کبھی دبانے کا پوچھ کر اسے زچ کر دیتی ہے۔ سقا پانی لانے میں دیر کر دیتا ہے۔ پھر گھنٹی ڈھونڈنے کے مسئلے پر بحث کرتی ہے۔ بار بار ملازم للو کو آوازیں دے کر میاں کو بے سکون کرتی ہے۔ بچہ گاڑی سے کھیلنے لگتا ہے اور ہر ایک کہتی ہے کہ شور مت پیدا کرو اور میاں کی بات پر کان نہیں دھرتی۔ کمرے میں ٹیلی فون کی گھنٹی بجتی رہتی ہے۔ ناچار میاں کو ہی فون اٹھانا پڑتا ہے۔ پھر ٹیلی فون پر بحث و تکرار شروع ہو جاتی ہے۔ ہمسایوں کی طرف سے گانے بجانے کی آواز آتی ہے۔ میاں انھیں منع کرنے کو کہتا ہے۔ اس دوران بچہ گر پڑتا ہے۔ ساتھ ہی للو ریٹھے کوٹنا شروع کر دیتا ہے۔ پتا چلتا ہے کہ یہ سب بیگم صاحب کے نادر شاہی حکم کے زیر اثر ہو رہا ہے۔ غرض ایک افراتفری کی فضا گھر میں پیدا ہو جاتی ہے۔ میاں اس بے سکونی کی وجہ سے دفتر جانے کو ترجیح دیتا ہے اور اپنی ٹوپی اور شیروانی اٹھا کر آرام و سکون کی تلاش میں دفتر جانے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ گھر کو سکون اور امن کا گہوارہ ہونا چاہیے۔ انسان گھر رہنے میں خوشی محسوس کرے۔ ایسا نہ ہو کہ گھر کی بے سکون فضا کی وجہ سے صاحب خانہ گھر سے فرار اختیار کرلے۔ اس مقصد کے لیے سب سے اہم ذمہ داری بیوی پر عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر میں ایک خوشگوار فضا قائم رکھے تاکہ گھر امن و سکون کی جنت نظر آئے۔
Question 2 · 5 marks
سبق “آرام و سکون” کا مرکزی خیال تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
کسی بھی شخص کے لیے خصوصاً مریض کے لیے زندگی میں آرام و سکون بے حد ضروری ہے۔ اگر مریض کو بیماری میں سکون میسر نہ ہو تو صحت مزید بگڑ جاتی ہے۔ گھر کے اہل خانہ خصوصاً بیوی کو گھر میں سکون کی فضا قائم رکھنی چاہیے۔ اگر گھر میں بے جا شور و غل برپا ہو تو صاحب خانہ کی بے چینی کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر کی فضا بھی ناخوشگوار ہو جاتی ہے۔
More tests in آرام و سکون
- MCQs
MCQs · 64 questions · 50 min · 64 marks
- Short Questions
Short questions · 45 questions · 35 min · 90 marks
- پیراگراف کی تشریح
Long questions · 4 questions · 25 min · 40 marks
- گرامر ٹیسٹ (حروف کی اقسام، سابقے لاحقے
MCQs · 18 questions · 15 min · 18 marks
- مکالمہ نگاری
Long questions · 14 questions · 25 min · 75 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.