اخلاق حسنہ مختصر سوالات

Short questions

43 questions · 80 min · 86 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 43, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    کس سے پوچھا گیا کہ حضور انور ﷺ کے اخلاق کیسے تھے؟

    Show model answer

    ام المومنین حضرت عائشہؓ سے پوچھا گیا کہ حضور انور ﷺ کے اخلاق کیسے تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ جو کچھ قرآن میں ہے وہ آپ ﷺ کے اخلاق تھے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    آپ ﷺ گھر کے کس نوعیت کے کام کاج کرنے کو عار نہیں سمجھتے تھے؟

    Show model answer

    آپ ﷺ گھر کے تمام کام کر لیتے۔ پھٹے کپڑے سی لیتے، جوتے گانٹھ لیتے اور بکریوں کا دودھ اپنے ہاتھوں سے دوہ لیتے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    خندق کھودتے وقت آپ ﷺ نے کیا کام انجام دیا؟

    Show model answer

    خندق کھودتے وقت آپ ﷺ نے سب مزدوروں کے ساتھ مل کر برابر کا کام کیا۔

  4. Question 4 · 2 marks

    اگر کسی ایسے شخص کا انتقال ہوتا جس کے ذمے قرض ہوتا اور اس کے بارے میں آپ ﷺ کا کیا ارشاد تھا؟

    Show model answer

    جب کسی ایسے شخص کا انتقال ہوتا جس کے ذمے قرض ہوتا تو آپ ﷺ اس کا قرض ادا کر دیتے مگر اس کے ترکے میں اس کے رشتے داروں کا حق ہوتا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    آپ ﷺ کا پڑوسیوں کے بارے میں کیسا سلوک روا رکھنے کا فرمان ہے؟

    Show model answer

    آپ ﷺ نے پڑوسیوں کے بارے میں نیک سلوک روا رکھنے کا حکم فرمایا۔ یہاں تک کہا کہ جس کے پڑوسی اس کی شرارت سے محفوظ نہ ہوں خدا کی قسم وہ مومن نہ ہوگا۔

More tests in اخلاقِ حسنہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account