حمد: اشعار کی تشریح

Long questions

4 questions · 25 min · 8 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... یہ زمیں ، یہ فلک ، ان سے آگے تلک جتنی دنیائیں ہیں، سب میں تیری جھلک سب سے لیکن جدا، اے خدا!، اے خدا!

    Show model answer

    یہ بند مظفر وارثی کی حمد کا پہلا بند ہے۔ فلک کا مطلب آسمان ہے اور جھلک سے مراد تجلی، نور اور جلوہ ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اے خدا! یہ زمین اور آسمان بلکہ ان سے آگے بھی جتنے جہان ہیں ان سب میں تیرا نور الگ ہی انداز میں جھلک رہا ہے۔ تو صرف اس زمین اور آسمان کا ہی مالک نہیں بلکہ ان سب ان دیکھی دنیاؤں کا بھی خدا ہے۔ دوسری دنیاؤں کی ساخت ہمیں معلوم نہیں مگر ان میں بھی تیرا ہی حکم چلتا ہے۔ اے خدا! تو سب سے جدا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... ہر سحر پھوٹتی ہے نئے رنگ سے سبزہ و گل کھلیں سینۂ سنگ سے گونجتا ہے جہاں تیرے آہنگ سے جس نے کی جستجو، مل گیا اس کو تو سب کا تو رہ نما، اے خدا!، اے خدا!

    Show model answer

    یہ بند مظفر وارثی کی حمد کا دوسرا بند ہے۔ اس بند میں شاعر اللہ کی صناعی بیان کرتا ہے۔ سحر پھوٹنا کا مطلب صبح کا طلوع ہونا ہے، یعنی ہر صبح نئے رنگ اور نئے ڈھنگ سے طلوع ہوتی ہے۔ سینۂ سنگ پتھر کا سینہ ہے۔ پتھر کے سینے سے صرف سبزہ یا گھاس ہی نہیں بلکہ پھول بھی کھلتے ہیں۔ آہنگ کا مطلب آواز ہے، یعنی تیرے حکم سے پورا جہاں گونجتا ہے۔ شاعر یہاں دراصل موذن کی اذان کا ذکر کرتا ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ اللہ کے حکم کی آواز گونجتی ہے۔ جستجو کا مطلب کوشش کرنا ہے۔ جو بھی تیری تلاش میں نکلتا ہے اور تجھے پانے کی خواہش رکھتا ہے اسے تو مل جاتا ہے۔ بھولے بھٹکے اور گناہ گار ہر انسان کا بس تو ہی راہ نما یعنی راہ دکھانے والا ہے اے خدا!

  3. Question 3 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... ہر ستارے میں آباد ہے اک جہاں چاند سورج تیری روشنی کے نشاں پتھروں کو بھی تو نے عطا کی زباں جانور، آدمی کر رہے ہیں سبھی تیری حمد و ثنا، اے خدا!، اے خدا!

    Show model answer

    یہ بند مظفر وارثی کی حمد کا تیسرا بند ہے۔ اس بند میں شاعر اللہ کی مختلف تخلیقات کے بارے میں بات کرتا ہے۔ آباد کا مطلب پر رونق جگہ ہے۔ ستارے ہمیں دور سے چھوٹے چھوٹے دکھائی دیتے ہیں مگر ان کے اندر بھی ایک منفرد جہاں آباد ہے۔ اس دنیا میں پھیلے چاند اور سورج بھی تیری روشنی کے نشان ہیں جن میں تیری تجلی دکھائی دیتی ہے۔ اجرام فلکی سے بھی میرے خدا تیری ہی تجلی کا پتہ ملتا ہے۔ عطا کا مطلب انعام اور بخشش ہے۔ پتھروں تک کو بھی تو نے زبان عطا کی ہے۔ حمد و ثنا کا مطلب اللہ کی تعریف ہے۔ کیا آدمی اور کیا جانور سب ہی تیری تعریف میں مگن اور مصروف ہیں اے خدا!

  4. Question 4 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... سونپ کر منصب آدمیت مجھے تو نے بخشی ہے اپنی خلافت مجھے شوق سجدہ بھی کر اب عنایت مجھے خم رہے میرا سر، تیری دہلیز پر ہے یہی التجا، اے خدا!، اے خدا!

    Show model answer

    یہ بند مظفر وارثی کی حمد کا چوتھا بند ہے۔ سونپ کر کا مطلب حوالے کرنا اور منصب آدمیت کا مطلب آدمی ہونے کا مرتبہ ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اے خدا! تو نے مجھے آدمی ہونے کا منصب عطا کر کے اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا تا کہ میں تیرے حکم کی پیروی کر سکوں۔ خلافت کا مطلب جانشینی اور عنایت کا مطلب مہربانی ہے۔ تو نے مجھے اتنی رحمتوں سے نوازا ہے ایک اور عنایت بھی فرما۔ وہ عنایت شوق سجدہ ہے یعنی اللہ کو سجدہ کرنے کی تڑپ۔ دہلیز کا مطلب چوکھٹ اور خم رہنا کا مطلب جھکے رہنا ہے۔ میری یہی تمنا ہے کہ ہر وقت تیری دہلیز پر سجدہ ریز رہوں۔ التجا کا مطلب گزارش ہے۔ اے خدا! میں اپنی ہر تمنا پوری کرنے کے لیے تیری چوکھٹ پر ہی سر جھکاؤں اور تیرے ہر حکم کو احسن طریقے سے بجا لاؤں۔

More tests in حمد

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account