Class 9 Urdu · Chapter 13 · Test 3
خلاصہ
8 questions · 15 min · 25 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 8, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
علامہ محمد اقبالؒ کا تعارف لکھیں۔
Show model answerHide model answer
علامہ محمد اقبالؒ (۱۸۷۷ء – ۱۹۳۸ء) سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد شیخ نور محمد پرہیز گار اور عبادت گزار تھے اور والدہ امام بی بی بھی نیک سیرت اور خلیق خاتون تھیں۔ ابتدائی تعلیم سید میر حسن سے حاصل کی۔ ایف اے مرے کالج سیالکوٹ سے اور بی اے اور ایم اے (فلسفہ) گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا جہاں پروفیسر تھامس آرنلڈ ان کے استاد تھے۔ ۱۹۰۵ء سے ۱۹۰۸ء تک یورپ میں رہے جہاں لندن سے بارایٹ لا اور جرمنی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپس آ کر لاہور ہائی کورٹ میں وکالت کی مگر اصل میدان شاعری تھا۔ انجمنِ حمایتِ اسلام کے جلسوں میں نظمیں پڑھتے تھے۔ انھوں نے اپنی شاعری سے سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگایا، تصورِ پاکستان پیش کیا اور قائدِاعظمؒ کو مفید مشورے دیے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے اردو شعری مجموعے ہیں۔
Question 2 · 5 marks
نظم «جاوید کے نام» کا خلاصہ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
نظم «جاوید کے نام» میں علامہ اقبالؒ نے بظاہر اپنے بیٹے جاوید اقبال کو مخاطب کیا ہے مگر اصل پیغام عالمِ اسلام کے تمام مسلمان نوجوانوں کے لیے ہے۔ وہ نوجوانوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ عشقِ الٰہی کی دنیا میں اپنا مقام پیدا کرو اور نیا زمانہ اور نئے صبح و شام پیدا کرو۔ وہ کہتے ہیں کہ دلِ فطرت شناس حاصل کرو تاکہ فطرت کے رازوں کو سمجھ سکو۔ یورپ کی ناپائیدار تہذیب سے متاثر ہونے کے بجائے اپنے مشرق کے علم و فلسفے پر بھروسا کرو اور شیشہ گرانِ فرنگ کے احسان نہ اٹھاؤ۔ علامہ خود کو انگور کی شاخ بتاتے ہیں جس پر پھل کے خوشے لٹکتے ہیں، یعنی ان کی شاعری رس سے بھری ہوئی ہے۔ آخر میں وہ کہتے ہیں کہ خودی کو کسی بھی قیمت پر نہ بیچو بلکہ اپنی غریبی میں رہ کر نام کماؤ، کیوں کہ غلط راستے سے ملنے والا نام، عزت اور شہرت ایک نہ ایک دن مٹی میں مل جاتی ہے۔
Question 3 · 5 marks
نظم «جاوید کے نام» کا مرکزی خیال لکھیں۔
Show model answerHide model answer
اس نظم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ عشقِ الٰہی میں ڈوب کر انسان دنیا کی بے ثباتی کا راز پا لیتا ہے اور اس کے اندر وہ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ لالہ و گل کی خاموش زبان بھی سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ شاعر مسلمان نوجوانوں کو اپنی مشرقی تہذیب اور اپنے اسلاف کی علمی روایات پر انحصار کی تلقین کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مغرب کی چمک دمک سے متاثر ہونے کے بجائے اپنی خودی کی حفاظت کرتے ہوئے غریبی میں بھی اپنا نام اور مقام پیدا کرو۔
Question 4 · 2 marks
دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر نیا زمانہ، نئے صبح و شام پیدا کر
Show model answerHide model answer
یہ شعر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم «جاوید کے نام» سے لیا گیا ہے۔ علامہ اقبالؒ جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے دراصل سب نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ دیارِ عشق یعنی عشق کی دنیا میں، یعنی خدا کے عشق میں کھو کر اپنا مقام پیدا کرو۔ جب انسان خدا سے محبت کی انتہا کو پہنچ جائے تو وہ اس راز کو پا لیتا ہے جس سے اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ اسے دنیا میں کس مقصد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ علامہ کہتے ہیں کہ جب نوجوان اللہ کے احکامات کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے زمانے میں نئی تبدیلیاں لائیں گے تو نیا زمانہ اور نئے صبح و شام، یعنی نئے دن رات، پیدا ہوں گے۔ «صبح و شام» کے معنی دن رات ہیں۔ اس وقت تم نئی شان اور نئی شمعیں پیدا کر کے باطل کا دھارا حق کی طرف موڑ دو گے۔ لہٰذا اپنے آپ کو پہچاننا بہت ضروری ہے۔
Question 5 · 2 marks
خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر
Show model answerHide model answer
یہ شعر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم «جاوید کے نام» سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں علامہ اقبالؒ کہتے ہیں کہ اگر خدا تجھے فطرت شناس دل، یعنی قدرت کو پہچاننے والا حساس دل، عطا کرے تو اس کے سب راز تیری سمجھ میں آ جائیں گے۔ «سکوت» کے معنی خاموشی اور «لالہ و گل» سے مراد اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی خوب صورت فطرت ہے۔ علامہ کہتے ہیں کہ اگر تم فطرت کے پاس بیٹھ کر کچھ دیر خاموشی سے غور کرو تو لالہ و گل کی خاموشی بھی تجھ سے باتیں کرتی ہوئی سنائی دے گی۔ پودے اور پھول بولتے نہیں مگر وہ ہر وقت اپنے رب کی تسبیح میں مصروف ہیں۔ جب تم فطرت کے راز جان کر اپنے رب کے نائب ہونے کا راز پا لو گے تو دنیا کا دھارا موڑنے کے قابل ہو جاؤ گے۔
More tests in جاوید کے نام
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.