Short Questions

Short questions

45 questions · 35 min · 90 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 45, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    ڈاکٹر نے مریض (میاں) کو دوا کے بجائے کیا تجویز کیا؟

    Show model answer

    میاں اشفاق جو مریض تھے چوں کہ بہت زیادہ کام کاج کیا کرتے تھے لہذا ڈاکٹر نے انھیں الجھنیں بھلا کر دفتر کی بجائے ایک دو روز کے لیے مکمل آرام و سکون کے لیے ہدایت دی۔

  2. Question 2 · 2 marks

    گھر میں خدمت سے زیادہ شور و غل ہو تو اس سے انسانی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

    Show model answer

    شور و غل کی آلودگی سے انسان اعصابی تناؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔ امراض دل اور بلڈ پریشر بھی شور کی آلودگی کے سبب جنم لیتے ہیں۔ زیادہ شور سے انسانوں کی قوتِ سماعت متاثر ہوسکتی ہے نیز سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی سلب ہوسکتی ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    صحت مند رہنے کے لیے اچھی خوراک کے علاوہ بھی کیا چیز درکار ہے؟

    Show model answer

    صحت مند بننے کے لیے اچھی خوراک و غذا کے علاوہ ذہنی سکون اور آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    ہمسائے کی کون سی حرکت سے میاں کے آرام میں خلل واقع ہو رہا تھا؟

    Show model answer

    ہمسائے کے ہاں سے ان کے صاحب زادے کا ہارمونیم بج رہا تھا جس کی تال پر وہ بے سرے گانے کا شور برپا کیے ہوئے تھا۔ اس سے بھی میاں کے آرام میں خلل واقع ہو رہا تھا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    میاں نے گھر پر آرام و سکون میسر نہ آنے پر کہاں جانے کو ترجیح دی؟

    Show model answer

    جب میاں کو کسی طور بھی آرام و سکون نہیں مل رہا تھا۔ پے در پے شور و غل ہوا چلا جا رہا تھا تو میاں کا آرام محال ہوگیا۔ آخر کار وہ زچ ہو کر شور اور ہنگامے کی وجہ سے بیماری کے باوجود دفتر جانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

More tests in آرام و سکون

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account