پیراگراف کی تشریح

Long questions

3 questions · 15 min · 30 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ تفریق: میں پنجابی ہوں تو سندھی نہیں ہے۔ میں بنگالی ہوں تو بنگالی نہیں ہے۔ میں مسلمان ہوں تو مسلمان نہیں ہے۔ اس کو تفریق پیدا کرنا کہتے ہیں۔ حساب کا یہ قاعدہ بھی قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے۔ تفریق کا ایک مطلب ہے منہا کرنا یعنی نکالنا ایک عدد میں سے دوسرے عدد کو۔ بعض عدد خود نکل جاتے ہیں۔ بعضوں کو زبردستی نکالنا پڑتا ہے۔ فتوے دے کر نکالنا پڑتا ہے۔ ایک اور بات یاد رکھیے۔ جو لوگ زیادہ جمع کر لیتے ہیں وہی زیادہ تفریق بھی کرتے ہیں۔ انسانوں اور انسانوں میں۔ مسلمانوں اور مسلمانوں میں۔ عام لوگ تفریق کے قاعدے کو پسند نہیں کرتے کیوں کہ حاصل تفریق کچھ نہیں آتا۔ آدمی ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: ابتدائی حساب مصنف کا نام: ابن انشا خط کشیدہ الفاظ کے معانی: تفریق: ایک عدد سے دوسرے عدد کو نکالنا۔ منہا کرنا: کوتاہی کرنا، نکال دینا، کم کرنا۔ فتوے: شرعی مفتی کے فیصلے۔ تشریح: اس پیراگراف میں مصنف نے حساب کے قاعدے تفریق کو بنیاد بنا کر معاشرے میں پائی جانے والی تفریق پر طنز کیا ہے۔ تفریق کا مطلب ایک عدد سے دوسرے عدد کو نکالنا ہے۔ مصنف کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کبھی صوبے کے نام پر کبھی زبان اور کبھی مذہب کے نام پر لوگوں میں فرق پیدا کر دیا جاتا ہے۔ جیسے کچھ عدد خود نکل جاتے ہیں ویسے کچھ لوگ خود الگ ہو جاتے ہیں اور بعض کو فتوے دے کر جماعت سے نکالنا پڑتا ہے۔ مصنف یہ بھی بتاتے ہیں کہ جو لوگ زیادہ جمع کر لیتے ہیں یعنی طاقت اور دولت والے وہی تفریق بھی کرتے ہیں۔ عام لوگ اس قاعدے کو پسند نہیں کرتے کیوں کہ اس میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا اور وہ ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ ہماری زندگی میں بھی اکثر طاقت ور لوگ کمزور کا حق چھین لیتے ہیں۔

  2. Question 2 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ تقسیم: یہ حساب کا بڑا ضروری قاعدہ ہے۔ سب سے زیادہ جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ تقسیم کا مطلب ہے بانٹنا۔ اندھوں کا آپس میں ریوڑیاں بانٹنا۔ بندر کا بلیوں میں روٹی بانٹنا۔ چوروں کا آپس میں مال بانٹنا۔ اہل کاروں کا آپس میں رشوت بانٹنا۔ دال تک جوتیوں میں بانٹ کر کھانی چاہیے۔ تقسیم کا طریقہ کچھ مشکل نہیں ہے۔ حقوق اپنے پاس رکھیے، فرائض دوسروں میں بانٹ دیجیے۔ روپیہ پیسا اپنے کیسے میں ڈال لیجیے، قناعت کی تلقین دوسروں کو کیجیے۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: ابتدائی حساب مصنف کا نام: ابن انشا خط کشیدہ الفاظ کے معانی: حقوق: حق کی جمع۔ فرائض: فرض کی جمع۔ کیسے: جیب۔ قناعت: تھوڑی سی چیز پر خوش ہونا۔ تلقین: نصیحت، تاکید۔ تشریح: ابن انشا نے تقسیم کو حساب کا بڑا ضروری قاعدہ کہا ہے کیوں کہ سب سے زیادہ جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ تقسیم کا مطلب بانٹنا ہے۔ مصنف مثالیں دیتا ہے کہ اندھے آپس میں ریوڑیاں بانٹتے ہیں، بندر بلیوں میں روٹی بانٹتا ہے، چور آپس میں مال اور اہل کار آپس میں رشوت بانٹ لیتے ہیں۔ طنز یہ ہے کہ لوگ اپنے حقوق اپنے پاس رکھتے ہیں اور فرائض دوسروں کو بانٹ دیتے ہیں۔ روپیہ پیسا اپنی جیب میں ڈالتے ہیں اور قناعت کی نصیحت دوسروں کو کرتے ہیں۔ ابن انشا معاشرے کی ناہمواریوں پر گہرا طنز کرتے ہیں۔ یہ قاعدہ محاوروں میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے اندھوں کا ریوڑیاں بانٹنا۔

  3. Question 3 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ جیومیٹری لکیروں کا کھیل ہے۔ علمائے جیومیٹری کو ہم لکیر کے فقیر کہہ سکتے ہیں۔ دنیا نے اتنی ترقی کر لی ہر چیز بشمول سائنس اور مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن جیومیٹری والوں کے ہاں اب تک زاویہ قائمہ ۹۰ درجہ ہوتا ہے اور مثلث کے اندرونی زاویوں کا مجموعہ ۱۸۰ درجے ہے۔ امریکہ اور روس ہر معاملے میں لڑتے ہیں اس معاملے میں ملی بھگت ہے۔ ہم اپنے ملک میں اپنی پسند کا نظام لائیں گے تو اپنی اسمبلی میں ایک قانون بنوائیں گے۔ مستطیل بھی پرانے زمانے میں جیسی چورس تھی ویسی آج بھی ہے۔ گول کرنا بڑی بات ہے کسی کو توفیق تک نہ ہوئی کہ اس کے چار کی جگہ پانچ یا چھ ضلعے کر دیں۔ ایک آدھ فالتو رہے تو اچھا ہی ہے۔ مغربی پاکستان کے ضلعوں میں ہم ردوبدل کر سکتے ہیں تو مستطیل کے ضلعوں میں کیوں نہیں کر سکتے۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: ابتدائی حساب مصنف کا نام: ابن انشا خط کشیدہ الفاظ کے معانی: لکیر کا فقیر: پرانی رسم کا پابند۔ ملی بھگت: سازش، گٹھ جوڑ۔ فالتو: بے کار چیز۔ تشریح: جیومیٹری یوں تو حساب کی ایک شاخ ہے مگر دراصل یہ لکیروں کا کھیل ہے اور اس کے پرانے عالم بھی لکیروں کے فقیر ہیں۔ دنیا میں ترقی کے باوجود جیومیٹری والے آج بھی ۹۰ درجے پر ہی زاویہ قائمہ بناتے ہیں اور مثلث کے اندرونی زاویوں کا مجموعہ ۱۸۰ تک ہی رہتا ہے۔ امریکہ اور روس ہر معاملے میں جھگڑتے رہتے ہیں لیکن اس معاملے میں ان کا گٹھ جوڑ ہے۔ مصنف طنز کرتے ہیں کہ اگر ہم اپنی اسمبلی میں نیا قانون بنائیں تو زاویوں میں تبدیلی کروا دیں گے۔ مستطیل کی شکل آج بھی ویسی ہی ہے جیسی پرانے وقتوں میں تھی۔ کسی نے اس کے چار کی جگہ پانچ یا چھ ضلعے بنانے کی ہمت نہ کی۔ جب ہم نے مغربی پاکستان کے ضلعوں میں تبدیلی کر لی تو مستطیل کے ضلعوں میں کیوں نہیں کر سکتے۔ مصنف نے اس طرح بدلتے ہوئے ملکی حالات پر گہرا طنز کیا ہے۔

More tests in ابتدائی حساب

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account