Class 9 Urdu · Chapter 4 · Test 2
اپنی مدد آپ مختصر سوالات
35 questions · 60 min · 70 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 35, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
وہ کون سا آزمودہ مقولہ ہے جس میں انسانوں کا اور قوموں کا تجربہ جمع ہے؟
Show model answerHide model answer
خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ یہ وہ آزمودہ مقولہ ہے جس میں قوموں اور انسانوں کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔ جب یہ جذبہ بہت سے شخصوں میں پایا جائے تو وہ قومی ترقی بن جاتی ہے۔
Question 2 · 2 marks
سر سید احمد خان کے خیال میں کون سی قوم ذلیل و بے عزت ہو جاتی ہے؟
Show model answerHide model answer
سر سید احمد خان کے نزدیک ایک قوم اپنی مدد آپ کا جذبہ بھول جائے تو اس کی عزت از خود چلی جاتی ہے۔ جب ایک قوم کا یہ حال ہو تو وہ قوم ذلیل اور بے عزت ہو جاتی ہے۔
Question 3 · 2 marks
نیچر کا قاعدہ کیا ہے؟
Show model answerHide model answer
نیچر کا قاعدہ یہ ہے کہ جیسا مجموعہ قوم کی چال چلن کا ہوتا ہے اسی کے موافق اس کے قانون اور اس کے مناسب حال گورنمنٹ ہوتی ہے۔
Question 4 · 2 marks
بیرونی کوششوں سے برائیوں کو ختم کرنے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟
Show model answerHide model answer
بیرونی کوششوں کی مدد سے اگر ہم ترقی کرنا چاہیں گے اور شخصی سستی، شخصی بے عزتی، شخصی بے ایمانی، شخصی کاہلی اور شخصی خود غرضی سے باہر نہ نکل سکیں گے۔ جب تک شخصی زندگی اور شخصی چال چلن بہتر نہ ہوگا ترقی ہرگز نہیں ہو سکے گی۔
Question 5 · 2 marks
دنیا کی معزز قوموں نے کس خوبی کی بنا پر عزت پائی ہے؟
Show model answerHide model answer
دنیا کی معزز قوموں نے اپنی مدد آپ کے تحت ترقی کی اور عزت پائی۔
More tests in اپنی مدد آپ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.