خلاصہ

Long questions

15 questions · 25 min · 39 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 15, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    دلاور فگار کا تعارف لکھیں۔

    Show model answer

    دلاور فگار (۱۹۲۹ء – ۱۹۹۸ء) کا اصل نام دلاور حسین تھا۔ وہ بدایوں (یوپی، انڈیا) میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد شاکر حسین ایک مقامی سکول میں استاد تھے۔ شعر کہنے کا شوق بچپن ہی سے تھا۔ ابتدا میں «شباب» تخلص کرتے تھے، بعد میں «فگار» تخلص اختیار کیا۔ والد کی ناگہانی وفات کے بعد محکمہ ڈاک میں ملازمت کی مگر تعلیم جاری رکھی اور بعد میں تدریس سے منسلک ہو گئے۔ آگرہ یونی ورسٹی سے اردو اور معاشیات میں ایم اے کیا، پھر کراچی آ گئے اور کے ڈی اے میں بھی ملازمت کی۔ ابتدا میں سنجیدہ شاعری کی جس کا مجموعہ «حادثے» شائع ہوا، پھر دوستوں کے اصرار پر مزاحیہ شاعری شروع کی۔ ان کے مجموعوں میں «انگلیاں فگار اپنی»، «ستم ظریفیاں»، «شامتِ اعمال»، «آداب عرض ہے»، «مطلع عرض ہے»، «خدا جھوٹ نہ بلوائے»، «چراغِ خنداں» اور «کہنا سنا معاف» شامل ہیں جو «کلیاتِ فگار» میں بھی چھپ چکے ہیں۔ انھوں نے Why not the best? کا ترجمہ «خوب تر کہاں» کے نام سے کیا۔ حکومتِ پاکستان نے انھیں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ انھیں «شہنشاہِ ظرافت» اور «اکبرِ ثانی» کے القابات سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

  2. Question 2 · 5 marks

    نظم «کرکٹ اور مشاعرہ» کا خلاصہ لکھیں۔

    Show model answer

    کرکٹ عوام میں مقبول کھیل ہے۔ اس نظم میں دلاور فگار نے مزاحیہ اور دل آویز انداز میں کرکٹ اور مشاعرے کا موازنہ کیا ہے۔ کرکٹ میں کھلاڑی ہوتے ہیں تو مشاعرے میں شاعر۔ کرکٹ میں امپائر فیصلہ کرتا ہے تو مشاعرے میں صدرِ مشاعرہ۔ کرکٹ میں مسلسل ریاض کام آتا ہے تو مشاعرے میں گلے کے سہارے کام چلتا ہے۔ کرکٹ میں نوبال اور ایل بی ڈبلیو کا چکر ہے تو شاعری میں بے وزن شعر اور عندلیب کے مذکر مؤنث ہونے کا چکر ہے۔ دونوں جگہ مقدر کا کھیل چلتا ہے۔ کرکٹ میں پوری ٹیم کی جان کپتان ہوتا ہے مگر مشاعرے میں ہر شاعر خود کو کپتان سمجھتا ہے۔ اناڑی کھلاڑی اور متشاعر دونوں لوگوں کے لیے بیزاری کا سبب بنتے ہیں۔ آخر میں شاعر کہتا ہے کہ اہلِ نظر مانیں گے کہ مشاعرہ بھی ایک طرح کا کرکٹ میچ ہے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    نظم «کرکٹ اور مشاعرہ» کا مرکزی خیال لکھیں۔

    Show model answer

    اس نظم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ آج کل کے زمانے میں مشاعرہ، جو خالص ادبی بیٹھک ہوتی ہے، وہ بھی کرکٹ کے کھیل کی طرح ہو گیا ہے۔ دونوں جگہوں میں کوئی رن آؤٹ ہوتا ہے تو کوئی کلین بولڈ۔ دونوں طرف مقدر ہی کا کھیل لگتا ہے۔ بدقسمت کھلاڑی دونوں میدانوں میں فیل ہو جاتے ہیں۔ شاعر مزاح کے پردے میں ادب کے گرتے ہوئے معیار اور سامعین کے ذوق کی کمی پر طنز کرتا ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    مشاعرہ کا بھی تفریح ایم ہوتا ہے مشاعرہ میں بھی کرکٹ کا گیم ہوتا ہے

    Show model answer

    یہ شعر دلاور فگار کی نظم «کرکٹ اور مشاعرہ» سے لیا گیا ہے۔ شاعر کہتے ہیں کہ کرکٹ ہو یا مشاعرہ، دونوں کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ «تفریح» کھیلوں سے دل کو بہلانے کو اور «گیم» کھیل کو کہتے ہیں۔ «ایم» انگریزی کا لفظ ہے، مطلب ارادہ یا مقصد۔ جیسے کرکٹ ایک کھیل ہے، بالکل اسی طرح مشاعرہ بھی تفریح کا مقصد لیے ہوتا ہے۔ مشاعرے میں خیال، الفاظ اور انداز بیان سے لوگوں کو تفریح مہیا کی جاتی ہے۔ اب شاعر حضرات محض حاضرین کو محظوظ کرنے کے لیے آتے ہیں، اعلیٰ ادب اور مقصدیت پر مبنی شاعری کے معیارات ختم ہو چکے ہیں۔ شاعر نے اس شعر میں مشاعروں پر گہری طنز کی ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    وہاں جو لوگ کھلاڑی ہیں وہ یہاں شاعر یہاں جو صدر نشیں ہے وہاں ہے امپائر

    Show model answer

    یہ شعر دلاور فگار کی نظم «کرکٹ اور مشاعرہ» سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ کرکٹ میں جو کھلاڑی ہوتے ہیں وہ مشاعرے میں شاعر ہوتے ہیں۔ «امپائر» کرکٹ کھیل میں فیصلہ کرنے والے کو اور «صدر نشیں» مجلس کی صدارت کرنے والے کو کہتے ہیں۔ جس طرح کرکٹ کے کھیل کے اپنے اصول و ضوابط ہوتے ہیں اور کھیل کو چلانے کے لیے ایک امپائر مقرر کیا جاتا ہے، اسی طرح مشاعرے میں ایک صاحب صدر ہوتے ہیں جو اسٹیج پر صدارت کی کرسی پر براجمان ہوتے ہیں۔ شاعر صاحب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا کلام سناتے ہیں۔ صدر کسی شعر پر داد دے تو اس شعر کو معیاری سمجھا جاتا ہے۔ شاعروں کو آؤٹ کرنے کا اختیار بھی اسی کے پاس ہوتا ہے۔

More tests in کرکٹ اور مشاعرہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account